Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس:وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس:وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے

    وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جہاں وہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی برادری کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کرنے کے ساتھ خطے کی سلامتی، مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے اور دہشتگردی سمیت اہم امور پر بھی بات کریں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گےاسی روز صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

    وزیر اعظم کو عشائیے میں شرکت کی دعوت موصول ہوچکی ہے، جبکہ یہ موقع انہیں دیگر سربراہان مملکت و حکومت سے ملاقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کا بھی موقع فراہم کرے گا،شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ملاقات 7 ماہ بعد ہونے والی پہلی بالمشافہ ملاقات ہوگی، وزیر اعظم 23 ستمبر کی تقریب سے ایک روز قبل لندن سے نیویارک پہنچیں گے، جبکہ 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اپنے خطاب میں وزیر اعظم کی جانب سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھائے جانے کا امکان ہے وہ مستقل ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا حوالہ بھی دیں گے، جس میں بھارت کے مؤقف کو مسترد کیا گیا ہے پاکستان کے روایتی اتحادیوں کے علاوہ متعدد دیگر ممالک نے بھی اس معاملے پر اسلام آباد کے مؤقف کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    شہباز شریف مسئلہ کشمیر کو بھی عالمی فورم پر اجاگر کریں گے اور اسے خطے اور عالمی امن کے لیے مسلسل خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی علاقائی امن کے لیے کوششوں سے آگاہ کریں گے،وزیر اعظم مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان گزشتہ ماہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والے سہ فریقی اجتماعی سلامتی کے انتظام اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں پر بھی عا لمی برادری کو اعتماد میں لیں گے۔

    جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطحی عمومی مباحثہ 22 سے 26 ستمبر تک نیویارک میں جاری رہے گا اور شہباز شریف 25 ستمبر کو دوسرے ہاف کے اجلاس میں چوتھے مقرر کی حیثیت سے خطاب کریں گے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل دوسری مرتبہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جبکہ اسرا ئیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو 24 ستمبر کو خطاب کریں گے، افغانستان اجلاس کے آخری روز مقررین میں شامل ہوگا۔

  • زرعی شعبے کا پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے،وزیراعظم

    زرعی شعبے کا پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے پاکستان کے بیرون ملک مشنز میں تعینات کمرشل افسران کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے اور زرعی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم نے کسانوں کو فصلوں کی نگرانی کے لیے دستیاب موبائل ایپ کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے مؤثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہےپاکستان کی زرعی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کے لیے مربوط اقدامات لیے جائیں، زرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کے لئے زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈ یشن ناگزیر ہے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافے، زراعت میں جدت لانے، لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی اور زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور شراکت داری ضروری ہے۔

    اجلاس میں زرعی برآمدات میں اضافے کے لئے ویلیو چینز تشکیل دینے کی تجویز دی گئی،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے مالی سال میں پاکستان کے زرعی شعبے سے برآمدات 5.18 بلین امریکی ڈالرز رہیں جن میں چاول، فشریز ، حلال گوشت، آلو، تل، تمباکو ، آم ، مکئی پاکستان کی نمایاں زرعی برآمدات رہیں چین، سعودی عرب ، ایران اور خلیجی ممالک پاکستان کی زراعت برآمدات کے حوالے سے اہم ممالک ہیں ۔

    اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی کونسل کو فعال کیا جائے گا جس میں وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں کی نمائندگی کریں گے ،ڈیجیٹل فارمرز ڈائری-ایگری سٹیک کی تشکیل کی تجویز بھی دی گئی جس کے تحت ملک بھر کے کسانوں اور زرعی لینڈ اور پانی کی جانچ کے ریکارڈز کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا بہتر نتائج کے حامل زرعی طریقہء کاروں کے فروغ کے لئے پاک-گیپ ( پاکستان ۔گڈ ایگریکلچر پریکٹسز ) نظام بھی تشکیل دیا جائے گا،جبکہ زرعی شعبے کے برآمد کنندگان کے فروغ کے لیے زرعی فنانسنگ کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

  • عالمی اداروں کو اپنے اعلانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

    عالمی اداروں کو اپنے اعلانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تنظیم کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے عالمی منظرنامہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے، ایس سی او مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم کی علامت ہے-

    بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او کے قیام کے 25 سال مکمل ہونا اہم سنگِ میل ہے، پاکستان تنظیم کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے عالمی منظرنامہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے، ایس سی او مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم کی علامت ہے پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس سی او ترقیاتی حکمت عملی 2035 پر عملدرآمد ضروری ہے، ایس سی او ترقیاتی بینک کا قیام اہم قدم ثابت ہو گا، پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ میں توانائی اور آئی ٹی کو ترجیح دی جائے گی پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ میں صحت، ثقافت اور کھیل کی ترجیحا ت میں شامل ہیں ،پاکستان غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے فروغ کیلئے کردار جاری رکھے گاایس سی او خطے میں تین ارب سے زائد افراد آباد ہیں، علاقائی رابطہ کاری اب انتخاب نہیں بلکہ تزویراتی ضرورت ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی بحران کے دوران امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، پاکستان کی سفارتی کوششیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط تک پہنچیں، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہےپاکستان پائیدار علاقائی امن کے لیے پرعزم اور کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کا حامی ہے، عالمی اداروں کو اپنے اعلانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا،غزہ اور مغربی کنارے میں جاری انسانی المیہ ناقابلِ تصور مصائب کا باعث ہے، عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی ہمارے خطے کی زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا، پاکستان پرامن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، دہشتگردوں کو افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دی جا سکتی، سی پیک علاقائی معیشتوں کو بحرہ عرب سے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان علاقائی ریل،سڑک اور توانائی منصوبوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

  • سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے سعودی سفیر کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔

    وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور صحت و تندرستی کی دعاؤں کا اظہار کیا،وزیراعظم نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور فراخدلانہ معاونت کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران پاکستان کی جانب سے ملنے والی گرمجوشی، تعاون اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کو ایک یادگار اور خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے سعودی سفیر کے لیے ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

    وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

    پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحیٰی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد یحیٰی سے ان کے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے پاکستان کی ترقی اور انسانی ہمدردی سے متعلق ترجیحات، بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلا حیت، پائیدار ترقی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی ٹیم کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار کو بھی سراہا، بالخصوص 2022 کے سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیاوزیراعظم نے محمد یحیٰی کو اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل انسانی امور اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے محمد یحیٰی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان قریبی شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔

    وزیراعظم کی جانب سے پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد یحیٰی نے اپنے دورِ ذمہ داری کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں اور اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کو فراہم کیے گئے تعاون پر اظہار تشکر کیا،محمد یحیٰی نے پاکستان کی ترقی اور انسانی ہمدردی کے ایجنڈے کی حمایت جاری رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی وزیراعظم سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • نوجوانوں کے عالمی دن پر وزیراعظم پاکستان کا بڑااعلان

    نوجوانوں کے عالمی دن پر وزیراعظم پاکستان کا بڑااعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے تقریب میں دانش اسکول کے پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈز تقسیم کیے اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم کی خصوصی پذیرائی کی،محمد قاسم کے والد گنے کے رس کی ریڑھی لگاتے ہیں وزیراعظم نے محمد قاسم سے ملاقات کرکے اس کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ رانا مشہود نے بھی طالبعلم کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے ن پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کیا-

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غریب کے بچے کو اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے، اسی سوچ کے تحت ایچی سن کے معیار کے مقابلے میں دانش اسکول قائم کیے گئے دانش اسکول کا معیار کسی صورت ایچی سن سے کم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کا منصوبہ اب صرف پنجاب تک محدود نہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دانش اسکول قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ بلوچستان میں بھی یہ ادارے قائم کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی میں اگلے سال کلاسز شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے لیے نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جائے گا اور تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، جبکہ انتخاب صرف میرٹ پر ہوگا اے آئی پروگرام میں 35 فیصد مواقع خواتین کے لیے مختص کیے جائیں گے، جبکہ ایک ہزار طلبا و طالبات کو اسکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا۔

    لیپ ٹاپ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ مکمل میرٹ پر دیے گئے اور سیاسی وابستگی کو کسی مرحلے پر مدنظر نہیں رکھا گیا انہوں نے سفارش پر لیپ ٹاپ دیے جانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’سفید جھوٹ‘ قرار دیا اور کہا کہ اگر ایک بھی لیپ ٹاپ سفارش پر دیا گیا ہو تو وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے،وزیراعظم نےمعروف پاکستانی آئی ٹی ماہر ارفع کریم کا بھی خصوصی ذکر کیا اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

    تقریب میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، اویس لغاری، عون چوہدری، وجیہہ اکرم، رانا مشہود سمیت دیگر شخصیات، غیر ملکی سفیروں، ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی وزیراعظم نے رانا مشہود کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مشہود بھی ہیں، مشہور بھی ہیں اور مشروط بھی ہیں۔

  • وزیراعظم آفس میں اے آئی پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی نظام کا افتتاح

    وزیراعظم آفس میں اے آئی پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی نظام کا افتتاح

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی نظام کا افتتاح کر دی-

    وزیراعظم آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی نظام پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آج کے بعد کوئی روایتی فائل سسٹم نہیں ہوگا اور عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کو یقینی بنانے کے لیے اس نظام کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے-

    انہوں نے اس نظام کی تیاری اور فعالیت پر وفاقی وزرا احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اس نظام کو اختیار کرتے ہوئے اپنے امور اسی کے تحت انجام دیں،وزیراعظم نے کہاکہ اب روایتی انداز میں فائلیں لے کر گھومنے کی ضرورت نہیں، تمام امور اس جدید نظام کے ذریعے نمٹائے جائیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہاکہ جدید طرز حکمرانی کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پر مبنی نظام فعال کر دیا گیا ہے، جو حکومتی فیصلوں میں شفافیت اور بروقت اقدامات کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوگا وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ سازی میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ مؤثر پالیسی سازی اور ڈیٹا پر مبنی نتائج کے حصول کے لیے یہ نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    احد چیمہ نے کہاکہ پرانے نظام میں تمام تقاضے پورے نہیں ہوتے تھے اور اس کے نتائج سے مکمل استفادہ ممکن نہیں تھا، اس لیے ان خامیوں کو دور کرتے ہوئے یہ جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں ایسے کئی نئے عوامل شامل کیے گئے ہیں جو پہلے نظام کا حصہ نہیں تھے۔

    شزا فاطمہ خواجہ نے وزیراعظم آفس سسٹم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کیا تھا اور اب پاکستان ڈیجیٹل سے مصنوعی ذہانت کی جانب گامزن ہےحکومت تمام شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہی ہے جبکہ سماجی تحفظ کے سب سے بڑے پروگرام کو بھی ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے حکومت پیپر لیس طرز حکمرانی کی طرف بڑھ رہی ہے اور وزیراعظم آفس سسٹم سے کارکردگی اور خود احتسابی کے عمل میں مزید بہتری آئے گی۔

    وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ کے مطابق ’وزیراعظم آفس سسٹم‘ پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا نظام ہے یہ وزیراعظم آفس کا سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد وزیراعظم کے احکامات کے اجرا سے لے کر ان پر عملدرآمد، تکمیل اور بعد از تکمیل نگرانی تک تمام مراحل کو خودکار بنانا ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ نظام گورننس اور شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور حکومت کی معاشی ترجیحات اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ہوگااس نظام کے ذریعے وزیراعظم کے احکامات کی مقررہ مدت (ڈیڈ لائن) کی نشاندہی اور نگرانی ممکن ہوگی، جبکہ وزارتوں کی جوابدہی، کارکردگی اور حکومتی فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کو بھی مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مؤمنی کی وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ،ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی اپنے وفد کے ہمراہ وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا ملاقات میں دونوں مما لک کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے،وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا۔

    ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور حالیہ کشیدگی کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جب کہ اسکندر مومنی نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی۔

    وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے فریقین پر مذاکرات کی طرف واپس آنے پر بھی زور دیا شہباز شریف نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جب کہ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور ایران کا قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    قبل ازیں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے اعزاز میں پولیس لائنز اسلام آباد میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ان کا وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    تقریب کے دوران اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اسکندر مومنی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس پریڈ کا معائنہ کیا اور اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستوں کی سلامی قبول کی۔

    اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاندار خدمات انجام دینے وا لے پولیس اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے تقریب پاک ایران دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے فروغ کی علامت قرار دی گئی تقریب میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف تعزیتی دورے پر قطر پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف تعزیتی دورے پر قطر پہنچ گئے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

    دوحہ ایئرپورٹ پر آمد پر قطر کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستانی وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران قصرِ لوسیل جائیں گے، جہاں ان کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی سے ملاقات ہوگی۔

    دورے کا بنیادی مقصد قطر کے سابق امیر شیخ حماد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنا ہے،وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں-

  • وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    بنگلہ دیش میں شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے قد رتی آفت کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں، سیلابی پانی سے سڑکیں، مکانات اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہو نے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں،انہوں نے دعا کی کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہوں اور متاثرہ علاقوں میں موجود تمام افراد محفوظ رہیں، پاکستان اس قدرتی آفت کے باعث غمزدہ بنگلہ دیشی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔