Baaghi TV

Tag: شوبز

  • عمارہ حکمت نے”دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی بھارت میں ممکنہ ریلیزسےمتعلق خبروں کی تردیدکردی

    عمارہ حکمت نے”دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی بھارت میں ممکنہ ریلیزسےمتعلق خبروں کی تردیدکردی

    لاہور: ہاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی بھارت میں ممکنہ ریلیز سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی نیوز ویب بالی وڈ ہنگامہ نے دعوی کیا تھا کہ فواد خان کی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” 23 دسمبر کو انڈیا میں ریلیز ہونے کا امکان ہے انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اگر فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تو اس کا رنویر سنگھ کی فلم’سرکس‘ سے مقابلہ ہوگا۔

    زی اسٹوڈیو "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو انڈیا میں ریلیز کرنے پر کام کررہا ہے اور اگلے ہفتے تک ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آجائے گی۔

    تاہم اب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بھارت میں پاکستانی فلم کی ریلیز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہماری بھارت میں کسی سے بھی اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی لیکن ہمیں امید ہے کہ بھارتی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے۔

    میناکشی نے سوشل میڈیا پر جیکی شروف کے ساتھ اپنی تصویر لگا کرکیپشن لکھا ہیرو کی ہیروئین

    واضح رہےکہ ایکشن پنجابی فلم”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہےصرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔

    یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی "مولا جٹ” کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جبکہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

    کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

  • سلمان خان کو”بھائی جان” کیوں کہا جاتا ہے ان کا یہ نام کیسے پڑا؟

    سلمان خان کو”بھائی جان” کیوں کہا جاتا ہے ان کا یہ نام کیسے پڑا؟

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار اور سُپر اسٹار سلمان خان بھارت سمیت دنیا بھر میں افراد "بھائی جان” کے نام سے بھی جانتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سلو میاں کے چاہنے والے یہ تو جانتے ان کے پسندیدہ اداکار کو بھائی جان کہا جاتا ہے آہستہ آہستہ پتہ ہی نہیں چلا کہ کب سلمان خان پورے ملک کے بھائی بن گئے لیکن اس کے پیچھے بھی ایک پوری کہانی ہے کہ کس طرح آہستہ آہستہ لوگوں نے سلمان خان کو ان کے نام کے بجائے بھائی جان کے نام سے پکارنا پسند کیا لیکن بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ سلمان خان کو بھائی جان کیوں کہا جاتا ہے اور ان کا یہ نام کیسے پڑا؟-

    بہترین اداکارائوں کی فہرست بتاتے بتاتے سیف اپنی اہلیہ کرینہ کا نام لینا بھول گئے

    سلمان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس راز سے خود پردہ اٹھایا بتایا کہ ایک وقت تھا جب مجھے صرف سہیل خان بھائی جان پکارتے تھے یہ اس لیے تھا کہ میں ان سے عمر میں بڑا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب پاپا رازی نے سہیل خان کو مجھے بھائی جان پکارتے سنا تو پھر فلم انڈسٹری کے دیگر افراد نے بھی انہیں اسی نام سے پکارنا شروع کر دیا اور پھر رفتہ رفتہ بھائی جان کا نام مشہور ہو گیا۔

    کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

    جب سلمان خان بھارت میں بھائی کے نام سے مشہور ہو گئے تو پھر لوگ فلموں میں ان کی باڈی کے بارے میں باتیں کرنے لگے اور طویل عرصے تک انہیں فلموں میں ان کی باڈی کی وجہ سے پسند کیا جانے لگا۔

    اور پھر بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے جیسے سلمان خان کا فوٹو گرافرز پر غصہ کرنا، کسی کا موبائل فون چھیننا، سلمان خان جب بھی میڈیا یا عوام کے سامنے آتے تو غصیلے موڈ میں نظر آتے جس کے بعد ان کی فلم کی مناسبت سے ہی ان کا نام بھی دبنگ اور سلطان پڑگیا۔

    ماہرہ خان نے بتا دیا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ کونسا سین دوبارہ کرنا چاہیں گی

  • بھارتی اداکار پریش راول کے خلاف پولیس میں شکایت درج

    بھارتی اداکار پریش راول کے خلاف پولیس میں شکایت درج

    کلکتہ: بھارتی سینئیر اداکار پریش راول کے خلاف بنگالی مخالف تبصرہ کرنے پر پولیس میں شکایت درج کروا ئی گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ویسٹ بنگال کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول کے خلاف بنگال مخالفب تبصرہ کرنے پر کلکتہ پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے جس میں پریش روال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔

    پولیس کو لکھے شکایتی خط میں ریاستی سکریٹری محمد سلیم سلیم نے کہا کہ عوامی ڈومین پر اس طرح کی تقریر فسادات کو بھڑکانے اور ملک بھر میں بنگالی برادری اور دیگر برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کو تباہ کرنے اور عوامی فساد پھیلانے کے لیے کی گئی ہے-

    سلیم نے خط میں کہا کہ درحقیقت، مذکورہ اشتعال انگیز بیان کےحوالےسے سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو بنگالیوں کے بارے میں بہت زیادہ منفی رائے پیدا کر رہی ہے بنگالیوں کی ایک بڑی تعداد مغربی بنگال سےباہر رہتی ہےاس لیے راول کی جانب سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کی وجہ سے انھیں متعصبانہ طور پر نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پریش راول نے گجرات میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے بنگالیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئےکہا تھاکہ گیس سلنڈر مہنگے ہیں لیکن وہ نیچے آئیں گے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا لیکن کیا ہوگا اگر روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی دہلی کی طرح آپ کے آس پاس رہنے لگیں؟ کیا آپ گیس سلنڈر استعمال کریں گے؟ بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟۔

    پریش راول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کی بنگالی قوم میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔

    بعد ازاں اس تبصرے کے وائرل ہونے کے بعد اپنی ایک ٹوئٹ میں پریش راول نے بنگالی قوم سے معافی بھی مانگ لی تھی ان کا کہنا تھا کہ ’یقیناً، مچھلی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ گجراتی بھی مچھلی پکاتے اور کھاتے ہیں۔ لیکن میرا مطلب غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تھا۔ تاہم اگر میں نے آپ کے جذبات کو تکلیف پہنچائی ہے، تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں‘۔

  • فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی

    مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : جوائے لینڈ پر بعض مکاتب فکر کے اعتراض کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی بنائی تھی اور کابینہ کمیٹی نے گزشتہ روز فلم کو دیکھ کر معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا۔

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو…

    فلم جوائے لینڈ کے معاملے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فلم کو دیکھا گیا اور اس کے کچھ حصے حذف کر دیئے گئے۔

    فل بورڈ نے فلم کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان بھر میں رواں ماہ 18 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا، فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

    اسی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ’کانز: کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں حال ہی میں فلم کے اداکار علی جونیجو کو ساؤ پولو فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی

  • مدیحہ رضوی اور حسن نعمان نے راہیں جد کر لیں ، دونوں میں طلاق ہو گئی

    مدیحہ رضوی اور حسن نعمان نے راہیں جد کر لیں ، دونوں میں طلاق ہو گئی

    اداکارہ مدیحہ رضوی جو کہ ماضی کی معروف اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی ہیں وہ اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں. انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیاکہ انہوں نے اپنے شوہر حسن نعمان سے راہیں جد کر لی ہیں اور دونوں میں طلاق ہو گئی ہے .انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی نوٹ میں لکھا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ ہمارے رشتے میں بہتری آجائے لیکن ایسا نہ ہو سکا. ایسا نہیں ہے کہ ہم نے رشتے میں بہتری کی کوششیں نہیں کیں ہم نے ہر طرح‌کی کوشش کی اور ہر طرح کا چانس دینے کی کوشش کی لیکن یہ رشتہ نہ بچ سکا اور آخر کار ہمیں‌طلاق پر بات ختم کرنا پڑی. ہم نے اپنی 9 سالہ شادی کو ختم کر دیا ہے. ہماری دو

    بیٹیاں ہیں ان کی پرورش کےلئے ہم مل کر کوشش کریں گے. کوشش کریں گے کہ اس طلاق کا اثر بچوں پر نہ ہو. مدیحہ رضوی نے کہا کہ ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور امید ہےکہ ہمارا ساتھ دیاجائے اور اس بات کو زیادہ اچھالا نہیں جائیگا نہ ہی سوالات کئے جائیں گے. یاد رہے کہ مدیحہ رضوی ایک بہترین اداکاری ہیں کم مگر معیاری کام کر ترجیح دیتی ہیں لیکن وہ اس وقت زندگی کے بد ترین دور سے گزر رہی ہیں جہاں ان کو اپنا رشتہ ختم کرنا پڑا ہے.

  • میرے ساتھ جو بھی ہوا لیکن میری ماں نے میرا بہت ساتھ دیا متھیرا

    میرے ساتھ جو بھی ہوا لیکن میری ماں نے میرا بہت ساتھ دیا متھیرا

    اداکارہ اور میزبان متھیرا جو کہ اپنے بولڈ امیج کی وجہ سے جانی جاتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میری زندگی میں جو کچھ بھی ہوا اس میں‌میری والدہ نے میرا ساتھ دیا . انہوں نے میرے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا میرے بچے پالے . میرے بچوں کی پرورش میں میری والدہ کا بہت زیادہ عمل دخل ہے وہ نہ ہوتیں تو میں کیا کرتی؟ میں محض 16 سال کی عمر میں ایک بیٹے کی ماں‌بن گئی تھی . میرا بیٹا بہت خوبصورت اور دراز قد ہے . مجھے اسکو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے، وہ نہ صرف مجھ سے بہت پیار

    کرتا ہے بلکہ اس نے زندگی اور حالات کی مشکلات کا میرے ساتھ ہی سامنا کیا ہے. متھیرا کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا میرے ساتھ چل رہا ہو تو دیکھنے والوں کو لگتا ہے شاید یہ میرا بوائے فرینڈ ہے. انہوں نے کہا کہ کاش ہماری سوسائٹی میں یہ سوچ پروان چڑھے کے اگر لڑکی کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے تو اسکا ساتھ دیا جانا چاہے. کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوجائے تو یہ اس کا جرم نہیں بنا دیا جانا چاہیے. یاد رہے کہ متھیرا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سوشل ایشوز پر کافی آواز اٹھاتی ہیں .

  • آغا علی اس ملک کے لئے آخری امید کس کو سمجھتے ہیں ؟

    آغا علی اس ملک کے لئے آخری امید کس کو سمجھتے ہیں ؟

    ورسٹائل اداکار آغا علی کہتے ہیں کہ ان کو اس ملک کے لئے آخری امید عمران خان نظر آتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کا بچپن میں انتقال ہو گیا تھا جس کا مجھے ہمیشہ دکھ رہے گا. انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو شوبز انڈسٹری میں ہی کچھ اور کررہا ہوتا. آغا علی نے کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کا ترجیح دیتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں سکرین پر کم کم نظر آتا ہوں. انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو ڈائریکٹر ہوتا یا شوبز میں ہی کچھ کر رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے جسکا مجھے بے حد افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بچپن کی عادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن میں بہت زیادہ شرارتی ہوتا تھا ، آج

    بھی شرارتی ہوں اور ہمیشہ ہی شرارتی رہوں گا۔ میری والدہ مجھے بتاتی ہیں کہ میری شرارتیں اس قسم کی تھیں کہ ایکبار میں نے چینی کا پیکٹ ٹیبل سے نیچے پھینک دیا اور وہ پھٹ گیا ، امی جب تک آئیں تب تک میں نیچے گری ہوئی ساری کی ساری چینی چاٹ چکا تھا۔ یاد رہے کہ آغا علی نے ایک گانا گایا ہے گزشتہ دنوں اس کی وڈیو شوٹنگ باری سٹوڈیو میں کی گئی ، اسکے علاوہ آغا ڈرامہ حاصل لا حاصل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

  • سینئر گلوکار  ظفر رامے انتقال کرگئے

    سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے

    کراچی: اسٹیج، کیسٹ اور فلم انڈسٹری کے سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے اور اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اہلخانہ کے مطابق ظفر رامے کی نمازجنازہ سنی ہائیٹس راشد منہاس روڈ میں ادا کی جائے گی۔

    گلوکار کراچی میں پیدا ہوئے ظفر رامے نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991ء میں پاکستانی لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے (کبھی تو تم کو یاد آئے گی) سے کیا اور دوسرا گانا (لال لال جورا) بہت مقبول گانا ہے ظفر رامے نے 1994ء میں پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا۔

    پلے بیک سنگر کے طور پر ان کی پہلی فلم بیٹا ہے جس کی ہدایتکاری مشہور اداکارہ اور ڈائریکٹر میڈم شمیم ​​آرا اور ظفر رامے نے کی ہے اور ان کی طرف سے پلے بیک سنگر کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ ظفر کی پاکستانی فلموں کے نام ہیں بیٹا، پیار 95، دل تیرا عاشق، ہم تو چلے سوسور، بارسات کی ایک رات وغیرہ۔

    ظفر رامے نے دیگر پلے بیک گلوکاروں جیسے حمیرا چنا، شبنم مجید، سائرہ نسیم، شازیہ منظور، ارشد محمود، تحسین جاوید کے ساتھ بہت سے گانے گائے دوسرے گلوکاروں کے مقابلے میں ایک مختلف آواز ہے۔ ان کی طاقتور اور پرکشش آواز انہیں موسیقی کے میدان میں بہت نمایاں کرتی ہے یہی نہیں ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا۔

    ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا، کچھ نام یہ ہیں میلوڈی نائٹ، آواز آواز، گیت منظر، رنگ ترنگ، کافی ادب، غزل رنگ، لیٹ نائٹ ود مشی خان، ساحر لودھی شو، محفل مشاعرہ، پر۔ . اب ظفر رامے نجی محفلوں اور ٹی وی شوز میں بطور غزل گلوکار ون مین شو کر چکے ہیں،ستمبر 2016ء میں ظفر رامے کو امریکا میں بہترین گائیکی پر ایوارڈ سے نوازا گیا-

  • حمائمہ ملک نے کن لوگوں کو خوش قسمت قرار دے دیا ؟

    حمائمہ ملک نے کن لوگوں کو خوش قسمت قرار دے دیا ؟

    اداکارہ حمائمہ ملک جن کے دارو نتنی کے روپ میں بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے کردار کی اور انکی اداکاری کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے. حمائمہ ملک نے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ فلم سپر ہٹ ہونے جا رہی ہے اس کے بعد فلم بنانے والوں‌کو اس کے معیار کی فلم بنانی ہو گی. حمائمہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے انہوں نے کم عمری میں کام شروع کیا اور بچپن کو بھی انجوائے نہ کر سکیں. حمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں‌نے 14 سال کی عمر میں کام شروع کیا .اتنی کم عمر میں ذمہ داریاں سنبھالنے

    کے بعد پتہ ہی نہیں چلا بچپن کہاں چلا گیا ، یوں بچپن کو بھی نہ انجوائے کر سکی . حمائمہ ملک نے کہا کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ ہم ہر لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں ٹھیک ہے ہمارے پاس شہرت ہوتی ہے لیکن میرے نزدیک خوش قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو نیند آتی ہے جب چاہیں وہ سو سکتے ہیں. مجھے نیند نہیں آتی اور میں جب سونا چاہوں نیند مجھ سے دور بھاگ جاتی ہے. اسلئے میرے نزدیک دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہی وہ ہے جس کو نیند آتی ہے.

  • سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار اور رئلیٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ساجد خان پر برس پڑے۔

    باغی ٹی وی :رئیلٹی شو بگ باس 16 کے میزبان اداکار سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنے والے بالی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ساجد خان کو منافق قرار دے دیا سلمان خان نے شو میں شریک ساجد خان سے سوال کیا کہ آپ اس شو میں کیا کررہے ہیں ساجد خان نے جواب دیا کہ میں جو کررہا ہوں وہ وقت آنے پر سامنے آئے گا۔

    کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

    جس پر سلمان خان نے ساجد خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق اور دہرا معیار رکھنے والا شخص قرار دیا۔ سلمان خان نے ساجد خان کو خبردار کیا کہ بہت جلد شو کی انتظامیہ اور ناظرین کے ووٹ انہیں شو سے باہر نکال دیں گے جس کی بنیادی وجہ ان کا رویہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ساجد خان کے خلاف متعدد خواتین نے جنسی طورپرہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کی شکایات درج کرائی ہیں ساجد خان کی بگ باس سیزن 16 میں شمولیت پربھی نتقید کرتے ہوئے انہیں باہر نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم شو کی انتظامیہ نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

    پہلی ملاقات پر سلمان خان کو دیکھ کر مایوسی ہوئی تھی

    جس پر شرلین چوپڑہ جنہوں نے چند دن قبل ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کروای تھی ان کا کہنا تھا کہ پولیس ان کے ساتھ بالکل بھی تعاون نہیں‌کر رہی، انہوں نے ساتھ ہی ساتھ سلمان خان کو بھی لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں ان کا کہنا تھا کہ ساجد خان سلمان خان کا قریبی دوست ہے جس کی وجہ سے وہ اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور سلمان خان اسے مکمل تحفظ دے رہے ہیں-

    شرلین نے کہا تھا کہ جب تک سلمان خان ان کا ساتھ دیتے رہیں گےساجد خان کی طرف کوئی نہیں‌بڑھ سکتااداکار کو ایسے نہیں کرنا چاہیے. جس نے جو جرم کیا ہے اس کو جوابدہ ہونا چاہیے اور بگ باس کی انتظامیہ کو بھی ایسے شخص کو اپنے گھر میں‌نہیں رکھنا چاہیے جس پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں.

    یاد رہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام صرف شرلین چوپڑہ نے نہیں لگایا بلکہ سونی چوپڑا، آہانہ کمرا اور مندانہ کریمی بھی ایسی شکایات درج کروا چکی ہیں-

    ساجد خان کو سلمان خان بچا رہے ہیں شرلین چوپڑہ کا الزام