Baaghi TV

Tag: شوبز

  • خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان خان

    خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان خان

    اداکار سلمان خان نے اپنی فلم کے سیٹ پر خواتین ساتھی اداکاروں کو مختصرلباس پہننے دینے کے اپنے موقف کی وضاحت دی ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھارتی ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کا جواب دیا پروگرام کے دوران سلمان خان نے خواتین کے لباس سے متعلق بھی گفتگو کی-

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    انہوں نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اچھی فلم بنتی ہے تو ہر کوئی اپنی فیملی کے ساتھ وہ فلم دیکھنے جاتا ہے، اس میں کوئی دہرا معیار نہیں ہے خواتین کا جسم ’زیادہ قیمتی‘ ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انہیں جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس میں خواتین کا قصور نہیں بلکہ صرف مردوں کا ہے۔

    سلمان خان نے کہا کہ جس طرح لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتامیں نہیں چاہتاکہ کوئی لڑکی اس سےگزرے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جب ہم کوئی فلم بنائیں تو ہم یہ موقع نہ دیں کہ لڑکے ہماری ہیروئن اور خواتین کو اس نگاہ سے دیکھیں۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان …

    سلمان خان نے پلک تیواری کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’پلک کے بیان کو بہت سے لوگوں نے غلط سمجھا، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ خواتین مناسب لباس پہنیں، میں خواتین کا بہت احترام کرتا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ خواتین پر سوال اٹھایا جائے

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان” سے بولی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ پلک تیواری نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان کی جانب سے فلم کے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اُصول ترتیب دیے گئے تھےاس اصول پر سختی سے عمل کروایا گیا، سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو-

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

    پلک نے مزید کہا کہ وہ ایک روایت پسند انسان ہیں، ویسے تو لڑکیاں جو چاہے ان کے سیٹ پر پہن سکتی ہیں لیکن سلمان خان کو لگتا ہے کہ لڑکیوں کو ہمیشہ محفوظ رہنا چاہیے اور کوئی انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے۔

  • میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا خود کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی عدم تحظ سے بہتر ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان، جنہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ گینگسٹرز کی ٹارگٹ لسٹ میں شامل ہیں، آخر کار اپنا تجربہ بتا دیا کہ وہ اس سے کیسے نمٹ رہے ہیں سُپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں اور ممبئی پولیس کی جانب سے ملنے والی سکیورٹی کے پر بات کرتے ہوئےتسلیم کیا کہ میرے پاس بہت سکیورٹی ہے اب میرے لیے سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں ہے-

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے وہ شدید ٹریفک میں میری اتنی زیادہ سکیورٹی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر اب مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو اتنی سیکیورٹی ہوتی ہے، گاڑیاں جو کہ دوسرے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے، وہ مجھے بھی دیکھتے ہیں جس پر میرے غریب پُرستار سوچتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ ایک سنگین خطرہ ہے اس لیے سیکیورٹی ہے لیکن مجھے جو کہا گیا میں وہی کر رہا ہوں۔

    سلمان خان نے بتایا کہ میں جہاں بھی جارہا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جارہا ہوں، میں جانتا ہوں جو ہونا ہے وہ ہوگا پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے میں آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کردوں آج کل بہت سے شیرا(باڈی گارڈز) میرے ساتھ موجود ہیں اور میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان

    جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد، کچھ دن پہلے، ممبئی پولیس نے ایک سخص کو مبینہ طور پر سلمان کو فون کال کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    ممبئی پولیس نے کہا کہ 10 اپریل کو ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو دھمکی آمیز کال کی گئی تھی۔ کال کرنے والے، جس نے اپنی شناخت راکی ​​بھائی کے طور پر راجستھان کے جودھ پور سے کروائی، کہا کہ وہ گاؤ رکھشک (گائے کا محافظ) تھا۔ کال کرنے والے نے 30 اپریل کو سلمان خان کو "ختم” کرنے کی دھمکی دی۔

    26 مارچ کو راجستھان کے جودھ پور ضلع کے لونی کے رہنے والے دھکڑ رام کے نام سے ایک شخص کو سلمان کو دھمکی آمیز میل بھیجنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا باندرہ پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ ملزم نے اپنے میل میں الزام لگایا کہ سپر اسٹار کا وہی حشر ہوگا جو ’’سدھو موسی والا‘‘ کا ہوا-

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

  • سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا بچوں سے پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وہ اکثر ہی اپنے بھتیجوں یا بھانجوں کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں سلمان خاننے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے خود کے بچوں کی پیدائش سے متعلق سوچا تھا لیکن یہ منصوبہ پورا نہیں ہوسکا۔

    باغی ٹی وی: سُپر اسٹار سلمان خان انڈیا ٹی وی کے شو "آپ کی عدالت” کے مہمان بنے جس میں انہوں نے بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے-

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان

    اداکار سے جب شادی اور بچوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ابھی کیا بولوں، بچوں کا تو پلان تھا، بہو کا نہیں تھا، لیکن اب قانون کے حساب سے وہ بھارت میں نہیں ہوسکتا، اب دیکھیں گے کیا کریں-

    سلمان خان سے میزبان رجت شرما نے کہا کہ آپ کرن جوہر سے بھی پوچھ رہے تھے کہ شادی کیوں نہیں کی؟ وہ تو دو دو بچوں کے باپ (سروگیسی کے ذریعے) بن گئے ہیں، اداکار نے جواب دیا میں بھی یہ ہی کوشش کررہا تھا لیکن شاید اب قانون تبدیل ہوچکا ہے، بچوں کا بڑا شوق ہے مجھے-

    انہوں نے کہا چوںکہ ساتھ ماں بھی آتی ہے لیکن ہمارے گھر میں مائیں ہی مائیں ہیں، پھر پورا ضلع اور پورا گاؤں ہے، وہ بچوں کی اچھی دیکھ بھال کرلیں گے-

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

    واضح رہے کہ اسی شو میں سلمان خان نے کہا تھا کہ میزبان رجت شرما نے اداکار پر ان کے ’موو آن‘ تبصرے کے بارے میں مذاق اڑایا جو دبنگ اداکار نے ٹریلر لانچ کے موقع پر دیا جس کے جواب میں سلمان خان نے ہنستے ہوئے صرف اتنا جواب دیا کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت ہیں۔

    میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ ان دنوں آپ کی جان کون ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں ان دنوں صرف ’بھائی‘ ہوں جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے میں کیا کروں؟-

    سلمان خان کی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے ساتھ ملاقات

  • جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سلمان خان جنہوں نے حال ہی میں رومانوی ایکشن فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کیا ہے وہ جلد ہی رجت شرما کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں نظر آئیں گے پروگرام کی شیئر کی گئی ایک پروموشنل ویڈیو میں سلمان خان اپنی محبت کی زندگی کے بارے میں بات کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان


    آپ کی عدالت کے میزبان رجت شرما نے اداکار پر ان کے ’موو آن‘ تبصرے کے بارے میں مذاق اڑایا جو دبنگ اداکار نے ٹریلر لانچ کے موقع پر دیا جس کے جواب میں سلمان خان نے ہنستے ہوئے صرف اتنا جواب دیا کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت ہیں۔

    سلمان خان کی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے ساتھ ملاقات

    پرومو کے ایک اور حصے میں میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ ان دنوں آپ کی جان کون ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں ان دنوں صرف ’بھائی‘ ہوں جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے میں کیا کروں؟-

    کپل شرما نے کامیڈی کس سے سیکھی علی ظفر نے بتا دیا

  • سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

    سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کےمطابق سلمان خان کی فلم کسی کی جان آج سنیما گھروں کی زینت بنی،سنیما گھروں میں دبنگ خان کی فلم دیکھنے کے لیے پرستاروں کی تعداد پہنچی تاہم اب فلم کی آن لائن کے مختلف پلیٹ فارمز پر لیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر عید ملن پارٹی ، سلمان ، شہناز ، …

    رپورٹ کے مطابق کسی کا بھائی کسی کی جان بظاہر آن لائن ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے اور اسے مختلف سائٹس پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    فلم مبینہ طور پر جمعہ 21 اپریل کو فلم کی ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہوگئی۔ کسی کا بھائی کسی کی جان ٹیلی گرام، تمل راکرز، فلمزیلا، فلمی واپ، آن لائن مووی ویچز، اور کچھ دیگر جیسی ٹورینٹ سائٹس پر موجود ہے،جن شائقین نے پہلے ہی فلم دیکھی ہے، وہ سلمان خان کی فلم کی اہم جھلکیاں ان ٹورینٹ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر رہے ہیں، اس طرح سپائلرز ہر جگہ دستیاب ہو رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنے گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کو عید مبارک کہا

    واضح رہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ مرکزی کردار میں شہناز گل، راگھو جوئیل، پلک تیواری، جسی گل، سدھارتھ نگم، وجیندر سنگھ اور چند دیگر شامل ہیں۔

    اشنا شاہ اپنے شوہر سے کیسے ملیں ؟‌

  • ایشوریا اور ابھیشیک کی 11 سالہ بیٹی ارادھیا عدالت پہنچ گئیں

    ایشوریا اور ابھیشیک کی 11 سالہ بیٹی ارادھیا عدالت پہنچ گئیں

    بالی وڈ کی اداکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی 11 سالہ بیٹی ارادھیا بچن عدالت پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ارادھیا بچن اپنی صحت سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر یوٹیوب چینل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ پہنچیں،ارادھیا نے اپنے حوالے سے نامناسب اور جعلی خبر نشر کرنے پر دہلی کی عدالت میں شکایت درج کروائی ہے۔

    اسنیپ چیٹ نے بھی اے آئی ٹیکنالوجی ٹول کو ایپ کا حصہ بنا …

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارادھیا بچن کی دائر کردہ درخواست پر 20 اپریل یعنی آج سماعت ہوگی۔

    ارادھیا نے اس طرح کی رپورٹنگ کے خلاف حکم امتناعی طلب کیا ہے کیونکہ وہ نابالغ ہے۔ پٹیشن میں 10 اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس کے بارے میں تمام ویڈیوز کو "ڈی لسٹ اور غیر فعال” کریں۔ کیس کے دیگر فریقوں میں گوگل اور وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شکایت سیل شامل ہے۔ بچن خاندان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی،راکھی ساونت کوبھی خبردار کر دیا

    ارادھیا بچن کو سوشل میڈیا پر اکثر ہی ٹرولز کا نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی ان کےاسٹائل تو کبھی ظاہری شخصیت پرتنقیدکی جاتی ہےابھیشیک بچن بھی بیٹی کو آن لائن ٹرولز کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے آواز بلند کر چکے ہیں ابھیشیک بچن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ معروف شخصیت ہونے کے باعث اگر کسی کو کچھ کہنا ہے تو انہیں کہیں ان کے منہ پرکہیں لیکن ارادھیا بچن کو بیچ میں نہ لایا جائے-

    منیب شروع میں کئی بار منال کی وجہ سے کنفیوژ ہوئے ایمن خان

  • سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نژاد امریکی و پاکستانی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی ہے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    عفان وحید کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟‌ اداکار نے بتا دیا

    بوبی دیول کیوں ہیں سلمان خان کے احسان مند؟

    ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے-

    تاہم اب اداکارہ و ماڈل کے صائم علی نامی دوست نے اداکارہ کی موت کی تردید کی ہے-اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر صائم علی نے لکھا کہ میری دوست الحمد اللہ بالکل ٹھیک ہے اس کی موت کی خبریں فیک ہیں-

    دوسری جانب اداکارہ سعیدہ کے لیگل ایڈوائزر نےبھی سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر سچی نہیں برائے مہربانی ان کی موت کے حوالے سے کسی خبر پر یقین نہ کریں میں بطور ان کے قانونی مشیر جلد ہی اس حوالےسے کنفرم کردوں گاان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں-

    یاد رہے کہ سعیدہ امتیاز کشمیری تھیں جن کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی، وہ یو اے ای سمیت امریکا میں بھی مقیم رہیں اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا تھا 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔

    شہناز گل نے سلمان خان کا نمبر کیوں بلاک کیا؟‌

    اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں کام کیا اور جمائما کا کردار نبھایا۔

  • سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    لاہور: سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : طارق جمیل پراچہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔

    سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

    راہول دیو ہیں 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ کے ساتھ بے حد خوش

    خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر مرحوم طارق جمیل کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ میں ادا کی جائے گی-

  • گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی بالی ووڈ کی ایک ابتدائی گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ ، مصنفہ ، فلم ساز اور ہندوستانی سنیما کے علمبرداروں میں سے ایک تھیں۔ وہ معروف اداکارہ نرگس کی والدہ اور سنجے دت کی نانی تھیں۔ وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون میوزک ڈائریکٹر تھیں۔

    جدن بائی 1892 میں الہ آباد، شمال مغربی صوبے، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک مصنفہ اور ہدایت کار تھیں، جنہیں میڈم فیشن (1936)، ہردے منتھن (1936) اور موتی کا ہار (1937) کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کا انتقال 8 اپریل 1949 کو ہوا۔

    موتی لال نہرو اور دلیپا بائی کی بیٹی۔ نرگس، انور حسین اور اختر حسین کی والدہ۔ سنجے دت، پریا دت اور انجو دت کی نانی سنیل دت کی ساس ہندوستانی سنیما میں موسیقی کی پہلی خاتون موسیقار۔

    جدن بائی حسین 1892 میں پیدا ہوئیں ان کی پرورش ان کی والدہ اور سوتیلے والد نے بطور مسلمان کی۔ دلیپ بائی اور اس کے شوہر بعد میں پنجاب اور بعد میں الہ آباد کے چلبیلا گاؤں چلے گئے، جہاں انہوں نے طوائف کا کام کیا۔ اس کے سوتیلے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ پانچ سال کی تھیں۔ جدن بائی شہر چلی گئیں اور گلوکارہ بن گئیں لیکن باقاعدہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں اس نے کلکتہ کے شریمنت گنپت راؤ (بھیا صاحب سندھیا) سے رابطہ کیا اور ان کی طالبہ بن گئیں۔ شریمنت گنپت راؤ کا 1920 میں انتقال ہو گیا جب وہ ابھی طالب علم ہی تھیں، اس لیے انھوں نے اپنی تربیت استاد معین الدین خان سے مکمل کی۔ بعد ازاں اس نے استاد چدو خان ​​صاحب اور استاد لب خان صاحب سے بھی تربیت حاصل کی۔

    اس کی موسیقی مقبول ہوئی۔ اس نے کولمبیا گراموفون کمپنی کے ساتھ غزلیں ریکارڈ کرنا شروع کیں۔ وہ میوزک سیشنز میں حصہ لینے لگی۔ انہیں کئی ریاستوں جیسے رام پور، بیکانیر، گوالیار، کشمیر، اندور اور جودھ پور کے حکمرانوں نے مدعو کیا تھاانہوں نے ملک کے مختلف ریڈیو سٹیشنوں پر گانے اور غزلیں بھی پیش کیں۔

    اس نے بعد میں اداکاری شروع کی جب لاہور کی پلے آرٹ فوٹو ٹون کمپنی نے 1933 میں اپنی فلم راجہ گوپی چند میں ایک کردار کے لیے ان سے رابطہ کیا۔ اس نے ٹائٹل کردار کی ماں کا کردار ادا کیا۔ بعد ازاں اس نے کراچی کی ایک فلم کمپنی میں انسان یا شیطان میں کام کیا۔

    اس نے سنگیت فلمز کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کرنے سے پہلے دو اور فلموں، پریم پریکشا اور سیوا سدن میں کام کیا۔ کمپنی نے 1935 میں طلشے حق تیار کیا، جس میں انہوں نے اداکاری اور موسیقی ترتیب دی۔ انہوں نے اپنی بیٹی نرگس کو بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ متعارف کروایا۔ 1936 میں اس نے میڈم فیشن کے لیے اداکاری، ہدایت کاری اور موسیقی لکھی۔

    ان کی پہلی شادی ایک ہندو شخص نروتم داس کھتری عرف بچی بابو سے ہوئی جس نے اسلام قبول کیا اور "نذیر محمد” کا نام اپنایا ان کے بیٹے کا نام اختر حسین تھا۔ ان کی دوسری شادی استاد ارشاد میر خان سے ہوئی اور ان کا ایک بیٹا انور حسین ہے۔ اس کی تیسری شادی موہن چند اتم چند تیاگی عرف موہن بابو سے ہوئی، جو اصل میں ایک موہیال سرسوات برہمن ہندو تھے جنہوں نے اسلام قبول کیا اور عبدالرشید نام اپنایا۔ فلمی اداکارہ، نرگس (اصل نام، فاطمہ راشد) ان کی بیٹی تھیں۔

    تلشے حق (1935) (موسیقی موسیقار)
    میڈم فیشن (1936)
    دل منتھن (1936)
    پرل کے بال (1937)
    جیون خواب (1937)

  • فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا

    فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا

    بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی سپر ہٹ فلم "میں نے پیار کیا” کے لیے ان سے بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔

    باغی ٹی وی: بدھ کے روز ممبئی میں 68 ویں فلم فیئر ایوارڈز کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نےا نکشاف کیا کہ ماضی میں فلم فیئر کی ٹیم نے ان سے وعدہ کیا کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ انہیں دیا جائے گا اور انہیں ایوارڈز کی تقریب میں آنے کا دعوت نامہ دیا گیا۔

    دیویا بھارتی کا سوچتا ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے دھرمیندر

    انہوں نے کہا کہ مجھے ایوارڈز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں کبھی ایوارڈ نہیں جیت پاتا، میں انعام میں دلچسپی رکھتا ہوں جو میرے مداح مجھے پیار اور عزت کی صورت میں دیتے ہیں،میں ایڈیٹر کا نام نہیں لوں گا لیکن یہ واقعہ فلم میں نے پیار کیا کے بعد پیش آیا تو آپ اندازہ لگالیں کہ کون ہوگا، مجھ سے وعدہ کیا گیا کہ آپ کو ایوارڈ دیا جائے گا، میں اپنے والد اور پورے خاندان کے ساتھ تقریب میں گیا-

    سلمان خان نے مزید کہا کہ پھر نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، اس کے بعد جب بہترین اداکار کو بلانے کا وقت آیا تو میں کھڑا ہونے لگا، اتنے میں میری جگہ جیکی شروف کو ایوارڈ دے دیا گیا میرے والد بولے یہ کیا ہے؟ –

    مجھے خواتین سے اختلاف ہے گل رعنا

    اداکار نے کہا کہ مجھے اس رات اسٹیج پر پرفارم بھی کرنا تھا میں بیک اسٹیج گیا اور ایڈیٹر سے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے، میں یہ نہیں کروں گا جس پر اس نے کہا آپ کو پرفارم کرنا پڑے گا، جس پر میں نے کہا نہیں میں پرفارم نہیں کروں گا، ایڈیٹر نے مجھے پیسوں کی پیشکش کی اور کہا کہ میں تمہیں پیسے دوں گا پھر میں نے پانچ گنا زیادہ پیسے لیے۔