Baaghi TV

Tag: عامر خان

  • لال سنگھ چڈھا کے  ڈسٹری بیوٹر نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصانات سے دوچار ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا

    لال سنگھ چڈھا کے ڈسٹری بیوٹر نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصانات سے دوچار ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جس کی ریلیز سے قبل بھرپور پرموشن کی گئی. فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈز تک چلائے گئے. عامر خان کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ تھیں کہا جا رہا ہے کہ فلم نے شائقین کو مایوس کیا ہے. فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی اور کہا جا رہا ہے ابھی تک فلم صرف 37 کروڑ روپے کما پائی ہے. کہا جا رہا ہے فلم لال سنگھ چڈھا عامر خان کے کیرئیر کی ان فلموں میں سے ایک ہے جس نے بہت ہی کم بزنس کیا ہے. خبریں یہی ہیں کہ فلم مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس فلم کے ڈسٹری بیوٹرز کو بہت زیادہ نقصان بھی ہوا ہے لیکن اس فلم کے ڈسٹری بیوٹر نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصانات سے دوچار ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا

    ہے ای ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فلم اس طرح سے نہیں چلی جس طر‌ح سے سوچا جا رہا تھا لیکن اس سے اس طرح کے اندازے لگانا کہ ڈسٹری بیوٹرز کو بہت بڑا نقصان ہو گیا ہے یہ غلط ہے.یوں لال سنگھ چڈھا کے ڈسٹری بیوٹر نے ایسی خبروں کو رد کر دیا ہے جن کے مطابق فلم فلاپ گئی ہے یا بہت زیادہ بزنس نہیں‌کر سکی. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ عامر خان فلم کے حوصلہ افزا بزنس نہ ہونے پر صدمے کا شکار ہیں اور انہیں ایک بڑا دھچکا بھی لگا ہے جیسا کہ انہوں نے اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ اگر شائقین نے فلم کو پسند نہ کیا تو انہیں بہت برا لگے گا.

  • دل چاہتا ہے میرے دل کے قریب ہے پرینی زنٹا کا فلم کے 21 سال ہونے پر سوشل میڈیا نوٹ

    دل چاہتا ہے میرے دل کے قریب ہے پرینی زنٹا کا فلم کے 21 سال ہونے پر سوشل میڈیا نوٹ

    فرحان اختر کی ڈائریکشن میں‌ بننے وال فلم دل چاہتا ہے کو آج اکیس برس ہو گئے ہیں اکیس برس پہلے یہ سینما گھروں‌کی زینت بنی اور آج تک اسکی پذیرائی میں‌کمی نہیں‌آئی. فلم کے اکیس سال پورے ہونے پر فلم میں‌اہم کردار کرنے والی پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ لکھا ” یہ فلم میرے دل کے ہمیشہ ہی قریب رہے گی یہ فلم میرے دل میں خصوصی جگہ رکھتی ہے، کاسٹ اور کرو سب کا شکریہ جن کی وجہ سے ایک بہترین فلم بننے میں‌مدد ملی. پریتی زنٹا کی اس پوسٹ کے نیچے سٹارز اور مداحوں نے کمنٹس کئے ایک مداح نے لکھا کہ "21 سال بعد بھی یہ فلم ہمیں پسند ہے ، یہ آئی کونک فلم ہے۔ ایک اور مداح نے کہا آپ نے فلم میں

    بہت اچھی اداکاری کی تھی. یاد رہے کہ پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعا ت 1998 میں منی رتنم کی فلم ‘دل سے’ کی۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر کے لئے بہترین ڈیبو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازاگیا. فلم میں پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کے مقابلے میں‌کام کیا اس بعد انہوں نے تقریبا تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا. پریتی زنٹا کا شمار ان خوش نصیب اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جن کو تینوں خانز شاہ رخ خان ، عامر خان ، سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسرآیا یہاں تک کہ پریتی زنٹا نے سیف علی خان کے ساتھ بھی کام کیا.

  • عامر خان اور اکشے کھنہ ”دل چاہتا ہے” کےلئے پہلی چوائس نہیں تھے

    عامر خان اور اکشے کھنہ ”دل چاہتا ہے” کےلئے پہلی چوائس نہیں تھے

    بالی وڈ فلم ”دل چاہتا ہے” کی ریلیز کو 21 برس ہو گئے ہیں اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پرانی وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ "وہ فلم جس نے یہ سب شروع کیا، آج 21 سال کی ہو گئی ہے۔ کاسٹ اور عملے کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر یقین کیا، ناظرین کا بھی شکریہ جنہوں‌نے اس فلم کو اتنا پیار دیا.
    فرحان اختر نے اس فلم سے اپنے ڈائریکشن کیرئیر کی شروعات کی، فلم کی کاسٹ میں پریتی زنٹا، عامر خان، سیف علی خان، اکشے کھنہ، ڈمپل کپاڈیہ، اور سونالی کلکرنی و دیگر شامل تھے. 2001 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں فلم

    کی کاسٹ نے بہترین اداکاری کی. عامر خان، اکشے کھنہ اور سیف علی خان کی جوڑی نے شائقین کے دل موہ لئے اُس سال کی یہ بہترین فلم بھی قرار پائی ان تینوں کی جوڑی کا سحر آج تک برقرار ہے. کہا جاتا ہے کہ عامر خان فلم میں اکاش ملہوترا کے کردار کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے، اسی طرح سے سیف علی خان بھی سمیر کے کردار کے لیے پہلی چوائس نہیں تھے.نہ صرف فلم بلکہ اس کا میوزک بھی اُس دور میں‌بہت کامیاب ہوا تھا،پریتی زنٹا کی خوبصورت اداکاری نے شائقین کا دل موہ لیا تھا.یاد رہے کہ فرحان اختر جاوید اختر کے بیٹے ہیں ان کی بہن زویا اختر بھی ہدایتکارہ ہیں.دونوں کی کام کو بالی وڈ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ کے تمام بڑے سٹارز ان کی ڈائریکشن میں کام کرنا چاہتے ہیں.

  • عامر خان  نے اپنے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟

    عامر خان نے اپنے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟

    بالی وڈ کے پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جو کہ 11 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کا شائقین کو بے چینی سے جہاں انتظار ہے وہیں ایک طبقہ ایسا ہے جس نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے عامر خان اس وجہ سے کافی پریشان ہیں. عامر خان نے اپنی فلم کی پرموشنز کے دوران معافی مانگ لی ہے انہوں نے کہا کہ ” اگر میں نے کسی کا دل دکھایا ہے اپنی کسی بات کی وجہ سے تو میں معافی مانگتا ہوں. میں ان سب کی بھی عزت کرتا ہوں جو یہ فلم نہیں دیکھنا چاہتے
    لیکن میں پھر بھی سب سے کہوں گا کہ میری فلم دیکھیں. عامر خان کی یہ فلم ہالی وڈ کی فلم فارست گمپ کا ہندی میں

    ری میک ہے. عامر خان کو بہت زیادہ یقین ہے کہ انہوں‌ نے ایک اچھی فلم بنائی ہےلیکن وہ بہت زیادہ نروس ہیں. ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فلم بہت دل سے بنائی ہے اگر شائقین کو یہ پسند نہ آئی تو انہیں اچھا نہیں لگے گا. یاد رہے کہ عامر خان نے شاہ رخ خان کو فلم ان کے گھر جا کر دکھائی ہے اس کے علاوہ انہوں نے ٹام ہینکس کو بھی فلم دیکھنے کی دعوت دی ہے.لال سنگھ چڈھا کے ساتھ رکشا بندھن و دیگر فلمیں بھی ریلیز ہو رہی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ لال سنگھ چڈھا کے بارے میں عامر خان جو دعوے کررہے ہیں وہ کتنے ٹھیک ثابت ہوتے ہیں اور شائقین فلم کو کتنا پسند کرتے ہیں.

  • عامر خان نے پہلی بار بتا دیا کہ انکی فیملی نےکس قدر غربت میں زندگی گزاری

    عامر خان نے پہلی بار بتا دیا کہ انکی فیملی نےکس قدر غربت میں زندگی گزاری

    عامر خان بالی وڈ کے معروف پرڈیوسر طاہر حسین کے صاحبزادے ہیں.عامر خان نے ھال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بچپن کے دنوں کی پسماندگی کو یاد کیا. عامر خان نے کہا کہ میرے والد ایک بڑے پرڈیوسر تھے انہوں نے بہت ہٹ فلمیں بھی بنائیں لیکن انہوں نے پیسہ نہیں بنایا. جب آپ ایک بڑے پرڈیوسر کے بیٹے ہوتے ہیں تو لوگوں‌کو لگتا ہے کہ آپ بہت امیر ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے والد بالکل بھی اچھے بزنس مین نہیں تھے میرے والد ہمیشہ قرض میں رہتے تھے اور انہیں 1986 کی فلم لاکٹ بنانے میں 8 سال لگے اور ان کے پیسے پھنس گئے۔میرے والد نے بہت سارے قرض لے رکھے تھے اور اس وقت شرح سود 36% تھی اور ایک وقت ایسا آیا کہ ہم تقریباً بے گھر ہونے

    والے تھے۔ میں جس اسکول میں پڑھ رہا تھا اس کی فیس کم تھی، یہ تھی چھٹی جماعت کی 6 روپے ، ساتویں جماعت کی 7 روپے ، آٹھویں جماعت 8 روپے ،دسویں جماعت کےلئے 10 روپے. ہمارے گھر کے حالات بہت خراب تھے اس لئے ہم لوگ وقت پر فیس نہیں ادا کر پاتے تھے یوں وقت پر فیس ادا نہ کرنے والوں کا نام سکول کی اسمبلی میں لیا جاتا تھا جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوتی تھی. عامر خان نے مزید کہا کہ میں ٹینس کا بہت اچھا کھلاڑی تھا میں ٹورنامنٹ کھیلتا تھا مجھے انعام میں جو رقم ملتی تھی اپنے والد کو دے دیتا تھا اس کے بعد وہ مجھے ان پیسوں سے جوتے ٹی شرٹ خرید دیتے تھے .عامر نے کہا کہ "ہم مشکل وقت سے گزرے ہیں، میرے والد نے بہت جدوجہد کی ہے۔ ہم مالی طور پر بہت اچھے نہیں تھے لیکن ہمارا بچپن اچھا گزرا۔

  • عامر خان پہنچے شاہ رخ خان کے گھر لیکن کیوں؟

    عامر خان پہنچے شاہ رخ خان کے گھر لیکن کیوں؟

    فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل جہاں عامر خان ہیں بہت نروس وہیں وہ اس فلم کی جم کر تشہیربھی کر رہے ہیں. گزشتہ روز عامر خان پہنچے شاہ رخ خان کے گھر منت. عامر خان نے وہاں شاہ رخ خان کو اپنی فلم دکھائی. فلم دیکھ کر شاہ رخ خان نے عامر خان اور ان کی فلم کی بے حد تعریف کی. شاہ رخ خان نے کہا کہ آپ نے بہترین فلم تیار کی ہے اور مجھے بہت امید ہے کہ شائقین اس فلم کو بہت پسند کریں گے. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا

    خان نے بھی فلم دیکھی ہے اور ان کو بھی یہ فلم بہت پسند آئی ہے. یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عامر خان نے شاہ رخ خان کو ریلیز سے پہلے اپنی کوئی فلم دکھائی ہے اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنی فلم ریلیز سے قبل کنگ خان کو دکھا چکے ہیں. کہا جاتا ہے کہ عامر خان شاہ رخ خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کی رائے کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو اپنی فلم دکھا کر ان کے رائے لیں. یاد رہے کہ لال سنگھ چڈھا ہالی وڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ری میک ہے. عامر خان نے ٹام ہینک کو بھی اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دی ہے.

  • لال سنگھ چڈھا کا سکرپٹ سننے سے قبل عامر خان نے ٹال مٹول سے کام کیوں لیا؟

    لال سنگھ چڈھا کا سکرپٹ سننے سے قبل عامر خان نے ٹال مٹول سے کام کیوں لیا؟

    عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جو کہ 11 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کے بہت چرچے ہیں، چرچے اس لئے بھی ہیں کیونکہ یہ فلم نہ صرف ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کا ری میک پے بلکہ عامر خان اس میں کام کررہے ہیں. عامر خان جب بھی کوئی فلم بناتے ہیں اسکا موضوع روٹین سے ہٹ کر اور الگ ہوتاہے. فلم لال سنگھ چڈھا کی ایک طرف عامر خان خوب پرموشن کررہے ہیں دوسری طرف انہیں اس چیز کا بھی دکھ ہے کہ ان کی فلم کے بائیکاٹ کا بلاوجہ ٹرینڈ چل رہا ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے کہا ہے کہ جب مجھے بتایا گیا کہ لال سنگھ چڈھا ہالی وڈ‌فلم فارسٹ گمپ کا ری میک ہے تو سکرپٹ سننے سے پہلے ہی

    مجھےمحسوس ہوا کہ یہ فلم ایسی ہی ہے جیسے کہ مغل اعظم یا مدر انڈیا کو ری میک کیا جائے، لہذا فلم کا سکرپٹ سننے کے لئے ٹال مٹول سے کام لیا. یعنی مجھے لگا کہ یہ بہت ہی مشکل کام ہے تو یقینا یہ مشکل کام تو تھا. کیونکہ اس فلم کو بنانے میں ہی 14 سال لگ گئے اور 8 نو سال تو صرف فلم کے حقوق حاصل کرنے میں ہی لگ گئے تھے. یوں عامر خان نےلال سنگھ چڈھا کو بنانے کے نقطہ نظر سے مشکل ترین فلم قرار دےدیا. یاد رہے کہ فلم میں کرینہ کپور بھی ہیں اور عامر خان کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایک بہترین فلم تیار کی ہے اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر فلم شائقین کو پسند نہ آئی تو انہیں بہت برا لگے گا.

  • عامر خان کیا سوچ کر ہیں پریشان؟

    عامر خان کیا سوچ کر ہیں پریشان؟

    بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میں نے فلم بہت اچھی بنائی ہے لیکن یہ سوچ سوچ کر پریشان اور نروس ہو رہا ہوں‌ کہ پتہ نہیں شائقین کو فلم پسند آئیگی یا نہیں. انہوں نے کہا کہ فلم کو بنانے میں‌14 سال لگے 8 سے 9 سال تو فلم کے حقوق حاصل کرنے میں‌ ہی لگ گئے. عامر خان نے کہا کہ میں گھبرایا ہوا ہوں. فلم لال سنگھ چڈھا ہندوستان اور بیرون ملک کی گئی ہے.فلم کا میوزک کافی پسند کیا جا رہا ہے.خصوصی طور پرپھر نہ ایسی رات آئے گی، تور کلیاں اور تیرے ہوالے کو زبردست رسپانس مل رہا ہے

    اور میوزیکل چارٹس پر یہ گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں.عامر خان لال جبکہ کرینہ کپور خان روپا کے کردار میں نظر آئیں گی.کرینہ کپور بھی اس فلم کی ریلیز کو لیکر کافی پرجوش ہیں وہ کہتی ہیں کہ ان کا اس فلم کے لئے سکرین ٹیسٹ ہوا تھا، انہوں یہ بھی کہا تھا کہ وہ سکرین ٹیسٹ کے آئیڈیا پر زیادہ خوش نہیں تھیں لیکن ان کے شوہر سیف علی خان نے انہیں اس چیز کے لئے راضی کیا.یہ فلم ہالی ووڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے جس میں ٹام ہینکس نے کام کیا ہے۔ فلم 11 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. دوسری طرف لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی چل رہاہے جس سے عامر خان ناخوش ہیں.

  • گنگنا رناوت نے عامر خان پر الزام لگا دیا

    گنگنا رناوت نے عامر خان پر الزام لگا دیا

    خبروں میں‌گھری رہنے والی کنگنا رناوت کا جھگڑا یا تلخی کس اداکار کے ساتھ نہیں ہے؟ سب جانتے ہیں کہ وہ بلا سوچے سمجھے کسی کے بارے میں بھی کچھ بھی کہہ دیتی ہیں. انہوں نے عامر خان پر ایک الزام عائد کر دیا ہےاور وہ الزام یہ ہے کہ ” لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا جو ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے وہ عامر خان نے خود تیار کیا ہے اور مہارت کے ساتھ پھیلایا ہے تاکہ ان کی فلم کی تشہیر ہو.کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "میرے خیال میں لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ کے پیچھے عامر خان خود ہیں ،دارصل اس سال کوئی بھی ہندی فلم کامیابی سے ہمکنار نہیں‌ ہو سکی سوائے ایک مزاحیہ سیکوئل کے. انہوں نے کہا کہ "ہندی فلموں کے شائقین کیا دیکھنا چاہتے ہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے.

    یاد رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ عامر خان کے 2015 کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہونے کے بعد چلایا گیا اور ان کی فلم کے حوالے سے بھی غلط معلومات پھیلائی گئیں۔اس کلپ کی تفصیلات یہ ہیں کہ عامر خان نے اپنے پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اہلیہ کرن راؤ کہتی رہتی ہیں کہ بھارت چھوڑ بیرون ملک چلے جاتے ہیں، کیوں کہ اب ہندوستان میں عدم برداشت کم ہوتی جا رہی ہے۔عامر خان لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے حوالے سے کافی مایوس ہیں انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے بھارتی ہونے یا میری حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے.وہ لوگ غلطی پر ہیں جو یہ مانتے ہیں‌کہ میں‌ہندوستان کو پسند نہیں کرتا.

  • عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟

    عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟

    بالی وڈ کے اداکار عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟.عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جب کیرئیر کے عروج پر تھے تو انہوں نے بہت سارا وقت اپنے کام کو دیا اور کام کو بہتر کرنے کی دھن میں لگے رہے اس دوران ان کے بچوں‌کو جو ان کاوقت چاہیے تھا وہ نہیں‌ دے پائے اور وہ اس چیز کا احساس بھی نہیں‌ کر پائے کہ بچوں کو ان کا وقت چاہیے یا بچوں‌کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے لیکن عامر خان کو وقت گزرنے کے ساتھ اب یہ احساس ہونے لگا کہ شاید ان سے غلطی

    ہوئی، عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو بالکل پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے بچوں جنید اور ارا کو وقت نہیں دے سکے. عامر خان کہتے ہیں کہ اب میں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں اب اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتا ہوں، کرن رائو اور رینا دتہ کے والدین سے بھی رابطہ رکھتا ہوں. میری کوشش ہوتی ہے کہ اب میرے بچے میرے کام کی وجہ سے مزید نظر انداز نہ ہوں.میں اپنے بہن بھائیوں سے بھی خود رابطے میں رہتا ہوں. اداکار نے یہ بھی کہا کہ بے ہماری طلاق ہو چکی ہے لیکن اب بھی میں رینا اور کرن رائو ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہمیشہ ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے. ہم ایک دوسرے سے ملتے ملاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اچھا وقت گزرے.