Baaghi TV

Tag: عدالت

  • عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کی عدالت طلبی

    عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کی عدالت طلبی

    لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے کل ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس پی سیکیورٹی کو طلب کر لیا جسٹس انوار حسین کے عورت مارچ منتظمین کی درخواست پر سماعت کی،،درخواست گزار صباحت رضوی کی جانب سے عورت مارچ پر پابندی چیلنج کی گئی تھی ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور کا عورت مارچ پر پابندی فیصلہ غیر قانونی ہے،عورت مارچ میں خواتین کے حقوق کی تحفظ کی بات ہوتی ہے،پر امن مارچ پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے،عدالت عورت مارچ پر پابندی سے متعلق ڈی سی لاہور کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے،

    دوسری طرف عورت مارچ کے منتظمین کی تیاریاں بھی جاری ہیں اس سال عورت مارچ ناصر باغ کے قریب منعقد ہوگا جس میں سول سوسائٹی، ٹرانس جینڈر کمیونٹی سمیت خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم این جی اوز کے رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔

    عورت مارچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرہ ان کا آئینی حق ہے، اس سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، 8 مارچ کو ناصر باغ کے قریب مارچ کریں گے۔ عورت مارچ لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ایسے شہر میں جہاں بڑے ہجوم کو پی ایس ایل کے لیے جمع ہونے کی اجازت ہے، خواتین اور صنفی اقلیتوں کے پرامن اجتماع کو اجازت نہیں دی جا رہی،کیا کرکٹ میچز صنفی تشدد کے مسائل سے زیادہ اہم ہیں؟ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کے باوجود لاہور انتظامیہ کا قابل مذمت اقدام ہے ہم آٹھ مارچ کو بتائی گئی جگہ پر ہی مارچ کریں گے، کئی برسوں سے ہم یہ پروگرام کرتے آ رہے ہیں ،پاکستانی خواتین اور خواجہ سراؤں کے کے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ہر اس نظام کے خلاف لڑیں گے جو ان پر ظلم کرنا چاہتا ہے

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

  • ن لیگ جسٹس مظاہرعلی نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل پہنچ گئی

    ن لیگ جسٹس مظاہرعلی نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل پہنچ گئی

    مسلم لیگ ن لائرز فورم نے جسٹس مظاہرعلی نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرا دی

    جسٹس مظاہرعلی نقوی کیخلاف شکایت مبینہ آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی درخواست میں چودھری پرویزالہٰی کیساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی، ارروائی کی جائے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے

    قبل ازیں سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جج، ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں کی اور آڈیو لیک جسیے معاملات کی تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی ہے

    طالبان کا امریکی فوجی اڈوں کو اکنامک زونز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
    چیٹ جی پی ٹی نے نریندر مودی کودنیا کی متنازع ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا
    کھمبے سے باندھ کر لوہے کی راڈ گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں میں لگانے کی ویڈیو وائرل

    ریفرنس میں اپیل کی گئی ہےکہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اثاثوں کی تحقیقات کرے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اثاثے 3 ارب روپے سے زائد مالیت کے ہیں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کنال کا پلاٹ ہے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا سپریم کورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کنال کا پلاٹ ہے۔ گلبرگ تھری لاہور میں 2 کنال 4 مرلےکا پلاٹ ہے۔سینٹ جون پارک لاہور کینٹ میں 4 کنال کا پلاٹ ہے۔اثاثوں میں گوجرانوالا الائیڈ پارک میں غیر ظاہر شدہ پلازہ بھی شامل ہے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مبینہ طور پر 2021 میں 3 بار سالانہ گوشواروں میں ترمیم کی، گوشواروں میں ترمیم گوجرانوالا ڈی ایچ اے میں گھر کی مالیت ایڈجسٹ کرنےکے لیےکی گئی ،پہلے گھرکی مالیت47 لاکھ پھر 6 کروڑ اور پھر 72 کروڑ ظاہرکی گئی

  • عمران خان کے سازش سے متعلق بیانیے میں تضاد ہے،شازیہ مری

    عمران خان کے سازش سے متعلق بیانیے میں تضاد ہے،شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوام کو اشیا ضروریہ کیلئے ریلیف دینا ہر وزیراعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے،

    خان گڑھ میں بینظیر ڈائنامک رجسٹری سنٹر کے افتتاح کے موقع پرشازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سازش سے متعلق بیانیے میں تضاد ہے،گزشتہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عوام کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا، عمران خان 6،6 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی ضد کرتے ہیں مگر اسمبلی نہیں جاتے،سیلاب میں حکومت نے معاشی بوجھ کے باوجود70ارب روپے مختص کیے،بی آئی ایس پی کے ذریعے لاکھوں گھرانوں کو انکم سپورٹ فراہم کی گئی ضلع مظفر گڑھ میں 6 ڈائنامک رجسٹری سینٹر بنائےجائیں گے،3لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو وظائف دیئے جا رہے ہیں، بینظیر کفالت کی اگلی قسط کے لیے 78 ارب سے زائد کی رقم رکھی ہے،بے نظیر کفالت پروگرام کا سالانہ بجٹ 252 ارب روپے ہے،

    قبل ازیں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس کی جلد سماعت کی جائے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کا ریفرنس 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے بھٹو ریفرنس کی سماعت میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے سپر ڈومیسائل نے عمران احمد نیازی کو لاڈلا پلس بنا دیا ہے، لاڈلے پلس کی آمد کیلئے عدالت ایک ہفتے تک انتظار کرتی ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے بھی انصاف نہیں ہوا ٹرائل کورٹ کے خلاف آصف علی زرداری کی اپیل کی جلد سماعت کی جائے،قوم سوال کرتی ہے کہ بھٹو خاندان سے انصاف کب ہوگا،

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے سے متعلق کیس،ڈی آئی جی آپریشنزکی عدالت طلبی

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے سے متعلق کیس،ڈی آئی جی آپریشنزکی عدالت طلبی

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی ایس پی لیگل کو آئندہ سماعت پر13 مارچ کو انکوائری سمیت طلب کر لیا،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کو 10 دن میں انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد چھاپےکی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد بتائیں کہ ایف آئی آر کن بنیادوں پر درج کی گئی؟درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو جائے وقوعہ کی یو ایس بی مہیا کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت 13 مارچ کو مقررکر دی گئی

    دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد نے عوامی شکایات پرغیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعقلہ اداروں کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی مارکیٹنگ پر پہلے سے عائد پابندیوں پر بھی مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مارکیٹنگ روکنے کیلئے متعقلہ اداروں سے کوآرڈینیشن کر رہے ہیں ۔وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے سے این او سی لیئے بغیر مارکیٹنگ کرنے والے تمام رہائشی/کمرشل منصوبے غیر قانونی ہیں۔عوام الناس رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی اے سے تصدیق کریں بیرون ملک پاکستانی بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی اے سے لازمی تصدیق کریں۔

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    مدرسے کی طالبات نے خاتون معلمہ کو گلی میں مبینہ طور پر ذبح کر دیا

    خواب دیکھا،استانی نے توہین مذہب کی، اسلئے ذبح کر دیا، ملزمہ طالبات کا بیان

  • صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے قانون سازی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پانچ رکنی کمیٹی میں شامل ہیں،سیکرٹری اطلاعات و قانون، سینئر اینکر پرسن حامد میر بھی کمیٹی میں شامل ہیں، عدالت نے کمیٹی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے 17 مارچ تک ڈرافٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ نہیں کرنا تو میں وزیراطلاعات اور وزیرقانون کو طلب کر لیتا ہوں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن وکیل عمر اعجاز گیلانی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالتی معاونین سینئر صحافی حامد میر اور پی بی اے کے وکیل فیصل صدیقی بھی پیش ہوئے ،وکیل پی ایف یو جے نے کہا کہ جن کے خلاف ہماری پٹیشن ہے حکومت انہی کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پیمرا قانون میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار ہے کاپی بھی فراہم کی گئی ہیں،،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ساتھ بیوروکریسی کی طرح نہ کھیلیں،

    حامد میر نے عدالت میں کہا کہ ایک ڈرافٹ تیار کر کے پچھلی اور موجودہ حکومت کو بھی دے چکے ہیں، شمس السلام ناز صاحب نے یہ ترامیم لکھی تھیں وہ اب دنیا میں بھی نہیں ہیں، ہم نے تجویز دی کہ آئی ٹی این ای کے چیئرمین کو مدت کی آئینی گارنٹی ملنی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ ہماری ترجیحات ہی کچھ اور ہیں، یہ چیزیں پارلیمنٹ کے دیکھنے کی ہیں، یہاں رٹ آنی ہی نہیں چاہیے،حامد میر نے کہا کہ اللہ کرے ہماری ڈائریکشن سیدھی ہو جائے، اب تو آپکی عدالت میں بھی صحافیوں پر تشدد ہو رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایسا واقعہ رونما ہوا ہے، ہم اُسے دیکھ رہے ہیں،ڈی آئی جی کو صحافیوں پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کا کہا ہے، ہائیکورٹ میں تشدد پر موثر اقدام ہو گا،

    وکیل پی بی اے فیصل صدیقی نے کہا کہ عدالت حکومت کو کسی مخصوص قانون سازی کے لیے حکم نہیں دے سکتی، یہ عدالت حکومت کو قانون سازی کیلئے صرف رائے دے سکتی ہیں، عدالت نے کہا کہ یہ عدالت شہریوں کی بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے موجود ہے،آئی ٹی این ای کے پاس بھی اُس طرح کوئی جوڈیشل اختیار نہیں،آئی ٹی این ای کے قانون میں بھی بہتری کی ضرورت ہے، کیا الیکٹرانک میڈیا میں صحافیوں کی تنخواہوں کا بھی کوئی مسئلہ ہے؟ حامد میر نے کہا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے اور پہاڑ کی طرح کھڑا ہے کسی کو نظر نہیں آ رہا، ایک چینل تو ایک سال سے تنخواہ نہیں دے رہا تھا، میں نے اپنے چینل میں بھی یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی تو کچھ عرصہ چھوڑنا بھی پڑا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ اگر کسی کو تنخواہ نہیں ملے گی تو پھر وہ کیا کریگا؟ آج کل کے حالات میں تو کوئی شخص چھ ماہ بغیر تنخواہ رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،یہ تو ماڈرن سلیوری ہے، جیسے بھٹوں پر بغیر اجرت کام کرایا جاتا تھا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ ایک شخص کو ملازمت کیلئے رکھیں اور اسے تنخواہ ہی نہ دیں، وکیل پی بی اے نے کہا کہ عدالت حکومت کو فریقین سے مشاورت کیلئے ایک مخصوص وقت دے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ سیکرٹری اطلاعات کو ڈرافٹ تیار کرنے دیا جائے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سیکرٹری اطلاعات یہ کرنے کو تیار ہیں، حامد میر نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات کے بارے میں جو عدالت کی آبزرویشن ہے وہی وزیراطلاعات کی بھی ہے،یہ رائے ہونے کے باوجود بھی وہ ان کے ساتھ کام کر رہی ہیں، پچھلی حکومت میں بھی تھیں،عدالت نے کہا کہ اگر الیکشن ہو گئے اور یہ حکومت چلی گئی تو یہ معاملہ پھر لٹک جائے گا، حامد میر نے کہا کہ میں خوش ہوا ہوں کہ آپکو یقین ہے کہ الیکشن ہو جائیں گے، چیف جسٹس عامر فاروق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ امید پر دنیا قائم ہے، حامد میر نے کہا کہ ہم تو آئین کی بالادستی کیلئے لڑیں گے اور جس سے لڑنا ہے اسکی نیت کا ہمیں پتہ ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی

  • جیل بھرو تحریک،گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست خارج

    جیل بھرو تحریک،گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی

    عدالت میں سرکاری وکیل نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات پیش کر دیئے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے اعجازچوہدری کی درخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے ڈی سی لاہوراورآئی جی جیل کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ بھی پیش کی۔ جس پر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب توآپ کی درخواست غیرمؤثر ہو گئی ہے

    عدالت کا کہنا تھا کہ رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست وارثان کی جانب سے دائرکروائیں جس پر وکیل اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس انکی حراست کے قانونی ہونے کی جانچ کا وسیع اختیار ہے۔ جسٹس شہرام نے جواب دیا کہ آپ پاس بھی داد رسی کا فورم موجود ہے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس شہرام سرور کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی رہنما کے بجائے گرفتار ہونے والے رہنماؤں کے وارثان کو درخواست گزار بنائیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد جیل بھرو تحریک اب ختم ہو چکی ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیل بھرو تحریک ختم ہو چکی ہے تو پارٹی کا نوٹیفیکیشن لے کر آئیں جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں لے آؤں گا پیر تک کی مہلت دے دیں۔

    جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کی سماعت پیر کے لیے نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ تو غیر مؤثر ہو گئی ہے وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ میری گزارش ہے عدالت کے پاس اختیارات ہیں۔ اس جرح پر جسٹس شہرام نے وکیل درخواست گزار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس میں ضروری فریق ہیں؟ اپنے آپ کو شرمندہ نہ کریں، بہتر یہ ہے کہ اس درخواست پر زور نہ ڈالیں ورنہ عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی جو آپ کے لیے مشکلات پیدا کرے گا

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی تھی

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں سہولیات دینے کا اعلان 

     تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ 

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسد عمر کو راجن پور ، محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیاہے ۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیا ہے لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے

  • درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا،عدالت

    درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئےدرخواستوں پر سماعت ہوئی

    رمضان میں بیکریز کو رات مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور چیئرمین پی این ڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ واپڈا کو لاہور میں درخت کاٹنے سے روک دیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا،اسموگ لاہوریوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے،

    ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ واپڈا اہلکار لائنوں کو سیدھا کرتے وقت درخت کاٹ رہے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس کا نگران وزیراعلیٰ نے افتتاح کیا جو ان کا اختیار نہیں ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو اتنی جلدی افتتاح کرنے کی کیا تھی؟ پی ایس ایل میچز، انڈر پاسز اور دیگر تعمیرات سے ٹریفک جام رہتی ہے کیا ایل ڈی اے ٹریفک جام میں چاہتی ہے کہ شہری گاڑیوں میں مر جائیں؟

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

  • پنجاب خیبر پختونخوا انتخابات،لاہور،پشاور ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹا دیں

    پنجاب خیبر پختونخوا انتخابات،لاہور،پشاور ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹا دیں

    پشاورہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا میں بروقت انتخابات کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس روح الامین اورجسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی ،جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کسی مقصد کیلئے فیصلے میں سپارک چاہتے ہیں وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بھی مقررہ وقت پر الیکشن ہو سکتے ہیں ، سپریم کورٹ نے گورنر کو ڈائریکشن دے دی تو ہم اس میں کچھ نہیں کر سکتے،انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے جو تمام اداروں پر لاگو ہوتا ہے ،درخواست کو برخاست کر دیتے ہیں آپ عملدرآمد کیلئے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ صوبائی حکومت،گورنر انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دیں،پشاورہائیکورٹ نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں کیس نمٹا دی

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کی تاریخ کیلئے صدر کو ہدایت جاری کرنے سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی ،لاہورہائیکورٹ میں الیکشن کی تاریخ کیلئے صدر کو ہدایت جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس مزمل اختر شبیراورجسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس چودھری محمد اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کی سپریم کورٹ نے فیصلے کے پیرا 14 میں صدر کو ہدایت کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹائی جاتی ہے

  • جب کیسز زیر سماعت ہیں تو پھرختم کریں کیوں لٹکا رہے ہیں؟ عدالت

    جب کیسز زیر سماعت ہیں تو پھرختم کریں کیوں لٹکا رہے ہیں؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں کیخلاف فنڈنگ کیسز جلد نمٹانے کی درخواست ہوئی،

    الیکشن کمیشن میں دیگر سیاسی جماعتوں کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیسز زیرسماعت ہیں ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے درخواست دائر کررکھی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے انور منصور،الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی لا الیکشن کمیشن ارشد خان عدالت میں پیش ہوئے .پی ٹی آئی وکیل انور منصورنے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے جواب پر تحریری اعتراض جمع کرا دیا ،ڈی جی لا نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے سپریم کورٹ میں مصروف تھا اعتراض پڑھا نہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بڑی عدالتوں میں جاتے ہیں چھوٹی عدالتوں میں کہاں آئیں گے عدالت نے استفسار کیا کیا آپ سمجھتے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کے پارٹی فنڈنگ کیسز زیر سماعت ہیں؟ ڈی جی لا نے کہا کہ جی دیگر سیاسی جماعتوں کے پارٹی فنڈنگ سے متعلق کیسز زیرسماعت ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب کیسز زیر سماعت ہیں تو پھرختم کریں کیوں لٹکا رہے ہیں؟ ان کیسز کو نمٹائیں مگر ایسا نہ ہو مزید 2 سال لگائیں عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی ۔

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے جلد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائرکر رکھی ہے، درخواست تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات کا فیصلہ کیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے

  • سکھر ریجن میں کاروکاری سمیت دیگر جرائم سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے؟ عدالت

    سکھر ریجن میں کاروکاری سمیت دیگر جرائم سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے؟ عدالت

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سیکریٹری داخلہ سعید منگنیجو،آئی جی سندھ غلام نبی میمن عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سکھر میں 3 ہزار100 اہلکاروں میں سے 1600 وی وی آئی پی پروٹوکول میں مامور ہیں ،لاڑکانہ سکھر ریجن میں کاروکاری سمیت دیگر جرائم سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے؟ آئی جی سندھ نے عدالت میں کہا کہ محکمہ پولیس تمام مسائل سے بہتر طریقے سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے پولیس کو کچے میں اغوا برائے تاوان،اسٹریٹ کرائم اور نارکوٹیکس کیسز کا سامنا ہے

    جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس یو کمانڈو گھوٹکی اور کشمور میں تعینات نہیں ہوسکے ہیں،آر آر ایف کمانڈز کی پلٹون ٹرانسفر کردی گئی ہے جو لڑنے میں ماہر ہیں،ایس ایس یو کا رول ہے کہ وی وی آئی پی پروٹوکول اور عمارتوں پر تعینات ہوں،جسٹس صلاح الدین پنہور نےآئی جی سندھ سے سوال کیا کہ کیا یہ قانون کے تحت ہے یا کابینہ کا فیصلہ ہے؟ آئی جی سندھ نے عدالت میں جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ قانون کے تحت نہیں کابینہ کا فیصلہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر چیز صرف وی وی آئی پیز کیلئے ہے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں ہے،ایس ایس یو جی کے پانچ ہزارجونواں میں سے کیا سب وی وی آئی پیز کے ساتھ تعینات ہیں؟ یہاں اغوا،زیادتی ،اسٹریٹ کرائم ہوتا رہے ،ایس ایس یو جوان صرف وی آئی پی اور میچز پر تعینات ہوں گے؟ وی وی آئی پی ذاتی گارڈز بھی رکھ سکتے ہیں،ایک ہزارایس ایس یو جوان سکھر اورایک ہزار لاڑکانہ میں کیوں تعینات نہیں کیے جاتے؟ ہمیں تین ماہ کیلئے آرمی،رینجرز سمیت بہترین فورس چاہیے،ہمارے پاس دو آپشن ہیں یا جدید ہتھیار دیں یا جوائنٹ آپریشن کریں، جب سیلاب میں آکر مدد کرسکتے ہیں تو یہ مسئلہ توبہت بڑا ہے،یہاں پر ہر محکمے میں سیاسی مداخلت موجود ہے،جو خرابی کی وجہ ہے،

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ امن و امان قائم کرنے کیلئے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پلان اپنانے کی ضرورت ہے،آئی جی سندھ نے عدالت میں کہا کہ 275 ڈاکووں کی سر کی قیمت 52 کروڑ روپے رکھی گئی ہے،ڈاکووں کی سر کی قیمت تو رکھ دی جاتی ہے مگر مل نہیں پاتے،اب فیصلہ ہوا ہے کہ ان سر کی قیمت الگ سے رکھی جائے گی،عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ایک ماہ کےلیے یہاں کیمپ لگانا چاہیے،

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے