فیصل آباد : دبئی جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے قبل رن وے پر حادثہ پیش آیا ہے
ٹیک آف کے دوران طیارے کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کی ایمرجنسی بریک لگا دی، ایمرجنسی بریک سے بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائرز کی ہوا نکل گئی، پرواز نمبر پی کے 223 میں سوار 145 مسافر اور عملہ محفوظ رہا، واقعہ کے بعد مسافروں کو گھر اور ہوٹل بھیج دیا گیا، اب پرواز آج جمعہ کو دبئی روانہ ہو گی،واقعہ گزشتہ شب پیش آیا
کیلیفورنیا کے ہوائی اڈے کے قریب دوسری جنگ عظیم کے دور کا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک ہو گئےہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو افراد جو دوسری جنگ عظیم کے تاریخی طیارے میں سوار تھے اس وقت ہلاک ہو گئے جب یہ طیارہ جنوبی کیلیفورنیا کے چینو ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔چینو ویلی فائر ڈسٹرکٹ کے بٹالین چیف برائن ٹرنر نے میڈیا کو بتایا کہ نجی لاک ہیڈ L12 طیارہ رن وے سے تقریباً 200 گز دور گھاس کے میدان میں گر کر تباہ ہوا، فوری طور پر ہلاک ہونے والے مسافروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ٹرنر نے کہا کہ یہ بتانا ابھی قبل از وقت ہے کہ طیارہ کیسے گرا، لیکن اس میں آگ لگی تھی۔
کیلی فورنیا میں یانکس ایئر میوزیم نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اس کا ایک طیارہ مہلک حادثے میں حادثے میں تباہ ہو گیا ہے،اس وقت ہم مقامی حکام اور ایف اے اے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔میوزیم اگلے نوٹس تک بند رہے گا ،طیارہ حادثے کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کر رہے ہیں.
ملاوی: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ دوران پرواز لاپتا ہوگیا۔
باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں، نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ اڑان کےکچھ دیربعد ریڈار سے غائب ہوا، ایئرفورس کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا۔
ملاوی کے صدر نے طیارے کو ڈھونڈنے کے احکامات جاری کردیے ہیں،واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔
بھارتی فضائیہ کا جدید ترین سخوئی 30 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے
بھارتی فضائیہ کا طیارہ مہاراشٹر کے علاقے ناشک میں گر کر تبا ہ ہوا ہے، اطلاع پر حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، طیارہ گرنے سے طیارے کو آگ لگ گئی،بھارتی ایئر فورس کے مطابق تباہ ہونے والے سخوئی 30 کا پائلٹ محفوظ ہے
ناسک رینج کے اسپیشل انسپکٹر جنرل ڈی آر کرالے کا کہنا ہے کہ سخوئی طیارے کے پائلٹ اور کو پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے ہیں طیارہ شیرگاؤں کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ ونگ کمانڈر بوکل اور اس کا دوسرا کمانڈر بسواس اڑا رہا تھا۔ ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ انہیں ایچ اے ایل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ طیارے کے پرزے 500 میٹر کے دائرے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ، ایچ اے ایل سیکورٹی اور ایچ اے ایل ٹیکنیکل یونٹ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
سخوئی 30 جیٹ کی خصوصیات
روسی سخوئی SU-30 MKI کو ہندوستانی فضائیہ کا سب سے طاقتور طیارہ مانا جاتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے پاس 272 فعال Sukhoi Su-30 MKIs ہیں، اس طیارے میں دو انجن اور دو پائلٹوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ان میں سے کچھ طیاروں کو سپرسونک میزائل برہموس لانچ کرنے کے لیے بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔سخوئی طیارہ 3,000 کلومیٹر تک حملہ کر سکتا ہے، جب کہ اس کی کروز رینج 3,200 کلومیٹر تک ہے وزن میں بھاری ہونے کے باوجود یہ لڑاکا طیارہ اپنی تیز رفتاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ طیارہ 2100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان میں پرواز کر سکتا ہے۔
دوسری جانب تکنیکی مسائل کے باعث بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے ہیں، 12مارچ کو تیجا جنگی جہاز بھاتی ریاست راجستھان کے علاقے میں جاری بھارت شکتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا،حادثے بارے ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیجا طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی۔ حال ہی میں کچھ ممامک کی جانب سے بھارت کو پرانی جہازوں کی مشینری پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنے کا بھی کہا گیاہے، جہازکے زیادہ وزن کی وجہ سے زیادہ ایئرسپیڈ حاصل کرنا ناممکن ہے اورجہاز کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمر کی قابلیت بھی مشکوک ہے،جہازکے ایئر فریم کی ساخت اوربناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں،جہاز میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید ویپن سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، طیارہ ترکی میں فنی خرابی کا شکار ہو گیا تھا
پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ دو دن قبل استنبول میں فنی خرابی کا شکار ہو گیا تھا، طیارے نے اسلام آباد کے لئے اڑان بھرنی تھی تا ہم رن وے پر کپتان کو انکشاف ہوا کہ طیارے میں کوئی فنی خرابی ہے اور وہ اڑان نہیں بھر سکتا،جس کے بعد پی آئی اے کے انجینئرز کی ٹیم گزشتہ روز استنبول پہنچی اور پی آئی اے انجینئرز نے طیارے کے لینڈنگ گیئر کی خرابی دور کردی
طیارہ پرواز پی کے 706 مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا اور آج صبح سوا 9 بجے منزل پر پہنچ گیا ہے.
پی آئی اے کے طیاروں میں فنی خرابی کا ہونا معمول بنتا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں سعودی عرب میں بھی ایک طیارہ خراب ہو گیا تھا،علاوہ ازیں 11 مارچ کی شب پشاور سے ابوظہبی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نے شہر قائد کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی
ماسکو: روسی فوج کا مال بردار طیارہ انجن میں آگ لگنے کے باعث ہچکولے کھاتے ہوا زمین بوس ہوگیا اور جہاز میں موجود تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی: روسی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مال بردار فوجی طیارے نے آئیون وہ کے علاقے سے پرواز بھری تھی۔ جہاز میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھےجس مقام پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا وہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک ہے تاہم روسی فوج نے اس حادثے میں دہشت گردی یا یوکرینی فوج کی کارروائی کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔
پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں ہی طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی اور پھر طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر سرچ ٹیم کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا گیا سرچ ٹیم کو روسی فوج کے طیارے کا جلا ہوا ملبہ ایک میدانی سے علاقے سے مل گیا۔ طیارے کے ملبے سے 15 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، آئے روز طیاروں کا خراب ہونا معمول بن گیا، ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ پیش آیا ہے، دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جسکی وجہ سے جہاز کو پچاس منٹ بعد واپس اتار لیا گیا
پی آئی اے کی پرواز پی کے 288 پہلے ہی تاخیر کا شکار تھی، اپنے وقت سے ایک گھنٹہ بیس منٹ لیٹ پرواز نے اڑان بھری، اور دوحہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی، روانگی کے کچھ دیر بعد طیارے میں فنی خرابی سامنے آئی،پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور اسکی ہدایت پر فضا میں کئی چکر کاٹنے کے بعد پرواز نے دوبارہ دوحہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی،اس دوران مسافر جہاز کے اندر موجود رہے، انجینئرز نے فنی خرابی دور کی اور 2 گھنٹے بعد پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جو رات گئے اسلام آباد پہنچ چکی ہے
رواں ہفتے کے دوران پی آئی اے کے دو طیارے سعودی عرب میں فنی خرابی کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک بوئنگ 777 طیارہ گزشتہ کئی دن سے مسقط ایئر پورٹ پر خراب کھڑا ہے،
امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرا،طیارہ موبائل ہوم پارک میں گرا ، طیارہ گرنے کے بعد اسے آگ لگ گئی، آگ نے قریبی گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، طیارے کے حادثے میں فوری طور پر اموات کا پتہ نہیں چل سکا تا ہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی موت ہو گئی ہو گی،
We’re on scene of a small plane crash at a mobile home park south of Clearwater Mall. Multiple mobile homes have caught fire. Firefighters from multiple jurisdictions are on scene. pic.twitter.com/1vBLnTnY8R
— Clearwater Fire & Rescue Department (@clearwaterfire) February 2, 2024
طیارہ گرنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، اور آگ بجھائی،طیارہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں طیارے کو مکمل طور پر تباہ دیکھا گیا ہے،حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کے پائلٹ نے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد قریب موجود ائیرپورٹ پر مے ڈے کال دی، اس وقت طیارہ رن وے سے 3 میل دوری پر تھا جہاں موبائل ہوم پارک واقع ہے،حکام کے مطابق طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے کی وجہ سے متعدد لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے
ائیرسیال کے طیارے میں دوران پرواز آگ کا الارم بج اٹھا
پرواز پی ایف 736 نے لاہور سے مسقط کیلئے اڑان بھری تو کاک پٹ میں الارم بج اٹھے ،طیارے کے کپتان نے فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا،طیارے کو بحفاظت واپس لاہور ائیر پورٹ اتار لیا گیا ،طیارے میں آگ کے الارم بجے کی وجہ تلاش کی جارہی ہے .اے 320 طیارے میں اڑھائی سو سے زائد مسافر سوار تھے ۔ آگ کا الارم بجنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا،
ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر رن وے پر جاپانی ایئر لائن کے طیارے کو آگ لگ ئی
جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ منگل کی شام ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر رن وے پر اترتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سامنے آنی والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی کھڑکیوں اور اسکے نیچے سے آگ کے شعلے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہو سکتا ہے طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرایا ہو جس کی وجہ سے آگ لگی ہو، طیارے میں مسافر بھی موجود ہیںَ، JAL 516 طیارے نے ہوکائیڈو سے اڑان بھری تھی۔جاپانی ایئر لائن کے جہاز میں 379 افراد سوار ہیں،
لوگوں کو جہاز سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جہاز سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں، ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ طیارے کو میرے سامنے آگ لگی،بعد میں ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھا رہا ہے، حادثے میں کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو اتار لیا گیا ہے، واقعہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا یا ائیر ٹریفک کنٹرول اس کا ذمہ دار ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرایا، جس کے بعد طیارے کو آگ لگی، کوسٹ گارڈ کا طیارہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گیا، کوسٹ گارڈ کے طیارے میں اسوقت کوئی سوار نہیں تھا،
برطانوی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے جس طیارے سے ٹکرایا وہ زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر جا رہا تھا،طیارے میں آگ لگنے کی بعد ریسکیو حکام فوری ایئر پورٹ پہنچے ہیں،ہوائی جہاز آگ لگنے سے مکمل تباہ ہو گیا ہے،
جاپانی طیارے کی کوسٹ گارڈ کے طیارے کو ٹکر سے آتشزدگی کا واقعہ،پانچ افراد کی موت جاپان ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام 379 افراد، 367 مسافروں بشمول 8 بچوں اور عملے کے 12 ارکان کو نکال لیا گیا۔جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔جس میں سے کپتان زخمی ہو کر باہر نکل گیا۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں سوار عملے کے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے
واقعہ کے بعد ایئر پورٹ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے،تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،جاپانی ایئر لائن کی پرواز 516 جو شمالی جاپانی شہر ساپورو سے آرہی تھی شام 5 بج کر 47 منٹ مقامی وقت پر ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی،
این ایچ کے ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جاپان ایئر لائنز کی پرواز JAL-516 کے تمام مسافر، جن میں کل 379 افراد تھے، طیارے کے مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آنے سے پہلے ہی بحفاظت باہر نکل گئے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اس کے طیارے کا پائلٹ نکل گیا تھا وہ زخمی ہے تا ہم عملے کے دیگر پانچ دیگر ارکان کی موت ہو گئی ہے،
کیبن دھویں سے بھر گیا، ایسے لگا جیسے جہنم کا دھواں چھلک رہا تھا،جاپانی ایئر لائن کے طیارے میں سوار مسافر کی گفتگو
سویڈن کے 17 سالہ اینٹون ڈیبی، جو جاپان ایئر لائنز کے طیارے میں مسافر تھے، نے سویڈش اخبار کو بتایا کہ "کچھ ہی منٹوں میں پورا کیبن دھویں سے بھر گیا تھا اس دوران ہم نے خود کو فرش پر گرا دیا، پھر ہنگامی دروازے کھولے گئے اور ہم نے چھلانگیں لگائیں،کیبن میں دھواں جہنم کی طرح چھلک رہا تھا۔ہر طرف طیارے میں افرا تفری تھی،