Baaghi TV

Tag: عامر خان

  • عامر خان اور گوری  اسپریٹ کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی،دونوں نےخاموشی توڑ دی

    عامر خان اور گوری اسپریٹ کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی،دونوں نےخاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان نے حال ہی میں اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ سے تعلقات کے بارے لب کشائی کی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران گوری اسپریٹ نے عامر سے محبت کیوں کی ؟ کے سوال پر بتایا کہ میں اپنے لیے کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو مہربان، شریف اور خیال رکھنے والا ہو،جس پر عامر نے خوش مزاجی سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس سب کے بعد تم نے مجھے ڈھونڈ لیا۔

    عامر کی پسندیدہ فلموں سے متعلق سوال پر گوری نے بتایا کہ میں نے عامر کی بہت سی فلمیں نہیں دیکھی ہیں،اس پر اداکار عامر نے وضاحت دی کہ گوری بنگلور میں پلی بڑھی ہیں جہاں ان کی توجہ مختلف قسم کے فنون سے تھی اور یہی وجہ ہے کہ گوری بالی وڈ کی فلمیں نہیں دیکھتی حتیٰ کہ گوری نے میرا کام بھی زیادہ نہیں دیکھا ‘،وہ مجھے ایک سپر اسٹار کے طور پر نہیں بلکہ ایک پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہیں۔

    منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

    اسی دوران گوری اسپریٹ نے بتایا کہ میں نے کئی برس پہلے عامر کی فلم ’ دل چاہتا ہے‘ اور ’لگان ‘دیکھی ہے گوری سے محبت کرنے کے سوال پر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو مجھے سکون فراہم کرسکے اور گوری میں مجھے یہ سکون مل گیا۔

    واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ ’ان کی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ بالی وڈ فلمز کی فین نہیں حتیٰ کہ انہوں نے میری بھی صرف 2 فلمیں دیکھی ہیں-

    شرجیل میمن کا عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

  • عامر خان کا سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا اعلان

    عامر خان کا سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا اعلان

    بالی وڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ” کہلانے والے عامر خان نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم اس حوالے سے وہ ایک اچھے اور مناسب اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عامر خان نے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک مشترکہ فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے بتایا کہ یہ بات چیت تقریباً چھ ماہ پہلے ہوئی تھی اور اب انہیں بس ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے تاکہ اس منصوبے کو حقیقت میں تبدیل کیا جا سکے۔عامر خان نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ تینوں مل کر فلم کریں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ جلد ہی عملی صورت اختیار کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق، عامر خان کا کہنا تھا کہ "یہ آئیڈیا میں نے پیش کیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ اگر ہم تینوں ایک ساتھ فلم نہ کر پائے تو یہ بہت افسوس کی بات ہوگی۔” ان کا خیال ہے کہ تینوں خانز کا ساتھ مل کر کام کرنا نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے ایک خاص تجربہ ہوگا بلکہ یہ بالی وڈ کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

    عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان بالی وڈ کے تین بڑے اداکار ہیں، اور ان کی مشترکہ فلم کی خبر مداحوں کے لیے ایک خوشی کی بات ہوگی۔ ان تینوں کا ایک ساتھ کام کرنا بالی وڈ کے شائقین کے لیے ایک خواب کی طرح ہے، اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ خواب حقیقت میں بدلتا ہے یا نہیں۔اس وقت تینوں خانز اپنی مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں، لیکن اگر یہ منصوبہ حقیقت میں سامنے آتا ہے تو بالی وڈ کی تاریخ میں یہ ایک بڑا ایونٹ ثابت ہو سکتا ہے۔

  • عامر خان کی بیٹی کی شادی، تصاویر سامنے آ گئیں

    عامر خان کی بیٹی کی شادی، تصاویر سامنے آ گئیں

    بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    آئرہ خان کی شادی نوپور شکھرے سے ہوئی ہے، شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا، دولہا دلہن کی تصویریں وائرل ہو چکی ہیں، آئرہ خان کی ماں عامر خان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا ہیں،ممبئی کے معروف تاج ہوٹل میں تقریب ہوئی، نئے سال کے آغاز میں عامر خان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں کے ساتھ ساتھ بھارت کی دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا،عامر خان کی بیٹی کی شادی کی بڑی تقریب 5 جنوری کو بھارتی شہر ادے پور میں ہوگی اور ریسیپشن ممبئی میں ہوگا،گزشتہ روز شادی کی تقریب ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہوئی، جس میں عامر خان ،انکے دونوں بیٹے بھی شریک تھے، عامر خان نے اپنے بیٹوں، بیٹی دلہن آئرہ اور داماد کے ساتھ تصویریں بنوائیں

    عامر خان کی بیٹی آئرہ اور دولہا نوپور پچھلے کچھ برسوں سے ریلیشن شپ میں تھے اور تین جنوری کو دونوں نے شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ،ستمبر 2022 میں نوپور نے آئرہ خان کو شادی کیلئے پرپوز کیا تھا، جس پر آئرہ خان نے ہاں کردی تھی، آئرہ خان کی نوپور شکھرے سے دوستی ٹریننگ کے دوران ہوئی تھی، نوپور شکھرے آئرہ خان کو ڈپریشن سے نکلنے کے لئے ٹریننگ دیتے رہے ہیں،

  • پی سی بی؛ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری

    پی سی بی؛ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری

    ذکاء اشرف نے محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کردیا ہے جبکہ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کے لئے این او سی جاری کردیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے زمبابوے میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    علاوہ ازیں 20 جولائی سے 29 جولائی تک ہونیوالی لیگ کیلئے سابق کپتان محمد حفیظ، فاسٹ بولر محمد عامر، شاہ نواز دھانی اور بیٹر آصف علی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام تر صورتحال سے ذکا اشرف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد محمد حفیظ سمیت محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت
    بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کیخلاف نیشنل ڈائیلاگ

    لیگ کھیلنے کی اجازت دینے پر سابق کپتان نے بورڈ سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہنواز دھانی کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شرکت کے باعث جانے سے روکا گیا تھا۔ زیم آفرو ٹی10 لیگ میں 5 ٹیموں کے درمیان ہرارے میں مقابلے ہوں گے۔ ادھر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

    18 سالہ عائشہ نے کچھ عرصہ قبل پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں تاہم کرکٹ بورڈ کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ فیضان لاکھانی کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ نسیم نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید نہیں کھیلنا چاہتیں، یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ انجری کا شکار تھیں تاہم پاکستان کرکٹ بورد نے اس موقع پر فیصلے کو جذباتی جان کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔

  • باکسر عامر خان کا خواتین کو نا مناسب  پیغامات بھیجنے پر معافی

    باکسر عامر خان کا خواتین کو نا مناسب پیغامات بھیجنے پر معافی

    پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے خواتین کو نازیبا میسج بھیجنے پر اپنی اہلیہ فریال سے معافی مانگنے کے ساتھ علاج کرانے کا اعلان کر دیا ،
    سابق چیمپئن فائٹر عامر خان ماڈل سمیرا سمیت خواتین کو غلط میسج کرتے ہوئے پکڑے گئے، پچیس سالہ ماڈل کو تصاویر بھیجنے کا ساتھ ساتھ پیغامات بھی بھجوائے اور ٹیٹو کی تعریف بھی کی ، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ فریال سے اپنی شادی اور ان سے ہونے والی تین بیٹیوں سمیت ازدواجی زندگی کو مجبوری ظاہر کیا اسکینڈل کے میڈیا میں آنے اور تحقیقات پر عامر خان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ساتھ ہی انہوں نے اپنی اہلیہ فریال سے معافی ما نگی غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی باکسر عامر خان نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ غلط عادات میں مبتلا تھے جس سے چھٹکارہ پانے کے لیے وہ تھراپی کروانے پر غور کررہے ہیں تھراپی یعنی علاج سے عادت چھوڑنے کا عزم ظاہر کر دیا ،

  • مہیش بھٹ کو عامر خان نے جب فلم کرنے سے منع کردیا

    مہیش بھٹ کو عامر خان نے جب فلم کرنے سے منع کردیا

    اداکار عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے کبھی بھی اپنے کیرئیر کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا. انہوں‌ نے کہا کہ مٰیرے کیرئیر میں ایک ایسا وقت بھی آیا کہ میری فلمیں فلاپ جا رہی تھیں، اسی دوران مجھے مہیش بھٹ نے ایک فلم آفر کی اور میں کہانی سننے چلا گیا مجھے کہانی بالکل پسند نہ آئی اور میں نے کہانی سننےکے بعد مہیش بھٹ سے ایک دن کا وقت لیا. اور گھر چلا گیا میں‌بہت بے چین تھا کہ کیسے مہیش بھٹ کو انکار کروں میں نے اپنی اہلیہ رینا دتہ سے بات کی اور بتایا کہ مہیش بھٹ کے ساتھ کام تو کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے ان کی فلم کی کہانی پسند نہیں آئی اگر ہاں کر دی پھر میں اپنے کیرئیر پر سمجھوتا کروں گا جو میں‌نہیں کرنا چاہتا اور

    نہ ہی میں نے کبھی کیا ہے. رینا نے کہا کہ تم کلئیر مہیش بھٹ کو بول دو. عامر خان نے کہا کہ میں اگلے دن مہیش بھٹ کے پاس گیا اور کہا کہ آپ بڑے ڈائریکٹر ہیں میں آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن مجھے اس فلم کی کہانی نہیں پسند ، میں نہیں‌کر سکتا میں یہ بھی جانتا ہوں‌کہ شاید اسکے بعد آپ مجھے کام نہیں دیں گے لیکن میں اپنے کیرئیر پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہتا. عامر خان نے کہا کہ میں جب کام کررہا تھا تو میری یہ سوچ تھی اور میں کیرئیر پر سمجھوتا کرنے کے حق میں کبھی نہ تھا نہ کیا.

  • عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت

    عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت

    عامرخان نے اپنی سابقہ ​​اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد راؤ خان کے ساتھ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت کی . عامر خان جب وہاں پہنچے تو ان کے مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں. سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں عامر خان کے ساتھ ان کے مداح سیلفیاں لے رہے ہیں. عامر خان داڑھی میں نظر آرہے ہیں. عامر خاکستری ٹی شرٹ اور سیاہ کارگو شارٹس پہنتے ہوئے تھے جبکہ ان کے بیٹے آزاد نے ارجنٹائن کی جرسی پہن رکھی تھی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکار اپنے فون سے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور بعد میں وہ کرن اور آزاد کے ساتھ ایک تصویر بناتے ہوئے بھی نظر آئے.

    قطر جانے سے پہلے عامر کو کرن اور آزاد کے ساتھ ان کی بیٹی ایرا خان کی منگنی میں نوپور شیکھرے کے ساتھ دیکھا گیا تھا جو ممبئی میں ہوئی تھی۔ اس میں عامر کی پہلی اہلیہ رینا دتہ، ان کے بھانجے عمران خان کے ساتھ والدہ اور بیٹی عمارہ، کزن منصور خان اور والدہ زینت حسین نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ عامر خان آخری بار لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے، اس فلم کی ناکامی کے بعد انہوں نے اداکاری سے کچھ دیر وقفہ کرنے کا اعلان کیا. یوں آج کل عامر خان اداکاری سے چھٹیوں پر ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ زندگی انجوائے کررہے ہیں.

  • گرے بال اور بڑھی داڑھی، عامر خان بولے 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں

    گرے بال اور بڑھی داڑھی، عامر خان بولے 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں

    بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی فیملی پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ڈیڑھ سال سے اداکاری سے زرا وقفہ لئے ہوئے ہیں. اداکار نے حال ہی میں دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی. عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کسی ایونٹ میں اگر شرکت کی تو یہ حالیہ ایونٹ تھا. اس تقریب کے دوران عامر خان نے کہا کہ وہ 35 سال سے مکمل طور پر کام پر توجہ دے رہے ہیں لیکن اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کےلئے ان پر توجہ دینے کےلئے کام سےتھوڑا وقفہ لینا چاہتے ہیں. عامر خان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے عامر خان گرے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی میں نظر آرہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب میں بطور اداکار کوئی فلم کرتا ہوں تو اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ

    نہیں ہوتا۔ اب جو میں فلم کرنے جا رہا ہوں اسکا اسکرپٹ بہت شاندار ہے، کہانی بھی کافی اچھی اور روٹین سے ہٹ کر ہے لیکن مجھے پھر بھی لگتا ہے کہ فیملی کو وقت دینا چاہیے . انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک میں کوئی کام نہیں کروں گا . 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا اگلہ پراجیکٹ بطور اداکار نہیں پرڈیوسر ہو گا .
    یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جب فلاپ ہوئی تو انہیں بہت بڑا دھچکا لگا.

  • عامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک ، ہستپال میں داخل

    عامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک ، ہستپال میں داخل

    بالی وڈ اداکار عامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک آگیا ہے عامر خان اور ان کی والدہ دیوالنی منانے پنچگی میں گئے تھے وہاں اداکار کی ماں کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال لے گئے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عامر خان تب سے اپنی ماں کے ساتھ ہیں جب سے وہ ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں. کہا جا رہا ہےکہ اب عامر خان کی والدہ کی صحت میں بہتری آرہی ہے . یہ اطلاعات ہیں عامر خان کی فیملی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس واقعے کے بارے میں کچھ بھی منظر عام پر نہ آئے۔یاد رہے کہ عامر آخری بار کرینہ کپور خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے۔ فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اس نے باکس آفس پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹام ہینکس کے فاریسٹ

    گمپ کا ریمیک بنانے کے باوجود یہ سنیما سے محبت کرنے والوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ بائیکاٹ کے رجحان اور کینسل کلچر نے فلم کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ باکس آفس پر فلم کے فلاپ ہونے کے بعد یہ افواہ تھی کہ عامر کے ڈائریکٹر ادویت چندن کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ حال ہی میں چندن نے انسٹاگرام پر عامر خان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرکے لکھا، "دوستوں ان تمام لوگوں کے لیے جو عامر صاحب اور میرے درمیان ٹوٹ پھوٹ کی بات کر رہے ہیں، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور بہت اچھے دوست ہیں .

  • عامر خان سے کرن جوہر تک، بالی وڈ کی 7 مشہور شخصیات جنہوں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    عامر خان سے کرن جوہر تک، بالی وڈ کی 7 مشہور شخصیات جنہوں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    بالی وڈ کی مشہور شخصیات روزانہ کی بنیاد پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اکثرو بیش تر ان کو بری طرح سے نہ صرف ٹرول کیا جاتا ہے بلکہ ان کے لئے بدترین ٹرینڈز چلانے کے علاوہ بد ترین زبان بھی استعمال کی جا تی ہے یہی وجہ ہےکہ بہت ساری سلیبرٹیز سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے پرہیز کرتی ہیں. کرن جوہر جو کہ بہت ہی بری طرح‌سے ٹرول ہوتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر چھوڑ دیا ہے. ان سے قبل بھی بالی وڈ کی کچھ سیلبرٹیز ایسا کر چکی ہیں جن میں عامر خان، سوناکشی سنہا و دیگر کے نام قابل زکر ہیں جنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا تھا۔ ہم یہاں زکر کررہے ہیں ان مشہور

    شخصیات کا جنہوں نے ماضی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا.کرن جوہر نے ہر وقت بری طرح‌ٹرول ہونے پر ٹویٹر چھوڑا ہے جبکہ سوناکشی سنہا نے 2020 میں نفرت سے دور رہنے اور خصوصی طور سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا. اسی طرح سے عامر خان نے 2021 میں اپنی سالگرہ منانے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور خود کو اپنے فن کے لیے وقف رکھنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح سے ثاقب سلیم،ششانک کھیتان، ظہیر اقبال،آیوش شرما نے بھی ٹوئٹر چھوڑ دیا.