Baaghi TV

Tag: شیخ رشید

  • جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، شیخ رشید کو جیل بھجوا دیا گیا

    جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، شیخ رشید کو جیل بھجوا دیا گیا

    عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد کو سخت سیکورٹی حصار میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی پیش کر دیا گیا

    پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور شیخ رشید کو جیل بھجوا دیا،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،شیخ رشید احمد پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ہے

    دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل کی جانب سے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی گئی ،وکیل شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید کو حراست میں رکھنے کے باوجود پولیس تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ کر سکی، شیخ رشید کے گھر کی تلاشی کی گئی اور پھر سیل کیا گیا، ہائی کورٹ کی مداخلت پر شیخ رشید کے گھر کو ڈی سیل کیا گیا، پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے بیانات کی یو ایس بی بھی پیش کی گئی، شیخ رشید کی جانب سے جیل میں بہتر سہولیات اور ملاقات کی دو درخواستیں بھی دائر کی گئی، عدالت نے شیخ رشید کو جیل میں رہائش اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے حکم دیا کہ جیل میں شیخ راشد شفیق اور وکلاء کو ملنے کی بھی اجازت ہو گی، شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر 31 جنوری کو دوبارہ پیش کیا جائے گا

    خانہ کعبہ کی چھت کا واسطہ، پی ٹی آئی کارکنان قلم دوات کو ووٹ دیں، شیخ رشید
    شیخ رشید نے عدالت سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں خانہ کعبہ کی چھت پر جانے والوں میں شامل ہوں، یہ سب مقدمے فراڈ ہیں، میں مر جاؤں گا، اصلی ہوں نقلی ہوں، خانہ کعبہ کی چھت کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کارکنان قلم دوات کو ووٹ دیں اور مجھے جیل سے کامیاب کروائیں.

    شیخ رشید احمد کو جب عدالت لایا گیا تو شیخ رشید کومیڈیا سے بات کرنے سے روک دیا گیا،شیخ رشید نے زبردستی دروازو کھول کر کہا جو پی ٹی آئی کا حلالی ورکر ہے قلم دوات کو ووٹ دے گا،پولیس نے ذبردستی گاڑی کا دروازہ بند کر دیا،

    شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے ،سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد پرعزم ہے، ان کو ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا، پولیس کے پاس شیخ رشید کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں،شیخ رشید احمد کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی اور ایک مقدمے میں خارج کر دی گئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے کیا شواہد پیش کرے گی، شیخ رشید پر جو الزامات ہیں اس میں جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا،

     شیح رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظور

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نو مئی کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا شیخ رشید کو آج عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے ،پولیس شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

  • این اے 56 ، شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    این اے 56 ، شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیر داخلہ شیح رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ووٹر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ،لارجر بنچ نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا،عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کے بعد الیکشن پیٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کسی کو تو اسمبلی میں آنے دیں ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کی حمایت کی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ رشید نادہندہ ہیں ،وہ چار لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں ،انہون کے گوشواروں میں پراپرٹی کآ ذکر نہ کیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے ووٹر ارسلان مقصود کیس پر سماعت کی، این اے 56 کے ریٹرننگ افسر کے شیخ رشید کے کاغذات منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا

    شیخ رشید کو رات 2 بجے نیو ٹاون منتقل کیا گیا جہاں ٹھنڈے فرش پر لٹایا گیا،شیخ راشد شفیق
    دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کرپٹ آدمی نہیں ہے، شیخ رشید نے کرپشن کی وجہ سے 3 سے 4 دفعہ جیل نہیں بھگتی، شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمر کا آخری حصہ شہر میں عزت سے گزارنا چاہتا ہوں، 17 دفعہ وزیر رہنے والا نہ ہاوسنگ سوسائٹیز کا مالک ہے اور نہ ہی پلازوں کا، شیخ رشید 5 مرحلے کی لال حویلی میں رہنے والا راولپنڈی کا فرزند ہے، شیخ رشید احمد کو رات 2 بجے نیو ٹاون منتقل کیا گیا جہاں ٹھنڈے فرش پر لٹایا گیا، اڈیالہ جیل 40 روزہ چلے سے بہتر ہے، 10اپریل 2022 کو جب عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو سب سے استعفیٰ میں نے اور شیخ رشید نے دیا،ہم اس وقت لوٹے نہیں بنے،جو اپنے آپکو پیدائشی یہ کہتے تھے کہ ہمارا جماعت کیساتھ تعلق ہے وہ سب سے پہلے لوٹے بنے، 10 اپریل 2022 کے بعد جو ظلم میرے خاندان پر ہوا ہم نے اُف تک نہیں کیا، یہ جو مسلم لیگ ن کے امیدوار خوشیاں منا رہے ہیں کہ ہمیں عمر قید کی سزا ہو گئی تھی، "تم نے تو چھ چھ مہینے اسپتالوں میں گزارے ہیں”، انکی گرفتاریوں کا ریکارڈ نکال کر دیکھیں ہتھکڑی انہیں ایک دن نہیں لگی،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نو مئی کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا شیخ رشید کو آج عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے ،پولیس شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

  • چلہ کاٹا مگر پنڈی کی پگ پر داغ نہیں لگنےدیا ، شیخ رشید

    چلہ کاٹا مگر پنڈی کی پگ پر داغ نہیں لگنےدیا ، شیخ رشید

    راولپنڈی، شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے درج مقدمات میں عبوری ضمانت کا معاملہ، عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ساڑھے 11 تک ملتوی کر دی

    شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے ،شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ ساڑھے 11 بجے عدالت پیش ہوں گے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز اصف کریں گے

    عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرفتار ہوا تو میں اور میرا بھتیجا راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، اپنے خلاف ہونے والے کیسز پر اُف تک نہیں کی، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،چلہ بھی کاٹا اور قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، ہم نے پنڈی کی پگ پر داغ نہیں لگنے دیا اور اب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے، قلم دوات کے نشان پر 8 فروری کو دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگوں کو احساس ہے کہ خدمت کس کا نام ہے اور کس نے کی ہے

    شیخ رشید کا کہنا تھا عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے جہنم میں پھینکا گیا اس کا بدلہ لینے نکلے ہیں، ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کبھی کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، کبھی کسی کے خلاف غلط بات کی اور نہ میں کروں گا۔

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں تا ہم شیخ رشید کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کر دیئے، شیخ رشید کو ٹکٹ نہ دیا، جس پر شیخ رشید سیخ پا ہیں، سوشل میڈیا پر بھی پی ٹی آئی کارکنان مطالبہ کر رہے ہیں کہ شیخ رشید کو ٹکٹ دیا جائے،ایک صارف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ٹکٹوں پر نظرثانی نہ بھی کی تو میرے خیال میں پنڈی اور جہلم کے ووٹرز اتنے باشعور ہیں کہ وہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی کارکردگی، حلقوں میں ترقیاتی کام اور عمران خان کی تحریک میں قربانیوں کے اعتراف میں انہی کو ووٹ دیں گے۔ اخلاقی جرات کا تقاضا تو یہی ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ صاحب اور فواد صاحب کے حق میں دستبردار ہوجائیں۔

  • تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر شیخ رشید پھٹ پڑے

    تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر شیخ رشید پھٹ پڑے

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پھٹ پڑے

    ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے ان چھ سات مہینوں میں جتنی تکالیف اٹھائیں ان کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا، کہ میں نے ایسے علاقوں میں چالیس چالیس دن کا چلہ کاٹا، جیل کاٹی، غاروں میں رہا تا کہ ایک شخص کے خلاف اسکی بیوی کے خلاف بیان جاری کر سکوں، میرے خاندان کے ہر فرد کے سا تھ زیادتی ہوئی، میں اصلی تھا، نسلی تھا، ڈٹا رہا،دکھ اس بات کا ہے جو شخص 17 بار وزیر رہا اس کو ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا گیا، جو رات کی فلائٹ سے لندن اور امریکہ سے آئے ان کو میرے مقابلے میں کھڑا کیا ، شیخ رشید جان دے دے گا پر دوستی پر حرف نہیں آنے دے گا، جن لوگوں نے میرے مقابلے میں ٹکٹ دیا انکا کیس اللہ کے سپرد کروں گا، میں دوستی نبھاؤں گا، اصولی آدمی ہوں، کلاشنکوف کیس میں سات سال جیل میں رہا، بھابھی کا جنازہ نہیں پڑھ سکا، میں امتحان میں پاس ہوا، جھکا نہیں، سچ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا، این اے 56 میں قلم دوات پر مہر لگا کر ایجنٹوں کو بتانا ہے کہ ہم بکنے والے نہیں،جان دے دوں‌گا ،میری وفا کو چیلنج کوئی نہیں کر سکتا، ساری قوم قلم دوات پر آٹھ فروری کو مہر لگائے، میں آج ہی آپ کو مبارکباد دیتا ہوں قلم دوات آٹھ فروری کو تاریخی جیتے گی.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں تا ہم شیخ رشید کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کر دیئے، شیخ رشید کو ٹکٹ نہ دیا، جس پر شیخ رشید سیخ پا ہیں، سوشل میڈیا پر بھی پی ٹی آئی کارکنان مطالبہ کر رہے ہیں کہ شیخ رشید کو ٹکٹ دیا جائے،ایک صارف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ٹکٹوں پر نظرثانی نہ بھی کی تو میرے خیال میں پنڈی اور جہلم کے ووٹرز اتنے باشعور ہیں کہ وہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی کارکردگی، حلقوں میں ترقیاتی کام اور عمران خان کی تحریک میں قربانیوں کے اعتراف میں انہی کو ووٹ دیں گے۔ اخلاقی جرات کا تقاضا تو یہی ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ صاحب اور فواد صاحب کے حق میں دستبردار ہوجائیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر صاحب ، شیخ رشید کے مقابلے میں پی ٹی ائی کا رکن کھڑا کرنا میرے خیال میں نہ انصافی ہے اس نے پریس کانفرنس کی ہے لیکن اس نے عمران کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے وہ ابھی تک اپنے بات پر قائم ہے وہ نسلی ہے اور اپنے بات پر قائم ہے لہذا ان کے مقابلے میں

    نادیہ مرزا کہتی ہیں کہ جب بات انتخابی ٹکٹ دینے کی آئی تو تحریک انصاف اور ن لیگ امیں کوئی فرق نہیں رہا ۔
    شیخ رشید کی حمایت سے دستبرداری مایوس کن ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ جیسے ورکرز کو نظر انداز کر کے امتیاز عالم جیسے لوگوں کو ٹکٹ سے نوازنا کون سے حکمت عملی ہے؟

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز عام انتخابات کے لئے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے، ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات دیکھنے میں آیا ہے،کئی امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان کے سخت ناقد صحافی امتیاز عالم کو بھی پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر سوشل میڈیا ٔپر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں،جہلم میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا.

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

  • عام انتخابات، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت

    عام انتخابات، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت

    عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کا وقت ختم ہو چکا، الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔

    این اے 72 سے پی ٹی آئی امیدوار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی منظور
    لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 72 سے پی ٹی ائی امیدوار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے،عدالت نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات خلاف قانون ہیں،عدالت ریٹرنگ افسر کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے،عدالت کاغذات منظور کرنے کا حکم دے،

    این اے 264، اختر مینگل کی اپیل منظور،الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
    کوئٹہ کے الیکشن ٹربیونل نے سردار اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، کاغذات نامزدگی منظورکر لئے، سردار اختر مینگل نے این اے 264 کوئٹہ 3 کے آر او کے فیصلے کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا،اس موقع پر اختر مینگل کے وکیل کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کی اپیل دائر کی تھی، این اے 264 پر اسکو ٹربیونل نے منظور کر لیا ہے، ہماری ابھی تین درخواستیں پینڈنگ ہیں، بلوچستان کے ایک نامور سیاستدان جو بلوچستان کی پہچان ہے اسکو الیکشن لڑنے کا موقع ملا، بدنیتی کی وجہ سے کاغذات آر او نے مسترد کئے تھے،دوسری جانب این اے 262 پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے.

    این اے 15، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
    سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی گئی، تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے نواز شریف کے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اپیل دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے اعظم سواتی کی اپیل منظور کر لی اور سماعت کے لئے مقرر کر دی، اعظم سواتی کی نواز شریف کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہو گی،الیکشن ٹربیونل نے نوٹس جاری کر دیا، اپیل پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات اپیل کریں گے

    پشاور،کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں پر الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شکیل احمد نے171 اپیلوں پر سماعت کی،اسد قیصر، شیر افضل مروت،تیمور سلیم جھگڑا، شہرام ترکئی، محمود جان،شیر علی، افتخار مشوانی، عبدالسلام، عاطف خان اور شاندانہ گلزار سمیت 171 اپیلوں پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے، 5 سے 9 جنوری تک نوٹسز پر سماعت ہوگی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
    الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی اپیل منظور کر لی،ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،سبطین خان کو صوبائی حلقہ پی پی 88 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تمام اعتراضات ناقص قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیئے

    سندھ ہائیکورٹ: ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، کی اپیل پر سماعت ہوئی،ٹربیونل نے الیکشن کمیشن اور اور رٹرنگ افسران کو 8 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ،ریٹرنگ افسر نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا این اے 223 بدین سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے

    سابق پی ٹی آئی ایم این اے کوٹ ادو شبیر علی قریشی ملتان سے گرفتار
    ملتان: سابق پی ٹی آئی ایم این اے کوٹ ادو شبیر علی قریشی ملتان سے گرفتارکر لئے گئے،ا شبیر علی قریشی کو انکے وکیل طارق محمود ڈوگر کے چیمبر سے گرفتار کیا گیا ،وکلاء کے موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں بھی چھین لی گئی۔ شبیر علی قریشی الیکشن ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر پیش ہوئے تھے

    اعظم نیازی،ایمان طاہر،علی ناصر بھٹی، ناز طاہر ،راجہ راشد حفیظ کےکاغذات منظور
    راولپنڈی،این اے 90 میانوالی سے اعظم خان نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی،ریٹرنگ افیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، گیا،اعظم خان نیاِزی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،حلقہ این اے 56 اور پی پی 17 سے تحریک انصاف کے راجہ راشد حفیظ کی اپیل منظور کر لی گئی،حلقہ این اے 58 اوع پی پی 20 چکوال سے علی ناصر بھٹی کی اپیل منظور کر لی گئی،میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کی دو بیٹیوں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کاغذات نامزدگی منظور ،الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افس کے جانب سے عائد کردہ اعتراض مستردکر دیئے ،حلقہ این اے 50 سے ایمان طاہر اور ناز طاہر نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی تھی

    این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات منظور
    الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس خادم حسین تنیو نے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کی،الیکشن ٹریبونل نے فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرلی ،الیکشن ٹریبیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے نامزدگی فارم بحال کردیے ،فردوس شمیم نقوی کے کاغزات منظور کرلیے ،وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کاغذات سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے جارہے تھے اسلئے ایک سے زیادہ کاغزات جمع کراۓ، جسٹس خادم حسین نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاسی تقریرنا کریں آپ صرف قانون کی بات کریں ، وکیل نے کہا کہ پارٹی کا نشان نہ ہونے پر کاغزات مسترد کیے گئے ،جسٹس خادم حسین نے کہا کہ یہ تو پارٹی بعد میں فیصلہ کرے گی کون امیدوار ہوگا، جانچ پڑتال کے مرحلے پر کیسے مسترد ہوگئے،قانون بتائیں کس شق کے تحت کاغزات نامزدگی کے وقت انتخابی نشان ہونا ضروری ہے ؟ کیا تحریک انصاف نے امیدوار سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ؟ اعتراض کنندہ نے کہا کہ بیان حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا ، جب بیان حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغزات کیسے منظور ہوں گے ؟الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ آپ کو کیسے پتا ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے ؟ فردوس شمیم نقوی این اے 236 سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے

    پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری
    پرویز الہی، مونس الہی اور قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس راحیل کامران نے ریٹرننگ آفیسر سے کل جواب طلب کرلیا ،ٹربیونل نے اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا ،رجسٹرار آفس نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کی کاپی ساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ، پرویز الہی مونس الہی اور قیصرہ الہی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبیونل میں اپیلیں دائر کی، درخواست میں‌مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسران نے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مسترد کی ہے ، ٹربیونل ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو کلدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے.

    اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 51 اپیلوں پر نوٹسسز جاری
    اسلام آباد ہائی کورٹ، الیکشن اپلیٹ ٹریبونل ،عام انتخابات کے لیے اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 51 اپیلوں پر کل کےلئے نوٹسسز جاری کر دیئے گئے،پی ٹی آئی کے الیاس مہربان، عامر مغل، شیراز کیانی، زبیر فاروق و دیگر کی اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری، کل تک جواب طلب کر لیا گیا،الیکشن اپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیغم انیس عدالت کے سامنے پیش ہوئے،شیراز کیانی کی جانب سے رضوان شبیر کیانی ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے خلاف اعتراض ہے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی کا نہیں بتایا،موٹر سائیکل اور گاڑی تین سال پہلے بیچ دی ہیں،عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کیسسز میں کل کےلئے نوٹسسز کرونگا،

    آپ تو اشتہاری ہیں ناں؟ عدالت کا امیدوار سے مکالمہ
    عامر مغل کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ اعتراض ہے کہ آپ دو مقدمات میں نامزد ہیں، عدالت نے وکیل عامر مغل سے استفسار کیا کہ آپ تو اشتہاری بھی ہیں ناں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ عدالت کے سامنے سرنڈر کر چکا ہوں، ان دو مقدمات کا علم نہیں تھا،

    عدالت نے الیاس مہربان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ پر اعتراض ہے کہ آپ کے خلاف مقدمات درج ہیں، وکیل الیاس مہربان نے کہا کہ کہا گیا کہ میرے خلاف تین مقدمات درج ہیں،تینوں ایف آئی آرز کی کاپیاں میرے پاس ہیں مگر کہیں پر میرا نام نہیں،وکیل زبیر فاروق نے کہا کہ میرے کاغذاتِ پر تین اعتراضات ہیں، مقدمات ، انکم ٹیکس اور اثاثے نہ بتانے کا اعتراض میرے کاغذات پر لگایا گیا ،مقدمات میں 2019 میں بری ہوچکا ہوں، گاڑی کا حوالہ دیا جو بیچ چکا ہوں، انکم ٹیکس جون تک میرا کلئیر ہے اور اثاثے بھی ڈکلیئر ہیں،الیکشن اپلیٹ ٹریبونل نے تمام اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو کل کےلئے نوٹسسز جاری کر دیئے،عدالت نے اپیلوں پر سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی

    خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر اعتراض، نوٹس جاری
    اسلام آباد سے خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظوری پر بھی اعتراض کر دیا گیا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی نایاب علی کے کاغزات منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہا کہ نایاب علی کے کاغذاتِ پر ٹرانسجینڈر ہونے کی وجہ سے اعتراض ہے، ان کے شناختی کارڈ میں میل، فی میل نہیں بلکہ ایکس لکھا ہے، جب تک ان کے شناختی کارڈ پر میل یا فی میل نہ لکھا ہو یہ انتخابات نہیں لڑسکتے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس معاملے کو ریٹرننگ افسر کے پاس اٹھایا تھا؟ آپکی درخواست ہی مکمل نہیں، اس درخواست کو میں یہاں پر خارج کرسکتاہوں،آپ نے جو اعتراضات اٹھائے تھے کیا وہ تحریری تھے یا زبانی تھے؟ عدالت نےفریقین کو نوٹسسز جاری کر دیئے اورپیر تک کے لئے جواب طلب کر لیا

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغزات نامزدگی منظور
    الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید کی اپیل منظور کر لی ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،حلقہ این اے 56 سے کاغذات نامزدگی درست قرار ۔تمام اعتراضات مستردکر دئے گئے،حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی درست قرار ۔اعتراضات مسترد کر دئے گئے،الیکشن ٹریبونل کے جج مرزا وقاص رئوف نے اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور
    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئیے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • سب سے جھوٹا سیاست دان راولپنڈی کا بہروپیا ،جولال مفلر پہنتا ہے،حنیف عباسی

    سب سے جھوٹا سیاست دان راولپنڈی کا بہروپیا ،جولال مفلر پہنتا ہے،حنیف عباسی

    مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے 35 سالوں سے عوام کی خدمت کی ہے، این اے 56 میں تمام وارڈز ہمارے ساتھ ہیں، جن لوگوں کو عوام نے 6 بار وارڈز میں منتخب کیا ان کا حال بہت برا ہے, راولپنڈی کے دو میگا پراجیکٹ 23 سالوں سے تاخیر کا شکار ہے، راولپنڈی کے ایک جھوٹے شخص کا راولپنڈی میں کوئی ووٹ نہیں، وہ اسلام آباد میں رہتا ہے، 2018 سے 2023 تک سب کو پتہ ہے کس نے بنایا، شہر میں ترقیآتی کام ہم نے کروائے،پانی کا 30 ارب روپے کا منصوبہ بھی ہم ایشن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے مکمل کریں گے، ٹی بی ہسپتال اور راولپنڈی کے نالہ لئی کو ہم مکمل کریں گے، آئی جے پی روڈ کو بھی ہم نے فوری مکمل کیا،

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے جھوٹا سیاست دان وہ ہے جو راولپنڈی کا بہروپیا ہے،لال مفلر بہروپیا پہنتا ہے، وہ ہر دفعہ کہتا ہے کہ نالہ لئی مکمل کریں گے کیوں نہ مکمل کیا،23 سالوں سے اس کا خواب مکمل نہیں ہوا، مشرف کے ساتھ، جمالی کے ساتھ اور خان کا ساتھ بھی یہ ہی رہا،میٹرو بس اسٹیشن کو جلانے والے آج کہاں ہے، یہ قومی کا قیمتی سرمایہ ہے، عمران خان اور شیخ رشید نے لوگوں کو سرکاری املاک جلانے کے لیے اکسایا ہے،

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

  • پی ٹی آئی سے ہمارے تعلقات اچھے،ووٹ دے گی،شیخ رشید

    پی ٹی آئی سے ہمارے تعلقات اچھے،ووٹ دے گی،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں

    شیخ رشید احمد نے آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جائیں گے ،آج تفصیل کے ساتھ اسکرونٹی ہوئی ،کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ایک اور اسکرونٹی 28 دسمبر کو ہو گی، میں 17 دفعہ وزیر رہا مجھ پر آج تک کبھی لین دین اور کرپشن کا کوئی الزام نہیں ، 6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گا، میرے مخالفین بھی قابل احترام ہیں،میں نے 6 سے 7 مخالفین دیکھے تھے لیکن اس دفعہ میرے مخالف 44 امیدوار ہیں ،حلقوں میں سارے کام شیخ راشد شفیق نے کرنے ہیں، 56 اور 57 بھی جیتیں گے ،جنرل انتخابات میں قلم دوات کے نشان سے راولپنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ،1 ماہ 6 دن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، ہسپتال ماں بچہ، نالہ لئی آر کالج کو مکمل کرنا مشن ہے ،ماں بچہ ہسپتال 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے، کالج کا افتتاح 6 فروری کو کریں گے ،وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کروں گا کہ 6 فروری کو کالج میں اسٹاف بھیج دیں ،میں نے اپنے حلقے میں 4 یونیورسٹیز اور 60 کالجز تعمیر کروائیں گے ،میں نے راولپنڈی سے بدمعاشی اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا ہے ،میں اصلی ہوں اور نسلی ہوں، 56 اور 57 میں قلم دوات کی جیت ہو گی،پی ٹی آئی سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں پی ٹی آئی ہمیں ووٹ دے گی،

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے 

  • قلم دوات کے نشان پر  الیکشن لڑوں گا،شیخ رشید

    قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قلم دوات سے الیکشن لڑوں گا،ہم صرف پنڈی کی سیاست کرتے ہیں، ہم نے ساری زندگی چھوٹی سی دو سیٹوں پر سیاست کی.

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لال حویلی پر ابھی بھی کیسز ہیں اور ہم وہیں سے سیاسی مہم کا آغاز کریں گے،این اے 56 اور 57 سے پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑوں گا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، میرا بیانیہ ایجوکیشن، ہیلتھ کے شعبوں پر توجہ اور عوام کی خدمت ہے،عدالت نے بات کرنے سے منع کیا ہے، ابھی پیشی باقی ہے، ویسے بھی تازہ تازہ چلہ کاٹ کر آیا ہوں،

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری محمود نے شیخ رشید کے خلاف توڑ پھوڑ اور احتجاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی۔ شیخ رشید اپنے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد شیخ رشیدکوجانےکی اجازت دے دی۔

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کرینگے،شیخ رشید

    الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کرینگے،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا شیخ رشید کے خلاف کوئی کیس نہیں،

    شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ آج میرے خلاف عدالت میں دس مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی،میری چھوٹی سی سیاست ہے حلقہ 56 اور 57 کی، بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں،اداروں کا احترام سب پر لازم ہے،ہم نے پنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے، چلے کے بعد کوئی ٹویٹ بھی نہیں،الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کرینگے، ہمیں الیکشن کمشنر کے بیان پر یقین کرنا چاہئیے انہوں نے کہا ہے الیکشن 8 فروری کو ہونگے،

    قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ،نو مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔پنجاب حکومت نے شیخ رشید سے متعلق دس مقدمات کی رپورت عدالت میں جمع کرادی۔جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی، عدالت نے شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں عدالت مقدمات کی تفتیش بھی کرے، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ مقدمات کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے عدالت اسکی جانب پڑتال کرے، شیخ رشید کو چھ ماہ بعد نو مئی کے مقدمات میں کیسے نامزد کیا گیا،عدالت نے کہا کہ عدالت کے پاس شیخ رشید کے دس مقدمات کی تفصیل آگئی ہے جس کی کاپی آپکو فراہم کردی گئی ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی

     عمران خان کے حوالہ سے سوال پر شیخ رشید نے کوئی جواب نہیں دیا،

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ دوبارہ چلہ کاٹنا پڑ جائے،شیخ رشید

    مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ دوبارہ چلہ کاٹنا پڑ جائے،شیخ رشید

    راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ دوبارہ چلہ کاٹنا پڑ جائے۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو کیسز کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، 9 مئی کے واقعات میں کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھا،چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ہے، عجیب اتفاق ہے 12 اپریل سے لیکر 12 مئی تک کسی نے میری شکل دیکھی ہو تو مجھے بتائے، کسی کیمرے، ویڈیو، تقریر یا تصویر میں کہیں نہیں تھا لیکن اب ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہے-

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارے کیسز میرے چلے کے دوران یک مشت سارے پاکستان میں پھیلائے گئے ہیں، 9 تاریخ کو دہشتگردی کورٹ میں میرے 21 کیسز ہیں، اصل مسئلہ یہ ہے میرے پاس اتنے زیادہ لوگ نہیں جو ضمانت کرائیں، جو میری ضمانت کراتا ہے اس کو بھی تنگ کیا جاتا ہے، جس بندے نے میری گاڑی کی ضمانت دی تھی اس کو بھی اٹھایا گیا تھا،انکا خیال تھا کہ یہ مجھے لال حویلی سے باہر پھینکیں گے لیکن عزت اللہ دینے والا ہے، پہلے ہلکی پھلکی موسیقی تھی پھر 40 دن کا چلہ کاٹا، اب مزید چلہ نہیں کاٹ سکتا مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے کے بعد پھر چلہ کاٹنا پڑے۔

    القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو لمبا ریلیف ہے، بلکہ ریلیف ہی ریلیف ہے، لیکن عوام میں ان کی مقبولیت متاثر ہورہی ہے، جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے جس نے شہبازشریف کی 16 ماہ تباہی دیکھی اسے الیکشن مہم کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ کو الیکشن میں غش پڑیں گے، میں 10 دسمبر سے الیکشن کیمپین شروع کروں گا، راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، اور قلم دوات جیتے گی۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کر دیئے

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا چیئرمین کے حوالے سے فیصلہ درست ہے، اب مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملنے کا امکان ہے، باقی میں کچھ نہیں جانتا،میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا، 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کروں گا، پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے کہ عام انتخابات میں ان کو بلے کا نشان ملے گا، الیکشن کیلئے چیف جسٹس پاکستان نے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

    عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی …

    قبل ازیں قبل ازیں9 مئی کے مقدمات کے خلاف شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبد الرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو مقدمات کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

    غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق