Baaghi TV

Tag: شیر افضل مروت

  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات کیلئے بلایاہے ۔ بانی پی ٹی آئی سے پوچھونگا کہ میراقصورکیاہے ، میں نے بانی کیلئے لوگوں کو نکالا۔ مناسب یہ تھا کہ بانی پی ٹی مجھے استعفی کا کہتے ، مجھے تیسری دفعہ پارٹی سے نکال رہے ہیں توہین کی کوئی حد ہوتی ہے،پارٹی قیادت کہتی تھی منہ بندرکھو، بحال ہوجاؤ گے،پارٹی میں اپنے مخالفین کے خلاف اب منہ نہیں بندرکھوں گا۔

    شیرافضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں میرے حامی سوشل میڈیا پر گالم گلوچ سے ڈرتے ہیں ، مجھے ممبر اسمبلی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے،فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے میری حمایت میں بات کی ہے۔ پارلیمانی پارٹی میں کہا ہے میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، تمام ممبران اسمبلی نے میری حمایت کی ہے،صفائی کا موقع دیے بغیر کسی کو نہیں نکالا جاسکتا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے مجھے سنا نہیں ہے ، ان کے کان بھرے جاتے ہیں ،جنہوں نے مجھے نکلوایا ہے ان کے خلاف پارٹی کے لوگ ڈر کی وجہ سے بات نہیں کرتے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا۔صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ایئر کراچی نے آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی

    مقامی ریفائنریز کا پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ

  • پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، شیر افضل مروت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جا نے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، کسی کو بھی اس طرح کھسر پھسر کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سوال کہ کیا 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے، بانی نے انہیں نکالنےکا اور زین قریشی کو چھوڑ دینےکا کہا؟ پر شیر افضل مروت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے زین قریشی کا لحاظ کیا گیا ہے، وہ شاہ محمود کا بیٹا ہے اور ان کی قربانیاں ہیں، یہ ماننا پڑےگا، یہ موروثی سیاست کے زمرے میں نہیں بلکہ تفریق کے زمرے میں آتا ہے مگر امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔

    شیر افضل نے کہا کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، کسی کو بھی اس طرح کھسر پھسر کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے، یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ پارٹی سے نکالنے کے لیے کوئی جواب تو ہونا چاہیے،4 دن سے نعرے لگا رہاہوں مجھے نکالے جانے کی وجہ تو بتادیں، اتنی بھی ہٹ دھرمی اور مطلق العنانیت نہیں ہوتی-

    ایلون مسک کو ”رائل سوسائٹی“ سے نکالے جانے کا امکان

    شیر افضل کے مطابق بانی نے خود کہا ہم کوئی غلام ہیں، غلام تو ہم ہیں ہی نہیں آواز تو ہم اٹھائیں گے، پارٹی کے انتہائی کلیدی عوامل پر بانی کو مس گائیڈ کیا جارہا ہے، قبضہ گروپ پارٹی پر قبضہ کرنے کے درپے ہے قسم اٹھاتا ہوں جب تک زندہ ہوں ان کے قبضے کا خواب چکنا چور کروں گا، میں کوئی بلاک نہیں بناؤں گا، میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، پارٹی میں جو سمجھدار لوگ ہیں ان کو سو چنا چاہیے کہ پارٹی میں چل کیا رہا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری

    انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمارے کریڈٹ میں کوئی نہیں ہے، یہی دھکم پیل ہے ایک دوسرے کو گراکر آگے بڑھ رہے ہیں، ایک سال احتساب کرلیں، ہماری کون سی کامیابی ہے، کوئی نہیں ہے، جب کامیابی نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے سب کچھ غلط چل رہا ہے، ہمارا بنیادی کام ہے بانی کونکالنا، مینڈیٹ کی واپسی، عوام کو شعوردینا، ان کی ہمت بندھانا، 26 نومبرکے بعد ہمت بندھاتے، ہم ایک دوسرے کو گرانے میں لگے ہوئے ہیں، اب بہت ہوگیا، میں ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے نکال دیا، اب زبان کی لکنت ختم ہوگئی ہے اور ہوں بھی وکیل تو بولوں گا، قومی اسمبلی کی نشست کیوں چھوڑوں؟ اس کھسر پھسر پر چھوڑوں؟ جس کی نشست ہے جب وہ مجھے بلائے گا سنے گا اور کہے گا تو تب میں چھوڑوں گا۔

    125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

  • بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی کے سنئیر لیڈر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران ریاض نے مجھے بہت بدنام کر لیا اب میں سب سے لڑنے کے لیے تیار ہوں .

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی چینل 365 نیوز میں سنئیر صحافی اور اینکر مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک سلمان اکرم راجا کےعلاوہ کسی کا نام نہیں لیا. انکا کہنا تھا کہ عمران ریاض نے پہلے میرے لیے بہت وی لاگ کیے وہ مجھے اپوزیشن لیڈر تک بنوانے کی بات کرتا تھا لیکن پھر اچانک ایک ہی دن میں ان سمیت پی ٹی آئی سے اور عمران ریاض گروپ سے وابستہ کئی صھافیوں نے میرے اوپر ہر قسم کے بے بنیاد الزام لگائے . انہوں نے اینکر مبشر لقمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود اتنے سنئیر اور نامور صحافی ہیں آپ بتائیں کیا صحافت کے اصول یہ کہتے ہیں کہ مجھ سے کسی نے میرا موقف بھی نہیں لیا اور الزامات کے انبار لگا دیے .

    انکا مزید کہنا تھا کہ عمران ریاض نے اپنے وی لاگز میں میرے اوپر بدعنوان اور کرپشن کے الزام لگائے اور علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بھی اپنے پاس سے پتا نہیں کیا کیا کہا.میں پی ٹی آئی کے جو دوست عمران ریاض کو فالو کرتے ہیں انکو ناراض نہیں کرنا چاہتا اس لیے میں نے ابھی تک انکے خلاف کچھ نہیں کہا . شیر افضل مروت نے اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوا اب کسی نے میرے خلاف کمپئین چلائی تو میں اسکو معاف نہیں کروں گا اورسب سے جنگ کے لیے تیار ہوں . انہوں نے بتایا کہ ابھی تک میں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا اور نہ میں دوں گا.

    شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔ آج اسمبلی کے فلور پر بھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیمپ میں مٹھائیں تقسیم ہوئیں، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو پی ٹی آئی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کسی کو کوئی شک نہیں کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو نکلوایا۔نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، انہیں ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

  • شیر افضل مروت نے عمران ریاض کو کیا "بے نقاب”

    شیر افضل مروت نے عمران ریاض کو کیا "بے نقاب”

    سابق پی ٹی آئی رہنما ، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں

    شیر افضل مروت کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران ریاض کو وزیر اعلی کے پی کے نے سرکاری رہائش دے رکھئی تھی جبکہ کئی دفعہ عمران ریاض نے علی امین سے مبینہ طور پر ٹھیکے بھی مانگے اور علی امین نے انکو بتایا کہ عمران ریاض کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے چکوال میں مبینہ طور پر 600 ایکڑ زمین بھی دلوائی جہاں انکا فش فارم اور متعدد شاندار عمارتیں بنائی گئی، شیر افضل مروت نے سوال اٹھایاکہ عمران ریاض کے پاس تو موٹر سائیکل تک نہیں تھی آج اربوں روپے ہیں یہ دولت کہاں سے آئی ؟ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ دور میں عمران ریاض نے ہر طرف تعلقات بنائے اور خوب دولت اکٹھی کی جبکہ عمران ریاض کی گرفتاری بھی بس نام کی تھی وہ جہاں بھی رہے اپنے خاندان کے ساتھ رہے . شیر افضل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران ریاض نے مبینہ تصاویر پہلے ہی بنا رکھی تھی جبکہ بیرون ملک وہ حکومتی مدد سے ہی گئے انکا پاسپورٹ مسلسل اوپن ہے جس پر وہ لندن گئے.

    واضح رہے کہ عمران ریاض خان بیرون ملک جا چکے ہیں عمران ریاض خیبر پختونخوا میں وزیراعلی ہاوس میں بھی مقیم رہ چکے ہیں تا ہم بعد ازاں انہوں نے علی امین گنڈا پور کے خلاف وی لاگ کیے تو عمران ریاض کو وزیراعلی ہاوس چھوڑنا پڑا ۔ حالیہ صورتحال میں عمران ریاض پر پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی سوال اٹھا رہے ہیں تو کئی رہنما شیر افضل مروت کی حمایت میں نظر آ رہے ہیں شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالا جا چکا ہے جس پر انہوں نے کھل کر جواب بھی دیا ہے

  • شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔آج صبح پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی ہے۔مزید کہا تھا کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے تحریک انصاف کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی ائی سے شکایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔تاہم، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے تھے۔بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو احکامات بانی پی ٹی آئی سے آتے ہیں وہ اُن پر فوراً عمل کرتے ہیں۔

    صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

    آئینی بینچ: 14 فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

    ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

  • شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے،عمران خان

    شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا، بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی :بانی پی ٹی آئی نے حکام کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائےبانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔

    شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تو انہیں وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔

    جرمنی میں ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ

    دوسری جانب عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا،اڈیالہ جیل میں غیر رسمی بات چیت کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے لیکن انہوں نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کریں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا وزیرخزانہ کو ایف بی آر کیلئے گاڑیوں کی خریداری روکنےکیلئےخط

  • پی ٹی آئی نے  شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیاشیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے بیانات سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا، بانی چیئرمین کی ہدایات پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار

    دوسری جانب پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کرلی ، شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے میڈیا سے دوری کا فیصلہ کیا،میڈیا کے دوست کسی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔

    حکومتی عیاشیاں ،ایف بی آر کا 1010نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب شیر افضل مروت کو پارٹی کی جانب سے اس طرح کا نوٹس جاری ہوا گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیئے۔

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

  • شیر افضل مروت،سلمان اکرم راجہ کی لفظی جنگ،بیرسٹر گوہر بھی بول پڑے

    شیر افضل مروت،سلمان اکرم راجہ کی لفظی جنگ،بیرسٹر گوہر بھی بول پڑے

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کی تعیناتی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے ہوئی ہے اور کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا یہ مکمل طور پر بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے، اور ایسی تعیناتیاں ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آئین بانی پی ٹی آئی ہیں اور یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ وہ اس حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں سمجھتے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومتی کمیٹی کے ساتھ تیسری میٹنگ کرے گی اور اس میٹنگ میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے سامنے اپنے نکات لکھ کر رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات پارٹی کے موقف کو واضح کرنے کے لیے اہم ہیں اور پی ٹی آئی اپنے اصولوں پر قائم رہے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت کے درمیان پارٹی امور پر شدید اختلافات دیکھنے کو ملے تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت روز ایک ایسا بیان دیتے ہیں جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اور انہیں پارٹی پالیسی کا بالکل ادراک نہیں ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت جب میڈیا میں آتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں جو پارٹی کے مفاد میں نہیں ہوتا۔

    سلمان اکرم راجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی آئین کے مطابق سیکرٹری جنرل بن ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پارٹی آئین کو پامال کریں گے تو پھر پاکستان کے آئین کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ ایک سال قبل پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور اب وہ پارٹی امور کی سمجھ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ سلمان اکرم راجہ کی پارٹی کے معاملات پر سمجھ بوجھ نہ ہونے کے باعث وہ اسلام آباد میں رہتے ہوئے صرف 15 دن لاہور میں گزارنے کے بعد ٹی وی چینلز پر آ کر بیانات دیتے ہیں۔

    حمزہ یوسف نے ایلون مسک کو "دنیا کا سب سے خطرناک آدمی” قرار دے دیا

    ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم

    سوا چار سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ

  • شیرافضل مروت اور افنان اللہ خان نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا

    شیرافضل مروت اور افنان اللہ خان نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں ہونے والے تنازعے کے بعد بالآخر صلح ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اپنے اختلافات کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    شیرافضل مروت نے اس موقع پر کہا کہ "ہم سیاسی ورکر ہیں، اور ہمارے درمیان جو واقعہ پیش آیا تھا، اس کے بعد ہم نے آذربائیجان میں بھی اکٹھے ہوئے۔ اس واقعہ سے ہمارے دلوں میں کوئی میل نہیں ہے، ہم ایک دوسرے کو بھائی سمجھتے ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ "یہ چھوٹے بھائی ہیں اور ہمارے درمیان کسی قسم کی کوئی دشمنی یا بغض نہیں ہے۔”افنان اللہ خان نے بھی شیرافضل مروت کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، "میں شیرافضل مروت کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، وہ میرے بھائی ہیں اور ہمیں سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔”

    یاد رہے کہ ستمبر 2023 میں ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ خان کے درمیان ایک تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں شیر افضل مروت نے افنان اللہ خان کو تھپڑ مارا تھا، جس کے بعد افنان اللہ خان نے بھی جوابی حملہ کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی، تاہم اب دونوں نے اپنے اختلافات کو ختم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ صلح کر لی ہے۔

    اس صلح کو پی ٹی آئی میں ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور پارٹی قیادت نے دونوں رہنماؤں کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صلح سیاسی ماحول میں بہتری کی علامت ہو سکتی ہے، خصوصاً اس وقت جب پارٹی میں اندرونی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

    عمران خان سے ملاقات،مشاورت اگلی مذاکراتی نشست سے پہلے ضروری ہے،اسد قیصر

  • شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی  کیسز میں وکلا  فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ

    شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کیسز میں وکلا فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے کیسز میں وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند وکلا نے پیسے لیے، دی گئی فیسوں کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے، ٹکٹ کا مجھے علم نہیں شاید پنجاب کی طرف ایسا ہوگا تین چار وکلا نے فیس لی ہے، وکلاء کو زیادہ فیس دی گئی،کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھےکہ اتنی فیسیں دی جاتیں،کیسز بے بنیاد تھے اس میں اتنی صلاحیتیں بھی درکار نہ تھیں، ایسا کام تھا نہیں کہ چوٹی کے وکیل لا تے اور منہ مانگی قیمت دی جاتی، میں نے 74 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی لیکن کوئی پیسے نہیں لیے۔

    ورلڈ بینک سے پاکستان کو 40 ارب ڈالرز قرض ملنے کا امکان

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایک دن جیل میں رہنے پر حکومت کے لاکھوں روپے کا خرچ آتا ہے،عمران خان کی مرضی سے وکلا کیسز لڑتے ہیں-

    بھارت کے نامور ایٹمی سائنسدان چل بسے

    انہوں نے کہا کہ وکلا کے کیسز لڑنے کی فیسیں ہوتی ہیں مگر کروڑوں روپے کی ان فیسوں کو میں جسٹیفائی نہیں کرتا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ڈونیشنز آتے ہیں یا پارٹی کے لوگ ڈونیشن دیتے ہیں وکلا کی فیس کی مد میں گزشتہ ایک ماہ میں 7 کروڑ روپے علی امین خان نے ادا کیے ہیں پیسے آنے کا مطلب یہ نہیں کہ پیسوں پر ترس نہ کیا جائے، وکلا کی فیسوں کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔

    ٹھیکیدار کیخلاف خبریں،لاپتہ صحافی کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد