Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: انہوں نے یہ مطالبہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر ذمہ داران کو سامنے لا یا جائےشہباز شریف نے کہا کہ مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا لوگ مرتے رہے مگر 20 گھنٹوں تک کسی نے نہیں پوچھا جب کہ ایک نیروسانحے کے وقت اسلام آباد میں سویا ہوا تھا اور دوسرا نیرو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں دھاندلی کرنے میں مصروف تھا۔

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ مری میں کوئی انتظام نہیں تھا، ٹریفک پولیس بھی موجود نہیں تھی برف ہٹانےکا کام سی اینڈڈبلیو والوں کا ہے لیکن وہ بھی موجود نہیں تھےانہوں نے ں استفسار کیا کہ مری میں سیاحوں کے لیے کیا انتظامات کیے گئے تھے؟ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے باوجود انتظامات کیوں نہیں کیے گئے تھے؟ اگر رش بے پناہ تھا تو سیاحوں کو جانے سے روکنے کے لیے کیا انتظامات کیے گئے تھے؟

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم یہاں خودنمائی کے لیے نہیں بلکہ اس سانحہ پر بات کرنے آئے ہیں مری میں پہلی بار تو برف نہیں پڑی ہے ایک وزیر محترم نے کہا، شاندار سیاحت چل رہی ہے، لاکھوں گاڑیاں مری جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ ذمہ دار تھی تو آپ استعفیٰ دے کر گھر جائیں، یہ لوگ غفلت کی نیند سو رہے تھے۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے…

    شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے ملک کی معیشت کو برباد کیا، لوگوں کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا، لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں ہمارے زمانے میں ایسے مواقع پرایڈوانس میٹنگز ہوتی تھیں، موجودہ حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 لوگوں کا قتل حکومت وقت کے سر پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مری نا اہلی کا فعل تھا جس کی معافی نہیں ہے۔

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دے کرگھرجائیں ورنہ قوم آپ کوگھسیٹ کرباہر کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف گالم گلوچ اوراپوزیشن پر تنقید آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جب کہ حکومت نے سرکاری افسران کی کمیٹی بنا دی ہے۔

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ جو شخص بھی مشکل میں ہو اس کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہم مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کی وہ مدد نہیں کرسکے جو کرنی چاہیے تھی جب لاکھوں لوگ مری پہنچے تووزیرصاحب نے ویلکم کیا کہ معیشت بہترہو گئی ہے مگر دوسرے ہی دن اسی وزیر صاحب نے کہا کہ اتنے لوگوں کو مری نہیں جانا چاہیے تھا۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف میں جلد ملاقات کا امکان

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے توموجودہ حکومت متاثرہ لوگوں کو موردالزام ٹھہرا دیتی ہے مری واقعہ کا جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے نئے پاکستان میں صرف عوام کا خون سستا ہوا ہے باقی ہرچیزمہنگی ہوئی ہےسانحہ مری کے وقت وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کی میٹنگ میں مصروف تھے اور جب معاملہ مینج ہو گیا تو مری کا فضائی دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مری نہیں جا سکتے تھے تو متاثرہ خاندانوں کے پاس ہی چلے جاتے۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

  • وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے ،حکومت مری سانحے کی ذمہ داری لینے کے لئے تیار نہیں ،حکومت کبھی کہتی ہے مری میں جو ہوا وہ طوفان کی وجہ سے تھا ،کچھ وزرانےکہا کہ لوگ مری گئے کیوں؟ ان کا بس چلے تو یہ سانحہ مری کی ذمہ داری بھی ہم پر ڈال دیتے،ان کا کام ہی یہی ہے کہ یہ سارے مسائل کا ملبہ ہم پرڈالیں،میں مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتا،وفاق کے ساتھ بعض ملاقاتوں میں شدید گرما گرمی ہوئی،وفاق کے فیصلے درست ہیں میں انکو سپورٹ کرتا ہوں

    قبل ازیں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ،اپوزیشن جماعتیں اجلاس میں اپنےارکان کی حاضری یقینی بنائیں گی،مری کا معاملہ بہت بڑاسانحہ ہے ،قومی اسمبلی میں سانحہ مری پرآواز بلندکی جائے گی،آج قیادت بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرے گی،

    قبل ازیں قومی اسمبلی‌ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاوَس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری پرپوری قوم افسردہ اور غم میں مبتلا ہے ،اس سے بڑھ کر انتظامیہ کی غفلت کیا ہو سکتی ہے،یہ حادثہ نہیں مجرمانہ غفلت ہے،اس سانحے کا پورا احتساب ہونا چاہیے،

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

  • حکومت کیخلاف عوام کواکسانے،سڑکوں پرلانےاور   سانحہ مری پرمری ہوئی سیاست کو زندہ کرنےکامنصوبہ

    حکومت کیخلاف عوام کواکسانے،سڑکوں پرلانےاور سانحہ مری پرمری ہوئی سیاست کو زندہ کرنےکامنصوبہ

    اسلام آباد :عوام کو”پٹّی پڑھانے”اوراحتجاج کی راہ پرلانےکےلیے:شہبازشریف کو موقع مل گیا ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری پرمری سیاست کرنے کے لیے آج اپوزیشن نے ملکر حکومت کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ہے ، جس کے لیے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا،

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے خلاف عوام کو کیسے اکسانے اورسانحہ مری پرمری سیاست کو زندہ کرنے کا منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا اور عوام کوگھروں سے نکلنے کے لیے اکسایا جائے گا

    ادھران خبروں کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا۔

    مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہہ پہر تین بجے ہو گا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فنانس بل، فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت اور قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پر غور ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین، متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اور رہنماء بھی شرکت کریں گے۔

    دوسری طرف عوام الناس کی طرف سے سوشل میڈیا پراس وقت بحث چل رہی ہےکہ اپوزیشن کی سوچ پرافسوس جو کہ ایک قومی سانحے پرسیاست کررہی ہے اورآج شہبازشریف اسے غنیمت جانتے ہوئے اپنی مری ہوئی سیاست کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کریں‌گے جسے مسترد کیا جاتا ہے

  • شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

    شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

    شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے ریسکیو کے لیے آرمی اور رینجرز کو طلب کیاہے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک سے دو گھنٹے میں تمام سڑکیں کلیئر کرادیں گے،شدید برفباری کے باعث 22افراد جاں بحق ہوئے ہیں،کچھ لوگوں کا گاڑی میں گیس بھرجانے کے باعث انتقال ہوا،ہم نے آرمی اور رینجرز کو طلب کرلیا ہے، ریسکیوکا عمل تیزی سے جاری ہے،راولپنڈی سے مری جانیوالے راستے کل 5 بجے بند کردیئے تھے

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئینی تقاضا ہے کہ شہباز شریف نے غلط بیان حلفی جمع کرایا، انہیں جیل جانا چاہئے

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں کیس فائل ہو جائے گا،شہباز شریف اپنی سیٹ کی فکر کریں، وزیراعظم تو بھول جائیں وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے، اس کیس میں پانچ سال تک نااہلیت ہے، ہم ایک جیسا بلدیاتی نظام چاہتے تھے لیکن ہماری اتحادیوں سے بات ہوئی ہے کہ پنجاب میں ضلعی سطح پر براہ راست انتخابات ہوں، احتساب کے حوالے سے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہو چکی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شریف کے کیسز عدالتوں میں ہیں،اگلے چھ سے آٹھ ماہ میں بڑی مچھلیاں تالاب سے باہر ہوں گی، ایہ لوگ گلے الیکشن میں نہیں ہوں گے،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سے اومنی اکاﺅنٹس کیس میں 12 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہو چکی ہے، لوگوں کی خواہش تھی کہ احتساب کا عمل زیادہ تیز ہونا چاہئے، ہمیں عمران خان کے نام پر ووٹ ہمیں ملا ہے، عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر ہم اسمبلیوں میں آئے ہیں،لانگ مارچ اصل میں لونگ گواچہ ہے، اپوزیشن کی نہ کوئی سیاست ہے اور نہ ہی کوئی مقصد،فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول کی آئیڈیالوجی آپس میں نہیں ملتی، اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، یہ اسلام آباد آئے تو ہمیں انہیں علیحدہ علیحدہ خیمے لگا کر دیں گے تاکہ یہ آپس میں نہ لڑیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ سے مری انتظامیہ اور پنجاب حکومت بار بار کہتی رہی کہ مری اور بالائی علاقوں میں موسمی صورتحال خراب ہے، لوگ سفر سے گریز کریں،

    چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غیر معمولی برفباری ہوئی، کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا،شدید برفباری کے باعث صورتحال خراب ہوئی، کلڈنہ اور باڑیاں میں زیادہ مشکل صورتحال پیدا ہوئی، ان علاقوں میں لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں، وزیراعظم نے مری کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو مری پہنچنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب مری روانہ ہو گئے ہیں،انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور فوج مری اور ملحقہ علاقوں میں موجود ہے، ایف ڈبلیو او کی مشینری پہنچا دی گئی ہے، ایکسپریس وے کلیئر ہو گئی ہے، لوگوں کے انخلاءکا عمل جاری ہے،نتھیا گلی کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام راستے کھول دیئے ہیں، حکومت پنجاب نے بھی متاثرہ افراد کے لئے تمام گیسٹ ہاﺅس کھول دیئے ہیں،مختصر وقت میں زیادہ لوگ ان علاقوں کی طرف جائیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے،کسی بھی انتظامیہ کے لئے ایسی اچانک صورتحال کو ہینڈل کرنا مشکل ہوتا ہے،میڈیا مضبوط فورم ہے، میڈیا لوگوں کو بالائی علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کرے، اس وقت تمام بالائی علاقوں میں بہت زیادہ رش ہے، وہاں مزید لوگوں کی گنجائش نہیں ہے، ہم سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بڑی تعداد میں لوگ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر پہنچ جائیں،

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے آج بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی، شاہد خاقان عباسی جس حلقے سے منتخب ہوئے، انہیں لوگوں کی مدد کے لئے وہاں جانا چاہئے تھا لیکن وہ پنڈی میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے رہے، مریم نواز نے بھی بے حس سیاست کی، اپوزیشن کی سیاست اہمیت نہیں رکھتی، یہ کنوئیں کے مینڈک ہیں، انہوں نے شور ہی مچانا ہے،حکومت پوری طرح الرٹ ہے، ہم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایکسپریس ہائی وے کھل گئی ہے، لوگوں کے انخلاءکا کام جاری ہے،مری میں جانی نقصان پر پورے پاکستان کو افسوس ہے،مری اور بالائی علاقوں میں گاڑیاں ہفتوں یا مہینوں میں داخل نہیں ہوئی، 24 گھنٹے میں اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں داخل ہوئیں، انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات اٹھائے، ہمیں اس بات کا احساس کرنا چاہئے کہ اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو، ہمیں اس معاملے سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے،

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

  • پی ٹی آئی اسکروٹنی رپورٹ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل

    پی ٹی آئی اسکروٹنی رپورٹ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ کے اجراء پراپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق صادق اور امین والا بیانیہ ریزہ ریزہ ہو گیا –

    باغی ٹی وی : شہبازشریف نےاپنے بیان میں کہا کہ اب پتہ چلاپی ٹی آئی 7سال سے فارن فنڈنگ کیس سے کیوں بھاگتی رہی؟اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے-

    صحافیوں کےخلاف نفرت،سازش اورکردارکشی ناقابل برداشت،قابل مذمت:پرویزرشیدمعافی مانگیں:رانا عظمیم

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔

    ہم حاضرہم قربان:اے اہل بلوچستان:بارشوں اورسیلاب میں گھبرانانہیں:خدمت اورامدادی کام جاری:ترجمان پاک…

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آئے تھے جن کے مطابق تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیاگیا، پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی جبکہ بغیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا۔

    چین کی بحری ناکہ بندی کامنصوبہ مکمل:پاکستان بھی نشانہ:بھارتی بحریہ کوجنگی طیاروں کی فراہمی جاری

    الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیے اور الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بنک اکاؤنٹس چھپائے جب کہ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں سال 2008، 2009 اور 13-2012 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے اور پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔

    نئے سال کا پہلا پیغام،مبشر لقمان پھٹ پڑے

    دوسری جانب اس رپورٹ پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی بھی ساتھ ہی اسکروٹنی ہوالیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ میں یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ شفاف ہےتحریک انصاف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی اور یہ بھی طے ہوگیا کہ فارن فنڈنگ کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں فنڈنگ وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتی ہے، الیکشن کمیشن میں پیش ہونے والی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اورٹی ایل پی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی نہیں ہو رہی ہے۔

    سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

    جبکہ وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب جماعتوں کی فنڈنگ کو سامنے لایا جائےنواز شریف نے ن لیگ کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا ن لیگ کے اکاؤنٹ میں 8 کروڑ روپے ڈلوا کر نکلوائے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی بھی اسکروٹنی کرے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی جیسے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کر رہی ہے ویسے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال بھی کرے۔

    انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ن لیگ،پی پی کی فارن فنڈنگ رپورٹ قوم کےسامنے آئے:اہم…

    فرخ حبیب نے کہا کہ ماہرین کی پڑتال کے مطابق ن لیگ کے 9 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے گئے اور ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی 2013 میں 9 اکاؤنٹس، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس چھپائے فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے پاس 34 کروڑ کے عطیات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کو فنڈز نہیں دے سکتی لیکن پیپلز پارٹی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز اور پارلیمنٹیرینز نے پیپلز پارٹی کے اخراجات اٹھائے ہیں۔

    فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

  • کبوترچوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج:      مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟اہل وطن پوچھتے ہیں‌

    کبوترچوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج: مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟اہل وطن پوچھتے ہیں‌

    لاہور :کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج:مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟عوام پوچھتی ہے،اطلاعات کے مطابق آج کورٹ نے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،وکیل ملزم نے بتایا گیا کہ کبوتر چوری کرنے کے بے بنیاد الزامات میں ملوث کیا گیا ہے۔

    جس پر وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ مدعی اعجاز نے بہت قیمتی کبوتر پال رکھے تھے ، ملزم نے دھوکہ دہی سے کبوتر چوری کر لیے۔

    تفتیشی افسر تھانہ کاہنہ نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، جس پر عدالت نے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

    ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم ہاشم کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا۔خیال رہے ملزم ہاشم پر لاکھوں روپے کے کبوتر چوری کےالزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

     

     

    جبکہ دوسری طرف پاکستانی عدالتوں سے سوال کررہے ہیں کہ کبوترچوری کرنے والے کی ضمانت خارج مگرجنہوں نے ملک کولوٹا قوم کی محنت مشقت سے جمع ہونے والے اربوں ڈالرز کی چوری کرنے والے آزاد پھر رہے ہیں‌ ، آخریہ تضاد کیوں ہے

    بعض نے لکھا ہےکہ جس طرح دوخاندانوں نے ملک کا ستیا ناس کیا اورپھرساری دولت باہرلے گئے کسی نے لندن میں محل خرید لئے تو کسی نے سرے محل بنالیا ،باہرکے ملکوں میں پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹ کرموجیں‌ کرنے والوں کو عدالتوں نے کیوں ریلیف دے رکھا ہے

    بعض نے لکھا ہے کہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ 22 کروڑ لوگ صرف دوخاندانوں کے لیے کما رہے ہیں‌،بعض نے لکھا ہے کہ عجیب بات ہے کہ صرف ان دوخاندانوں کوبچانے کے لیے پوری کی پوری پارٹی داوپرلگی ہوئی ہے

    جبکہ بعض نے لکھا ہے کہ کبوترچوری کرنے والی کی ضمانت کا خارج ہونا کوئی پہلا واقعہ نہیں‌بلکہ یہاں وہ بھی جیلوں‌ میں‌ گئے جنہوں نے انڈا چوری کیا،لیکن بدقسمتی سےیہی عدالتیں ان بڑے دوخاندانوں کو ریلیف دینا ہی اپنی ذمہ داری سمجھ رہی ہیں‌

    بعض نے کہا ہے کہ اس ملک کی تباہی میں جہاں سیاستدانوں کا قصور ہے وہاں ان منصفوں کا بھی قصور ہے جواپنے ذاتی مفاد کی خاطرانصاف اور عدل طاقتور کی خواہش کے مطابق کرتے ہیں‌

  • نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا ،بلاول ، عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں،شہباز شریف

    نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا ،بلاول ، عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں،شہباز شریف

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا اورپھرکہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔

    نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا اب 2022 آگیا خوشحالی کا دعویٰ کہاں گیا بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاءسستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔

    تھرپارکر:بچوں کی اکثریت غذائی قلت، کم وزنی اور بونا پن کی شکار

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوجائیں نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔

    لیگی رہنما بلال یاسین کا آپریشن مکمل،حالت خطرے سے باہر ہے،اسپتال ذرائع

  • نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌

    نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌

    لاہور:نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌ ادھر یہ خبریں بھی گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کل لاہور کس چیز کا افتتاح کرنے آرہےہیں؟معاون خصوصی نے قبل ازوقت ہی بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے قبل ازوقت ہی انکشاف کردیا ہے ،

    معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نےسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی سائٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا دورہ کرنے آئے ہیں جو نیا منصوبہ ہے۔حسان خاورکاکہنا تھا کہ لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔

    وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن تھا پرائیویٹ اپرٹنر شپ وہاں کی جائے جہاں اشد ضرورت ہو یا ہماری انویسٹمنٹ ہو۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہوگا، اس کا دوسرا مقصد شہر کی تخلیق نو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی آکشن یہاں کی جس کے زریعے یہ اب تک چالیس ارب روپے جنریٹ کر چکے ہیں۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہم ایسا بلدیاتی انتخاب لارہے ہیں جسکے ذریعے اختیار عام عوام تک پہنچے گا۔۔

    حسان خاور نے کہا کہ کل وزیراعظم لاہور تشریف لا رہے ہیں جو ہیلتھ کارڈ تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ تارکین وطن بھی اس ہیلتھ کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن لیڈروں خواہ وہ پاکستان ہوں یا لندن ہیلتھ کارڈ دے سکتے ہیں تاکہ وہ یہاں علاج کروا سکیں۔اس میں نوازشریف ، اسحاق ڈار سمیت سب کو دیئے جائیں گے

    دوسری طرف وزیراعظم کے دورہ لاہور کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہےہیں اوریہ بھی امکان ہے کہ وزیراعظم کل کسی اہم تقریب میں شرکت بھی کریں ، ادھر لاہور میں اس وقت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے حوالے سے تاجراور دیگرکاروباری حضرات بہت خوش دکھائی دیتےہیں

  • منی لانڈرنگ کیس :طاقتور شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت کو پھرچکردے گئے:غریب دیکھتے رہ گئے

    منی لانڈرنگ کیس :طاقتور شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت کو پھرچکردے گئے:غریب دیکھتے رہ گئے

    لاہور:منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت کو پھرچکردے گئے،اطلاعات کے مطابق لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر وکلاء کو تیاری کے لیے حتمی مہلت دے دی۔

     

    بینکنگ کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے ایف آٸی اے کی جانب سے دائرہ اختیار پر دائراعتراض پر سماعت کی، وکلا نے کیس پر تیاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس کو منظور کرتے ہوٸے عدالت نے سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی۔

     

    عدالت نے قرار دیا کہ آٸندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل کریں۔ شوگر انکواٸری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے نے عدالت کے داٸرہ اختیار پر اعتراضات اٹھاٸے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ بینکنگ کورٹ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتی۔

     

    اس حوالے سے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ آج منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر رہے، روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب شہبازگل نے بھی طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ اب چابی بھری ترجمان کیا فرماتی ہیں، جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر شریف فمیلی کے اس شاہانہ طرز عمل پر ایک طوفان بدتمیزی بپا ہے ، پاکستانی پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ ہے ایک پاکستان جہاں طاقتور کے لیے قانون اور جبکہ غریب کے لیے قانون اور

     

    بعض نے لکھا ہے کہ اس ملک کی تباہی میں ان بڑے لوگون کا ہاتھ ہے اور ان کو خودساختہ قانون کا ساتھ بھی نصیب ہے

     

    بعض نے لکھا ہے کہ اس ملک کی عدالتوں میں غریب رسوا ہورہے ہیں اور شرفائے سیاست عدالتوں کو جوتے کی نوک پربھی نہیں سمجھتے یہ کیا ہورہا ہے ، ہمیں  اس نظام سے کون بچائے گا

  • لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑیں:ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے        گا:شہبازشریف نےحکومت گرانےکی وصیت کردی

    لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑیں:ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے گا:شہبازشریف نےحکومت گرانےکی وصیت کردی

    لاہور:لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑنے کی تیاری کریں‌ :ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے گا:شہباز شریف نےحکومت گرانے کی وصیت کردی،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت گرانے کیلئے کال دیتے ہوئے کہاکہ عوام تیاری کریں، لنگوٹیں کسیں، اگر حکومت سے فوری جان نہ چھڑائی تو خاکم بہ دہن ہم سب کا ہی خدا حافظ ہے۔

    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونےوالاہے، ان کے گھبرانے کا وقت آنے والا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ جلد بازی میں فقرے کس دیتا ہوں، یار دوست ہنسی مذاق کرتے ہیں، میں نے کبھی کہہ دیا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت میں بھی شروع شروع میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی،

    نوازشریف نے قوم سے وعدہ کر رکھا تھا کہ اندھیرےختم کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا، میری بات چھوڑیں میں تو ہوں ہی جلد باز ، میں ہمیشہ جلد بازی میں جلدی میں فقرے کس دیتاہوں، آج یار لوگ ہنسی مذاق میں بات کرتے ہیں کبھی طنز بھی کرتے ہیں ، میں نے ایسے لمحات میں کہہ دیا ہم 6ماہ میں بجلی کےاندھیرےدورنہ کرسکےتومیرانام بدل دینا، میں یقیناً بہکا ہوا نہیں تھا، میں ہوش و حواس میں تھا جادو ٹونے کا شکار نہیں تھا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اس کے بعد کیا ہوا،جتنے منہ اتنی زبانیں ، نہ جانے لوگوں نے کیا کیا فقرے کسے، یہاں تک بات آئی کہ نام بدل لیں، سیاست اصل میں عوامی خدمات کا نام ہے، سیاست نام ہے لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کا، سیاست نام ہے لوگوں کو سہولتیں مہیاکرنے ،مہنگائی ختم کرنےکا۔

    اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے گھبرانے کا وقت آنےوالا ہے ، پی کے ایل آئی پاکستان کا جان ہاپکنز تھا عمران نیازی نے اس کا جنازہ نکال دیا، پی کے ایل آئی میں دنیا بھر سے ڈاکٹر لے کر آئے، ساڑھے تین برس میں معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے، عمران نیازی اور حکومت نے اسپتالوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر تو دور کی بات ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی، عمران نیازی کواس سے غرض نہیں تھی کہ یہاں غریبوں کاعلاج ہو، عمران نیازی کو اس بات سے تکلیف تھی کہ یہ منصوبہ ن لیگ نے بنایا، وقت آگیا ہے کہ ان کا گریبان ہو اور ہمارا اور آپ کاہاتھ ہو، تختیوں سے بات نہیں چلے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والاہے ۔