Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • وزیراعظم نےڈیجیٹل ڈریپ سسٹم کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نےڈیجیٹل ڈریپ سسٹم کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کے تحت’’ڈیجیٹل ڈریپ سسٹم‘‘ کا افتتاح کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن، لائسنسنگ کے عمل کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے اب پاکستان کا ہر شہری میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے آن لائن درخواست دے سکے گا ہر وہ چیز جو میڈیکل ڈیوائسز کے زمرے میں آتی ہے، اب اس کی رجسٹریشن کے لیے تخلیق کاروں کو برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وہیل چیئر سے لے کر ایم آر آئی مشین تک سب کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ آن لائن ہو گی یہ عمل پہلے برسوں میں انجام پاتا تھا اب تقریباً 20 دن میں مکمل ہو گا جس کی وجہ اب عوام کو میڈیکل ڈیوائسز کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    یہ نظام ناقص یا غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کے خلاف فوری کارروائی کے لیے ٹریکنگ اور الرٹ کے ذریعے عوامی تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا اس سے درخوا ست گزار اپنی درخواست کو آن لائن، رئیل ٹائم ٹریک کر سکیں گےجس کی درخواست پہلے آئے گی، اُس کا رجسٹریشن اور لائسنسگ کا عمل جلد مکمل ہوگا، یہ ایک خاموش انقلاب ثابت ہوگا پہلی بار، مینوفیکچررز اور امپورٹرز اپنی درخواستیں، دستاویزات، اور فیس مکمل طور پر آن لائن جمع کروا سکیں گےجس سے دفتر آنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

    حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

    انسانی مداخلت ختم ہونے سے کرپشن کا امکان تک ختم ہو جائے گا، جس سے نظام میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور ڈیجیٹل ویریفیکیشن اور بلٹ اِن چیکس کی مدد سے درخواستوں میں غلطیوں کی شرح کم ہو گی۔ دیگر سرکاری ڈیٹا بیسز سے انضمام (integration) کے ذریعے معیار اور حفاظت کے اصولوں کو بہتر انداز میں نافذ کیا جا سکے گا یہ اقدام کاروبار میں آسانی کو فروغ دے گا اور میڈیکل ڈیوائسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھائے گا، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی پاکستانی میڈیکل ڈیوائسز پر اعتماد بڑھے گا۔

    سی ٹی ڈی کاآپریشن:بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

    یہ اقدام وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل گورننس اور سرکاری نظام میں اصلاحات کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے ہسپتالوں، امپورٹرز، اور مینوفیکچررز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو انتظامی بوجھ میں کمی اور مارکیٹ تک تیز رسائی کا فائدہ ہوگا، اس نظام میں آئندہ دنوں میں خودکار تجدید، ایس ایم ایس/ای میل نوٹیفکیشنز، اور آڈٹ ٹریلز جیسے فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے تاکہ ریگولیٹری کنٹرول مزید بہتر ہوں گےوزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے کیا، آسانیوں، سہولتوں اور شفافیت کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔

  • پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

    پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 14 سال بعد پاکستان نے سالانہ بنیاد پر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے جاری کھاتوں (کرنٹ اکاؤنٹ) میں 2.1 ارب ڈالر کے سالانہ سرپلس کو ملک کی معاشی تاریخ کا ایک ”تاریخی سنگِ میل“ قرار دیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ کامیابی ریکارڈ ترسیلات زر، برآمدات میں اضافے اور ملکی سطح پر جاری اصلاحاتی اقدامات کی مرہون منت ہےکامیابی بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور اندرون ملک عزم و استقامت کا مظہر ہے، معاشی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

    امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

    واضح رہے کہ 18 جولائی کو اسٹیٹ بینک نے آگاہ کیا تھا کہ ملکی معیشت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 2.1 ارب ڈالر کے سرپلس میں چلا گیا ہےاسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 کے خسارے کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس رہا مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب ڈالر سے سرپلس رہا، جب کہ مالی سال 2024 کے دوران یہ 2.1 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

    دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال25-2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر تک پہنچے پر اظہار تشکر کیا تھاشہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بلند ترین سطح پر پہنچنا خوش آئند ہے، حکومتی اقدامات سے زرمبادلہ ذخائر 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئےکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں استحکام کی بنیادی وجہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہے، معاشی اشاریے ثابت کررہے ہیں کہ معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہیں، کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول میں بہتری کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہے ہیں، حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    گوجرانوالہ: تاوان کے لیے اغوا کیا گیا 9 سالہ شایان قتل، لاش ویران حویلی سے برآمد

  • چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

    چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

    سلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کے لیے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    ملکی زرعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزرا مملکت بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کو زرعی شعبے کی جاری اصلاحات کے ساتھ ساتھ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی کارکردگی اور کسانوں کو دیے جانے والے قرضوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم نے رواں ماہ کے اختتام تک کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ایگری فنانسنگ کے شعبے میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کروانے کے لیے جامع منصوبہ بندی تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    ملک بھر کی گھی ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کی دھمکی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 12 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہےپاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کے لیے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے کسانوں کو جدید زرعی آلات، مصنوعی ذہانت اور معیاری بیج کے لیے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے لیے لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

    انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات کے قابل اشیا کی تیاری کے لیے چھوٹے پیمانے کی صنعتی مشینری تک رسائی کے حوالے سے بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج کی فراہمی، مصنوعی ذہانت، پانی کے بہتر استعمال، آن فارم اسمال انڈ سٹری اور دیگر سہولیات کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے،زرعی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات میں اضافے کے لیے کسانوں کو درکار سہولیا ت و تربیت کے لیے اقدامات کو بھی اصلاحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔

    ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی

  • پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے،شہباز شریف

    پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی ہو چکی ہے،برطانیہ کے لیے پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے ساتھ پاکستان فاتح ٹھہرا، پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کی جانب سے دیے گئے غیر ذمے دارانہ اور تباہ کن بیان نے پاکستان کی ساکھ کو بے انتہا نقصان پہنچایا وزیر کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں 4 سال تک پابندی رہی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی برطانیہ میں مقیم 15 لاکھ پاکستانیوں اور پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو دوبارہ اکٹھا کر دے گی، پی آئی اے کی برطانیہ میں بحالی دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور روابط کو بھی فروغ دے گی،وزیراعظم نے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، ایوی ایشن ڈویژن اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد بھی دی۔

    ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے،شہباز شریف

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  • بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے،وزیراعظم

    بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے، ایف بی آر سے کرپٹ عناصر کو بغیر کسی تاخیر کے نکالا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان، سمر اسکالرز کے لیے منتخب طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں عملی شرکت کا موقع دینا ایک بہترین اور تاریخی اقدام ہے،اس پروگرام میں پاکستان کے ہر کونے سے آئے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی نمائندگی ہے جو ملک کا روشن مستقبل ہیں،وزیراعظم نے نوجوان شرکاء کو ”سپر اسٹارز کی کہکشاں“ قراردیا-

    وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوان پاکستان کی ممتاز جامعات سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں اعلیٰ صلاحیتیں موجود ہیں یہ نوجوان مختلف وزارتوں، شعبہ جات اور محکموں میں براہِ راست مشاہدہ اور سیکھنے کا تجربہ حاصل کر رہے ہیں جو ان کے لیے قیمتی سرمایہ بنے گا جب میں نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ایک شدید معاشی بحران سے گزر رہا تھا،مجھے یقین تھا کہ ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے حکومت نے نہایت مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا اور پوری مخلصانہ کوشش کے ساتھ فیصلے کیے، باقی معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا ہے۔

    تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

    وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ جون 2023 میں جب وہ پیرس میں موجود تھے تو معاشی حالات انتہائی خطرناک دکھائی دے رہے تھے اس وقت اکثریت کا خیال تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا“، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم پرُامید تھی کہ ملک اس بحران سے نکل آئے گا اس وقت پاکستان کی معیشت کی حالت دگرگوں تھی، لیکن انہیں یقین تھا کہ مختصر مدت میں آئی ایم ایف سے نیا پروگرام حاصل کر لیں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے اہم ملاقات کے بعد بحران پر قابو پانے کی راہ ہموار ہوئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے وزرا، بیوروکریٹس اور ماہرین کے ساتھ مل کر ایک لائحہ عمل مرتب کیا، جو اگرچہ دشوار تھا، مگر اللہ کے کرم اور ٹیم ورک کی بدولت مثبت نتائج سامنے آئے، بنائے گئے معاشی لائحہ عمل پر عملدرآمد اب بھی ایک مشکل مرحلہ ہے، لیکن ٹیم ورک، اتحاد اور خلوص نیت سے یہ چیلنجز بھی عبور کیے جا رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں، حکومتی اداروں، اور معیشت سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن آگے بڑھ رہا ہے اور ترقی کا سفر جاری ہے۔

    باتیں کرنے اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، مرتضیٰ وہاب

    وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر سے تمام بدعنوان عناصرکو نکال پھینکا، جانتا تھا بدعنوان عناصرکو ختم کرنا ہے تو فون کال اور سفارشوں کا سامنا ہوگا، ذہنی طور پر سوفیصد تیار تھا اسی لیے ایسے فیصلے کیے جو کبھی نہیں ہوئے، کسی تاخیرکے بغیر گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا میری عاجزانہ شہریت کو جانتے ہو ئے پنجاب سے بہت کم سفارشیں آئیں، انہیں معلوم تھا میں پاکستان بھر سے آنیوالی سفارشوں پر عمل نہیں کروں گا، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کی بڑی باتیں کی گئیں، مگر سب صرف کاغذوں پر تھا، حقیقت میں ابتدائی چند اقدامات کےعلاوہ ڈیجیٹائزیشن پرکوئی کام ہی نہیں ہوا۔

  • وزیراعظم کی  آرمی چیف کے صدارتی عزائم کی خبروں کی سختی سے تردید

    وزیراعظم کی آرمی چیف کے صدارتی عزائم کی خبروں کی سختی سے تردید

    وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے استعفیٰ طلب کرنے اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر صدارتی عہدہ حاصل کرنے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے-

    دی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ان خبروں کو ”محض قیاس آرائیاں“ قرار دیا اور کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں، ’فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، نہ ہی ایسی کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی، صدر زرداری کی اور آرمی چیف کی باہمی رفاقت احترام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں ان خبروں کو ”شرپسندانہ مہم“ قرار دے چکے ہیں، جن میں صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    محسن نقوی نے کہا تھا ’ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس مہم کے پیچھے کون ہے میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ صدر سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدارتی عزائم پر نہ کوئی بات ہوئی ہے، نہ ایسا کوئی ارادہ موجود ہے،اس منفی بیانیے میں دشمن غیر ملکی عناصر کا ہاتھ بھی شامل ہےایسے عناصر جو دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو چاہیں کریں، لیکن ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا، وہ ضرور کریں گے، ان شاءاللہ۔‘

    علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان افواہوں کو ”بے بنیاد پروپیگنڈا“ قرار دیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات

    آذربائیجان کے شہر خانکندی میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ملاقات ہوئی ہے۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی،اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کرپاکستان۔ترکیہ اورآذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا،تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی،اس کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم کو خود گاڑی چلا کر ظہرانے کے مقام پر لے کر گئے۔

    قبل ازیں قبل آذر بائیجان کے شہر خانکندی میں ملاقات میں شہبازشریف اور ایرانی صدر نے تمام شعبوں میں جاری پاک-ایران تعاون کا جائزہ لیا تھا، اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکےگزشتہ فیصلوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں آذر بائیجان میں موجود ہیں۔

    دریں اثنا آذر بائیجان میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط پر بات چیت کی گئی تھی وزیرا عظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کے ساتھ مل کر مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائیں گے۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برادر ملک ایران سے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہدا کے لیے جنت کے حصول اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

  • پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

    پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا-

    اجلاس میں انسداد پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے صدر و صدر گلوبل ڈیویلپمنٹ ، گیٹس فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرسٹوفر ایلیاس کی زیر قیادت پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے اراکین کی شرکت کی ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،انہو ن نے انسداد پولیو کی بھرپور کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا-

    وزیر اعظم نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت اپنے بین الاقوامی اور صوبائی ،مقامی تمام ٹیم کے مدد سے پاکستان سے انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی ہم پاکستان کے ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے اور پولیو فری پاکستان کا عزم کرتے ہیں ہمیں پوری لگن اور سنجیدگی کے ساتھ اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ ملک بھر کے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے-

    وزیراعظم نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی لگن، حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے انسداد پولیو کے لئے صوبائی ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں ،، پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ،صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کے خاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہوگا –

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے شکر گزار ہیں جو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ،سعودی ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان کا بھی شکر گزار ہوں جو کی انسداد پولیو میں پاکستان کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے ہیں ،پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت تمام شراکت داروں نے بہت اہم اور قابل تحسین کردار ادا کیا ہے-

    اجلاس کو انسداد پولیو کے حوالے سےبریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیےہر ڈسٹرکٹ میں درپیش مسائل کی نسبت سے مخصوص انسداد پولیو مہم تشکیل دی جا رہی ہے ،پاکستان میں انسداد پولیو مہم نہ صرف بچوں میں پولیو کیسز بلکہ اسکی ماحولیاتی موجودگی کو ختم کرنے میں بھی کوشاں ہیں –

    پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے اراکین میں ریجنل ڈائریکٹر عالمی ادارہء صحت، ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسکیرا، کے ایس ریلیف ، سعودی عرب کے ڈاکٹر زیاد میمیش ،روٹری انٹرنیشنل کے مائیک میکگورن اور ٹرسٹی روٹری کے عزیز میمن شامل تھے-

    اجلاس میں وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، انسداد پولیو پر وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق ، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے چیف کمشنر ، انسداد پولیو کے نیشنل کوارڈینیٹر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی.

  • سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم

    سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے –

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بین الاقوامی قانونی محاذ پر کی گئی کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کی تعریف کی، وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق اپنے آبی حقوق کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائے گا اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    مخصوص نشستوں کا کیس:سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر

    سوات میں سیاحوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دینے کا ذمہ دار کون ہے؟حافظ خالد نیک

    سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

  • اپوزیشن ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مثبت کردار ادا کرے،وزیراعظم

    اپوزیشن ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مثبت کردار ادا کرے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے-

    وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے اور قانون کی درست تشریح سامنے آئی ہے انہوں نے قانونی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی انتھک محنت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی عمل کی فتح ہے بلکہ جمہوری اقدار اور قانونی شفافیت کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ہےقانونی ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں آئینی نکات کا دفاع کیا، جس کے نتیجے میں آئین کی روح کے مطابق فیصلہ سامنے آیا۔

    وزیراعظم نے اپوزیشن کو بھی حکومت کے ساتھ مل بیٹھنے کی پیشکش کی، وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مثبت کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف جتنی درخواستیں دائر ہوئی تھیں عدالت نے وہ ساری منظور کرلیں، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی تمام نشستوں سے محروم ہوگئی، قومی اسمبلی کی 22 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل جائیں گی۔