Baaghi TV

Tag: شوبز

  • تعریفی پوسٹ : مداحوں نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کی تجویز دے ڈالی

    تعریفی پوسٹ : مداحوں نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کی تجویز دے ڈالی

    اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے انسٹاگرام پر ساتھی اداکار بلال عباس کے لیے تعریفی پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں اداکار کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بلال عباس کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکار کو ’پاکیزہ روح‘ قرار دیا۔

    ثناء جاوید کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،سائبر کرائم ونگ

    اداکارہ نے مقبول ڈرامے ’دوبارہ‘ کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرنا چاہتی ہیں۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ایسے بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جن کا ساتھ آپ کا روح کا رشتہ بن جاتا ہے اور بلال ایسے ہی چند افراد میں سے ایک ہیں، وہ پاکیزہ روح کے مالک ہیں بلال عباس ایک محنتی، شریف اور اچھے اداکار ہیں جو فن کی بنیاد کو سمجھتے ہیں۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا کہ انہیں بلال عباس کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور وہ ان کی مسلسل کامیابی کی منتظر اور دعاگو ہیں۔

    شوبز شخصیات کی جانب سے عبادت کی ویڈیوز شئیرکرنے پر مداحوں کی تنقید

    گلوکارہ کی جانب سے بلال عباس کے ساتھ تصویر شیئر کیے جانے اور ان کی تعریفیں کرنے پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورے بھی دے ڈالے۔

    وضح رہےکہ بلال عباس اور حدیقہ کیانی نے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’دوبارہ‘ میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے ڈرامے میں حدیقہ کیانی کے پہلے شوہر فوت ہو جاتے ہیں اور وہ زائد العمر ہونے کے باوجود خود سے کئی سال کم عمر بلال عباس سے شادی کرتی ہیں ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو سراہا جا رہا ہے-

    صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

  • دھوکا دہی اور فراڈ  کیس : شلپا شیٹھی کی والدہ کو ضمانت مل گئی

    دھوکا دہی اور فراڈ کیس : شلپا شیٹھی کی والدہ کو ضمانت مل گئی

    ممبئی: دھوکا دہی اور فراڈ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو ضمانت مل گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو دھوکا دہی اور فراڈ کے ایک کیس میں ان کے خلاف جاری کردہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کے بعد ضمانت دے دی۔

    رپورٹس کے مطابق سنندا شیٹھی نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے وارنٹ گرفتاری جو کہ گزشتہ ماہ ان کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اندھیری کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان نے جاری کیے تھے کو منسوخ کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔

    سنندا کے وکیل نے سماعت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 1000 روپے کے وارنٹ جاری کردئیے تھے اب عدالت نے انہیں ضمانت پر رہائی کی اجازت دے دی ہے عدالت نے سنندا شیٹھی کی 15 ہزار کے ذاتی مچلکوں کے عوض اور 25000 رو پے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

    آریان خان منشیات کیس کا اہم گواہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

     

    واضح رہے کہ شکایت کنندہ بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں-

    رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پانچ فلمیں

  • ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے، شوبز فنکاروں کا عمران خان کے ساتھ  اظہار یکجہتی

    ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے، شوبز فنکاروں کا عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی

    کراچی: عمران خان کی بطور وزیراعظم برطرفی پر شوبز فنکاروں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔ ان کے عہدے سے فارغ ہونے پر فنکار برادری نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان اب زیادہ مضبوط ہوکر واپس آئیں گے۔


    سینیئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ جنہوں نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے وقت سے ٹوئٹس میں عمران خان کو اپنا کپتان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی حمایت ان کے ساتھ ہے اور ابھی سے آئندہ انتخابات کی تیاری کرتے ہیں۔


    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کو مشورہ دیا کہ ’گھبرانا نہیں ہے‘ اتحادی حکومت سے اچھی طاقتور اپوزیشن ہے، آپ ہمارے محافظ ہیں۔


    شان شاہد نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اپنی ٹوئٹ میں انہیں مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کے طور پر خدمات سر انجام دینا آپ کا پہلا مرحلہ تھا مگر بطور اچھے لیڈر آپ کی کاوشیں اب شروع ہوئی ہیں،مشکلات آپ کے تمغے ہوں گے۔ اس قوم کو آپ کی ضرورت ہے، ہمت نہ ہاریں پاکستان سے دستبردار نہ ہوں۔


    گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تم کتنے عمران بھیجو گے ہر گھر سے عمران نکلے گا آج جو کچھ بھی ہوا افسوسناک تھا لیکن میرا یقین کریں آج سے حقیقی انقلاب شروع ہورہا ہے۔ ہاں یہ اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے جتنا ہم نے سوچا تھا لیکن گھبرانا نہیں ہے۔

    اداکارہ مایا علی نے بھی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن کو پاکستان کی تاریخ کاافسوسناک اور سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہمیں صرف صبر، اتحاد اور یقین کی ضرورت تھی۔ ہم نے ہیرا کھودیا، ہم نے ایک سچے سیاستدان اور ایماندار وزیراعظم کو کھو دیا۔ میں عمران خان کو سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی اور پاکستان کی خودمختاری کے لیے آخری دم تک لڑے، شکریہ کپتان۔ میں جانتی ہوں آپ زیادہ مضبوط ہوکر واپس آئیں گے۔ ایک بار لیڈر ہمیشہ لیڈر ہوتا ہے

    اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی عمران خان کی حمایت میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اورمختصر ویڈیو بھی شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ ایک شخص پاکستان کی سالمیت کے لیے تنہا کھڑا تھا اور ملک کے باقی تمام ادارے کرپٹ سیاسی مافیا کو این آر او دینے کے لیے کھڑے تھے۔

    انہوں نے جذباتی پوسٹ میں عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ عوام نے ہی انہیں ووٹ دے کر وزیر اعظم بنایا تھا اور دوبارہ بھی وہی ووٹ دے کر انہیں وزیر اعظم بنائیں گے اور اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو بے شک ہم غلط کام کرنے والوں میں سے ہوں گے۔

    ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ خدا فرماتے ہیں کہ جیسی قوم ہوتی ہے، انہیں حکمران بھی ایسے ہی عطا کیے جاتے ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پھر وہ قوم بن چکے ہیں کہ ہمارے اوپر کرپٹ اور مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے مشہور لوگ مسلط ہوگئے؟

    اداکارہ زارا نور عباس نے بھی عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور لکھا کہ میرے لیڈر ہمیشہ اور پوری زندگی عمران خان رہیں گے۔


    اداکارہ حریم فاروق نے کہا پاکستان کی تاریخ کا افسوسناک دن۔ آج رات دل بہت بھاری ہے لیکن ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے اور یہی عمران خان کی طاقت ہے۔


    معروف یوٹیوبر زید علی نے لکھا آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا انتہائی سیاہ دن ہے۔ ہم نے بطور قوم اپنا سب سے قیمتی اثاثہ کھودیا۔ میں عمران خان کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جہاں وہ اپنی آخری سانس تک لڑے۔ عمران خان سچے چیمپئن اور لیڈر کی مثال ہیں۔ آپ نے بہت اچھا کھیلا کپتان۔

    اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمران خان کی ڈاکیومینٹری کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ہی قول لکھے کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان چاہیے نوجوانو ، آپ کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، ایک زندہ قوم اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہوتی ہے، آپ نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

    اداکار بلال قریشی نے سابق وزیراعظم کی تصویر شیئر کراتے ہوئے انتہائی مایوسی کے عالم میں لکھا ’’پاکستان ہار گیا‘‘۔

    اداکارہ ایمن خان نے بھی عمران خان کی تصویر شیئرکی اور ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے لکھا آپ ایک سچے لیڈر ہیں۔


    اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کون ہوگا جو عمران خان جیسے لیڈر کی قدر نہیں کرے گا، ۔کون؟ ایسا شخص تو کبھی پاکستان کی تاریخ میں آیا ہی نہیں۔۔سچا، ایماندار، بے لوث، بہادر، دین دار اور حق گو۔


    موسیقار روحیل حیات نے بھی عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے تن تنہا کرپٹ لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عمران خان ساتھ دیتے ہوئے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم شیئر کرتے ہوئےعمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔


    گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی ٹوئٹ کی مگر انہوں نے عمران خان کا نام نہیں لکھا اور واضح طور پر ان کی حمایت نہیں کی، انہوں نے ملک میں آئینی و قانونی بحران سمیت سیاسی سرکس پر بات کی اور سوال اٹھایا کہ کیا ہر بار اپوزیشن حکومتیں گراتی رہیں گی؟

  • ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

    ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

    لاس اینجلس: امریکی معروف اداکار وِل اسمتھ کی اہلیہ اور اداکارہ جاڈا اسمتھ نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں-

    باغی ٹی وی : نیویارک پوسٹ کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے اور اکیڈمی کی جانب سے اداکار پر 10 سال کے لیے تقریب میں شرکت پر پابندی کے بعد جاڈا اسمتھ کی 2018 کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وِل اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

    ول اسمتھ پر آسکر یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر 10 سال تک پابندی

    پچاس سالہ جاڈا کا یہ بیان ایک ویڈیو میں سامنے آیا۔وڈیو میں انہوں نے بتایا کہ جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ نوجوان اداکارہ ہونے اور چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے کے سبب میں شدید دباؤ میں تھی ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا کروں مجھے شادی کی ہر گز خواہش نہیں تھی”

    2018 کے ایک کلپ میں اپنے شوہر وِل اسمتھ، بیٹے جیڈن اور والدہ کے سامنے جاڈا کہتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ اُنہوں نے والدہ کے مجبور کرنے پر یہ فیصلہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 1997 کو ول اسمتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے دوران وہ پورا وقت روتی رہیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ شادی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتی تھیں۔

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    جاڈا نے بتایا کہ بیٹے جیڈن سے حاملہ ہونے کے بعد اُن کی والدہ نے رو رو کر مجھے اور اسمتھ کو شادی کرنے پر مجبور کیا۔

    تاہم جب شو میں وِل اسمتھ کے اظہارِ خیال کی باری آئی تو وِل اسمتھ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسا کوئی دن نہیں تھا جب مجھے شادی کرنے اور اپنے اہل اعیال کی خواہش نہ ہویہ جھوٹ نہیں کہ 5 سال کی عمر سے میں اپنے اہل و اعیال کے بارے میں تصور کرتا تھا کہ کیسا ہوگا‘۔

    جاڈا کی والدہ کا کہنا ہے کہ "مجھے جاڈا اور ول اسمتھ کی شادی کے حوالے سے اپنی خواہش یاد ہے تاہم مجھے یہ یاد نہیں کہ جاڈا نے شادی کے خیال کو مسترد کر دیا تھا-

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

  • اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا

    اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا

    پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے مسلم لیگ ن کے صدر اور نئے وزیر اعظم کے متوقع امیدوار شہباز شریف کے حق میں نعرہ لگا دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریشم نے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہی ہیں اورانھیں شہباز شریف کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فاطمہ بھٹو پرانے پاکستان کی واپسی پر ناخوش

    ویڈیو میں ریشم کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے ساتھیوں نے رات گئے بہت سی ویڈیوز بنائیں، نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کر دیا ہے کہ میں بھی ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے’ شہباز شریف زندہ باد‘۔

    ریشم نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کے عمران خان کے حق بیانات سامنے آئے تھے، یہ سلسلہ رات گئے ان کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد مزید بڑھتا نظر آیا۔

    واضح رہے کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہیں گذشتہ روز عدم اعتماد کی قرارداد کے آئینی اقدام کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں…

  • کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت:کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مخالف مواد دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپرییس‘ کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کرنے کا علان کیا ہے۔

    مذکورہ رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔

    واضح رہے کہ اس فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔

    اس فلم میں مسلمانوں کو دہشتگرد دکھایا گیا ہے جبکہ ان کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ ’دی کئنٹ‘ کے مطابق تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے بھی وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ: عدالت نے سلمان خان کو طلب کر لیا

    صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ: عدالت نے سلمان خان کو طلب کر لیا

    ممبئی: مقامی عدالت نے صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر اداکار سلمان خان کو گارڈ سمیت 5 اپریل کو طلب کیا تھا جس پر اداکار ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

    سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    باغی ٹی وی : بھارتی سُپر اسٹارسلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازعہ 24 اپریل 2019 میں ہوا جب سلمان خان نے سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو اس کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا اس کے بعد صحافی نے عدالت میں ‘نجی شکایت’ دائر کی کیونکہ مقامی پولیس نے مبینہ طور پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    صحافی نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان کے محافظوں کی اجازت کے بعد وہ تصویر بنا رہے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور اداکار نے میرا فون چھین لیا۔

    شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان

    واضح رہے کہ ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ ثمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کیا تھا –

    مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن میں کہا گیا تھا کہ اداکار کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔

    یاد رہے کہ سلمان اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ میں مصروف ہیں۔

    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدرکی بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں

  • گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس ہو گیا

    گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس ہو گیا

    پاکستان کے لوک گلوکار شوکت علی کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی موسیقی کا ایک بڑا نام اور کئی مشہور لوک گیتوں کو زندگی دینے والے غزل اور لوک گلوگار شوکت علی گزشتہ سال 2 اپریل کو جمعے کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے گلوکار جگر کے عارضے میں مبتلا تھے-

    معروف گلوکار شوکت علی چل بسے

    شوکت علی سن 1944 میں لاہور میں اندرون بھاٹی گیٹ میں پیدا ہوئے تھے پانچ سے زائد دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انھوں نے کئی پاکستانی فلموں کے لیے گانے گائے تاہم شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انھوں نے اس وقت کی مشہور فلم ’تیس مار خان‘ کے لیے اپنی آواز پیش کی تھی۔

    معروف موسیقار نثار بزمی کی 15 ویں برسی

    سن 1965 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران انھوں نے ملی تغمے بھی گائے جو تاحال مشہور ہیں ان میں ایک ملی نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ آج بھی ان کی پہچان ہے اور کئی گلوکاروں نے کئی مرتبہ اسے گایا ہے شوکت علی نے موسیقی کی تقریباً تمام تر اصناف میں اپنی آواز کو کامیابی سے آزمایا جس میں غزل گائیکی بھی شامل تھی تاہم ان کی وجہ شہرت لوک موسیقی رہی۔

    شوکت علی نے اردو میں بھی کافی فلموں کے لیے گانے گائے اور غزل وغیرہ بھی گائی لیکن وہ زیادہ مشہور پنجابی کے صوفی کلام گانے کے لیے تھے انھوں نے صوفی شاعر میاں محمد بخش کا کلام کافی گایا-

    فلم "گلی بوائے” کے معروف گلوکار 24 برس کی عمر میں چل بسے

    شوکت علی کو اپنی زندگی میں کئی اعزازات سے نوازا گیا تاہم پاکستان میں موسیقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے انھیں سن 1990 میں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا تھا۔

  • صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

    صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

    اداکاہ صبا قمر کی فلم "کملی” کا مختصر ٹیزر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا-

    باغی ٹی وی : "کملی” کی شوٹنگ 2019 سے جاری تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے 2020 کے آخر یا پھر 2021 میں جاری کیا جائے گا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش موخر ہوتی رہی اب فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس 3 جون کو سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے-

    رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے حکومت نے ہدایات جاری کردیں

    جاری کیے گئے ٹیزر ٹریلر سے فلم کی کہانی تو سمھج میں نہیں آتی، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ "کملی” انتہائی حساس اور اہم سماجی موضوع پر بنائی گئی منفرد فلم ہے فلم کی کہانی خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ہوگی، تاہم اس میں مرد بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔
    https://youtu.be/3RAlhb3WLY8
    مختصر ٹیزرمیں صبا قمر اور ثانیہ سعید سمیت عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے ٹیزر میں فلم کے ڈائیلاگز کے بجائے پس پردہ موسیقی میں اس کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جن سے فلم کے حساس موضوع کا عندیہ ملتا ہے۔

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ فلم کی کہانی کافی متاثر کن ہے اور اسے سنجیدہ رومانوی کہانی کہا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس فلم کو اپنی با لی ووڈ فلم’ہندی میڈیم‘ سے بھی بڑی فلم قرار دیا تھا۔

    فلم "کملی” کے ڈائیلاگ فاطمہ ستار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ نے دی ہیں اسے سرمد کھوسٹ نے کنول اور عرفان کھوسٹ کے ہمراہ پروڈیوس کیا ہے اور اسے ’کھوسٹ‘ فلم کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

  • سلمان خان کامیاب انسان ہونے کے باوجود ایک مڈل کلاس شخص ہے، قریبی دوست کا انکشاف

    سلمان خان کامیاب انسان ہونے کے باوجود ایک مڈل کلاس شخص ہے، قریبی دوست کا انکشاف

    ممبئی: بالی وڈ اداکار و ہدایتکار مہیش منجریکر نے قریبی دوست و اداکار سلمان خان کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان ’اکیلا‘ ہے، اسے کسی ساتھ کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مہیش کا کہنا تھا کہ میں سلمان سے ان معاملات پر بھی بات کرلیتا ہوں جو باقی لوگ نہیں کرپاتے ہیں، ہمیشہ ان سے کہتا ہوں کہ اس کے شادی نہ کرنے پر مجھے پریشانی ہے۔

    شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان

    اداکار و ہدایتکار کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق سلمان میری باتیں نظرانداز کردیتا ہے لیکن میں محسوس کرتا ہوں اسے کسی کا ساتھ چاہیے کبھی کبھی سلمان باہر سے جتنا خوش نظر آتا ہے لیکن اندر سے اتنا ہی اکیلا ہے، اس کے کوئی شوق بھی نہیں ہیں۔

    مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

    مہیش منجریکر کا کہنا تھا کہ جب بھی سلمان کے گھر جاتا ہوں تو وہ آدھے سے زیادہ وقت صوفے پر لیٹے نظر آتے ہیں، وہ کامیاب انسان ہونے کے باوجود ایک مڈل کلاس شخص ہےسلمان کو کسی ایسے کی ضرورت ہے جو ہمیشہ اس کے ساتھ رہے۔

    سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    خیال رہے کہ سلمان خان اور مہیش منجریکر اچھے دوست بھی ہیں اور کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اس کے علاوہ وہ سلمان خان کی فلم’اینٹم’ کے بھی ہدایتکار ہیں۔ سلمان خان کی عمر 56 سال ہے اور اب تک انہوں نے شادی نہیں کی ہے۔

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے