Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • بجلی  5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی،اپوزیشن کا شدید ردعمل

    بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی،اپوزیشن کا شدید ردعمل

    اسلام آباد: حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

    پرویز خٹک کے بھائی جے یو آئی میں شامل،کہانیا پاکستان کرپشن سے بھرپور ہے

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    واضح رہے کہ نیپرا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا نیپرا نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں جون تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج 10 روز بعد ہی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے-

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے کو عمران خان کا ایک اور یوٹرن قرار دے دیا ہے کہا کہ عمران نیازی نے بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر یوٹرن کی روایت برقرار رکھی ہے عوام کو اس ظلم سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لائے ہیں اور حکومت سے نجات ہی قوم کو مہنگائی کے ظلم سے نجات دلائے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے معاشی مفادات کے ہاتھ کاٹ کر دے دیئے گئے ہیں۔ بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی ریلیف کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔

    سگریٹ پرٹیکس لگائیں ،نسلوں کو بچائیں ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ،شہباز شریف

    ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ،شہباز شریف

    منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ایف آئی اے کورٹ لاہور میں ہوئی

    ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے، حمزہ شہباز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ۔ ایف آئی اے عدالت نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے خود آج کیس رکھوایا تھا ۔ محمد عثمان کا وکیل کون ہے ، جونیئر نے جواب دیا کہ محمد عثمان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی معاونت کر رہے ہیں

    عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے درخواست دیں اور پھرغائب ہو جائیں ، بحث کریں یا درخواست واپس لیں، کیا میں بیٹھا رہوں ، کچھ نہ کروں اور صرف تاریخیں ہی دیتا رہوں ؟ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اس کیس میں کس حیثیت سے ہیں ؟ وکیل امجد پرویز نے جواب دیا کہ میں شہباز شریف کی نمائندگی کرتا ہوں ہمیں بینک ملازمین کے بیانات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں

    جج نے استفسار کیا کہ کیا تفتیشی ٹیم نے بینک ملازمین کے بیانات قلمبند کئے تفتیشی ٹیم کی جانب سے بتایا کہ بیانات قلمبند کئے مگر وہ چالان میں گواہ نہیں ہیں شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ کچھ افراد کے جوڈیشل مجسٹریٹ میں بیانات ریکارڈ کرائے گئے ہیں ، چالان میں ان افراد کے بیانات کا ذکر تک نہیں ۔ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ جن افراد کے بیانات ہوئے وہ ہمارے گواہ نہیں ہیں ۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ گواہ نہ بھی ہوں ، بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے

    ایف آئی اے کورٹ لاہور نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان تقاریر میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کررہے ہیں ، عمران خان کے غیر محتاط بیانات خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہورہے ہیں،تحریک عدم اعتماد 22کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے نہیں چھوڑوں گا کی رٹ وہ شخص لگارہے ہیں جس کی عقل ماوف ہے،ہم عمران خان کے ہراوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنادیں گے،ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ،اب بیرونی ممالک بھی عمران خان سے محفوظ نہیں ہیں ،عمران خان پاکستان کا نقصان کر رہا ہےعمران خان نے ہمارے ملک کی رہتی سا کھ کو متاثر کردیا،

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی معاملات میں ناکام ہوگئی ملک میں جو ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہیں ،عمران خان خارجی معاملات سے متعلق غیر مناسب گفتگو کرتے ہیں ،وزیراعظم اپنی تقاریر میں کس قسم کی باتیں کرتےہیں ؟وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماوں پر تنقید کی اورغیرمناسب باتیں کیں ،وزیراعظم ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،معیشت کی بنیادیں ہلا چکے ہیں،عد م اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی اور عمرا ن خان کو گھر بھیج دیں گے چوراورڈاکوسن سن کرکان پک گئے ہیں،کیا پاکستان کے تجارتی مفادات دوسرے ممالک سے جڑے ہوئے نہیں؟وزیراعظم کے بیان پروزیرخزانہ کوکہنا پڑا ایسی بات نہیں کرنی چاہیےتھی،ہم عمران خان سے انتقام لیں گے، سیاسی اور قانونی طریقے سے جواب دینگے،یہ اب آخری راونڈ ہے، ہم عمران خان کو گھر بھیج دیں گے حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے

    آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر

  • اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اورامیرجماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ملاقات میں محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سمیت ن لیگی وفد کا مشکور ہوں کوئی شک نہیں کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی، شہبازشریف سے کہا کہ افراد کی تبدیلی کسی مسئلے کا حل نہیں شہبازشریف کو تجویز دی کہ عوام سے رجوع کیا جائے نئے مینڈیٹ کے لیے ضروری ہے کہ شفاف انتخابات ہو، تما م سیاسی جماعتوں کا الیکشن اصلاحات پر اتفاق ہے ،افرادکی تبدیلی کے بجائے اللہ کا نظا م ملک کے لیے بہترہوگا،جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے جس میں مشاورت کا نظام ہے،اپنی  جماعت کا اجلاس بلا کر مشاورت کریں گے، حکومت نے موجودہ ماحول خود بنایا ہے، عدم اعتماد جمہوریت کا ایک آئینی طریقہ کار ہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی گزشتہ روز سراج الحق سے آنے کے لیے وقت مانگا تھا،سراج الحق سے ملاقا ت میں اپنی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا موقف پیش کیا تحریک عدم اعتماد کی بات عوام کی خواہش پر آگے بڑھائی گئی ہم عوامی حکومت کے خواہاں ہیں،چاہتے ہیں صاف شفاف انتخابات سے عوامی حکومت آئے، سراج الحق نے کہا پارٹی شوریٰ سے مشورہ کرنے کے بعد ردعمل دیں گے،سیاست میں سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جاتا ہے پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی نالاں نظرآتے ہیں،ہم سیاسی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی ن لیگ کے فیصلے نوازشریف کرتے ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم تسلیم کریں گے

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے پیپلزپارٹی والے رات کو آتے ہی واپس چلے گئے،پیپلزپارٹی والوں کا آکر چلے جانا کیاہے ؟قاسم سوری کےمعاملے پر اپوزیشن والوں نے مجھ سے کہا فیس سیونگ دیں، چھانگا مانگا، سوات آپریشن والا دورنہیں جو بھی شخص پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرےگا اس کے خلاف کارروائی یقینی ہے،ضمیر فروش ہر جگہ ہوتےہیں اپوزیشن والے کہتے ہیں مغرب کو ناراض کردیا ہم آیک آزاد ملک میں رہتے ہیں ،ہمارا عدلیہ آزاد ہے، فضل الرحمان کے سینیٹر نے سینیٹ میں تحریک پیش کی تھی،شہبازشریف نےعمران خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی سینیٹ میں تحریک اور شہباز شریف کا الزام صرف یورپ سے متعلق بات تھی،وزیراعظم کے خلاف یہ مہم بغیر کسی شک کے بیرون طاقتوں کے ایما پر شروع ہواوزیراعظم کے مغرب کو اڈوں سےمتعلق انکار پر یہ سلسلہ شروع ہوا وزیراعظم کے خلاف مہم اپوزیشن کے وہ لوگ چلارہےہیں جن کے اثاثے باہر ہیں،بعض اپوزیشن والوں کو عمران خان ہٹاو اور این آر او فراہمی کی پیش کش کی گئی ،آصف زرداری 3سال سے دعوے کررہے ہیں یہ کریں گے وہ کریں گے،تمام اتحادیوں کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں ہم نے سینیٹ ہو یا دویگر معاملات میں اپوزیشن کو شکشت دی ہے جو ثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے ان سے متعلق تھوڑا انتظار کیاجائے پی ٹی آئی والے سب متحد ہیں

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور آئینی و قانونی پہلو پر غورکیا گیا

    قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور یر تفصیلی غور کیا گیا، ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا چوہدری فواد حسین، مراد سعید، وزیر مملکت فرخ حبیب، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں مل کر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں، اس ضمن میں ارکان اسمبلی سے رابطہ مہم بھی شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا،

    دوسری جانب صحافی و اینکر اقرارالحسن کہتے ہیں کہ اگر تحریکِ عدم اعتماد (میں جس کی حمایت میں ہر گز نہیں) کامیاب ہوتی ہے تو یہ بات لکھ رکھئیے کہ عمران خان، تحریکِ انصاف کی باقی ماندہ قیادت اور تحریکِ انصاف کا سوشل میڈیا، اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سب سے اونچی آواز ہو گا۔۔۔ محبِ وطن دوست ابھی فیصلہ کر لیں اُس وقت کس کا ساتھ دینا ہے۔

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

    بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

    تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

    علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

    اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

    جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

  • شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر

    شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر

    شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر

    احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ بطور وزیر اعلیٰ عوام کے اربوں روپے بچائے،رمضان شوگر مل میں شئیر ہولڈر نہیں ہوں رمضان شوگر مل کا ڈائریکٹر بھی نہیں ہوں،جائیداد بچوں میں تقسیم کر دی ہے،میرے اقدامات سے میرے خاندان کو نقصان پہنچا،نیب ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی عدالت ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے

    احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور پہنچ گئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ،وکیل نے کہا کہ شہباز شریف طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہونگے،ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ، شہباز شریف کے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ درخواست دائر کی ،شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کر لی،

    نیب کےمزید دو گواہوں نے شہباز شریف کے حق میں گواہی دیدی،نیب کے گواہ طاہر سیف الدین اورکاشف اسلام ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی نےکہا ہے کہ کمپنیوں کے ریکارڈ کے مطابق شہبازشریف کمپنیوں کے سپانسر نہیں رہے اور نہ شہباز شریف نے کمپنیوں سے کوئی فائدہ لیا.

    آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

  • فضل الرحمن کے گھرمیں عمران خان کے مخالفین کا اکٹھ: عدم اعتماد کے حوالے سےمشاورت

    فضل الرحمن کے گھرمیں عمران خان کے مخالفین کا اکٹھ: عدم اعتماد کے حوالے سےمشاورت

    اسلام آباد: فضل الرحمن کے گھرمیں عمران خان کے مخالفین کا اکٹھ: عدم اعتماد کے حوالے سےمشاورت ،اطلاعات کے مطابق زرداری، فضل الرحمان اور نواز شریف نے عدم اعتماد پر حتمی مشاورت مکمل کرلی

    پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے عدم اعتماد کی تحریک پر حتمی مشاورت مکمل کرلی۔آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنےکےطریقہ کار اور اس کے لیے مناسب وقت کو حتمی شکل دینے پر غورکیا گیا، اس دوران صدر ن لیگ شہباز شریف سے بھی ٹیلی فونک مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران لندن میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا جس میں تینوں رہنماؤں نے عدم اعتماد کی تحریک پر حتمی مشاورت مکمل کرلی۔

    مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اعلامیےکے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت ہوئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ملاقات کے دوران بذریعہ فون تمام مشاورت میں شریک رہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے، عدم اعتماد سے متعلق قانونی ماہرین کی رائے بھی آچکی ہے،عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے، جس پر ملاقات میں مشاورت ہوئی، عدم اعتماد کی حتمی تاریخ کا تعین شہباز شریف کی علالت کے باعث آئندہ ایک دو روز میں ہوگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہوا، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس کو بحال کریں گے۔

  • عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کےخلاف ہوگئے،شہباز شریف،پیکا قانون میں فیک نیوز کی تشریح نہیں کی گئی،سراج الحق

    عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کےخلاف ہوگئے،شہباز شریف،پیکا قانون میں فیک نیوز کی تشریح نہیں کی گئی،سراج الحق

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کے خلاف ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شہبازشریف کا کہ عمران خان کا میڈیا پربے قابو غصہ سمجھ میں آتا ہے عمران خان نے اپنے جھوٹ،فریب اورکردارکشی کی سیاست کو’ٹربو چارج‘ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔


    شہبازشریف نے مزید کہا کہ جب وہی میڈیا عمران خان کوآئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے ہیں۔ یہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہے جوہرچیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔

    فروری میں کون کون سی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا پر قدغنیں کسی صورت قبول نہیں ، پیکا کو مسترد کرتے ہیں یہ بات سراج الحق سے منصورہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں کہی-

    جس میں ایمینڈ، سی پی این ای، پی بی اے، اے پی این ایس اور پی ایف یو جے کے اراکین شامل تھےوفد میں میاں عامر محمود، ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن، ناز آفرین سہگل، شہاب زبیری، اظہرعباس،کاظم خان ،اعجاز الحق،، شکیل مسعود، ایازخان،ارشاد احمد عارف، سرمد علی، میاں طاہر، محمد عثمان شامل تھےسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اصغر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    سراج الحق نے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی اور میڈیا کو خاموش کرانے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، آزاد میڈیا پر قدغنیں کسی صورت قبول نہیں ، پیکا کو مسترد کرتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیکا قانون کے تحت گرفتاریوں سے روکنا خوش آئند ہے، پیکا قانون میں فیک نیوز کی تشریح نہیں کی گئی، فیک نیوز کی تعریف و تشریح کے بغیر آرڈیننس کا نفاذ سمجھ سے بالا تر ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پیکا قانون جرم ثابت ہونے سے قبل ہی کسی کو بھی قابل تعزیر ٹھہرا دے گا، موجودہ حکومت کے دور میں ہزاروں صحافی بے روزگار ہوئے، صحافت پر قدغنوں کی وجہ سے پچھلے تین برسوں میں کئی اہم ادارے بند ہوئے، صحافتی تنظمیں خود اپنے کوڈ آف کنڈکٹ متعارف کروائیں، ہم الیکٹرانک ، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے حکومتی ریگولیشن کمیٹیوں کی تشکیل کے حق میں نہیں۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

  • شہباز شریف اثاثہ جات کیس: ڈیلی میل اپنی بات پر قائم ،جواب عدالت میں جمع کرادیا

    شہباز شریف اثاثہ جات کیس: ڈیلی میل اپنی بات پر قائم ،جواب عدالت میں جمع کرادیا

    برطانوی اخبار ڈیلی میل شہباز شریف اور ان کے داماد سے متعلق چھپنے والی خبر پر قائم ہے اور اس نے شواہد عدالت میں جمع کرادیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی عدالت میں ڈیلی میل نے 49 صفحات پر مبنی جواب قومی احتساب بیورو (نیب) کے شہباز شریف پر دائر ریفرنس سے متعلق ہے ڈیلی میل کے جواب میں شہباز شریف، اُن کے خاندان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور شریف فیملی کے ملازمین کے بیانات شامل ہیں۔

    برطانوی اخبار نے اپنے جواب میں دبئی اور پاکستان میں بینکوں میں پیسے جمع کروانے والے درجنوں ملازمین کے نام شامل کیے ہیں۔

    ڈیلی میل کیس:شہباز شریف کے بارے میں سخت ریمارکس نہیں دینے چاہیں تھے:لندن ہائی کورٹ

    ڈیلی میل نے جواب میں کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ان کے اثاثوں میں نمایاں اضافہ ہوا اخبار نے شواہد میں رمضان شوگر ملز کا تذکرہ بھی کیا اور عدالت کو بتایا کہ مضمون چھاپنے سے پہلے شریف فیملی کا موقف لیا گیا۔

    ڈیلی میل کے مطابق ڈیوڈ روز نے دو بار سلیمان شہباز سے بات کی، مریم اورنگزیب اور اعظم تارڑ نے بھی جواب نہیں دیئے۔

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    ڈیلی میل نے شہباز شریف کے داماد علی عمران سے متعلق جواب بھی عدالت میں جمع کروایا دیا اور دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اور اُن کے داماد سے متعلق شائع الزامات پر قائم ہیں، علی عمران کے اثاثے شریف فیملی میں شادی کے بعد بڑھے۔

    ڈیلی میل کیس: شہباز شریف نے لندن جانے کےلیےگھوڑا کرائے پر لے لیا

    واضح رہے کہ ڈیلی میل ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اپنے دورِ حکومت کے دوران زلزلہ متاثرین کی برطانوی امداد میں سے کچھ رقم شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے غبن کیا اور منی لانڈرنگ سے بیرونِ ملک بھجوائی ہائی کورٹ کے جج سر میتھیو نکلائن نے ابتدائی سماعت میں مضمون کو انتہائی ہتک آمیز قرار دیا تھا۔

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    مقدمہ دائر کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ ‘یقین ہے کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ میرے خلاف یہ آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا تھا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی ہدایت پر جھوٹی خبر شائع کی گئی،عدالت میں حقائق سامنے لا کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیں گے مقدمہ دائر ہونے کے بعد کوئنز بینچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سمیت 5 ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف سمیت 5 ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے غیر ضروری تقریر کرکے عدالت کا وقت ضائع کیا درخواست میں شہباز شریف، کاشف مجید، اظہر عباس، محمد اسلم اور محمد عثمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

    حکومت نے اقدامات درست نہ کیے تو ہمارے پاس آپشن کھلے ہیں،خالد مقبول صدیقی

    ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ سماعت پر 45 منٹ عدالت میں غیر ضروری تقریر کی، شہباز شریف نے کیس کے حقائق کے برعکس گفتگو کی جس سے عدالتی کارروائی متاثر ہوئی، ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی کا آغاز ہوا تو ملزمان کی جانب سے فضول سی درخواست دے دی گئی۔

    ایف آئی اے نے موقف اپنایا ہے کہ ملزمان کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں خلل ڈالا گیا حالاںکہ گواہوں اور بینک حکام کے بیانات کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کی جاچکی ہیں، شہباز شریف اور دیگر جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

    واضح رپے کہ آج شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی شہباز شریف نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی ،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ حمزہ شہباز راستے میں ہیں کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے ،مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے بھی اپنی حاضری مکمل کرائی ،حمزہ شہباز بھی عدالت پہنچے اور حاضری لگوائی حمزہ شہباز کی جانب سے سینٹر اعظم نزیر تارڑ نے وکالت نامہ جمع کرادیا اعظم نزیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ صاف پانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز بنائے گئے ۔

    شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    ایف آئی اے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو صاف کاپیاں فراہم کر دی ہیں، ملزمان بلاوجہ کیس التوا کا شکار کر رہے ہیں، قانون میں لکھا ہوا ہے کہ جب کاپیاں فراہم کر دی جائیں تو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔عدالت نے کہا کہ پہلے فرد جرم عائد ہو گی پھر روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی درخواست کو دیکھیں گے ،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملزمان کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا جائے تحقیقات مکمل ہو کے چالان جمع ہو چکا ہے شہباز شریف کے شریک ملزم نے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دی ہے پہلے اس پر فیصلہ ہو پھر ہی ضمانت کا فیصلہ ہو گا۔ آج شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نہیں آئے بیمار ہیں کچھ وقت دے دیا جائے ۔ ایف آئی اے کو کیس میں جلدی کی صرف ایک ہی وجہ ہے وہ لانگ مارچ ہے ۔ اللہ کی مہربانی سے ملزمان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے ہوئے ہیں ،جج سپیشل سینٹرل کورٹ نے کہا کہ ملزمان لمبے عرصے سے عبوری ضمانت پر ہیں ضمانتوں پر فیصلہ ہونا چاہیے ۔

    بیکنگ کورٹ نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم 10 مارچ تک موخر کر دی، عدالت نے لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر دی-

    سیاست ہوتی رہتی ہے، غریبوں کا خیال کریں،چودھری شجاعت

  • شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ کی سماعت ہوئی

    شہباز شریف نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی ،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ حمزہ شہباز راستے میں ہیں کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے ،مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے بھی اپنی حاضری مکمل کرائی ،حمزہ شہباز بھی عدالت پہنچے اور حاضری لگوائی حمزہ شہباز کی جانب سے سینٹر اعظم نزیر تارڑ نے وکالت نامہ جمع کرادیا اعظم نزیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ صاف پانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز بنائے گئے ۔

    ایف آئی اے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو صاف کاپیاں فراہم کر دی ہیں، ملزمان بلاوجہ کیس التوا کا شکار کر رہے ہیں، قانون میں لکھا ہوا ہے کہ جب کاپیاں فراہم کر دی جائیں تو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔عدالت نے کہا کہ پہلے فرد جرم عائد ہو گی پھر روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی درخواست کو دیکھیں گے ،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملزمان کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا جائے تحقیقات مکمل ہو کے چالان جمع ہو چکا ہے شہباز شریف کے شریک ملزم نے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دی ہے پہلے اس پر فیصلہ ہو پھر ہی ضمانت کا فیصلہ ہو گا۔ آج شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نہیں آئے بیمار ہیں کچھ وقت دے دیا جائے ۔ ایف آئی اے کو کیس میں جلدی کی صرف ایک ہی وجہ ہے وہ لانگ مارچ ہے ۔ اللہ کی مہربانی سے ملزمان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے ہوئے ہیں ،جج سپیشل سینٹرل کورٹ نے کہا کہ ملزمان لمبے عرصے سے عبوری ضمانت پر ہیں ضمانتوں پر فیصلہ ہونا چاہیے ۔

    بیکنگ کورٹ نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم 10 مارچ تک موخر کر دی، عدالت نے لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر دی

    عدالت پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس میں 16 افراد بیگناہ ثابت ہوکر بری ہوگئے. عمران نیازی کے جھوٹ اب چلنے والے نہیں. 4 سال سے ن لیگ جیلیں اور پیشیاں بھگت رہی ہے، عمران نیازی نے نئے پاکستان کے نام پر جھوٹے وعدے کیے، ن لیگ نے کراچی سے لاہور موٹروے بنائی، بجلی منصوبے لگائے اور اسپتال بنائے. موجودہ حکومت کو آئے ہوئے4سال ہوگئے ہیں لیکن قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ہماری حکومت 5اعشاریہ 8فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئی تھی، اس کے علاوہ ہمارے دورمیں 1300 ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے میاں شہبازشریف نے میثاق معیشت کی با ت کی تھی،توشہ خانہ کی بات کی جائے تو یہ پتلی گلی میں چھپ جاتا ہے، ریاست مدینہ کاجھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے

    آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

  • قوم کو جلد خوشخبری ملے گی،اختر مینگل

    قوم کو جلد خوشخبری ملے گی،اختر مینگل

    قوم کو جلد خوشخبری ملے گی،اختر مینگل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اختر مینگل سے ملاقات ہوئی

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل پی ڈی ایم کا حصہ ہیں ہم نے ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پرگفتگو کی،ملک میں معاشی اور سیاسی صورتحال تشویشناک ہے ہم نے آج کی ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک پر بات کی عدم اعتماد کی تحریک کا اصولی فیصلہ کرچکے ہیں،تیاری کررہے ہیں وقت آنے پر عدم اعتماد کی تحریک پیش کردیں گے،چھوٹے صوبوں کے حقوق کی پاسداری کرنی ہو گی،

    اختر مینگل کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ہم پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دینگے ہماری حمایت غیر مشروط ہوگی ،اتفاق ہوا ہے جب بھرپور تیاری ہوچکی تو عدم اعتماد پیش کردینی چاہیے بلوچستان کے حالات سامنے ہے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے جو کرنا ہے جلدی کیا جائے بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا ہے،قوم کو جلد خوشخبری ملے گی بلوچستان کا مسئلہ روز اول سے سیاسی تھا،بلوچستان کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے،بلوچستان کے مسائل سیاسی طور پر ہی حل ہوسکتے ہیں، شہباز شریف ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں، پی ڈی ایم نے کسی حد تک اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا،ہم نے بلوچستان کا مدعا پیش کیا،

    قبل ازیں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اخترمینگل کی شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے، اختر مینگل پہنچے تو ن لیگی صدر شہباز شریف نے انکا استقبال کیا، اختر مینگل اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ،دونوں رہنماوں نے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد ،مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا

    اختر مینگل آج سابق صدر، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے،

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    مولانا شہباز شریف،آصف زرداری سے معاملات طے کر چودھری برادران کے پاس پہنچ گئے

    معاشی حالات درست نہ کیے تو …چودھری شجاعت حسین نے بڑی بات کہہ دی

    چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی