Baaghi TV

Tag: عطا تارڑ

  • عطا تارڑ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    عطا تارڑ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ آباد جلسہ میں عمران خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مشیر وزیر اعظم عطاء تارڑ کی ضمانت کنفرم ہو گئی ہے

    گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کے کیس میں لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں پرفیصلہ سنا دیا، گوجرانوالہ کی عدالت میں عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی،عطاتارڑاورسائرہ افضل تارڑ سمیت 4 ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کے وکلا ءکے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی ضمانت کنفرم کر دی ہے،عدالت نے راے قمر زمان کھرل کی ضمانت خارج کردی ہے

    عدالت پیشی کے موقع پرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور جلسے جلوسوں کے علاوہ قوم کی خدمت بھی اہم ہے، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ ہم نے نہیں کیا نہ کروایا،سیلاب متاثرین کے دکھ کا انداز ہے ،سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے ،یہ جلسوں اور دورے کرنے کا وقت نہیں ،سیلاب متاثرین کے علاقوں کے دورے کرنے چاہیے، پنجاب کو بڑے بھائی ہونے کے ناطے آگے بڑھنا چاہیے تھا ،، تحریک انصاف اپنے لئے الگ قانون چاہتی ہے۔

  • پرویز الہٰی کے اپنے ہاتھ سے اسمبلی توڑتے وقت ہاتھ اور ٹانگیں کانپیں گی،عطا تارڑ

    پرویز الہٰی کے اپنے ہاتھ سے اسمبلی توڑتے وقت ہاتھ اور ٹانگیں کانپیں گی،عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو لاڈلہ ہونے کی عادت ہے

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ہٹا دی جاتی ہیں راولپنڈی ہماری حکومت ختم کرنے گئے اپنی حکومت کے خاتمے کا اعلان کر کے آ گئے، پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ سے ڈر کر راولپنڈی میں جلسہ کردیا،پرویز الہٰی کے اپنے ہاتھ سے اسمبلی توڑتے وقت ہاتھ اور ٹانگیں کانپیں گی،پنجاب میں ایسی ناکام حکومت کبھی نہیں دیکھی،ن لیگی رہنماوں نے جیلیں کاٹییں اور حوصلہ کے ساتھ برداشت کیا،

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی سیاست میں غیرمتعلقہ ہو گئے ہیں، حکومت عمران خان کی4سالہ تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے،عمران خان کی حکومت میں ملکی قرضوں میں تاریخی اضافہ ہوا، الیکشن وقت سے پہلے اس لیے کروائیں کہ عمران خان کااقتدارختم ہوگیا وفاقی حکو مت گرانے چلے تھےاپنی صوبائی حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے نظام سے نکلنے کےاعلان کے باوجود اسی سے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں کوئی فیس سیوینگ پی ٹی آئی کے کے کام نہیں آسکتی ، عوام ان کے حقیقی چہرے سے واقف ہیں

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

  • فرح گوگی نے اربوں کی چوری کی،حکومت فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہی ہے،عطاتارڑ

    فرح گوگی نے اربوں کی چوری کی،حکومت فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہی ہے،عطاتارڑ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ہر شےکے فضائل بیان کرسکتے ہیں، ان سے شیطان کی فضیلت بھی پوچھیں تو خوب بیان کریں گے-

    انہوں نے کہا کہ گھڑی ساز کمپنی گراف کے مطابق گھڑی کی قیمت 1 ارب روپے سے زائد ہے، آپ نےگھڑی کی قیمت 10 کروڑ لگائی اور 2 کروڑ میں خریدی، ایسی کیا مجبوری تھی کہ سعودی ولی عہد کا تحفہ بیچ دیا، آپ نے دو جرائم تسلیم کیےکہ گھڑی خریدی ہے اور بیچی ہے۔


    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے چوری کی ہے اوپر سے سینہ زوری، آپ گھڑی بیچ دیتے ہیں اور سرکاری خزانے میں 10 فیصد بھی جمع نہیں کراتے، فرح گوگی نے 35 کروڑ میں گھڑی بیچی،گھڑی دبئی کیسے پہنچ گئی، مان لیا کہ عمرفاروق دنیا کا برا ترین آدمی ہے پر عمران خان سے برا نہیں ہوسکتا، عمر فاروق گھڑی ٹی وی پر دکھا رہا ہے، آخر اس تک گھڑی پہنچی کیسے،فرخ گوگی کس حیثیت سےگھڑی لے کر پرائیویٹ جہاز پرگئیں، کیا بنی گالہ سے کوئی موکل عمر فاروق تک گھڑی لےگیا۔

    شہزاد اکبر نے 1ارب مانگا، فواد کو کتنا دیا؟ عمر فاروق ظہورکا دھماکے دارانٹر ویو

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فرح گوگی نے اربوں کی چوری کی، حکومت فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہی ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں چاہے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس یا انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائیں تو چوری ان کی ہی ہے، فواد چوہدری نے خریدنے اور بیچنےکا جرم قبول کیا، اتنے معصوم بن گئے کہ کیبنٹ ڈویژن نے قیمت لگوائی اور انہیں معلوم ہی نہیں ہوسکا۔

    الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن 120 دن کے اندر کرانے کا پابند ہے

  • عمران خان طےشدہ منصوبے کےتحت انتشارچاہتے ہیں:عطا تارڑ کی پریس کانفرنس

    عمران خان طےشدہ منصوبے کےتحت انتشارچاہتے ہیں:عطا تارڑ کی پریس کانفرنس

    لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں کبھی قسمیں دیتے ہیں کبھی واسطے دیتے ہیں ، عمران خان نے تحفے بیچے یہ الیکشن کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد گنتی کے لوگ احتجاج کے لیے نکلے ، عمران خان لانگ مارچ کی آڑ میں تشدد اور جلا ﺅگھراﺅ چاہتے ہیں ، کل چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں لوگ نکلے اور امن خراب ہوا،کل ہم نے صبر سے کام لیا کل ریڈ زون میں فائر کیا گیا عمران خان تشدد کرنے آرہے ہیں آگ لگانے آرہے ہیں اب یہ کام نہیں چلے گاکہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں، اس کے ساتھ بغیر تصدیق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی عمران خان طے شدہ منصوبے کے تحت انتشار چاہتے ہیں ،عمران خان اب سزا سے راہ فرار اختیار کریں گے۔

    معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ پنجاب پولیس اور کے پی کے پولیس آمنے سامنے آگئی تھی ، اسلحے سے لیس جتھے آرہے ہیں، لانگ مارچ سے پہلے ایک ایم این اے گرفتار ہوا ہے جن کے گارڈ نے گولی چلائی یہ خان صاحب کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا، جو شخص اپنے منہ سے کہہ رہا ہے میں نظام کو تباہ کرنے آرہا ہوں ،اس کی نیت اچھی نہیں ہے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی مقاصد کے لیے صوبائی اداروں کو استعمال کیا ،عمران خان صرف اپنے آپ کو وزیراعظم کے لئے اہل سمجھتے ہیں ،

    انہوں نے کہا کہ چار سال میں پرفارمنس زیرو ہے، آئی ایم ایف کی ڈیل انہوں نے کی، یہ شخص پاکستان کی سالمیت اور اداروں کے حوالے سے ایسی گفتگو کررہا ہے جو نارمل شخص نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پاس کروانا ہوتا تھا تو یہ ترلا کرتا تھا کہ لوگ پورے کردو، کیا اس وقت امریکہ یا کسی ادارے کی طرف سے آپ کے ایم این ایز کو کہا گیا سلپ ہوجاﺅ۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی پر کل چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکالی گئیں جن میں کہیں سو اور کہیں پچاس لوگ شامل تھے، گزشتہ روز عمران خان کی نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر فائرنگ کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔ میری موجودگی میں فائر ہوا اور باقی لوگ کبھی حملہ آور ہوئے ہم حکومت میں ہیں ہم نہ امن خراب کرنا چاہتے تھے اور نہ کسی قسم کا کسی پر تشدد کرنا چاہتے تھے

    تارڑ کہتے ہیں کہ ہم نے صبر و تحمل سے کام کیا۔ کل ایک فائر ہوا جس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ خان صاحب کوئی جمہوری لانگ مارچ کیلئے نہیں آ رہے یہ باقاعدہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پرتشدد کارروائیاں کرنے آ رہے ہیں آ گ لگانے آ رہے ہیں، قتل و غارت کرنے آ رہے ہیں پچھلی دفعہ بھی کے پی کے پولیس اور گلگت بلتستان پولیس کو استعمال کیا گیا۔ 25 مئی کو ایک موقع ایسا بھی آیا کہ پنجاب پولیس اور کے پی کے پولیس آمنے سامنے آ گئیں اور میرے پاس بطور وزیر داخلہ پنجاب یہ فیصلہ آیا کہ کیا کرنا ہے اگر میں اس وقت پنجاب پولیس کو پیچھے ہٹنے کا حکم نہ دیتا تو خدانخواستہ وہاں گولی چل جاتی اور کوئی جان ضائع ہو جاتی اور اس وقت اس کا شدید نقصان ریاست پاکستان کو ہوتا کہ پنجاب پولیس کے اہلکارنے گلگت پولیس کے اہلکار پر گولی چلائی ہے اور اس سے جو خطرات وفاق کو لاحق ہوتے ،ہمارے اتحاد و اتفاق کو لاحق ہوتے اس کا خمیازہ کئی دہائیوں تک قوم کو بھگتنا پڑتا۔یہ جو اسلحہ سے لیس جتھے آ رہے ہیں پچھلی دفعہ 25 مئی سے پہلے ہی گولی چلا کرکمال نامی ایک پولیس اہلکار کو شہید کیا گیا تھا اور پھر لانگ مارچ سے پہلے ایک شخص پکڑا گیا اور ایک ایم این اے صالح محمد گرفتار ہوا ہے جس کے گارڈ نے گولی چلائی

    میں بغاوت کا اعلان کرتا ہوں کہ میں انصاف کے اس نظام کو نہیں مانتا یہ خان صاحب کی منشا کے بغیر نہیں ہو سکتا ، خان صاحب نے خود کہا ہے کہ میں جب آﺅں گا تو کیا وہی ہو گا بدامنی ہو گی جب اسلام آباد آﺅں گا نہ صرف امن و امان خراب ہو گا جو شخص اپنے منہ سے کہہ رہا ہے کہ میں نظام کو تباہ کرنے آ رہا ہوں اس کی نیت کوئی اچھی نہیں ہے اس کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اس کی بیوی بتاتی تھی کہ ڈالر اوپر چلا گیا ہے بطور وزیراعظم اسے ان باتوں کا بھی علم نہیں تھا وہ کہتا ہے کہ میری بیوی نے بتایا کہ ٹی وی پر چل رہا تھا کہ ڈالر اوپر چلا گیا ہے ہمیں ٹی وی نہیں بتاتا بلکہ ہم ٹی وی کو بتاتے ہیں کہ ڈار صاحب آ گئے ہیں اور ڈالر کی قدر میں کمی ہو رہی ہے اس کے علاوہ یہ کرنا کیا چاہتا ہے چار سال میں معیشت کو تباہ کر دیا۔آئی ایم ایف سے انہوں نے معاہدہ کیا اور نااہل ہو گیا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ نظام درہم برہم ہو اس کے منہ سے الفاظ نکلے ہیں کہ اگر میں اقتدار میں نہ آیا تو اس ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ کبھی ایٹمی اثاثوں کی بات کرتا ہے اقتدار سے دوری کی وجہ سے یہ اب پاکستان کی سا لمیت کے حوالے سے اداروں کے حوالے سے اس طرح کی گفتگو پر آ گیا ہے کہ کوئی بھی ذی شعور شخص کوئی بھی ایسا شخص جو حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو وہ ایسی گفتگو نہیں کر سکتا اب اقتدار سے دوری کا ذمہ دار اداروں کو ٹھہراتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب ادارے تو اس بات کے ذمہ دار نہیں کہ آپ اپنے ایم این ایز کو کنٹرول نہ کر سکیں اس سے پہلے جب بجٹ پاس کروانا ہوتا تھا تو یہ منت کرتے تھے کہ جی میرے ممبر پورے کر دیں اور میں نہیں جانتا کہ سیاسی مینجمنٹ کیسے کرنی ہے دو لوگ اس کی سیاسی مینجمنٹ کرتے تھے ایک علیم خاں اور دوسرے جہانگیر ترین تمام لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کروانے میں وہ پیش پیش تھے پھر جب ان لوگوں کے خلاف پرچے کاٹے گئے ان کے بیٹوں تک کو نہ چھوڑا گیا ان کے خلاف پرچے دیئے گئے ان کی فیملی کے خلاف پرچے دیئے گئے تو وہ آپکی سیاسی مینجمنٹ چھوڑ گئے تو آپ کے ایم این ایز سلپ ہو کر آئے ہیں کیا ان کو امریکہ نے کہا ہے کہ سلپ ہو جاﺅ۔انہوں نے کہا کہ گجرات کو ڈویثرن بنایا گیا اور کنجاہ کے ارد گرد مونس الہی نے زمین خرید لی ہے، یہ بڑا طاقت ور مافیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے گندم کا بحران پیدا کیا ہے، صوبائی حکومت گندم کے معاملے پر ناکام ہوچکی ہے۔

  • پرویز الہٰی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے،عطا تارڑ کا اعلان

    پرویز الہٰی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے،عطا تارڑ کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ،سابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے،

    ن لیگی رہنما عطا تارڑنے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کا احتساب ہوگا، ان کے دن گنے جا چکے ہیں ،فرح کے جو کیسز ختم کیے گئے ہیں اس کا حساب لیا جائے گا،عمران خان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا،ملک میں قدرتی آفت کی وجہ سے کروڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں امدادی اور بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، خیبر پختونخوا،پنجاب،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت نظر نہیں آرہی ہے،ایک سیاسی جماعت کروڑوں روپے خرچ کرکے جلسے کررہی ہے،جو جلسوں میں بڑے بڑے تقریر کرتے ہیں وہ بتائیں فرح گوگی کو کب واپس لارہے ہیں؟ فرح سے کب تحقیقات کررہے ہیں ، ڈی جی اینٹی کرپشن کو تین بار تبدیل کیا گیا ہے ،پنجاب حکومت گرانے کیلئے ہمارے پاس بہت سے آپشنز ہیں

    عطا تارڑ کا کہنا تھا میں پچھلے دو ہفتے سے کافی کا انتظار کر رہا تھا لیکن مجھے کافی نہیں پلائی گئی، ایک ناکام وزیر داخلہ ہے پنجاب کا، میں انہیں دعوت دیتا ہوں، کافی پینا چاہیں گے تو وہ بھی مل جائے گی۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آٹے اور ادویات کی قلت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کو مت دیں وزیر اعلی ٰپنجاب اور ان کا صاحبزادہ سیلاب متاثرہ علاقے میں نظر نہیں آتے،آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے ، جب بھی ق لیگ کی حکومت آتی ہے آٹے کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وزیر اعلیٰ اور ان کے صاحبزادے نے عثمان بزدار سمیت سارے ریکارڈ توڑ دئیے ایک کلرک کو 22 اسکیل کا سیکریٹری بنادیا جائے تو کیا ہوتا ہے چیف سیکریٹری پنجاب نے کام کرنے سے انکار کردیا، جب ثبوت دینے کی باری آتی ہے تو عدالت میں پیش نہیں ہوتے یہ عوام میں جاکر بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں ،میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کروں گا دو ایم پی ایز نے میرے خلاف بیان بھی دیا تھا،

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں ن لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 10 لیگی رہنماؤں کی ضمنانت کی توثیق کر دی گئی

     سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عطا تارڑ کے معاف کرنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کردیا

    فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عطا تارڑ کے معاف کرنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کردیا

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اب یہ خبریں‌بھی گردش کررہی ہیں‌کہ چاروں لڑکوں کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا لیکن عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کومعاف کردیا جس پر لڑکوں کورہاکردیاگیا۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ پر ہنسنے کے معاملے میں چار نوجوانوں کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آگیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کیا گیا۔ مونال پر تعینات سیکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی۔ سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑبازی کی اور عطاتارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عطاتارڑ کے کہنے پرپولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا۔ بعد میں عطاتارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کردیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے چاروں لڑکوں کو رہا کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ تھانہ کوہسار پولیس نے عطا تارڑ پر ہنسنے کے جرم میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیا اور 24 گھنٹے تھانے میں رکھا۔

  • عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    سیشن کورٹ لاہور میں ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی عبوری ضمانت 14 ستمبر تک منظورکر لی گئی

    عدالت نے قلعہ گجر سنگھ پولیس کو عطا تارڑ کو گرفتار کرنے سے روک دیا سیشن کورٹ لاہور نے عطا تارڑ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت نے عطا تارڑ کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی،جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گر فتاری سے روکے پولیس نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیا، ریکارڈ یافتہ نہیں ہوں، پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر نامز د کیا،

    عدالت پیشی کے موقع پرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور جلسے جلوسوں کے علاوہ قوم کی خدمت بھی اہم ہے، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ ہم نے نہیں کیا نہ کروایا،سیلاب متاثرین کے دکھ کا انداز ہے ،سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے ،یہ جلسوں اور دورے کرنے کا وقت نہیں ،سیلاب متاثرین کے علاقوں کے دورے کرنے چاہیے، پنجاب کو بڑے بھائی ہونے کے ناطے آگے بڑھنا چاہیے تھا ،

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

     سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

  • پنجاب حکومت اس سیلاب میں کہیں نظر نہیں آرہی:عطا تارڑ

    پنجاب حکومت اس سیلاب میں کہیں نظر نہیں آرہی:عطا تارڑ

    اسلام آباد:پنجاب حکومت اس سیلاب میں کہیں نظر نہیں آرہی:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی نے پنجاب حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں مگرپنجاب حکومت ان کو کہیں بھی نظرنہیں آرہی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچوہدری پرویز الٰہی پرتنقید کے سخت وار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس سیلاب میں کہیں نظر نہیں آرہی۔ متاثرین کے چیک باونس ہونا افسوسناک ہے۔ کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔

    عطا تارڑ نے ٹویٹر کے ذریعے چوہدری پرویزالٰہی کو نشانہ تنقید بناتےہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کی گورننس صرف بڑے بڑے اعلانات تک محدود ہے جب کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں سب سے آگے تھے مگر عوامی خدمت میں صفر ہیں۔

     

    اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات تھیں کہ وزیراعلیٰ‌ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے سیلاب متاثرین کو دیئے گئے چیک کیش نہ ہونے پروفات پانے والوں کے لواحقین سخت پریشان ہیں

    حکومت آئی ایم ایف سے بات کر کے ریلیف لے،عمران خان

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچیک کیش نہ ہونے کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے چند دن پہلے جنوبی پنجاب میں‌ سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لیے وفات پانے والوں‌ کوخصوصی چیک دیئے تھے، اس حوالےسے معلوم ہوا ہے کہ لیہ کے ایک خاندان کو چیک کیش کروانے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

  • مجھے اورمیرے چھوٹے بھائی کوبھی گرفتار کیا جارہا ہے:عطا تارڑ

    مجھے اورمیرے چھوٹے بھائی کوبھی گرفتار کیا جارہا ہے:عطا تارڑ

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری میں، مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کرنا چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے ہمارے بزرگوں نے ان پر کئے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطا تارڑ سمیت 12 لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مقدمہ مضحکہ خیز ہے، انشاءاللہ جھکنے والے نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری میں مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کیاگیا، یہ سب پرویز الٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے، جو ہمارے بزرگوں نےان پر کئے۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، بے شک پورے خاندان کا نام بھی ڈال دو۔

    اس سے قبل پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری کو مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے درخواست دی۔

    درخواست میں لاہور پولیس نے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، لیکن ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہورہے، ملزمان سے تحقیقات کرنے کے لئے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے۔

    لاہور پولیس نے استدعا کی کہ عدالت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے قلعہ گجرسنگھ پولیس کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    عدالت کی جانب سے معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ اور رانامشہود سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ جس کے بعد پولیس رانا مشہود کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر کے باہرپہنچ گئی۔

  • کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ،سابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب بنے،وزیراعلیٰ پنجاب لوگوں کو پھانسی دینے کی باتیں کررہے ہیں،پرویز الہٰی نے رانا ثناءاللہ کو پھانسی دینے کا بیان دے دیا ،ہماری قیادت نے سختیاں برداشت کی ہیں،ہم نے جیلیں کاٹی ہیں لیکن کبھی اس طرح نہیں کیا ہے، یہ ایک آڈیو ہے جو پورے ملک کے سامنے ہے،شہباز گل کی گرفتاری سے کوئی قیامت نہیں آئی، جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہیں دی جاتی تو یہ زیادتی ہوگی، عمران خان اپنے محسنوں کے جنازے پر نہیں جاتے ،اگر آپ لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں تو شہباز گل کو فارغ کریں، چیف آف اسٹاف کا مطلب ہوتا ہے کہ ہر معاملات کو طے کرنا ہے آپ بتائیں کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کیا ملک میں انتشار پھیلانے والوں یا پولیس پر ظلم کرنے والوں کو روکنے پر مقدمات درج ہوں گے،پرویز الہی اراکین کے ووٹ پر نہیں بلکہ عدالت کے حکم پر وزیراعلی پنجاب بنے ہیں۔ڈٹ کے مقابلہ کروں گا،پی ٹی آئی شوق سے جھوٹے مقدمے کرے، فرانزک لیب سے پولیس کوبہت مدد ملی،ریفارمز کی جگہ رہے گی،ضرور ہونی چاہییں، وزیر داخلہ پنجاب کہتے ہیں ہم عطا تارڑ کو گرفتار کریں گے میرا نام عطا تارڑ ہے میں جھکنے والا نہیں آہیں مجھے ہاتھ بھی لگا کر دکھائیں،وزیر داخلہ پنجاب دھمکیاں لگا رہے ہیں،ہمت ہے تو مجھے انگلی بھی لگا کر دکھائیں

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ