Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

    شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیئے ہیں نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے، شہباز شریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ملکر کیا تھا، دونوں‌ نے سمری پر دستخط کر کے صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اب صدر مملکت نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں-

    انوارالحق کاکڑ،نگران وزیراعظم،صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے

    سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کاکڑ سے ہے انہوں نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سےپولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا،سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کےٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی-

    انوار الحق کاکڑ 2018ء سے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،وہ باپ کے اشتراک سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے-

    30 سال سے میں اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں،وزیراعظم

  • نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے،وزیراعظم

    نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے،وزیراعظم

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے،جس کا مقصد نوجوانوں کو دورحاضر کے چیلنجز اور مشکلات کے بارے میں شعور و آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

    نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی جو نوجوانوں پر مشتمل ہے کو عالمی یومِ نوجوانان بہت بہت مبارک ہو.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جہاں رب کریم نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے وہیں ہماری نوجوان افرای قوت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے. بد قسمتی سے ماضی میں نوجوانوں کی ترقی کی طرف کوئی خاص توجہ نہ دی گئی مگر اللہ کے فضل و کرم سے جب جب عوام نے مجھے اپنے اعتماد سے اپنی خدمت کی ذمہ داری سونپی، میں نے اپنی تمام تر توانائیاں اس کوشش میں صرف کیں،گزشتہ 15 ماہ میں ہی میں نے نوجوانوں کیلئے بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولیات، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ تربیت، لاتعداد وظائف، اینڈاؤمنٹ فنڈز، کھیلوں کی سہولیات، لیپ ٹاپس اور آسان قرض فراہم کئے. نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، یہ ہمارے ملک کے معمار ہیں. نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے.

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم،وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر میں اتفاق

    انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم،وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر میں اتفاق

    انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم،وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر میں اتفاق ہو گیا ہے

    باپ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ پاکستان کے نگران وزیراعظم ہونگے،وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا ہے،یہ نام میں نے دیا تھا وزیر اعظم نے اس پر اتفاق کیا ہے، کل تک نگران وزیراعظم حلف اٹھا لیں گے،کابینہ بنانے کا اختیار نگران وزیر اعظم کا ہے،چھوٹے صوبے کا غیر متنازع شخص وزیراعظم مقرر ہوا ہے،

    قبل ازیں راجہ ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہبا زشریف سے راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی،یہ دوسری ملاقات تھی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف کی ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کی تقرری پر حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا، انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق کر لیا گیا،وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی. وزیرِ اعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا،

    انوار الحق کاکڑ 2018ء سے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،وہ باپ کے اشتراک سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے،

  • اہلیہ کی طبیعت ناساز،وزیراعظم کی ہنگامی طور پرلاہور آمد

    اہلیہ کی طبیعت ناساز،وزیراعظم کی ہنگامی طور پرلاہور آمد

    وزیراعظم شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کرنے ہنگامی طور پر اسلام آباد سے لاہور آئے تھے، نصرت شہباز گزشتہ تین دنوں سے لاہور کے اتفاق ہسپتال میں زیر علاج ہیں،وزیراعظم شہباز شریف جب ہسپتال پہنچے تو حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی انکے ہمراہ تھے، شہباز شریف نے اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں وقت گزارا، وزیراعظم اہلیہ کی عیادت کے بعد دوبارہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں

    سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم خواجہ احمد حسان نےوزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی،

  • راجہ ریاض وزیراعظم ملاقات ختم، کل دوبارہ ملاقات طے

    راجہ ریاض وزیراعظم ملاقات ختم، کل دوبارہ ملاقات طے

    راجہ ریاض وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرنے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم نے آئین کی روشنی میں قائد حزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی تھی.ملاقات میں وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم قومی معاملے پر مزید سوچ بچار کے بعد کل، یعنی 11 اگست کودوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

    ملاقات کے بعد راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم سے مشاورت ہوئی،وزیراعظم سے اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی،نگران وزیراعظم کے نام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا، امید ہے نگران وزیراعظم کے لیے نام پر اتفاق ہو جائیگا،وزیراعظم نے کہا آپ میرے اور میں آپ کے ناموں پر غور کرتا ہوں، نام ایک دوسرے سے شئیر کر دئیے ہیں ،کل پھر ایک نشست ہوگی

    ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے مشاورت کی گئی،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے 3 ،3 نام نگران وزیراعظم کے لیے پیش کیے گئے ،راجہ ریاض جب وزیراعظم ہاؤس آ رہے تھے تو صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ نگران وزیراعظم کے لئے کتنے نام لائے ہیں، جس کے جواب میں راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں تین نام لے کر آیا ہوں،باخبر ذرائع کے مطابق راجہ ریاض نے وزیراعظم کو نگران وزیراعظم کے لئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی دیا ہے، ن لیگ کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لئے کون سا نام دیا گیا ہے ابھی تک سامنے نہیں آ سکا، تاہم میڈیا پر کافی نام گردش کر رہے ہیں

    پیپلزپارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا ہے، تاہم آج وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات کے بعد بریک تھرو کا امکان ہے اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو تین دن کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا،پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو اگلے تین دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا اور الیکشن کمیشن اگلے دو دن میں نگران وزیراعظ‌م کی تقرری کر دے گا،

    قبل ازیں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو خط لکھ دیا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو مشاورت کیلئے خط لکھ دیا، وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کو علم ہے صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے نگران وزیراعظم کا تقرر کیا جانا مقصود ہے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کو مشاورت کی دعوت دیتا ہوں خط میں وزیراعظم شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 224کا حوالہ بھی دیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات ہونی تھی تا ہم راجہ ریاض کی مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی،

    وزرا اور معاونین خصوصی کو دفاتر خالی کرنے کا نوٹیفکیشن
    دوسری جانب وفاقی کابینہ تحلیل ہونے پر کابینہ ڈویژن نے وزرا اور معاونین خصوصی کو دفاتر خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں 33 وفاقی وزرا اور 7 وزرائے مملکت تھے جبکہ 38 کی تعداد میں معاونین خصوصی تھی تھے جن کی مجموعی تعداد 78 بنتی ہے ان تمام حکومتی عہدیداران کو دفاتر الاٹ کئے گئے تھے جن کو اب کابینہ ڈویژن نے دفاتر خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

    مادر وطن کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی جانب لے کر جانا ہے،وزیراعظم
    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے عملے کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میرے لیے یہاں بہت اہم دن ہے، میں یہاں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے آیا ہوں عملے نے گزشتہ 16 ماہ میں وزیراعظم ہاؤس میں میری مدد کی،وزیراعظم ہاؤس اور آفس عملے نے حکومتی امور میں میری مدد کی یہاں گزرے 16 ماہ میری زندگی کا اثاثہ ہیں، پاکستان ہم سب کا پیارا وطن ہے، ہم سب پاکستان کی اجتماعی خدمت پر مامور ہیں، ہمیں آج قومی اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے مادر وطن کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی جانب لے کر جانا ہے،ہمارے بزرگوں نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، بدقسمتی سے قائداعظم کے بعد ہم راستے سے بھٹک گئے، ایک لڑی میں پروکر ہمیں پاکستان کی خدمت کرنی ہے، وقت آئے جب بھکاری پن کو ہم ہمیشہ کیلئے خدا حافظ کہیں گے،

    اچھے کام کرنے والے افسران ہمیشہ بے جا تنقید کا نشانہ بنے ، وزیر اعظم
    دوسری جانب وفاقی سیکرٹریزسے الوداعی ملاقات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کا عرصہ چیلنجز سے بھر پور تھا،عوام کی خدمت کی، پختہ سوچ ہو تو اتحادی حکومت بھی چل سکتی ہے مخلوط حکومت کے فائدے بھی ہوتے ہیں اور نقصانات بھی ،13جماعتوں کی حکومت ملک کے عوام کیلیے کچھ کرنے کیلیے میدان میں آئی ،آنے والی مشکلات کو ایک سبق کے طور پر یاد رکھوں گا مخلوط حکومت بہت اچھے طریقے سے چلائی گئی ،مشکل سے مشکل مسائل کے حل کیلیے راستے تلاش کیے ،اچھے کام کرنے والے افسران ہمیشہ بے جا تنقید کا نشانہ بنے ،یہاں موجود معزز افسران میں سے بعض کو میں ذاتی طور پہ جانتا ہوں جنہوں نے بڑی محنت اور اخلاص سے کام کیا صوبہ پنجاب میں 10 سال میرا ان سے رابطہ رہا ہے جنہوں نے محنت سے کام کیا بدقسمتی سے وہی نشانہ بنے بعض لوگوں کی تنقید کا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے بھائی  کی وفات پر تعزیت

    وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت

    وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے مختصر دورہ پر ہے ،وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی،وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دےواضح رہے کہ وزیراعظم جمعہ کی دوپہر خاص طور پر یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے ابو ظبی پہنچے تھے،

  • سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا،وزیر اعظم

    سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا،وزیر اعظم

    گوادر، وزیر اعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 جون 2022 کو گوادر کا دورہ کیا تھا، بلوچستان کو یکسر بھلا دیا گیا ہے

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں بلوچستان کی ترقی کے لیے بہت کام ہوا،بلوچستان کو اللہ تعالٰی نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،گزشتہ دور میں تمام منصوبوں کو روک دیا گیا تھا، سیلاب آیا تو بلوچستان کے چپے چپے کا دورہ کیا،وفاق نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فی کس 25 ہزار روپے امداد دی، بی آئی ایس پی کے تحت شفاف طریقے سے پیسے دیئے گئے، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، ریکوڈک کیس میں اربوں جھونک دیئے گئے لیکن عوام کو فائدہ نہیں ہوا، گوادر والوں کو صاف پانی اور علاج کی سہولیات ملنی چاہئیں،گوادر پورٹ بن گیا مگر جہاز نہ ہونے کے برابر تھے،سابق دور میں سی پیک منصوبوں کو آگے نہیں بڑھایا گیا،آئی ایم ایف معاہدے پر چین اور سعودی عرب نے بہت تعاون کیا،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر نے برے وقت میں ساتھ دیا،بلوچستان میں دوست ممالک کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا،سرمایہ کاری کرنے والوں کے حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، اگر سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا، گزشتہ 4 سال میں ایک لاکھ ٹن سامان گوادر پورٹ پر آیا، ہمارے 15 ماہ میں 6 لاکھ ٹن سامان گوادر پورٹ پر آچکا ہے سابق حکومت کو بلوچستان کی ترقی پسند نہیں تھی،صاف پانی کے منصوبے کو نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا ،دنیا میں بندرگاہوں کی صفائی کیلئے منصوبے بنائے جاتے ہیں ، ماضی میں گوادر بندرگاہ کی صفائی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ،ہمارے دور میں 6 لاکھ ٹن کارگو گوادر بندر گاہ سے آئے ،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    ڈی آئی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    باغی ٹی وی : ڈیری اسماعیل خان میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ جونہی ہم نے اقتدار سنبھالا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تباہ کن سیلاب آیا جس سے ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے مجھے ہمت عطاکی اور توفیق دی کہ میں ہر جگہ چپہ چپہ پہنچا-

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں جب میں 10 سال پنجاب میں خادم اعلیٰ رہا تو لاکھوں ذہین بچوں اور بچیوں کو جن کے پاس وسائل کی کمی تھی ہم نے اربوں روپے کے وظائف دیئے جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے آج ہزاروں بچے ڈاکٹرز انجینئرز بن کے ملک کی خدمت کررہے ہیں-

    کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں گندم کی پیداوار 10 سال کی ریکارڈ پیداوار تھی اللہ تعالیٰ نے کسان کی محنت پہ کرم فرمایا اس سال مجھے امید ہے کہ پچھلے کئی سال کے مقابلے میں کپاس کی ریکارڈ فصل پیدا ہونے والی ہے۔گندم اور کپاس کی فصل باہر سے منگوانے کیلیے ہمیں جو اربوں ڈالر خرچ کرنے پڑتے تھے اس میں بہت کمی آجائے گی۔

    اسی دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب غور سے نہ سننے پر وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کو ڈانٹ پڑ گئی،خطاب کے دوران جب وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور گردشی قرضوں کا ذکر کر رہے تھے تو وفاقی وزیر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے گفتگو میں مصروف تھے۔

    قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    وزیر اعظم کے دو دفعہ پکارنے کے باوجود جب وفاقی وزیر نے دھیان نہ دیا تو وزیر اعظم نے منسٹر آف پاور کہہ کر مخاطب کیا اور توجہ چاہی گورنر کے پی حاجی غلام علی نے بھی خرم دستگیر کو ہاتھ لگا کر توجہ دلانے کی کوشش کی دورانِ خطاب شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کے ساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا۔

  • نگران وزیراعظم ،نواز شریف سے رہنمائی لی جائیگی،مریم اورنگزیب

    نگران وزیراعظم ،نواز شریف سے رہنمائی لی جائیگی،مریم اورنگزیب

    کون بنے گا نگران وزیراعظم؟ سیاسی جماعتوں کی مشاورت شروع، اسحاق ڈار کا نام آیا تو پیپلز پارٹی انکاری ہو گئی، عرفان قادر کا نام آیا تو وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے یہ عمل مکمل کریں گے

    موجودہ حکومت کی مدت اگست میں ختم ہو رہی، وزیراعظم شہباز شریف اعلان کر چکے ہیں کہ حکومت وقت پر ختم ہو گی، اسمبلی وقت پر یا کچھ دن قبل تحلیل ہو جائے گی، ایسے میں نگران وزیراعظم کے لئے سیاسی جماعتوں نے مشاورت شروع کر رکھی ہے، سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے تا ہم ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا

    اسحاق ڈار کا گزشتہ روز نام سامنے آیا تو پیپلز پارٹی نے علی الاعلان کہہ دیا کہ اس نام پر اتفاق نہیں ہو سکا،پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا، نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پربات چیت ہورہی ہے، حتمی لسٹ جلد سامنے آجائےگی، دو چار روز میں پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کے لیے نام تجویز کرلے گی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کہتے ہیں کہ اسحق ڈار کے نگران وزیراعظم بننے سے الیکشن کے پراسس پر سوالیہ نشان آجائے گا۔ اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم بننے سے متعلق حکومت کا کوئی اشارہ نہیں ، میڈیا میں ایک معتبر صحافی نے خبر لیک کی اس کے علاوہ کچھ نہیں ،اسحاق ڈار کو نگران وزر اعظم بنانے کیلئے کام بھی شروع نہیں ہوا، خواہش ہے اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنایا جاسکتا ہے تو اچھی بات ہے ،معلومات کے مطابق اسحاق ڈار کے نام پر اعتراضات شروع ہوگئے ہیں ،سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ نگران وزیراعظم پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تین رکنی کمیٹی بنائی ہے مخدوم یوسف رضا گیلانی خورشید شاہ سید نوید قمر اس میں شامل ہیں

    نگران وزیراعظم کے لئے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے، مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم شہباز شریف کا رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کل مولانا فضل الرحمان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان جائیں گے جہاں نگران وزیراعظم کے معاملے پر ان سے مشاورت کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نگران وزیرِ اعظم کا تقرر اور اعلان آئین پاکستان میں دینے گئے طریقہ کار کے مطابق ہوگا،وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے راہنمائی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، آئین کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت سے یہ عمل مکمل کریں گے،

    دوسری جانب عام انتخابات کی تیاریاں شروع سندھ میں سیاسی صف بندیاں عروج پرپہنچ گئیں،پیپلزپارٹی میں جی ڈی اے ایم این اے غوث بخش مہرکے بعد ایک اورشخصیت کی شمولیت متوقع ہے،دادو کے جتوئی خاندان بھی پیپلزپارٹی مین شامل ہونے کاامکان ہے،سابق وزیراعلی سندھ اورپی ٹی آئی رہنمالیاقت جتوئی کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہوگئے لیاقت جتوئی کوکون سے حلقے دینے ہیں رائے دی جائے۔پیپلزپارٹی قیادت رائے لے گی،لیاقت جتوئی نےمیہڑکے این شاھ کی صوبائی اورایک قومی اسیمبلی کی نشست طلب کرلی

    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

  • شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

    احتساب عدالت: شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

    شہباز شریف،حمزہ شہباز،جویریہ شہباز،رابعہ عمران سمیت تمام ملزمان بری کر دیئے گئے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا،ملزمان پر سات ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام تھا

    نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، نیب ریفرنس میں شہباز شریف،حمزہ شہباز ،سلیمان شہباز،رابعہ شہباز،نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا،شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا، شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے،

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

    عمران خان کو بھاگنے نہیں دینا ،حمزہ شہباز کا اعلان

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی