Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا،نواز شریف

    پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا،نواز شریف

    قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی پاکستان سے آئے لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز شریف بھی موجود تھیں ، نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی، نواز شریف شیڈول کے تحت 21 اکتوبر کو ہی واپس آئیں گے، نواز شریف نے مشورے کے لئے دوبارہ بلایا اسلئے آ گیا ہوں، شہباز شریف نے صحافی کے سوال کے جواب میں گوجرانوالہ میں کسی بھی ملاقات سے انکار کیا اور کہا کہ میں وہاں گیا ہی نہیں تو ملاقات کیسی؟

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے ، ن لیگ کی جانب سے انکے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • آشیانہ اقبال ریفرنس کیس:شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب

    آشیانہ اقبال ریفرنس کیس:شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب

    لاہور: آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرلیے گئے۔

    باغی ٹی وی: احستاب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج نسیم احمد ورک نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی دیگر ملزمان حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد خان چیمہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخو استوں پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بےگناہ قرار دے دیا تھا نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب میں لاہور کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی تھی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا، شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے اور نہ ہی ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت ملے،آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا، ریکارڈ اور شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی شکوک و شبہات کے بغیر یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا، کامران کیانی نے بھی سرکاری خزانے کونقصان نہیں پہنچایا، نہ فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کو دینے کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھانیب نے رپورٹ میں استدعا کی تھی کہ احتساب عدالت لاہور قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔

    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ

    خیال رہے کہ رواں برس 8 اپریل کو آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور احد چیمہ نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کردی تھیں۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آشیانہ ریفرنس کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہو چکے ہیں، اس ریفرنس میں سزا کا کوئی امکان نہیں ہے، عدالت بریت کی درخواستیں منظور کر کے آشیانہ کیس سے بری کرنے کا حکم دے عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے تھے۔

    یاد رہے کہ پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے مالک شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکا لینے کے الزام میں 24 فروری 2018 کو نیب نے گرفتار کیا تھا نیب کا الزام تھا کہ احد چیمہ نے 32 کنال کی زمین کے عوض اس کمپنی کو ٹھیکا دیا، جبکہ یہ زمین ان کے رشتہ داروں میں تقسیم کی گئی اور اس کی مکمل ادائیگی پیراگون کے اکاؤنٹ سے ہوئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت مل …

    سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی اور پیراگون سٹی کے مالک ندیم ضیا بھی اس ریفرنس میں نامزد ہیں، وہ حال ہی میں نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کے بعد تحقیقات میں شامل تفتیش ہوئے تھے۔

  • مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں

    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں

    لاہور: سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج صبح 4 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئی ہیں دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی ہنگامی بنیادوں پر لندن روانہ ہوگئے ہیں، وہ ماڈل ٹاون سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے، اور پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ہیں شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں۔

    کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون

    مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے اور نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہوگی جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے علاوہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں،شہباز شریف منگل کی صبح ہی لندن سے واپس وطن پہنچے تھے، انہوں نے ایک ماہ لندن میں قیام کیا تھا۔

    2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

  • نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے،شہباز شریف

    نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے،شہباز شریف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے-

    باغی ٹی وی: شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، ایک ڈکٹیٹر کے قانون کو بحال کیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے حواریوں کو این آر او دینے کے لیے دو بار نیب قانون تبدیل کیا سپریم کورٹ کے نیب ترمیم فیصلے پر بات کرتے ہوئے صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلے آئے ہیں، پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کو مسترد کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمرعطا کہاں تھے،بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں نوازشریف کے خلاف فیصلے ہوئے،صدر ن لیگ نے راجہ ریاض کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاستدان کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملےگی۔

    راجہ ریاض نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

    واضح رہے کہ لندن میں راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی اس سے قبل راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نوازشریف کی واپسی اورالیکشن بھی موضوع ہوں گے آئندہ چنددنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں، ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے، جوفیصلہ ہوگا بتاکر جاؤں گا۔

    سیاسی جماعت کا عوام کو پیٹرول 165 فی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان

  • بیگم کلثوم نوازکی پانچویں برسی،لاہور میں تقریب

    بیگم کلثوم نوازکی پانچویں برسی،لاہور میں تقریب

    ن لیگ لاہور آفس میں بانی پاکستان قائد اعظم اورسابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی پانچویں برسی کی تقریب ہوئی،

    تقریب میں ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی ،عہدیدار اور کارکنوں نے شرکت کی،ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ,جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر, خواجہ احمد حسان, ملک ریاض, وحید عالم خان نئ بھی برسی میں شرکت کی، قائداعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی وفات کو پانچ سال مکمل ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بڑی بہنوں کی طرح بھابھی بیگم کلثوم نواز ہماری دعاؤں اور یادوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے آمریت کے خلاف ان کی بہادری، سیاسی بصیرت اور جدوجہد تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے بیگم کلثوم نواز نے مشکل کی گھڑی میں سیاسی میدان میں قدم رکھا اور ایسا شاندار کردار نبھایا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا سیاسی کارکنوں کے لئے وہ ایک شفیق والدہ کی طرح تھیں، وہ سراپا خیرخواہی اور دانائی تھیں علم وادب سے انہیں خصوصی محبت تھی، اسلام، قرآن اور مشرقی روایات ہی ان کی پہچان تھی ،ذاتی حوالے سے بڑی بہن کے طور پر ان کی شفقت، راہنمائی اور مخلصانہ مشورے میرا قیمتی اثاثہ ہے ،افسوس! دنیا سے رخصت ہوتے وقت ان کے پیاروں کو ان سے دور کردیا گیا تھا ،یہ غم ہم بطور خاندان کبھی بھلا نہیں سکتے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

    واضح رہے کہ سابق وزیراوعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو دنیا سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے، مشرف دور میں پارٹی کو متحد رکھنے کیلئے مرحومہ کی جدوجہد آج بھی یاد ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو آمریت کیخلاف متحد کرنے پر ’’مادر جمہوریت‘‘ کا خطاب بھی دیا گیا۔پاکستان کے تین مرتبہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضہ کے باعث 68 برس کی عمر میں 11 ستمبر 2018 میں لندن کے ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

    بیگم کلثوم نواز تین مرتبہ پاکستان کی خاتون اول رہیں۔ لاہور کے کشمیری گھرانے میں پیدا ہونے والی کلثوم نواز رستم زماں گاما پہلوان کی پوتی تھیں، بیگم کلثوم نواز کو اگست 2017 میں لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا جہاں انہیں کینسر تشخیص کیا گیا، جون 2018 میں دل کا دورہ پڑنے پر انہیں اسی طبی مرکز میں دوبارہ داخل کرایا گیا، جہاں وہ وفات تک زیر علاج رہیں۔مرحومہ تقریبا ایک سال 25 دن تک لندن میں زیر علاج رہیں اور بالآخر موت وحیات کے کشمکش کے بعد 11 ستمبر 2018 کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

     نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

  • شہباز شریف کا کینسر ختم ہو گیا،ڈاکٹر کی تصدیق

    شہباز شریف کا کینسر ختم ہو گیا،ڈاکٹر کی تصدیق

    سابق وزیراعظم، ن لیگی صدر شہباز شریف کا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آ گیا ہے، شہباز شریف صحتیاب ہو گئے، کینسر ختم ہو گیا،

    شہباز شریف حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد لندن گئے ہیں اور وہیں مقیم ہیں، شہباز شریف کی لندن میں اپنے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی، ان ملاقاتوں میں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالہ سے بھی مشاورت اور حتمی فیصلے ہوئے، شہباز شریف نے لندن میں اپنے طبی معالج کے پاس چیک اپ بھی کروایا، لندن میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر اسپیشلسٹ نے تصدیق کر دی ہے کہ شہباز شریف کا کینسر پلٹ کر نہیں آیا

    سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن آئے تھے تو انہوں نے کینسر کا ٹیسٹ کروایا تھا، جس کی رپورٹ آ چکی ہے، شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے، ٹیسٹ کی رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھی ہیں،ڈاکٹر کے مطابق شہباز شریف کو اب کینسر نہیں رہا، کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن اسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 2000 میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، شہباز شریف 2003 میں نیو یارک کے سلوئن کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ تک زیرعلاج رہے تھے ،

    شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا اسکین آئندہ ہفتے ہارلے اسٹریٹ کی کلینک میں ہو گا، شہباز شریف کینسر کے علاوہ اپنے دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد تقریباً 10 روز بعد پاکستان واپس روانہ ہوںگے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • شہباز شریف بھی پاکستانی کرکٹرز کی بولنگ کے مداح

    شہباز شریف بھی پاکستانی کرکٹرز کی بولنگ کے مداح

    پاکستان اورافغانستان کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریزکے پہلے مقابلے پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف نے افغانسان کوشکست دینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دے دیا۔


    واضع رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی،اس میچ میں شاندار پرفارمنس سے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں لینے والے حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    دوسری جانب سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں جاری پاک افغان 3 روزہ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا پاکستانی ٹیم پہلے ون ڈے کے دھواں دار آغاز کے بعد سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پُرعزم ہے سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کو ورلڈ نمبر 1 بنادے گی، افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچز میں اگر پاکستان کو کسی ایک میچ میں بھی شکست ہوتی ہے تو قومی ٹیم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آجائے گی۔ اس طرح بھارت اور آسٹریلیا دونوں رینکنگ میں پاکستان سے آگے نکل جائیں گے۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت پاکستان دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کا تیسرا نمبر ہے پانچ مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی آسٹریلیا رینکنگ میں سرِفہرست ہے، پاک افغان سیریز کے بعد ایشیا کپ میں نیپال اور بھارت کو شکست دینے کی صورت میں قومی ٹیم 121 پوائنٹس حاصل کرلے گی۔ اس وقت پاکستانی ٹیم کے 116 اور بھارت کے 113 پوائنٹس ہیں۔

    ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

  • حریم شاہ کی شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پرشرمناک مہم

    حریم شاہ کی شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پرشرمناک مہم

    ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پر شرمناک مہم شروع کردی ،پرانی ویڈیو شیئرکرکے بے بنیاد الزام لگانے کی کوشش –

    باغی ٹی وی : حال ہی میں حریم شاہ نے دھمکی دی تھی کہ ’عمران خان کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی جس کے بعد پھر حریم شاہ نے ایک ویڈیو جاری کردی اور کہا کہ شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ” سے دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی؟ پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے-
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1693524648632222034?s=20
    تاہم ٹک ٹاکر کا دعویٰ بے بنیاد نکلا کیونکہ جہاں لوگوں نے اس ویڈیو کو حقیقت سمجھر کر سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں متعدد صارفین نے اس ویڈیو کی نشاندہی کرتے ہوئے اس ویڈیو کی حقیقت سامنے کی اورٹک ٹاکر حریم شاہ کواس فیک ویڈیو شئیرکرنے پر شدید کا نشانہ بنایا-

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    صارفین کے مطابق مذکورہ ویڈیو آج سے تقریباً 6 سال پہلے یعنی 2017 کے اوائل میں بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے اور بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ شہبازشریف کے ساتھ موجود لڑکی ان کی بھتیجی یعنی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صاحبزادی ہیں –

    واضح رہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم شہبازشریف ایک بار لندن پہنچ چکے ہیں اور اسی مناسبت سے حریم شاہ نےا لزام لگاتے ہوئے ویڈیو شیئرکی ٹک ٹاکر کے موقف میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ ویڈیو بھی پرانی ہے-

    آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی …

  • شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

    شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

    ن لیگی صدر، سابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہو گئے

    شہباز شریف کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اس موقع پر شہباز شریف نے چھتری خود اٹھا رکھی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، گارڈ آف آنر لینے کے بعد شہبازشریف نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی، نگران وزیراعطم سے ملاقات کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہہ دیا اور رخصت ہو گئے،

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا،انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے حلف برداری کی تقریب میں میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اور سروسز چیفس بھی شریک تھے، تقریب میں نگران وزیراعلی اور گورنرز بھی شریک تھے، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان ، چیف الیکشن کمشنر کو بھی مدعو کیا گیا تھا

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

  • بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے،شہباز شریف

    بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی، انوارالحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے انوارالحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، دعاگو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔

    میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہمکنار کیا امید ہے اس کا تسلسل جاری رہےگا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

    نگران وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیئے تھے –

    وزیراعظم شہباز شریف کے لیےالوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی