Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان کا جینا مرنا اس ملک میں ہے، بیرسٹر گوہر

    عمران خان کا جینا مرنا اس ملک میں ہے، بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہا کہ وکلا موجود تھے لیکن درخواست کے باوجود موقع نہیں دیا گیا، جج نے ملزمان کے 342 کے بیانات اپنے موبائل فون میں دکھائے، جج صاحب نے فیصلے میں پی ٹی آئی کے وکلا سے متعلق درست نہیں لکھا، پی ٹی آئی وکلا ہر وقت عدالت میں موجود ہوتے ہیں اور ہر تاریخ پر پیش ہوتے ہیں، انہیں موقع نہیں دیا جارہا، عدالتی فیصلے غیر قانونی طریقوں سے سنائے جارہے ہیں، جو وکلا دیے گئے ان کے پاس کچھ نہیں تھا، وہ وکلا ہمارے خلاف پیش ہوتے رہے اور پراسیکیوشن کی ٹیم کا حصہ تھے

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ مخالفین مایوسی پھیلا رہے ہیں عمران خان کہیں بھی نہیں جارہے وہ عوام میں تھے عوام میں ہیں عمران خان کا جینا مرنا اس ملک میں ہے آپ تسلی رکھیں عمران خان بہت جلد واپس آئیں گے۔عمران خان ملک میں ہیں انکا جینا مرنا اس ملک میں ہے، وہ واپس آئیں گے کہیں نہیں جا رہے، آٹھ فروری کو عمران خان کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں

  • بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو  پاکستان کا بھی سودا کردیتے،پرویز خٹک

    بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو پاکستان کا بھی سودا کردیتے،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو پاکستان کا بھی سودا کردیتے۔

    باغی ٹی وی : نوشہرہ میں انتخابی جلسے سےخطاب میں پرویز خٹک نےکہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے اصل مقاصد سے باخبر ہوچکے ہیں، صوبے سے پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا مشن 8 فروری کو اختتام پر پہنچ جائےگا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مقبولیت سے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، عوام پگڑی کے نشان پر مہر لگانےکے لیے 8 فروری کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں،پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کا مستقبل ویران ہوچکا ہے، تحریک انصاف کی بچی کھچی سیاست 8 فروری کو ختم ہوجائے گی ۔

    ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    غیر شرعی نکاح کیس: دوران سماعت عمران خان، بشریٰ اور خاور مانیکا کے درمیان …

    پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

  • غیر شرعی نکاح کیس: دوران سماعت  عمران خان، بشریٰ اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    غیر شرعی نکاح کیس: دوران سماعت عمران خان، بشریٰ اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں غیرشرعی نکاح کیس میں دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے مابین تلخ کلامی ہوئی-

    باغی ٹی وی : سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران 3 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے عون چوہدری اور خاور فرید مانیکا کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی جبکہ 2 گواہان مفتی سعید اور لطیف کے بیانات پر کل جرح مکمل کی جائے گی،قبل ازیں جب بشرٰی بی بی عدالت آئیں تو عمران خان نے آگے بڑھ کر گلے لگایا اور ماتھا چوما-

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کل گواہان کے بیانات پر جرح کا آغاز کریں گے، گواہان میں مفتی سعید، عون چوہدری، خاورمانیکا اور محمد لطیف شامل ہیں، دوران سماعت بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے بیان کے بغیر عدالت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ،میرے بیان کے بغیر عدالت کوئی سزا نہیں سنا سکتی،منافق اور شیطان کو قرآن میں برا کہا گیا ہے –

    اڈیالہ جیل میں دلچسپ صورتحال اس وقت ہوئی جب دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، خاور مانیکا نے تین مرتبہ ہاتھ جوڑ کر اور سوری کی بشری بی بی نے کوئی جواب نا دیا –

    چین نے پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

    علیمہ خان نے کہا کہ یہ بچوں کا گند کیوں اچھال رے ہو جسپر خاور مانیکا نے جواباً کہا کہ گند آپکے بچوں نے پھیلا یا ہے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل بھی دوران جرح خاورمانیکا سے لڑپڑے، وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی۔

    خاور مانیکا نے بشری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بچے سوال کرکے کے تھک گئے مگر تم نے جوب نہیں دیا ،چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے ،میرا گھر اور بچے برباد کر دیئے،جس پر بانی پی ٹی آئی نے خاور مانیکا کو جواب دیا کہ چھ سال بعد یاد آیا ہے-

    دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان نےعدالت سے استدعا کی میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کے لیے تیار ہیں، خاورمانیکا بھی حلف لےعمران خان نے جج قدرت اللہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا ہے، قرآن لائیں میں ہاتھ رکھ کر حلف دینے کو تیار کو ہوں،میں اپنی بیوی کو کلیئر کرنا چاہتا ہوں-

    انتخابات میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر

    خاور مانیکا نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، خدا سے ڈرو میرا گھر تم نے برباد کیاسماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی، عدالت نے عمران خان سے کہا کہ حلف لینے کے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہوجائے گا۔

    عدالت نے آرڈر لکھوایا کہ قرآن پاک پر حلف لینے کے ملزمان کا حق جرح ختم ہوگا، جس پر عمران خان حلف لینے سے مکر گئے اور کہا کہ ہم حلف بھی لیں گے جرح بھی کریں گے،اس پر جج نے کہا کہ آپ جرح نہیں کرسکتے، آپ نے گواہ سے حلف لینے کی آفر کی ہے۔

    بعدازاں عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔

    پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

    سماعت کے بعد بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بشرٰی بی بی سے اڈیالہ جیل کی بجائے بنی گالہ جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بولیں میں اڈیالہ جیل میں رہنا چاہتی ہوں،میں کل گرفتاری دینےآئی،مجھے دیکھ کر جیل حکام پریشان ہوگئے،میں نے جیل حکام سے کہا،میں بزدل نہیں،بہادر ہوں،گرفتاری دینے آئی،مجھے گرفتار کرلیں،مجھے ایک دفتر میں بٹھا دیا گیا،پھر مجھے کہا گیا،آپ کو سملی ڈیم ریسٹ ہاؤس لے کر جانا ہے،میں نے کہا،نہیں مجھے اڈیالہ جیل میں رکھیں،مجھے دھوکے سے بنی گالہ لےجایا گیا،میں اب بھی کہہ رہی ہوں مجھے اڈیالہ میں رکھا جائے، ابھی بھی اڈیالہ جیل رہنا چاہتی ہوں ، اسی لیے دھوکے سے لائے کہ پراپیگنڈا کیا جا سکے ،میں بہادر ہوں خود گرفتاری دی، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی نا کرونگی مجھے ڈیل کی آفر کی گئیں تھیں ، میں نے جواب دیا کہ خان سے ڈائیریکٹ بات کریں ، اللہ کو منافقت اور شیطان پسند نہیں ، صرف پردے اور داڑھی میں ایمان نہیں ہوتا ، مسلمان ہوں اللہ کے علاؤہ کسی سے نہیں ڈرتی ،‏مجھے جیل میں رہنے سے کوئی مسئلہ نہیں، ابھی میرے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کریں اور مجھے اڈیالہ جیل میں ڈال دیں-

    جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

    سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک بات میں کلئیر کر دوں ،میں نے اور میری بیگم نے عدالت سے کسی قسم کا کوئی ایکسٹرا ریلیف نہیں مانگا ، ہماری بہادر خواتین یاسمین راشد،صنم جاوید،عالیہ حمزہ جیلوں میں ہیں ہمیں مجھے اور بشریٰ کو جیلوں میں رہنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ فیصلے اوپر سے لکھوائے جا رہے ہیں، یہ سارے "پتلے” ہیں، مجھے بدنام کرنے کےلئے بشری بی بی کو مقدمات میں شامل کیا گیا،میں باریاں لینے کےلئے سیاست میں نہیں آیا، میں نے کیا ڈیل کرنی ہے، رابطے کرنے والے رابطے کرتے رہیں، میوزیکل چیئر چل رہی ہے-

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشری بی بی خود چل کر اڈیالہ جیل گرفتاری دینے آئیں، مجھے نہیں معلوم انہیں بنی گالہ کیوں لے گئے، مجھے ابھی پتہ چلا بشری بی بی کو تو بنی گالہ لے گئے تھے، میں نے تو رات کو ان کےلئے کمبل بھی بھیجا،یہ ان کے فیصلے نہیں، یہ نظام انصاف کا تماشہ بنا رہے ہیں،ہار والے معاملے سے بشری بی بی کا کوئی تعلق نہیں، یہ ہار توشہ خانہ کا نہیں تھا، سعودی سفیر نے میرے گھر خود پہنچایا، میں نے خود یہ ہار توشہ خانہ میں جمع کرایا-

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز …

    اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خاور مانیکا نے الزام لگایا کہ بشریٰ کی بے وفائی کی وجہ سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی میرا ایک بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار رہا اب وہ بحالی سینٹر میں داخل ہے، عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا تھا، میں بے بس تھا خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے میرا ہنستا بستا گھر تباہ ہوا، بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے سارا پنجاب سنبھال رکھا تھا، میرا ملازم لطیف طویل عرصے سے میرے ساتھ ہے، ایسا نہیں ہےکہ کیس سے پہلے ہی میں نے اسے ملازم رکھا، خاور مانیکا اپنے بچوں کے واٹس ایپ میسج میڈیا نمائندوں کو دکھاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

  • نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،نواز شریف

    نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،نواز شریف

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات والو !جہاں نواز شریف آپ سے اتنا پیار کرتا ہے وہیں آپ کی حالت پر ترس آتا ہے ،

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ بہت سادے لوگ ہیں آپ کیسے شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے آپ سے ایک کروڑ نوکریوں ، گھروں کا وعدہ کیا،یہاں ہزاروں کا مجمع ہے ، پچاس لاکھ گھروں میں سے کسی کو گھر ملا ہے؟نوا زشریف ہمیشہ عوام کو پیار کے ساتھ سلام کرتا ہے ،میں پورے راستے دیکھتا ہوں کہ وہ ون بلین ٹری کہاں ہیں ، ووٹ لینے کے بعد آپ نے ان کو کیا دیا؟ گھر نہ نوکری ،خیبرپختونخوا والو، یہ بندا یہاں سے پنجاب میں ایکسپورٹ ہوا ،آپ نے ایسے شخص کو کیوں اجازت دی جس نے ملک کو اجاڑ دیا ،

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

    اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاتھا، پھر بھی آپ اس شخص کے پیچھے لگ گئے،میں نے ایک ایک چیز لکھی ہوئی ہے میں نے آپ سے پوچھنا ہے آپ نے کیوں ان کو موقع دیا، آپ ایک بندے کے جال میں پھنسے ، نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں ان کو نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا، عمران خان خیبرپختونخوا سے پنجاب، اسلام آباد اور کراچی سمیت باقی صوبوں میں ایکسپورٹ ہوا ہے، جب میں آپ کی خدمت کر رہا تھا تو آپ نے اُس بندے کو پاکستان اجاڑنے کی کیسے اجازت دی،اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ملک ترقی کرتا، میں آج جھوت بولنے نہیں آیا میں آج سچ بولوں گا،اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو خیبرپختونخواہ سب سے پیارا صوبہ ہوتا،اگر نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ لینے پر نہ نکالا جاتا تو مجھے یقین ہے کوئی بھی شخص بے روزگار نہ ہوتا، کوئی شخص بےگھربھی نہ ہوتا، نواز شریف کے زمانے میں بجلی، گیس ، چینی سب کچھ سستا تھا،پہلے نواز شریف کو اقتدار سے نکلنے دیا اب آپ نعرے لگا رہے پاکستان کو نواز دو،ہمارے زمانے میں 25 روپے میں 5 روٹیاں ملتی تھیں آج 25 میں ایک روٹی ملتی ہے، نواز شریف اچھا تھا یا برا؟ ہم نے تو حکومت نہ ہونے کے باوجود ٹنل بنائی جن کی حکومت تھی مجھے بتاو انہوں نے کیا بنایا میں یہاں اپنے کام گنوانے نہیں آیا لیکن اگر آپ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے توخیبرپختونخواہ کی تقدیر بدل دیں گے، مجھے زبردست پشتو آتی ہے، پشتو میں ایسی بولوں گا آپ لوگ بھی پشتو بھول جائو گے،پہلے تو آپ کو چکردیا گیا ہے 8 فروری کو مجھے نہ چکردے دینا،آپ مکر وفریب کی سازش میں آگئے آئندہ اس طرح کی سازش میں نہیں آنا،ٹنل ہم بنائیں اور چترال والےووٹ کسی اور کو دیں، وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے،

    جنہیں پہلے آزمایا ہے، اُنہیں بار بار آزمانا ٹھیک نہیں،نواز شریف
    نواز شریف نے جلسہ کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے جال میں پھنسنے پر اللہ سے معافی مانگو ! میں بھی اللہ سے معافی مانگتا ہوں، جنہیں پہلے آزمایا ہے، اُنہیں بار بار آزمانا ٹھیک نہیں،2018 الیکشن میں جیل میں تھا، اپنے باپ کو قبر میں نہیں اتار سکا، میں نے اپنے غم برداشت کرلیے قوم کے غم مجھ سے برداشت نہیں ہوسکتے،

    بشریٰ بیگم کو ہتھکڑیاں، عمران خان کو 24 سال قید،نواز نے بیانیہ سرنڈر کر دیا

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    چوری کرنیوالی خاتون سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں، بنی گالہ کیوں؟ مریم نواز
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری کرنیوالی خاتون بنی گالہ میں کیوں ہے ، چوری کرنیوالی خاتون سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں .وعدہ کیا تھا کہ نواز شریف کو لاوں گی تو وعدہ پورا کیا،نواز شریف کی سیاست کو مٹانے والے بہت لوگ آئے،نواز شریف جب آپ کا دکھ دیکھتا ہے تو اسے اپنا دکھ بھول جاتا ہے لوگوں نے سازشیں کیں اور کہا نواز شریف اب دوبارہ نہیں آئے گا ،عمران خان کے بچوں کا مقدر لندن تو پختونخوا کے بچوں کا مقدر جیل کیوں؟ نواز شریف کو پھنسانے والے خود پھنس گئے ہیں،اگر انکے ورغلانے کی وجہ سے خواتین کارکن نو مئی کو ریاست پر حملہ کرنے کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہیں تو پھر وہ خاتون جس نے چوری کی ہے وہ بنی گالہ کے محل میں کیوں موجود ہے وہ کیوں سلاخوں کے پیچھے نہیں ہے،مجھے آفر ہوئی کہ آپ اڈیالہ جیل کی بجائے ریسٹ ہاوس چلی جائیں لیکن میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کیساتھ جیل میں رہونگی۔مجھے کہا گیا کاغذ پر لکھ کر دے دیں تو آپکو بی کلاس کی سہولت دے دینگے تو میں نے انکار کر دیا۔گھیراو جلاو مار دو مرجاو پختونخواہ کے لوگوں کا مقدر نہیں۔پٹرول بم اور ڈنڈے نوجوانوں کا مقدر نہیں بلکہ انکا مقدر لیپ ٹاپس تعلیم کیلئے سکالرشپ اچھی یونیورسٹیاں اور روزگار ہیں،

  • روٹی چوری کرنیوالی خاتون کو جیل اور بشریٰ گھر میں قید،یہی انصاف ہے؟ مصدق ملک

    روٹی چوری کرنیوالی خاتون کو جیل اور بشریٰ گھر میں قید،یہی انصاف ہے؟ مصدق ملک

    مسلم لیگ ن کے رہنماء مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے دو عدالتی فیصلے آئے ہیں یہ فیصلہ ن لیگ نے نہیں کیا ہم نہ عدالت ہیں نہ نگران حکومت ہے نہ ہم الیکشن کمیشن ہیں

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر سوالات ان سے پوچھے جائیں جس نے فیصلے کئے،جج محمد بشیر نے فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی جج محمد بشیر کی تعریف کرتے تھے،گزارش ہے کہ عمران خان کے کلپس نکالیں جنہوں نے تعریفیں کی تھیں محمد بشیر کی،اسی جج نے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دی تھی، اس وقت جج محمد بشیر غلط تھا یہ صحیح ہے؟کوئی تصویر نظر آئی نوازشریف کی کہ مٹھائی لڈو بانٹ رہے ہیں، ہم نوجوان دیکھ لیں دوسروں کی تکلیف پر لڈو اور خوشیاں منا رہے تھے تو دونوں کلچر منافقت نظر آ جائے گا،جج محمد بشیر اب اور جج محمد بشیر تب موازنہ کریں تو سب سامنے آ جائے گا،عدالتی اپیلوں ، ریویو سپریم کورٹ کی اپیل اور ریویو سپریم کورٹ کا آپشن بھی موجود ہے،اگر فیصلے میں جھول ہوگا تو آپکو ریلیف مل جائے گا،

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو نوازشریف کے معاملے پر ٹرائل کورٹ بنا دیا تھا خود عدالت خود سپروائزر بنے تھے،قانونی ماہر نہیں ہوں لیکن کوئی سپریم کورٹ کا جج سپروائزر نہیں لگایا گیا ،فیصلہ اس بات کا ہے جو تحفہ لئے اسے ڈکلئیر نہیں کئے ،ہمیں بھی تحفہ حیثیت کے مطابق ملے لیکن توشہ خانہ میں جمع کروا دی ہے کیونکہ ذاتی حیثیت میں تحفہ نہیں ملے، وزارت کے بعد تحفہ ملے تو تحفوں کو سرکاری خزانے میں جمع کروائے، آپ نے تحفہ تو خزانے میں جمع ہی نہیں کروائے تین ارب پندرہ کروڑ تحفہ مالیت کے ہیرے گھڑیوں کو اپنے بیوروکریٹس کے ذریعے دو کروڑ کا کہہ کر دو لاکھ میں خرید لیا،تین ارب پندرہ کروڑ روپے کی چیز لیں اسے دو کروڑ ڈکلئیر کرکے نوے لاکھ روپے میں خرید لیں اور دو ارب روپے کی فروخت کردیں نان ڈکلیئریشن، سمگلنگ اور منی لانڈرنگ بھی شامل ہیں،اگر آپ نے چوری نہیں کی تو تلاشی دے دیتے ،

    مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ جہازوں میں ہیرے باہر گئے اور کیش جہاز میں آئے ،سزا اس بات پر دی جا رہی ہے ڈائریکٹر کمپنی کے ہوں اور تنخواہ نہ لیں ،وزیر اعظم کو نااہل کردیا جائے کہ بیٹے کی کمپنی سے اعزازی طورپر تنخواہ نہ لی تو سیاست ختم اور آپ مجرم ہیں نہ صادق اور نہ آمین، جب وزیر اعظم بنتے ہیں تو حلف لیتے ہیں کہ سکریٹ کو کسی پر عیاں نہیں کروں گا، آپ نے خفیہ دستاویزات کو ہوا میں لہرا کر سیاسی مفاد حاصل کیا ،ایٹمی راز کو دشمن کے سامنے کیا رکھ دیں گے، سیکریٹ ایکٹ کو تار تار کرنے پر سزا ہوئی ہے سائفر لہرایا اور دوستوں سے تعلقات کو سبوتاژ کیا ،ترکی، ملائیشیاء اور سعودی عرب سے تعلقات سیاسی مفادات کےلئے دھجیاں اڑا دیں، آپ نے فرانس کے وزیر اعظم کے ٹیلی فون پر بھی ٹھٹھا لگا دیا، کاغذ بہن بھائی کا عدالت میں لایا گیا فونٹ موجود تھا لیکن مائیکرو سافٹ کا حصہ نہیں بنا تھا مریم نواز نے نہیں بلکہ وکیل نے فونٹ استعمال کیا تو آٹھ سال سزا ملی، جس دن مریم نواز کو گھسیٹا تو اس وقت خیال نہیں آیا کسی کی بہن یا بیٹی ہے جو جو الفاظ استعمال کرتے رہے آپکی اہلیہ کو تو ہم محترم جانتے ہیں۔جب عورت کا ریپ ہوا تھا تو آپ نے بین الاقومی انٹرویو میں کہاتھا جب وہ کپڑے ایسے پہنیں گی تو ریپ توہوگا، مریم نواز کو سروسز ہسپتال میں باپ کے سامنے گھسیٹا تاکہ ایک باپ کو تکلیف ہو، نوازشریف کی اہلیہ جب بیمار تھیں تو آپ نے مذاق اڑایا حتی کہ وہ انتقال کرگئیں ،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بنی گالہ میں سب جیل قرار دے کر قید کر دیا گیا، جو غریب عورت روٹی چوری کرتے پکڑی گئی اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو گھر میں ہی قید کردیا گیا جونا انصافی ہے، آپ کہا کرتے رہے مریم اور بیگم کلثوم کو بھی نہیں چھوڑیں گے ،احتراما ان عورتوں کو بھی چھوڑ دیا جائے جو غریب ہے کیونکہ نیا اور پرانا پاکستان الگ الگ نہیں،جو کہتے تھے ان کا کولر اور پنکھا اتاروں گا شرم نہیں آئی دیوار توڑ کر جم بنایا گیا دیسی مرغی کھلائی گئی لیکن یہ عزت آپ کو ہے یا آپکی بیگم کو ہے،نہ یہ سہولیات ہمارے پاس ہے کبھی اڈیالہ تو کبھی کوٹ لکھپت میں ہی جگہ ملتی ہے،

  • دوران عدت نکاح کیس،اڈیالہ جیل میں سماعت،خاورمانیکا کا بیان ریکارڈ

    دوران عدت نکاح کیس،اڈیالہ جیل میں سماعت،خاورمانیکا کا بیان ریکارڈ

    اڈیالہ جیل میں دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی

    فاضل جج کمرہ عدالت میں پہنچ گئے تا ہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نہ پہنچے، جس کی وجہ سے سماعت میں تاخیر ہوئی،اہم گواہ عون چوہدری اڈیالہ جیل پہنچ گئے ،خاور مانیکا بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سماعت شروع ہوئی تو سب سے پہلے خاور مانیکا کا بیان ریکارڈ کیا گیا،جس وقت خاور مانیکا کا بیان ریکارڈ کیا گیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں موجود تھے.

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ بھی ایک دو روز میں متوقع ہے،جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کا امکان ہے، القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے.

    قبل ازیں دوران عدت نکاح کیس،ٹرائل کورٹ کو کیس کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا گزشتہ روز مسترد کردی گئی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ فرد جرم عائد ہوچکی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کی سماعت میں مداخلت نہیں کر سکتی، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،چیف جسٹس عامر فاروق کی سنگل بینچ کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ

    اسلام آباد ہائیکورٹ،چیف جسٹس عامر فاروق کی سنگل بینچ کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ

    اسلام آباد ہائی کورٹ،چیف جسٹس عامر فاروق کی سنگل بینچ کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی

    بانی پی ٹی آئی اور وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کی درخواستوں کی کازلسٹ بھی کینسل کر دی گئی،بانی پی ٹی آئی اور سکندر ذوالقرنین نے دو سرکاری ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ڈیفنس کونسل مقرر کرکے حق جراح ختم کیا گیا ، کازلسٹ منسوخ ہونے سے بانی پی ٹی آئی اور وکیل سکندر ذوالقرنین کا کیس بھی کینسل ہوگیا،سائفر کیس میں ملزمان کے لیے سرکاری وکلا صفائی کے تقرر کے خلاف درخواست پر سماعت نا ہو سکی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ مقرر کیا گیا تھا ،بانی پی ٹی آئی نے گواہوں پر سرکاری وکلا صفائی کے ذریعے جرح کو چیلنج کیا تھا ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی عدم حاضری پر جرح کے لیے سرکاری وکلا کا تقرر کیا تھا،سائفر کیس کا فیصلہ آنے کے باعث درخواست پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

  • مجرمان نے خود ساختہ پریشانیاں بنائیں،سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    مجرمان نے خود ساختہ پریشانیاں بنائیں،سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے

    سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 77 صفحات پر مشتمل ہے جو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیا ہے، سائفر کیس کے تفصیلی فیصلے میں 20 فائڈنگز پر مشتمل ہے، فائنڈنگز میں سائفر، چمش دید گواہ اور سیکرٹ دستاویزات کی اہمیت شامل ہیں، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا نامناسب طریقہ کار سے فئیر ٹرائل کی استدعا کی گئی، دونوں مجرمان کا دوران ٹرائل عدالت کے سامنے رویہ مدِنظر رکھا گیا، دونوں مجرمان نے خود ساختہ پریشانیاں بنائیں، ہمدردیاں لینے کے لیے بے یار و مددگار بننے کی کوشش کی،

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ فائنڈنگز میں کہا گیا کہ فیئر ٹرائل کا حق چالاک ملزم کے لیے نہیں، سائفر کو اپنے لیے استعمال کیا گیا جس کا اثر پڑا، بطور وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اپنے عہد کی خلاف وزری کی، پاکستان اور امریکا کے تعلق کو نقصان پہنچایا،سائفر کے معاملے سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑا، جس سے دشمنوں کو فائدہ ہوا، عمران خان نے سائفر وزارت خارجہ کو واپس نہیں بھیجا،17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا، سائفر کیس تاخیر سے دائر نہیں کیا، سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا،

    عمران خان کو سائفر کیس میں مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا
    سائفر کیس میں عمران خان کو 5 مختلف شقوں کے تحت مجموعی طور پر 5 دفعہ سزا سنائی گئی ہے،تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مجرم ثابت ہوئے ہیں، دونوں کو 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے،جو ثبوت عدالت میں پیش کئے گئے وہ ناقابل تردید ہیں،عدالت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 تھری اے، 5 ون سی، 5 ون ڈی، 9 کے تحت قصور وار قرار دیتی ہے، اور عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 تھری اے کے تحت 10 سال قید بامشقت کی سزا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 ون سی کے جرم میں دو سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا سناتی ہے،عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 ون ڈی کے جرم میں بھی دو سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا سناتی ہے، عدالت دونوں ملزمان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 تھری اے اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 34 کے تحت مجرم قرار دیتی ہے،عدالت شاہ محمود قریشی کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سناتی ہے، تمام دفعات کے تحت دی گئی سزاؤں کی مدت فوری اور ایک ساتھ تصور ہوگی،

    عمران خان کو سائفر کیس میں مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنائی گئی، ان کو چار دفعات کے تحت الگ 10، 2، 2، اور 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں،تاہم عمران خان کی چاروں سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں گزشتہ روز سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

  • بشریٰ بیگم کو ہتھکڑیاں، عمران خان کو 24 سال قید،نواز نے بیانیہ سرنڈر کر دیا

    بشریٰ بیگم کو ہتھکڑیاں، عمران خان کو 24 سال قید،نواز نے بیانیہ سرنڈر کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج عمران خان اور بشریٰ بیگم کو توشہ خانہ کیس میں چودہ چودہ سال کی سزا سنا دی گئی، اسکا مطلب ہے کہ عمران خان کا سیاسی کیریئر چھوڑ دیں کسی بھی کیریئر میں واپسی کی امید ختم ہو گئی کیونکہ انکی کل سزا 24 برس ہو گئی، سائفر کیس میں دس سال سزا ہوئی ہے ، ساتھ ساتھ چلیں تو 14 سال میں دونوں ختم ہو جائیں گی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان، اسکے گھر والے، اسکے عزیز، چاہنے والے،ڈیپریس بھی ہوں گے، خود عمران خان کو بہت بڑا شاک لگا ہو گا، کیونکہ وہ سوچ رہے تھے کہ میں کانفیڈنس سے پوری پچ کو روندتا جاؤں گا اور مخالفین کو میرا کانفیڈنس دبا دے گا،یہ انکے ڈاؤن فال کا باعث بنا، آج ذاتی طور پر میرے لئے افسوس کا دن ہے، عمران خان سے ایک لمبا عرصہ میرا تعلق رہا، یہ تعلق ایک رومانس سے شروع ہوا جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے،اور جب آپ ایک پاکستانی ہوں، ینگسٹر ہوں اس زمانے میں اپنے آپ کو ڈھالیں اور عمران خان کرکٹ کھیل رہا تو پاکستان کے لئے بہت ہی رومنٹک ہیرو، وہاں سے یہاں تک کے سفر میں کافی پیش و خم ہیں، میں، جہانگیر ترین، علیم خان، عون الگ ہو گئے، وفات سے کچھ عرصہ قبل نعیم الحق نے مجھے کہا تھا کہ بہت بیمار ہوں، پتہ نہیں کتنی زندگی رہ گئی لیکن تم لوگ واقعی صحیح کہتے تھے، عمران خان بات نہیں سن رہا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو دیکھنا چاہئے کہ کن کن لوگوں کو اس نے نواز اور کیسے وہ لوگ بھاگے، ایک دن مشکل کا پڑا تو تحریک انصاف والے پریس کانفرنسیں کر کے چلے گئے اور جنہوں نے اربوں کی کرپشن کی وہ انجوائے کر رہے ہیں، اسکے اپنے کابینہ کے لوگ، شہزاد اکبر، فواد چودھری،یا کوئی بھی، ایک دو کا نام لینا تو بیکار ہے، انسان بنتا ہی مشکل فیصلوں کے بعد ہے، مشکل تو ہر ایک پر آتی ہے، جب آپ ڈیل کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ کون بہتر انسان ہے، یہی چیز جو عمران خان پر آج ہے وہی آصف زرداری پر تھی، دس سال انہوں نے جیل میں گزرے، جوانی کے دس سال جیل میں گزارنا مشکل کام ہے، جیل جیل ہی ہے، اگر گھر کو بھی سب جیل قرار دے جائے ، ٹی وی بھی لگا ہو اے سی بھی ہو، کھانا بھی مرضٰی کا ہو لیکن آپ تڑپنا شروع ہو جائیں گے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان تین با ر وزیراعظم رہے، مروت صاحب کی زبان میں پھر وہ وڑ گئے،کسی کو امید نہیں تھی کہ میاں صاحب واپس آ سکتے ہیں، جیل کی سلاخوں میں گئے، پھر باہر گئے، کس طرح کی ڈیل ہوئی؟ اب وہ واپس آ گئے اور سب کو پتہ وہ پروٹوکول کے ساتھ آئے، انکی ہر بات مانی جا رہی، آٹھ دن بعد الیکشن ہیں، کسی کو کوئی شک نہیں کہ نواز شریف نے چوتھی بار وزیراعظم بننا ہے،یہاں پر آج عمران خان کو سوچنا ہے بیٹھ کر ، عمران خان کے خیر خواہوں کو، فصلی بٹیروں کی بات نہیں کر رہا،عمران خان کو اپنی بہنوں کے ساتھ مشاورت کرنی چاہئے، کسی اور کے ساتھ نہیں، عمران خان کو اپنی پوری سٹریجٹی کو ری وزٹ کرنا ہے،عمران خان کو اپنا فیوچر چاہئے پارٹی کو آج کے بعد بچانا چاہتے ہیں، بچوں سے ملنا چاہتے ہیں تو کچھ سوچیں، ابھی تو فیصلے اور بھی آنے ہیں، ان سزاؤں کے خلاف اپیل بھی ہونی ہے، ابھی تک عمران خان نے پورے نظام کا مذاق بنایا ہوا تھا، وکیل پیش نہیں ہو رہے تھے، میڈیا پر وہ کیس لڑتے رہے، لوگوں کو مس گائیڈ کرتے رہے، پی ٹی آئی کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرتے رہے، یہ سب کوپتہ ہے، آج کا دن عمران خان کو حقیقی معنوں میں بیٹھنا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ غرور،تکبرکسی بندے کو سوٹ نہیں کرتا.

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

  • ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو معزز عدالت نے سزا سنائی ہے، ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے ، ملک کی عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے ،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں، یہ وہی قانون ہے جس سے عمران خان مخالفین کو دباتے رہے،عید کی رات کو فریال تالپور کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا تھا ان کی تذلیل کی گئی تھی ،ہماری لیڈر شپ نے گیارہ سال جیل کاٹی ، توشہ خانے سے تحفے آدھی قیمت میں خرید سکتے ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ تحفہ لے کر بازار میں بیچ دیں، توشہ خانہ کے قوانین ہیں تحفے لینے کے،جس تحفہ پرسزا ہوئی وہ گراف کمپنی کی گھڑی پر ہوئیاس کمپنی نے ایک ہی گھڑی بنائی خانہ کعبہ کی شبیہ اس پربنی ہوئی تھی،اس نے گھڑی دی پھرجھوٹ بولا ہم نے گھڑی نہیں بیچی، گھڑی خریدنے پیسے جمع کرنے کی منی ٹریل نہیں دی،گھڑی خود استعمال کرنے کے لئے خریدی جاتی ہے نہ کہ مارکیٹ میں بیچنے کے لئے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا طاقتور ترین وزیراعظم تھا،اس نے جھوٹ بولا کہ سڑک بنانے کے لئے گھڑی بیچی،وکیل لطیف کھوسہ صاحب میرے بھی وکیل رہ چکے ہیں وہ بغیر پیسوں کے کام نہیں کرتے، کہیں تو پیسے لیکربھی کام نہیں کرتے، میرے پاس ان کےمیسیج بھی پڑے ہیں، خان صاحب کو کسی نے مشورہ دیا کیس میں تاخیری حربے استعمال کریں، جب جیل ٹرائل ہو رہا ہو آپ کو پیش ہونا پڑتا ہے، خان صاحب نے تاخیری حربے استعمال کئے ، وکیل خود بینی فیشری ہے، ان کے اندر ہونے سے وکیل پارٹی سربراہ بنے ہوئے ہیں،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں گزشتہ روز سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران