Baaghi TV

Tag: عدالت

  • دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا،اینٹی کرپشن

    دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا،اینٹی کرپشن

    ضلع کچہری لاہور پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کا مقدمہ ،پرویز الٰہی بھرتیاں کیس کی سماعت ہوئی،

    پراسیکوٹر نے دو روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی ، پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پرویز الہی کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا ہے، پرویز الہی کی ظہور الہی روڑ پر واقع رہائش گاہ سے پیسے ریکور کیے ، پرویز الہی سے مزید دستاویزات ریکور کرنا مقصود ہے،وہ دستاویزات اہم نوعیت کی ہیں عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ ریمانڈ پیپرز فرضی ہیں ،پیسے دے کر بھرتی ہونے والے کیسے استعفیٰ دے سکتے ہیں ،ریکارڈ میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں، پرویز الٰہی کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالف میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے تحت این ٹی ایس نے امتحان لینا تھا ،این ٹی ایس نے طریقہ کار واضح کر دیا تھا،این ٹی ایس نے تحریری امتحان اور انٹرویو کے نتائج جاری کیے ،یہ رزلٹ وٹس اپ پر اپ لوڈ ہوا ،میں نے گزشتہ سماعت پر بھی یہ ریکارڈ پیش کیا تھا،ٹاپ والے بارہ امیدواروں کو کامیاب ڈیکلیر کر دیا گیا،رزلٹ کے اعلان کے بعدکس طرح ردوبدل ہو سکتا ہے ،

    دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے،انٹی کرپشن والے فائل نہیں پڑھتے، انکو لکھی ہوئی فائل آتی ہے یہ عدالت میں فائل پڑھتے ہیں،کیا کسی متاثرہ امیدوار نے ایف آئی آر کروائی ،کیا پکڑی ہوئی رقم کی وصولی کا بتایا گیا، یہ جعلی ریکوری ہے،انٹی کرپشن کو پیسے کی کمی نہیں ،یہ جہاں چھاپے مارتے ہیں زیورات لے آتے ہیں ،ریکوری کی بابت ایف آئی آر میں زکر نہیں،اینٹی کرپشن اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے،محض اینٹی کرپشن کی خواہشات پر ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا ،پرویز الٰہی مسلسل اینٹی کرپشن حراست میں ہیں، پرویز الٰہی سے مزید کیا ریکوری کرنا ہے، اینٹی کرپشن کو ایک ایک منٹ کا حساب دینا ہوگا ،برامد شدہ نوٹوں کی جانچ پرتال ضروری ہے،

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون شہادت آرڈر کی شق 141کے تحت رقم کی جانچ پڑتال ضروری نہیں،اینٹی کرپشن عدالت ہی ریکوری کی جانچ پڑتال کراسکتی ہے ،الزامات صرف ٹرائل میں ثابت ہوں گے،ریمانڈ میں الزامات نہیں دیکھے جاسکتے ہیں، وایئٹ کالر کرائم میں پرویز الٰہی ملوث ہیں، آئی او کو تفتش اگے بڑھانے کے کیے مزیدجسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے ،دو روزہ جسمانی ریمانڈ کم تھا، پرویز الٰہی کو گھر سے کھانا لانے کی سہولت ہے،

    میں نے لوگوں کی خدمت کی وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ،پرویز الہیٰ
    دوران سماعت پرویز الہی روسٹرم پر آگئے ،پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لیے کام کیا ہے ،میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ،میں نے ایک روپیہ نہیں کھایا، رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا ،پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کرلے آئے،میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں، مجھے تو ادھر آکر پتہ چلا ریکوری ڈال لائے ہیں،یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں،جوڈیشیل مجسٹریٹ نے کہا کہ کیوں تفتیشی صاحب چوہدری صاحب تو کہتے ہیں کہیں لیکر ہی نہیں گے، تفتیشی افسر نے کہا کہ سر آپکو پتہ ہے ہر ملزم ہی یہی کہتا ہے، ہم تو چوہدری پرویز کو لیکر گئے انکے گھر ،یہ رقم کہاں سے آئی پھر ،

    سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے ریمانڈ کا معاملہ ،عدالت نے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کے مزید بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی.

    اینٹی کرپشن چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں تفتیش کر رہا ہے۔اینٹی کرپشن کا الزام ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر نےمیرٹ سے ہٹ کر غیر قانونی تقرریاں کیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا

    نواز شریف اورشہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • ہر ہفتے بیٹوں سے بات کروائی جائے،عمران خان کی درخواست دائر

    ہر ہفتے بیٹوں سے بات کروائی جائے،عمران خان کی درخواست دائر

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہر ہفتے اپنے بیٹوں سے بات کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی

    عمران خان کی کی جانب سے ان کے وکلا نے درخواست آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے عملے کو جمع کرائی ،عمران خان کی جانب سے عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا. سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی گزشتہ ہفتےکی طرح آج چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جارہی،عمران خان کا اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے لہٰذا ہرہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا جائے

    عمران خان کے وکیل نے بات کروانے بارے درخواست عدالتی عملے کو جمع کروائی،عدالت کےجج ابوالحسنات کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی.

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل سے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروا دی گئی تھی،عمران خان کی بیٹوں سے بات واٹس ایپ پر کروائی گئی،عمران خان نے تین منٹ تک بیٹوں سے بات کی،سلیمان اور قاسم جیل میں قید والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے،عمران خان نے مسکراتے اپنے بیٹوں کو تسلی دی،عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کا حکم عدالت نے دیا تھا.عمران خان سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان پر فر د جرم عائد ہوچکی ہے، آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے.

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • سوشل میڈیا پر فحش پوسٹ لائک کرنا جرم نہیں، بھارتی عدالت کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر فحش پوسٹ لائک کرنا جرم نہیں، بھارتی عدالت کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر فحش پوسٹ لائیک کرنا جرم نہیں البتہ شیئر کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، یہ فیصلہ بھارت کی ریاست الہ آباد کی ہائیکورٹ نے دیا.

    جسٹس ارون کمار سنگھ دیشوال نے فیصلہ سنایا، عدالت نے آگرہ کے محمد عمران کے خلاف فوجداری کاروائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، عمران پر آئی ٹی ایکٹ ،دفعہ 67 کے تحت پوسٹ کو لائک کرنے کا الزام تھا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ہمیں ایسا کوئی مواد نہیں ملا جس سے درخؤاست گزار کو قابل اعتراض پوسٹ کے ساتھ جوڑا جائے کیونکہ درخواست گزار کے فیس بک، ٹویٹر پر کوئی بھی قابل اعتراض پوسٹ موجود نہیں، اس لیے درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ قائم نہیں بنایا جا سکتا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کیس میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے غیر قانونی اسمبلی کے لئے ایک پوسٹ کو لائک کیا، پوسٹ کو لائک کرنا پوسٹ کو شائع یا نشر کرنے کے مترادف ہے،صرف پوسٹ کو پسند کرنے پر سیکشن 67 آئی ٹی ایکٹ عائد نہیں ہوگی

    درخواست گزار محمد عمران کاظمی کے خلاف سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغام کا حصہ بننے کی تحقیقات کے بعد ایک فوجداری مقدمہ درج کیا گیا تھا عمران کے خلاف چارج شیٹ بھی دائر کر دی گئی تھی تا ہم الہ آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ ختم کر دیا.

    سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری،بنائیں فحش ویڈیو

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • عمارت کو ایسے کیسے مسمار کرنے کا حکم دے دیں؟ عدالت

    عمارت کو ایسے کیسے مسمار کرنے کا حکم دے دیں؟ عدالت

    سندھ ہائیکورٹ, ضیاالحق کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار سے بلڈنگ اپروو پلان اور نقشہ طلب کرلیا.عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کو ایسے کیسے مسمار کرنے کا حکم دے دیں،کیا عدالت سے پہلے ایس بی سی اے سے رجوع کیا تھا؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایس بی سی اے کو درخواست دی تھی مگر تعاون نہیں کیا، عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے نے بلڈنگ پلان تو اپروو کیا ہوگا وہ کہاں ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایس بی سی اے نے بلڈنگ اپروو پلان بھی نہیں دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے سامنے بلڈنگ اپروو پلان نہیں ہوگا کارروائی کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ضیاالحق کالونی میں بلڈر سید شمسی غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے،گراونڈ پلس ٹو کی اجازت لے کر 3 منزلہ عمارت تعمیر کرچکا ہے، بلڈر نے پارکنگ ایریا کو بھی عمارت کی تعمیرات میں شامل کرلیا ہے،غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیا جائے،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

  • آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت

    آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت

    احتساب عدالت آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس ،سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور احد خان چیمہ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف اور احد خان چیمہ کے وکیل کہاں ہیں؟جونیئر وکلا نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز دیگر مصرفیات کے باعث کچھ لیٹ ہیں،امجد پرویز ایڈووکیٹ ساڑے دس بجے تک پہنچ جائیں گے گے،احتساب۔ عدالت کے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کے انتظار میں سماعت کچھ دیر کیلیے موخر کر دی ،احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے سماعت کی

    دوبارہ سماعت ہوئی تو آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف اور احد چیمہ کی وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے،وکیل نے کہا کہ آشیانہ اقبال ریفرنسں سیاسی انجینرنگ کا انوکھا کیس ہے ،شہباز شریف٫ احمد چیمہ اور فواد حسن فواد کو بدنیتی کی بنیاد پر جیل میں ڈالا گیا ،یہ بریت کا کیس ہے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو بری کیا جایئے،یہ واحد کیس میں جس ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی،سیاسی مخالفین اور نیب نے لفاظی کرتے ہوئے اربوں روپے کرپشن کا الزام لگایا ،ڈی جی نیب ٹی وی پر آکر شہباز شریف سمیت دیگر پر الزامات لگاتے رہے ،گواہان بتا چکے ہیں ڈی جی نیب کے کہنے پر ریفرنس بنایا گیا ،ندیم ضیاء اور کامران کیانی ثبوت نہ ہونے پر ریفرنس سے ڈسچارج ہو گئے ، شہباز شریف، احد چیمہ اور دیگر کیخلاف ایک بھی الزام کا ثبوت نہیں ہے

    احد خان چیمہ اور دیگر ملزمان حاضری کیلئے احتساب عدلت میں پیش ہوئے،شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین احتساب عدالت پیش ہوئے ،عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے ،عدالت نے شہباز شریف اور احد خان چیمہ کے وکیل امجد پرویز سے دلائل طلب کر رکھے ہیں ،دیگر ملزمان میں فواد حسن فواد، احد چیمہ،بسم الله کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو بےگناہ قرار دے دیا تھا نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب میں لاہور کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی تھی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر نے ناکافی شواہد کی بنیاد ہر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں، وکلاء ملزمان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کیلیے یہ ریفرنس بنایا گیا گواہان عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی ہے. نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلیئر قرار دیا ہے، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہبازشریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا ، آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کا کوئی فائدہ لیا

  • تحریک انصاف کا جسٹس عامر فاروق کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا جسٹس عامر فاروق کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر مقدمے میں چیئرمین عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلے کا اجراء ،پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو نہایت جانبدارانہ،  اور فیئر ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کے بنیادی اصول سے یکسر متصادم قرار دے کر مسترد کردیا

    ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آئین و قانون عمران خان کو جو فیئرٹرائل اور انصاف تک رسائی کے بنیادی حقوق فراہم کرتے ہیں،۹ مئی کو عدالتی احاطے سے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور توشہ خانہ کیس میں ایک متعصّب جج ہمایوں دلاور کی سرپرستی سمیت چیئرمین عمران خان کیخلاف جسٹس عامر فاروق کے کم و بیش تمام فیصلے سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیے، جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے سے بلاتاخیر معزول کیا جانا ملک میں عدلیہ کی ساکھ اور عدل و انصاف کی حرمت کے تحفّظ کیلئے ناگزیر ہے،عدل و انصاف تک رسائی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے، اسے کسی جج کی مطلق مرضی، قانون کے متعصّبانہ نفاذ اور عدالتوں کے سیاسی استعمال کی شرمناک روایت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا،سپریم جیوڈیشل کونسل کیلئے اگر کوئی معاملہ نہایت اہم اور توجّہ طلب ہے تو وہ یہی کہ قانون و انصاف کا چہرہ مسخ کرنے والے ایک ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طرزِعمل اور غیرمنصفانہ فیصلوں کے ایک طویل سلسلے کا نوٹس لے، تحریک انصاف کے پاس جسٹس عامر فاروق کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کے علاوہ بظاہر کوئی راستہ باقی نہیں،کورکمیٹی کے اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کے طرزِ عمل  کا جائزہ لیں گے اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے،

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

  • چھ ماہ سے جیل میں سڑ رہی ہوں مجھے باہر نکالیں،خدیجہ شاہ کی عدالت میں استدعا

    چھ ماہ سے جیل میں سڑ رہی ہوں مجھے باہر نکالیں،خدیجہ شاہ کی عدالت میں استدعا

    انسداد دہشت گردی عدالت،خدیجہ شاہ کی دو مقدمات میں ضمانت کے بعد نئے مقدمہ میں گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،عدالت نے خدیجہ شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

    انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،تفتیشی افسر انسپکٹر نوید انجم اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت میں کہا کہ ملزمہ خدیجہ شاہ کے گھر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بغاوت بارے ملاقات ہوتی رہی ہے ،تین شریک ملزمان کے بیانات موجود ہیں کہ خدیجہ شاہ کے حکم پر جلاؤ گھیراؤ کیا .

    خدیجہ شاہ نے عدالت کی اجازت سے روسٹرم پر گفتگو کی ،خدیجہ شاہ نے عدالت میں کہا کہ میری پانچ سال کی بیٹی مجھ سے چھ ماہ سے دور ہے ،پلیز مجھے گھر جانے دیاجائے،تین شریک ملزمان کبھی میرے گھر نہیں آئے تفتیشی جھوٹ بول رہا ہے ، فاضل جج نے کہا کہ یہی بات آپ پولیس کو بتا دیں تاکہ تفتیش مکمل ہو سکے، خدیجہ شاہ نے کہا کہ میں چھ ماہ سے جیل میں سڑ رہی ہوں مجھے باہر نکالیں ،جس پر عدالت نے کہا کہ پریشان نہ ہوں جلد مقدمات کا ٹرائل شروع ہو جائے گا اور فیصلہ ہو جائے گا ،خدیجہ شاہ کے وکیل نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے،پولیس نے ضمانت منظور ہونے کے بعد بدنیتی کی بنیاد پر تیسرے مقدمہ میں گرفتار کیا ،ملزمہ کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پیش کیا گیا ہے

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا،شیخ رشید

    مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا،شیخ رشید

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    شیخ رشید خود عدالت پیش ہو گئے، جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی، شیخ رشید نے عدالت میں بیان دیا کہ سی سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں،شیخ رشید احمد کے عدالت میں بیان کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی گرفتاری کی درخواست نمٹا دی

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے، مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا ہمارے گھر کے ملازم، خواتین اور بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا، پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے، اللہ کی رضا کےلئے گرفتار کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں،ڈرائیور،کک، نابالغ بچوں کو بھی انہوں نے معاف نہیں کیا، نواز شریف کی پاکستان واپسی کے سوال پر شیخ رشید جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئے

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،بنچ تاخیرکا شکار

    عدالت آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں،چیف جسٹس

    چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل …

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • سائفر کیس، گواہان کے بیانات نہ ہو سکے،سماعت ملتوی

    سائفر کیس، گواہان کے بیانات نہ ہو سکے،سماعت ملتوی

    سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں آج سماعت ہو ئی

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی، سائفر کیس میں استغاثہ کے 5 گواہان عدالت میں پیش کیے گئے،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ،
    استغاثہ کے طلب کردہ 5 گواہان کے بیانات قلم بند نہ ہو سکے،سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکمنامہ تک ملتوی کر دی گئی

    تمام تحفظات کو سپریم کورٹ کے پاس لیکر جا رہے ہیں،وکیل عمران خان
    چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرنے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دونوں درخواستیں مسترد ہو گئیں،ہم سے لگاتار زیادتی کی جا رہی ہے،چیئرمین کی گرفتاری نظربندی کا دورانیہ بڑھانے کے لئے سب کیا جا رہا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین کی درخواست پر 10 گھنٹے دلائل سنے،یہ ٹرائل خصوصی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں مذاق بن چکا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ سائفر کا ایشو قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا،سائفر ڈی کلاسیفائی ہوا تو سیکرٹ کیسے ہو گیا،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ملزم کے خلاف اہم ثبوت کا اسے علم ہونا چاہیئے، شاہ محمود قریشی سے زیادہ سائفر کیس کو کوئی نہیں جانتا، آج شاہ محمود بھی خفا تھے،جج سے گلہ کیا کہ وکلاء سے ملنے نہیں دیا جا رہا،یہ فیئر ٹرائل،اوپن ٹرائل نہیں ہے،یہ بند کمرے کا ٹرائل ہے،جو شفافیت کے تقاضوں کو پورا نہیں کررہا،نظر آ رہا ہے کہ جج صاحب کیا کرنا چاہ رہے ہیں،تمام تحفظات کو سپریم کورٹ کے پاس لیکر جا رہے ہیں،عمران خان کا پیغام ہے کہ یہ آفیشل سیکرٹ تھا ہی نہیں،یہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھی، شہباز شریف کے پاس 169 دن سائفر رہا انھیں اس کیس میں گواہ نہیں رکھا گیا،ایف آئی اے نے شہباز کو عدالتی نوٹس دیتی اور طلب کرتی ہے، چیئرمین کی ضمانت خارج اور اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد ہونا حیران کن نہیں ہے،

    سائفر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،سائفر کیس کے 5 سرکاری گواہان کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ،گواہان میں نادر خان ،عمران ساجد شامل ہیں ،سائفر کیس میں بطور گواہ محمد نعمان ، شمعون قیصر اور فرخ عباس بھی پیش ہو گئے

    گزشتہ سماعت پر جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا،

    دوسری جانب آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

    عمران خان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے، چارج شیٹ
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سائفرکیس میں لگی چارج شیٹ منظرعام پر آگئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چارج شیٹ آج چیئرمین پی ٹی آئی کو پڑھ کر سنائی تھی، چارج شیٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم غیرقانونی سائفر اپنے پاس رکھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ دستاویز کو غلط طریقے سے استعمال کیا، سائفر پاکستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی خفیہ دستاویز تھی، سیکرٹ دستاویز کو ممنوع مقام جلسے میں غلط طریقہ کار سے استعمال کیا،سائفر کی خفیہ معلومات کو غیر ضروری افراد تک پہنچایا، ریاست کے مفاد کے خلاف معلومات آگے استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے،وزارت خارجہ نے اعتماد کرتے ہوئے سائفر آپ کو فراہم کیا،آپ نے سائفر اپنے پاس رکھتے ہوئے سیاسی مقاصد لیے استعمال کیا،آپ نے اس عمل سے سائفر، ملک کے سیکیورٹی سسٹم پر کمپرومائز کیا،آپ کے اس عمل سے ریاستِ پاکستان کی سیفٹی متاثر ہوئی،28 مارچ 2022 بنی گالا اجلاس میں ملزم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ آپ نے سائفرکو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی،آپ نے بدنیتی کی بنیاد پر سائفر اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، وزارتِ خارجہ کی طرف سے سائفر آپ کو بھیجا گیا، آپ نے پاس رکھا اور واپس نہیں بھیجا، غیرمجاز ہونے کے باوجود سائفر غیرقانونی طور پر سائفر اپنے پاس رکھا، سائفرسیکیورٹی، ملک کےسیکرٹ سیکیورٹی سسٹم کو آپ نے کمپرومائز کیا،بیرون ملک پاکستان کے سیکیورٹی سسٹم کو کمپرومائز کیا،آپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں،

    شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کا متن ” آپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جرم میں معاونت کی ، جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی نے جرم کیا اسی طرح آپ بھی شریک جرم ٹھہرے ، آپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں ”

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
    ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
    سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت

  • خدیجہ شاہ کی عدم رہائی، سی سی پی او کے بعد آئی جی پنجاب کی طلبی

    خدیجہ شاہ کی عدم رہائی، سی سی پی او کے بعد آئی جی پنجاب کی طلبی

    لاہور ہائیکورٹ: سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کر نے پر آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کو طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب 3نومبر کو پیش ہوکر جواب داخل کرائیں، عدالت نے سی سی پی او سے استفسار کیا کہ آپکی رپورٹ مجھے قائل نہ کر سکی اس لیے آپکو بلایا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ میں تفتیشی کا بیان حلفی دینا چاہتا ہوں ،عدالت نے سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپ اسطرح تفتیش کرنے لگے تو عدالت کیسے آگے بڑھے گی، سرکاری وکیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے ریمانڈ پر آج فیصلہ ہونا ہے،

    عدالت نے کہا کہ اگر ریمانڈ نہیں تو پھر کیا ہے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ٹرائل کورٹ کا آرڈر چیلنج کریں گے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے آرڈر نہیں لکھا صرف جوڈیشل کیا ہے ،آج بھی ٹرائل کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،پولیس کی پیش کردہ رپورٹ مضحکہ خیز ہے،عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو کیس کا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار ہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل جج نے معاملہ یہاں ہونے کی وجہ سے خدیجہ شاہ کے ریمانڈ دینے یا نہ دینے پر فیصلہ نہیں کیا ،عدالت نے کہا کہ حکومت نے جو کہا اسکے نتائج دیکھتے ہیں ؟آپ نے صرف دو مقدمات دینے کا بیان کیوں دیا،

    عدالت میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی ائی جی انوسثی گیشن عمران کشور پیش ہوئے، جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،

    خدیجہ شاہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ ایڈیشنل آئی جی نے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست میں عدالت رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں خدیجہ شاہ پر دو مقدمات درج کرنے کی تفصیلات فراہم کی گی ،پولیس نے خدیجہ شاہ سے دیگر مقدمے میں تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس کی بدنیتی ہےعدالت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا