Baaghi TV

Tag: شوبز

  • لبنانی اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد

    لبنانی اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد

    لبنان: عدالت نے لبنان کی اسٹار اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں شاملِ تفتیش اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی تمام جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں جنہیں عدالت نے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    رواں مہینے کے آغاز میں پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا، بعد ازاں سلیبا کو رِہا کر دیا گیا تھا لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں سلیبا کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

    سلیبہ ایک مقبول ٹی وی سیریز کی میزبان ہیں اور ان کے 23 لاکھ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

    کیارا ایڈوانی کے والدین کیوں نہیں چاہتے تھے کہ انکی بیٹی فلموں میں آئے؟‌

    واضح رہے کہ ریاض سلامے کو کچھ وقت پہلے تک لبنان کے بینکنگ سیکٹر میں ترقی کیلئے سراہا جاتا تھا لیکن اب وہ لبنان سمیت 5 یورپی ممالک میں 30 کروڑ ڈالر اور 50 لاکھ یورو کی خرد برد کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ  فیملی نے زہر کھا لیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ فیملی نے زہر کھا لیا، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنی ماں اور بیوی کے سمیت زہر کھا لیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجن کے علاقے لوہے کے پُل سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی نے زہر کھانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی، خاندان نے فحش فلموں کی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے-

    ہالی ووڈ میں خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز نے دنیا کوحیران کردیا


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بتا رہا ہے کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جو غیر اخلاقی فلموں میں کام کرتی ہے وہ
    انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے اور ان سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے۔

    متاثرہ شخص ویڈیو میں کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ ’رم جھم نامی فحش فلموں کی اداکارہ نے اسے پہلے بھی جیل میں بند کروایا تھا اور اب دوبارہ سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس اتنی رقم نہیں کہ اسے دیں، ہم اداکارہ کی روز روز کی دھمکیوں سے تنگ آکر زہر کھا رہے ہیں۔

    امیتابھ بچن کے ھوالے سے سنجے گپتا نے کیا ایک حیران کن انکشاف

    تاہم متاثرہ شخص کی جانب سے ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ ان سے رقم کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے جلد اس کی جڑ تک پہنچ کر مذکورہ اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

  • سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹےکو اگلی فلم کیلئے سائن کر لیا

    سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹےکو اگلی فلم کیلئے سائن کر لیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹے ابیر سنگھ کو اپنی اگلی فلم میں ہیرو لانچ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے26 سالوں سے وفادار باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ابیر سنگھ بھی اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے، ابیر سنگھ کو ان کے گاڈ فادر سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں بطور ہیرو لانچ کریں گے۔

    سلمان خان کے بعد شادی کروں گا،باہو بلی اسٹار پربھاس

    سلمان خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کے لیے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے جو کہ ممکنہ طور پر کوئی نئی ہیروئن ہوگی جس کو لانچ کیا جائے گا، سلمان نے ذاتی طور پر دو،تین اداکاراؤں کو اس کے لیے آنے کو کہا ہے ان میں سے کوئی بھی ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 میں شروع ہونے کا امکان ہے،اس لیے اداکارہ کو لاک اپ کرنا فلم بنانے والوں کی اولین ترجیح ہے۔

    بوبی دیول سلمان خان کو ماموں کیوں کہتے ہیں؟‌

    سلمان نے کہا تھا کہ شیرا کے بیٹےر کو ابھی تیار کیا جا رہا ہے اور بہت سارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پہلے ہی اس پر غور کر رہے ہیں۔ شیرا کو لگتا ہے کہ میں اس کے بیٹے کے لیے اسکرپٹ کا بہترین جج ہوں گا، اس لیے میں اب اسکرپٹ کو چھان رہا ہوں۔ مجھے ابھی تک کچھ اس قابل نہیں ملا۔

    یاد رہے کہ سلمان اس سے قبل بھی کئی نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کرچکے ہیں، جن میں سنیل شیٹی کی بیٹھی اتھیا،سورج پنچولی، ظہیر اقبال ، زرین خان اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں تاہم اب وہ اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو لانچ کریں گے یہ جان کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔

    سلمان خان نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ جب تک ہو سکے بچوں کو لانچ کرکے ان کی پشت پناہی کرتے رہیں گے-

    ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

  • گلوکارہ بلقیس خانم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    گلوکارہ بلقیس خانم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    کراچی: معروف گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ آج بعد از مغرب امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کو لازوال گیت دینے والی بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں وہ مقامی اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھیں۔لیکن پیراورمنگل کی درمیانی شب ان کی حالت زیادہ خراب ہوگئی تھیں جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں گھر پر منتقل کردیا گیا تھا۔جہاں بدھ کے روز ان کی حالت مزید خراب ہوگئی ۔اور بعد میں انتقال کر گئیں ۔

    21 دسمبر 1982 یوم پیدائش ماہرہ خان

    بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے، بلقیس خانم نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی اور پھر منفرد انداز اپنا کر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔

    انہوں نے گائیکی کا آغاز بہت کم عمری میں کیا تھا بلقیس خانم نے ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں کے اکثر مقبول گیت گائےجن میں “کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں” ,وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا”اور”انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند” قابل ذکر ہیں۔

    صبا قمر کی 2023 کے لئے ایک خواہش

    وزیراعظم شہباز شریف نے نامور گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری کے فن میں بلقیس خانم نے اپنا منفرد مقام حاصل کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلقیس خانم کی وفات گلوکاری کی دنیا کا بڑا نقصان ہے، بلقیس خانم کی موسیقی میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

    جوائے لینڈ آسکر لئے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

  • ماورا حسین کی خواہش پوری ہو گئی

    ماورا حسین کی خواہش پوری ہو گئی

    اداکارہ ماورا حسین ان دنوں سعودی عرب میں ہیں وہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئی ہیں. ماورا حسین نے چند ہفتے پہلے ایک انٹرویو کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ میری بہت خواہش ہے کہ مجھے خدا عمرہ کے لئے بلاوا دے . انہوں نے کہا کہ تھا کہ مجھے جیسے ہی بلاوا آیا میں بھاگی جائوں گی. تو خدا نے ان کی خواہش پوری کر دی ہے اور وہ عمرہ کرنے چلی گئی ہیں . عمرہ کی ادائیگی کے لئے وہ اپنے والدین کے ساتھ ہیں، ماورا حسین نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں وہ اللہ کے گھر کھڑی ہیں. ان کی ان تصاویر کو ان کی بہن عروہ حسین نے شئیر کرکے مبارکباد دی ہے. ماورا کو ان کے مداح بھی عمرہ کی ادائیگی کے لئے مبارکباد دے رہے ہیں.

    یاد رہے کہ ماورا حسین آج کل شوبز انڈسٹری سے دور ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایک طرح کا کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ کام سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں. ماورا حسین کہتی ہیں کہ ویسے بھی میں تعلیم مکمل کررہی ہوں میرے پاس وقت بھی نہیں‌ہے اداکاری کرنے کا.

  • ہندو پنڈت کی  شاہ رخ خان  کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

    ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

    ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان فلم پٹھان کےگانے’بے شرم رنگ‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کےزعفرانی رنگ کےغیر مناسب لباس پرتنازع سامنے آیا جس کےبعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سےاسے ہندو مذہب کی بےحرمتی قرار دے کرفلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا اور اب اس تنازع نے مزید شدت اختیار کر لی ہے-

    شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    تاہم اب بات فلم پر پابندی کے مطالبے سے آگے بڑھتے ہوئے شاہ رخ خان کو جان سے مانے کی دھمکیوں پر اتر آئی ہے اور ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی جانب سے کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
    https://twitter.com/Indian10000000/status/1605240719723343872?s=20&t=xNjvKKHFoPDu-2gsDzZ_QA
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے۔

    پنڈت پرمہنس آچاریہ نے کہا کہ اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی وہ خود لڑیں گے، انٹرویو کے آخر میں پنڈت نے پٹھان جیسی بننے والی فلم کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اس سے قبل بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار نہ دینے پر جل سمادھی( پانی میں ڈوب کر خود کشی) کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

  • 2022 میں کونسی شوبز جوڑیاں ٹوٹیں

    2022 میں کونسی شوبز جوڑیاں ٹوٹیں

    ایک ہی پروفیشن میں کام کے دوران دو لوگوں کی آپس میں انڈر سٹینڈنگ اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ شادی پر بات جا کر ٹھہرتی ہے لیکن کچھ عرصہ ساتھ چل کر پتہ چلتا ہے کہ شاید ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چلا جا سکتا لہذا طلاق کی صورت میں رشتہ ختم ہوجاتا ہے. 2022 میں کن شوبز سلیبرٹیز کی علیحدگی ہوئی آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں اپنی اس رپورٹ میں. رواں سال علیزے سلطان اور فیروز خان کی طلاق ہوئی . اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوئی . اسی طرح سے اداکار فرقان قریشی اور سبرینا نے بھی راستے جدا کرلئے جبکہ اس کے علاوہ ٹاپ

    ماڈل آمنہ بابر کو بھی اسی سال طلاق ہوئی۔دوسری طرف دیکھیں تو اس سال عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں چلتی رہیں لیکن آج تک دونوں نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کا تردید نہیں‌کی. سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبریں بھی منظر عام پر رہیں لیکن ان دونوں نے بھی آج تک اپنے منہ سے ایسی خبروں‌کی تصدیق یا تردید نہیں‌کی. لیکن مجموعی طور پر دیکھیں تو اس سال کافی شوبز سلیبرٹیز ٹوٹیں. یاد رہے کہ علیزے اور فیروز خان کے درمیان بچوں کی حوالگی کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے.

  • نزلہ،زکام ،کھانسی، نمونیا اور سانس کے امراض میں تشویشناک اضافہ

    نزلہ،زکام ،کھانسی، نمونیا اور سانس کے امراض میں تشویشناک اضافہ

    کراچی: موسم سرما کی ابتدا میں نزلہ،زکام ،کھانسی، نمونیا اور سانس کے امراض میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے-

    طبی ماہرین کے مطابق کورونا کی علامات سے ملتے جلتے بخارنے بھی شہریوں کی بڑی تعداد کومتاثرکرنا شروع کردیا ہے،بڑوں سمیت بچوں میں بھی موسم سرما کی ابتداسے ہی سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں چیسٹ انفیکشن اور سانس کے امراض میں متاثرہ افراد کی شرح 35 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق

    کراچی کے جنرل فزیشن ڈاکٹر محمد عمر سلطان نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر افراد زکام کے علامات کے ساتھ اسپتال میں آرہے ہیں لیکن پھر ان کا ایکسرے کروایا جائے یا ان کو نمونیا ہو تو کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جب ایسے مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کروایا جاتا ہے تو اس کی رپورٹ منفی آتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی موسمی انفلوئنزا یا سوائن فلو کی مانند بخار چل رہا ہے۔

    لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی تصدیق

    انہوں نے کہا کہ اس کی احتیاطی تدابیر میں ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال سمیت سماجی فاصلہ برقرار رکھنا شامل ہے،سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد اپنے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات لیں، اگر نزلہ، زکام کھانسی کے بعد بخار کم نہ ہو رہا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں،کیوں کہ جتنے جلدی نمونیا کا علاج شروع ہوگا اتنا بہتر ہے۔

    بچے اور بزرگ سمیت تمام شہری موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور ابلے ہوئے انڈے ،سوپ ،یغنی سمیت گرم غذا کا استعمال کریں۔

    آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں اور قدرتی جڑی بوٹیاں کینسر کا علاج کر سکتی ہیں

  • بھارتی ٹی وی کی سینئیر اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

    بھارتی ٹی وی کی سینئیر اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

    بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ وینا کپور کو ان کے بیٹے سچن کپور نے سر میں بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کیا اور ان کی لاش دریا میں پھینک دی واقعہ ممبئی کے مہنگے علاقے ویلے پارلے میں پیش آیا۔

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    جوہو پولیس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی سپروائرز نے پولیس کو اطلاع دی کہ سوسائٹی کی ایک عمر رسیدہ خاتون غائب ہوگئی ہیں جس پر پولیس نے فوری تحقیقات شروع کرکے مقتولہ کی موبائل لوکیشن ٹریس کی اور بلڈنگ کے قریب ہی دریا کے کنارے ان کی لاش برآمد کرلی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہی دن پولیس نے مقتولہ کے 43 سالہ بیٹے سچن کپور اور ملازم لالو کمار منڈل عرف چھوٹو کو تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا تو انہوں نے اعترافِ جرم کر لیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بیٹے سچن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    فواد خان کی فلم نیلوفر کی باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میں شوٹنگ

    ملزم سچن کپور نے بتایا کہ ان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور غصے میں آکر اس نے اپنی ماں کے سر پر بیس بال بیٹ مار کر قتل کر دیا اور لاش کو رائے گڑھ ضلع میں ایک ندی میں پھینک دیا-

    وینا کپور کا بڑا بیٹا امریکا میں رہتا ہے پولیس میں ملزمان کئ خلاف تعزیزات ہند 201 ،302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے-

  • صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس ہو گئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس ہو گئے

    کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس گزر گئے.

    باغی ٹی وی : عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعداہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی،معروف قوال استاد عبدالوحید سے قوالی کا فن سیکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کیا۔

    بھارتی ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی رویش کمار کا یوم پیدائش

    انہیں پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے عزیز میاں کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ “میاں” ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

    عزیز میاں کی قوالیاں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں عزیز میاں نے وطن عزیز سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی

    انہوں نے شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پیش کرنے پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ وہ اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھے جب کہ انہوں نے علامہ محمد اقبال اور قتیل شفائی کا کلام بھی انتہائی مہارت سے گایا۔

    عزیز میاں کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

    58 سال کی عمر میں عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

    انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، 2,000 رہائشی نقل مکانی پر مجبور