Baaghi TV

Tag: عدالت

  • مذہبی جذبات کے تحفظ کیلیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت

    مذہبی جذبات کے تحفظ کیلیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملعون ڈچ سیاست دان کے توہین آمیز ٹویٹس کے خلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی

    عدالت نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم میں کہا کہ وزارت آئی ٹی مناسب ایکشن کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺکی درخواست پر 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف عدالتی احکامات پر حکومت عملدرآمد کرے ،عدالت نے پٹیشن کوری پریذینٹیشن بنا کر چیئرمین پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو بھیجنے کا حکم دے دیا،پٹیشنر نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے کہ ڈچ سیاست دان لگا تار توہین آمیز ٹویٹس کر رہا ہے، مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ اور مناسب ایکشن کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے چاہییں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو یہ عدالت پہلے بھی ہدایات دے چکی پی ٹی اے کی بطور ریگولیٹر از خود بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات کو دیکھے،

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

    یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت

    توہین آمیز مواد کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت نے کیا اقدام اٹھا لیا؟

  • اے ٹی سی اسلام آباد میں اسامہ ستی قتل کیس کا ٹرائل التوا کا شکار

    اے ٹی سی اسلام آباد میں اسامہ ستی قتل کیس کا ٹرائل التوا کا شکار

    اے ٹی سی اسلام آباد میں اسامہ ستی قتل کیس کا ٹرائل التوا کا شکار ہو گیا

    اسامہ ستی کے والد ندیم ستی نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل کی ہے ،ندیم ستی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے اسامہ ستی کو 2 جنوری 2021 کو نا حق قتل کیا گیا، رات 2بجے بیٹے کو پولیس اہلکاروں نے شہید کیا جس سے شہر میں خوف وہراس پھیلا ،واقعے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا عمران خان سے ملاقات کے بعد واقعے کی جوڈیشل انکوائری، اور جے آئی ٹی بنائی گئی،جوڈیشل انکوائری اور جے آئی ٹی کی رپورٹس عدالت میں پیش ہوئیں انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ،کئی گواہوں کے بیانات بھی قلمبند ہو چکے لیکن کیس سست روی کا شکار ہے، اسامہ کیس کے بعد نور مقدم، عثمان مرزا اور سری لنکن شہری کے کیس سامنے آئے، تینوں کیسوں کے فیصلے آ چکے لیکن ہم اب بھی انتظار کر رہے ہیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ انصاف کیا جائے اسامہ ستی کیس کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے ،

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

    اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

    جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

    پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

    واضح رہے 2 جنوری کو اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہل کاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان 21 سالہ اسامہ ستی جاں بحق ہوگیا تھا۔ والد اسامہ ستی نے کہا کہ میرے بیٹے کو جان بوجھ کر گولیاں ماری گئیں، وفاقی پولیس نے قتل میں ملوث 5 اہل کاروں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفیٰ، شکیل، مدثر اور سعید کو قصور وار ثابت ہونے پر پولیس سروس سے برطرف کر دیا ہے،

  • عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

    عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

    عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

    لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا کل کا سیالکوٹ کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو آج ہی ڈی سی سیالکوٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ ڈی سی سیالکوٹ پریسبیٹرین ایجوکیشن بورڈ کی درخواست پر فیصلہ کرے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میڈیا کے ذریعے درخواستگزار ادارے کی گراونڈ پر جلسے کا علم ہوا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو روکنے بجائے درخواستگزار کو گراونڈ خالی کرنے کا کہا ہے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے پریسبیٹرین تعلیمی بورڈ کے سمسن جیکب کی آئینی درخواست پر سماعت کی .

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”493523″ /]

    لاہور ہائیکورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادتگاہ کی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی ٹی آئی سیالکوٹ کے صدر ڈی سی کو درخواست دیں اور کسی اور جگہ جلسہ کر لیں ، سیالکوٹ میں دیگر کئی جگہیں بھی جلسے کے لئے موجود ہیں، جہاں جلسے ہوتے رہے ہیں

    عدالتی حکمنامے میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان جس جگہ جلسہ کرنا چاہ رہے ہیں وہ جگہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق امریکن مشن کے نام ہے اور یہاں اقلیتی برادری کے عبادتگاہ کے اجتماع ہوتے ہیں،یہ پرائیوٹ زمین ہے اور پرائیویٹ زمین پر حکومت بھی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتی،

    دوسری جانب سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درخواست میں سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی، مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی برادری سراپا احتجاج ہے جس سے امن و امان کا خطرہ ہے

    تحریکِ انصاف کی سیالکوٹ جلسے کے لیے عیسائی عبادت گاہ کی گراونڈ پر قبضہ جمانے کی کوشش پر سیالکوٹ کی کرسچن کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا ہے، سی ٹی آئی بارہ پتھر گراؤنڈ چرچ کی ملکیت ہے.سی ٹی آئی گراؤنڈ 118 سالوں سے مسیحی عبادتوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے. مسیحی برادری میں گراؤنڈ کو سیاسی جلسے کے لئے استعمال کرنے جیسے عمل سے شدید پریشانی پائی جا رہی ہے

    قبل ازیں مسیحی رہنما ،ایگزیکٹو سیکرٹری پرسبٹرین چرچ آف پاکستان ڈاکٹر مجید ایبل نے تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ کرنے کے اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے سکول کا کیمپس تعلیم کے لئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم کو فروغ دیں،یہاں سالانہ عبادتی پروگرام ہوتا ہے،تحریک انصاف اب وہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے، کیمپس کو کسی سیاسی مقصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، بحرانی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ڈی سی کو درخواست دی ہے، ہم تمام فورم پر کام کر رہے ہیں،ہمیں انصاف دیا جائے گا، تعلیم کے لئے کیمپس کو کسی بھی سیاسی مقصد کے لئے روکنے میں ہماری مدد کریں، مسیحی پریشانی کا شکار ہیں، انکو تسلی دیتے ہیں کہ کوئی سیاسی مقصد کے لئے سکول کو استعمال نہیں کر سکے گا، وطن عزیز ہمیشہ سربلند اور سرفراز ہو

    تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کل سیالکوٹ کی عوام سے تاریخی خطاب کریں گے، ضلعی انتظامیہ جلسے میں خلل ڈال رہی ہے

    عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل

  • میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کی رپورٹ طلب

    میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کی رپورٹ طلب

    میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کی رپورٹ طلب
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات سے رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ متعلق سوالات پر وزارت اطلاعات جواب جمع کرائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات سے نئی رپورٹ طلب کرلیتے ہیں، یہ مناسب ہے کہ نئی رپورٹ طلب کرلیں،

    صدر ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے عدالت میں کہا کہ وزیر اطلاعات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جائے ، جس پر عدالت نے کہا کہ وزارت اطلاعات سے پہلے رپورٹ طلب کرلیتے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹی وی چینلز کو لائسنس دینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی پیمرا کو مزید لائسنس جاری کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی گئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی پیمرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کردی پیمرا کی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے گئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی

    نو اپریل کو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا،حالانکہ ہوا کچھ بھی نہیں تھا،عدالت

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    آئین شکنی، اب لگے گا عمران خان اور اسکے ہمنواؤں پر آرٹیکل 6، تیاریاں شروع

    سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

    گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

    مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابقہ حکومت کے تیار کردہ سوشل میڈیا رولز کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کا حکم دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سے سوالات ہیں وہ بتا دیں وہ آرڈر میں لکھ دیں گے تاکہ ان کو پارلیمان دیکھ لے،سابقہ حکومت کے تیار کردہ سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواستوں پر سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار جب اپوزیشن میں تھے تو ان رولز کے خلاف تھے، اب تو حکومت میں آ چکے، کل یہ اپوزیشں میں تھے اب پاور میں ہیں یہ بہتر نہیں کہ یہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے درست کردیں، یہ کورٹ ہمیشہ یہ سمجھتی ہے جو بھی حکومت ہے وہ خود ٹھیک کرے، ضروری ہے کہ آزادی اظہار رائے کا احترام رکھا جائے،یہاں آزادی اظہار رائے کے ساتھ جو ہوتا رہا ہے عدالت روزانہ اس کو دیکھتی رہی ہے، رولز میں ہر چیز کلئیر ہونی چاہیے کسی کو آپ اوپن نہیں چھوڑ سکتے جس کا کل غلط استعمال ہو جائے،

  • تاج محل پر درخواست خارج،عدالت برہم ، درخواست گزار کی سخت سرزنش

    تاج محل پر درخواست خارج،عدالت برہم ، درخواست گزار کی سخت سرزنش

    الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے تاج محل کے تہہ خانے میں بنائے گئے 20 کمروں کو کھولنے کی عرضی کو خارج کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تاج محل کے حوالے سے پہلی سماعت جمعرات کو 12 بجے شروع ہوئی ہائی کورٹ نے تاج محل تنازع پر سخت موقف اختیار کیا ہے سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کی سخت سرزنش کی۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد ہندووں کے نشانےپر:عدالت نے سروے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کی درخواست گزار کو پی آئی ایل سسٹم کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے اگر کوئی آپ کو تحقیق کرنے سے روکے تو ہمارے پاس آجائیں کل آپ آکر کہیں گےکہ آپ نے ججز کےچیمبر میں جانا ہے تو کیا ہم آپ کو چیمبر دکھائیں گے؟ تاریخ آپ کے مطابق نہیں پڑھائی جائے گی پہلے یونیورسٹی جاؤ، پی ایچ ڈی کرو پھر عدالت میں آؤ۔

    واضح رہے کہ بی جے پی کے ایودھیا میڈیا انچارج ڈاکٹر رجنیش سنگھ نے 7 مئی کو عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں تاج محل کے22 میں سے 20 کمروں کوکھولنےکا مطالبہ کیا گیا تھا انہوں نے ان کمروں میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھنے کا امکان ظاہر کیا ہے بند کمروں کو کھول کر اس کا راز دنیا کے سامنے آنا چاہیے۔

    مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

    عرضی گزار رجنیش سنگھ نے ریاستی حکومت سے اس معاملے میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ملک میں تاج محل کے کمروں کے راز کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے-

    بھارتی خبررساں ادارے "وائس دی آواز ” کے مطابق مورخین کا کہناہےکہ تاج محل عالمی ورثہ ہے اسے مذہبی رنگ نہ دیا جائے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےشعبہ تاریخ کےپروفیسر ندیم رضوی نےتاج محل کو مذہبی رنگ دیئےجانےپرناراضگی کا اظہارکیا کہا کہ تاج محل کے تہہ خانے اور دیگر حصے 300 سال تک کھلے رہے کئی نسلیں اسےدیکھ چکی ہیں یہاں کوئی علامتیں نہیں ہیں تاج کے جو حصے بند کیے گئے تھے وہ مذہبی وجوہات کی بنا پر نہیں کیے گئے تھے بلکہ تاج میں ہجوم اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیے گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یادگار کے تحفظ اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے اے ایس آئی نے ملک بھر میں یادگاروں کے کچھ حصوں کو بند کر دیا ہے تاج کے تہہ خانے کو کھولنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اسے عدالت کی نگرانی میں کھولا جائے اور ویڈیو گرافی کی جائےکوٹھری کھولنے کے بعد خدشہ ہے کہ کہیں کوئی مورتی رکھ دے اور جھگڑا مستقل ہو جائے۔

    رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر عرفان حبیب نے کہا کہ تاج محل جیسے عالمی ورثے کو مذہبی رنگ دینے کی سازش ہو رہی ہے میں نہیں چاہتا کہ تہھانے کھولے جائیں۔ کیا اس کا کوئی مقصد ہے؟ جس مقصد کے لیے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے کوئی کہیں سے آئے اور مانگے اور اس پر حکم ہو، یہ غلط ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نےبرطانوی دورکا غداری کا قانون معطل کر دیا

    ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے پروفیسر سوگم آنند نے کہا کہ تاج محل کے تہہ خانوں کے سروے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ویڈیو گرافی ہو جائے تو جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ تہہ خانے کو سیاحوں کے لیے کھولنا آثار قدیمہ کے مطابق ممکن نہیں۔

    دوسری جانب وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کو گیانواپی مسجد کے سروے کو مکمل کرنے اور 17 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے یہ حکم اس عرضی کی سماعت کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں عدالت کے مقرر کردہ ایڈوکیٹ کمشنر کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی جس میں سروے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ .

    درخواست گزاروں کے وکیلوں میں سے ایک، سبھاش نندن چترویدی نے کہا کہ عدالت نے مکمل سروے کرنے اور کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 17 مئی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہےعدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بہانہ بنا کر سروے میں تاخیر نہ کرے۔

    عدالت نے کہا کہ پرسوں سروے شروع ہونے کا امکان ہے عدالت نے پورے گیان واپی کمپلیکس کے سروے کا حکم دیا ہے۔ مسجد اور اس کے تہہ خانے کا سروے کیا جائے گا-

    بھارت:تاج محل کے پیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کا نیا دعوٰی

  • حالات سے نمٹنے کیلیے الیکشن واحد حل،عمران کی شکل میں پاکستان کے ساتھ سازش ہوئی،مریم

    حالات سے نمٹنے کیلیے الیکشن واحد حل،عمران کی شکل میں پاکستان کے ساتھ سازش ہوئی،مریم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نیب آج تک ثبوت پیش نہ کرسکا ،روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی استدعا کی گئی تھی،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ 10ماہ ہوگئے نیب اسے طویل کر رہا ہے،سابقہ حکومت میں کہا جارہا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیے،روزانہ کی بنیاد پر شنوائی کی درخواست دی جارہی تھی،اب نیب کے پاس کوئی جواب نہیں ہے،کبھی نیب کو کورونا ہوجاتا ہے، اصل میں ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں،اگر ثبوت ہوتا تو 10ماہ میں وہ عدالت میں پیش کرتے عمران خان کے پاس 4سا ل میں 4سکینڈ کی کارکردگی بتانے کےلیے کچھ نہیں عمران خان کی شکل میں پاکستان کے ساتھ سازش ہوئی آج بھی سماعت میں وکیل نہیں آئے،اگر میرے خلاف ثبوت ہیں تو مجھے سزا دیں، جسٹس اطہر من اللہ سے درخواست ہے کہ اگر نیب کے پاس ثبوت ہیں تو سزا دیں ،کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ اسطرح مریم بنام اسٹیٹ کی آوازیں لگیں،شواہد پیش کرنے کی بات آتی ہے تو نیب پتلی گلی سے نکل جاتی ہے ان کی کارکردگی نہیں ہے اس لئے خط اور سازش کی ضرورت پڑتی ہے اگر اپ کے پاس میرے خلاف ثبوت نہیں تو عدلیہ نیب کی اس زیادتی کا نوٹس لے، نیب کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں، نیب اگر ثبوت نہیں لاسکا تو اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس شخص نے دوست ممالک کو دشمنی میں دھکیل دیا وہ تو ملک کے لیے خطرناک ہوگا، یہ لوگ اپنی ہی لائی ہوئی مہنگائی کے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں اب ڈالر پر بات کرتے ہیں، پہلے 189 پر ڈالر کا جواب تو دیں،لوگ جانتے ہیں مہنگائی آپ کی وجہ سے ہے،جب کسی اناڑی کو لاکر بٹھاتے ہیں تو وہ یہی کرے گا، عمران خان نے جاتے جاتے پاکستان کے دیگر ممالک کے تعلقات کو آگ لگائی مہنگائی کا چورن اب نہیں بکے گا،ن اور ش ایک ہی جماعت ہے،مخلوط حکومت مختصر وقت میں فیصلے نہیں کرسکتی جاری حالات سے نمٹنے کے لیے الیکشن واحد حل ہے،عمران خان جعلی ووٹوں سے آئے ہم نے تو پھر بھی آئینی طریقے سے گھر بھیجا،عوام سے کہتی ہوں کہ نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دیں،پنجاب عثمان بزدار نہیں بلکہ فرح چلاتی رہی جسکے براہ راست لنک بنی گالہ میں ملکہ عالیہ سے ملتے تھے ۔ میری اپنی جماعت اور حکومت کو دیکھنا چاہیئے کہ عمران خان کے گناہوں کا ٹوکرا اپنے سر پر نہیں اٹھانا چاہیئے چور عمران خان ہے۔ فواد چوہدری نے لاکھوں روپوں کی تنخواہ پر رشتہ داروں کو برتی کیا گیا۔،اب ڈالر پر بات کرتے ہیں، پہلے 189 پر ڈالر کا جواب تو دیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ چار سال میں جو معیشت کا براحال کیا اس کی ذمہ داری چور ہفتوں کی حکومت پر ڈال رہے ہیں جیسے اقتدار جاتا نظر آگیا تو آج کوئی میر صادق کوئی میر جعفر بن گیا،عمران خان کو جب تک ادارے سپورٹ کررہے تھے تب تک وہ سراج الدولہ تھے پاک فوج کا سربراہ محترم ہیں ،کسی بے داغ شخصیت کو پاک افواج کا سربراہ بنانا چاہیے، اگر فوج کہتی ہے وہ آئینی حدود میں رہ کر کام کر ے گی تو یہ خوش آئند بات ہے

    قبل ازیں ا سلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ن لیگ کے وکلا اورنیب پراسیکیوٹرز کو 2 سے 3 ہفتے میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پر جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ آج 26 ویں سماعت ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے ہم بھی جوابدہ ہیں جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کیس تب دیکھا جائے گا، جب وہ واپس آئینگے، جون کے پہلے ہفتے سے اپیل پر سماعت شروع کرینگے۔ امید ہے 2 سے 3 ہفتے میں معاملہ نمٹا لینگے ،فریقین اپنا اپنا گولہ بارود اکٹھا کرلیں

    جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پرسماعت کی ،مریم نوازاورکیپٹن صفدرعدالت میں پیش ہوئے مریم نوازکے وکیل عرفان قادرنے کہا کہ 4 ماہ میں نیب ہرتاریخ پرنیا پراسیکیوٹرلے آتا ہے استدعا ہے کہ دلائل تقریباً مکمل ہوچکے ہیں، مزید تاخیرنہ کی جائے، جو گراﺅنڈ ہم نے مریم نوازکے لیے لی ہیں وہی نوازشریف کے لیے بھی ہیں نواز شریف کو ایک سہولت دے دی جائے کہ وہ وطن واپس آ سکیں

    جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اپنی کتابیں، قلم اور گولہ بارود اکٹھا کرلیں اور آئندہ سماعت پردلائل شروع کریں ہم آج سماعت ملتوی کرتے ہیں مگر آئندہ سے اس کو ریگولر سنیں گے جس دن ہم یہ کیس سنیں گے پھراس دن دیگر کیسز نہیں رکھا کرینگے وکلاءمعاونت کریں یا نہ کریں ہم نے ریکارڈ دیکھ کر ہی اپیل پر فیصلہ کرنا ہے امید کرتے اب کوئی تاخیر نہیں ہوگی شہادتیں دیکھنی ہیں ایک گھنٹہ میں فیصلہ نہیں ہو سکتا

    جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ذہن میں رکھیں وکیل کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا وکیل تبدیل ہو گا تو ہم اپیل کنندہ کو خود ہی سن لیں گے عدالت نے فریقین کوتیاری کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کردی

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • نو اپریل کو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا،حالانکہ ہوا کچھ بھی نہیں تھا،عدالت

    نو اپریل کو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا،حالانکہ ہوا کچھ بھی نہیں تھا،عدالت

    نو اپریل کو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا،حالانکہ ہوا کچھ بھی نہیں تھا،عدالت

    اینکر پرسن ارشد شریف کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ ارشد شریف آپ کو اس کے بعد تو کسی نے ہراساں نہیں کیا، ارشد شریف نے عدالت میں کہا کہ اس عدالت کی مداخلت کے بعد کسی نے ہراساں نہیں کیا،فیصل چودھری نے کہا کہ صابر شاکر بیرون ملک میں ہیں اور وہ وطن واپس نہیں آ پا رہے، صابر شاکر کو خدشہ ہے کہ انکو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا جائے گا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا صابر شاکر کے خلاف بھی کوئی مقدمہ ہے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے نے کہا کہ ابھی تک صابر شاکر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ پیکا قانون کا پہلے بہت غلط استعمال ہو چکا، آپ کو کہا تھا کہ آپ نے محتاط رہنا ہے، افضل بٹ آپ بتائیں کہ اس صورتحال پر کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے، افضل بٹ نے کہا کہ شہزادہ ذوالفقار ہمارے پی ایف یو جے کے صدر ہیں وہ بات کرینگے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ شہزادہ ذوالفقار 9 اپریل کی رات جو کچھ میڈیا پر چلتا رہا کیا وہ کسی طور بھی درست تھا؟ اس دن تو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا تھا،میڈیا آرمی کی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر دکھا رہا تھا،یہ ساری صورتحال دکھائی گئی، حالانکہ اس رات ہوا کچھ بھی نہیں تھا،میں گھر میں بیٹھا تھا کہا گیا کہ وہ عدالت پہنچ گئے،ہم سب نے ذمہ دارانہ کام کرنا ہے پھر ہی سب ٹھیک ہو گا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کیا آپ مطمئن ہیں درخواست نمٹا دیں، شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ عدالت درخواست نہ نمٹائے، ہمیں خطرہ ہے کہ ایف آئی اے کوئی کارروائی کریگی،عدالت نے کہا کہ صحافیوں کے معاملے میں انکے نمائندہ ادارے پی ایف یو جے کو اس میں شامل کر لیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانون میں ضرورت نہیں لیکن عدالت حکم دیتی ہے تو کر لیتے ہیں،عدالت نے کہا کہ کوئی جرم کرتا ہے تو اس پر تو گرفتار کریں، اس سے نہیں روکا، ماضی کا ریکارڈ دیکھ کر یہ کہا ہے کہ اگر صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کو شامل کرینگے تو شفافیت آ جائے گی،فواد چودھری نے کہا کہ ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کے تحت بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کو غداری اور اس طرح کے الفاظ کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے چاہییں جب تک ریاست ثابت ہونے کے بعد کسی کو غدار قرار نہ دیدے یہ الفاظ استعمال نہ کیے جائیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فواد چودھری کو کہا کہ ابھی آپ کے استعفے منظور نہیں ہوئے پارلیمنٹ میں جا کر اسے حل کریں، جس پر فواد چودھری نے کہا کہ اس مقبوضہ اسمبلی میں اب کیا جانا، الیکشن کے بعد آ کر کرینگے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی جو حکومت میں ہیں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے کہتے تھے پیکا درست نہیں ہے، دونوں مل بیٹھ کر اس معاملے کو حل کریں،اسلام آبا دہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

    محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

  • عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین مسجد نبوی واقعہ پر تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے خلاف درج مقدموں کے حوالہ سے سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ اور مشال ملک والا واقعہ بھی ہوا،اسلام آباد پولیس نے رپورٹ دی 4 درخواستوں پر انویسٹی گیشن جاری ہے مقدمہ درج نہیں ہوا مذہبی جذبات قابل قدر ہیں لیکن ریاست کی بھی ذمہ داری ہے،اس عدالت کے پاس ایک درخواست آئی تھی وہ مسترد کر دی ہے،مذہب کو اس طرح سیاست میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے، اس درخواست میں کوئی قابل دست اندازی جرم ہی نہیں تو مقدمہ کیسے درج ہوا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ متعلقہ عدالت میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی جانی چاہیے تھی،فیصل چودھری ایڈوکیٹ نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت کوئی حکومت موجود نہیں ہے، فواد چوھدری نے کہا کہ اس مقدمے میں پانچ سات سو لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، عمران خان، شیخ رشید، قاسم سوری اور شہباز گل کو نامزد کیا گیا ہے،ہمارا بڑا واضح موقف ہے کہ ہمارا استعفی منظور ہو چکا ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست نے ماضی میں مذہب کی بنیاد پر ایسی حرکتیں کی ہیں، ہوئی یا نہیں ہوئی لوگوں کہ زندگیاں تو خطرے میں پڑی ہیں، ہم نے تو یہ دیکھنا ہے کہ ڈی نوٹیفائی کیا جا چکا یا نہیں یہ آئین ہی سب کو یکجا رکھ سکتا ہے،اس آئین کی پچھلے 70سال میں بہت بے توقیری ہو چکی، سیاسی قیادت کا کام ہے کہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ آئین سپریم لاہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ یہ مقدمات بنتے ہی نہیں، مقدمات درج کرنے سے پہلے عدالت کو مطمئن کریں کہ یہ مقدمات کیسے بنتے ہیں،ادارے بھی اسی آئین کے تابع ہیں سیاسی قیادت کو اداروں کی قیادت سے یہی امید رکھنی چاہیے کہ وہ آئین کے مطابق کام کریں، اگر وہ آئین کے مطابق کام نہیں کرتے تو یہ بھی سیاسی قیادت کا کام ہے کہ انکا احتساب کرے، مدینہ منورہ میں جو ہوا وہ افسوسناک ہے لیکن وہ وہاں ہوا ہے،ریاست کو چاہیے کہ پوری لیڈرشپ کو بٹھائے، یہ طے کیا جائے کہ مذہب کو ٹُول کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، اس سے نقصان بہت ہو چکا ہے،یہ کیسز بنانے سے پہلے انکو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے تھا ،وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کمٹمنٹ ہونی چاہیے کہ وہ مذہبی کارڈ کبھی استعمال نہیں کرینگے، عدالت نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی بہت کچھ اس طرح کا ہوتا رہا ہے، وکیل نے کہا کہ ہمارے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے،عدالت نے کہا کہ جو مقدمہ درج ہوا وہ میں نے دیکھا ہے وہ تو درج ہونا ہی نہیں چاہیے تھا،یہ جو کچھ ہو رہا ہے مستقبل میں اس کو کس طرح سے روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی

    قبل ازیں فواد چودھری کی توہین مذہب مقدمات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،فواد چودھری نے کہا کہ میں ان مقدمات پر بہت حیران ہوا ہوں،ماضی میں کسی نے توہین مذہب کے مقدمات نہیں بنائے اس وزیرداخلہ سے تو کسی کو کوئی امید نہیں ہے، وزیر قانون سے میرا بڑا تعلق ہے لیکن ان پر بڑی حیرانی ہوئی،ہم نے فساد تو نہیں کرانے ہوتے لاشوں پر سے چل کر تو وزیر نہیں بننا ہوتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مذہب کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا خود سے توہین ہے،یہ انسانی حقوق کی بہت خلاف ورزی ہے، یہ سیاسی قیادت کا کام ہے کہ معاشرے میں بردباری پیدا کریں،معاشرے میں بردباری نہیں ہو گی اور اس طرح کے کام ہونگے تو پھر تو غلط ہو گاجو ہوا وہ بالکل بھی درست نہیں تھا،بادی النظر میں پاکستان میں درج ہونے والے مقدمات درست نہیں ہیں،

    قبل ازیں واقعے پر قاسم سوری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی وکیل قاسم سوری نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں اس طرح کی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔مقدمات کےاندراج کے بعد مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے کیس میں اسٹے آرڈر دے چکی ہے، فواد چودھری کیس بھی آج ہی سماعت کیلئے مقررہے دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا قاسم سوری ڈی نوٹیفائی ہو گئے ہیں ؟ وکیل قاسم سوری نے بتایا کہ انہوں نے استعفی دیا ہے مگر وہ ڈی نوٹیفائی نہیں ہوئے عدالت نے قاسم سوری کی درخواست کو فواد چودھری کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو بھی اس کے ساتھ ہی دیکھ لیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

  • سابقہ حکومت کے تیار کردہ سوشل میڈیا رولزبارے عدالت کا بڑا حکم

    سابقہ حکومت کے تیار کردہ سوشل میڈیا رولزبارے عدالت کا بڑا حکم

    سابقہ حکومت کے تیار کردہ سوشل میڈیا رولزبارے عدالت کا بڑا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابقہ حکومت کے تیار کردہ سوشل میڈیا رولز کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سے سوالات ہیں وہ بتا دیں وہ آرڈر میں لکھ دیں گے تاکہ ان کو پارلیمان دیکھ لے،سابقہ حکومت کے تیار کردہ سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواستوں پر سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار جب اپوزیشن میں تھے تو ان رولز کے خلاف تھے، اب تو حکومت میں آ چکے، کل یہ اپوزیشں میں تھے اب پاور میں ہیں یہ بہتر نہیں کہ یہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے درست کردیں، یہ کورٹ ہمیشہ یہ سمجھتی ہے جو بھی حکومت ہے وہ خود ٹھیک کرے، ضروری ہے کہ آزادی اظہار رائے کا احترام رکھا جائے،یہاں آزادی اظہار رائے کے ساتھ جو ہوتا رہا ہے عدالت روزانہ اس کو دیکھتی رہی ہے، رولز میں ہر چیز کلئیر ہونی چاہیے کسی کو آپ اوپن نہیں چھوڑ سکتے جس کا کل غلط استعمال ہو جائے،

    عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر کو روسٹرم پر بلا لیا اور کہا کہ فرحت اللہ بابر صاحب، اب آپ کی جماعت حکومت میں ہے ان رولز کو درست کریں،یہ عدالت یہ کہتی ہے کہ اس حکومت کا ٹیسٹ ہے کہ جو وہ جو اپوزیشن میں کہتے رہے اب اس کے مطابق درست کریں، فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا جائے موجودہ حکومت کے لئے بھی ٹیسٹ ہو گا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آزادی رائے ایبسلوٹ نہیں، نفرت امیز تقاریر اور کچھ چیلنجنگ چیزیں بھی ہیں جن کو دیکھا جانا ضروری ہے،فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو بھیج دے اس حوالے سے بھی متعلقہ کمیٹی دیکھ لے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمان اس معاملے کو دیکھے جو رپورٹ آئے گی ہم اس کو دیکھ لیں گے ،

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

    گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

  • اگرعمران خان کوعدالت پراعتماد نہیں توعدالت کیس نہیں سنے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اگرعمران خان کوعدالت پراعتماد نہیں توعدالت کیس نہیں سنے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اگرعمران خان کوعدالت پراعتماد نہیں توعدالت کیس نہیں سنے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    فواد چودھری کی توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےکیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ روز بھی کہا کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں عمران خان اپنے ورکرز کو پیغام دے رہے ہیں کہ عدالتیں آزاد نہیں ہیں اپنے کلائنٹ سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کریں کہ کیا انہیں عدالت پر اعتماد ہے، اگر عمران خان کو عدالت پر اعتماد نہیں تو یہ عدالت کیس نہیں سنے گی،عمران خان یہ پیغام دے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کمپرومائزڈ ہیں، رولز کے مطابق عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں،عدالتوں کے خلاف بہت مہم چلائی جا چکی ہے،اس عدالت کو اس کردار کشی مہم سے فرق نہیں پڑتا،یہ عدالت اور بہت بڑے کیسز سن رہی ہے جو کہ ایگزیکٹو کے کرنے کے کام ہیں،یہ عدالت مسنگ پرسنز اور بلوچ طلبہ کے کیسز سن رہی ہے، یہ عدالت سیاسی بیانیوں سے اُن کے حقوق سلب نہیں ہونے دے گی، 2014کے دھرنے کے دوران رات 11بجے بھی پی ٹی آئی ورکرز کو ریلیف دیا گیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی،عدالت نے فواد چودھری کو گرفتاری سے روکنے اور ہراساں نہ کرنے کے حکم میں 12 مئی تک توسیع کر دی،

    قبل ازیں فواد چودھری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں کہا گیاہے کہ مجھے اور مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے ،پٹشنرز اور اس کے ساتھیو ں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکا جائے،کس بنیاد پر مقدمات دائر کیے گئے وجوہات سے آگاہ کیا جائے،ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے،

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا تھا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج