Baaghi TV

Tag: شیریں مزاری

  • انتخابات نوے روز میں نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    انتخابات نوے روز میں نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے انتخابات نوے روز میں نہ کرانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ،عدالت کے روبرو درخواست گزار پیش نہ ہوئے ،عدالت میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے جوابات داخل نہ کرایا ،دونوں فریقین کی طرف سے جوابات داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی ،جسٹس عابد عزیز نے شہری محمد مقصد سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت،ادارہ شماریات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 17 اگست کو انتخابات سے معذرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا،الیکشن کمیشن نے نوٹفکیشن میں کہا کہ انہوں نے مردم شماری اور نئی حلقہ بندیاں کرنی ہیں،الیکشن کمیشن کا موقف آرٹیکل 224 شق دو کی خلاف ورزی ہے،سیکشن 17 شق دو الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے،5 اگست 2022 کو مرد شماری کے اعداد وشمار چھپ چکے ہیں،ایک سال کی تاخیر سے حلقہ بندیوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے،آئین کے مطابق نوے روز میں انتخابات منعقد ہونے چاہیے،الیکشن کمیشن کا جاری نوٹیفکیشن کو درخواست کے فیصلے تک معطل کیا جائے،عدالت الیکشن کمیشن کو نوے روز میں انتخابات کروانے کا حکم جاری کرئے،

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    واضح رہے کہ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

  • آئی جی اسلام آباد نے جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو ادا کردی

    آئی جی اسلام آباد نے جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو ادا کردی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی اسلام آباد نے جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو ادا کردی۔

    باغی ٹی وی : شیریں مزاری کے ای سی ایل میں نام کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی،دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ جب مقدمات بنے تب گرفتاری کیوں نہیں کی؟، 2014 کے مقدمات کا کیا اسٹیٹس ہے؟ ای سی ایل میں بھی وفاقی حکومت ہی منظوری دیتی ہے ان مقدمات کو 10 سال ہوگئے ہیں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے لیے کیا وفاقی حکومت سے اجازت لی گئی؟

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے، جس پر حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمیں تفتیشی ایجنسی لکھتی ہے تب ہی نام شامل کیا جاتا ہے وفاقی حکومت منظوری دیتی ہے جب کہ فہرست وزارت داخلہ تیار کرتی ہے، وفاقی حکومت اپنا اختیار کسی کو دے ہی نہیں سکتی، رولز میں سے وفاقی حکومت کا لفظ ہے ڈی پاسپورٹ کا لفظ نہیں۔

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

    عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آئی جی اسلام آباد نے 25 ہزار جرمانہ ادا کیا ہے؟۔ آئی جی کو کہیں جرمانہ ادا کریں ورنہ توہین عدالت لگا کر جیل بھیجیں گےآپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہےعدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے 25 ہزار روپے کا جرمانہ شیریں مزاری کو کمرہ عدالت میں دے دیا،شیریں مزاری نے جرمانے کی مد میں آنے والے 25 ہزار روپے شوکت خانم کو دینے کا اعلان کیا۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 19 ستمبر تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت،ایف آئی اے نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی

  • عدالت کا آئی جی اسلام آباد کو جرمانہ،شیریں مزاری کو دینے کا حکم

    عدالت کا آئی جی اسلام آباد کو جرمانہ،شیریں مزاری کو دینے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست کی سماعت ہوئی،

    جواب جمع نہ کروانے ہر عدالت نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دی، عدالت کی جانب سے بار بار حکم کے باوجود جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے جرمانہ عائد کیا ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی اسلام آباد 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کردیا

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    واضح رہے کہ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

  • شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا ہے اس سے قبل شیریں مزاری نے دعویٰ کیا تھا کہ خواتین پولیس اور سادہ لباس افراد ایمان مزاری کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں شیریں مزاری نے کہا تھا کہ اہلکار پورے گھر میں ادھر ادھر پھرتے رہے، ایمان اپنے کمرے میں سو رہی تھی، اہلکاروں نے انہیں کپڑے بھی تبدیل نہیں کرنے دیئے خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ہمارے سکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اورفون بھی لے گئے ہیں گھر میں صرف دو خواتین رہتی ہیں، ہمیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے۔

  • شیریں مزاری کا نام کس کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا؟ عدالت میں جواب جمع

    شیریں مزاری کا نام کس کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا؟ عدالت میں جواب جمع

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کی ،ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے،اسلام آباد پولیس کی درخواست پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالا گیا اسلام آباد پولیس نے درخواست کی تھی، عدالت نے جواب کی کاپی شیریں مزاری کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی،

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    واضح رہے کہ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

  • شیریں مزاری ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    شیریں مزاری ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا-

    باغی ٹی وی :شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا ہے درخواست میں شیریں مزاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبوری نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنا غیر قانونی ہے۔

    واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔

    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

    ای سی ایل کیا ہے؟
    وزارت داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ان افراد کے نام شامل کرتی ہے جن کے بارے میں کسی عدالت نے کوئی حکم نامہ جاری کیا ہو یا پھر نیب اور خفیہ اداروں کی طرف سے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہوں اگرچہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس ہوتا ہے لیکن موجودہ حالات میں یہ اختیار وزیر داخلہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    سائفر تحقیقات روکنے کا معاملہ،تحریک انصاف کے سربراہ کو نوٹس جاری

  • شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس،آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع کرا دیا

    شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس،آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع کرا دیا

    پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد نے جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے معذرت کر لی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا جو تاثر بنا اس پر شرمندہ ہوں اور معذرت کرتا ہوں مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے آفس آرڈر جاری کیا ہے، پولیس افسران کو آرڈر کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر نے کہا کہ سب انسپکٹر حیدر علی، کانسٹیبلز سہیل، فیصل اور وقاص گرفتاری میں شامل تھے، شیریں مزاری کی گرفتاری میں لیڈی کانسٹیبل سندس اور ماروی بھی شامل تھیں پولیس کو گرفتاری سے قبل عدالتی حکم امتناع کا علم نہیں تھا، متعلقہ پولیس اہلکاروں کو شوکاز کر کے انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے تھانہ کوہسار کے آفیشلز راولپنڈی پولیس کے ساتھ شیریں مزاری کے گھر کے باہر گئے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی حکم سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

    ابھی تک کسی سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں ہوا،اٹارنی جنرل

  • شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی درخواست،دو دن کی مہلت

    شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی درخواست،دو دن کی مہلت

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو دن کی مہلت دے دی ،عدالت نے کہا کہ آپ کے پاس دو دن کا وقت ہے ، مراد اکبر کو عدالت میں پیش کریں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے درخواست گزار کے وکیل قاسم ودود اور عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے پولیس کو دو روز میں مراد اکبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کردی

    دوسری جانب عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کو آئی جی اسلام آباد کے جواب کی کاپی فراہم کردی گئی ،عدالت نے درخواست گزارکی وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت 15 جون کو جواب پڑھ کر دلائل دیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

  • پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،عدالت

    پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،ایڈوکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں،آئی جی اسلام آباد کی عدم موجودگی پر عدالت نے حیرت کا اظہارکیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آئی جی نہیں آئے ؟ یہ توہین عدالت کا کیس ہے ، آئی جی کو یہاں ہونا چاہیے تھا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی جی صاحب بنچ ون کے سامنے ہیں کچھ دیر تک آجائیں گے ،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن بتا دیتے ریاست کی پوری مشنری کیوں ایکٹیو ہے ،پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،یہ بھی بتا دیتے جو کچھ ہو ریا ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں تھا ، عدالت کو بتا دیتے یہ سب کچھ سیاست ہو رہی ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ، ریاست پہلے دن بتا دیتی شیریں مزاری کی گرفتاری کا نقص امن کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ، پوری ریاستی مشنری سیاست میں لگی رہی ہمیں بتا دیتے ، بتا دیتے ہم کوئی اور کیسز سن لیتے کوئی رینٹ کیس کوئی اور کیس سن لیتے ،بادی النظر میں آئی جی نے ڈی سی پنڈی کے آرڈر کو اس عدالت کے آرڈرز پر ترجیع دی ،

    آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے گئے، عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروائیں ،کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • میری ترجیح میرے بچے، پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، شیریں مزاری

    میری ترجیح میرے بچے، پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، شیریں مزاری

    پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی خبررساں ادارے کے مطابق شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 ، 10 مئی کے پُر تشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں ،بچے اور والدین میری ترجیح ہیں، 12 دن رہائی ، گرفتاری ہوئی، میری بیٹی ایمان کو آزمائش سے گزرنا پڑا، اڈیالہ میں بیٹی کی ویڈیو بھی دیکھی اس لئے سیاست چھوڑ رہی ہوں ، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی جماعت کا حصہ نہیں، میری ترجیح میرے بچے ہیں۔

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا تحریکِ انصاف کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے-

    دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما ؤں افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ،پی پی 250 سے رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا، جو شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

    جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں، نو مئی کو دشمن کو خوش کرنے کا موقع دیاگیا۔