Baaghi TV

Tag: طیارہ

  • انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

    انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

    انڈونیشیا میں ماہی گیری کی نگرانی پر مامور طیارہ لاپتا ہو گیا ہے، جس میں عملے سمیت 11 افراد سوار تھے، طیارے سے فضائی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کا ’اے ٹی آر 42‘ طیارے کا ہفتے کے روز جنوبی سولاویسی صوبے کے علاقے ماروس کے قریب فضائی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا مقامی ریسکیو ایجنسی کے عہدیدار اینڈی سلطان نے بتایا کہ طیارہ یوگیاکارتا صوبے سے روانہ ہو کر جنوبی سولاویسی کے دارالحکومت مکاسر جا رہا تھا شبہ ہے کہ طیارہ ماؤنٹ بُلوساراؤنگ کی چوٹی کے قریب گر کر تباہ ہوا ہو، اسی لیے ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر سے مسلح افراد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

    حکام کے مطابق طیارے میں آٹھ افراد پر مشتمل عملہ اور تین مسافر سوار تھے لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے فوج اور پولیس سمیت تقریباً 400 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاہم خراب موسم ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہا ہے انڈونیشیا کی وزارتِ بحری امور و ماہی گیری کے مطابق تینوں مسافر وزارت کے اہلکار تھے جو ماہی گیری کی فضائی نگرانی انجام دے رہے تھے۔

    ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    دوسری جانب فرانس میں طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر نے تصدیق کی ہے کہ اسے انڈونیشیا میں پیش آنے والے حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس کے ماہرین مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں تعاون کر رہے ہیں۔

  • امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں طیارہ گر کر تباہ

    امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں طیارہ گر کر تباہ

    امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک بزنس جیٹ طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

    مقامی حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کے روز اسٹیٹس ویل ریجنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جو ناسکار ٹیموں اور فورچون 500 کمپنیوں کے زیر استعمال ایک اہم علاقائی ہوائی اڈہ ہے،آئیریڈیل کاؤنٹی کے شیرف ڈیرن کیمبل نے میڈیا سے گفتگو میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد بتانے سے گریز کیا کہاکہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئیں۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق سیسنا سی 550 طیارہ صبح 10 بجے کے کچھ دیر بعد اسٹیٹس ویل ریجنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے کے اختتامی حصے پر کریش ہوا-

    ایئرپورٹ ڈائریکٹر جان فرگوسن نے بتایا کہ حادثہ رن وے کے آخری حصے میں پیش آیا، جس کے باعث طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، حاد ثے کے بعد ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے رن وے پر پھیلے ملبے کو ہٹانے اور حفاظتی جانچ مکمل کرنے میں وقت لگے گا، جس کے بعد ہی پروازوں کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔

    حادثے کے وقت موسم ابر آلود تھا اور ہلکی بوندا باندی بھی جاری تھی، جس کی تصدیق موسمیاتی ادارے نے کی ہے فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ادارے فوری طور پر رن وے پر پہنچے، جبکہ طیارے کے ملبے کے قریب آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے،حادثے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) اور ایف اے اے مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

  • چین کے بڑے فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان کی  پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    چین کے بڑے فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    چین کے بڑے فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان (Jiu Tian) نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے جسے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ڈرون سوارم صلاحیت میں نمایاں پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

    سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ دیوہیکل ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا تاہم رپورٹ میں پرواز کی صحیح تاریخ نہیں بتائی گئی،ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے اس ڈرون کیرئیر کو ڈیزائن کیا ہے، شنہوا کے مطابق جیو تیان ’خودکار اور مربوط تکنیکی جدت‘ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جو زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، بلند پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف و لینڈنگ جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔

    یہ پرواز چین کی بڑے ڈرون کے حوالے سے ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہےجیو تیان نے گزشتہ سال نومبر میں چین کے ژوہائی ائیر شو میں پہلی بار نمائش کی تھی،یہ ڈرون 100 تک ’لوئٹرنگ منیشنز‘ یا چھوٹے ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جن میں خودکش بغیر پائلٹ ڈرونز بھی شامل ہیں۔ یہ ڈرونز اس طیارے کے دونوں جانب نصب لانچ پوائنٹس سے چھوڑے جا سکتے ہیں، جس سے اس کی آپریشنل رینج میں اضافہ ہوتا ہےیہ ڈرون کیریئر 8 ہارڈ پوائنٹس پر مختلف قسم کے ہتھیار یا آلات بھی اٹھا سکتا ہے اور انٹیلی جنس، سرویلنس، ریکانائسنس (ISR) اور الیکٹرانک وارفیئر جیسے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    چینی فوجی تجزیہ کار اور سابق پی ایل اے انسٹرکٹر سونگ ژونگ پِنگ کے مطابق یہ صلاحیت ثابت کرتی ہے کہ یہ پلیٹ فارم حقیقی معنوں میں ’ڈرون کیریئر‘ ہے جو ایسے سوارم حملے کر سکتا ہے جن کا مؤثر دفاع کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام کے لیے ناممکن ہوگا۔

    شنہوا کے مطابق جیو تیان کی لمبائی 16.35 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ 25 میٹر ہاس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 16 ٹن جبکہ پے لوڈ کپیسٹی 6 ہزارکلوگرام ہے۔ یہ ڈرون 12 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے اور اس کی فیری رینج 7 ہزار کلومیٹر ہے۔

  • پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    پولینڈ کی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا-

    حادثہ وسطی پولینڈ کے شہر ریڈوم میں پیش آیا جہاں فضائی شو کی تیاری جاری تھی،پولینڈ کے وزیر دفاع وادسلاف کوسینیاک کامیش نے جائے حادثہ پر گفتگو میں کہا کہ اس حادثے میں ایک پولش آرمی پائلٹ جاں بحق ہوگیا وہ ایک ایسا افسر تھا جو ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت بہادری اور لگن کے ساتھ کرتا رہا میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    جنرل کمانڈ آف آرمڈ فورسز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پوزنان کے قریب 31ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس سے اڑا تھا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شہری یا راہ گیر زخمی نہیں ہوا،جائے وقوعہ پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ گر کر رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث رن وے کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد ریڈوم ایئر شو منسوخ کردیا گیا ہے-

    https://x.com/anadoluagency/status/1961135725270687917

    شانگلہ سیلاب: 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچاتےہوئے چرواہے کا ہاتھ کٹ گیا

    دریائے راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری

    پاکستانی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ،اسحاق ڈار

  • امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

    امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

    پیر کے روز امریکی ریاست مونٹانا کے ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران وہاں پہلے سے موجود ایک ہوائی جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایئرپورٹ پر دوپہر تقریباً 2 بجے چار افراد لے جانے والا سنگل انجن طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس دوران حادثے کا شکار ہواابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پائلٹ جہاز کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا جس کے باعث طیارہ رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ گھاس کے ایک علاقے تک پھیل گئی تھی جو بعد میں بجھا دی گئی۔

    القادر ٹرسٹ کیس،علی ریاض کی بنی گالاکی اراضی نیلام،فرح گوگی کا گاہک نہ آیا

    کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں حادثاتی لینڈنگ کے بعد دوسرے جہاز سے ٹکرایا،کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں حادثاتی لینڈنگ کے بعد دوسرے جہاز سے ٹکرایا۔

    https://x.com/MarioNawfal/status/1955016023217705181

    9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

  • روس میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ

    روس میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ

    روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا، راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔

    علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے کہا کہ طیارے میں 43 مسافر سوار تھے، جن میں پانچ بچے شامل تھے، جبکہ عملے کے چھ افراد بھی موجود تھے طیارے کی تلاش کے لیے تمام ضروری وسائل اور امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ایمرجنسی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد ممکنہ طور پر 40 کے قریب ہو سکتی ہے اس تضاد کے باوجود تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے،تاحال طیارے کی کوئی اطلاع یا ملبہ نہیں مل سکا، اور حکام طیارے کی آخری لوکیشن کے آس پاس کے علاقوں میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاپتہ طیارے کا واقعہ روس میں شہری ہوابازی کے حوالے سے ایک بڑا سانحہ تصور کیا جا رہا ہے۔

  • ایئر انڈیا طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات

    ایئر انڈیا طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات

    12 جون 2025 کو احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز ”AI171“، صرف 98 سیکنڈ کی پرواز کے بعد زمین بوس ہوگئی تھی،بھارت کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) کی ابتدائی 15 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے-

    بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ ہوائی اڈے کی باڑ پھلانگنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 مسافر اور عملہ سمیت زمین پر موجود 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صرف ایک شخص معجزاتی طور پر زندہ بچا،بھارت کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) کی ابتدائی 15 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرِ عام پر آ چکی ہے جس نے حادثے کی وجوہات، جہاز کے تکنیکی ریکارڈ، پرواز کے لمحات، اور پائلٹس کی آخری گفتگو کا تفصیلی جائزہ لیا ہے-

    رپورٹ کے مطابق 1:38PM (انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ ٹائم) پر AI171 نے ٹیک آف کی اجازت حاصل کی،32 سیکنڈ میں طیارہ فضا میں بلند ہو چکا تھا ،4 سیکنڈ بعد جہاز نے زمین سے مکمل علیحدگی حاصل کی،اگلے 3 سیکنڈ میں ایئر اسپید 334 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، اسی وقت دونوں انجن بند ہو گئے،Ram Air Turbine (RAT) خودکار طور پر متحرک ہوئی تاکہ بجلی کی کمی کو پورا کیا جا سکے،مے ڈے کال 1:39 PM پر دی گئی، محض 6 سیکنڈ بعد جہاز زمین پر گر چکا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے سے چند سیکنڈ پہلے دونوں انجنوں کے فیول کٹ آف سوئچز کو ”RUN“ سے ”CUTOFF“ پر منتقل کر دیا گیا، یعنی ایندھن کی فراہمی بند کر دی گئی یہ حرکت جہاز کے بلند ہونے کے محض چند سیکنڈ بعد ہوئی انجن فوراً بند ہو گئے اور طیارہ نیچے گرنے لگا۔

    کاک پٹ وائس ریکارڈر کے مطابق ایک پائلٹ نے دوسرے سے پوچھا کہ ”تم نے فیول کیوں بند کیا؟“ جواب آیا: ”میں نے بند نہیں کیا!،یہ مکالمہ اس قیاس کو تقویت دیتا ہے کہ یا تو ایک پائلٹ نے غلطی سے فیول بند کر دیا یا کسی تکنیکی خرابی کے باعث فیول کٹ آف سوئچز نے خودکار طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔

    تحقیقات کے مطابق RAT یعنی ”Ram Air Turbine“ صرف اس صورت میں متحرک ہوتی ہے جب جہاز کو مکمل برقی یا ہائیڈرولک طاقت سے محرومی کا سامنا ہو۔ RAT کی حرکت نے اس بات کی تصدیق کی کہ جہاز کے دونوں انجن مکمل طور پر بند ہو چکے تھے اور سسٹمز ناکارہ ہو چکے تھے،بعد ازاں پائلٹس نے فیول سوئچز دوبارہ ”RUN“ پر کر دییئ جس سے ایک انجن نے جزوی بحالی کی کوشش کی لیکن وقت کی کمی اور رفتار کے شدید زوال کے باعث طیارہ سنبھالا نہ جا سکا۔

    فیول کٹ آف سوئچز خود بخود ”CUTOFF“ پر کیوں گئے؟کیا کوئی سسٹم گلیچ (glitch) تھا جس نے انجن بند کیے؟ RAT جیسے آخری ہنگامی نظام کا ابتدائی مرحلے میں حرکت کرنا خود ایک خطرے کی علامت ہے اگر ایک پائلٹ نے غلطی سے سوئچ بند کیے، تو دوسرے نے فوری ردعمل کیوں نہ دیا؟تربیت یافتہ پائلٹس کے درمیان اس سطح کی کنفیوژن کیسے ممکن ہوئی؟پائلٹس نے جہاز کے مکمل سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش کی، لیکن وقت اور اونچائی دونوں ان کے خلاف تھے،پرواز سے قبل تمام تکنیکی چیک مکمل تھے-

    تحقیقات کے مطابق صبح 6:40 بجے تکنیکی کلیئرنس دی گئی تھی، پائلٹس نے 6:25 پر بریتھ انالائزر ٹیسٹ پاس کیا،روانگی سے پہلے جہاز میں کوئی میکانیکی خرابی رپورٹ نہیں کی گئی، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ طیارہ پرواز کے لیے تکنیکی لحاظ سے تیار تھا۔

    ایئر انڈیا نے AAIB کی رپورٹ پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ تاحال تحقیقات کے مراحل میں ہے اور وہ مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں بوئنگ اور GE (جنہوں نے انجن فراہم کیے) کو تاحال کوئی حفاظتی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں درج ذیل نتائج اخذ کیے جا سکتے ہیں تکنیکی خرابی کے امکانات موجود ہیں، خاص طور پر اگر فیول سوئچز خودبخود ”CUTOFF“ پر گئے ہوں انسانی غلطی کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سوئچز کی حرکت، کاک پٹ کی کنفیوژن، اور تاخیر سے بحالی کی کوششیں اس طرف اشارہ کرتی ہیں سسٹم ڈیزائن کی پیچیدگی بھی ایک عنصر ہو سکتی ہے اگر پائلٹس حادثاتی طور پر سوئچز بند کر بیٹھے تو یہ ایک ”Human-Machine Interface“ کی ناکامی ہے-

    1AAIB اب مزید تکنیکی اجزاء کا تجزیہ کرے گا، جنہیں حادثے کے مقام سے برآمد کر کے محفوظ کھا گیا ہے کاک پٹ آڈیو، پرواز کے ڈیٹا، اور میکانیکی نظام کی گہرائی سے جانچ کی جائے گی تاکہ اصل وجہ سامنے آ سکےایئر انڈیا کا AI171 طیارہ حادثہ ایک المناک سانحہ ہے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ تکنیکی نظام پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں ابتدائی رپورٹ دونوں پہلوؤں — انسانی اور تکنیکی — کی نشاندہی کرتی ہے، لیکن حتمی ذمہ داری کا تعین مزید تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

  • بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں تباہ

    بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں تباہ

    بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں مختلف حادثات میں گر کر تباہ ہو گئے، جن میں ایک لڑاکا طیارہ بھی شامل تھا۔

    پہلا حادثہ ہریانہ کے قریب پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران امبالا ایئر بیس سے اڑا۔ کچھ وقت بعد، طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق، طیارہ گرنے سے پہلے پائلٹ نے اسے آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی اور پھر طیارے سے کامیابی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پائلٹ کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی فضائیہ نے اس حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ اس کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔

    دوسرا حادثہ مغربی بنگال میں پیش آیا، جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 بگڈوگرا ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام عملہ محفوظ رہا۔یہ دونوں واقعات بھارتی فضائیہ کے لئے ایک سنگین چیلنج کی علامت ہیں، اور ان حادثات کے پس منظر میں تحقیقات جاری ہیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات سے بچا جا سکے۔

    ڈیرہ غازی خان :ادویات اسکینڈل، معطلیوں کی گونج، بڑی مچھلیاں محفوظ؟

    اوچ شریف: ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

  • جب ایک بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا

    جب ایک بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا

    روم سے جرمنی جانے والی ایک پرواز کو ایک بلی نے ’ہائی جیک‘ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق فضائی کمپنی ریان ائیر کا روم سے جرمنی جانے والا بوئنگ 737 طیارہ ایک بلی کے ہاتھوں ’ہائی جیک‘ ہوگیایہ بلی چپکے سے طیارے میں داخل ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں طیارے کو 2 دن تک گراؤنڈ کرنا پڑا اور پرواز 2 دن کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ گزشتہ ہفتے روم سے جرمنی کے لیے پرواز بھرنے والا تھا مگر ٹیک آف سے قبل عملے نے بلی کی میاؤں میاؤں کو سنا جو طیارے میں سے آرہی تھی جب آواز کے مقام کا تعین کرنے کی کوشش کی گئی تو عملے کو طیارے کے متعدد پینلز کو ہٹانا پڑا۔

    پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،وزیراعظم

    آخرکار طیارے کے برقی پینل کے قریب عملے نے بلی کو چھپے ہوئے پایا بلی کی دریافت کے بعد طیارے کے کیبن میں چوہے بلی کی دوڑ کا منظر دیکھنے میں آیاعملے کیجانب سے بلی کو پکڑنے کی متعدد کوششیں کی گئیں مگر ناکامی کا سامنا ہوا جس کے پرواز کو حفاظتی وجوہات کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

    ترک صدر کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو

    2 دن تک عملے کی جانب سے طیارے کے پینلز کو ہٹا کر بلی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ طیارے کے مختلف مقامات پر فرار ہوتی رہی اور اسے ڈھونڈنا ہی مسئلہ بن گیا2 دن بعد جاکر طیارے کا عملہ اس ”ہائی جیکر“ بلی کو نکالنے میں کامیاب ہوا اور طیارے کی سیڑھی پر چھوڑ دیا جہاں سے وہ اسطرح چہل قدمی کرتے ہوئے چلی گئی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تاہم یہ دلچسپ واقعہ طیارے میں سفر کرنے وا لے مسافروں کے لیے زحمت کا باعث بنا جن کو سفر کے لیے 2 دن تک انتظار کرنا پڑا۔

    ترک صدر کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو

  • تباہ ہونے والا چھوٹا امریکی طیارہ جمے ہوئے سمندر میں مل گیا

    تباہ ہونے والا چھوٹا امریکی طیارہ جمے ہوئے سمندر میں مل گیا

    نوم:بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا جو اب تباہ کن حالت میں جمے ہوئے سمندر میں مل گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے الاسکا کے شہر نوم کی طرف جانے والا چھوٹا امریکی طیارہ سیسنا 208B گرینڈ سمندری برف پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے، یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سالوں میں ہوائی جہاز کے سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان مائیک سالر نو نے بتایا کہ جب انہیں لاپتہ طیارے کا ملبہ ملا اس وقت ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کی تلاش میں مصروفِ عمل تھیں، اس کے بعد دو ریسکیو تیراکوں کو طیارے کے جائزے کے لیے نیچے اتارا گیا، کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں 2 ٹکروں میں طیارہ برف پر بکھرا ہوا ملبہ دکھایا گیا۔

    مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو زرداری

    واضح رہے کہ پرواز نمبر 445 نے 2 بج کر 37 منٹ (2:37pm) پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا جسے آخری بار نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں 3 بجکر 16 منٹ (3:16pm) پر ریڈار پر دیکھا گیا تھا طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد شام 4 بجے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی جانب سے طیارے کی تلاش اور مسافروں کو بچانے کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں۔

    حکومت سندھ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین چلانے کیلئے تیار

    اس سلسلے میں نوم فائر ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ماؤنٹین کے زمینی عملے نے بھی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے گو کہ موسم کی خرابی اور کم مرئیت (Low visibility) کی وجہ سے فضائی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی حکام کا کہنا تھا کہ علاقے کا موسم شدید خرا ب تھا جس کے باعث لاپتہ طیارے لہ تلاش میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی، زمین پر تلاش کرنے والی ٹیمیں سنو مشینوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں، سمندری برف کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے بچاؤ عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی