Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

    شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آج ملاقات طے پا گئی ہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج چوہدری برادران کے گھر جائيں گے شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان 14 سال بعد ملاقات ہو گی۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے ملاقات میں شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا شہبازشریف حکومت کےخلاف عدم اعتماد پرچوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا 2 نکاتی ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔

    ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی:فضل الرحمان ہماری انشورنس: جتنی مرضی سازشیں…

    چودھری برادران نے مولانا سے کہا کہ آپ اپوزیشن والے پہلے آپس میں طے کر لیں جس پر مولانا نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کریں گے، میں راہ ہموار کرنے آیا ہوں۔

    چودھری برادران نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کرے گی، چودھری پرویزالٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ جبکہ شہباز شریف نے حکومتی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی۔

    حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں،آصف زرداری

  • عدالت نے شہباز شریف کے صاف پانی پروجیکٹ کو شفاف قرار دے دیا

    عدالت نے شہباز شریف کے صاف پانی پروجیکٹ کو شفاف قرار دے دیا

    لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف کے صاف پانی پروجیکٹ کو شفاف قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں لیگی رہنما راجہ قمر السلام سمیت 16 ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا احتساب عدالت نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں کہا کہ عدالت شہباز شریف کی بیٹی اور داماد سمیت دیگر 2 ملزمان کو اشتہاری برقرار رکھتی ہے تاہم پراسیکیوشن کوئی خلاف ورزی یا لاقانونیت ثابت نہیں کر سکی ہے –

    حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں،آصف زرداری

    فیصلے میں کہا گیا کہ صاف پانی منصوبہ میں جو بھی تبدیلی کی گئی متعلقہ کمیٹیوں کی سفارشات اور منظوری سے کی گئی، جن کامقصد منصوبے کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہچانا تھا، جبکہ متعلقہ کمیٹیوں نے بھی اس بات کو یقینی بنایا کہ منصوبے میں تبدیلیوں سے پروجیکٹ کی اصل لاگت میں اضافہ نہ ہو۔

    احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شہبازشریف کے داماد علی عمران اور بیٹی رابعہ عمران کے ملکیتی پلازے کا ایک فلور کرائے پر صاف پانی کمپنی کو دیا گیا، علی ٹریڈ سینٹر کا تیسرا فلور اوپن بڈنگ (شفاف نیلامی) کے ذریعے صاف پانی کمپنی کو دیا گیا، پراسکیوشن کا الزام ہے کہ فلور کا کبھی قبضہ نہیں لیا گیا اور ایڈوانس کرایہ دیا گیا، لیکن حقائق کے مطابق صاف پانی کمپنی نے نہ صرف باقاعدہ قبضہ لیا بلکہ نئی انتظامیہ نے بھی کچھ تبدیلوں کے ساتھ معاہدہ برقرار رکھا۔

    ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

    عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن کا الزام ہے کہ بغیر قبضہ ایڈونس کرایہ دیا گیا اور حقائق کے مطابق صاف پانی کمپنی نے باقاعدہ قبضہ لیا ریکارڈ کے مطابق علی عمران کی کمپنی اور صاف پانی کے درمیان معاملہ معاہدے کی قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے کا تھا صاف پانی کمپنی ریفرنس نیب جرائم میں نہیں آتا –

    نامزد ملزمان نےبریت کی درخواستیں نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں دائر کیں نیب ترمیمی آرڈیننس زیر سماعت مقدمات پر اثر اندازنہیں ہوسکتااوردوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن چار کے تحت زیر التوا کیسز دائرہ اختیار میں آتے ہیں ریکارڈ کے مطابق صاف پانی کمپنی ریفرنس نیب کے جرائم میں نہیں آتا۔

    اسلام آباد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید،آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

    فیصلے کے مطابق یہ بات بالکل واضح ہے کہ منصوبے میں کوئی لاقانونیت ، رولز کی خلاف ورزی یا مالی فوائد سامنے نہیں آئے، سابق سی ای او وسیم اجمل نے اختیارات کا نا جائز استعمال نہیں کیا اور شریک ملزمان کو کوئی غیر ضروری فائدہ نہیں دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرتی ہے اور ملزمان میں قمرالاسلام، وسیم اجمل، خالد ندیم، ظہور احمد سمیت 16 افراد شامل ہیں تاہم عدالت شہباز شریف کی بیٹی اور داماد سمیت دیگر 2 ملزمان کو اشتہاری برقرار رکھتی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا حجاب پر لگی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صاف پانی کیس کا تفصیلی فیصلہ احتساب کے بیانیہ پرایک اور طمانچہ ہے جھوٹےاحتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہےشہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا تھا،کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں،شہباز شریف نے کم بولی دینے والی کمپنی سے مذاکرات کرکے منصوبے کی لاگت مزید کم کرائی،فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے کرایے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لیے بھیج دی گئی ہیں، شہباز شریف ہر روز الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں،

  • غریب الوطنی میں رہ کرسوچاکہ کچھ کماؤں،ملکہ برطانیہ کےسہارے تونہیں رہناتھا،شہباز

    غریب الوطنی میں رہ کرسوچاکہ کچھ کماؤں،ملکہ برطانیہ کےسہارے تونہیں رہناتھا،شہباز

    غریب الوطنی میں رہ کرسوچاکہ کچھ کماؤں،ملکہ برطانیہ کےسہارے تونہیں رہناتھا،شہباز
    احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف نے کہا کہ عدالت اجازت دے میں 2 منٹ بات کرنا چاہتا ہوں یہاں جو مقدمہ چل رہا ہے یہی سارا مواد این سی اے لندن بھجوائے گئے ڈیلی میل نے میرے خلاف خبر لگائی گئی ، گرانٹ میں کرپشن کا الزام لگایا گیا اے آر یو ، نیب ،ایف آئی اے نے تمام ریکارڈ این سی اے کو بھجوایا ،میرے اور سلمان شہباز کے خلاف وہاں تحقیقات ہوئیں غریب الوطنی میں رہ کر سوچا کہ کچھ کماؤں، ملکہ برطانیہ کے سہارے تو نہیں رہنا تھا،میں نے وہاں رہ کر اثاثہ بنایا جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے میں نے 2004 میں پاکستان آنے کی کوشش کی جو کیس ہے یہ وہی ہے جس کا تذکرہ آج کل اخبارات میں ہو رہا ہے سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے لیکن کچھ نہیں نکلا پونے دو سال تحقیقات جاری رہیں ، حکومت میرے اکاونٹ فریز کرواتی رہی ،

    شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا میں خطاکار ہوں اور اللہ سے معافی مانگتا ہوں کرپشن تو دور کی بات ،غریب قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت کی ہے میں نے کئی منصوبوں میں کم سے کم بڈ کروائی اور اربوں روپے بچائے قبر میں بھی چلا جاؤں حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے سار ے حقائق وہی ہیں جو لندن کی عدالت میں پیش کیے گئے اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے میں نے عوامی مفاد میں کئی پروجیکٹ کا انقعاد کیا، شفاف بولی کروائی اور کم ترین سطح پر پروجیکٹ کے ٹھیکے دیئے،میں خود بولی کو کم سے کم کروانے کے لیے کمپنوں سے مشاورت کرتا مجھے اگر عوامی پیسے کا احساس نہ ہوتا تو میں یہی پروجیکٹ کروڑوں میں دیتا ،شہباز شریف نے نیب عدالت کے جج کو دستاوزیز دے دیں اور کہا کہ کتاب کے اندر سب کچھ لکھا ہوا ہے،

    جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ امجد پرویز آپکی وجہ سے جرح لمبی کررہے ہیں ،جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اگر آپ نہ ہوتے تو جرح مختصر ہوتی اگر عدالت مجھے کہتی ہے تو میں چلا جاتا ہوں،جس پر جج نے شہباز شریف کو کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں یہ صرف ایسے بات کی ہے ،نیب کے گواہ ایس ای سی پی کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی،عدالت نے شہباز شریف کو واپس جانے کی اجازت دے دی

    نیب گواہ غلام مصطفیٰ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے بیان پر وکلا نے جرح کی،امجد پرویز نے نیب گواہ سے سوال کیا کہ کیا شہباز شریف کبھی رمضان شوگر مل کے ڈائریکٹر رہے ہیں؟ نیب گواہ نے کہا کہ شہباز شریف کبھی رمضان شوگر مل کے کبھی ڈائریکٹر نہیں رہے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ انکا بس چلے تو مجھے تمام پاکستان کی کمپنیوں کا ڈائریکٹر بنا دیں، جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کمپنیوں کا ڈائریکٹر بنادیں تو کیا آپ قبول کر لیں گے؟ احتساب عدالت جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے،

    شہباز شریف کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے بعد ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی کمپنی کے ڈائریکٹر یا سی ای او نہیں رہے ہیں سرکاری گواہان بھی بتا رہے ہیں کہ شہباز شریف کا کاروبار سے تعلق نہیں برطانیہ میں جو کیس چلا اسکو بھی تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا شہباز شریف پر انیل مسرت سے قرض لینے کے الزام لگائے گئے شہباز شریف نے جو قرض لیا وہ بینک کے ذریعے واپس کیا احتساب کا بیانیہ اپنی موت مر رہا ہے فواد چودھری کے پاس چاپلوسی کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں

    قبل ازیں احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف کے شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،نیب حکام نے ملزم کی درخواست ضمانت پراحتساب عدالت لاہور میں جواب جمع کروا دیا نیب نے شہباز شریف کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے 18 فروری کو وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھدری نے کہا ہے کہ قوم کو مبارکٰ ہو ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائیل شروع ہو گا، ان تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں مقصودشہباز شریف کی مل میں چپراسی تھا اس کی تنخواہ 25 ہزار روپےتھی اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلااور چارارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے

    قبل ازیں گزشتہ روز سپیشل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ دونوں ملزموں کی عبوری ضمانت میں بھی 18 فروری تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ ملزموں کو تمام قانونی دستاویزات اور بیانات کی کاپیاں فراہم کی چکی ہیں۔ حمزہ شہباز اور شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے استفسار کیا کہ باقی ملزم کہاں ہیں؟ جس پر وکلا نے بتایا کہ دیگر ملزموں کو باہر سکیورٹی نے روک رکھا ہے اور صحافیوں کو بھی عدالت میں داخلے سے روکا گیا۔ اس پر جج نے کہا کہ عدالت نے صحافیوں کو روکنے کی کوئی ہدایت نہیں دی، پولیس نے میرا راستہ بھی روک دیا تھا ایف آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری

    کرپشن کے انکشافات پر سروسز ہسپتال انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،نواز شریف کو فرارکروانے کے سوال پر نہ دیا جواب

    تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ حمزہ شہباز

    شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس،شہباز، حمزہ کی درخواست ضمانت،فیصلہ آ گیا

  • شہبازشریف کےکرپشن کیسزکےمتعلق مرتضیٰ علی شاہ        کی خبردرست ثابت ہوئی:زبردست رپورٹنگ ہے:مبشرلقمان

    شہبازشریف کےکرپشن کیسزکےمتعلق مرتضیٰ علی شاہ کی خبردرست ثابت ہوئی:زبردست رپورٹنگ ہے:مبشرلقمان

    لندن :شہبازشریف کے متعلق کرپشن کیسزکے متعلق سید مرتضیٰ علی شاہ کی خبردرست ثابت ہوئی:زبردست رپورٹنگ ہے:اطلاعات کے مطابق سینئرصحافی تجزیہ نگار مبشرلقمان نے سینئرصحافی مرتضیٰ علی شاہ کو زبردست رپورٹنگ پران کو خراج تحسین پیش کیا ہے ہے

    سینئر صحافی مبشرلقمان نے مرتضیٰ علی شاہ کے کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جو حقائق پیش کیے تھے آج ان کی تصدیق ہوگئی ہے اور یہ چیز ثابت کرتی ہے کہ آپ واقعی ایک تحقیقاتی جرنلزم کے ماہر ہیں

    مبشرلقمان نے بھی برطانوی ادارے کی رپورٹ کے متعلق کہاہے کہ میاں شہباز شریف کو NCA نے کسی بھی مجرمانہ سرگرمی یا منی لانڈرنگ سے بری کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے دو چیزیں اب واضح ہوچکی ہیں ; ایک یہ کہ شہباز شریف بطور ملزم مجرم نہیں اور دوسرا یہ کہ شہزاد اکبر کو ان کے کرتوتوں اور جھوٹے الزامات کا جوابدہ ہونا چاہیے۔

     

     

    یاد رہے کہ سید مرتضیٰ علی شاہ نے گزشتہ سال نومبر میں خبر دی تھی کہ این سی اے نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی بڑی تحقیقات مجرمانہ طرز عمل، منی لانڈرنگ اور عوامی عہدے کے غلط استعمال کا کوئی ثبوت نہ ملنے پر مزید کارروائی اور اثاثوں کو غیر منجمد کئے بغیر ختم کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری عدالتی کاغذات کے مطابق برطانیہ کی سپر اینٹی کرپشن فورس نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے 19 دسمبر 2019 کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت کو بتایا تھاکہ اسے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ، بدعنوانی اور عوامی عہدے کے غلط استعمال میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کو ’ثابت یا غلط ثابت‘ کرنے کے لیے ہائی پروفائل تحقیقات شروع کرنے کے لیے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات (اے ایف اوز) کی ضرورت تھی۔ انکشافات عدالتی کاغذات میں موجود ہیں جو کہ اب تک منظر عام پر نہیں آئے۔

     

    اس کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف تحقیقات کا حصہ نہیں تھے کیونکہ ان کا نام اے ایف اوز کو الگ کرنے والے آرڈر کا حصہ نہیں تھا۔

    نئے کاغذات سے واضح طور پر ثابت ہوگیا ہے کہ ساری تفتیش شہباز شریف اور ان کے بیٹے اور ان کے دوست ذوالفقار احمد پر مرکوز تھی جنہوں نے کارٹر رک میں شہباز شریف کے وکلاء کو ادائیگی کی تھی۔

    این سی اے نے شہباز شریف کی ملکیت والے دو فلیٹس، ان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹ اور سلیمان کے اکاؤنٹس میں تقریباً 700000 پاؤنڈز کی منی ٹریل کی چھان بین کی جسے ایجنسی کے خیال میں شہباز شریف نے پاکستان سے منتقل کیا تھا۔

    شہزاد اکبر اور ڈیوڈ روز نے جولائی 2019 میں ڈیلی میل کے مضمون میں اعلان کیا تھا کہ این سی اے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ این سی اے کا کہنا تھا کہ شریفوں کے برطانیہ کے فنڈز پاکستان میں مجرمانہ طرز عمل سے حاصل ہونے کا شبہ ہے۔

    این سی اے نے ڈیلی میل کے الزامات، نیب ریفرنس، ایف آئی اے کی ایف آئی آر اور منی لانڈرنگ کے ثبوت کے طور پر اثاثوں کی بازیابی یونٹ (اے آر یو) کی جانب سے دیے گئے دیگر شواہد پر انحصار کیا جبکہ شہباز شریف سے آف شور اکاؤنٹس کے لیے آف شور علاقوں میں بھی تفتیش کی۔

    این سی اے نے غلط کام، منی لانڈرنگ یا مجرمانہ طرز عمل کا کوئی ثبوت نہ ملنے پر شہباز اور بیٹے کے خلاف فوجداری تفتیش ختم کردی تھیں ۔ کسی قابل بازیافت اثاثے کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ شہباز شریف کے خلاف این سی اے کی تحقیقات تقریباً دو سال تک جاری رہیں اور مجرمانہ طرز عمل یا دھوکہ دہی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    نومبر 2021 میں تحقیقات کو بند کر دیا گیا جب این سی اے یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ شہباز شریف اور ان کا خاندان کسی بھی قسم کے غلط کام میں ملوث ہے۔ شہباز شریف کو مؤثر طریقے سے کلین چٹ دے دی گئی۔

    یہ ثابت کرنے میں ناکام ہونے کے بعد کہ نقد رقم اور اثاثے مجرمانہ منی لانڈرنگ سے حاصل کیے گئے تھے،تقریباً دو سال تک تحقیقات کے بعد این سی اے نے کیس خارج کر دیا اور شریفوں کے تمام اثاثے جاری کر دیئے۔

  • شہباز شریف سے ملنے ایک اور اہم شخصیت آ رہی ہے لاہور

    شہباز شریف سے ملنے ایک اور اہم شخصیت آ رہی ہے لاہور

    شہباز شریف سے ملنے ایک اور اہم شخصیت آ رہی ہے لاہور
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ، ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملنے کے لئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور آئیں گے

    مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف 11 فروری کو لاہور میں اہم ملاقات کریں گے، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف علی زرادری سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو عشائیہ بھی دیں گے ، اس موقع پر حکومت کے خلاف تحریک،لانگ مارچ، عدم اعتماد کے حوالہ سے بھی مشاورت ہو گی،

    قبل ازیں ایم کیوایم وفد کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے ،شہبازشریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا احسن اقبال ، ملک احمد خان، سعد رفیق ، مفتاح اسماعیل ملاقا ت میں موجود تھے ایم کیوایم وفد میں عامرخان اوروسیم اختر شامل تھے

    اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،ایم کیو ایم وفد سے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی،اس وقت عمران نیازی صرف اسی سوچ میں گم ہے کہ اپوزیشن کو کس طرح دیوار کے ساتھ لگایا جائے،غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے،والدین اپنے بچوں کی فیس دینے سے قاصر ہیں،اس سے زیادہ کرپٹ حکومت کا تصور نہیں کیا گیا،عمران خان کے کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکج کا کیا بنا؟ عمران خان اپوزیشن کو دیوارسے لگانا چاہتے ہیں، نوازشریف کی قیادت میں کراچی میں فراہمی آب کیلئے بے شمار فنڈز مختص کیے، گرین لائن منصوبے کیلئے 25 ارب روپے خرچ کیے ،ایم کیو ایم وفد سے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی سے زیادہ آپ محب وطن پاکستانی ہیں ایم کیو ایم وفد کو کہا پہلے آپ کو پاکستانی پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں نوازشریف کوفیصلے کا اختیار دیا ہے،مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے عامر خان اور ان کے ساتھیوں سے کہا کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے، عوام کی خواہش ہے کہ اس حکومت سے جلد جان چھڑائی جائے،عوام کے مسائل کے پیش نظر انہیں مزید وقت دینا زیادتی ہوگی،ایم کیو ایم وفد اپنی قیادت سے بات کر کے آگاہ کرے گاایم کیو ایم والے پہلے پاکستانی ہیں پھر حلیف یا مخالف ہیں،پوری قوم کو توقع ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عوام کے حق میں فیصلہ کریگی عمران خان رابطے کرنا چاہیں تو کریں لگ پتہ چل جائے گا،

    ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے ملاقات میں سندھ بلدیاتی ایکٹ پر بات ہوئی،سپریم کورٹ میں بھی ہماری درخواست پر بہتر فیصلہ آیا،ہم سندھ میں پیپلزپارٹی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں،جس طرح ن لیگ وفاق میں مسائل کا شکار ہیں ہمیں صوبے میں مسائل ہیں ہم نے اس صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی ہے، ہم معاملے کو رابطہ کمیٹی اور اپنی قیادت کے سامنے پیش کریں گے،اس کے بعد جو فیصلہ ہو اس سے ہم مطلع کریں گے،لانگ مارچ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے،پہلے اپوزیشن ایجنڈا پیش کریں پھر ہم رابطہ کمیٹی میں اس پر بات کرینگے،مہنگائی پر ہمیں تشویش ہے

    قبل ازیں ایم کیو ایم رہنماوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات ہوئی ہے، اس دوران چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنماؤں کو آگاہ کیا۔

    بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

    اک زرداری سب پر بھاری، لاہور میں ایک اور بڑی ملاقات طے

    اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

    پی ٹی آئی کا جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

  • لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،چودھری پرویز الہٰی نے کس کی امیدوں پر پھیرا پانی؟

    لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،چودھری پرویز الہٰی نے کس کی امیدوں پر پھیرا پانی؟

    لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،چودھری پرویز الہٰی نے کس کی امیدوں پر پھیرا پانی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے

    سابق صدر آصف زرداری کی شہباز شریف اور ق لیگی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جسکے بعد آج ایم کیو ایم وفد کی ق لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سنیر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کی سربراہی میں وفد نے لاہور میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات اورتکالیف حکومت تک پہنچاتے ہیں ایم کیو ایم کے دوست لاہور تشریف لائے ہیں آج کی ملاقات بھی اسی حوالے سے تھی،آصف زرداری نے کہا چودھری شجاعت کی عیادت کے لیے گھر آ رہا ہوں ہم اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کرچلتے ہیں جہاں غلطیاں ہوتی ہیں ان کی نشاہدہی بھی کرتے ہیں ،ہر وقت عوام کا سوچتے ہیں تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن بتا سکتی ہے ،ابھی تو سامان کچن میں اکھٹا کیا جا رہا ہے ،بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے آصف زرداری سے حکومت کے خاتمے پر بات چیت نہیں ہوئی حکومت کی مدت ختم ہونے میں ابھی وقت ہے،

    ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کی عیادت کے لیے آئے تھے،سندھ بلدیاتی ایکٹ سے متعلق تحفظات ہیں، سیاستدان حلقوں کے مسائل کے لیے ساتھ ہوتے ہیں حکومت کے 2سال رہتے ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں اور اپنے اپنے نظریات ہیں ،سیاست میں سب ایک دوسرے سے ملتے ہیں ،

    دوسری جانب شہباز شریف سے ایم کیو ایم کا وفد آج ساڑھے 3بجے ملاقات کرے گا ایم کیو ایم وفد کی ملاقات شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں رہائش گاہ پر ہو گی کنوینئرعامر خان اور وسیم اختر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کریں گے قائدین ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے،

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن پھر متحد

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

    وزیراعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کریں، گیلانی نے بڑا چیلنج دے دیا

    اتحادیوں نے پھر منہ موڑ لیا،اپوزیشن کی تحریک میں تیزی،دارالحکومت میں بڑی سیاسی بیٹھک

    بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

    اک زرداری سب پر بھاری، لاہور میں ایک اور بڑی ملاقات طے

    اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

    پی ٹی آئی کا جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

  • نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا

    نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس جاری، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت تمام قانونی، اور آئینی راستے کے لیے فیصلوں کا اختیار پارٹی کے قائد نوازشریف کو دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو ہٹانے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا اور شرکا نے پارٹی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار کیاعلاوہ ازیں پارٹی کے قائد نواز شریف نے شہبازشریف کو حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کردی ہے۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس میں عدم اعتماد سمیت قانونی راستے اختیار کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔


    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا، اس پر پارٹی میں مکمل اتفاق رائے ہےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت پر پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دیا ہے میاں شہبازشریف کو حکومت کے خلاف حکمت عملی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرے گا۔

  • حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف

    حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف

    حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف

    احتساب عدالت لا ہورمیں آشیانہ اور رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی

    شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت لا ہور پہنچ گئے،کورونا سے صحت یاب شہبازشریف عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آشیانہ ریفرنس کے گواہ آگئے ہیں؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ تمام گواہ موجود ہیں،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹرز نے مجھے ہدایت کی کہ زیادہ رش والی جگہ پر نہ جاؤں، میں پھر بھی عدالت میں پیش ہوا، جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے حمزہ شہباز اور شہبازشریف کو جانے کی اجازت دے دی

    https://twitter.com/RanaRiz37776826/status/1490550477704110081

    اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے بے روزگاری ،مہنگائی عروج پر ہے ،ادہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ہم نے دہشت گردے کے خاتمے کے لیے سب کو اکٹھا کیا تھا ،عمران خان بڑے عہدے پر رہنے کے باوجود لوگوں کو اکھٹا نہ کرسکیں عمران خان نے کہاتھا کہ آئی ایم ایف کے پاس گیاتو خودکشی کروں گا،ا ب آئی ایم ایف نے جو شرطیں رکھی ہیں وہ ملکی مفاد میں نہیں،یہ ملکی معاملات پر اپنی انا کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں،مشکل حالات میں معیشت زمین بوس ہے،ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں ،پاکستان اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے،عمران نیازی سے جتنی جلد جان چھڑوائی جائے اتنا ہی بہترہے کسی غیرآئینی جنگ کی بات نہیں کرتا اس حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا عوام کو دھوکا دیا،50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹ بولا گیا،یہ مافیا مافیا کی دہائیاں دیتا ہے ،یہ خود سب سے بڑا مافیا ہیں،قوم کو جو سبز باغ دکھائے تھے وہ بے نقاب ہو گئے وزارت عظمیٰ پر ایک جھوٹا شخص بیٹھا ہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی کرتوں کی وجہ سے خوفزدہ ہونا چاہیے حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،یہ تو اللہ کو معلوم ہے حکومت کب گھر چلی جائےگی حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے

  • زرداری اور نوازشریف کی آل اولاد اورخاندان  نے وزیراعظم عمران خان کی طرف توپوں کے رُخ‌ کردیئے

    زرداری اور نوازشریف کی آل اولاد اورخاندان نے وزیراعظم عمران خان کی طرف توپوں کے رُخ‌ کردیئے

    لاہور:زرداری اور نوازشریف کی آل اولاد اورخاندان نے وزیراعظم عمران خان کی طرف توپوں کے رُخ‌ کردیئے،اطلاعات کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے اپنی نااہلی سے بچنے کےلیے پرمارنے شروع کردیئے ہیں اور اپنے بچاوکی خاطر آصف علی زرداری کی بھی منتیں کرنی شروع کردی ہیں جن کا کبھی شہبازشریف پیٹ پھاڑنے کا دعوے کرتےتھے

    اس سلسلے کی پہلی منصوبہ بندی کا شرف بھی شریف فیملی کو ہی حاصل ہوا اور کھانے کے بہانے بھٹوزرداری فیملی کو بلا کریہ پیغآم دیا گیا ہےکہ اگرآج کچھ نہ کرسکے تو نہ نام ونشان ہوگا ہمارا زمانے میں

    شاید یہی وجہ ہےکہ اس اہم اجلاس کےبعد بھٹو زرداری اور شریف فیملی کی آل اولاد نے اپنی توپوں کے رُخ وزیراعظم عمران خان کی طرف کردیئے ہیں اس سلسلے جس اہم شخصیت سے خیر کی توقع نہیں تھی وہ تھیں مریم نوازصاحبہ ، اجلاس کے فوری بعد سب سے پہلے مریم نواز نے بیان داغا

    مریم نواز کہتی ہیں کہ جو سلیکٹڈ تھا وہ اب جانے والا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی نائب صدر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہم کو عوام کی مشکلات اکٹھا رکھتی ہیں، عوام کے مسائل پر باہمی اختلافات بھلاکر ہم اکٹھے ہو جائیں گے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو سلیکٹڈ تھا وہ اب جانے والا ہے، جب ہم عوام کی امیدیں پوری کرنے جا رہے ہوتے ہیں تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوتی۔

    مریم نواز کے ہم پلہ بھٹو زرداری فیملی سے بلاول بھٹو نے وفا کرتے ہوئے مریم نواز کا بھرپورساتھ دیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ گیااور اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہیے۔

    بلاول نے کہا کہ وزیراعظم کو ہر صورت جانا ہوگا، عمران خان کو ہٹانےکیلئے ہم سب اکٹھےہیں، حکومت کےخلاف احتجاج کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کھلے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی مجلس عامہ کے اندر تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی فیصلے کیے تھے، میں نے اپنی جماعت کی سوچ شہباز شریف کے سامنے رکھی ہے، انہوں نے اپنے اور اتحادیوں کے پلان ہمارے سامنے رکھے ہیں

    آصف علی زرداری بے بلاول اور مریم نواز کے بیان کو کمک پہنچاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بہت سے لوگ ہمارے سے رابطے میں ہیں۔

    شہبازشریف جن کی نااہلی بہت جلد ہونے جارہی ہے وہ اپنی نااہلی سے بچنے کے ساتھ ساتھ نااہلی کی صورت میں‌ ہونے والی سزا سے بچنے کےلیے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں کرپشن عروج پرہے اور ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، اگرعمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو شاید کہیں بڑا نقصان نہ ہوجائے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کا پارٹی قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    اس ساری صورت حال کے بعد جو منظرنامہ سامنےآیا ہے اس سے لگتا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز جعلی اکاونٹ اور کرپشن کے ٹھوس ثبوتوں کی وجہ سے نااہل ہورہےہیں‌اور وہ اپنی نااہلی کو بچانے کےلیے اب آخری کوششیں کررہےہیں ،

    لیکن ان کو یاد رہنا چاہیے کہ شہباز شریف نے جو نقصان پی پی قیادت کو پی پی کی حکومت کے دوران پہنچایا تھا اس کا ازالہ اگر شہبازشریف کی نااہلی ہوتی ہے تو پھر بھی ممکن نہیں‌آصف علی زرداری ایک منہجے ہوئے سیاستدان ہیں اور اپنے مبارک ہاتھوں سے شریف فیملی کی سیاست کو دفن کریں گے اور جمہوریت کا ساتھ بھی دیں گے

  • حرامانی بھی سیاسی  ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں‌

    حرامانی بھی سیاسی ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں‌

    لاہور:حرامانی بھی سیاسی ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں‌،پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی کے شوہر اور اداکار مانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اب لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

    پاکستان کی اداکار جوڑی جو کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مہمان بنی اور ملکی حالات سمیت مختلف موضوعات پر جوابات دیےتا ہم اس دوران 500کی دوڑ میں اداکار مانی اور ان کی اہلیہ حرا مانی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کو ہرا نہ سکے۔

    اس دوران اداکار مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

    دوران پروگرام مانی نے کرپشن پر برطرف لندن میں‌ پناہ لیے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔

    پروگرام جشنِ کرکٹ میں حرا مانی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد مردوں کولگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیےبہانے ڈھونڈتی ہیں، ایسا نہیں ہوتا مگرشوہروں کو ایسا ہی لگتا ہے ۔

    دوران پروگرام اداکارہ نے گورا رنگ کرنے کے انجیکشن لگوانے کی خواہش کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ میں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانا چاہے تو ہماری لڑائی ہوگئی اور مانی نے مجھے بہت ڈانٹا۔

    ماضی کے تجربات کی روشنی میں کہا جاسکتا ہےکہ حرامانی کے سیاسی ہونے سے اداکارہ بھی اس صف میں شامل ہوجائیں گی جن کے سیاسی رویوں نے کئی بڑی شخصیات کو انتہائی متنازعہ بنا دیا اور پھر یہ شخصیات آہستہ آہستہ سکرین کے پردے کے پیچھے ہی چلیں گئیں‌

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر حرا مانی کے سیاسی رویوں‌ کو ن لیگی صارفین نے تو بہت پسند کیا ہے تاہم باقی دیگر درجنوں جماعتوں اور غیرجانبدارصارفین نے حرامانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک اوورکنفیڈینس اداکارہ قراردیا ہے