Baaghi TV

Tag: عامر خان

  • گرے بال اور بڑھی داڑھی، عامر خان بولے 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں

    گرے بال اور بڑھی داڑھی، عامر خان بولے 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں

    بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی فیملی پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ڈیڑھ سال سے اداکاری سے زرا وقفہ لئے ہوئے ہیں. اداکار نے حال ہی میں دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی. عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کسی ایونٹ میں اگر شرکت کی تو یہ حالیہ ایونٹ تھا. اس تقریب کے دوران عامر خان نے کہا کہ وہ 35 سال سے مکمل طور پر کام پر توجہ دے رہے ہیں لیکن اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کےلئے ان پر توجہ دینے کےلئے کام سےتھوڑا وقفہ لینا چاہتے ہیں. عامر خان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے عامر خان گرے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی میں نظر آرہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب میں بطور اداکار کوئی فلم کرتا ہوں تو اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ

    نہیں ہوتا۔ اب جو میں فلم کرنے جا رہا ہوں اسکا اسکرپٹ بہت شاندار ہے، کہانی بھی کافی اچھی اور روٹین سے ہٹ کر ہے لیکن مجھے پھر بھی لگتا ہے کہ فیملی کو وقت دینا چاہیے . انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک میں کوئی کام نہیں کروں گا . 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا اگلہ پراجیکٹ بطور اداکار نہیں پرڈیوسر ہو گا .
    یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جب فلاپ ہوئی تو انہیں بہت بڑا دھچکا لگا.

  • عامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک ، ہستپال میں داخل

    عامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک ، ہستپال میں داخل

    بالی وڈ اداکار عامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک آگیا ہے عامر خان اور ان کی والدہ دیوالنی منانے پنچگی میں گئے تھے وہاں اداکار کی ماں کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال لے گئے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عامر خان تب سے اپنی ماں کے ساتھ ہیں جب سے وہ ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں. کہا جا رہا ہےکہ اب عامر خان کی والدہ کی صحت میں بہتری آرہی ہے . یہ اطلاعات ہیں عامر خان کی فیملی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس واقعے کے بارے میں کچھ بھی منظر عام پر نہ آئے۔یاد رہے کہ عامر آخری بار کرینہ کپور خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے۔ فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اس نے باکس آفس پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹام ہینکس کے فاریسٹ

    گمپ کا ریمیک بنانے کے باوجود یہ سنیما سے محبت کرنے والوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ بائیکاٹ کے رجحان اور کینسل کلچر نے فلم کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ باکس آفس پر فلم کے فلاپ ہونے کے بعد یہ افواہ تھی کہ عامر کے ڈائریکٹر ادویت چندن کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ حال ہی میں چندن نے انسٹاگرام پر عامر خان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرکے لکھا، "دوستوں ان تمام لوگوں کے لیے جو عامر صاحب اور میرے درمیان ٹوٹ پھوٹ کی بات کر رہے ہیں، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور بہت اچھے دوست ہیں .

  • عامر خان سے کرن جوہر تک، بالی وڈ کی 7 مشہور شخصیات جنہوں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    عامر خان سے کرن جوہر تک، بالی وڈ کی 7 مشہور شخصیات جنہوں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    بالی وڈ کی مشہور شخصیات روزانہ کی بنیاد پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اکثرو بیش تر ان کو بری طرح سے نہ صرف ٹرول کیا جاتا ہے بلکہ ان کے لئے بدترین ٹرینڈز چلانے کے علاوہ بد ترین زبان بھی استعمال کی جا تی ہے یہی وجہ ہےکہ بہت ساری سلیبرٹیز سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے پرہیز کرتی ہیں. کرن جوہر جو کہ بہت ہی بری طرح‌سے ٹرول ہوتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر چھوڑ دیا ہے. ان سے قبل بھی بالی وڈ کی کچھ سیلبرٹیز ایسا کر چکی ہیں جن میں عامر خان، سوناکشی سنہا و دیگر کے نام قابل زکر ہیں جنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا تھا۔ ہم یہاں زکر کررہے ہیں ان مشہور

    شخصیات کا جنہوں نے ماضی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا.کرن جوہر نے ہر وقت بری طرح‌ٹرول ہونے پر ٹویٹر چھوڑا ہے جبکہ سوناکشی سنہا نے 2020 میں نفرت سے دور رہنے اور خصوصی طور سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا. اسی طرح سے عامر خان نے 2021 میں اپنی سالگرہ منانے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور خود کو اپنے فن کے لیے وقف رکھنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح سے ثاقب سلیم،ششانک کھیتان، ظہیر اقبال،آیوش شرما نے بھی ٹوئٹر چھوڑ دیا.

  • لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد امر خان نے ہمت نہیں ہاری اب وہ ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک میں نظر آئیں گے

    لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد امر خان نے ہمت نہیں ہاری اب وہ ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک میں نظر آئیں گے

    مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم لال سنگھ چڈھا تو باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہ کر سکی ، عامر خان ایک صدمے کی حالت میں ضرور رہے ہیں، اس فلم سے عامر خان کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور کو بھی کافی توقعات وابستہ تھیں. لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ہندی میں ری میک تھی . فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اس کے بعد عامر خان نے لیا مختصر وقفہ اور پہنچے امریکہ .تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ عامر خان جلد ہی ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک پر کام شروع کرنے والے ہیں. ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر اس بار ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک پر کام کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری 2023 میں شروع ہوگی اور اس کی

    ڈائریکشن آر ایس پرسنا کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور شنکر، احسان، لوائے موسیقی ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ کیمپیونس ایک کامیڈی ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری جیویر فیسر نے کی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں جیویر گوٹیریز، جوآن مارگلو، ایتھینا ماٹا، لوئیسا گاواسا، ڈینیئل فریئر اور اٹزیار کاسترو نے اداکاری کی تھی۔ہسپانوی فلم مبینہ طور پر ایک متکبر، شرابی کوچ کی زندگی کی پیروی کرتی ہے، جو ذہنی طور پر معذور افراد کی ایک ٹیم کو تربیت دیتا ہے۔

  • عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی

    عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی ایرا خان ان سٹار کڈز میں سے ایک ہیں جو شوبز سے دور رہتے ہیں۔ایرا نے تاحال بالی وڈ میں قدم نہیں رکھا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتی بھی نہیں ہیں. ایرا بالی وڈ میں نہیں ہیں‌لیکن اس کے باوجود وہ سرخیوں میں رہتی ہیں خاص کر فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے ساتھ دوستی کی وجہ سے. ایرا اور نوپور شیکھرے نے اپنی دوستی کو منگنی میں بدل لیا ہے جی ہوں دونوں‌ کی منگنی ہو گئی ہے اور منگنی کا اعلان خود ایرا خان نے ایک خوبصورت وڈیو کے ساتھ کیا. نوپور شیکھرے نے آئرن مین اٹلی کے مشہور شو میں

    حصہ لینے کے دوران اپنی ایرا کو پرپوز کیا۔ ایرا خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نوپور شیکھرے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ایرا کو انگوٹھی کےساتھ پرپوز کیا، جس کے بعد دونوں نے ‘ہاں’ کہا۔ایرا خان کی اس وڈیو کے بعد بالی وڈ کے سٹارز ایرا کو مبارکباد دے رہے ہیں. جوڑے اپنی منگنی کا تو اعلان کر دیا ہے تاہم شادی کب ہو گی اس حوالے سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا. ایرا نوپور شیکھرے کی شادی کی خبریں ایک عرصے سے گردش کررہی ہیں لیکن عامر خان نے کبھی اس معاملے پر بات نہیں کی نہ ہی انہوں‌ نے اپنی بیٹی کی منگنی کا خود سے اعلان کیا.یاد رہے کہ ایرا خان عامر خان اور رینا دتہ کی اکلوتی بیٹی ہیں.

  • عامر خان کے بھائی فیصل خان نے انکی فلم لال سنگھ چڈھا کو دھو ڈالا

    عامر خان کے بھائی فیصل خان نے انکی فلم لال سنگھ چڈھا کو دھو ڈالا

    عامر خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی اداکاری ہو یا ان کی فلمیں مداح ان کے بارے میں ہر چیز کو پسند کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کی اگلی ریلیز کے منتظر رہتے ہیں۔ عامر خان کی اس سال فلم ریلیز ہوئی لال سنگھ چڈھا جو باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی اس چیز نے لگایا عامر خان کو ایک بہت بڑا دھچکا. عامر خان کو ان کے بھائی فیصل خان نے بھی لگایا ہے ایک دھچکا یہ کہہ کر کہ فلم لال سنگھ چڈھا اچھی نہیں تھی عامر خان کو کوئی بہتر سکرپٹ انتخاب کرنا چاہیے تھا. فیصل خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس

    میں انہوں نے ہا کہ انہوں نے لال سنگھ چڈھا کو فوری طور پر نہیں دیکھا تھا لیکن انہوں نے اس فلم کو دیکھا ضرور ، جب دیکھا تو انہیں فلم پوری طرح سے اچھی نہیں لگی بلکہ کچھ کچھ حصے پسند آئے . فیصل خان نے کہا کہ عامر کو ایک بہتر اسکرپٹ کا انتخاب کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ 4 سال بعد کوئی فلم لے کر آرہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان سے ان کے مداح اچھے کام اور اچھے سکرپٹ کی توقع کرتے ہیں اسلئے سکرپٹ بہتر ہونا چاہیے. ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم دونوں بھائی مختلف مواقعوں پر ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ملاتے ہیں مبارکباد بھی دیتے ہیں تاہم ہم دونوں ہی اپنی زندگیوں میں بہت مصروف ہیں.

  • بگ باس 16 کو عامر خان کے بھائی فیصل خان نے کیوں ٹھکرا دیا؟

    بگ باس 16 کو عامر خان کے بھائی فیصل خان نے کیوں ٹھکرا دیا؟

    بالی وڈ اداکار عامر کے بھائی فیصل خان جنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ” مدہوش” سے کیا تھا اس فلم کے گیت بہت پسند کئے گئے تھے لیکن فیصل خان بطو ہیرو شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے. اس کے بعد ان کے کیرئیر کی بڑی فلم ” میلہ” ہے جس میں ان کے ساتھ عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ تھیں یہ فلم بھی باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی. فیصل خان نے بالی وڈ میں زیادہ کام نہیں‌کیا. وہ کافی برسوں سے منظر سے غائب ہیں. حال میں خبریں آئیں کہ فیصل خان کو بگ باس 16 آفر کیا گیا ہے لیکن اب یہ بھی خبریں سامنے

    آئی ہیں کہ فیصل خان اس شو کا حصہ نہیں بنیں گے اور فیصل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس شو کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بگ باس بہت اچھا پلیٹ فارم ہے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کےلئے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ میں اس کھیل کے لئے فٹ ہوں، مجھے پیسوں کی ضرورت تو ہے نہیں اسلئے کیوں میں اس پنجرے میں بند ہوجائوں ؟ آپ بتائیں کس کو پنجرے میں رہنا پسند ہے ، ہر کوئی آزاد زندگی پسند کرتا ہے اور اسی میں مزا ہے.فیصل خان نے مزید کہا کہ پنجرے میں بند ہونے کا کوئی مزہ نہیں اور انکشاف کیا کہ وہ ایک بار عامر خان کے گھر میں قید ہو چکے ہیں اور دوبارہ پنجرے میں بند ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ میں آزاد رہنا چاہتا ہوں اور پانی کی طرح بہنا چاہتا ہوں.

  • لال سنگھ چڈھا اب نیٹ‌فلیکس پر

    لال سنگھ چڈھا اب نیٹ‌فلیکس پر

    لال سنگھ چڈھا جس سے عامر خان کو بے انتہا امیدیں وابستہ تھیں ہندوستان میں یہ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی، ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ریلیز ہوئی. ہندوستان میں تو یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ کی نذر ہوئی گئی لیکن دنیا کے دیگر ملکوں میں اس فلم نے اچھا بزنس کیا. فلم بنیادی طور پر ہالی وڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ری میک ہے. جنہوں نے فلم دیکھی ہے ان کا ماننا ہےکہ فلم اس معیار کی نہیں تھی جس کی توقع کی جا رہی تھی. کہا جاتا ہے کہ فلم پر سب سے زیادہ بائیکاٹ ٹرینڈ اثر انداز ہوا ہندوستانی سینما گھروں کے بعد اب لال سنگھ چڈھا نیٹ فلیکس پر بھی دستیاب ہو گی. نیٹ‌فلیکس پر چونکہ آج کل فلمیں دیکھنے کا خاصا رواج ہے اس لئے اب اس فلم کو اس پلیٹ‌فارم پر ریلیز کرنے

    کا پلان بنایا گیا ہے. فلم آرگنائزر کا خیال ہے کہ انڈین باکس آفس پر ناکامی کے بعد فلم کو جلد از جلد اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کردینا چاہئے تاکہ مزید خسارے سے بچا جاسکے۔عامر خان اس فلم کے فلاپ ہونے پر کافی رنجیدہ ہیں اور ان کو خاصا نقصان بھی ہوا ہے. عامر خان نے فلم دیکھنے کےلئے ٹام ہینکس تک کو دعوت دی تھی اور پرموشنز بھی جم کر کیں تھیں لیکن فلم ہندوستان میں اچھا بزنس نہ کر سکی. تاہم اب اسے نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جا رہا ہے.

  • عامر خان مایوس،  فلم مغل میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    عامر خان مایوس، فلم مغل میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کا ری میک لال سنگھ چڈھا کو شائقین نے رد کر دیا ہے عامر خان فلم کی ناکامی پر کافی دل شکستہ ہیں۔ وہ کسی بھی فلم کو سائن کرنے سے کترا رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلم مغل میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم ساز بھوشن کمار نے جب یہ فلم بنانے کا اعلان کیا تو انہوں نے عامر خان سے رابطہ کیا عامر خان نے فلم کی کہانی اور آئیڈیا بے حد پسند کیا اور فلم کرنے کی حامی بھر لی۔ اس کردار کو پہلے اکشے کمار کو آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا کہا جا رہا ہے کہ عامر خان نے کہا تھا کہ مغل فلم لال

    سنگھ چڈھا کے بعد کروں گا لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ عامر خان نے فلم کو کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کے انکار کی وجہ لال سنگھ چڈھا کی ناکامی ہے جس پر عامر خان کافی افسردہ ہیں۔ بھوشن کمار اب اس فلم میں کس ہیرو کو لیں گے یا عامر خان کو ہی منانے کی کوشش کریں گے اس ھوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ یاد رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ اس فلم کا بائیکاٹ بھی تھا، عامر خان فلم کی ناکامی پر کافی رنجیدہ ہیں ان کو بہت امید تھی کہ فلم کو پسند کیا جائیگا لیکن ایسا نہ ہو سکا.

  • لال سنگھ چڈھا کے 100 کروڑ

    لال سنگھ چڈھا کے 100 کروڑ

    عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم جس کا بائیکاٹ بھی کیا گیا تھا اس نے زیادہ کامیابی تو ھاصل نہیں کی نہ ہی شائقین کو زیادہ متاثر کر سکی ہے لیکن بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں جہاں جہاں ریلیز ہوئی وہاں سے پہلے دس دنوں میں مجموعی طور پر 100 کروڑ کما چکی ہے.عامر خان کو لال سنگھ چڈھا کے نہ چلنے کا شائقین کو متاثر نہ کرنے کا ایک بہت بڑا دھچکا لگا ہے. کرینہ کپور بھی کافی پریشان ہیں. عامر خان کی فلم کی ریلیز سے قبل بڑے پیمانے پر اس فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا اور بہت سارے لوگوں نے اس فلم کا بائیکاٹ کیا. اس فلم کے ساتھ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن بھی ریلیز ہوئی تھی اس کے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ فلم اچھا بزنس نہ کر سکی. فلم لال سنگھ چڈھا ہالی وڈ فلم

    فارسٹ گمپ کا ری میک ہے کہا جا رہا ہے کہ فلم دیکھنے والوں نے کہانی پر کافی سوالات اٹھائے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم فارسٹ گمپ کی سٹوری کے ساتھ انصاف نہیں کر سکی. یاد رہے کہ عامر خان نے لال سنگھ چڈھا دیکھنے کےلئے ہالی وڈ کے اداکار ٹام ہینکس کو بھی دعوت دی تھی ان کی طرف سے تو کوئی جواب نہیں آیا تھا، جب عامر خان نے شاہ رخ خان کو فلم دکھائی تھی انہوں نے بہت تعریف کی تھی لیکن فلم شائقین کو متاثر نہ کر سکی ، اب کہا جا رہا ہے کہ بھارت سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں فلم ریلیز ہوئی ہے مجموعی طور پر سو کروڑ کما چکی ہے.