Baaghi TV

Tag: طیارہ

  • دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    سیالکوٹ: دبئی سے آنے والا غیر ملکی طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ا دبئی سےآنے والا مسافر بردار طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سےبال بال بچ گیا، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوکر رن وے سے اتر کر شولڈر ایریا میں چلا گیا۔

    دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارے نے شولڈر ایریا میں گھسنے کے ساتھ ساتھ رن وے کی دونوں لائٹوں کو بھی توڑ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے شولڈر ایریا اترنے کے بعد مکمل معائنہ اور کپتان کا الکحل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے لیکن سول ایوی ایشن نے بھی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گراونڈ کئے بغیر واپس دبئی کیلئے روانہ کردیا ہے-

    پی آئی اے کی پیرس سے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل فلائٹ بند کرنے کی تیاریاں

    قبل ازیں دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا تھا ہ پائلٹ اوراس کےساتھی معاون پائلٹ کےدرمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کےفوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا کیبن کریو نے مداخلت کی اور عملے کے ایک رکن نے پائلٹس کے ساتھ کاک پٹ میں پرواز گزاری۔

    درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جھگڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف روان ہفتے کیا گیا-

    ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،انٹونی بلنکن

  • سعودی دارالحکومت ریاض میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ:پائلٹ بھی جانبحق

    سعودی دارالحکومت ریاض میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ:پائلٹ بھی جانبحق

    سعودی عرب میں ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو (اے آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ فلمبان نے منگل کی صبح ریاض میں چھوٹے طیارے کے حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل کے مطابق HZ-BAD1 ساخت کا چھوٹا سپورٹس طیارہ منگل کی صبح ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

    ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ طیارہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب الثمامہ ایئرپورٹ سے اڑا تھا اورتربیتی پرواز پرتھا۔ پرواز کے پانچ منٹ بعد طیارے کے پائلٹ نے امداد کی اپیل کا سگنل بھیجا تاہم رابطہ منقطع ہوگیا۔ فوری طور پر ایئر اکیڈمی کی جانب سے متاثرہ طیارے کی تلاش کے لیے کارروائی کی گئی۔

    الثمامہ ایئرپورٹ سے 5 کلو میٹر شمال میں حادثے سے متاثرہ طیارے کے ملبے کی جگہ کی نشاندہی ہوئی۔سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے طیارے کا پائلٹ دم توڑ چکا تھا۔ حادثے کے اسباب دریافت کرنےکے لیے ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ الثمامہ ایئرپورٹ سعودی عرب کے دیگر بڑے ایئرپورٹس کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔

    سعودی ایوی ایشن انوسٹی گیشن بیوروکا کہنا ہےکہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔یاد رہےکہ چند دن قبل ایک چھوٹا طیارہ عسیر ریجن میں بھی گر گیا تھا تاہم اس میں سوار افراد زندہ بچ گئے تھے۔

  • بھارتی مسافروں کو لینے دوسرا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    بھارتی مسافروں کو لینے دوسرا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کے مسافروں کو لینے کے لیے دوسرا طیارا کراچی پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انڈیگو ائیر کی پرواز 6E9001 احمد آباد سے کراچی پہنچی ہے شارجہ سے حیدر آباد دکن کی پرواز 6E1406 کے مسافر متبادل پرواز سے روانہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ایئر لائن کا طیارہ شارجہ سے حیدر آباد دکن جا رہا تھا کہ اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی-

    سی اے اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ مذکورہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اجازت ملنے پر بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا ہے۔

    سی اے اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ مذکورہ بھارتی طیارے میں 180 مسافر سوار ہیں بھارتی ایئر لاین کے مذکورہ طیارے نے رات 2 بج کر 20 منٹ پر کراچی میں بحفاظت لینڈ کیا فنی خرابی کا شکار ہونے والا بھارتی طیارہ ایئر بس 320 ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین ایئرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 9911 کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے 5 جولائی کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی ایئرلائن اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث منگل کی صبح سوا 9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی پی آئی اے انجینئرز نے بوئنگ 737 طیارے کا معائنہ کیا، طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے کلیئر قرار نہیں دیا گیا۔

    جہاز کے معائنے کے بعد کئی گھنٹے سے زائد وقت سے جہاز میں موجود 138 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا تھاتمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا تھا-

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہ پہر کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کیا گیا بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

    بعد ازاں 6 جولائی بدھ کی صبح 3 بجے پی آئی اے کے انجینئرز نے بھارتی طیارے کا نقص دور کر دیا تھا یہ طیارہ پرواز SG-9922 کے طور پر کراچی سے صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ٹیک آف کر گیا تھا اور صبح 5 بج کر 35 منٹ پر دہلی لینڈ کر گیا تھا بوئنگ طیارہ محض 3 سال پرانا ہے، جس نے دسمبر 2018ء میں پہلی اڑان بھری تھی۔

  • جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

    جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

    جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رن وے سے پھسلنے والا طیارہ گلف اسٹریم 400 تھا جس میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔انتظامیہ کے مطابق طیارہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر رن وے سے پھسلا تاہم خوش قسمتی سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا، پروازیں متاثر نہیں ہوئی ہیں جبکہ شیڈول میں بھی کوئی تعطل نہیں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ 2019 میں گلگت ایئرپورٹ پربھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل گیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ پی کے 605 گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچی زمین پر پھسل گیا۔طیارہ رن وے پر پھسل کر دائیں جانب الٹ گیا، تاہم پائلٹ نے کمالِ مہارت سے طیارے پر قابو پا لیا۔

    اس سے قبل اسلام آباد سے گلگت جانے والی پہلی پرواز پی کے 607 گلگت میں لینڈ کر گئی تھی، پہلی پرواز واپس روانگی کے لیے تیار تھی کہ دوسری پرواز کے لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسلنے کا واقعہ پیش آ گیا۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارت کی نجی ایئرلائن کا طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ ہوگیا۔

    دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے جناح ٹرمنل رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

    اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا تھا، بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ تاہم ابتداء میں مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ہنگامی و تیکنیکی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے انجینئرز نے کاک پٹ میں جاکر انجن اور آلات کی خرابی کی نشاندہی کرنے والے آلات کا معائنہ کیا۔

    بھارتی اسپائیس جیٹ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپائس جیٹ B737 ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی – دبئی) کو انڈیکیٹر لائٹ کی خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایک متبادل طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا تاہم متبادل طیارہ وقت پر نہ پہنچ سکا اور طیارے کی مرمت میں بھی ممکنہ تاخیر ہوئی تو بھارتی مسافروں کو لاونج میں منتقل کیا گیا۔تمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے ایک متبادل طیارے نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا تھا اور لگ بھگ 11 گھنٹے بعد بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔

  • امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

    امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

    واشنگٹن: امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی واقعہ میں تین مسافرزخمی ہوگئے،طیارے کے لینڈنگ گئیر پھنسنے کے باعث آگ لگی-

    باغی ٹی وی :غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کو ہوائی جہاز کا لینڈنگ گیئر گرنے اور طیارے میں آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے میں 126 مسافر سوار تھے۔


    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ جیسے ہی ریڈ ایئر کی پرواز، جو ڈومینیکن ریپبلک کے لاس امریکاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آرہی تھی، منگل کی شام رن وے کے قریب پہنچی، لینڈنگ گیئر "گر گیا”۔ لینڈنگ گیئر میں خرابی آگ کی وجہ بنی۔

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی،متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کی تعداد 155ہوگئی

    میامی ڈیڈ فائر ریسکیو کی ایریکا بینیٹیز نے کہا کہ جائے وقوعہ پر ردعمل ظاہر کرنے والے اہلکاروں نے دیکھا کہ ایک پر میں آگ لگی ہوئی ہے آگ بجھانے کے لیے فوم ٹرک استعمال کیے گئے-


    میامی ڈیڈ ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گریگ چن نے بتایا کہ جہاز میں 126 افراد سوار تھے، اور تین کو معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا۔ باقی مسافروں کو بس میں ٹرمینل تک پہنچا دیا گیا۔

    ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ریڈ ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ ڈومینیکن انسٹی ٹیوٹ آف سول ایروناٹکس بھی تحقیقات کرے گا۔

  • دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے بڑے آزمائشی طیارے نے بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے،طیارہ بنانے والی کمپنی Stratolaunch نے بھی ایک پریس ریلیز میں اس پرواز کے دوران چند اور پرزوں کی کامیاب جانچ کی تصدیق کی-

    باغی ٹی وی : کمپنی کے بانی پال ایلن کے انتقال کے بعد Roc کی پہلی پرواز کے بعد اسٹریٹولانچ کا مستقبل مشکوک تھا مائیکروسافٹ کے شریک بانی ایلن نے کمپنی کا آغاز زمین کے نچلے مدار میں سیٹلائٹ لانچ کرنے کے مقصد سے کیا جب ہوائی جہاز اسٹراٹاسفیئر میں تھا، جس کا مظاہرہ ورجن آربٹ نے 2021 کے اوائل میں کیا تھا۔

    نئی ملکیت کے تحت چند سال، اسٹریٹو لانچ نے چھوٹے سیٹلائٹس سے دور رہنے کے لیے کافی محور بنایا، اس کے بجائے ہائپرسونک ریسرچ گاڑیاں لانچ کیں۔ پچھلے سال کے آخر میں، کمپنی نے فوج کے لیے ہائپرسونک فلائٹ ٹیسٹ کرنے کے لیے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ ایک معاہدہ کیا اور اب وہ اپنے ہدف کے قریب پہنچ رہی ہے۔

    محققین کا کروڑوں اموات کا باعث بننے والے مرض کی ابتدا کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ

    385 فٹ (117 میٹر) کے پروں کے ساتھ،راک اس وقت دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ہ۔اس بار ساتویں آزمائشی پرواز میں ایک نئے نصب شدہ سہارے کی جانچ بھی تھی جسے انجن سے جوڑا گیا تھا اس نئے پائلن یا سہارے سے جڑا ایک چھوٹا طیارہ چھوڑا جائے گا جو آواز سے پانچ گنا رفتار پر اڑان بھرے گا-

    تاہم یہ آزمائش اگلے مراحل میں کی جائے گی اسٹریٹو لانچ نامی اس مشین کو انسانوں کی بجائے راکٹ اور سیٹلائٹ کو اسٹریٹو سفیئر میں چھوڑنے میں استعمال کیا جائے گا۔ اس کی قوت کا اندازہ یوں لگائیے کہ اس میں بوئنگ کے چھ انجن نصب ہیں اور اسے ہائپرسونک چھوٹے طیاروں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    دوبارہ قابل استعمال گاڑی، Talon-A کے پروں کا پھیلاؤ 11.3 فٹ (3.4 میٹر) ہے اور اس کی لمبائی 38 فٹ (8.5 میٹر) ہے۔ لانچ گاڑی میں مختلف قسم کے ریسرچ پے لوڈز لگائے جا سکتے ہیں جو کہ پھر Mach 5 – Mach 10 کی رفتار کے درمیان سفر کر سکتے ہیں، جیسا کہ ہم نے پچھلے سال دسمبر میں رپورٹ کیا تھا۔

    اگلے چند مہینوں میں، کمپنی نے کچھ اچھی پیش رفت کی ہے اور حال ہی میں اپنی ساتویں فلائٹ کی ہے۔

    برطانیہ میں ساحل پر ڈوبنے والا جہاز 340 سال بعد دریافت

    تین گھنٹے سے زائد ایک منٹ تک جاری رہنے والی پرواز کے دوران راک نے 27,000 فٹ (8,200 میٹر) کی بلندی پر بھی اڑان بھری۔ یہ 15,000 فٹ (4,572 میٹر) سے ایک بڑی پیشرفت ہے جس تک ہوائی جہاز اپنی آخری پرواز کے دوران پہنچا تھا۔ Talon A کی لانچیں 35,000 فٹ (10,000 میٹر) کی کروزنگ اونچائی پر ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

    اسٹریٹو لانچ کو توقع ہے کہ وہ 2023 میں اپنے صارفین کے لیے ہائپرسونک ٹیسٹنگ سروسز شروع کرے گا۔

    اس کا پہلا ورژن 2020 میں سامنے آیا تھا جسے ٹیلون ون کا نام دیا گیا تھا جو فوری طور پر آواز سے تیزرفتار بار بار فلائٹس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ معمول کے رن وے سے اڑ اور اترسکتا ہے۔ اب اس میں ٹا او نام کا ایک چھوٹا طیارہ لگایا گیا ہے جس کا وزن 3600 کلوگرام اور لمبائی 14 فٹ ہے۔

    اس طرح بڑا طیارہ چھوٹے طیارے کو چپکا کر ایک خاص بلندی اور رفتار تک جائے گا اور اس کے بعد وہاں سے چھوٹے طیارے کو لانچ کیا جائے گا۔ ساتویں آزمائشی پرواز میں اسے امریکا کے مشہور موحاوے صحرا سے اڑایا گیا اور وہ 8200 میٹر کی بلندی تک جاپہنچا۔

    واشنگٹن:سعودی سفارتخانے کی سڑک کا نام تبدیل کر کے’جمال خاشقجی وے‘ کر دیا گیا

  • معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ  حادثے سے بال بال بچ گیا

    معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ Nishat-1 حادثے سے بچ گیا۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ ان کا طیارہ Nishat-1 جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔

    پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    ذرائع کے مطابق طیارے میں خرابی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور طیارے میں میاں منشاء خود سوار تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہور ائیر پورٹ لے آیا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ترکی کے 3 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں پاک ترک بزنس فورم سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا انہوں نے بعض ترک سرمایہ کاروں سے عدم تعاون پر معذرت بھی کی-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے وہ پاکستان آئیں، ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے۔پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرے گا ہ ترک قوم اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتی ترکی نےزلزلےاورسیلاب میں پاکستان کی بھرپورمددکی ترکی نے لاہور میٹرو منصوبےکا ڈیزائن بغیرمعاوضے کے فراہم کیا۔ پاکستان اورترکی کی دوستی لازوال ہے برصغیر کے مسلمانوں نےترکی کی جنگ آزادی کیلئےبھرپورتعاون کیا تھا۔

    شہزاد شوکت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری

  • نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    نیپال:نجی ائیر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد لاپتہ

    نیپال میں نجی ائیر لائن کا طیارہ ہوا میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی لاپتہ ہو گیا بھارتی میڈیا کے مطابق کہ نجی ائیر لائن کے لاپتہ ہونے والے طیارے میں 22 افراد سوار تھے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں لاپتہ ہونے والا نجی ائیر لائن کا طیارہ 43 سال پرانا تھا جو پوکھرا ائیر پورٹ سے پرواز کے 16 منٹ بعد نیپال کے شہر شیکھا پر 12835 فٹ کی بلندی پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کہ اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈی ہیولینڈ کینیڈا DHC-6-300 ٹوئن اوٹر طیارےکی رجسٹریشن 9N-AET اور سیریل نمبر619 ہے اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز اپریل 1979 میں کی تھی، اس حساب سے طیارہ 43 سال پرانا تھا طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری ہیں باقی کا تعلق نیپال سے ہے۔

    طیارے کو نیپال کی نجی ائیر لائن تارا ائیر چلا رہی تھی، طیارے کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا گیا تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ مستانگ کے شہر لارجنگ میں گر کر تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہےمقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے وہاں زوردار آگ کے شعلے دیکھے-

    ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے پوکھرا واپس آگیا فوجی ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکے۔ دریں اثنا نیپال آرمی اور نیپال پولیس کی خصوصی ٹیمیں پیدل جائے حادثہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں عملہ سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ اس سے پہلے تارا ایئر کے ترجمان سدرشن برتولا نے نیپال کے سب سے بڑے میڈیا ادارے کانتی پور کو بتایا کہ کیپٹن پربھاکر پرساد گھمیرے، کو پائلٹ اتسو پوکھرل اور ایئر ہوسٹس کسمی تھاپا فلائٹ میں سوار تھے۔

  • چین، ایئر پورٹ پر کھڑے طیارے میں لگی آگ،119 مسافر تھے سوار

    چین، ایئر پورٹ پر کھڑے طیارے میں لگی آگ،119 مسافر تھے سوار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایئر پورٹ پر کھڑے جہاز میں آگ لگ گئی

    آگ لگنے کے واقعہ میں کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ کیسے لگی اس کا معلوم نہیں ہو سکا ، چینی میڈیا کے مطابق واقعہ چونگ کنگ ایئر پورٹ پر پیش آیا جہاں تبت ایئر لائن کے جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جب آگ لگی تو اس وقت طیارے میں مسافر اور عملہ سوار ہو چکا تھا، طیارے میں سوار 113 مسافروں اور عملے کے نو اراکین کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، کچھ لوگ زخمی ہوئے انہیں طبی امداد دی گئی،

    آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے اور دھواں نکل رہا ہے ،آگ لگنے کی اطلاع پر قریبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ریسکیو ادارے ایئر پورٹ پہنچے، اور آگ کو بجھایا

    تبت ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں سوار تمام مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا ہے، تمام لوگ محفوظ ہیں،

    قبل ازیں مارچ کے مہینے میں کنمنگ سے گوانگزو جانے والی چائنا ایسٹرن کی فلائٹ جو تقریباً 29 ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑی علاقے میں تھی میں آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 132 افراد ہلاک ہو گئے تھے

    اسے چین کی 30 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا گیا۔ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس طیارے سے دو بلیک باکس ملنے کے بعد امریکہ میں اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ چائنا ایسٹرن فلائٹ میں ہونے والے اس حادثے کا راز کھل سکے

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ