Baaghi TV

Tag: عدالت

  • عثمان بزدار بھی عمران خان کو چھوڑ گئے

    عثمان بزدار بھی عمران خان کو چھوڑ گئے

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    عثمان بزدار نے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 14 ماہ سے عملی سیاست میں نہیں تھا اس لئے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کیا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں ،پاکستان کا کوئی بھی شہری ایسے واقعات کی حمایت نہیں کرے گا، فوج کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے اور رہیں گے،ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کرتا ہوں، سٹیک ہولڈر سے کہتا ہوں کہ پارٹیوں سے نکل پر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں،میری نیک تمنائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں،جو بے گناہ لوگ گرفتار ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے اور انہیں رہا کیا جائے

    کہا جا رہا تھا کہ عثمان بزدار پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہیں، آج سامنے آ گئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کوئٹہ میں کی،

    صحافی سیف اعوان ٹویٹر پر لکھتے ہیں کہ عثمان بزدار کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان عمران خان کے لیے سب سے بڑی صدمے کی خبر ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا دوبارہ وزیر اعلی بننے کا خطرہ ٹل گیا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اصل جھٹکا تو کپتان کو آج عثمان بزدار نے لگایا ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار المعروف وسیم اکرم پلس نے بھی عمران خان کو الوداع کردیا ہے.عمران خان سے زیادہ یہ خبر بشری بی بی کیلئے صدمے کا باعث بنے گی.

    https://twitter.com/SyedKamran_/status/1664578570272866305

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو تباہ کرنے والے عثمان بزدار نے بلاآخر سیاست چھوڑنے کا علان کر دیا عمران کے غلط فیصلے اب خود اُنکے سامنے آرہے ہیں ۔۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

  • پانامہ،436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات،2017 میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

    پانامہ،436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات،2017 میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

    سپریم کورٹ آف پاکستان ،پانامہ، 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کا معاملہ،سپریم کورٹ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سے 2017 میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

    جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا ،جسٹس امین الدین خان بنچ کا حصہ ہوں گے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے امیر جماعت اسلامی نے 2017 میں پانامہ پیپرز میں سامنے آئے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی

    پانامہ سکینڈل میں شریف خاندان کے علاوہ چوہدری خاندان سے مونس الہیٰ کا بھی نام آیا تھا ،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے کم سن گھریلو ملازمائوں پر تشدد کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں بچوں کی بیرون ملک سمگلنگ اور اغواء کیخلاف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آٹھ جون کو سماعت کرے گا

    کے الیکٹریک کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 جون کو سماعت کرے گا ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہونگے ،سپریم کورٹ نے حکومت، اٹارنی جنرل، کے الیکٹریک سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

    سپریم کورٹ،بینکوں سے 54 ارب روپے کے قرض معافی پرازخود نوٹس سماعت کیلئے مقررکردی گئیں، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 جون کو سماعت کرے گا وفاقی حکومت، سرکاری و نجی بنکوں، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، کلاء تنظیموں، قرض معافی کمیشن کے فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے سپریم کورٹ نے بنکوں سے اثر رسوخ کے ذریعے قرض معافی پر 2007 میں ازخود نوٹس لیا تھا

  • جتنے افراد نے پریس کانفرنسزکیں انکے پیچھے ڈیتھ سیل ہے،وکیل کا عدالت میں بیان

    جتنے افراد نے پریس کانفرنسزکیں انکے پیچھے ڈیتھ سیل ہے،وکیل کا عدالت میں بیان

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس اور طبی سہولیات دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس اور طبی سہولیات دینے کی درخواست پر سماعت کی جیل حکام نے شہریار آفریدی کو الگ سیل میں رکھے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ شہر یار آفریدی سیل میں ہیں لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں ہیں،سٹیٹ کونسل نے کہا کہ یہ ہائی پروفائل شخصیت ہیں بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا ،جیل حکام کا عدالت میں کہنا تھا کہ جیل میں کلا س کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں

    وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں کہا کہ جیل حکام نے فواد چودھری کی شہریار آفریدی سے بغیر آرڈر ملاقات کرا دی عدالتی حکم کے باوجود مجھے شہریار آفریدی سے ملنے نہیں دیا گیا، جتنے افراد نے پریس کانفرنسز کیں ان کے پیچھے ڈیتھ سیل ہے عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

     پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

    واضح رہے کہ شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا ،عدالت نے شہریار آفریدی کو 15 روز کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا تھا تاہم انہیں رہا ہوتے ہی راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیاپولیس کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

  • ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

    ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

    پشاور۔ 9 اور 10 مئی کو واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے

    پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرکے رہا کردیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توڑ پھوڑ میں ملوث زیادہ تر ملزمان براہ راست نامزد تھے اور بلکہ موقع سے گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے حکومتی رٹ چیلنج کیا تھا۔ ملزمان نے قومی اداروں ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ خدشہ ہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان دوبارہ بھی یہ جرائم کرسکتے ہیں۔ عدالت اے ٹی سی پشاور کی عدالتوں کے احکامات کالعدم قرار دیکر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرے،عدالت ضمانت پانے والے ملزمان کو دوبارہ حراست میں لینے کے احکامات جاری کرے.

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء مینہ خان آفریدی اور جلال مہمند کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی ہوئی، عدالت نے ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے خلاف9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج تھا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    اللہ سیاست دانوں کو عقل دے

    ریڈیوپاکستان پشاورکا مرکزی گیٹ چُرانے والا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج

    پشاور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی لسٹ

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے فساد کیا 22 اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔

  • عدالت نے پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا

    عدالت نے پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا

    گجرات کیس میں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے بجائے گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے

    عدالت نے پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا، پرویز الہٰی کے دو دن میں دوسری بار گرفتاری ہو چکی ہے،لاہور پولیس بھی موقع پر موجود تھی تا ہم لاہور پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار نہ کر سکی، اینٹی کرپشن مقدمات کے بعد لاہور پولیس بھی پرویز الہیٰ کو گرفتار کرے گی ،پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے

    ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ہم فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پرویز الہٰی کو جلد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا،

    عدالت نے پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو گجرات مقدمہ سے بری الذمہ قرار دے دیا ،عدالت نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ،چوہدری پرویز الٰہی ضلع کچہری پہنچ گئے ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، چوہدری پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا ،

    اینٹی کرپشن تفتیشی افسر کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ،اینٹی کرپشن تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مختلف کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے، چوہدری پرویز الٰہی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا تھا ،چوہدری پرویزالہی،مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان کے خلاف 11 اپریل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا تھا پرویز الہی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے ایک غیرملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت وصول کی،چوہدری پرویز الہی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الہی کے دوست زبیر خان نے کروائی، غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض چوہدری پرویز الہی نے ساڑھے چھ کروڑ روپے وصول کئے ،مونس الہی اور محمد خان بھٹی نے پانچ کروڑ جبکہ زبیر خان نے پچاس لاکھ روپے لئے، ملزمان پرویزالہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ملزمان نے سابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی عنان قمر پر دباؤ ڈال کر 2 ارب 90کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی،

    رانا انتظار ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ کس کے کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کون ہے، کوئی پتہ نہیں، ایسی نوعیت کے مقدمات میں سہیل عباس جسے یہ پرویز الٰہی کا فرنٹ مین کہتے ہیں گوجرانوالہ عدالت سہیل عباس کو مقدمہ سے ڈسچارج کر چکی ہے،اینٹی کرپشن حکام نے ایک اور مقدمہ لاہور میں درج کیا اور وہی الزامات اور محمد خان بھٹی اور سہیل سمیت دیگر کو ملزم بنایا گیا، اینٹی کرپشن نے پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں چودھری پرویز الٰہی کیخلاف 5 مقدمات درج کئے،جتنے بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے وہ تمام بجٹ میں شامل تھے،مقدمہ کا اندراج اور تاریخ وقوعہ میں ایک سال کا فرق ہے،بغیر انکوائری اور نوٹس مقدمہ درج کیا گیا

    کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ: چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،

    دوسری جانب تھانہ غالب مارکیٹ پولیس ضلع کچہری پہنچ گئی ،پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے پرویز الٰہی پر پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کی تھی

    پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الٰہی سے بھی ملاقات کی پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کے کہتا ہوں کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے،ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے اردگرد بیٹھے لوگ کس طرف لے کے جا رہے ہیں، میرا پی ٹی آئی کے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ آپ حق و سچ پر ہیں، ہم حق اور سچ پر ہیں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ آپ نے ڈٹے رہنا ہے بلکل پیچھے نہیں ہٹنا ایک دم ڈٹ جائیں یہ وقت گزر جائے گا

    پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں ہے۔ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیاگیا؛ ٹھیکوں میں 10فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کر اربوں روپے کمائے، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو

  • کام نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عملدرآمد نہ ہوا تو وزیراعظم کو بلاؤنگا،عدالت

    کام نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عملدرآمد نہ ہوا تو وزیراعظم کو بلاؤنگا،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے،لاپتہ مراد اکبر کے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے،ایڈوکیٹ جنرل نے درج مقدمے کی تفصیل عدالت میں پیش کردی،ایس پی نوشیروان اور ڈی ایس پی لیگل بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں جو لوگ آئے نہ سی ٹی ڈی کے نہ رینجر کے تھے ، یہ کنفرم کریں ، ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ جی بالکل ان میں سے کوئی نہیں تھا ،عدالت نے استفسار کیا کہ فوٹیج میں دیکھا گیا یے کون ہے، ڈی آئی جی نے کہا کہ جی بالکل ہم اسکو دیکھیں گے عدالت ہمیں وقت دے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑیاں اور افراد کا تعین ہو گیا تو اسکے نتائج ہونگے ، اتنے لوگ جب سی ٹی ڈی اور رینجر کی وردی میں آئیں گے تو یہ شیم فل ایکٹ ہوگا ، کروڑوں روپے سیف سٹی پر لگ گئے، لوگوں کی ذاتی ویڈیو بنا بنا کر اپلوڈ کردیتے ہیں لیکن چور اور ڈاکووں کو نہیں پکڑتے ، کہاں ہیں ڈی جی رینجرز ؟؟وزارت دفاع سے کون ہے،

    عدالت نے ڈی جی رینجرزکو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی رینجرز کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرونگا ، وہ زمہ دار ہیں اگر انکی وردی استعمال ہو رہی ہے تو، اسلام آباد کے اندر اتنے لوگوں نے مل کر ایک بندے کو اٹھایا ،پولیس رینجر اور سی ٹی ڈی کی وردی میں لوگ آکر بندہ لے گئے، کیا وہ جعلی لوگ تھے، آپ نے پرچہ کیوں نہیں درج کیا ،پولیس اور رینجرز کی وردی میں چوریاں ہو رہی ہیں ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پہلے رینجرز کو ڈائریکشن نہیں تھے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی آرڈر کردیتا ہوں سمجھ لگ جائے گی سب کو ، ورنہ اسلام آباد میں نہ آئی جی کو رہنے کا حق ہے نہ کسی اور کو ، ڈی جی رینجر کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ انکی وردی اگر استعمال ہوئی ہے ، لوگ پولیس اور رینجر کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں اور کس کو پرواہ ہی نہیں ،عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو ہدایت کی کہ ڈی جی رینجر کو کہیں آئیندہ سماعت پر خود آئیں ، اسکا ایفکٹ آئے گا ،ڈی جی رینجرز ، آئی جی معاملے کو دیکھیں اور مقدمہ درج کرائیں، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو بھی پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،ڈی جی رینجرز کو بھی پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    عدالت نے حکم دیا کہ اپنی اپنی ایف آئی آر لے کر آئیے گا ، اپنے اپنے ادارے کی وردی آپ نے بچانی یے، میں پھر ان سے پوچھوں گا کہ اسلام آباد میں آپ اپنی وردی کیوں نہیں سنبھال سکتے ، آرڈر کا مقصد تاکہ آئندہ اصلی وردی والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، اگر آپ اس طرح کام نہیں کرسکتے تو آپ لوگ گھر چلے جائیں، اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلاؤنگا ، اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاونگا ،اگر پھر بھی نہ آیا بندہ تو وزیر اعظم کو بلاونگا ، 36 کلومیٹر کے ایریا میں اگر امن وامان کا یہ عالم رہا تو آپ لوگ پھر اپنے گھر چلے جائیں ،کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

  • جسم پرچوٹوں کے 34 نشانات،نوجوان کے ہاتھوں محبوبہ قتل کی پوسٹمارٹم رپورٹ

    جسم پرچوٹوں کے 34 نشانات،نوجوان کے ہاتھوں محبوبہ قتل کی پوسٹمارٹم رپورٹ

    اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھروں کے وار کر کے قتل کرنیوالے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پولیس نے اضافہ کر دیا گیا ہے، دوسری جانب مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی ہے

    دہلی میں واقعہ پیش آیا تھا، ساکشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ساکشی کے جسم پر زخموں ، چوٹوں کے 34 نشانات ملے ہیں، ساکشی پر اتنا تشدد کیا گیا کہ اسکی کھوپڑی ٹوٹ گئی، اسکے جسم پر جگہ جگہ زخموں کے نشانات تھے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دہلی کے چیف سیکرٹری ، پولیس سے این سی ایس ایس نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کا ازخود نوٹس لیا جائے گا،

    دوسری جانب ملزم ساحل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی بھی ضرورت ہے،

    پولیس حکام کے مطابق 20 سالہ ساحل اور جے جے کالونی کی رہائش پزیر لڑکی ساکشی کی آپس میں دوستی تھی،دونوں دوست تھے مگر کسی بات پر انکی آپس میں لڑائی ہوئی، بحث کے بعد ملزم نے اپنی ہی دوست کو انتہائی ازیت دے کر قتل کیا، لڑکی کو ساحل نے چاقو مارے،پتھر مارے تو لڑکی زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کیا، تا ہم اس کی موت ہو گئی جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی اور ساحل کو پکڑ کر شامل تفتیش کر لیا

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں،بیٹیاں ہیں،جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خواتین کی دہائی

    معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں،بیٹیاں ہیں،جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خواتین کی دہائی

    جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ، پولیس نے 4 پی ٹی آئی خواتین کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کر دیا

    خواتین ملزمان میں فرحت فاروق٫ فرح خان ٫صدف ندیم اور سنیہ ساجد شامل ہیں .انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ،خواتین کر چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،فاضل جج نے خواتین سے سوال کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ خواتین نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں ،ہم نے کچھ نہیں کیا ہم بے گناہ ہیں۔ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ،فاضل جج نے کہا کہ آپ کو شناخت پریڈ کے عمل سے گزرنا پڑے گا شناخت پریڈ قانونی تقاضہ ہے

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں ملوث ہیں ، عدالت نے 4 خواتین کو شناخت پریڈ کیلئے 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا ،آج جناح ہاؤس حملہ کے 25 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا گیا ہے

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    دوسری جانب عسکری املاک پر حملوں کی ہر کڑی زمان پارک سے ملنے لگی۔زمان پارک سے جاکر جناح ہاوس پر حملے کرنے والے 120 مزید ملزمان پولیس ریڈار پرآ گئے، ملزمان کے شناختی کارڈز کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ گرفتاری کے لئے تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا۔ویڈیوز اور جیوفینسنگ کے ذریعے ملزمان کی 8مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائی گئیچیکنگ کے دوران 154 شارٹ لسٹ ہونے والوں میں 34 صحافی اور پولیس ملازمین تھے۔ پملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

  • بغیر اطلاع غیر حاضر،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کوجرمانہ

    بغیر اطلاع غیر حاضر،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کوجرمانہ

    سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور اس کی فیملی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ میں سیلمان شاہ ، اس کے بھائی اور داماد پر مقدمہ درج نہ ہونے کے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی،عدالت نے بغیر اطلاع غیر حاضر ہونے پر درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کو تین ہزار روہے جرمانہ کر دیا،عدالت نے حکم دیا کہ کیا گیا جرمانہ ہائیکورٹ کی ڈسپنسری میں جمع کروایا جائے، جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اظہر صدیق ایڈوکیٹ بڑی خبریں چلواتے ہیں ، جرمانہ والی خبر بھی چلوائیں ،

    جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق وزیر سید سیلمان شاہ کی درخواست پر سماعت کی ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزارسلمان شاہ ، اس کے بھائی اور داماد کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کہاں ہیں ،جونئیر وکیل نے کہا کہ وہ بیرون ملک ہیں ، کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اظہر صدیق کی جانب سے التواء کی درخواست نہیں دی گئی ، بیرون ملک جانے بارے بھی مطلع نہیں کیا اظہر صدیق کو بغیر اطلاع غیر حاضر ہونے پر تین ہزار جرمانہ کررہے ہیں ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے عدالت میں کہا کہ تین ہزار جرمانہ کم ہے پچاس ہزار کیا جائے ، آظہر صدیق کو پہلے بھی غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ ہوا تھا، جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال تین ہزار روپیہ جرمانہ ہی کافی ہے،عدالت نےکیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

  • ایم پی او کا نوٹیفیکیشن معطل ،شہری کو رہا نہ کرنے پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ برہم

    ایم پی او کا نوٹیفیکیشن معطل ،شہری کو رہا نہ کرنے پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ برہم

    سندھ ہائیکورٹ: ایم پی او کا نوٹیفیکیشن معطل ہونے کے باوجود شہری کو رہا نا کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئے

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی جرم کے کسی کو جیل میں کیسے رکھ سکتے ہیں ،اگر شہری ندیم اور سجاد کسی جرم میں مطلوب نہیں تو کیسے جیل میں بند رکھا گیا ہے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دونوں شہریوں کا ایم پی او کے تحت جاری کیا گیا نوٹفیکشن معطل ہوچکا ہے ،شہری ندیم شاہ لطیف تھانے میں درج مقدمے میں بھی ضمانت پر رہا ہے ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ دونوں شہری پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی جرم میں مطلوب ہیں تو ایف آئی آر نمبر بتایا جائے ،پولیس اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ ایف آئی آر نمبر بتانے میں ناکام ہو گئے

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو آئی جی سندھ کو ابھی طلب کریں گے ،پانچ منٹ میں ایف آئی آر نمبر بتائیں ورنہ جیل سپرنٹینڈنٹ میرپور خاص کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے

    دوسری جانب پشاور میں تھری ایم پی او میں نامزد ملزمان کی پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کیس کی سماعت ہوئی،سماعت جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ یک ساتھ تمام افراد کو کیوں پیش نہیں کیا جاتا ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جو جو ضمانت کےلئے رجوع کرتا انکو عدالت کے روبرو پیش کرتے ہیں ۔:عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے کیس کل تک کےلئے ملتوی کردی ۔

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کے گھر پولیس چھاپے کا معاملہ ، عمر ایوب خان کی اہلیہ کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،وکیل عبد اللہ بابر اعوان نے استدعا کی کہ پولیس کو حراساں کرنے سے روکا جائے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب ہراساں نہیں کریں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عبداللّٰہ بابر اعوان ، آمنہ علی ایڈوکیٹ پیش ہوئیں ،،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے سرچ وارنٹ کے بغیر گھر پر چھاپہ مارا ،غیرقانونی چھاپے کے دوران 16 سالہ بیٹے کو بھی دھمکیاں دی گئیں،پولیس کو گاڑی واپس کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ،درخواست میں اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے