Baaghi TV

Tag: طیارہ

  • معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ  حادثے سے بال بال بچ گیا

    معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ Nishat-1 حادثے سے بچ گیا۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ ان کا طیارہ Nishat-1 جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔

    پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    ذرائع کے مطابق طیارے میں خرابی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور طیارے میں میاں منشاء خود سوار تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہور ائیر پورٹ لے آیا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ترکی کے 3 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں پاک ترک بزنس فورم سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا انہوں نے بعض ترک سرمایہ کاروں سے عدم تعاون پر معذرت بھی کی-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے وہ پاکستان آئیں، ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے۔پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرے گا ہ ترک قوم اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتی ترکی نےزلزلےاورسیلاب میں پاکستان کی بھرپورمددکی ترکی نے لاہور میٹرو منصوبےکا ڈیزائن بغیرمعاوضے کے فراہم کیا۔ پاکستان اورترکی کی دوستی لازوال ہے برصغیر کے مسلمانوں نےترکی کی جنگ آزادی کیلئےبھرپورتعاون کیا تھا۔

    شہزاد شوکت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری

  • نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    نیپال میں نجی ائیر لائن کا طیارہ ہوا میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی لاپتہ ہو گیا بھارتی میڈیا کے مطابق کہ نجی ائیر لائن کے لاپتہ ہونے والے طیارے میں 22 افراد سوار تھے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں لاپتہ ہونے والا نجی ائیر لائن کا طیارہ 43 سال پرانا تھا جو پوکھرا ائیر پورٹ سے پرواز کے 16 منٹ بعد نیپال کے شہر شیکھا پر 12835 فٹ کی بلندی پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کہ اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈی ہیولینڈ کینیڈا DHC-6-300 ٹوئن اوٹر طیارےکی رجسٹریشن 9N-AET اور سیریل نمبر619 ہے اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز اپریل 1979 میں کی تھی، اس حساب سے طیارہ 43 سال پرانا تھا طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری ہیں باقی کا تعلق نیپال سے ہے۔

    طیارے کو نیپال کی نجی ائیر لائن تارا ائیر چلا رہی تھی، طیارے کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا گیا تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ مستانگ کے شہر لارجنگ میں گر کر تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہےمقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے وہاں زوردار آگ کے شعلے دیکھے-

    ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے پوکھرا واپس آگیا فوجی ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکے۔ دریں اثنا نیپال آرمی اور نیپال پولیس کی خصوصی ٹیمیں پیدل جائے حادثہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں عملہ سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ اس سے پہلے تارا ایئر کے ترجمان سدرشن برتولا نے نیپال کے سب سے بڑے میڈیا ادارے کانتی پور کو بتایا کہ کیپٹن پربھاکر پرساد گھمیرے، کو پائلٹ اتسو پوکھرل اور ایئر ہوسٹس کسمی تھاپا فلائٹ میں سوار تھے۔

  • چین، ایئر پورٹ پر کھڑے طیارے میں لگی آگ،119 مسافر تھے سوار

    چین، ایئر پورٹ پر کھڑے طیارے میں لگی آگ،119 مسافر تھے سوار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایئر پورٹ پر کھڑے جہاز میں آگ لگ گئی

    آگ لگنے کے واقعہ میں کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ کیسے لگی اس کا معلوم نہیں ہو سکا ، چینی میڈیا کے مطابق واقعہ چونگ کنگ ایئر پورٹ پر پیش آیا جہاں تبت ایئر لائن کے جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جب آگ لگی تو اس وقت طیارے میں مسافر اور عملہ سوار ہو چکا تھا، طیارے میں سوار 113 مسافروں اور عملے کے نو اراکین کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، کچھ لوگ زخمی ہوئے انہیں طبی امداد دی گئی،

    آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے اور دھواں نکل رہا ہے ،آگ لگنے کی اطلاع پر قریبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ریسکیو ادارے ایئر پورٹ پہنچے، اور آگ کو بجھایا

    تبت ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں سوار تمام مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا ہے، تمام لوگ محفوظ ہیں،

    قبل ازیں مارچ کے مہینے میں کنمنگ سے گوانگزو جانے والی چائنا ایسٹرن کی فلائٹ جو تقریباً 29 ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑی علاقے میں تھی میں آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 132 افراد ہلاک ہو گئے تھے

    اسے چین کی 30 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا گیا۔ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس طیارے سے دو بلیک باکس ملنے کے بعد امریکہ میں اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ چائنا ایسٹرن فلائٹ میں ہونے والے اس حادثے کا راز کھل سکے

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

  • کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ شب کراچی کا دورہ کیا اور جلسہ سے خطاب کیا

    عمران خان کراچی نجی طیارے پر گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ یہ طیارہ کس کا ہے ؟ عمران خان کو طیارہ کس نے دیا ؟ کرائے پر لیا ہے تو ادائیگی کس نے کی؟

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے چارٹر طیارے کے لئے رقم دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین نے دی تھی چارٹر طیارے کیلئے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کئے گئے

    عمران خان جس جہاز میں کراچی گئے، وہ جہاز اینگرو گروپ کی ملکیت ہے اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وہاں ملازم رہے ہیں اور انہوں نے اس کمپنی میں کام کیا ہے، اینگرو گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ طیارہ جو سابق وزیراعظم عمران خان کو لے کر کراچی گیا تھا یہ اینگرو گروپ کی ملکیت ہی ہے لیکن اس کو کرائے پر حاصل کیا گیا ہے

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اینگرو کا نجی طیارہ حکومت مخالف ریلی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،اینگرو کارپوریشن کا یہ اقدام انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے براہ کرم ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہونے کے ناطے اپنی حدود کو جانیں،

    سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کس اے ٹی ایم کا جہاز ہے؟ پروپیلر ہوائی جہاز پر سفر کرنا پڑا ہے عمران کو اسلام آباد سے کراچی کے لیے، فرح گوگی کو بول دیتا تو وہ دبئی سے نیا جیٹ خرید کر بھیج دیتی۔اتنا مال اکھٹا کیا ہے کس دن کام آئے گا؟

    جاوید بدر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ جہانگیر ترین کے جہاز کے بعد مُلاحضہ کریں لینڈ مافیا ملک ریاض کا جہاز جس پر آج اسلام آباد سے کراچی کا سفر طے کیا گیا ہے یاد رہے عمران خان نے ملک ریاض کا اربوں روپے کا پکڑا ہوا کالا دھن قومی خزانے سے واپس کیا تھا، ایک اور ٹویٹ میں جاوید بدر خان کا کہنا تھا کہ معذرت یہ جہاز اینگرو سے 40 لاکھ روپے میں کرائے پر لیا گیا ہے جس کے پیسے ملک ریاض نے دئیے ہیں

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان جلسے کے اختتام پر کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ ہونے لگے تو انکا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے عمران خان دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوئے،

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

  • لاہورائیرپورٹ سے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہورائیرپورٹ سے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہورائیرپورٹ سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    اڑان بھر نے کے بعد بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ اسکرین میں کریک پڑ گیا ،جس کے بعد طیارے کے کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا، اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، پرواز میں300سے زائد مسافر سوار تھے ، کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ، ایئر پورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کیا جائے گا،

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 سے پرندہ ٹکرایا پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے آوٹر ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی،طیارے کو مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا مسافروں کومتبادل پرواز کے ذریعے دوپہر 2 بجے جدہ روانہ کیا جائے گا،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اس حادثے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کے رن وے کے حالات خوفناک ہو چکے ہیں ، ائیر لائنز کو سالانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ ہماری نااہل سول ایوی ایشن نے ایئر پورٹس کے قریب ہی گھر بنا رکھے ہیں رہائشی کالونیاں ہیں اور پرندوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی انتظام نہیں،

    پی آئی اے کے 30 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی وجہ سے قومی ائر لائن کے متعدد طیاروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔متاثر ہونے والے طیاروں میں بو ئنگ 777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور میں جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس قدرزیادہ حادثات کے باوجود سی اے اے نے ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پرندوں کو بھگانے کیلئے جدید آلات نصب نہیں کئے پی آئی اے نے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر سی اے اے کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • تباہ ہونےوالےطیارے کا دوسرا بلیک باکس:اہم معلومات سامنے آگئیں

    تباہ ہونےوالےطیارے کا دوسرا بلیک باکس:اہم معلومات سامنے آگئیں

    بیجنگ: دنیا میں حادثات کی خبریں تو آرہی ہیں ، لیکن چین میں ہونے والے حادثے نے فضائی سروس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو حیران کردیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ تباہ ہونے والے طیارے کا دوسرا بلیک باکس:اہم معلومات سامنے آگئیں ، پیر کو چین میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا دوسرا بلیک باکس مل گیا ہے۔

    اس طیارے حادثے کے بارے میں چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چائنا ایسٹرن ایئرلائن کا مسافر بردارطیارہ 737-800، 132 افراد کو لے کر صوبہ یونان سے اڑا اور مشرقی ساحلی علاقے کے صنعتی مرکز گوانگ ژو کی جانب محو پرواز تھا۔جس دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دوران سفر اس طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا اور جنوبی چین میں حادثے کا شکار ہوا جبکہ طیارے نے تقریباً ایک گھنٹے پرواز بھری تھی۔حادثے کا شکار ہونے والی پرواز ایم یو 5735 کے طیارے میں 123 مسافروں کے ساتھ ساتھ 9 عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔

    ادھر چینی فضائی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جائے حادثے کی تلاشی کے دوران چائنا سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو طیارے کا پہلا بلیک باکس گذشتہ روز مل گیا تھا تاہم اب دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ملنے والے بلیک باکس کی ریکارڈنگ محفوظ ہے جس کے تجزیے کے لیے اسے دارالحکومت بیجنگ بھیج دیا گیا ہے۔

    چین حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن انہوں نے امریکا کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے کیونکہ طیارہ امریکی کمپنی کا ڈیزائن کردہ تھا۔

    بین الاقوامی فلائٹ کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ ’’فلائٹ ریڈار 24‘‘ کی جانب سے طیارے کے گرنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

    فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق تقریباً 6 بج کر 20 منٹ 59 سیکنڈ پر طیارے کی بلندی تیز سے کم ہونا شروع ہوئی اور 6 بج کر 22 منٹ 35 سیکنڈ پر طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔

    اس طرح طیارہ صرف 1 منٹ اور36 سیکنڈ میں 31 ہزار فٹ فی منٹ کی رفتار سے زمین پر گرا جوکہ بہت تیز رفتار ہے۔ یاد رہے کہ حادثے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔

  • میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ تھا یا کوئی اورچیز:   خبردینےوالے ہی بےخبررہے:نئے حقائق سامنے آگئے

    میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ تھا یا کوئی اورچیز: خبردینےوالے ہی بےخبررہے:نئے حقائق سامنے آگئے

    لاہور‌:میاں چنوں میں گرنے والے طیارہ تھا یا کوئی اورچیز:خبردینے والے ہی بے خبررہے:نئے حقائق سامنے آگئے،،اطلاعات کے مطابق میاں چنوں میں گرنے والا پاک فضائیہ کا طیارہ نہیں تھا بلکہ ایک ایسی چیز تھی کہ جس کے بارے میں سُن کرلوگ حیران ہی رہ گئے

    ادھر میاں چنوں میں ہونے والے واقعہ کے متعلق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ ائیرفورس کا نہیں ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ایک تربیتی طیارہ گرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایئرفورس کا جنگی تربیتی طیارہ خانیوال کے ضلع میاں چنوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میاں چنوں میں بائی پاس کے کولڈ اسٹوریج کے گوادم کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا اور ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

     

    مقامی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ڈی ایس پی خانیوال کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ ائیرفورس کا نہیں۔

     

    خیال رہے میاں چنوں میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جس میں معجزاتی طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ادھر ایک مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی قسم کا کوئی طیارہ تباہ نہیں ہوا بلکہ بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس کی آواز بہت زور دار تھی۔

    بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کی تصدیق سامنے آگئی ہے کہ میاں چنوں میں طیارہ گرنے کی اطلاعات غلط ہیں، دراصل یہ ایک مقامی فیکٹری کے بوائلر پھٹنے سے دھماکے کی آواز تھی ، جسے جہاز کا گرنا تصور کیا گیا۔

  • پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    رپوٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو کے تفریحی مقام نازکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 207 نے پانچ سیاحوں اور عملے کے دو ارکان کو لے کر ماریہ رچی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی اُڑان کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو ایئرپورٹ سے کچھ دوری پر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھا گیا۔

    نائیجیریا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی

    زمین پر گرتے ہوئے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا اور ملبے سے 7 جلی ہوئی لاشیں نکالیں جن میں بچے بھی شامل ہیں ہلاک ہونے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ تفریح کی غرض سے نازکا آئے تھے جب کہ عملے دو ارکان میں پائلٹ بھی شامل ہے۔

    سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    عالمی تپش اور کلائمٹ چینج:برطانوی پھول ایک ماہ پہلے کھلنے لگے

    واضح رہے کہ حال ہی میں مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں ایک ٹریفک حادثے میں 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے نائیجریا میں ایک تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اُڑ گئے جب کہ بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا تھا یہ حادثہ جمعرات کو دیر گئے یوبی اسٹیٹ میں ایک ہائی وے پر تجارتی شہر پوٹیسکم کے باہر پیش آیا حادثے میں کل 18 افراد ہلاک ہوئے جو تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا حادثے میں مسافر بس الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاتھا-

    یمن میں فوڈ ڈلیوری کے لیے گھوڑوں کا استعمال

  • بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

    نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا طیارے میں 2 پائلٹس موجود تھے تاہم پائلٹس ایمرجنسی چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے تاہم انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں۔

    نیٹ فلیکس کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑرہا ہے:عالمی ذرائع ابلاغ

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے تھے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آ گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
    https://www.youtube.com/watch?v=nN98lgrcguM

    عینی شاہدین نے بھی میڈیا کو بتایا کہ پہلے طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اس کے دو دو پائلٹس پیراشوٹس کی مدد سے نیچے اترے جنھیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا

    بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچائی۔

    بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم بھارتی فوج کے طیاروں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ناقص اور پرانے طیاروں کے استعمال پر بھارتی فوج کے افسران حکومت سے واویلا کرتے آئے ہیں۔

    جوتوں پر بھارتی ترنگا، ایمیزون کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج

    قبل ازیں گزشتہ برس 24 دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان میں مِگ 21 طیارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا اور پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا یہ واقعہ سن 2021 میں پیش آنے والے کئی فضائی حادثوں کا تسلسل تھا اورگزشتہ سال بھارتی فوجی ہوا بازی کے لیے مہلک ترین ثابت ہوا-

    بھارتی کسان نے اپنے شادی کارڈ میں حق کامطالبہ کردیا

    جبکہ اس سے قبل ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ہلاک ہو گئے تھے ان واقعات کے باعث بھارت میں پرانے عسکری ساز و سامان اور بھارتی فوج کو جدید بنانے کے بارے میں پھر سے بحث شروع ہو گئی۔

    بھارت میں ہندوانتہاپسندمودی سرکارکی سرپرستی میں قابوسےباہرہوگئے،مسلمانوں کو نماز…

  • بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    نئی دہلی: بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی مرگیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست بہار میں تربیتی پرواز کے دوران انڈین آرمی کا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا اور پائلٹس کو ایمرجنسی میں جہاز سے کود کر اپنی جانیں بچانا پڑیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ دو پائلٹس کو لیکر تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دریر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
    بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔

    عینی شاہدین نے بھی میڈیا کو بتایا کہ پہلے طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اس کے دو دو پائلٹس پیراشوٹس کی مدد سے نیچے اترے جنھیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تاہم بھارتی فوج کے طیاروں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ناقص اور پرانے طیاروں کے استعمال پر بھارتی فوج کے افسران حکومت سے واویلا کرتے آئے ہیں۔