Baaghi TV

Tag: شہبازشریف

  • یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد:یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی تناظر میں امن و استحکام کے امور پر دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

    دوسری جانب مسٹر تھامس سیلر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے یورپی یونین کے عزم کی توثیق کی۔علاوہ ازیں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور یورپین کونسل کے صدر اور یورپی یونین کمیشن کے صدر کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات پر چارج ڈی افیئرز کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو اجاگر کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اس سنگِ میل کی مناسبت سے تقریبات اسلام آباد اور برسلز دونوں میں منعقد ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے راجہ ظفر الحق اور قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے راجہ ظفر الحق نے ملاقات کی جس میں راجہ ظفرالحق نے وزیراعظم کو کامیاب دورہء سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مباکباد پیش کی۔شہبازشریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے وزیراعظم کے عوامی فلاحی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کے ویژن پر خراج تحسین پیش کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کے حلقہ انتخاب چنیوٹ کے متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس فورس میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے کمپنی کے مشرق وسطیٰ اورافریقہ ریجن کے صدر نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے، غیر ملکی کمپنیوں کو ہر صورت سہولت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 15 بلین ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہواوے کے ساتھ تعاون سے نوجوانوں کومختلف ذرائع سےتربیت فراہم کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ تعاون سے یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےہفتے کی چھٹی بحال کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےہفتے کی چھٹی بحال کردی ہے۔

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےہفتے کی چھٹی بحال کردی ہے۔،اطلاعات کے مطابق ا سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات بینک صبح 9 سے شام 5:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 1:30 سے 2:15 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔

    ا سٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گےجبکہ 1:30 سے 2:30 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز 8 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔اس سے قبل سرکاری اوقات کار صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔

    یاد رہےکہ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکومت پر کام کے حوالے سے کافی دباؤ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔

    کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کے بعد ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی جائے گی تاہم ایسا نہ ہوا۔علاوہ ازیں بینکوں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے ہفتے کی چھٹی کے خاتمے کے خلاف مظاہرہ کیا ، مظاہرے کی کال خیبر بینک ایمپلائز یونین کی جانب سے دی گئی تھی ، مظاہرے کی قیادت بینک آف خیبر ایمپلائز یونین کے صدر طارق نواز اور دیگر کر رہے تھے۔

    مظاہرین نے کہا کہ ہفتے کی چھٹی کے باعث عام عوام کو ہفتے کے دن بینک نہیں آنا پڑتاتھا اور اسی عادت کے باعث ہفتے کے دن بینک میں کام نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح آٹھ بجے سے بینک ملازمین بینکوں میں حاضر ہوتے ہیں اور شام تک اپنا کام کرتے ہیں تاہم ہفتے کی چھٹی کے باعث غمی خوشی اور بچوں کو وقت دینے میں سہولت تھی جو ختم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہفتے کے دن کی چھٹی دوبارہ بحال کی جائے۔

  • پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    لاہور: گورنر پنجاب کا وزیراعظم کو خط:بڑا اہم ایشوبن گیا:خط پڑھنے کے قابل ،اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پنجاب کے سیاسی بحران اور آئینی تعطل کے بارے آگاہ کیا ہے۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ متنازع ہے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں ڈی فیکٹو ممبران کی مکروہ حمایت حاصل کی، وفاداری تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، وزیر اعلیٰ کے متنازع الیکشن کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تمام غیر آئینی عمل کا مرکزی کردار حمزہ شہباز ہے، حمزہ شہباز نے وزیراعظم کا بیٹا ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے،متنازع الیکشن کی رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے مجھے بھجوائ، سیکرٹری اسمبلی نے فراڈ الیشکن سے متعلق قانونی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیا۔

     

     

    خط کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نے ڈپٹی اسپیکر کے نتیجے میں بھی قانونی خامیوں کی نشاندہی کی،میں نے صدر پاکستان کو خط لکھ کر حقائق سے آگاہ کرکے رہنمائی مانگی ہے۔

     

     

    گورنر کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ حالیہ الیکشن پنجاب اسمبلی کی 100 سالہ تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے اس معاملے میں گھناؤنا کردار ادا کیا، ان افسران نے گورنر پنجاب کے دفتر کے تمام اختیارات سلب کیے، حلف برداری کی تقریب سے قبل گورنر ہاؤس کو سکیورٹی کے نام پر حصار میں لیا گیا،چیف سیکرٹری نے ہائیکورٹ کے حکم کا جواز بنا کر گورنر کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی ان افسران نے ارکان اسمبلی پر تشدد میں کردار ادا کیا، آپ نے بطور وزیراعظم اختیارات کا غیر آئینی استعمال کر کے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلا، آپ اور آپ کا بیٹا، مریم نواز اور نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد پر مجرمانہ کیسز ہیں، ملک کی بد قسمتی ہے کہ آپ اور آپ کا بیٹا ضمانت پر ہونے کے باوجود اہم عہدوں پر ہیں۔

     

    گورنر پنجاب نے خط میں لکھا کہ کوئی طاقت مجھے آپ کے بیٹے کے غیر آئینی اقدامات کو روکنے سے منع نہیں کر سکتی، میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آئین پاکستان کی حفاظت کروں گا۔

  • حمزہ شہباز نے عید پر بھی مصروف دن گزارا:دارالشفقت اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    حمزہ شہباز نے عید پر بھی مصروف دن گزارا:دارالشفقت اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید پر بھی مصروف دن گزارا، لاہور میں بے سہارا بچوں کی کفالت کے ادارے دارالشفقت اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور عید بچوں کے ساتھ منائی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد دارالشفقت پہنچے اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں، بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے ادارے میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور اس میں بہتری کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کے دورے پرمریض بچوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ریاست مدنیہ کے دعوے داروں نے ملک کو تباہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے مگر جلد ہی قابو پا لیں گے، مسلسل محنت اور ثابت قدمی سے ہی مشکلات ختم ہوں گی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، جلد قوم سے خطاب میں حقائق سامنے رکھوں گا۔ کارکنان نےکوئی دن ایسانہیں چھوڑاجب ہماراساتھ چھوڑا ہو، پارٹی قیادت اور پوری جماعت کارکنان کی محبت کوبھول نہیں پائیں گے، ہمارے ساتھیوں کےخلاف ایک دھیلے کی کرپش ثابت نہیں ہوئی۔ نوازشریف نے ملک کوجہاں چھوڑا، وہیں سےترقی کےسفرکاآغازکریں گے۔

  • احتساب کی آڑ میں ہراساں کرنے سے بیوروکریسی کی کارکردگی متاثر ہوئی: وزیراعظم

    احتساب کی آڑ میں ہراساں کرنے سے بیوروکریسی کی کارکردگی متاثر ہوئی: وزیراعظم

    لاہور:وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی، شہباز شریف نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں ہراساں کرنے سے بیوروکریسی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

    ملاقات میں شریک افسران نے وزیرِاعظم کو گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں کے نفاذ کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

    اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، سابقہ چیف سیکرٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہوں نے مستقبل کے منصوبوں، موثر بیوروکریسی کے کردار اور عوام کو مختلف شعبوں میں ریلیف کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی خوشی قسمتی ہے کہ یہاں آپ جیسے قابل افسران موجود ہیں، بلاشبہ آپ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں سیاسی حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قابلِ افسران سیاسی حکومت کی ملکی ترقی و خوشحالی میں رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں، جو میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچے چاہے وہ میٹرو ہو یا اورنج لائن افسران و دیگر حکومتی اہلکاروں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہیں، کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کی کو بلاوجہ ہراساں کرکے ان کی کارکردگی کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، قومی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس امر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں، اللہ نے مجھے ایک بار پھر قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے، میرا یہ عزم ہے کہ قابل افسران کے ساتھ یہ سفر شروع کروں، احتساب اور شفافیت لانے کیلئے قوانین کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہے ان کے خدشات کا تدارک بھی ضروری ہے۔

  • ‏وزیر اعظم شہباز شریف کی ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات

    ‏وزیر اعظم شہباز شریف کی ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات

    دبئی :متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی میں شاہی محل قصر الشاطی میں ملاقات سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات ،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ابو ظبی، متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں.

    متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا.

    ادھر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ یو اے ای اور پاکستان کے مابین 70 سال سے مضبوط تعلقات ہیں اور یو اے ای نے پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ مثالی تعاون کیا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنی رہائش گاہ پر کراچی کے صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے ساتھ دوستی بے لوث اور مثالی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان و امارات دوستی دنیا بھر کیلئے مثال ہے۔ یو اے ای حکومت ہر سال رمضان المبارک میں سندھ اور بلوچستان کے نواحی علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرتی ہے، اس سال بھی یہ سلسلہ زور شور سے جاری رہا۔

    قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ اس رمضان المبارک میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 25 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہی نہیں مقامی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، میرپور خاص میں صحت کے شعبے پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار نے یو اے ای اور پاکستان کے مضبوط تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے پر صحافیوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

  • پاک سرزمین کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔مریم اورنگزیب

    پاک سرزمین کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔مریم اورنگزیب

    مدینہ منورہ:پاک سرزمین کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ پر موجود وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کچھ مخصوص لوگوں نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا، ان کے لیڈر نے سوائے بدتمیزی کے کچھ نہیں سکھایا۔

    مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ معاشرے کی تباہی ہے، میں اس شخص کا نام اس پاک زمین پر نہیں لینا چاہتی، اس پاک زمین کو سیاست کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہتی، انہوں نے جو اس معاشرے میں تباہی کی وہ آج آپ کے سامنے ہے، بہت سا ایسا معاشرے کا حصہ اور طبقہ موجود ہے جو ان روایات کو برقرار رکھ رہا ہے، وقت لگے گا لیکن یہ رویے ہمارے مثبت رویوں سے تبدیل ہوں گے، ہمارے کارکن بھی یہاں ہیں لیکن انہیں ہدایت کی گئی کہ ایسا رویہ نہ اپنایا جائے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ روزہ رسول ﷺ پران لوگوں کیلئے دعا کی جو ان لوگوں کو اکساتے ہیں، مسجد نبوی ﷺ کی زمین کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کر سکتی، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھےگا، 4 سال میں قریبی دوست ممالک سے بھی تعلقات خراب ہوئے، سابق حکومت نے پوری دنیا کے تعلقات خراب کیا، انہیں بہتر کیا جائے گا۔

    توشہ خانہ کے سوال پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ معیشت بھی ٹھیک ہوجائے گی اور انشااللہ روزگار بھی ملے گا، شہباز شریف اور انکے اتحادیوں کی نیت صاف ہے، ہمارے معاشرے کا بڑا حصہ ہماری روایات اور کلچر کو جانتا ہے۔

  • موجودہ وزیراعظم بھی  فرانس کے غلام نکلے ہیں:سعد حسین رضوی

    موجودہ وزیراعظم بھی فرانس کے غلام نکلے ہیں:سعد حسین رضوی

    لاہور:سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم بھی فرانس کے غلام نکلے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا فرانسیسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے اور ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کے اظہار پر سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے گستاخ رسول کو دوبارہ فرانس کا صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد کے پیغام کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم بھی عمران خان کی طرح فرانس کے غلام نکلے ہیں، لبرل سیاسی شخصیا ت مغربی قوتوں کی غلام اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے عوام کو استعمال کرتی ہیں۔

     

    حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام پر اپنے حملے سے صدر میکرون یورپ اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ آور ہوئے ہیں۔سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزادیِ اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف مسلمان ملک کے وزیراعظم ہیں جس منصب پر وہ فائز ہیں اُن کواتنا نااہل اور نا ہنجارنہیں ہونا چاہیے۔

    سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص ملعون کے ساتھ مل کر کام کر نے کی خواہش رکھتاہے وہ مسلمانوں کی کیا ترجمانی کرے گا، وزیراعظم پاکستان مسلمانوں کی ترجمانی کریں نہ کہ اغیار کے غلام بنیں۔

  • حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    اسلام آباد:حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی تعینات کردئیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے 37 ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا، ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12 ویں وزیر خارجہ تھے۔

    ذرائع کے مطابق گیارہ جماعتوں کے اتحاد سے تشکیل دئیے گئے حکومتی اتحاد کے باعث وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصدق ملک کو بھی وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر مصدق ملک کل بروز جمعرات حلف اٹھائیں گے، انہیں پیٹرولیم کی وزارت دی جائےگی۔

    اس سے قبل آج بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا تھا، اسی کے ساتھ ہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

    اس سے قبل کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں انیس اپریل کو تیس وفاقی وزرا اور تین وزرا مملکت نے حلف اٹھایا تھا۔

    دوسرے مرحلے میں بائیس اپریل کو وفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور کابینہ میں تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کو شامل کیا گیا تھا۔ کابینہ میں پہلے ہی تین مشیروں کو بھی شامل کیا جا چکا ہے۔