Baaghi TV

Tag: عامر خان

  • عامر خان اور کرینہ کپور کافی ود کرن میں‌شریک ہوں گے

    عامر خان اور کرینہ کپور کافی ود کرن میں‌شریک ہوں گے

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں شریک ہوں گے. رپورٹس کے مطابق کافی ود کرن کے سیزن سیون میں صرف ایک ہی خان شریک ہو رہے ہیں اور ان کا نام ہے عامر خان. کہا جا رہا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی ہوں گی.عامر خان کافی ود کرن میں بہت ساری ایسی باتیں‌کرنے والے ہیں جو انہوں‌نے شاید اپنے پہلے انٹرویوز میں نہیں‌ کیں. کرینہ کپور اور عامر خان دونوں فلم لعل سنگھ چڈھا میں بھی نظر آئیں گے. رپورٹس کے مطابق اس شو میں عامر خان اور کرینہ کپور اپنی

    شادی سے لیکر کام اور دوستوں کو ڈسکس کریں گے. یاد رہے کہ کرن جوہر سے جب کہا گیا کہ وہ تینوں خانز عامر خان ، سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ شو پر بلائیں تو انہوں‌نے کہا تھا کہ میں یہ نہیں‌کر سکتا میں ان تینوں کا دوست ضرور ہوں لیکن یہ کام میرے لئے بہت مشکل ہے کرینہ کپور کافی ود کرن کے پہلے سیزنز میں بھی آچکی ہیں شاہد کپور اور سیف علی خان کے علاوہ پریانکا چوپڑہ کے ساتھ ان کے انٹرویو کو بہت پسند کیا گیا تھا. کافی ود کرن ایک ایسا شو ہے جس میں‌ بالی وڈ کے ستارے شریک ہوتے ہیں کرن ان سے تیکھے سوالات پوچھتے ہیں جن کے دئیے گئے جوابات اگلے دن سرخیوں میں‌ہوتے ہیں.

  • بالی وڈ سٹار کی طرف سے مسلمان پرستاروں کو عید الاضحی کی مبارکباد

    بالی وڈ سٹار کی طرف سے مسلمان پرستاروں کو عید الاضحی کی مبارکباد

    بالی وڈ سٹارز نے اپنے مسلمان پرستاروں کو دی عید الاضحی کی مبارکباد. جنہوں نے مبارکباد دی میں ان میں مادھوری ڈکشٹ ، ہماقریشی ، ارجن رامپال ، سنجے دت ، حنا خان، سدھارتھ ملہوترا ، ریچا چڈھا ، سلمان خان ، انوپم کھیر ، درمیندرا ، دیویا دتا ، رضا مراد ، کرینہ کپور، کیرتی ، مہیش بابو ، چرن جی ، عامر خان ، اجے دیوگن اور ہرتیک روشن و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. کسی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پہ تو کسی نے ٹویٹر اکائونٹ سے عید الاضحی کی مبارکباد دی. سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے عید الاضحی کے موقع پر ایک ایسی تصویر شئیر کی جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کے دورے پر ہیں اور نیلےرنگ کی چادر سر پر اوڑھے ہوئے ہیں انہوں‌

    نے یہ تصویر لگا کر اپنے پرستاروں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی. اسی طرح سے سنجے دت نے بھی اپنے ٹویٹراکائونٹ پر عید الاضحی کی مبارکباد کا میسج لکھا. اداکارہ دیویا دتہ نے بھی عید کی مبارک دی. جبکہ سپر سٹار عامر خان کے پروڈکشن ہائوس نے سب کے لئے تندرستی اور نیک تمنائوں کا پیغام جاری کیا. کچھ اداکاروں‌نے تو عید کے موقع پر تیار ہو کر عید الاضحی پر اپنی تصاویر شئیر کرکے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا. یوں بالی وڈ سٹارز بھرپور انداز میں نہ صرف عید منائی بلکہ عید مبارکباد کے پیغامات دئیے.

  • عامر خان جس لڑکی کو پسند کرتے تھے وہ ملک ہی چھوڑ گئی

    عامر خان جس لڑکی کو پسند کرتے تھے وہ ملک ہی چھوڑ گئی

    بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نےاپنی بہت جلد ریلیز ہونے والی فلم لعل سنگھ چڈھا کا ایک گانا گزشتہ روز پھر نہ ایسی رات آئیگی ریلیز کیا. اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ کھل کر کیں اپنے دل کی باتیں یہاں تک کہ اپنے دل ٹوٹنے کا قصہ بھی سنا ڈالا . بولے میں جب ٹینس کھیلا کرتا تھا تو اس وقت میرے ساتھ ایک لڑکی بھی اس کلب میں تھی وہ بھی وہاں روزانہ آیا کرتی تھی اور ایک دن ہوا یہ کہ مجھے پتہ چلا کہ وہ لڑکی تو ملک ہی چھوڑ‌ کر اپنی فیملی کے ساتھ کسی باہر کے ملک چلی گئی ہے. مجھے جب یہ پتہ لگا تو بہت دکھ ہوا اور میں پریشان بھی

    ہوا اور اہم بات جو بتانے والی ہے وہ یہ ہے کہ اس لڑکی کو آج تک نہیں پتہ کہ میں اسکو پسند کرتا تھا یا وہ مجھے اچھی لگتی تھی.انہوں نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ اس لڑکی کے جانے کے بعد میں کافی ڈسٹرب رہا یہاں تک کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میں پاگل ہی ہو جائوں گا. یہ پہلا موقع تھا جب عامر خان نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا. ان کے مداح بھی عامر خان کی ذاتی زندگی سے جڑے قصے سن کر کافی خوش ہوئے. یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لعل سنگھ چڈھا اسی برس ریلیز ہونے جا رہی ہے عامر خان فلم کی پرموشن میں مصروف ہیں.

  • عامر خان بنے سیلاب متاثرین کے لئے مسیحا

    عامر خان بنے سیلاب متاثرین کے لئے مسیحا

    بالی وڈ کے بڑے سٹار عامر خان جن کی بہت زیادہ فین فالونگ ہے وہ نہ صرف اچھے انسان ہیں بلکہ درد دل رکھنے والے ایک انسان ہیں. وہ بھارت میں آنے والے سیلاب سے ہوئے پریشان اور اس سے بھی زیادہ پریشان سیلاب کے ہاتھوں مچی تباہی پر ہوئے . انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے 25 لاکھ روپے کا عطیہ دیا. یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی صوبے آسام میں سیلاب آیا ہے اور اس سیلاب نے بڑے پیمانے پر لوگوں کے گھر اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے عامر خان نے پچیس لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے. یہ رقم عامر خان نے آسام کے وزیراعلی کی طرف سے قائم کئے گئے ریلیف فنڈ میں جمع

    کروائی.وزیراعلی ہیمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔ میڈیا نے اس خبر کو بہت چلایا.دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی چھا گئی اور عامر خان کے پرستار ان کے نرم دل اور انسانیت کا جذبہ رکھنے کو سراہتے رہے.
    یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لگان کے حال ہی میں اکیس سال پورے ہوئے ہیں اور اس فلم کو نئے انداز سے برطانیہ میں ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے.اس کے علاوہ ان کی لعل سنگھ چڈھا بھی ریلیز کے لئے تیار ہے اس کے لئے عامر خان کافی پر امید ہیں.

  • امیتابھ بچن نے عامر خان کیساتھ اپنی دلچپسپ تصویرکی سوشل میڈیا پر جاری

    امیتابھ بچن نے عامر خان کیساتھ اپنی دلچپسپ تصویرکی سوشل میڈیا پر جاری

    اداکار امیتابھ بچن جن کے پرستار پوری دنیا میں وہاں وہاں پائے جاتے ہیں جو ہندی بولتے اور سمجھتے ہیںان کی ہر فلم نے شائقین کا دل جیتا ۔امیتابھ بچن کو شہنشاہ آف بالی وڈ بھی کہا جاتا ہے ۔صرف ان کے مداح ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھی چاہے وہ سینئر ہیں یا جونئیر انہیں بے حد عزت او ر احترام دیتے ہیں۔امیتابھ سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصویر کی جا ری ۔ تصویر میں امیتابھ بچن گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں اور گاڑی کے باہر عامر خان کھڑے ہیں جو ہاتھ ملانے کےلئے ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور امیتابھ بچن نے ان سے ہاتھ ملانے کےلئے بڑھایا ہوا ہے ۔عامر خان امیتابھ بچن سے ہاتھ ملاتے ہوئے بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ان کے چہرے کی خوشی دیدنی ہے اور

    جس طرح سے وہ کھڑے ہیں وہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ امیتابھ بچن سے کتنی محبت کرتے ہیں۔امیتابھ بچن نے اس تصویر کا کیپشن لکھا ” جیسے ہی میں جانے کےلئے گاڑی میں بیٹھا،میری گاڑی کے شیشے پر مجھے ایک دستک سنائی دی میں نے دیکھا تو وہ عامر خان تھا ، او گاڈ ، اتنے زیادہ لیجنڈری فنکار ایک ہی شام میں “۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کا شہنشاہ بہت جلد ہمیں رنبیر اور عالیہ کے ساتھ براہمسٹرا میں دکھائی دیں گے اس کے علاوہ وہ سورج برجاتیہ کی فلم اونچائی میں پرینیتی چوپڑا ،بھومن ایرانی ،انوپم کھیر ،ساریکا ،نینا گپتا و دیگر کے ساتھ نظر آئیں گے ۔

  • عامر خان نے تیزبارش میں اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلافٹبال

    عامر خان نے تیزبارش میں اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلافٹبال

    پری مون سون کی بارشیں شروع ہو چکی ہیں ایسی بارش کا مزہ لیا اداکار و پرڈیوسر عامر خان نے۔گزشتہ روز ممبئی میں تیز بارش ہوئی اس بارش میں عامر خان نے اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ فٹبال کھیلا ۔سوشل میڈیا پر وائرل اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان کتنے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں باپ بیٹا بارش میں کھیل کا مزہ لے رہے ہیں۔عامر خان کے مداحوں کے لئے یہ وڈیو کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے ۔عامر خان عموماً سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں انہیں ان چیزوں میں دلچپسی نہیں ہے وہ صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور انٹرویو بھی اس وقت دیتے ہیں جب وہ کسی پراجیکٹ پر کام کررہے

    ہوتے ہیں ۔ان کے بیٹے کے ساتھ ان کے بارش میں کھیلتے ہوئے وڈیو بھی انہوں نے خود سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی بلکہ ان کی پروڈکشن ٹیم نے آفیشل اکاﺅنٹ سے جاری کی گئی ہے ۔اس وڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔
    یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لگان کی ریلیز کو حال ہی میںاکیس سال پورے ہوئے ہیں اور اسے برطانیہ میں نئے انداز سے ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اس کے علاوہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا بھی ریلیز کے لئے تیار ہے۔

  • فلم لگان برطانیہ میں دکھائی جائیگی لیکن نئے انداز سے

    فلم لگان برطانیہ میں دکھائی جائیگی لیکن نئے انداز سے

    عامر خان جن کو بالی وڈکا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے ان کی جب بھی کوئی فلم سامنے آتی ہے یقینا روٹین سے ہٹ کر کہانی پر مبنی ہوتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ عامر خان کام کے معاملے میںکافی پروفیشنل ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کہیںکچھ کمی نہ رہ جائے۔فلم لگان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے یہ فلم سال 2001میں ریلیز کی تھی فلم کی منفرد کہانی اور اداکاری کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی اس کی کامیابی کا یہ عالم تھا کہ اسے آسکرایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ۔حال ہی میںاس فلم کی ریلیز کو اکیس سال مکمل ہوئے اور اس سلسلے میں عامر خان کے گھر پر پارٹی بھی رکھی گئی۔

    اس فلم کے حوالے سے نئی اطلاعات یہ ہیں کہ اسے اب برطانیہ میں بالکل نئے انداز میں پیش کیاجائیگا ۔پرڈیوسر عامر خان کی اس فلم کو برطانیہ میں بطور براڈ وے شو پیش کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے بڑے بڑے پرڈیوسرز عامر خان کی پروڈکشن کمپنی سے فلم لگانے کے کاپی رائٹس کے حصول کے لئے رابطہ کررہے ہیں ،تاہم ابھی تک عامر خان یا انکی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ براڈوے شو کے لئے مختلف منصوبے ہیں جن میں فلم لگان کی کاسٹ کے ساتھ ورلڈ ٹوور بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ فلم لگان نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا اُس دور میں فلم کا میوزک کے جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا تھا ۔فلم کی پاپولیرٹی تاحال برقرار ہے۔

  • فلم ” فنا“ کی شوٹنگ کے دوران عامر خان نے دس دن کی چھٹی کیوں لی؟

    فلم ” فنا“ کی شوٹنگ کے دوران عامر خان نے دس دن کی چھٹی کیوں لی؟

    فلم” فنا“ جس کی ریلیز کو سولہ برس بیت گئے ہیں اپنے دور کی سپر ہٹ اس فلم کی یادیں شئیر کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر کنال کوہلی نے ایک انٹرویو دیا اس میںانہوں نے بتا دی ایک ایسی بات کہ جس پہ وہ خود بھی ہنس رہے تھے انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2005سے مارچ 2006تک ہونی تھی جب شوٹنگ شیڈیول بنایا جا رہا تھا تو اس وقت عامر خان میرے پاس آئے اور کہا کہ مجھے دس دن کی چھٹیاں چاہیں میں نے وجہ پوچھی تو بولے کہ میں نے کرن راﺅ سے شادی کرنی ہے میں نے ان کو مبارکباد دی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ” لیکن تُو یہ بات کسی کو نہیں بتائے گا “ میں نے عامر سے کہا کہ ادیتہ چوپڑا کو بتانا پڑے گا عامر خان نے ایسا کرنے سے منع کر دیا اور کہا کہ اس طرح بات پھیل جائیگی ۔

    عامر خان نے کہا کہ تئیس دسمبر 2005 سے جنوری تین 2006 کے علاوہ تم جب اور جہاں کہو گے میں شوٹنگ کروانے کے لئے حاضر ہوں گا ۔کنال نے مزید کہا کہ جب آدیتیہ چوپڑا نے شوٹنگ کا شیڈیول دیکھا تو مجھ سے پوچھا کہ یہ دس دن کا گیپ کیوں ہے ؟انہوں نے پوچھا کہ کیا میں کرسمس منانے کےلئے دس دن کی چھٹیاں لے رہا ہوں میں نے کہا نہیں پھر بولے عامر یا کاجول ایسا کررہے ہیں تو میں نے پھر سے کہا نہیں ۔میں نے کہا مجھے ان دس دنوں یں کام نہیں کرنا انہوں نے کہا کیا بکواس کررہا ہے تو شوٹ کریگا ان دس دنوں میں یوں میرے لئے سیچوایشن کو سنبھالنا بہت مشکل تھا لیکن میں نے کسی نہ کسی طرح ان کو منا لیا ۔پھر آدیتیہ چوپڑا کو بعد میں پتہ چلا تو وہ مجھے بولے کہ تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں تو میں نے پھر ان سے کہا کہ عامر خان نے مجھے کسی کو بھی بتانے سے منع کیا تھا ۔

  • فلم لگان کے اکیس سال ،عامر خان کے گھر ہوئی پارٹی

    فلم لگان کے اکیس سال ،عامر خان کے گھر ہوئی پارٹی

    مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ”لگان“ کو ریلیز ہوئے اکیس برس بیت چکے ہیں یہ وہ فلم ہے جس نے اُس دور میں کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے فلم کرکٹ کے دیوانوں کے دِلوں پر چھا گئی،منفرد کہانی کی وجہ سے ہر لیول پر اسے پسند کیا گیا ۔فلم کو ریلیز ہوئے دو دہائیاں گزر چکی ہیںلیکن اس کی مقبولیت آج بھی برقرارہے ہر عمر کے لوگ آج بھی اس فلم کو پسند کرتے ہیں اسکا لاجواب میوزک آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے ۔”مدر انڈیا“ کے بعد لگان ایسی فلم ہے جس کو آسکر کے لئے نامزد کیا گیا ایوارڈ ملا یا نہیں لیکن آسکر کے لئے نامزد ہونا ایوارڈ سے کم نہیں ۔فلم کی ریلیز کے اکیس سال پورے ہونے پر لگان کی پوری کاسٹ عامر خان کے گھر پہنچی اور وہاں سب نے ایک پارٹی کی اور لگان کی دو دہائیاں مکمل ہونے پر خوشی منائی ۔پچھلے برس جب اس فلم کو بیس سال مکمل ہوئے تھے شاید یہ پارٹی تب بھیہوتی لیکن کورونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔

    یاد رہے کہ فلم کو اشوتوش گواریکر نے ڈائریکٹ کی اتھا سکرین پلے اشوتوش گواریکر کے ساتھ کمار دیو اور سنجے دائما نے لکھا تھا ۔فلم کا میوزک اے آر رحمان نے دیا تھا جبکہ گانے جاوید اختر نے لکھے تھے ۔پروڈیوس خود عامر خان نے کیا تھا مرکزی کاسٹ میں عامر خان کے علاوہ گریسی سنگھ،ریچل شیلے ،پاﺅل بلیک تھرون و دیگر قابل زکر ہیں ۔پچیس کروڑ سے بنی اس فلم نے آسکر تو نہیں جیتا تھا لیکن بھارت میں دیگر کافی ایوارڈ ز جیتے۔

  • تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا کیوں ہوئے عامر خان کے دیوانے

    تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا کیوں ہوئے عامر خان کے دیوانے

    عامر خان کی نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا“ ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن کچھ تنازعات میں بھی گھری ہوئی ہے ۔لال سنگھ چڈھا میں عامر خان ،کرینہ کپور، مونا سنگھ کے علاوہ تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا نے پہلی بار عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے انہوں نے حال ہی میں لیجنڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنا کام اور پروفیشنلزم باراں برس میں نہیں سیکھا جتنا پینتالیس دن میں عامر خان سے سیکھا ہے انہوں نے مجھے چھوٹی سے چھوٹی بات بھی خوبصورت انداز میں سمجھائی ۔عامر خان ہمیشہ کونٹینٹ کی بات کرتے ہیں اور کونٹینٹ کی بات بھی سب سے پہلے کرتے ہیں باکس آفس نمبرز کی بات نہیں کرتے ان کو باکس آفر نمبرز کی فکر نہیں ہوتی ۔ ناگا چیٹانیا نے ایک انٹرویو

    میں بتایا کہ عامر خان نے انہیں خود کال کی اور کہا کہ میں نے آپ کی کچھ پرفارمنس دیکھی ہیں اس لئے آپ کو یہ کردار آفر کررہا ہوں۔ میں نے فون پر کچھ چیزیں عامر خان کے ساتھ ڈسکس کیں لیکن فائنل ڈسکشن کے لئے ممبئی پہنچا ،جب فائنل ڈسکشن ختم ہوئی تو میں نے حامی بھر لی ۔ ناگا چیٹانیا کا کردار اس فلم میں ایک آرمی آفیسر کا ہے جو عامر خان کے کریکٹر لعل سے دوستی کر بیٹھتا ہے ۔فلم کو عامر خان اور کرن راﺅ نے پرڈیوس کیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ سے متاثر ہے ۔فلم رواں برس اگست کے مہینے میں ریلیز ہو گی۔