Baaghi TV

Tag: عطا تارڑ

  • نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

    نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امورعطا تارڑ نے کہا ہے کہ جلد ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، ہم نے اپنی سیاست داو پر لگا کر ریاست بچائی ہے، پی ٹی آئی نے ملک دشمن اقدامات کئے ہیں،ان کی طرف سےآئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہےاگست میں حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہم گھر چلے جائیں گے الیکشن وقت پر ہوں گےاور الیکشن کے حوالےسےجو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

    انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، قانونی تیاری مکمل ہوتے ہی نواز شریف جلد واپس آئیں گے نواز شریف اگلے ایک دو مہینوں میں واپس آ جائیں گے،جلد ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا جائے گا-

    قبل ازین وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل دے دی نواز شریف کی پاکستان واپسی کی امیدیں اس وقت بڑھ گئیں جب اتوار کے روز قومی اسمبلی نے قانون میں ترمیم کر کے کسی رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک محدود کر دیا، جس سے تاحیات پابندی والے افراد کے لیے عوامی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

    ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

    لیگی قائد کی واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل کی سربراہی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کریں گے، معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

    اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ …

  • علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

    علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

    ن لیگی رہنما ،وزیر اعظم کےمعاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میری بہت مخالفت ہو گی فواد چوہدری اور علی زیدی سے، لیکن میں انہیں تحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں  کیونکہ وہ ریاست کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ وہ غداری کا لیبل اپنے پر لگانے کو تیار نہیں

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لاڈلے خان نے مقدمات کو لٹکانے کیلیے تاخیری حربوں کو استعمال کیا ہے اگر آج وہ جیل میں ہوتا اور گڈ تو سی یو نے ریلیز نہ کیا ہوتا تو کل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا.یہ جرأت کہاں سے آتی ہے کہ آپ اپنے خلاف کیس میں درخواستگزار اور وکیل کو قتل کروا دیں ، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے لاڈلے خان نے انہی تاخیری حربوں کا سہارا لیا ورنہ آج وہ جیل میں ہوتا

    عطا تارڑ نے ایک بار پھر کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل کے قتل کا مدعا عمران خان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق شر کے قتل کے تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں پہلے کرپشن کی اوراب وہ شخص قتل پر بھی اتر آیا کریمنل مائنڈڈ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہےہمیں ماضی کے بد ترین دور میں پانچ لوگ چھوڑ کر گئے تھے لیکن جب وہ واپس آئے تو ہم نے کسی کو غدار نہیں کہا بلکہ کھلے دل سے ان کا استقبال کیا ترین گروپ کے بہت سارے لوگ ہمارے ساتھ ہیںاورکابینہ کا حصہ ہیں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ چلیں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

  • عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج

    عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج

    کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کر لیا گیا

    مقدمہ انکے بیٹے کی مدعیت میں درج کرایا گیا .عبدالرزاق بانی تحریک انصاف کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کے مقدمے کے پٹیشنر تھے، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمہ شہید جمیل کاکڑتھانے میں درج کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پرعالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاںبحق ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ کرنے والے وکیل کو قتل کروایا، اس کیس کی کل سماعت ہونا ہے، اور امکان ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 5 اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ آجائے. لیکن سماعت سے ایک دن پہلے وکیل کو قتل کروا دیا گیا ،حکومتِ پاکستان عبدالرزاق کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کو نامزد کرے، مقدمے میں نامزدگی کے بعد گرفتاری مطلوب ہوئی تو وہ بھی ہوگی،

    تحریک انصاف نے عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا ،سپریم کورٹ سے سرکاری پریس کانفرنس میں عمران خان کیخلاف ایک اور جھوٹے مقدمے کے اندراج کی کوشش کا فوری نوٹس لینے کی بھی استدعا کر دی، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عطاءاللہ تارڑ کے الزامات مکمل طور پر لغو، بے بنیاد اور بیہودہ قرار دیکر مسترد کئے جاتے ہیں، عبدالرزاق شر کا قتل تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے پہلے سے جاری شرمناک، غیرآئینی اور غیرقانونی مہم کا تسلسل قرار دیا گیا،

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ امور عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس عطا تارڑ نے کہاکہ جیل میں قید خواتین ناروا سلوک سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہیں، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں شرپسندوں نےفوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، یادگاروں کی بے حرمتی پر شہدا کے ورثاء غمزدہ ہیں۔

    نیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں، تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز …

    انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی، شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی دشمن نے بھی تعریف کی، میں صوابی جاکر شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے ورثا سے معافی مانگ کر آیا فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن کو چھپانا تھا، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، واقعے کے ذمہ داروں کو سزا بھگتنا ہوگی۔

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مراد سعید جیسا بزدل آدمی لوگوں کو اہداف پر پہنچنے کی ہدایات جاری کرتا رہا، اب خود چھپا بیٹھا ہے، کوئی بے گناہ جیل نہیں جائے گا، کوئی قصور وارجیل سےبچ نہیں پائےگا دفاعی تنصیبات پرحملےکے دوران فوج کے جوانوں نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی-

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیئے، گزشتہ حکومت میں کابینہ میں بند لفافہ لاکر کہا گیا کہ اسے منظور کیا جائے، قوم کو یہ نہیں بتایا گیاکہ اس بند لفافے میں کیا ہے، یہ وہی بند لفافہ تھا جس پر 60 ارب روپے کرپشن کا کیس بنا ہے، برطانیہ سے آئی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہونا تھی لیکن سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی۔

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

  • القادرٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے،عطا تارڑ

    القادرٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظاء تارڑ نے کہا کہ نیب میں القادرٹرسٹ کیس میں عمران خان آج پیش ہوئے، ماضی میں بھی عمران خان نے نیب نوٹسز کا خاطرخواہ جواب نہیں دیاعمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے، وہ عدالت سے طلب کیا گیا ریکارڈ جمع نہیں کرارہے، انہوں نے ضمانتوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

    جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    لیگی رہنما نے کہا کہ کرپشن کو چھپانے کے لیے سرکاری اور عسکری املاک کو جلایا گیا ، ملک اور قوم کے اربوں روپے لوٹ کر اب پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، القادر ٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے۔

    ظل شاہ قتل کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج

    عطا تارڑ نے کہا کہ القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جانا تھا، عمران خان نے کابینہ کو خط دکھائے بغیر منظور کرلیا، 190 ملین پاؤنڈ اس لیے واپس ہوا تھا کہ یہ عوام پر خرچ ہو۔

    گجرات: شیریں مزاری کو پانچویں مرتبہ گرفتارکر لیاگیا

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے واپس لایا گیا پیسہ قومی خزانے میں نہیں کرایا گیا، اس خرد برد کے بدلے میں عمران خان کو 458 کنال زمین رشوت کے طور پر دی گئی، القاد رٹرسٹ کی دستاویزات پر عمران کی اہلیہ اور فرح گوگی کے دستخط موجود ہیں۔ عمران خان اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں، امپورٹڈ حکومت ہے تو امریکا سے مدد کیوں مانگتے ہیں؟ اسی پراپرٹی ٹائیکون کا بیک وقت 460ارب کا ایک کیس سپریم کورٹ میں چل رہا تھا.سپریم کورٹ نےایک لائبلٹی اکاونٹ بنایا کہ جو سندھ حکومت کا پیسہ ہے وہ سپریم کورٹ کے لائبلٹی اکاونٹ میں جمع ہوگا لیکن ہیرا پھیرا یہ ہوئی ہے کابینہ سے منظوری لیکر عمران نیازی اور شہزاد اکبر نے خورد برد کرکے جو پیسہ حکومت پاکستان کے اکاونٹ میں آنا تھا وہ سپریم کورٹ کے لائبلٹی اکاونٹ میں ٹرانسفر کردیا.

  • شرپسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں؟ عطا تارڑ

    شرپسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں؟ عطا تارڑ

    ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانون عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ارض پاک کے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے شہدا کی تصاویر تک کو نہیں بخشا، شر پسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کارکن منظم سازش کے ذریعے حملہ آور ہوئے،1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے دشمن کے 6 طیاروں کو گرایا تھا، ایم ایم عالم کے اس نایاب جہاز کو بھی نہیں بخشا گیا،شہدا کی تصاویر پر پتھر برسائے گئے، ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے آڈیو میں مراد سعید بالکل واضح کہہ رہے ہیں اپنے اپنے اہداف پر پہنچنا ہے۔ شکلیں اور کرتوت سامنے ہیں پھر بھی کہتے ہیں یہ ہم نہیں

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ایک شخص کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے چاغی پہاڑ کا ماڈل بھی جلا دیا گیا، چاغی پہاڑ سے آپ کی کیا دشمنی تھی، ان واقعات پر ملٹری ایکٹ لگے گا ، مذاکرات ہم نے ختم نہیں کئے ختم انھوں نے کیے تھے اتفاق ہوچکا تھا کہ ایک ہی دن میں پورے ملک میں انتخابات ہوں گے۔ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں قانون کی حکمرانی سے مراد یہ ہے کہ ہر فرد ہر سیاسی رہنما قانون کی نظر میں ایک جیسا ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ گذشتہ روز کے احتجاج کی نوبت کیوں آئی ؟ ملزم کو مہمان بنائیں گے تو لوگ احتجاج کرینگے ادب سے بات کرنا اچھی چیز ہے لیکن ڈاکو کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آیا جاتا ادب بے گناہ اور معصوم کے لیے ہے عمران خان جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنانا چاہتا ہے 2017 سے کھیل شروع ہوا اشتہاری عمران خان منتخب وزیراعظم کے خلاف درخواست لے کر گیا ملک میں ماحول بنا اور سہولت کاری سے لاڈلے کو وزیراعظم بنایا گیا ہررٹ کو تکنیکی بنیاد پر خارج کیا گیا اب دو دن میں ضمانت ملتی ہے اب پھر الیکشن کو مینج کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ان حالات میں الیکشن ہونگے تو ان لوگوں کے شر سے کون بچے گا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کا سوشل میڈیا کھول لیں سب حقیقت سامنے آ جائے گی

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • بہتر تھا پرویزالہیٰ کو ہی اعزازی جج لگا دیتے،ملک احمد خان

    بہتر تھا پرویزالہیٰ کو ہی اعزازی جج لگا دیتے،ملک احمد خان

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ اور ملک احمد خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری سوچ یہ ہے کہ اس اہم معاملے پہ 7 سینئر ترین ججز کا بینچ بنایا جائے.یہ سینئر ترین ججز کا اختیار ہے کہ وہ ایسے آئینی اور قانونی پیچیدگیوں والے معاملات پہ سماعت اور فیصلہ کریں.جب اسی بل کے اندر چیف جسٹس کے اختیارات کو محدود کیا گیا ہے تو کیا چیف جسٹس کا اس کیس کو سننا مفادات کا تصادم نہیں ہے؟ یہ واحد کیس ہے جس میں ایک ایسا قانون جو ابھی نافذ العمل نہیں ہوا تھا جو قانون کی شکل اختیار کرنے سے پہلے کے لوازمات ہیں وہ پورے نہیں ہوئے تھے اور قانون کی شکل اختیار کرنے سے پہلے ہی اس کے اطلاق کو روک دیا گیا یہ سب پارلیمان کے اختیارات پہ سوالیہ نشان ہے.

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 3 اور 4 تقاضا کرتے ہیں کہ انکی پابندی کی جائے.ایک آرٹیکل میں یہ ہے کہ آپ اپنے کسی دوست اور عزیز کا مقدمہ نہیں سُنیں گے جسٹس گھرال کی چوہدری پرویز الہی سے قربت داری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے.پرویزالٰہی کی ضمانت کی درخواست جسٹس اسجد گھرال کی عدالت میں لگانے سے بہتر تھا پرویزالہیٰ کو ہی اعزازی جج لگا دیتے، یا گھر جاکر سماعت کرکے ضمانت دے دیتے،عدالتوں کے اندر سے وہ مقدمات جن میں سے عمران خان اور انکی پارٹی کو ریلیف مل رہا ہے وہ دہشگردی کر ے معاف , وہ عدالتوں پہ حملہ کرے معاف , وہ پیٹرول بموں کے ساتھ پولیس وینز پہ حملہ کرے معاف, وہ عدت میں نکاح کرے معاف

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

    لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

    پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

    مریم نواز نے کہا کہ سوچیں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو انٹر ٹین کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!

    عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سینئیر رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ثاقب نثار کی باقیات آج بھی سازش کررہی ہیں اس ملک کی تباہی کرچکے ہیں آپ لوگ , اب بس کردیں.آج بھی پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں یہ نیازی ثاقب گٹھ جوڑ آج بھی عدلیہ پر اثر انداز ہونے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے-

    عطا تارڑنے کہا کہ یہ تاثر عام ہوچکا کہ یہ دو تین لوگ جس میں خواجہ طارق رحیم , ثاقب نثار اور کچھ اور لوگ شامل ہیں جو مل کے سہولتکاری میں اپنا کردار ادا کرکے عمران خان کو ریلیف دلوا رہے ہیں-

    پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم، ثاقب نثار کے بیٹے نے لگائی دیہاڑی، آڈیو لیک

  • پی ٹی آئی یقین دہانی چاہتی ہے کہ الیکشن رواں سال ہی ہوں،عطا تارڑ

    پی ٹی آئی یقین دہانی چاہتی ہے کہ الیکشن رواں سال ہی ہوں،عطا تارڑ

    سپریم کورٹ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطا تاررڈ کی سپریم کورٹ آمد ہوئی

    اس موقع پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل سے ملنے آیا تھا، صحافی نے سوال کیا کہ مزاکرات کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے؟ جس پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل سے ایک کیس کے حوالے سے ملاقات کی ہے، اٹارنی جنرل کو کوئی ہدایت نہیں دی انتخابات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے، دونوں فریقین کے درمیان بات چیت مثبت طریقے سے ہوئی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آج بھی تین بجے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، پی ٹی آئی آج اپنا تحریر کوئی ڈیمانڈ لائیں گے تو پتہ چلے گا،

    صحافی نے سوال کیا کہ حکومت اکتوبر سے پہلے اور نومبر سے آگے جانے کیلئے تیار ہے؟ عطا تارڑ نے کہا کہ ایسی تو ابھی کوئی بات نہیں ہوئی دیکھتے ہیں آج کیا ہوتا ہے ، صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات کا مقصد چودہ مئی کی تاریخ گزارنا تو نہیں، جس پر عطا تارڑ نے جواب دیا کہ قطعاً نہیں سنجیدہ طور پر بیھٹے ہیں،پی ٹی آئی یہ یقین دہانی چاہتی کہ الیکشن رواں سال ہی ہوں،

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • سرکاری فلیٹ پر قابض رہنے والے فواد چودھری کو شرم آنی چاہیے،عطا تارڑ

    سرکاری فلیٹ پر قابض رہنے والے فواد چودھری کو شرم آنی چاہیے،عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام عدل و انصاف کی بالادستی چاہتے ہیں اور قانون کی بالادستی کیلئے بل کا آنا ضروری تھا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا ضروری ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، پارلیمان سپریم ادارہ ہے، پارلیمان آئین میں تبدیلی کا اختیار رکھتی ہے، عدلیہ پارلیمان کے اختیارات اور قانون سازی میں مداخلت نہیں کرسکتی، صدر دستخط کریں یا نہ کریں، بل 10 دن بعد قانون بن جائے گا، عمران خان جیلوں سے بھاگے ہوئے، ضمانتوں پر پھر رہے ہیں،سرکاری فلیٹ پر قابض رہنے والے فواد چودھری کو شرم آنی چاہیے،ہمارے دستخط بھی اصلی ہیں اور حکومت بھی اصلی ہے، آپ کا لیڈر جعلی ہے، الیکشن ہوںگے لیکن ایک ساتھ ہونگے

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی 3 رکنی کمیٹی کے قیام سے جج صاحبان بینچز کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت سے فیصلے کیا کریں گے تاکہ اس ون مین شو کا خاتمہ ہوسکے.سوموٹو کی پاور پسے ہوئے طبقات کیلیے تھی اقلیتوں کیلیے تھا اور ان لوگوں کیلیے تھا جن کی آواز نہیں سنی جاتی.یہ اس لیے نہیں تھا کہ سیاسی پارٹیوں کی سہولتکاری اور سپورٹ کیلیے ازخود نوٹس لیا جائے

    دوسری جانب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری کا معاملہ ،قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور بل صدر عارف علوی کو دوبارہ بھجوا دیا صدر نے دس دن میں دستخط نہ کیے تو بل از خود قانون بن جائے گا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کثرت رائے سے ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا نئے قانون کے تحت از خود نوٹس کا چیف جسٹس کا اختیار ختم ہو جائے گا تین سینیر ترین ججز از خود نوٹس سے متعلق فیصلہ کرینگے صدر نے اب بھی دستخط نہ کیے تو بیس اپریل کی شام کو بل کے قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں