Baaghi TV

Tag: عدالت

  • علی وزیرایک اور مقدمے میں گرفتار

    علی وزیرایک اور مقدمے میں گرفتار

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

    علی وزیر کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے علی وزیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی وزیر کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    علی وزیر کو سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے، تفتشی افسر نے علی وزیر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم سے ڈیوائس برآمد کرنی ہے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے،عدالت نے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا عدالت نے علی وزیر کو 15ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی

    واضح رہے کہ ایک دن قبل اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دھوکہ دہی کیس میں علی وزیر کی 20 ہزار روپوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • گاڑیوں کے شورومز سیل کرنے کیخلاف درخواست،موثر حل تجویز کرنے کا حکم

    گاڑیوں کے شورومز سیل کرنے کیخلاف درخواست،موثر حل تجویز کرنے کا حکم

    سی ڈی اے کے سو سے زائد گاڑیوں کے شورومز سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایک ماہ میں مستقل اور موثر حل تجویز کرنے کا حکم دے دیا.جسٹس بابر ستار نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن، دہلی، ملائشیا اور سنگاپور کے ماڈلز دیکھ لیں، چیئرمین سی ڈی اے سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے مستقل حل تجویز کریں،عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس کو بھی کیس میں فریق بنانے کا حکم دے دیا،

    وکیل کاشف ملک نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ یا گاڑیاں بند کی جا سکتی ہیں، کاروبار مکمل طور پر بند کرنا بالکل بھی درست نہیں ہے،نئی گاڑیاں اب پہنچ سے دور ہو چکیں، لوگ استعمال شدہ گاڑیاں خرید رہے ہیں، کمرشل ایریا میں شورومز بنانے سے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی،سی ڈی اے یا تو شورومز کیلئے الگ سے کوئی جگہ مختص کر دے،پارکنگ نہ ہونے کے باعث بڑے شاپنگ مالز یا ہوٹلوں کے باہر عوام کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا سی ڈی اے نے پارکنگ کیلئے کوئی پلاٹس مختص کر رکھے ہیں؟ وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ میں اس حوالے سے معلومات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا، جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ اگر کوئی مستقل حل نہیں نکالیں گے تو خلاف ورزی ہوتی رہے گی،سی ڈی اے خلاف ورزی کرنے والا شوروم سیل کرنے سے پہلے نوٹس جاری کرے، شورومز بھی اگر قانون کے مطابق کام نہیں کرینگے تو انکے لئے کوئی ہمدردی نہیں ہو گی،

    وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سے عدالت نے شورومز سیل کرنے پر وضاحت طلب کی ہے،نئے چیئرمین سی ڈی اے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شورومز سیل کر دو، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ متعلقہ افسر کو چیئرمین کو بتانا چاہئے کہ طریقہ کار کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی

  • علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم

    علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم

    انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر ضمانت منظور کی , انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی, علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے

    تین ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پولیس نے علی وزیر کو پیش کیا تھا۔تفتیشی افسر محمد علی نے عدالت کو بتایا تھا کہ علی وزیر سے وصول اور جمع کی گئی رقم اور پراپرٹی کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ،عدالت میں جواب جمع

    فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ،عدالت میں جواب جمع

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،تحریک انصاف کے شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ،رونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کی جانب سے شہباز گل کی جائیداد کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ،ریونیو حکام فیصل آباد نے عدالت میں بتایا کہ فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ہے ۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا شہباز گل کی پورے پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ۔ عدالت نے جواب جمع کروانے پر رونیو ڈیپارٹمنٹ کو جاری شو کاز نوٹس داخل دفتر کر دیا ۔ گزشتہ سماعت پر جواب جمع نہ کروانے پر رونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے حکام کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ،کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    واضح رہے کہ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پرتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہو جب وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں شہباز گل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے گئے تھے انہوں نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کر دیا انہیں ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

  • ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    ‏لاہور ہائیکورٹ: ملازمین کو مفت بجلی یونٹس اور بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ترمیمی پٹیشن کیلئے دائر متفرق درخواست منظور کرلی ،عدالت نے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری شاہد لطیف کی احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وزارت قانون، نیپرا اور واپڈا کو فریق بنایا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں،ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس، الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، اعلی عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، واپڈا ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے ,بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کردیا جاتاہے،بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، عدالت سرکاری ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی فراہمی روکنے کا حکم دے عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہریوں کے بجلی کے بل اتنے آئے کہ شہری سڑکوں پر آ گئے، حکومت نے ٹیکس لگا دیئے، جتنے یونٹ استعمال ہوئے، اس سے کئی گنا زیادہ بل موصول ہوئے،290 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بارہ بارہ ہزار کا بل ملا تو وہیں کئی شہریوں کو چالیس پچاس ہزار کا بھی بل ملا، زیادہ بل آنے پر شہریوں نے احتجاج کیا، بل جمع نہیں کروائے، وزیراعظم نے نوٹس لیا، ابھی تک زائد بلوں کے حوالہ سے آئی ایم ایف سے بات چل رہی تھی کہ حکومت نے دوبارہ بجلی کی قیمت بڑھا دی ہے،

    پاکستان میں شہریوں کے بجلی کے بل اتنے آئے کہ شہریوں نے گھریلو اشیا فروخت کرنا شروع کر دیں تو وہیں خود کشیاں بھی ہونے لگیں، بجلئ کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام نے احتجاج کیا، لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے یوں لگتا ہے کہ عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا، کیونکہ جو بل آیا وہ تو ادا کرنا ہی پڑے گا،

  • پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

    پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی : درخواست ضمانت پرسماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کی پرویزالٰہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔

    پرویزالٰہی کے وکیل کی جانب سے پرویزالٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی عدالت نے درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی ۔

    قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز الٰہی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاتھا اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی-

    سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس:سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم

    پرویز الٰہی کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا تھا کہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں، پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کے لیے ہے ہی نہیں، عدالت کو دیکھنا ہوگا کیا واقعی ان سے تفتیش درکار ہے بھی یا نہیں۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی ہےکہ کل وکلا ایک دوسرے کی ضمانتیں کروا رہے ہوں گے، شاہ محمود کا میں وکیل تھا،اسی کیس میں ضمانت کنفرم ہوئی، پرویز الٰہی کی شناخت پریڈ کی بھی ضرورت نہیں، ملک انہیں جانتا ہے۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس ڈپٹی کمشنر لاہور یاپنجاب پولیس کو ڈکٹیٹ نہیں کررہی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا، پرویز الٰہی مارچ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو درکار تھے اس لیے ثبوتوں کو اکٹھاکرنا ہے، مخبر نے مدعی کو بتایاکہ پرویز الٰہی شامل تھے ڈنڈا، گاڑیاں، مددگار افراد وغیرہ کے حوالے سے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے اور ان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا-

    ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

  • ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ارشد شریف قتل کیس ،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

    اہلیہ سمیعہ ارشد کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ،ارشدشریف کے پروڈیوسر علی عثمان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشدشریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کو بیان کے لیے طلب کررکھا تھا، عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے گئے،ارشد شریف کی اہلیہ، بیٹا اور پروڈیوسر علی عثمان سمیت انیس افراد گواہان میں شامل ہیں، واضح رہے کہ ارشد شریف کی اہلیہ کی وارنٹ پہلے جاری ہوئے تھے جو آج برقرار رکھے گئے ہیں

    ارشد شریف کی فیملی سرکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کو پہلے ہی رد کرچکی ہے

    ارشد شریف کی اہلیہ سمیعہ ارشد نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کہا کہ مجسٹریٹ کی سطح پر کیس اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا علم نہیں مجھے صرف سپریم کورٹ کے کیس کا علم ہے میرے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا میڈیا سے پتا چلا ہماری درخواست پر ایف آر نہیں کاٹی گئی مجسٹریٹ کی سطح پر کیس کیا چل رہا ہے اور کہاں چل رہا ہے اس کا علم نہیں

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے، ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا،،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

    ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    واضح رہے کہ ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں ارشد شریف کی والدہ نے عمران خان ،فیصل واڈا ،سلمان اقبال ،مراد سعید ،عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کیلئے استدعا کی، ارشد شریف کی والدہ کی درخواست میں کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں ،والدہ ارشد شریف نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

  • ریویو آف ججمنٹ ایکٹ،وزارت قانون نے نظرثانی درخواست دائر کر دی

    ریویو آف ججمنٹ ایکٹ،وزارت قانون نے نظرثانی درخواست دائر کر دی

    سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کا معاملہ ،وزارت قانون اور دیگر فریقین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی

    درخواست میں عدالت عظمٰی سے 11 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی،نظرثانی درخواست میں اضافی دستاویزات کیلئے 15 روز کی مہلت طلب کی گئی ،رجسٹرار آفس نے اضافی دستاویزات کیلئے 15 روزکا وقت دے دیا،سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون کالعدم قرار دیا تھا،سپریم کورٹ نے ریویو ایکٹ کو پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز قرار دیا تھا ،ریویو ایکٹ میں آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کے فیصلے کے خلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا ،سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس وجہ سے اسے کالعدم قرار دیا گیا تھا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا تھا

    سپریم ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا،87 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے،جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ 33 صفحات پر مشتمل ہے ,تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ آئین سے متصادم ہے،سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،سپریم کورٹ ریویو ایکٹ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز ہے، سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حثیت نہیں،پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق قانون سازی نہیں کر سکتی،طے شدہ اصول ہے کہ سادہ قانون آئین میں تبدیلی یا اضافہ نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ رولز میں تبدیلی عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،

    چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 19 جون کو ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، 3 رکنی بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔

    سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعتیں کیں درخواست گزاروں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کےخلاف درخواستیں دائر کی تھیں،جس پر اٹارنی جنرل نے درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی تھی درخواست گزار تحریک انصاف نے اس قانون سازی کے لیے آئینی ترمیم لازم قرار دینے کا مدعا پیش کیا تھا،ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات کے فیصلے کے خلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا، اپیل سننے والے بینچ میں ججز کی تعداد مرکزی کیس سننے والے ججز سےزیادہ ہونا لازم ہے تاہم پی ٹی آئی سمیت انفرادی حیثیت میں وکلاء نے اس ایکٹ کو چیلنج کیا تھا

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی استدعا منظور کرلی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

     مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

  • عمران خان کو عدالت پیشی کی درخواست پر جواب طلب

    عمران خان کو عدالت پیشی کی درخواست پر جواب طلب

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ پر درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

    جج احتشام عالم نے کیس کی سماعت کی ،سول جج احتشام عالم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے۔ عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے اور درخواستِ بریت دائر کی گئی، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت میں کہا کہ دستاویزات، ثبوت عمران خان کی کی موجودگی میں فراہم کیے جائیں عمران خان کی غیر موجودگی میں فئیر ٹرائل آگے نہیں چل سکتا عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری ہوئی، سائفرکیس میں اٹک جیل قید ہیں سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے

    جج احتشام عالم نے عمران خان کی عدالت پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے عدالت نے دونوں درخواستوں میں فریقین کو جواب 16 نومبر تک جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    شریکِ ملزمان علی محمد خان، مراد سعیدشاہ فرمان کی درخواست استثنا دائر کردی گئیں ،وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے آج ملک بھر میں ہڑتال ہے

    جج احتشام عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی ہڑتال کو نہیں مانتا، کیسز کی سماعت قانون کے مطابق کی جائے گی شریک ملزمان کی استثنیٰ کیوں منظور کروں وجہ بتائیں ؟ وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ شریک ملزمان پر لاتعداد کیسز، ایم پی او آرڈر میں گرفتاریاں جاری ہیں،آج درخواستِ استثنیٰ منظور کرلیں،آئندہ سماعت سے قبل حفاظتی ضمانت لے کر پیش ہوں گے ،دوران سماعت وکیل نعیم پنجوتھا نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا ،جج احتشام عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کا اپنا معاملہ ہے میں اپنے مطابق دیکھوں گا ،وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ شاہ فرمان نے پشاور سےآنا ہے، تھوڑا سا وقت درکار ہے ،جج احتشام عالم نے 12 بجے تک شریک ملزمان کو عدالت پیش ہونے کا وقت دے دیا۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجوتھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے عدالت پیش کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ منظور

    جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ منظور

    شیر پاو پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا

    عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی ،پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ مقدمہ میں بغاوت, جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں نئے الزامات کی تحقیات کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ نمبر 97/23 درج کر رکھا ہے

    تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نئی دفعات شامل کرنے کا معاملہ ،جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد گرفتار چھ ملزمان عدالت کے روبرو پیش کئے گئے،عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا ،عدالت نے چھ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،ملزمان میں ارباز ،عبد الحفظ ،فہیم قیصر ،طاہر خان محمد گل اور غلام عباس شامل ہیں،تھانہ شاد مان پولیس نے ملزمان کو عدالت پیش کیا

    خدیجہ شاہ ,عالیہ حمزہ کو ضمانت کے لئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کا حکم
    جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ ,عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں ،دورکنی بنچ ںے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا ،خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،ملزمہ خدیجہ شاہ نے 3 جولائی کو ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں