Baaghi TV

Tag: شیخ رشید

  • شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کر دی گئی

    شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کر دی گئی

    راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی:متروکہ وقف املاک بورڈ نےصبح سویرے ایف آئی اے اورپولیس کی بھاری نفری کی موجود گی میں آپریشن کیاڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں، لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

    متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے،شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں، لال حویلی کو خالی کرانے کا فیصلہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے جاری کیا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں لال حویلی کا آپریشن کیا گیا۔

    کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون

    متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی رہائشگاہ سیل کر کے لال حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا اور حویلی کے باہر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لال حویلی سیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل نے لال حویلی سیل کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

    2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

  • شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے مدعی اور عدالت کی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر تفتیشی افسر کے وارنٹ جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی اور بلوچستان میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد وقوعہ کا مقدمہ صوبوں میں کیسے درج ہو سکتا ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی۔

    عدالت نے کراچی کے تھانہ موچکو میں درج مقدمہ کے تفتیشی افسر کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اور حکم دیا کہ آئی جی سندھ قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کروائیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ پٹشنر نے کون سا غلیظ اورغیر اخلاقی لفظ استعمال کیا ہے جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر نے تحقیقات کی ہوگی عدالت نے سرکاری وکیل سے دوبارہ استفسار کیا کہ اسلام آباد کے وقوعے کا موچکو کمیاڑی میں مقدمہ کیسے درج ہو گیا جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر کسی نے دیکھا اور اس نے مقدمہ درج کروا دیا۔

    جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں واقعہ ہو تو کیا کراچی میں مقدمہ درج کر دیں گے، بے نظیرشہید ہوئیں تو ان کا پرچہ لاڑکانہ نہیں راولپنڈی میں درج ہوا، اگر یہاں کوئی قتل ہوجائے سوشل میڈیا پر چل جائے تو کیا کراچی میں مقدمہ ہو گا۔

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    شیخ رشید کے خلاف لسبیلہ میں درج مقدمہ کا تفتیشی افسر پیش ہوا، اور بتایا کہ مدعی کو تلاش کیا لیکن وہ نہیں مل سکاجسٹس طارق محمود نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر کا کیا کیا ہے؟ آپ کو تفتیش سے تو نہیں روکا تھا تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کیا کہ شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر خارج کریں گے۔

    عدالت نے مدعی مقدمہ علی اصغر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے، اور ریمارکس دیئے کہ وارنٹس کی تعمیل آئی جی بلوچستان آئندہ سماعت تک کرائیں، اور آئندہ تاریخ سے پہلے رپورٹ بلوچستان پولیس جمع کرائےعدالت نے کیس کی مزید سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

  • شیخ رشید کی گرفتاری، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

    شیخ رشید کی گرفتاری، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

    لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکو حراست میں لیے جانے پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی سماعت میں شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے آر پی او، سی پی او، آئی جی پنجاب اوروفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا کہ شیخ رشید کی حراست سے متعلق فریقین 22 ستمبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب پولیس نے شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا ،شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

    انہوں نے کہا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر10 مئی کو پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تھی، احتجاجی ریلی کےخلاف تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کیاگیا اور مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے، شیخ رشید کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

    معمول کے کیس سننا شروع،نئے چیف جسٹس نے 3 کیسز نمٹا دیئے

  • شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف درخواست دائر

    شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف در خواست دائر کردی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جس پر ان کے وکلاء کی جانب سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے،درخواست آئی جی پنجاب، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کوایس ایس پی آپریشنز نےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اٹھایا۔

    درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ شیخ رشید کو ان کے بھتیجے شیخ شاکر، شیخ عمران ڈرائیور سجاد سمیت اٹھایا گیا، جب کہ شیخ رشید پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے شیخ رشید کو غیر قانونی طور پر گھر سے حراست میں لیا، ہم کل سے راولپنڈی پولیس سے پوچھ رہے ہیں مگر کوئی مناسب جواب نہیں دیا جا رہا، عدالت پولیس کو شیخ رشید کو پیش کرنے کے حوالے سے پابند کرے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل …

    شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے اس حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کو پنجاب پولیس کی بھاری تعداد نے بحریہ ٹاؤن کے فیز 3 سے گرفتار کیا، یہ نہیں معلوم کہ وہ اس وقت کہاں پر ہیں شیخ رشید کے ساتھ راشد شفیق کے بڑے بھائی شیخ شاکر اور پرسنل سیکریٹری شیخ عمران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اسلام آباد کی پولیس نے ہائیکورٹس میں لکھ کردیا ہوا ہے شیخ رشید ہمیں کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، انہوں نے پہلے دن سے نو مئی واقعات کی مذمت کی ہے، میں بھی کرتا ہوں اعلی اداروں سے کہتا ہوں شیخ رشید احمد، شیخ شاکر اور ملازم کہاں ہیں بتائیں، کسی پرچے میں نامزد ہیں تو تھانے پیش کیا جائے۔

    عدالت آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں،چیف جسٹس

    ان کا کہنا تھا کہ ہم قانونی جنگ لڑیں گے، فوری طور پر بتایا جائے شیخ رشید احمد کون سے تھانے میں ہیں اور کس کیس میں نامزد ہیں، ہمارے وکیل سردار عبدالرازق اسلام آباد ہائیکورٹ اور پنڈی ہائیکورٹ میں رٹ دائر کریں گے شیخ رشید کی جان کو کچھ بھی نقصان ہوا تو پنجاب اور وفاقی حکومت اس کی ذمہ دار ہو گی۔

    ادھر آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف مقدمات پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو گرفتار کر لیا ہے-

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،بنچ تاخیرکا شکار

  • بریکنگ؛ شیخ رشید پنڈی سے گرفتار

    بریکنگ؛ شیخ رشید پنڈی سے گرفتار

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جبکہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق کی شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

    جبکہ وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا کہنا تھاکہ شیخ رشیدکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر10 مئی کوپی ٹی آئی نےریلی نکالی تھی، احتجاجی ریلی کےخلاف تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کیاگیا اور مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
    نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا
    خیال رہے کہ وکیل شیخ رشید کے مطابق ابھی تک کوئی معلومات نہیں شیخ رشید کو کہاں لے گئے ہیں؟ ان تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • پولیس شیخ رشید کو گاڑیاں واپس کرے، عدالت

    پولیس شیخ رشید کو گاڑیاں واپس کرے، عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا

    شیخ رشید کی انٹرا کورٹ اپیل منظورکر لی گئی،سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر قبضے میں لیں،گاڑیوں کو وہیں لوٹا دیا جائے جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ، تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ شیخ رشید کو شریک ملزم کے ضمنی بیان کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا،شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں جرم کے ارتکاب میں استعمال نہیں ہوئیں،بظاہر پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں ان کو پولیس کے سامنے سرنڈر کرانے کیلئے قبضے میں لیں، پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا،

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 31 مئی کو پولیس نے رات تین بجے سرچ وارنٹ کے بغیر ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا ، پولیس والے ایک لائسنس والی گن اور دو بلٹ پروف گاڑیاں زبردستی قبضہ میں لے لیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے سپرداری پر گاڑیاں حوالے کرنے کا آرڈر کیا مگر ایس ایچ او نے آرڈر ماننے سے انکار کر دیا ،پولیس کی جانب سے قبضہ میں لی گئی گاڑیاں فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ، مس کنڈکٹ اور اختیار کے غلط استعمال پر تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

  • 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل،پیش نہیں ہو سکتا، شیخ رشید کا انکار

    190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل،پیش نہیں ہو سکتا، شیخ رشید کا انکار

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں نیب تحقیقات،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا،

    شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کردیا ، شیخ رشید نے جواب میں کہا کہ القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات،القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بھی نہیں ہوں،طلبی کا نیب نوٹس غیر قانونی ہے واپس لیا جائے، شیخ رشید نے جواب میں کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میرے اور رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے مار کر ہراساں کیا جا رہا ہے لہذا ان حالات میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو سکتا

    نیب ان دنوں برطانیہ سے 190 ملین پاونڈ واپس لا کر ملزمان کو دینے کے الزام کے تحت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عبوری ضمانت پر ہیں نیب نے اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کیا تھا کہ وہ نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں تاہم شیخ رشید نے انکار کر دیا ہے، شیخ رشید ان دنوں روپوش ہیں اور گرفتاری کے خوف سے سامنے نہیں آ رہے،

    دوسری جانب نیب اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزراء کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    نیب 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، نیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شہزاد اکبر، زلفی بخاری،فیصل واوڈا سمیت دیگر کو بھی طلب کیا تھا،نیب نے اس کیس میں شیخ رشید کو بھی طلب کیا تھا، شہزاد اکبر،زلفی بخاری بھی طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے،فیصل واوڈا نیب میں پیش ہوئے تھے، اسکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طللب کیا تھا، مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے، اب تک بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، اپنی بات پر قائم ہوں ، قانون اپنا راستہ لے گا،کرپشن اسکینڈل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والا فیض حمید ہے، اس کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے، ابھی تک کسی نے فیض حمید کا نام تک نہیں لیا، شہراد اکبر اور دیگرکو فیض حمید نے باہر فرار کرایا، فیض حمید کی باقیات سینٹ میں موجود ہیں،

    نگران پنجاب حکومت نے صوبہ پنجاب میں فوری الیکشن کی مخالفت کر دی

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا ملک ریاض کو منتقل ہوئے 179 ملین پاؤنڈ معاملے پر غور

  • شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ثابت کیا کہ کاروباری طبقہ مسائل کےشکنجے میں ہے،شیخ رشید

    شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ثابت کیا کہ کاروباری طبقہ مسائل کےشکنجے میں ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ثابت کیا کہ کاروباری طبقہ مسائل کےشکنجے میں ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 13 پارٹیاں اور اُس کے لیڈر عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر خود بھاگ گئے ہیں،ایک لندن میں دوسرا دبئی میں اورتیسرا سعودی عرب میں چلا گیاہےاور یہ لوگ ملبہ نگران حکومت پر ڈال رہے ہیں، جب کہ عوام بیچارے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے میں بجلی میں ریلیف دینے کی بات کی گئی تھی، ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا، گزشتہ روز کی شٹرڈاؤن ہڑتال نےثابت کیا کہ کاروباری طبقہ مسائل کےشکنجےمیں ہے،پکڑدھکڑ وقت ضائع کرے گی اور نفرت کو بڑھائے گی، بات چیت کی ضرورت ہے اور بات چیت سے ہی حل نکلے گا، سیاست میں کبھی بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے جاتے، ڈنڈا مسائل کا حل نہیں رہا حالات بہتری کی طرف لے کر جانے پڑیں گے۔

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر …

    شیخ رشید کاکہنا تھا کہ افسوس کی بات ہےکہ عدلیہ کے فیصلوں کوبھی نہیں مانا جارہا،اس وقت پاکستان کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، استحکام نہیں آئے گا تو حالات سنگین اور گھمبیر ہو جائیں گے، ستمبر اہم ترین مہینہ ہے دیکھنا یہ ہے یہ ستمگر ہوگا یا عوام کے لیے خوش آئند ہوگا۔

    بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

  • خدا کا خوف کرو ہم سب کو قبرمیں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے،عدالت کے ریمارکس

    خدا کا خوف کرو ہم سب کو قبرمیں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے،عدالت کے ریمارکس

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بلٹ پروف گاڑیوں کو پولیس تحویل میں لینے کے کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس میان گل حسین اورنگ زیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی ،سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ پولیس نے بغیر سرچ وارنٹ شیخ رشید کے گھر رات 3 بجے غیرقانونی ریڈ کیا اور ملازمین کو تشدد کانشانہ بنا نے اور گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد دو بلٹ پروف گاڑیاں ساتھ لے گئی ،پولیس بغیر کسی قانونی جواز کے کسی شخص کو اس کی پراپرٹی سے محروم نہیں کرسکتی

    عدالت نے شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا کہ شیخ رشید گاڑیوں کی وصولی کے لئے خود کیوں نہیں پیش ہوتے ؟ وکیل نے کہا کہ گاڑیوں کی وصولی کے لئے شیخ رشید کی آصالتا حاضری صرف انہیں گمنام مقدمات میں گرفتار کرنے کے لئے مانگی جارہی ہے ،جسٹس میاں گل حسن نے ایس ایچ او کوہسار کو مخاطب کرکے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کرو ہم سب کو قبر میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ،صرف وہی کام کرو جس کی قانون اجازت دیتا ہے ،ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے کہا کہ شیخ رشید ایک مقدمے میں ملزم ہیں مجھے مسلسل سوشل میڈیا اور بیانات کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں

    وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایس ایچ او کوہسار نے اقتدار پر براجمان سیاسی شخصیات کے کہنے پر اختیارات سے تجاوز کی تمام حدیں کراس کر دی ہیں عدالتی احکامات کو بھی ماننے کے لئے تیار نہیں ،عدالت نے بحث سماعت کرنے کے بعد مختصر حکم کے ذریعے شیخ رشید احمد کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی اور قرار دیا کہ شیخ رشید احمد کو تھانے سے گاڑیوں کی وصولی کے لئے اصالتا جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ان کا کوئی بھی نمائندہ گاڑیاں وصول کرسکتا ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

  • شیخ رشید کی گاڑی واپس کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شیخ رشید کی گاڑی واپس کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شیخ رشید کی پولیس قبضہ میں لی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 31 مئی کو پولیس نے رات تین بجے سرچ وارنٹ کے بغیر ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا ، پولیس والے ایک لائسنس والی گن اور دو بلٹ پروف گاڑیاں زبردستی قبضہ میں لے لیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے سپرداری پر گاڑیاں حوالے کرنے کا آرڈر کیا مگر ایس ایچ او نے آرڈر ماننے سے انکار کر دیا ،پولیس کی جانب سے قبضہ میں لی گئی گاڑیاں فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ، مس کنڈکٹ اور اختیار کے غلط استعمال پر تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں