Baaghi TV

Tag: شیخ رشید

  • جنہوں نے نو مئی کاجرم کیا انہیں سزا دیں،شیخ رشید

    جنہوں نے نو مئی کاجرم کیا انہیں سزا دیں،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے

    میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے نوٹس ملا کہ میں سیکریٹری مذہبی امور کے پاس حاضر ہو جاؤں، کہا گیا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہوسکتی، ساڑھے 9 بجے بلایا گیا لیکن سیکریٹری مذہبی امور موجود نہیں تھے،لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے، میری وہاں رہائش ہے، سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے کیوں نوٹس دیا، اب بھی ہم پھر ہائی کورٹ جائیں گے،لاہور ہائیکورٹ بینچ نے متروک وقف املاک کا فیصلہ معطل کیا تھا.اس کے بعد ہم نے ریویو کی درخواست دائر کی تھی .ہم نے موقف اپنایا کہ اس کے بعد سیکریٹری یہ کیس نہیں سن سکتے.جس کے بعد ہم نے اپنی ریویو پٹیشن واپس لے لی ہے.یہ صرف اور صرف ہمیں تنگ کر رہے ہیں

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ لال حویلی 31 اگست تک بلکل خاموش ہے،اکتیس اگست سے پہلے اس ملک کے حوالے سے کوئی نا کوئی فیصلہ ہو جائے گا،موجودہ حکومت کے پاس تو کوئی اختیار نہیں ہے ، جنہوں نے نو مئی کاجرم کیا انہیں سزا دیں،اس کیس میں نوے فیصد لوگ بے گناہ ہیں ،یہ لوگ الگ الگ کیس لڑیں گے یہ دس دس سال کیس چلے گا،میں دو قابل احترام شخصیات سے درخواست کرتا ہوں کہ اس حکومت کو فارغ کریں ان کے پاس عقل نہیں،یہاں لوگ بجلی کے بلوں پر بھائی بھائی کو قتل کر رہا ہے،شہباز شریف کی کوئی بات نہیں سن رہا ،یہ بس ان کی انیاں جانی ہیں اور کچھ نہیں،پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان نہیں تو ہم نہیں.مہیش بھٹ دو دفعہ چل کر آیا کہ لال لعل پر فلم بنانے دو،کیونکہ وہ پاکستان مخالف باتیں کرتا ہے اس لیے انہیں اجازت نہیں دی ،لال لعل تو صرف تین مرلے پر ہے جس کو مرنے کے بعد یونیورسٹی کو عطیہ کیا ہوا ہے، انہوں نے جو بھی کیا اس کا فائدہ عمران خان کو ہو اہے.یہ جو بیانات عدالتوں کے خلاف دے رہے ہیں یہ انہیں بھگتنا پڑے گا،میرے اوپر بیس کیس ہیں راشد شفیق پر چالیس کیس ہیں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی کی عقل پر پردے پڑ جاتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے، سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے،،عدالتوں سے کوئی بے وقوف ٹکر لیتا ہے ۔ یہ جو بیانات عدالتوں کے خلاف آ رہے ہیں میں یہ سمجھتا ہوں یہ انکی شکست کا اعتراف ہے ۔عدالتیں انھیں اس دفعہ روند دیں گی.

    ہم کیوں سسٹم کے ساتھ کھیل رہے، لال حویلی کیس میں‌عدالت کے ریمارکس

    لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج

    لال حویلی کو ٹرسٹ پراپرٹی ڈکلئیر ہونے کے بعد سیل کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ برس لال حویلی کو سیل بھی کیا گیا تھا تا ہم عدالتی حکم پر لال حویلی کو ڈی سیل کیا گیا تھا،متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ ل لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے،شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں،

  • ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں،لیکن ملک بچا لیں،شیخ رشید کا عام معافی کا بھی مطالبہ

    ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں،لیکن ملک بچا لیں،شیخ رشید کا عام معافی کا بھی مطالبہ

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران حالات اتنے خراب کردیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے،

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے گرفتار کیا ہے، پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستیاناس کیا، بہتر ہے ہمیں 2، 2 سال سزا بنتی ہے وہ دیتے تو کاٹ لیتے، ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچا لیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10سال ختم نہیں ہوتے،ملک کینیا کی طرف جا رہا ہے کے پی اور بلوچستاں میں کیا حالات ہیں،ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں،خدا کے لئے اپنی عزت اور ملک بچائیں،

    سیاستدان کو اقتدار چاہئے غریب کو روٹی چاہئے، غریب زندہ مر گیا ہے،شیخ رشید
    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ حالات خوفناک ہیں، جب میں وزیر بنا تھا پانچ سال معافی دی تھی، میں اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں، اڈیالہ جیل آنے جانے کا پانچ ہزار لگتا ہے،میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے 6086 ورکر دھوپ میں مقدمات کے لئے کھڑے ہوتے ہیں، سزا دے دیں ، کیا آپ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، چھینا جھپٹی چاہتے ہیں،میں ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کے غریب عوام کے حالات سمجھیں یہ سیاستدانوں کا مسئلہ نہیں، سیاستدان کو اقتدار چاہئے غریب کو روٹی چاہئے، غریب زندہ مر گیا ہے، ہمیں تین تین ماہ کی تاریخ مل رہی ہے، 686 مقدمے ہیں، یہ دس سال تک نہیں ختم ہوں گے،ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے،پاکستان میں موجودہ حکومت کو نااہل،ناکام سمجھا جا تا ہے، کوئی انکے ساتھ نہیں کھڑا،ہمیں جیل بھیج دیں، کرینوں پر لٹکا دیں، جو مرضی تشدد کریں لیکن خدارا اس ملک کو بچائیں، پاکستان کی اکانومی ان لوگوں سے نئی سنبھل نہیں رہی، نواز شریف نیا بیانیہ لائیں گے، ایک مشرق کو ایک مغرب کو بھاگے گا.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے یہ، قبر ایک ہے، مردے تین ہیں، اب نواز شہباز کا بھی فیصلہ ہو گا، آج بھی یہ بجلی کے بل میں اضافہ ہونے جا رہا ، لوگ مر رہے انکو احساس نہیں، انہوں نے اپنے مقدمے ختم کروائے، 77 لاکھ لوگوں نے پاسپورٹ ملک چھوڑنے کے لئے جمع کروا دیا،جنہوں نے اس ملک میں محنت کی، انہوں نے نوکریوں پر پابندی لگا دی،عدلیہ کو سلام ہے، تاریخی فیصلہ آیا، عدلیہ پاکستان کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی.

    ’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

    عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • جو بھی حکومت سے بات کرے گا منہ کالا کرے گا،شیخ رشید

    جو بھی حکومت سے بات کرے گا منہ کالا کرے گا،شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بجلی کی ننگی تاروں پر لٹکا دیا ہے ، جو بھی حکومت سے بات کرے گا منہ کالا کرے گا،

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ تو اپنے کیس ختم کروانے آئے تھے، اور وہ کر رہے ہیں، ایک لاکھ 68ہزار میرا بجلی کا بل آیا ہے، غریب عوام کہاں جائے ، کھانے کو روٹی نہیں اور بلوں کی بھرمار ہے،اگلے ماہ کے آخر تک نوازشریف بھی اپنا بیانیہ بدل لیں گے، جب چور چوکیدار بن جائیں تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، حکومت بتائے کسی ملک نے ان کو اب تک 5 ڈالر بھی دیئے ہیں، میری مارکیٹ کے 18 دکاندار دکانیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں، اصل مذاکرات فوج کیساتھ کئے جائیں اور درمیانی راستہ نکالاجائے، چور، ڈاکو، لٹیرے، ناکام، نااہل بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے بعد کے پی اور بلوچستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368 ارکان فارم 47 والے نہیں ہیں، قوم چین کے وزیر کی اسلام آباد میں تقریر پر بھی غور کرے۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد ہوئی، شیخ رشید احمد نے اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کے عدالتی فیصلے کی مصدقہ کاپی وصول کی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بلاول بھٹو سے متعلق نازیبا گفتگو پر شیخ رشید احمد کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیاتھا.

    چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، شیخ رشید

    لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    ایک ہی الزام،شیخ رشید پر متعدد مقدمے،عدالت نے رپورٹ کی طلب

    طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، عدالت کے استفسار پر شیخ رشید کا جواب

    شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا ،نہیں معلوم کیا ہونے جا رہا،شیخ رشید

    شہریار ریاض کو پی ٹی آئی نے3 کروڑ میں ٹکٹ دیا، شیخ رشید کا ویڈیو بیان وائرل

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا،شیخ رشید

    موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دے دیا –

    راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا، آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی پراسیکیو ٹرنے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹرنے جج کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کی یہ درخواست مسترد ہوئی۔

    داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا، شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا، جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں، ایک قبر ہے مردے 3 ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

    آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

    آج بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی جو ہو نہ سکی

    دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید، زرتاج گل سمیت عدالت پیش ہونے والے ملزموں کی حاضری لگوائی گئی جبکہ آئندہ سماعت 15 جولائی کو ہوگی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، سنی اتحاد کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل ، راشد حفیظ ، شیخ راشد شفیق پی ٹی آئی کی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی، جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی آج بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی جو ہو نہ سکی۔

    امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس

    مقدمات میں نامزد خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو بھی آج اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا،اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی گئی۔

  • بلاول کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،شیخ رشید پر درج مقدمے خارج

    بلاول کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،شیخ رشید پر درج مقدمے خارج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف سندھ اور بلوچستان کے تھانوں میں درج مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کے کیس میں شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا یا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دیئے ہیں، عدالت نے جب فیصلہ سنایا تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کمرہ عدالت میں موجود تھے.

    واضح رہے کہ شیخ رشید پر بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    چالیس دن تو کیا چالیس سال بھی چلہ پر رہتا تو عمران بشریٰ پر الزام نہ لگاتا،شیخ رشید
    عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبر ایک ہے ،مردے تین ہیں،فیصلہ ہو جائے گا کہ قبر میں کون کون جائے گا،30اگست سے پہلے فیصلہ ہوجائے گا۔کھسرے بڑی طاقت بن کر اُبھرے ہیں۔ اب مانگتے نہیں لوگ خود ڈر کر پیسے دے دیتے۔قبرایک ہے مردے تین ہیں۔ یہ کوئی حکومت ہے کہ بندے نے احرام باندھا ہوا ہو اور وہ حج پر نہیں جا سکتا، اٹھانا یہاں ایک فیشن بند گیا ہے پاکستان میں خواجہ سرا مقبول ترین طاقت بن چکے ہیں، جس دکان پر جاتے ہیں وہ مانگتے نہیں بلکہ سو روپیہ انکو ملتا، شیخ رشید نے منیب فاروق کے انٹرویو کے متعلق کہا کہ مجھے کچھ نہیں معلوم تھا ، جو میں نے کہا وہی انہوں نے نشر کیا، میں چالیس دن تو کیا چالیس سال بھی چلہ پر رہتا تو عمران بشریٰ پر الزام نہ لگاتا، ان بھکاریوں‌کو سعودی عرب، یواے ای کہیں سے بھی خیرات نہیں ملی، صنم جاوید، یاسمین راشد کے لئے بھی راستہ کھلا ہے کہ ایک ہی کیس کئی جگہوں‌پر درج نہیں ہو سکتا، میں آئی ایل ایف کی تعریف کرتا ہوں ،کل اڈیالہ جیل میں کیسز ہیں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں، آئی ایل ایف کو چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹر کو استقبالیہ دوں گا، غریب ورکر کا کیس آئی ایل ایف کے سوا کسی نے نہیں لڑا، میں نے 27 انٹرویو دیئے، مفت بھی انٹرویو دیئے، چالیس روز کے چلے میں میری صحت متاثر ہوئی اب میں 30 اگست تک آرام کروں گا.

    چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، شیخ رشید

    لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    ایک ہی الزام،شیخ رشید پر متعدد مقدمے،عدالت نے رپورٹ کی طلب

    طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، عدالت کے استفسار پر شیخ رشید کا جواب

    شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا ،نہیں معلوم کیا ہونے جا رہا،شیخ رشید

    شہریار ریاض کو پی ٹی آئی نے3 کروڑ میں ٹکٹ دیا، شیخ رشید کا ویڈیو بیان وائرل

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

    زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

    پی ٹی آئی کے رہنما ، سابق وفاقی وزیر، زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ کہ شیخ رشید کو احساس ہوگیا ہوگا کہ عمران خان کے بغیر وہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔

    زلفی بخاری لندن میں ہیں،ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شیخ رشید پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پی ٹی آئی کی وجہ سے شیخ رشید کو عوام نے بہت عزت دی، شیخ رشید کو کہاں سے اشارے مل رہے ہیں اس کا پتہ ہے،مجھے پتہ ہے تم کن کے کہنے پر میرے خلاف انٹرویوز دے رہے ہو، جو لوگ کئی کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں ان کے ساتھ آخر میں یہ ہی ہوتا ہے، شیخ رشید بانی پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید عوامی مسلم لیگ کے امیدوار تھے، تحریک انصاف نے انکے مقابلے میں امیدوار کھڑا کیا تھا،انتخابات کے نتائج کے مطابق شیخ رشید چھٹے نمبر پر آئے، تحریک لبیک کے امیدوار کے ووٹ بھی شیخ رشید سے زیادہ تھے.اب عید کے دنوں میں شیخ رشید نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیئے ہیں،

  • چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، شیخ رشید

    چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چالیس روزہ چلے میں میں نے دوزخ دیکھ لی ،وزن درست کیا لیکن یادداشت کھو دی تھی

    نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ“چِلّہ کے دوران دوزخ میں نے دنیا میں ہی دیکھ لی ہے، اب میں جنت میں جاؤں گا، میں اپنی یادداشت کھو گیا ہوں، میرے کمرے میں پروجیکٹرز لگے تھے اور میں آنکھوں پر تکیہ رکھ کر اور گولیاں کھا کر سوتا تھا، اُن پروجیکٹرز پر ڈرانے دھمکانے اور انسان کو پریشان کرنے کیلئے خوفناک اور پُر تشدد ویڈیوز چلائی جاتی تھیں، وہ ظلم اور بربریت کا وقت تھا، چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، پہلے مجھے اُلٹا لٹکانے کیلئے کرین پر بٹھایا پھر اتار دیا”ہمیں مارا نہیں گالی نہیں دی، لیکن اس چلے سے مار دیتے تو اچھا تھا،میں کئی دفعہ سوچتا تھا کہ موت آ جائے تو بہتر ہے، چلہ اتنا سخت تھا، جو ماحول تھا کسی نے مارا نہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جس خدا کے قبضے میں میری جان ہے، میں نے کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے میں کہہ رہا ہوں کہ میں 9 مئی سے پہلے پاکستان میں ہی نہیں تھا، ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں اور حاملہ عورتوں کا اُٹھایا گیا، میں چیف جسٹس کے سامنے پیش ہو کر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھی انسان ہیں، 17 بار وزیر رہا ہوں، ہر ایک نے دنیا سے جانا ہے اور زمین کے نیچے جانا ہے، ہمارے ساتھ انصاف کریں، مجھ پر درجنوں کیسز کئی عدالتوں میں ہیں، عام لوگ بھی بھگت رہے ہیں کوئی قلفی والا، کوئی کھیر بیچتا ہے اور کوئی کھیرا۔لاہور کار میں جائیں تو 50 ہزار آنے جانے میں لگتا ہے، کئی شہروں میں ہمارے اوپر مقدمات ہیں

  • آزادی مارچ مقدمہ،عدالت نے سنا یا فیصلہ ،عمران خان ،شیخ رشید و دیگر بری

    آزادی مارچ مقدمہ،عدالت نے سنا یا فیصلہ ،عمران خان ،شیخ رشید و دیگر بری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی ،صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کومقدمے میں بری کردیا،اسلام آباد میں آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر رہنماؤں کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا جب فیصلہ سنایا گیا تو شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا،مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022میں درج کیا گیا تھا،

    قبل ازیں 3 جون کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی
    عدالت نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے بری کردیا، سیشن کور ٹ اسلام آباد نے اسد عمر ،علی محمد خان اورمراد سعید کو بھی بری کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں 2 مقدمات درج تھے،

    قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے 2022 میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی اور رہنماؤں کو مقدمے سے بری کر دیا،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر لانگ مارچ کے دوران احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیس میں عمران خان، فیصل جاوید، علی نواز اعوان ، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کو بری کیا،

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

    واضح رہے کہ 2022 میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کیے گئے تھے،مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق مقدمات تحریک انصاف کے ڈی چوک پر لانگ مارچ پر تھانہ کوہسار میں درج ہوئے ہیں دونوں مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و دیگررہنماؤں کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایاجناح ایونیو پر میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی گئی، ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا،درج مقدموں میں لکھا گیا کہ مظاہرین نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑے،درختوں کو آگ لگائی، ڈنڈے اٹھا کر آنے والے مظاہرین نے پولیس پر حملہ کیا،

    پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی،شیخ رشید  کی قومی ٹیم پر تنقید

    یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی،شیخ رشید کی قومی ٹیم پر تنقید

    اسلام آباد : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انڈیا سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر قومی ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج افسوس کا دن ہے، یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتے تو بھی ہار جاتے، پاکستان میں لوگوں کے جزبات مجروح ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام وکلاء کو سلام پیش کرتا ہوں جو میرا کیس لڑ رہے ہیں، آج افسوس کا دن ہے، یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتے تو بھی ہار جاتے، پاکستان میں لوگوں کے جزبات مجروح ہوتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں عدم اعتماد منی لانڈرنگ سے ہوا ہے، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحیی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیئے تھے، پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس 2 ہزار روپے دینے کو نہیں ہیں، فارم 45 اور 47 کی لڑائی گھڑے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی انہیں مزید گھڑے میں لے کر جائے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

    انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جیلوں میں گھما کر زیادتی کی جا رہی ہے، میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے، لوگ کسیز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیئے۔

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کی شرکت

  • ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری  جان چھوڑیں، شیخ رشید

    ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے، اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا پھر ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔

    باغی ٹی وی : شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں ہمارے گھر پر چھاپے مارتے ہیں بچے اٹھاتے ہیں اور زیوراور پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں، ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے، اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے ،9مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں ہمارے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں عمران خان سے احترام کا تعلق ہے آئندہ پیشی پر ان سے ملاقات ہوتی ہے یا نہیں معلوم نہیں، موجودہ حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں پلگ میں کچرا پھنس چکا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے، عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے۔

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

    اس سے قبل شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواستیں دائر کیں عدالت نے شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس کونوٹس جاری کیا اور سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی، آئندہ تمام مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار