Baaghi TV

Tag: عدالت

  • سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے،سپریم کورٹ

    سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے نیا قانون توثیق کیلئے صدر پاکستان کے پاس ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون بے شک نیا بن جائے ہائی کورٹ کا فیصلہ اپنی جگہ برقرار رہے گا، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ توشہ خانہ تحائف عوامی ملکیت ہیں، عوامی ملکیت کے حامل تحائف کی نیلامی میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے، تحائف عوامی ملکیت ہیں تو ایسا ممکن نہیں کہ صرف مخصوص افراد ہی خرید سکیں،

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق درست ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے،وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی پیروی کرنے یا نہ کرنے پر وقت مانگ لیا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک جاویدنے حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کر دی،سپریم کورٹ نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا

    وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہورہائیکورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی ، سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی وقفے کے بعد سماعت ہوئی تو وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ احکامات کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں ،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رولز پر نہ جائیں، توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہو چکی ہے

    لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص لوگوں کے لیے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا.

    پی ٹی آئی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 2021 میں اپیل دائر کی تھی، جبکہ توشہ خانہ یا اسٹیٹ ریپازیٹری کا نام تو آپ نے اس سارے معاملے کے دوران بار بار سنا ہو گا۔ یہ دراصل ایک ایسا سرکاری محکمہ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے جبکہ یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • چیف الیکشن کمشنرکا صدر سے ملاقات سے انکارغیرآئینی قرار دیا جائے،درخواست دائر

    چیف الیکشن کمشنرکا صدر سے ملاقات سے انکارغیرآئینی قرار دیا جائے،درخواست دائر

    چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

    چیف الیکشن کمشنر کا ملاقات سے انکار غیرآئینی قرار دیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست عباد الرحمان لودھی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کی کسی شق کی بنیاد پر صدر کے آئینی اختیار سے انکار ممکن نہیں،عدالت قرار دے کہ صدر مملکت ہی 90 کے اندر انتخابات کی تاریخ دینے کے اہل ہیں،نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوتے ہیں،صدر مملکت 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے نگران حکومت کی سمری کے محتاج نہیں،نگران حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہوتا،

    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کو لے کر صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دی تھی، صدر مملکت نے چیف الیکش کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی گئی ، آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے بعد نوے روز میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کیلئے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ تاریخ طے کی جا سکے، خط کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت سے ملنے سے انکار کر دیا تھا ، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے صدر مملکت کو جوابی خط بھجوایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صدر صاحب آپ نے قومی اسمبلی ائین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت تحلیل کی ہے۔اس آرٹیکل کے تحت الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔صدر مملکت اگر قومی اسمبلی 58 ٹو بی کے تحت کرتے تو اختیار آپ کے پاس تھا،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم کر دی گئی ہے، اب الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار دیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے خط میں الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کا حوالہ بھی دیا، اور کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے پہلے الیکشن کمیشن صدر مملکت سے مشاورت کا پابند تھا ،الیکشن ایکٹ کی سیکشن ستاون میں ترمیم کے بعد صدر سے مشاورت کا اختیار ختم ہو گیا ہے ،نئی ترمیم کے تحت انتخابات کی تاریخ طے کرنا الیکشن کمیشن کا صوابدید ہے ،آئین ارٹیکل 582, 48_5 اور آرٹیکل 58 ون کے تحت ایوان صدر کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ،حلقہ بندیوں کا الیکشن ایکٹ کی سترہ ٹو کے تحت ضروری ہے

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • عمران خان کو جیل میں سہولیات،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    عمران خان کو جیل میں سہولیات،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات بارے حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی ہے

    سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے سربمہر رپورٹ جمع کروائی ہے، عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد اٹک جیل میں قید ہیں، عمران خان سے انکے وکیل اور اہلیہ کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،آئی جی پنجاب بھی کل عمران خان کو ملے، سپریم کورٹ نے عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کی تھیں جس پر اٹارنی جنرل نے آج چیف جسٹس آفس میں سربمہر رپورٹ جمع کروائی ہے،

    عمران خان کو جیل میں سہولیات دی جا رہی ہیں، عام قیدیوں کی نسبت عمران خان کو جیل میں زیادہ ریلیف دیا گیا ہے ، جیل کے اندر ہوتے ہوئے بھی عمران خان دیسی گھی میں بنے کھانے کھا رہے ہیں، عمران خان کو دیسی گھی میں کبھی مٹن ، تو کبھی چکن بنا کر دیا جاتا ہے تا ہم اسکی عمران خان کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے،

    اٹارنی جنرل نے جو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی وہ پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات نے اٹارنی جنرل آفس میں دی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو جیل میں چہل قدمی کی بھی اجازت ہے،عمران خان کو بہتر کلاس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
    jail menu

    سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے ساتھ والے بیریکس کے بلاکس خالی کرا دیئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈائٹ فوڈ ان کی مشاورت سے دیا جاتا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر سے اتوار تک ان کو ناشتے میں بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے دی جاتی ہے،لنچ میں پیر کو سبزی، روٹی، سلاد اور دہی دیا جاتا ہے ، منگل کو دال چنے ،بدھ کو دال ماش دی جاتی ہے،جمعرات کو دال، جمعے کو سبزی،ہفتے اور اتوار کو بھی دال دی جاتی ہے،ڈنرمیں دال چاول، دہی اور سلاد دیا جاتا ہے،ملزم کی ڈیمانڈ پر ہفتے میں دو بار دیسی مرغی اور ایک بار چھوٹا گوشت دیسی گھی میں تیار کرکے فراہم کیا جاتا ہے،موسمی پھل بھی فراہم کئے جاتے ہیں،18 اگست کو سیل کے واش روم کی مرمت کرکے اس کی دیوار مزید پانچ فٹ اونچی کی گئی،ملزم کو جس سیل میں رکھا گیا ہے اس کی مرمت کی گئی، سیل کا فرش سیمنٹ کا ہے،ایک پنکھا لگا ہوا ہے،واش روم کے اندر پورٹا کمپنی کا کموڈ، مسلم شاو،ٹشو اسٹینڈ لگائے گئے ہیں،وضو کےلئے واش روم کے باہر واش بیسن لگایا گیا ہے، ملزم کا سیل بیک سائیڈ سے ہوا کے لئے کھلا ہے، سیل کے اس ایریا میں ملزم واک کرسکتا ہے،ملزم کو ایک میٹریس، چار تکیے، ٹیبل، کرسی ، جائے نماز اور ایئر کولر کی سہولت دی گئی ہے،ملزم کو قرآن پاک انگریزی ترجمے کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے، 25 کتابیں پڑھنے کے لئے دی گئی ہیں،رملزم کو 21 انچ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ملزم کے سیل کی صفائی کے لئے 2 سینیٹری ورکرز موجود ہیں ،اٹک جیل میں کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر جیلوں کے 53 افسران کو تعینات کیا گیا ہے، چار اے ایس پی رینک کے پولیس افسران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں،ملزم اور سٹاف کی نقل وحرکت چیک کرنے کے لئے 3 کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ڈیوٹی دینے والے سٹاف کو دو وائرلیس فون دیئے گئے ہیں،فیملی کے لئے منگل دن 2 بجے، وکلا کے لئے جمعرات کا دن ملاقات کے لئے مقرر کیا گیا ہے،ملاقاتوں کے دوراں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے جاتے ہیں،اس وقت اٹک جیل میں 982 قیدی قید ہیں،وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، اہلیہ بشری بی بی، عمیر خان نیازی، بابر اعوان اور لطیف کھوسہ ملاقاتیں کرچکے ہیں،چیئرمین پی ٹی ائی کی طبی چیک اپ کے لئے پانچ ڈاکٹرز کا پینل ہر وقت موجود ہوتا ہے،

    عمران خان کو جیل میں بیرک نمبر تین الاٹ کیا گیا ہے، عمران خان صبح 11 بجے ناشتہ کرتے ہیں، اورانہیں فروٹ بھی دیا جا رہا ہے، 22 اگست کو محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ عمران خان کو جیل قوانین کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں جس میں نیا باتھ روم بھی بنوا دیا گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن بھی ہے

    ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق عمران خان کیلئے بنائے گئے باتھ روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائیر کولر ایگزاسٹ فین بھی موجود ہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں

    عمران خان کو جب زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل لے جایا گیا تھا تو ابتدائی ایام میں عمران خان کو جیل میں مشکلات کا سامنا تھا ، انکو ایک چھوٹی سی بیرک میں رکھا گیا تھا اور واش روم بھی اسی بیرک کے اندر ہی موجود تھا تا ہم اب عمران خان کو جیل میں سہولیات ملنے لگ گئی ہیں،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

    واضح رہے کہ پانچ اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، عمران خان اٹک جیل میں ہی قید ہیں، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے بشریٰ بی بی نے پنجاب کے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی،بشریٰ نے وزارت داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں عمران خان کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر دو قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے، خدشہ ہے کہ انکو جیل میں زہر نہ دے دیا جائے، اسلئے انہیں گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے،

  • اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی

    اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی

    اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی، فیصلہ کل 11 بجے سنایا جائے گا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کر رہا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج چیئرمین ہی ٹی آئی کی سزا معطلی پر فیصلہ کردیں گے، 

    امجد پرویز کے سزا معطلی کی درخواست ہر دلائل شروع ہو گئے،وکیل امجد نے کہا کہ عمران خان کی سزا معطلی درخواست میں ریاست کو فریق نہیں بنایا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف پرائیویٹ کمپلینٹ ہے،ٹرائل کورٹ میں کہیں ریاست کا ذکر نہیں آیا، یہاں فریق بنانا کیوں ضروری ہے؟

    الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنے کے حق میں بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے دینا شروع کردیا ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے راہول گاندھی کیس کا حوالہ دیا اور کہا کہ راہول گاندھی کو دو سال سزا ہوئی تھی،راہول گاندھی نے سزا معطلی کی درخواست دی تھی،راہول گاندھی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد ہوئی،میں شارٹ سینٹینس کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی مخالفت نہیں کررہا، میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ حکومت کو نوٹس کیے بغیر اپیل پر کارروائی نہیں کی جا سکتی،قانون بھی یہی کہتا ہے کہ حکومت کو نوٹس ضروری ہے،ایسے تمام مقدمات میں تین وکلاء کی حاضری لگائی جاتی ہے، وکیل دفاع، وکیل استغاثہ اور حکومتی وکیل،

    امجد پرویز نے مختلف قوانین اور فیصلوں کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سزا معطلی درخواست میں ریاست کو فریق نہیں بنایا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف پرائیویٹ کمپلینٹ ہے، ٹرائل کورٹ میں کہیں ریاست کا ذکر نہیں آیا، یہاں فریق بنانا کیوں ضروری ہے؟ نیب کے مقدمات میں تو پبلک پراسیکیوٹر موجود نہیں ہوتا، امجد پرویزنے کہا کہ نیب کے اپنے پراسیکیوٹر موجود ہوتے ہیں جنہیں سنا جاتا ہے، نیب قانون میں پبلک پراسیکیوٹر کا ذکر ہی نہیں ہے،پبلک پراسیکیوٹر کی بات سی آر پی سی کرتا ہے،میری یہی درخواست ہے کہ حکومت کو نوٹس جاری کیا جائے،قانون میں کومپلیننٹ کا لفظ ہی نہیں، اسٹیٹ کا لفظ ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ کمپلیٹ فائل کرنے میں کوئی کوتاہی ہے بھی تو اسکا اثر ٹرائل پر نہیں پڑے گا؟ امجد پرویز نے کہا کہ جی میرا یہی نقطہ ہے کہ ٹرائل تو عدالت نے ہی کرنا ہے، چاہے مجسٹریٹ کے پاس فائل ہو یا براہ راست، اگر مجسٹریٹ کی سکروٹنی والی بات مان بھی لی جائے تو ٹرائل سیشن عدالت نے ہی کرنا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ نے تعین کرنا ہے کہ سیشن عدالت کا ہی دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں؟۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل ، وکیل الیکشن کمیشن نے کیس میں وقفہ لینے کی استدعا کی اور کہا کہ دوائی کھانے کے لیے 10،15 منٹ کا وقفہ دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کر دیا .

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت 15 منٹ وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز روسٹرم پر موجود تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پرآ گئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، کچھ فیصلوں کے حوالے دینا چاہتا ہوں،وکیل امجد نے کہا کہ میں کوئی ایسا سیکشن نہیں پڑھوں گا جو نیا ہو،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بھی دو بار یہاں، اور ایک بار سپریم کورٹ میں دلائل دے چکے ہیں،انہوں نے الیکشن کمیشن اور سیشن جج ہمایوں دلاور کو ویلن بنایا ہوا ہے،ابھی وہاں مت جائیں، سزا معطلی پر ہی دلائل جاری رکھیں،دفاع کی جانب سے کمپلین کی باقاعدہ اجازت کے حوالے سے اعتراض اٹھایا گیا ہے، ان کے مطابق باقاعدہ اجازت کے بغیر کمپلین قابل سماعت نہیں ہے،میں عدالت سے الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ پڑھنے کی اجازت چاہتا ہوں،یہ authorization الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد دی گئی،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ دفتر جو بھی ضروری ہو کرے، الیکشن کمیشن نے کسی فرد کو تو ہدایت جاری نہیں کی، الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کو تو ہدایت جاری نہیں کی، وہ کیوں کمپلین کرے؟ وکیل امجد پرویزنے کہا کہ سیکرٹری نے authorization میں لکھا کہ یہ کمپلین الیکشن کمیشن کے فیصلے کی نظر میں فائل کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے تمام ممبران نے اپنے فیصلے میں متفقہ طور پر اجازت دی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر سیکرٹری کمیشن کو ڈائریکشن دیتا تو وہ بات الگ تھی، یہاں الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کی بجائے آفس کو یہ ہدایت دی ہے، امجد پرویزایڈووکیٹ نے کہا کہ اس کمپلینٹ کا ڈرافٹ الیکشن کمیشن نے منظور کیا،الیکشن کمیشن کے فل کمیشن نے کمپلینٹ کی منظوری دی،

    الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کرنے کے لیے کل کا وقت بھی مانگ لیا، عدالت میں کہا کہ میرے دلائل آج مکمل نہ ہو پانے کی ایک یہ وجہ ہےکہ خواجہ حارث کا بیان حلفی براہ راست عدالت میں پیش کیا گیا ،تصدیق شدہ کاپی نہیں مل سکی .جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی دلائل مکمل کریں،ابھی کیا رہ گیا ہے ؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمپلینٹ کا دورانیہ ، حق دفاع ختم ہونے اور دائرہ اختیار طے نا کرنے کے تین نکات رہ گئے ہیں ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ اب مزید کِس نکتے پر دلائل باقی ہیں؟ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ حقِ دفاع اور چار ماہ میں کمپلینٹ دائر کرنے کے نکات پر دلائل دینے ہیں، واویلا کیا جا رہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی،میں بتاؤں گا کہ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی نہیں کی،ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ملزم کے وکیل عدالت میں پیش ہو کر دلائل دینگے، میرے دلائل آج مکمل نہ ہو پانے کی ایک وجہ ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہیں نہیں، آج ہی مکمل کرینگے، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ خواجہ حارث کا بیان حلفی اس عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، مجھے بیان حلفی کی تصدیق شدہ کاپی نہیں مل سکی،میں کسی وکیل کے بیان حلفی کے جواب میں حلفیہ بیان دینے والا آخری شخص ہوں گا، آفس نے مجھے خواجہ حارث کے بیان حلفی کی مصدقہ کاپی فراہم نہیں کی،میں آخری شخص ہوں گا جو اس پر کاؤنٹر ایفی ڈیوٹ جمع کرائے، بیان حلفی کا سپریم کورٹ میں بھی تذکرہ ہوا مگر وہ آفس میں سی ایم کے ذریعے دائر نہیں ہوا، وبیان حلفی ادھر ہی دوران سماعت کورٹ کو دیا گیا،

    عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ امجد صاحب پانچ دس منٹ میں آپ مکمل کر لیں جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں نے عدالتی نظیریں آپ کے سامنے رکھ دیں عدالت دیکھ لے ،توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل ہو گی یا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے جج ہمایوں دلاور کو مشق ستم بنانے کی بات کی تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انھیں روک دیا کہ جج پر کوئی بات نہ کی جائے

    واضح رہے کہ عمران خان کو  توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • عدالت کا لیاری سے لاپتہ شہری کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

    عدالت کا لیاری سے لاپتہ شہری کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ ،لیاری سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے پولیس کو لیاری سے لاپتہ شہری کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملی اقدامات کی ہدایت کر دی، دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ نے چاکیواڑہ پولیس نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں جیل بھیجیں گے، لوگ پریشان ہیں تم بحث کر رہے ہو، شہری کہاں ہے؟ پولیس حکام نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ شہری ہر 15 روز بعد اہل خانہ سے فون پر بات کر رہا ہے،

    عدالت نے پولیس حکام سے سوال کیا کہ جب آپ کو اتنا پتہ چل گیا تو پھر بازیاب کیوں نہیں ہوا؟ پولیس حکام نے کہا کہ فیملی نے کنفرم کیا ہے کہ واٹس ایپ پر بات کروائی جا رہی ہے،جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گمشدہ شخص کا پتہ لگانے میں کیا مشکل ہے؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ فیملی سے بات کروائی جا رہی ہے مگر کہاں ہے کچھ پتہ نہیں،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

  • چیئرمین نیپرا کو بجلی بلز میں ریلیف سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم

    چیئرمین نیپرا کو بجلی بلز میں ریلیف سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوئی ہے، بجلی کے بلوں کے حوالہ سے ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، عوام سڑکوں پر ہیں، تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے،ایسے میں لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی

    لاہور ہائیکورٹ، بجلی کے بلوں میں اضافے سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے چیئرمین نیپرا کو 21 دن میں بجلی بلز میں ریلیف سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین نیپرا درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرے،

    لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نےدرخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات لگانے کی مہلت دے دی ،جسٹس شمس محمود مرزا نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی،عدالت میڈیا پر نام اوربیانات نشر کرنے کے حوالے سے حکم جاری کرے

    لاہور ہائیکورٹ ،تماثیل تھیٹر بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو اتھارٹی لیٹر پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ اتھارٹی لیٹر دیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ آپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت پولیس اور انتظامیہ کو کاروبار میں غیر قانونی مداخلت سے روکے،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

  • پارکنگ پلازہ بنا تھا سنا ہے وہاں بھوت رہ رہے ہیں،سندھ ہائیکورٹ

    پارکنگ پلازہ بنا تھا سنا ہے وہاں بھوت رہ رہے ہیں،سندھ ہائیکورٹ

    غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت 26ستمبرتک ملتوی کر دی گئی

    سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور ڈی آئی جی ٹریفک سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی، سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پارکنگ پلازہ بنا تھا سنا ہے وہاں بھوت رہ رہے ہیں ، عدالت نے وکیل کے ایم سی سے استفسار کیا کہ پارکنگ پلازے کا کیا بنا ؟ وکیل کے ایم سی نے عدالت میں کہا کہ وہ پارکنگ پلازہ کے ڈی اے کے ماتحت آتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر پر کروڑوں روپے لگے ہیں ،عمار ت کا استعمال تو کیا جائے ،مسئلہ کیا ہے ؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پارکنگ پراوور اور غیر قانونی چارج ہو رہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارکنگ معاملے پر ایماندار افسران بھی مجبور ہو جاتے ہیں،قانون پر عملدرآمد کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں،مہذب معاشرے کا پتہ کرنا ہے ان کی سڑکیں جا کر دیکھیں، شارع فیصل پر دیکھیں کوئی الٹا آرہا ہے، کوئی کھڑا توکوئی موبائل پر بات کر رہا ہے، وکیل صفائی نے کہا کہ سندھ حکومت کا پارکنگ کی اجازت دینے کا کوئی اختیار ہی نہیں، سندھ حکومت صرف ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں اختیارات کا استعمال کرتی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت دیکھے کہاں کہاں ہر غیر قانونی پارکنگ ہو رہی ہے، نشاندہی کریں کہاں کہاں غیر قانونی پارکنگ ہےتاکہ ہم فیصلہ دیں

    عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اورغیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا تھا کہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہیں اور پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بٹھائے ہوتے ہیں، کسی کےپاس 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں، لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کے لیے تنگ کرتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں، ٹریفک پولیس کہتی ہے ہمارا مسئلہ نہیں۔

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

  • میں ڈرتا نہیں لیکن آج سیڑھیوں کے ذریعے عدالت جاؤں گا ،لطیف کھوسہ

    میں ڈرتا نہیں لیکن آج سیڑھیوں کے ذریعے عدالت جاؤں گا ،لطیف کھوسہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،توشہ خانہ کیس سزا میں اپیل کا معاملہ ،چیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی کی اپیل پر سماعت کچھ دیر میں ہو گی

    الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کمرہ عدالت میں موجود ہیں، چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سمیت لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود ہے،کچھ ہی دیر میں چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس کی سماعت کریں گے

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ، صحافی نے سوال کیا کہ آج لفٹ کے ذریعے تو نہیں جائیں گے ؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں کے ذریعے عدالت جاؤں گا ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اس دن روسٹرم احتجاجاََ چھوڑا اور چلے گئے کیا آج پیش ہوں گے ؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ اس دن کی بات تھی ویسے میں نے بائیکاٹ تو نہیں کیا تھا ،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    واضح رہے کہ لطیف کھوسہ گزشتہ پیشی پرز اسلام آباد ہائیکورٹ کیر لفٹ میں پھنس گئے تھے،لطیف کھوسہ چالیس منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے تھے، لفٹ میں زائد افراد سوار ہونے کی وجہ سے لفٹ رک گئی تھی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، عابد زبیری کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سردار لطیف خان کھوسہ سمیت دیگر وکلاء جو لفٹ میں پھنسے تھے بغیر کسی نقصان کے بچ گئے، چیف جسٹس اسلام باد ہائی کورٹ سے لفٹ خرابی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،

  • شہریارآفریدی،شاندانہ گلزار کو چھ ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    شہریارآفریدی،شاندانہ گلزار کو چھ ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اختیارات سے تجاوز پر ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی بھی سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت کے سامنے پیش ہوئے، شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اس کیس میں دلائل دیں گے ، جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا ڈی سی صاحب آپ کو نہیں پتہ کتنے آرڈر پاس ہوئے ؟ ڈی سی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ مختلف عدالتوں کے آرڈرز ہوتے ہیں اس لیے مجھے تفصیلات کا نہیں پتہ ،

    چیف کمشنر کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ،وکیل نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ تھوڑی دیر میں جمع کرا دیتے ہیں ، اسٹیٹ کونسل نے آج کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ بھائی اور بہن جو فوت ہو گئے ان کو وہاں جانے نہیں دیا گیا ،جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے باہر میرا دائرہ اختیار نہیں اگر وہاں کچھ ہوتا ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے ، چیف کمشنر اور آئی جی بھی اس کی ذمہ داری نہیں لیں گے ،

    ڈی سی اسلام اور ایس ایس آپریشنز پر فرد جرم کی کاروائی سات ستمبر تک موخر کر دی گئی، ایم پی او کے خلاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم پی او معطلی کے حکم میں چھ ستمبر تک توسیع کردی ،عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں چھ ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا،

    ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

     شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

  • خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے مقدمہ کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں پیش

    خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے مقدمہ کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں پیش

    انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورجناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے مقدمہ کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں پیش کر دیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ پراسیکیوشن چالان کی جانچ پڑتال کر رہی ہے ،خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم جاری کر دیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع کر دی،خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ،پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا تھا

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    دوسری جانب نو مئی واقعے کے مقدمات ،پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ اظہر کو عدالت میں پیش کردیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے ابتدائی پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے، عدالت نے راجہ اظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے 9 ستمبر تک پولیس سے مقدمات کے ترمیمی چالان طلب کرلئے راجہ اظہر کو ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانے کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا