Baaghi TV

Tag: شہبازشریف

  • وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں،شہباز شریف

    وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں،شہباز شریف

    چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے بعد مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف نے بھی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت مانگ لی-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں انہوں نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں ،امید ہے عدالت آئین کا تحفظ کرے گی۔ بات یہ نہیں کہ ہم جلد اور شفاف الیکشن نہیں چاہتے، ہم جلد اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، لیکن چاہتے ہیں تمام معاملات آئین کے تحت ہوں، اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ آئین کوتوڑا گیا ہے، آئین شکنی پر ہم سپریم کورٹ آئے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگر اس کی ریمیڈی نہ ہوئی تو یہ خدانخواستہ بنانا ری پبلک بن جائے گی، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر نے ہمیں آرٹیکل 5 کا حوالہ دے کر غدار قرار دیا تھا، حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی، فرانسیسی سفیر کو نکالنے پر عمران نیازی نے کہا تھا کہ یورپی یونین ناراض ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صدراوروزیراعظم نےآئین کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بات نہیں کہ ہم شفاف انتخابات نہیں چاہتے، جلداورشفاف الیکشن ہماری ڈیمانڈ تھی مجھے کوئی صدر علوی کا خط ان ٹیرم سیٹ اپ کےلیے نہیں ملا، جب خط ملے گا تو وکلا سے مشاورت کریں گے، مریم اورنگزیب نے کہا آپ کو زبانی دعوت دی گئی، میں نے کہا صرف مجھے بلایا باقی کسی کو نہیں بلایا گیا؟

    اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ :سندھ بار نے ڈپٹی اسپیکراورصدر کیخلاف سپریم کورٹ میں…

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لا لگایاجو شخص کہتا تھا آخری گیند تک لڑوں گا وہ وکٹیں اٹھا کر بھاگ گیا، وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹیں بحال کرائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لا لگایا دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، پاکستانی گورننس کی عالمی سطح پر مذاق اڑایا جا رہا ہے آج پاکستان کی سفارت کاری داؤ پر لگ چکی ہے، عمران خان نے سب سے پہلے چین پر حملہ کیا، سی پیک پر حملہ کرتے ہوئے اسے رول بیک کیا پی ٹی آئی کے جلسے میں کھڑے ہو کر یورپی یونین پر الزامات لگائے گئے، یورپی یونین کو بھی ایسے ہی بے عزت کیا جیسے مخالفین کو کرتا ہے۔

    دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے

  • شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:فواد

    شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:فواد

    اسلام آباد:شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے درمیاں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن آپ نے میری عظیم قوم کی انتہائی تذلیل کردی ،

    فواد چوہدری نے کہا کہ جس قوم کے خون پسینے کی کمائی سے تم عیاشیاں کررہے ہواور پاکستانیوں کی کمائی لوٹ لوٹ کرامریکہ اور برطانیہ کے بینک بھررہے ہو آج اسی قوم کواپنے اقتدار کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے ساری دنیا کے سامنے بھکاری کہہ کرتذلیل کررہے ہو، کچھ شرم آنی چاہیے ، آپ میں غیرت نام کی کوئی چیز ہی نہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، مخالفین شیر کیوں نہیں بن رہے؟ یہ سب اب ٹیکنیکل جسٹس کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں قوم غیرت مند ہے، عمران خان کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے، ووٹ سے اسلام آباد کا تخت ملے گا، ادھر، ادھر جا کر نہیں، چھوڑ کر جانے والے دھوبی کے کتے گھر کے نہ گھاٹ کے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں نہیں عوام کرتے ہیں، ایسے فیصلے عدالتوں کو کرنے بھی نہیں چاہئیں، چوں، چوں کا مربہ چاہتا تھا حکومت چلی جائے، اب چلی گئی، اب چوں، چوں کا مربہ چاہتا ہے حکومت کو بحال کریں، ان کے دماغ اخروٹ سے چھوٹے ہیں۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس حوالے سے فیصلے موجود ہیں، سیاسی جماعتیں اب شیر کیوں نہیں بن رہے؟ جانے والی حکومت خوشیاں اور اپوزیشن کا برا حال ہے، حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، یہ کبھی ایک کونے، کبھی دوسرے کونے میں گھس رہے ہیں۔

  • خدارا امریکہ کی اطاعت میں قوم کی تذلیل تونہ کریں:یہ قوم بھکاری نہیں:عظیم قوم ہے:اسدعمر

    خدارا امریکہ کی اطاعت میں قوم کی تذلیل تونہ کریں:یہ قوم بھکاری نہیں:عظیم قوم ہے:اسدعمر

    اسلام آباد: خدارا امریکہ کی اطاعت میں قوم کی تذلیل تونہ کریں:یہ قوم بھکاری نہیں:عظیم قوم ہے:اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، البتہ اس قوم کی اشرافیہ کا ایک بڑاحصہ ضرور بےضمیر ہے، اشرافیہ اپنےذاتی مفاد کےلئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

     

    اسدعمر نے کہا کہ پاکستان قوم ایک غیرت مند قوم ہے اور قوم آج تاریخی لمحے میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی، ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے، کسی سے جنگ نہیں کرنی۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ان کے الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ہیں۔

    یاد رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پرن لیگ کے غلام حکمرانوں کی طرف سے قوم کی تذلیل کے خلاف سخت ردعمل آرہا ہے اور اہل پاکستان زرداری شریف کوقومی مجرم قراردیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی وجہ سے آج قوم کو یہ دن دیکھنے پڑرہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی قوم نے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے،

    اکثرشہریوں کا کہنا ہےکہ امریکہ کی غلامی میں جانے کے لیے اس قدر گھٹیا جوازتلاش کرنے والوآپ ہی وہ ملت واحدہ ہیں جوسب سچ اورحقیقت کے مقابلے میں ایک ہوگئے ہیں

     

  • شہبازشریف بھی لام لیٹ گئے:جس قوم کوعمران خان عظیم کہتےہیں شہبازشریف نےبھکاری قراردیا

    شہبازشریف بھی لام لیٹ گئے:جس قوم کوعمران خان عظیم کہتےہیں شہبازشریف نےبھکاری قراردیا

    لاہور: اینکرکے سوال پرشہبازشریف بھی لام لیٹ گئے:جس قوم کوعمران خان عظیم کہتےہیں شہبازشریف نےبھکاری قراردیا ا،طلاعات کے مطابق کیا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو بھوکا اور بھکاری مان لیا ہے؟

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے اینکر نے سوال کیا کہ خواجہ آصف نے کہا امریکا ہمارا وینٹی لیٹر ہے، خواجہ آصف نے کہا امریکا کے بغیر نہیں رہ سکتے کوئی قدم اٹھایا تو گھٹنوں پر آجائیں گے۔

    اس پر شہباز شریف نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے۔‘ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں یہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔

    یاد رہےکہ وزیراعظم پاکستان اپنی قوم کوبڑی عظیم قوم کہتے ہیں اورقوم کوخودداری اورغیرت کا درس دیتے ہیں ، اسی قوم جسے عمران‌ خان عظیم قوم کہتےہیں شہبازشریف نے انتہائی تذلیل کرتے ہوئے بھکاری قراردیا ،جس کے بعدعوام میں سخت ردعمل پایا جارہا ہے

    فواد چوہدری کا ردعمل

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے نصب العین بنا لیا ہے ہر طاقتور ملک کے سامنے لیٹ جانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان جیسے لوگوں نے پاکستان کوایک غلام ملک بنا کرچھوڑا ہے، یہ لوگ غیرملکی طاقتوں کے آلہ کاربن کران کے سامنے لیٹ جاتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ غیرت نام کی چیزسے ان کا دور تک تعلق نہیں ہے، ہم نےکبھی نہیں کہاکہ ملکوں سے لڑنا چاہتے ہیں، ہم کہتےہیں ہماری قوم کااحترام کیاجائے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جیسےلوگ ذہنی غلام ہیں گفتگوسےاندازہ لگالیں، اس خاندان کی ساری عمراسی احساس محرومی میں گزرگئی ہے۔

  • اللہ کےفضل سےہم نےکرپشن کےخاتمے کی کبھی بات نہیں : شہبازشریف کےمنہ سےسچ نکل گیا

    اللہ کےفضل سےہم نےکرپشن کےخاتمے کی کبھی بات نہیں : شہبازشریف کےمنہ سےسچ نکل گیا

    اسلام آباد: اللہ کے فضل سے ہم نے کرپشن کے خاتمے کی کبھی بات نہیں : شہباز شریف کے منہ سے سچ نکل گیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے منہ سے اچانک سچ نکل گیا جس میں‌وہ کہہ بیٹھے کہ اللہ کے فضل سے ہم نے کرپشن کے خاتمےکی کبھی بات نہیں کی اور نہ ہی یہ ہمارا مقصد ہے، ہم نے عوام کے منصوبوں میں کئی اربوں کی بچت کی لیکن پیسے بچانے پر کبھی ڈھنڈورا نہیں کیا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا متحدہ اپوزیشن نے مجھے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سونپا تو یہ مہربانی ہے، متحدہ اپوزیشن کی حکومت آئی تو سب سے پہلے غریب کی زندگی بہتر کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا ابھی تک کسی پارٹی ممبر یا اتحادیوں کو کال نہیں آئی کہ یہ نہ کریں، انتظامیہ اور پولیس کو کہا ہے ووٹنگ کے دن سپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہ کیا تو ہم سب کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے، ممبرز کو پرامن ووٹنگ میں رکاوٹ ہوئی تو ہم خط لکھیں گے۔

    انھوں نے کہا آج عمران نیازی کی حالت ڈوبتے کو تنکے کا سہارا جیسی ہے، سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں ایک لفظ سازش کا نہیں ہے، آج کل عمران بھارتی پالیسی کی تعریف کر رہے ہیں، بھارت سے متعلق نیوٹرل کی الگ اور اپنوں کی نیوٹرل کی تشریح کچھ کرتے ہیں۔

    دریں اثنا، پریس کانفرنس کے دوران ہی شہباز شریف کو نواز شریف کا فون آ گیا، انھوں نے فون پر بات سنی پھر کہا پریس کانفرنس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کروں گا، بعد ازاں صحافیوں کے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا نواز شریف اپنے علاج کے بعد جلد از جلد پاکستان آئیں گے۔

  • جیوتو جھوٹ بول کر”جیو”شہبازشریف یا آصف زرداری سے چوہدری پرویزالٰہی نے کوئی رابطہ نہیں کیا:ذرائع

    جیوتو جھوٹ بول کر”جیو”شہبازشریف یا آصف زرداری سے چوہدری پرویزالٰہی نے کوئی رابطہ نہیں کیا:ذرائع

    لاہور : جیوتو جھوٹ بول کر”جیو”شہبازشریف یا آصف زرداری سے چوہدری پرویزالٰہی نے کوئی رابطہ نہیں کیا:ذرائع نے بعض میڈیا ذرائع پرچلنے والی ان خبروں کو نہ صرف جھوٹ بلکہ جھوٹوں کا پلندہ قراردیا ہے ،

    اس حوالے سے پارٹی کی طرف سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ق نے چوہدری پرویز الٰہی کے شہبازشریف یا آصف زرداری سے رابطے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع ق لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا کسی اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہیں ہے ، شہبازشریف یا آصف زرداری سےرابطےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    ذرائع ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پی ٹی آئی ،دیگر جماعتوں کےایم پی ایز سےرابطے میں ہیں، کامیابی کے لیےپرویزالٰہی کےپاس نمبرگیم پوری ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ وفاق کےنتائج کچھ بھی ہوں پنجاب میں سرپرائز دیں گے۔

    گذشتہ روز راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے نمبر پورے ہوگئے، بس چند ناراض اراکین رہ گئے جلد وہ بھی پرویزالہیٰ کے ساتھ ہوں گے۔

    دوسری جانب چوہدری ظہیر الدین نے کہا تھا کہ ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں، جلد مثبت پیشرفت ہوگی ، ن لیگ کے بیشتر افراد پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں، پنجاب میں سب کچھ نمبرنگ گیم ہے۔

  • میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے

    میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے

    اسلام آباد:میں نہیں مانتا:میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس ملک نے پاکستان میں مداخلت کی ہے اس کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

    متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کی بات کی گئی، قوم نے دیکھا کہ اجلاس کس طرح ملتوی کیا گیا، اسپیکر نے آج پھر اسمبلی قوانین کو بالا طاق رکھا، آج پھر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی خواہش پر تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، آزاد عدلیہ بھی دیکھ رہی ہے اور قوم بھی پریشان ہے کہ کیا ہو رہا ہے، ہم نے طے کیا تھا آج کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ کار اختیار کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ہمارے ممبران پورے تھے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانا چاہتی ہیں، متحدہ اپوزیشن نے دکھایا کہ آج 172 ارکان پورے موجود تھے، کیا سلیکٹڈ وزیر اعظم کے پاس کوئی آئینی و قانونی جواز رہ گیا ہے، وزیر اعظم اور اسپیکر بھی آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، اسپیکر نے اپنا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے درج کرا دیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کہا گیا نواز شریف نے پاکستان میں مداخلت کے لیے رابطےکیے، کہا گیا کہ نواز شریف اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے ملتے ہیں، ہم بھی بتا سکتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ کے ڈونرز کون ہیں، پی ٹی آئی نے غیر ملکیوں سے فنڈ لیے اور اسے چھپایا، بدزبانی تو آپ کا تکیہ کلام ہے لیکن اب الزامات لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فرنٹ پرسن ایک خاتون ہیں جنہوں نے اربوں کی کرپشن کی، الزامات لگانا آسان ہے لیکن انہیں ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، ریاست مدینہ کے نام پر سب الٹا کیا گیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ خط کو پارلیمان میں لایا جائے، خط جھوٹا ہے ہم اس کو نہیں مانتے، کس ملک نے پاکستان میں مداخلت کی ثبوت سامنے لائیں، عمران خان آئینی و قانونی طور پر ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے۔

    شہازشریف نے چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستان میں مداخلت کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے
    یاد رہےکہ شہبازشریف کو چینی وززارت خارجہ کی طرف سے پاکستان میں ہونے والی امریکی مداخلت کے حوالے سے سٹیٹمنٹ بھیجی گئی ہے جسے انہوں نے سیاسی دباو کی وجہ سے ماننے سے انکار کردیا ہے

     

  • بس عمران خان نہیں رہناچاہیے،جومانگتےہومانگو:    نوازشریف کی ق لیگ کووزارت اعلیٰ کی پیشکش

    بس عمران خان نہیں رہناچاہیے،جومانگتےہومانگو: نوازشریف کی ق لیگ کووزارت اعلیٰ کی پیشکش

    لاہور:عمران خان نہیں رہنا چاہیے،جومانگتے ہومانگو:نواز شریف کی ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش نے اپوزیشن کی بے بسی بے نقاب کردی، اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے اور نئی ڈیل کے تحت وزرات اعلیٰ 6 ماہ کیلیے ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ حکومت کے اتحادیوں کویہ پیشکش کردیں کہ عمران خان نہیں رہناچاہیے باقی جو آپ مانگتے ہیں مانگیں ۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل شہباز شریف نے 2 ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم ق لیگ نے صرف دو ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد 6 ماہ تک حکومت کی تجویز پیپلز پارٹی نے دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت ق لیگ کو 6 ماہ کیلیے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند تو ہوگئی ہے تاہم اس کے اعلان پر اختلاف ابھی باقی ہے کیونکہ ن لیگ عدم اعتماد کے بعد جبکہ ق لیگ وزارت اعلیٰ کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے ساتھ ق لیگ کو 8ایم این ایز،20 ایم پی ایزکی نشستوں کی آفربھی ہوگی اور ن لیگ کا وفد نواز شریف کی نئی آفر لیکر ہی چوہدری برادران سے ملے گا۔

  • اسلامی دنیا پاکستان آرہی ہے اوربلاول اس موقع پرشرپسندی پھیلانا چاہتاہے:افسوس ہوا ہے:قومی قیادت

    اسلام آباد :اسلامی دنیا پاکستان آرہی ہے اوربلاول اس موقع پرشرپسندی پھیلانا چاہتاہے:افسوس ہوا ہے:اطلاعات کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر افسوس ہوا ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب مولانا طاہر اشرفی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس حزب اختلاف کے لئے بھی اتنا ہی باعث عزت ہے، جتنا حکومت کے لئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کا بڑا کردار ہے، او آئی سی کو فعال کرنے کی ذوالفقارعلی بھٹو شہید کو قیمت بھی ادا کرنا پڑی، او آئی سی کے اجلاس کو روکنے کے لیے بھارت گزشتہ دو ماہ سے سازشیں کر رہا ہے۔

    مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ نے بھارت کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے، او آئی سی کا اجلاس حزب اختلاف اور حکومت دونوں کا ہے، ہماری حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے اپیل ہے کہ 24 مارچ تک اسلام آباد میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کی جائیں۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب نے کہا ہے کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر افسوس ہوا ہے۔

    شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کی دھمکی اپوزیشن کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلاول کا او آئی سی کے اجلاس میں خلل ڈالنے کی دھمکی دینا اپوزیشن کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مسلم دنیا کو اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے اقدام کو کمزورکرنا چاہتے ہیں۔
    واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر پیر تک اجلاس نہ بلایا گیا تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے۔

    بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں آپ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی کانفرنس کیسے کرتےہیں، جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا ہم بیٹھے رہیں گے، کوشش کی جارہی ہے کہ ارکان اپنا ووٹ استعمال نہ کریں، تاثر دیا جارہا ہے وہ نہیں کھیلے گا تو کوئی نہیں کھیلے گا۔

    پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چاہتا ہے آئینی بحران پیدا ہو اور تیسری قوت کو موقع ملے، عمران خان نے شکست دیکھ کر غیرجمہوری عمل اختیار کیا، حکومت طاقت کے استعمال پر اتر آئی، پہلے پارلیمان پھر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئیں مقابلہ کریں، عمران نیازی زندگی بھر کھلاڑی رہے، آخرمیں بال ٹیمپرنگ نہ کریں، ہم ذمہ داری کے ساتھ آج تک چل رہے ہیں، حکومت چاہتی ہے آئینی بحران پیدا ہو۔

    بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اسپیکر نے غیر جمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا، اسپیکر پیر تک عدم اعتماد نہ لائے تو ایوان میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں آپ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی کانفرنس کیسے کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران اکثریت کھو چکا ہے، عمران شکست دیکھ کر غیر جمہوریہ اپنا رہا ، جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا ہم بیٹھے رہیں گے۔

  • سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری

    سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری

    اسلام آباد:سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ہم کسی کوکوئی پیسہ نہیں دیں گے ضمیرکےمطابق ہی چلیں گے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزرا اسدعمر اور حماداظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کہا تھا ایکشن لیں گے لوٹےخود ہی آج سامنے آگئے حکومت بچانےکیلئےکسی بھی بلیک میلنگ، سودے بازی کو مسترد کرتے ہیں اپوزیشن کاماڈل ہے پیسہ لگاؤ حکومت میں آؤاورپیسہ کماؤ اب عوام پرفرض عائد ہوتا ہےکہ وہ اس قسم کی سیاست کو مسترد کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارےکارکنان مشتعل ہیں قانون ہاتھ میں نہ لیں احتجاج آپ کاحق افسوس کی بات ہےایک خاتون ایم این اے کو 7کروڑ روپے دیئےگئے سندھ میں لوگوں کےپاس پینےکاپانی نہیں اورجہازوں میں پیسہ لایا گیا سندھ ہاؤس اس وقت نیا چھانگا مانگا ہے، ضمیروں کی خریدوفروخت ہورہی ہے سندھ ہاؤس میں جو کہتا ہے ضمیر کی آواز پر ووٹ دے رہا ہوں انہیں کہنا چاہتا ہوں عمران خان کے نام پر ووٹ لیا اور اب ضمیر کی بات کر رہے ہیں رکنیت سے مستعفی ہوں، دوبارہ الیکشن لڑ کر پھر ضمیر پر ووٹ کی بات کریں ضمیر فروش ارکان کیخلاف آئین کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ عوام کی طاقت سےتحریک عدم اعتمادکوناکام بنائیں گے ہم نےکسی کو پیسے دے کر لانےکی بات نہیں کی، ہم بھی خزانوں کےمنہ کھول دیں توہم میں اوراپوزیشن میں فرق کیارہ جائے گا ہم بھی پیسہ استعمال کریں تو عمران خان اورنوازشریف میں فرق کیا رہ جائے گا خاتون ایم این اےکو 7 کروڑ دیئے گئے ہم بھی 10 کروڑ دے سکتے ہیں عمران خان اصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنرراج لگانےکی تجویز دی شیخ رشید نے کہا بطور اتحادی اور وزیرداخلہ گورنرراج کی تجویز دیتا ہوں شیخ رشیدنےکہاسندھ ہاؤس میں لوگوں کوخریدناآئین کی خلاف ورزی ہے۔