Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • عمران خان کو”پریس فریڈم پریڈیٹر”کا شرمناک خطاب دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف،بلاول کا بھی خصوصی پیغام

    عمران خان کو”پریس فریڈم پریڈیٹر”کا شرمناک خطاب دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف،بلاول کا بھی خصوصی پیغام

    عمران خان کو”پریس فریڈم پریڈیٹر”کا شرمناک خطاب دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف،بلاول کا بھی خصوصی پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورحکومت میں فریڈم انڈیکس 18 پوائنٹس گرا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو "پریس فریڈم پریڈیٹر” کا شرمناک خطاب دیا گیا،پاکستان عمران حکومت کے آخری سال میں پریس فریڈم انڈیکس میں12پوائنٹس نیچے گیا عمران خان نے ہماری جمہوریت کو بھی بری طرح سے روشناس کرایا،ہم آزادی اظہار رائے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں،

    دوسری جانب پی پی پی چیئرمین و پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے. بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت اور شہریوں کی درست اطلاع تک رسائی کے حق کی ضمانت دیتا ہے پیپلز پارٹی نے آزادی تحریر و تقریر پر کبھی بھول کر بھی سمجھوتہ نہیں کیا، نہ آٸندہ کبھی کرے گی کیا پی پی پی اور پاکستان کی صحافی برادری نے آزادی اظہار و صحافت کے تحفظ کے لیٸے مل کر جدوجہد کی ہے، جو پانچ دہاٸیوں پر محیط ہے دنیا بھر میں میڈیا سے منسلک کارکنان کو مشکل حالات کا سامنا ہے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف انٹرنیٹ تک رساٸی اور مواد کو سنسر کرنے کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے دوسری جانب فیک نیوز اور انسانیت کے درمیان نفرت بونے والی پروپیگنڈہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے دنیا بھر میں میڈیا سے وابستہ کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے درست اطلاع تک رساٸی مضبوط جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے

    وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں مناسب موقع فراہم کرتا ہے کہ آزادی اظہار جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے اس کا تحفظ کریں٬ اطلاعات تک رسائی کا حق استعمال کرنے کیلئے آزادی اظہار کی ضرورت ہوتی ہے یہ ضروری ہے کہ صحافی کو اسکی جان پر کسی قسم کا دباؤ اور خطرات لاحق نہ ہوں عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہم صحافی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں٬ گزشتہ حکومت نے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ناکام کوششیں کیں لیکن پاکستان کی عوام نے صحافی برادری کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس غیر قانونی غیر جمہوری اقدام کو روکنے پر حکومت وقت کو مجبور کیا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ہمارے صحافیوں کو بھی ہمیشہ سچ عوام کے سامنے لانا ہوگا

    پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کی رپورٹ جاری کی ہے، 2017 میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کی درجہ بندی میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا،گزشتہ سال اس انڈیکس میں پاکستان 145 ویں نمبر پر تھا، تازہ انڈیکس میں پاکستان 12 درجے مزید گر کر 157ویں نمبر پر آ گیا ہے،ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 18 درجے تنزلی کی ذمہ دار بھی ماضی کی حکومتیں ہیں عمران خان نے سنسرشپ اور پابندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے،آزادی اظہار کو کچلنے والے عمران خان اب میڈیا پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت نے میڈیا ہاوسز اور صحافیوں پر پابندیوں اور سختیوں کا بدترین مظاہرہ کیا، 2017میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کی درجہ بندی میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا، ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس پی ٹی آئی کی میڈیا دشمن ہونے کا مصدقہ ثبوت ہے،عمران خان اور تحریک انصاف کو میڈیا پر قدغنیں لگانے پر معافی مانگنی چاہیے،

    قبل ازیں امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستانی حکومت کیساتھ آزادی صحافت کا معاملہ اٹھایا ہے آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کےتشخص کو متاثر کررہا ہے پاکستانی میڈیا، سول سوسائٹی پر پابندیوں کے حوالے سے آگاہ ہیں اور آزادی صحافت کے مسئلے کا ذکر انسانی حقوق سالانہ رپورٹ میں بھی ہے آزاد اور متحرک میڈیا، باخبر قوم کے مستقبل کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن پاکستان میں پابندیوں کا یہ طرز عمل آزادی اظہار کو مجروح کرتے نظر آتا ہے اور اس طرح کے اقدامات پرامن احتجاج کو نقصان پہنچاتے ہیں آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کےتشخص کو متاثر کررہا ہے اور میڈیا پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو بھی متاثر کررہی ہیں، پاکستان کیساتھ مذاکرات میں آزادی صحافت پر بات ہوتی ہے

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    صحافت کے نام پر جسم فروشی کا اڈہ ،30 سے زائد مردوخواتین گرفتار

  • وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے

    وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے طواف کے دوران خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے شہباز شریف نے پروٹوکول کی نگرانی میں نوافل ادا کیے ،شہباز شریف کے ہمراہ جانے والے وفد نے بھی عمرہ ادا کر لیا،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ولی عہد سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ملاقات میں موجود تھے-

    وزیر اعظم شہباز شریف آج دورے کے دوسرے روز مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ہیں۔گورنر مکہ خالد بن فیصل آل سعود اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مسعدبن محمد العیبان نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو گہری اور سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے دونوں ممالک اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کے فروغ کے لئے نئے اورغیر روایتی شعبوں پر کام کر رہے ہیں پاکستان کے روس اور یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں کثیر طرفہ معاہدوں ، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازعہ کا سفارتی حل ناگزیر ہےان کے سعودی عرب کے پہلے غیر ملکی دورے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے

  • مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہم کمزور لوگ ہیں گنہگار لوگ ہیں، آج صبح سے دیکھ رہا ہوں، دو ویڈیوز سامنے آئی ہیں، شہباز شریف جب حرم میں گئے تو لوگوں نے نعرے بازی کی، دوسری انتہائی تکلیف دہ ویڈیو ہے کہ شاہ زین بگٹی کے کسی نےبال کھینچے

    مبشر لقمان نے مبشر لقمان آفیشل یوٹویب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادتگاہ حرم شریف ہے وہاں جب لوگ جاتے ہیں تو لوگوں کے آنسو نہیں رکتے، لوگ معافی مانگتے ہیں، گڑ گڑا کر دعائیں کرتے ہیں، کاروبار وغیرہ سب بھول جاتے ہیں کیونکہ وہی ہمارا اصل مقام ہے،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ستائیسویں شب ،ہو سکتا ہے لیلۃ القدر ہو،علماء دین کہتےہیں کہ ستائیسویں کی شب میں زیادہ چانس ہوتے ہیں،اور وہاں حرم شریف میں ستائیسویں کی شب میں جلسہ بنا دیں، سنی سنائی بات پر، ابھی تک کسی نے اس کو پروو نہیں کیا، صاحبزادہ جہانگیر ویڈیو بھی بنا رہے تھے اور نعرے بھی لگوا رہے تھے، آخر میں کسی نے کہا تھا کہ چیکو بھائی ، چیکو بھائی پھر پتہ چلا،صاحبزادہ جہانگیر کو شرم آنی چاہئے ان کی وجہ شہرت کیا ہے کئی لوگ جانتے ہیں، وہ پچھلے ڈھائی ،تین سال فارن انویسمنٹ لانے کے ایمبسڈر رہے ہیں اور کیا کچھ کیا ہے سب پتہ ہے، رمضان کا مہینہ ہے میں تہمت نہیں لگا سکتا، صاحبزادہ جہانگیر کو جیل ہو چکی ہے اور ان پر جرم ثابت ہو چکا ہے، میرا نام لے کر پوچھئے گا ان سے،رمضان کے بعد انکی حرکات سے پردہ اٹھاوں گا، صاحبزادہ جہانگیر نے سگی بہن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا فوزیہ قصوری کے،جس طرح انکا حق مارا گیا ،فوزیہ قصوری نےپاکستان کے لئے امریکہ کی نیشنلٹی سرنڈر تھی ، جہانگیر نے بر طانوی نہیں کی، وہ سازش کرنے والے لیکن رہنا وہیں ہے، یہ حال ہے انکا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حرم میں آنکھ نہیں اٹھائی جا سکتی ، وہاں شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے گئے، اللہ کے ہاں کیا جواب دو گے، سعودی حکومت نے اگر انکو جیل میں ڈال دیا تو وہ پاکستان کی حکومت نہیں ہے، عمران خان نے جو وعدے کئے تھے قیدی چھڑوانے کے ان میں سے سات ہزار ابھی تک اندر ہی ہیں، اگر وہ پکڑے گئے تو قانون سب کو پتہ ہے پھر سب بھول جائیں، انہوں نے ویڈیو دیکھنی اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے،مسجد میں ہم بدترین دشمن سے بھی لڑائی نہیں کر سکتے، رمضان میں یہ کس کی سنت پر عمل کر رہے ہیں، بدترین مخالف بھی ہوتو مسجد نبوی، حرم شریف میں اپنے علاوہ کسی اور کا خیال کیسے آ گیا،

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

  • وزیراعظم کا 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کا اعلان،میاں منشا بھی شامل

    وزیراعظم کا 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کا اعلان،میاں منشا بھی شامل

    وزیراعظم کا 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کا اعلان،میاں منشا بھی شامل

    وزارت خزانہ نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم کونسل کی قیادت کریں گے کونسل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک، طارق پاشا، میاں محمد منشا، محمد علی تابا، عارف حبیب،ڈاکٹر عاصم حسین، عاطف باجوہ، فیصل فرید، ایچ بی ایل کے اورنگزیب، فوجی فائونڈیشن کے سی ای او وقار احمد ملی، سلمان احمد، شہزاد سلیم، رحمٰن نسیم، مصدق ذوالقرنین اور ڈاکٹر اعجاز نبی شامل ہیں

    اقتصادی مشاورتی کونسل جامع انداز میں اقتصادی پالیسیاں تشکیل دینے میں معاونت فراہم کرے گی، کونسل قلیل المیعاد میکرو اکنامک استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے تجاویز دے گی ۔ اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہر ہفتے ہو گا جس میں قومی معیشت کیلئے اہمیت کے حامل امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ کونسل ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی اور صورتحال میں بہتری کیلئے موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے تجاویز اور سفارشات مرتب کرے گی

    کونسل سرکاری کاروباری اداروں کیلئے اور ان کے ذریعے فراہم کردہ سبسڈیز کے مؤثر ہونے کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ عوام کیلئے حکومت کی طرف سے سماجی تحفظ کے دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔ کونسل قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں مسابقت کے قیام کیلئے بھی کام کرے گی۔ کونسل کے تحت ذیلی کمیٹیوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔ پچھلی حکومت کی بدترین نالائقی، نااہلی اور فاش غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت شرائط قرض حاصل کرنے کے عوض عمران خان کی سابقہ حکومت نے طے کی تھیں۔ مہنگائی سے ستائی اور نڈھال عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔

    ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی۔ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتا۔ مہنگائی کی ستائی عوام پہ مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔شکریہ شہباز شریف

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور آئی ایم ایف نے بھی پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کر دی –

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں، لاہور ہائی کورٹ

    عدالت میں حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی گئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ملزمان کی حاضری لگانے کا حکم دے دیا حمزہ شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں پیش ہوئے، عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ درخواست ضمانت پر بحث کریں۔

    وکیل نے کہا کہ ملزم درخواست دینا چاہتا ہے، رول کا تعین نہیں ہو سکا،جس پر اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے استفسار کیا کہ کون سا ملزم ہے؟ وکیل نے کہا کہ شعیب قمر جس کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے عدالت نے سوال کیا کہ کیا شعیب قمر کو سمن کیا گیا؟ وکیل نے کہا کہ نہیں شعیب قمر کو سمن نہیں کیا گیا۔

    عدالت نے کہا کہ تو پھر آپ کیوں درخواست دینا چاہتے ہیں؟ ایسے تو عبوری ضمانت نہیں چل سکتا ہے وکیل نے کہا کہ استدعا ہے کہ عید کے بعد کا ہفتہ رکھ لیں، عدالت نے کہا کہ یہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایسے کب تک چلے گی ؟-

    بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

    وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کی مصروفیات ہیں، سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے، عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ شہباز شریف خود عدالت پیش ہوں گے۔

    شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے 14 تاریخ رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل چاہتے ہیں کہ اگلی تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں۔

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے اگلی تاریخ کو دلائل اور فرد جرم سے مشروط کردیا، اور کہا کہ وکیل امجد پرویز سے دستخط کروا لیں، آج آپ بھی دلائل دے سکتے ہیں جتنی آپ کی تیاری ہے۔

    ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ندیم اختر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کا تبادلہ سندھ ہوگیا ہے، گزشتہ رات ہی مجھے کیس ملا ہے ابھی جائزہ لینا ہے۔

    اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت

  • وزیراعظم کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق بڑا حکم

    وزیراعظم کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق بڑا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی سےملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنےکی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِصدارت بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی –

    لاکھوں روپے کے ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والی عمران خان کی القادر یونیورسٹی میں صرف 37 طلبا زیر تعلیم

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال کردیا گیا ہے اور 20 بجلی گھروں کےدوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداواربڑھی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا لیکن موجودہ حکومت نے دو ہفتے میں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی گھروں سے بجلی کی پیداواربڑھاکرلوڈشیڈنگ کاسدِباب بھی کیا جارہا ہے ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 18500 میگاواٹ ہے اور طلب کےلحاظ سے بجلی کی کمی 500 سے 2000 میگاواٹ ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا تھا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر مصدق ملک اور دیگر حکام نے شرکت کی-

    ڈیزل کی قلت،پمپوں پر لائنیں، حکومت کا بھی ایکشن کا حکم

    دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار969 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہ ہوسکی لیکن پاور پلانٹس کو آئندہ چند روز میں ایندھن کی مطلوبہ فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

    بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار16 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار674 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اس کے علاوہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار526 میگاواٹ ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس 487 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، سولر پاور پلانٹس سے 104 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار312 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ ایک بارپھر ٹوٹ گیا

    ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری علاقوں میں 8 سے 11 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کراچی میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    قبل ازیں سیکرٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ورچوئل اجلاس ہواتھا ، جس میں اوگرا، پی ایس او حکام اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، 21 دنوں کا ڈیزل اور31 دنوں کا پٹرول کا مطلوبہ ذخیرہ موجود ہے-

    وزیراعظم عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر سعودی عرب نہیں جا رہے، وفاقی وزیر

    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پر مصنوعی قلت پیدا کی گئی جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر 52 روپے لیٹر اضافے کا امکان ہے ذیادہ مہنگا ہونے کی افواہوں پر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں-

    پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں ،کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے-

    وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 7 دن میں فعال کرا دیا

  • مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے

    مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے

    مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بیگم سے زیادہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ڈرنے کا اعتراف کیا ہے ،ویڈیو میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے اسسٹنٹ کو کہا ہوا ہے کہ اگر میری اہلیہ دو تین بار کال کریں تب فون لانا لیکن شہباز شریف کی کال پہلی بار ہی آئے تو فون لے آنا

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امر بالمعروف سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا، میں نے کہا تھا کہ عمران خان خودکی معروف سے مناسبت جب کہ مخالفین کے لیے منکر کی بات کرتے ہیں پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ان کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیے، سفید جھوٹ بولاگیا کہ خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پرکوئی بات کی ہے خان صاحب کا سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے ، قرآن ہم سب کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے

    واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نےگزشتہ دنوں امریکا میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی تحریک میں قرآنی اصطلاح امر بالمعروف کا استعمال ایسے کیا جیسے وہ اچھائی ہیں اور ہم بُرائی ہیں

    کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

    مشکوک گاڑی سامنے آئی، میں نے پولیس والوں سے پوچھا کیوں نہیں روکا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جس علاقے کی بات کر رہے وہاں تو عورت کو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

  • وزیراعظم نے خضدارکچلاک قومی شراہ کے سیکشن ون اورٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے خضدارکچلاک قومی شراہ کے سیکشن ون اورٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے خضدار کچاک قومی شراہ کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    تعمیر نو اور دو رویہ کرنے سے بلوچستان کے اہم شہروں کے درمیان آمدورفت میں آسانی ہوگی کراچی،کوئٹہ، چمن شاہراہ کے حصے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کی تعمیر نوکیساتھ ساتھ دورویہ کیا جائیگا

    وزیر مواصلات اسعد محمود کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کے سفر کا آغاز کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، منصوبے کے افتتاح میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے انتہائی اہم دن ہے،یہاں قائد اعظم نے عمائدین بلوچستان سے خطاب کیا تھا،بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچستان ترقی اور خوشحالی میں باقی ملک سے کافی پیچھے رہ گیا ،بلوچستان کے عوام کو قدرتی گیس کا جو حصہ ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے،بلوچستان میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں، بلوچستان دیگرصوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے،سوئی کی گیس سے پورا پاکستان مستفید ہوتا ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے پناہ معدنی وسائل موجود ہیں ،بلوچستان میں پن بجلی کے منصوبے بن سکتے ہیں،بلوچستان میں بے شمار کوئلہ موجود ہے ،کیا ہم ماضی کی طرف ہی دیکھتے رہیں گے اور افسوس کرتے رہیں گے، بلوچستان کے وسائل کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا ،ریکوڈک کیس میں اربوں روپے ضائع ہوگئے ریکوڈک کیس میں ہم ناکام ہوئے،ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے اتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی نے پھرسراٹھایا ہے ،باہمی اتفاق سے دہشت گردی کودوبارہ شکست دیں گے،بلوچستان کی محرومیوں سے کوئی اختلاف رائے نہیں،بلوچستان مختلف وجوہات کی بنا پر پیچھے رہ گیا ،خدارا شمالی اورجنوبی بلوچستان کے بیانیے کوترک کردیں،بلوچستان میں جہاں بھی مسائل ہیں، حل کریں گے،وکلا برادری نے آج مسنگ پرسن کے معاملے کو اٹھایا وکلا برادری نے کہا مسنگ پرسن اور دیگر مسائل کو حل کریں، اختر مینگل بھی بار بار اس معاملے کا ذکر کرتے ہیں، یقین دلاتاہوں جو بااختیار ہیں ان کے سامنے میرٹ پر معاملہ اٹھائیں گے،یقین دہانی کراتا ہوں کہ مسنگ پرسن کا مسئلہ حل کرانے کی پوری کوشش کرینگے،

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو،سردار اختر مینگل اور اسعد محمود شریک تھے اجلاس میں صوبے کی امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کی صورتحال باعث اطمینان ہے امن واستحکام کے لئے وفاقی حکو مت بلوچستان حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی،بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے،بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے،آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا،جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا،بلوچستان کابینہ کا تعاون درکار ہے، منصوبوں پر عمل تعاون سے یقینی ہو سکے گا معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرونگا،ہمیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں اور مجموعی ترقی کیلئے کام کرنا ہے،وزیراعظم نے بلوچستان کابینہ کے ممبران کے ممبران کا شکریہ ادا کیا.

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی انتظامی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں اس وقت آبادی کا ایک بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے ہے بلوچستان میں روزگار کے مواقع کم ہونا غربت کی وجہ ہےترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں ترجیح دی جا رہی ہے،اجلاس میں شرکاکی طرف سے تجاویز بھی پیش کی گئیں اجلاس میں بلوچستان کےلیے ایک جامع پیکج کے اعلان کی تجویز دی گئی کوسٹل ہائی وے کے اطراف سیاحت کا فروغ تجویز میں شامل ہے مقامی افرادی قوت کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں کا قیام بھی تجاویز میں شامل ہے

    وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بازنجو کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر آگاہ کیا . وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیر مواصلات مولانا اسد محمود، احسن اقبال اور اختر مینگل وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ جاتے ہوئے بلوچستان کی ترقی پر بریفنگ لی، طیارے میں ہی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی وزیراعظم شہبازشریف کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد ہوئی وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    وزیراعظم خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیادرکھیں گے وزیراعظم شہبازشریف خصوصی ریلیف پیکج پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے جبکہ کوئٹہ میں جگر کے اسپتال کا افتتاح اور کراچی ٹو کوئٹہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    شہباز شریف کا بطور وزیراعظم بلوچستان کا پہلا دورہ ہے ، شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کے بعد کراچی کا دورہ کیا تھا اور مزار قائد پر حاضری دی تھی، اسکے بعد وزیرستان کا دورہ کیا اور آج کوئٹہ کا کر رہے ہیں، شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کے بعد ابھی تک لاہور کا دورہ نہیں کیا

    دوسری جانب کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سنگنلز بند کردیئے گئے جبکہ آج بروز ہفتہ اکیس رمضان المبارک کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں شہر میں جلوس نکالا جائے گا۔اس حوالے سے ٹریفک و جلوس پلان اور ساتھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر گزشتہ روز پابندی عائد کی تھی۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں 15ماہ بعد پہلا پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا وزیراعظم نے پیر کوقومی ٹاسک فورس برائےانسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا وزیراعظم شہبازشریف نے پولیو کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کر دی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

    ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،حکومت نے اعلان کر دیا

  • غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ

    غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ

    غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
    وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    ایجنسیوں نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا ،جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کے مراسلے کا جائزہ لیا گیا،سابق پاکستانی سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی،تمام سیکیورٹی ایجنسیز نے خط کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد متفقہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گزشتہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی، سیکیورٹی ایجنسیوں کی معلومات کے مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی،

    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا کمیٹی نے اس ٹیلی گرام پر تبادلہ خیال کیا ،اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور سابق سفیر اسد مجید خان نے شرکت کی اجلاس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ایئر چیف اور نیول چیف نے بھی شرکت کی

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی بار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامی کمیٹی اجلاس کا ایک جامع اعلامیہ جاری کیا گیا ہے وہ ہر چیز کو کور کرتا ہے اور وہ اعلامیہ یہ بتاتا ہے کہ یہ سازش کا جو ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور لوگوں کو کنفیوز کیا جارہا ہے کوئی ایسی چیز نہیں تھی

    تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی

    بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بیرونی مداخلت ثابت ہو گئی تو وزارت عظمیٰ چھوڑ دوں گا

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار