Tag: شہباز شریف
-

خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پروزیراعظم کا اظہار افسوس
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے طوفانی بارشوں کی وجہ سے بنوں اور لکی مروت میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم کو بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
قازقستان سے لاہور کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی، زاہد اکرم درانی نے شہباز شریف سے شہداء اور زخمیوں کیلئے وزیراعظم پیکیج کے تحت مالی امداد کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئےڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی
ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاںبحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرک میں گھروں کی دیوار گرنےکے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع خوشاب کے شہر نور پور تھل میں آندھی اور بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچیاں جاںبحق ہوگئیں، ادھر گوجرانوالا میں بھی آندھی طوفان کے باعث حادثات میں 10 افراد زخمی ہوئےفیصل آباد کےعلاقےرضا آباد میں بارش کےدوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ کھرڑیانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ
لاہور میں ہواؤں کی رفتار 111 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی، تیز بارشوں اور آندھی سے لیسکو ریجن کے 80 فیڈرز ٹرپ کرگئے، خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
-

30 شہروں میں نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر شروع کرنے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کے 30 شہروں میں نادرا دفاتر میں ون ونڈو پاسپورٹ کاؤنٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کہا تھا کہ جس تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائےاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پرویز الہی کیس:اینٹی کرپشن کا جوڈیشل مجسٹریٹ پرعدم اعتماد کااظہار
نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا کے دفتر میں ہی اب پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہو گا، لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں میں پاسپورٹ نادرا بنائے گا کراچی کے 2 علاقوں میں نادرا سینٹرپرپاسپورٹ بن سکےگا،ملتان کے 6 نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ بنوایا جا سکے گا سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 نادرا سینٹرز بھی پاسپورٹ بنائیں گے۔
عید الاضحیٰ کب ہو گی؟
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا ہے کہ پاسٹورٹ کاؤنٹر ان تحصیلوں میں نادرا دفاتر میں شروع کیے جائیں گے جن کی آبادی زیادہ ہے معاشی حالات بہتر ہونے پر تحصیلوں میں پاسپورٹ آفس قائم کریں گےنادرا دفاترمیں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر محکمۂ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کرے گا نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ 1 ہزار روپے وصول کرے گا، 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما رضا نصراللہ گھمن کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
-

ترک صدر کی حلف برداری کی تقریب،وزیر اعظم آج جائیں گے ترکی
وزیر اعظم شہباز شریف آج شام ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر 3 جون 2023 کو انقرہ میں صدراتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ، پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف 28 مئی 2023 کو رجب طیب ایردوان کے ترکیہ کی صدارت کیلئے دوبارہ انتخاب پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے وزیر اعظم صدر ایردوان کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل میں شرکت کی دعوت دیں گے۔پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ عقائد، ثقافت اور تاریخ کی مماثلت پر مبنی ہیں، اور یہ باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کی ہم آہنگی سے مضبوط ہوتے ہیں۔ اعلیٰ قیادت کی سطح پر متعدد تبادلے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلق کے نمایاں پہلو ہیں۔
اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار ترکی کے صدر منتخب ہوئے ہیں
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی -

مشکلات کے باوجود معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی،وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی ملاقات ہوئی ہے
وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے وزیرِ اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں. ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے. مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائقِ تحسین ہے.ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا. تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا
-

آشیانہ اقبال ریفرنس،شہباز شریف پرکرپشن یا بد نیتی کا کوئی ثبوت نہیں،وکیل
آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی
شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیئے،وکیل نے کہا کہ شہادت قلمبند ہو چکی ہے کوئی شہادت شہباز شریف کے خلاف کچھ سامنے نہیں آیا،آشیانہ اقبال سکیم میں ہوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، آشیانہ اقبال سکیم کے ٹھیکہ سے سرکاری خزانہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا،نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بھی کرپشن کے شواہد نہیں ملے،نیب ریکارڈ پر شہباز شریف اور دیگر کیخلاف کرپشن یا بد نیتی کا کوئی ثبوت نہیں ہے،لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو کرپشن کے شواہد نہ ملنے پر ضمانت دی دی، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے آشیانہ اقبال سکیم میں کردار کو سراہا تھا،شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کے فیصلہ گڈ بوائے کا لقب دیا تھا، آشیانہ اقبال ریفرنس پہلے دن سے ہی غلط بنایا گیا، اس کیس میں ریکارڈ پر کرپشن اور بے ضابطگی کے شواہد نہیں ہیں،نیب افسران نے اختیارات کا غلط استعمال کرکے ریفرنس بنایا، نیب افسران نے بد نیتی کی بنیاد پر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال سکیم میں ملوث کیا،نندی پور پروجیکٹ ریفرنس میں اربوں کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا، شہباز شریف نے آشیانہ اقبال یا کسی بھی منصوبے میں اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا،
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ اقبال میں غلط ملوث کیا گیا، فواد حسن فواد کیخلاف آشیانہ اقبال سکیم کے ٹھیکہ میں رشوت کا الزام ثابت نہیں ہوا، فواد حسن فواد اس وقت وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تھے،فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وہ بری ہو چکے ہیں،احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو بھی بد نیتی کے باعث آشیانہ اقبال سکیم میں ملوث کیا گیا،نیب بتا چکا ہے کہ احد خان چیمہ کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، احد خان چیمہ کو نیب کلین چٹ دے چکا ہے،شہباز شریف اور احد چیمہ میرٹ پر بھی بری ہو سکتے ہیں
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں ،وزیراعظم شہباز شریف ، فواد حسن فواد، احد چیمہ اور دیگر نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کر دیں، عدالت میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب تفتیشی رپورٹ میں کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا کرپشن کے شواہد نہیں عدالت بری کرنے کا حکم دے
نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلیئر قرار دیا ہے، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہبازشریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا ، آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کا کوئی فائدہ لیا
-

ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا ہے جو پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی: یوم تکریم شہداء کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج قوم اپنے ہیرو اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے، یوم تکریم شہدائے پاکستان انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے میں 9 مئی کے المناک واقعات کو محض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا، 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے خطرناک تھےپوری قوم نے 9 مئی کو صدمےکی حالت میں دیکھا، کچھ لوگوں نے اقتدار کی ہوس میں وہ کام کرنے پر مجبور کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔
یوم تکریم شہداء؛ سروسز چیفس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شہدا پاکستان کو …
Today the nation is solemnly observing Youm-e-Takreem Shuhada-e-Pakistan to pay its glowing tributes to our heroes, Ghazis, and martyrs and express its unflinching solidarity with their families.
I don’t see the tragic incidents of May 9 as merely a protest that became…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 25, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر، ان کی بے حرمتی کر کے اور ریاست کی نشانیوں پر حملہ کر کے شرپسندوں نے پاکستان کے نظریہ اور تشخص پر حملہ کیا اور ملک کے دشمنوں کو جشن منانے کی وجوہات فراہم کیں ہماری قوم اپنے شہداء کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا ہے جو پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی نے محافظوں اور اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان تقسیم کی لکیر کھینچ دی۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا کی عزت و تکریم کو برقرار رکھنے کے اپنے عہد کو زندہ کرتے اور دہراتے ہیں۔ پاکستان کے وجود کا جوہر اس کے عوام اور شہداء کے درمیان روحانی عہد میں مضمر ہے۔ پاکستان کا قیام 20ویں صدی کا ایک معجزہ ہے اور اس کی عمارت ان کے مقدس خون کی یقینی بنیادوں پر کھڑی ہے۔ ہم کبھی بھی ان کا کافی شکریہ ادا نہیں کر سکیں گے۔
ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے
قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والی عظمت شہداءکنونشن میں شرکت کی، تقریب میں شہداء کے ورثا کی بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ٹوک اعلان کیا کہ 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کرنے والے شرپسندوں کو معافی نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی ، کرپشن کیس میں گرفتاری پر کارکنوں کو حملے کی ہدایات دیں ، حملے کرنے والوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی 1965کی جنگ میں بھارت کا جو خواب پورا نہ ہوسکا ، 9 مئی کو جتھوں نے وہ خواب پورا کیا-
امریکی صدرکو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہ کوئی سفارش قبول ہوگی ، نہ کوئی کوتاہی ، سنگین قدم اٹھانے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی ،اس کے علاوہ تقریب میں جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف شہداء کے ورثا کی نشستوں پر گئے، مزاج پرسی کی اور حوصلہ دیا شہباز شریف شہداء کی ویڈیوز دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔
-

منی لانڈرنگ کیس،وزیراعظم کے داماد بے قصور قرار
احتساب عدالت ،وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی
ہارون یوسف کا کہنا تھا کہ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں مجھے بے گناہ قرار دیا گیا ہے، اب مجھے ضمانت کی ضرورت نہیں،
عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی ،شریک ملزم سید طاہر نقوی نے بھی اپنی عبوری ضمانت واپس لے ،احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردینیب نے ہارون یوسف اور دیگر کو بھی بے گناہ قرار دیا ہے ،ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان ہیں اس سے قبل ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں اشتہاری تھے
ہارون یوسف کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ جبکہ انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد -
عمران نیازی نے وہ کام کیا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا،وزیراعظم
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
باغی ٹی وی :وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس لاہور میں ہوا، اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران بھی شریک تھے۔
زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع
اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے 9 مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی گئی وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی حکومت کی جانب سےکیےگئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مشاورت بھی کی گئی۔
لاہور میں لا اینڈ آرڈر پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، پنجاب، کے پی اور سندھ میں مختلف واقعات رونما ہوئے، عمران نیازی نے وہ کام کیا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا 9 مئی کے واقعات ہمیں ہمیشہ ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جناح ہاؤس سمیت تنصیبات کو جلا دیا گیا، ہمارے ہوائی جہازوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی،واقعات میں ملوث افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتا۔
اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی
اس سے قبل وزیر اعظم کی زیرصدارت ان کی اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاون لاہور میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اعظم نذیرتارڑ، مصدق ملک، عطاتارڑ، خواجہ سلمان رفیق اور دیگر لیگی رہنماؤں سمیت سیکیورٹی حکام اورنگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاشی، سیاسی، اور قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا، اور وزیر اعظم کی لیگل ٹیم سے مقدمات سے متعلق مشاورت کی، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیرتار نے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات پر بریفنگ دی اجلاس میں 9 مئی میں ملوث تمام کرداروں کی گرفتاریوں پر قانونی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی، اور کوئی مجرم سزا سے بچ نہیں پائے گا۔
فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا …
-

وزیراعظم ہاؤس ملاقات؛ مولانا کا شہباز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ
وزیراعظم ہاؤس ملاقات؛ مولانا کا شہباز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ
وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ مشکل فیصلے لینے کیلئے پارلیمنٹ سے رہنمائی جاری رکھی جائے گی۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مولانافضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیرکوسپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے سے متعلق مشاورت کی گئی اور عدلیہ کےحالیہ فیصلوں، اقدامات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سخت فیصلے کرنے کی رائے دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق ہوا کہ مشکل فیصلے لینے کیلئے پارلیمنٹ سے رہنمائی جاری کرھیں گے۔ ملاقات کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے حکومت کو اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا مشورہ بھی دیا۔
