Baaghi TV

Tag: شوبز

  • رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پانچ فلمیں

    رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پانچ فلمیں

    عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں ہٹنے کے بعد جہاں دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، وہی دنیا بھر کے شائقین بھی اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کرنے لگے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں بھی رونقیں لوٹنے لگیں مداح شوبز ستاروں کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے چین ہیں اور ان کو اپنے پسندیدہ ستاروں کی فلموں کا شدت سے انتظار ہر-

    ذیل میں رواں سال ریلیز ہونے والی ان پانچ بڑی فلموں کا ذکر ہے جن پر سب کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ان فلموں کی ریلیز میں متعدد وجوہات کی بنا پر تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔

    1: اٹیک: ایکشن سے بھرپور یہ فلم یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی فلم کی کہانی ہے انڈیا کے پہلےسولجر کی، جس کا کردار اداکار جان ابراہیم نبھا رہے ہیں ان کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    2: جرسی: اداکار شاہد کپور کی یہ سپورٹس ڈرامہ فلم 14 اپریل کو ریلیز ہوگی فلم میں شاہد کرکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے جو صرف اپنے بیٹے کی خاطر اس کھیل میں واپس آتے ہیں۔

    3: رن وے 34: اجے دیوگن اور امیتابھ بچن کی یہ سسپنس سے بھرپور فلم 29 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی ’رن وے 34‘ ایک پائلٹ کے ساتھ ہونے والے حادثے کی کہانی ہے (جس کا کردار اجے دیوگن ادا کر رہے ہیں) جو اصولوں کی پابندی نہیں کرتا اس میں امیتابھ بچن ایک تحقیقاتی افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اس افسوسناک حادثے کے اصل محرکات کی تلاش میں ہے۔

    4: بھول بھلیاں 2: 2007 کی کامیاب ہارر کامیڈی ’بھول بھلیاں‘ کا سیکوئل ’بھول بھلیاں 2‘ کے نام سے 20 مئی کو ریلیز ہوگا۔ فلم میں مرکزی کردار اداکار کارتک آریان ادا کر رہے ہیں۔

    5: پرتھوی راج: گذشتہ کئی سالوں سے بالی وڈ میں تاریخی موضوعات پر فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب اس حوالے سے نئی آنے والی فلم ’پرتھوی راج‘ ہے جس میں اداکار اکشے کمار ماضی کے ایک جنگجو بادشاہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم تین جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

  • سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    کراچی: اداکارہ سجل علی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آ گیا ہے جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا انٹرنیٹ صارف پریشان اور غمگین نظر آ رہا ہے تو وہیں مداح ان کے پرانے انٹرویوز کو نکال کر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    سجل علی کا نومبر 2021 میں معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں مذکورہ انٹرویو سجل علی نے اپنی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی تشہیر کے دوران اے آر وائے کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے دوران دیا تھا۔

    انہوں نے پروگرام میں بلال عباس کے ہمراہ شرکت کی تھی، جس دوران میزبان وسیم بادامی نے ان سے شادی کے بعد ہونے والی تبدیلی پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ شادی کے بعد بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں ،ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں-

    وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا سمجھ لگ گئی ہے آپ کو، جس پر سجل نے کہا ’ہاں‘، عقل ٹھکانے آگئی ہے شادی کے بعد جہاں سب کو آرام مل جاتا ہے، وہیں انسان کا عقل بھی ٹھکانے آجاتا ہے۔

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    سجل کی بات پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ شادی کے شروع کے تین، چار سال ہی مشکل ہوتے ہیں پھر حالات تبدیل نہیں ہوتے لیکن بندے کو عادت ہوجاتی ہے۔

    اداکارہ سجل علی وسیم بادامی کی بات پر کہتی ہیں تین، چار سال آپ زیادہ کہہ رہے ہیں ایک ڈیڑھ سال تک ہی رہیں تو بہتر ہیں۔ لیکن اگر آپ کا پارٹنر آپ کی سپورٹ کرتا ہے تو چاہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں تو جو چیز معنی رکھتی ہے وہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہوتی ہے احد بہت سپورٹ کرنے والے ہیں تو زندگی میں بہتری آئی ہے۔

    لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

    اسی پروگرام کے آخر میں میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر احد رضا میر سے متعلق ایک لفظ بولیں، جس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا میزبان کی جانب سے ٹوکنے پر سجل علی نے کہا تھا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ کہیں وہ شوہر سے متعلق کچھ زیادہ ہی نہ بول دیں۔

    اسی دوران اداکار بلال عباس نے سجل علی کے بجائے جواب دیا تھا کہ ’احد رضا میر اداکارہ کی جان ہیں‘، جس پر اداکارہ ہنس پڑی تھیں اور کہا تھا کہ بس جواب مل گیا۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل 14 مارچ 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    بعد ازاں جنوری 2022 میں سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کی عدم شرکت پر لوگوں نے ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں پھیلائیں اس کے بعد حال ہی میں سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹایا تو لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی۔

    دونوں کی طلاق کے بعد شوبز شخصیات نے لوگوں سے اپیل کی کہ دونوں کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں، وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

  • اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم
    سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو 3 ہفتے میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ٹیم کو دبئی بھجوانے کیلئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوری سمری منظور کرائیں، جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیم کیساتھ وزارت داخلہ کے حکام بھی جائیں گے،اتناعرصہ گزر گیا بچیاں واپس کیوں نہیں لائی جاسکیں؟ جس پر وزارت خارجہ حکام نے کہا کہ حکومت بچیوں کو واپس نہیں لا سکتی، درخواست گزار کو خود دبئی جاکر کیس دائر کرنا ہوگا، ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ٹیم دبئی بھجوانے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعظم سے سمری جلد منظور کرا کر ٹیم دبئی بھیجی جائے، کیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی

    قبل ازیں صوفیہ مرزا نے اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی صوفیہ مرزا نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم اس سلسلہ میں اپنا کردار کریں جس کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی صوفیہ مرزا کی حمایت کا اعلان کیا تھا

    صوفیہ مرزا گیارہ سال سے اپنی جڑواں بیٹیوں کی بازیابی کے لئے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہیں عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم ان کے سابق شوہر عمر فاروق بچیوں کو بیرون ملک لے گئے تھے اور ذرائع کے مطابق تاحال وہ ان سے ملنے سے محروم ہیں

    معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اداکارہ نے کہا تھا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہر بچیوں کولے کردبئی فرار ہوگیا تھا ،صوفیہ مرزا نے کہا تھا کہ عدالت نے نومبر 2020 کو درخواست گزار کی بیٹیوں کوبازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے

    ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

    اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی

    سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی-

    صوفیہ مرزا اپنے یوٹیوب چینل پر نئے پروگرام میں اپنی بہن مریم مرزا کے ہمراہ نظر آئیں گی

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

    صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم

    صوفیہ مرزا بچے حوالگی کیس، ایف آئی اے کو بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم

  • شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں ہے”کا مشورہ

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں ہے”کا مشورہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو "گھبرانا نہیں ہے” کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ہیں جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور لوگوں کو ان کی حمایت کے لیے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا ہے-

    بلاول بھٹو کی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر آمد،شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    اداکار شان شاہد نے عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور ٹوئٹ کی کہ پاکستان نے آواز بلند کردی کہ انہیں وہ لیڈر چاہیے جو اسے ترقی کی راہ پر آگے لے کر جائے –


    اداکار نے ’آئی اسٹینڈ ود عمران خان‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنی پارلیمنٹ رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے-


    اداکار شان شاہد گزشتہ دو دن سے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کر رہے ہیں جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پی ٹی آئی چیئرمین کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

    اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کے اس وقت سے مداح ہیں جب سے وہ کھلاڑی تھے اور آج بھی وہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔ میری خواہش ہے اور میں دعا کرتاہوں کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں۔ ہمایوں سعید نے ٹوئٹ میں عمران خان کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے آج کے جلسے کا عنوان’’امربالمعروف‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا



    اداکار بلال قریشی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ دیا-


    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی عمران خان کی حمایت میں گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا‘‘۔


    اداکارہ نے آج صبح ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’بول کے لب آزاد ہیں تیرے۔ ہم ہی بدلیں گے پاکستان۔ تبدیلی ایک فردسے شروع ہوتی ہے۔ آئیے پاکستان کو ہر شہری کے لیے ایک محفوظ ملک بنائیں۔ آئیے ایک ذمہ دار شہری بنیں۔ آئیے پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں۔

    اے این ایف انٹیلیجنس کی کراچی میں تین بڑی کارروائیاں

    گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان اور خان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔

    ڈراما نگار اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے بھی پی ٹی آئی کے دارالحکومت میں ہونے والے جلسے کے موقع پر خصوصی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے خود کو غیر سیاسی شخص قرار دیا، تاہم ساتھ ہی عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا اور لوگوں سے بھی ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی انہوں نے تشہیری ویڈیو میں دو سیاسی خاندانوں کو ملک کی معیشت اور سیاست پر قابض بھی قرار دیا۔

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیو کو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا گیا-

    اداکار فیصل قریشی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کی تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرنے سمیت حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

    فرحان علی آغا نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ایمان کی جنگ قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں شرکت کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔

    گلوکار سلمان احمد نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے تشہیری ویڈیو جاری کی جس میں گلوکار نے لوگوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔

    آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہو گا،شاہ…

  • سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    ممبئی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کو عدالتی ثمن جاری ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سلمان خا ن اور عدالتی کیسز کا چولی دامن کا ساتھ ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کی قانونی مشکلات کبھی ختم ہونے والی نہیں ہیں 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے کیس سمیت متعدد عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے۔

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایک ٹی وی صحافی پر مبینہ حملے کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے جس کی وجہ سے ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ ثمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کرلیا ہے-

    مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن کے مطابق اداکار کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    دوسری طرف راجستھان ہائی کورٹ نے پیر کو سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کی دو درخواستوں کو جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں اداکار کے خلاف ایک سماعت پہلے ہی زیر التوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ان دونوں درخواستوں کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ تینوں مقدمات کی سماعت ایک جگہ پر ہو۔

    2 اکتوبر 1998 کو درخواست گزار اور دیگر ملزمان کے خلاف دو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر 5 اپریل 2018 کو ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جب کہ شریک ملزم سیف علی خان، نیلم ، تبو، سونالی بیندرے اور دشینت سنگھ کو بری کر دیا گیا۔ پانچ سال کی سزا کے خلاف درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع جودھپور) میں اپیل دائر کی جس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 7 اپریل 2018 کو سزا معطل کر دی۔

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

  • سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی اپنے رشتے کو لے کر کئی عرصے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کئی عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ، یہاں تک کے سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی احد رضا میر نے شرکت نہیں کی تھی اس حوالے سے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی-


    احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اب اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

    شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر ’سجل احد میر‘ لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کردیا ہے۔

    تاہم ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کو لے کر کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے سجل علی اور احد رضا میر نے 14 مارچ 2020 میں دبئی میں شادی کی تھی۔

  • ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹرشعیب ملک حال ہی میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ ’’دی کپل شو‘‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اوراداکار آغاعلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

    اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

    شو کے دوران آغا علی نے شعیب ملک سے ان کی پسندیدہ ہیروئن کے بارے میں پوچھا توکرکٹر نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کرینہ کپور پسند ہیں، جبکہ پاکستانی اداکاراؤں میں انہیں بہت ساری اداکارائیں پسند ہیں، تاہم ہانیہ عامر ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیونکہ اشنا شاہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں کبھی بھی ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہوں گا حالانکہ عدنان کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں لیکن میں پھر بھی چاہوں گا کہ ثانیہ ان کے ساتھ کام نہ کرے۔

    ثانیہ مرزا نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ میں جاننا چاہتی ہوں کہ آخر شعیب ملک کیوں مجھے ان کے ساتھ کام کرتا نہیں دیکھنا چاہیں گے ثانیہ کی اس بات پر شعیب ملک نے کہا میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔

    تاہم شعیب ملک نے کہ وہ ثانیہ مرزا کو ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے-

  • سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اپنی دریا دلی اوردوستوں کے کام آنے کے لئے مشہورہیں-

    باغی ٹی وی : سلمان خان دوستوں کے کام آنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں اوراپنے نقصان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اورانہوں نے یہ ایک بارپھرثابت کردکھایا ہے کہ وہ دوستوں کے دوست ہیں-

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے دوست اورتیلگو فلموں کے اسٹارچرن جیوی نے سلمان خان کواپنی نئی فلم ’گاڈفادر’ میں مہمان اداکار کے طور پر مختصر کردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے سلمان خان نے فوراً قبول کرلیا۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    جب چرن جیوی نے سلمان خان کوکردار ادا کرنے کے پیسے دینے چاہے توانہوں نے لینے سے صاف انکارکردیا سلمان خان کوجو رقم ادا کی جانے تھی کوئی دس بیس ہزار نہیں بلکہ 20 کروڑ کے لگ بھگ تھی لیکن انہوں نے اپنے دوست سے پیسے لینے سےمنع کردیا۔

    شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    سلمان خان نے چرن جیوی کودھمکی بھی دی کہ اگرپیسے دینے پراصرارکیا تو وہ فلم میں گیسٹ اپئیرنس نہیں دیں گے سلمان خان کے رویے پرجذباتی ہو کر چرن جیوی نے اداکار کو سونے کے دل والا اوردوستوں کا دوست قراردیا۔

  • مس یونیورس 2021 کا تاج مس پولینڈ کے سر پر سج گیا

    مس یونیورس 2021 کا تاج مس پولینڈ کے سر پر سج گیا

    پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کیرولینا بیلاوسکا نے پورٹو ریکو میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے کا 70 واں ایڈیشن جیت لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کیرولینا بیلاوسکا کو مس ورلڈ 2021 کا تاج پہنایا گیا ایونٹ کا 70 واں ایڈیشن بدھ کی رات پورٹو ریکو کے سان جوآن کے کوکا کولا میوزک ہال میں منعقد ہوا۔


    مس ورلڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، Bielawska کا تاج جمیکا کی ان کے پیشرو ٹونی-این سنگھ نے پہنایا، جنہوں نے 2020 میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتا تھا مس ورلڈ 2021 مقابلے میں ریاستہائے متحدہ کی سینی فرسٹ رنر اپ بنیں جبکہ دوسری رنر اپ کوٹ ڈی آئیوری کی اولیویا یاس ہیں۔

    شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    مقابلے میں 96 دیگر ممالک کی حسیناؤں نے بھی حصہ لیا، جن میں مس انڈیا منسا وارانسی بھی شامل ہیں، جو بین الاقوامی مقابلہ حسن میں 11 ویں نمبر پر رہیں-


    مس انڈیا 2021 کیرولینا فی الحال مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہیں کیرولینا ایک ماڈل کے طور پر بھی کام کرتی ہیں تیراکی اور سکوبا ڈائیونگ اور ٹینس اور بیڈمنٹن کھیلنے کی بھی شوقین ہیں مس ورلڈ آرگنائزیشن کے مطابق، وہ ایک موٹیویشنل اسپیکر بننے کی بھی خواہش رکھتی ہیں۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    69ویں مس ورلڈ، ٹونی این سنگھ کے ہاتھوں تاج پہننے کے بعد، کیرولینا نے کہا، جب میں نے اپنا نام سنا تو میں چونک گئی، مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا۔ مجھے مس ورلڈ کا تاج پہننے کا اعزاز حاصل ہوا میں پورٹو ریکو میں اس حیرت انگیزلمحات کو زندگی بھر یاد رکھوں گی-

    مس ورلڈ کا فائنل عالمی سطح پر 100 سے زائد ممالک میں نشر کیا گیا۔ 40 سیمی فائنلسٹ نے پورٹو ریکو میں حصہ لیا تھا جب دسمبر میں فائنل کو کوویڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تھا۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

  • علی ظفرکی میشا شفیع کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کرنے کی استدعا

    علی ظفرکی میشا شفیع کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کرنے کی استدعا

    لاہور: پاکستان شوبز انڈستری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

    باغی ٹی وی : سیشن کورٹ لاہور میں اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر جواب جمع کرادیاعلی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

    عدالت سے میشا شفیع کی درخواست خارج ،علی ظفر کا رد عمل بھی سامنے آگیا

    اداکار و گلوکار علی ظفرنےمیشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے-

    انہوں نے کہا کہ میشا شفیع نے اس سے قبل بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی، لیکن درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی میشا شفیع دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کےلیے چلی گئیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے وکلا کو بحث کےلیے 19 مارچ کو طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ میشا نے جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں لاہور ہائیکورٹ ہوئی ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کی ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں تھیں-

    میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا جبکہ ایف آئی اے نے ملزمان کا موقف لیے بغیر مقدمہ درج کیا درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

    میشا شفیع نے قانون کو مذاق سمجھا ہوا ہے،عدالت کا اظہار برہمی

    علی ظفر نے عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیا تھا کہ محترمہ (میشا شفیع) سے بڑی عزت سے صرف ایک سوال پوچھئے گا کہ وہ کیا حقیقت ہے جس کے نمایاں ہوجانے کے ڈر سے وہ عدالت سے اتنے سال کہتی رہیں کہ کووڈ میں کینیڈا سے عدالت نہیں آسکتیں مگر پھر کوک اسٹوڈیو کے لیے فوراً آپہنچیں اور پھر عدالت کو بتائے بغیر اپنی جرح بیچ میں چھوڑ کر واپس چلی گئیں؟

    علی ظفر نے ایک اور ٹوئٹ میں مزید کہا تھا کہ اور پھر نہایت احترام سے پوچھیے گا کہ کیا وہ میرے ہرجانے کے کیس میں جہاں ان کو ان کا موقف بیان کرنے کا پورا موقع دیا جار ہاہے، اپنی جرح مکمل کروانے کے لیے اس ہفتے کی 12 تاریخ کو عدالت آئیں گی؟ یا پھر سے نہیں آئیں گی؟-

    سوشل میڈیا مہم کیس: گرفتاری وارنٹ کی خبر پر بے بنیاد ہے، لینا غنی نجی خبر رساں…