Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • دوران عدت نکاح نامنظور، بشریٰ بی بی کی گاڑی کو شہریوں نے گھیر لیا

    دوران عدت نکاح نامنظور، بشریٰ بی بی کی گاڑی کو شہریوں نے گھیر لیا

    اڈیالہ جیل کے باہر شہریوں کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف نعرے بازی کی گئی

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تو شہریوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کی گاڑی کو گھیر لیا ،شہریوں کی جانب سے بشری بی بی کی گاڑی کے آگے شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کرنے پر فوری کاروائی کی جائے،

    آج بشرٰی بی بی کی عدالت میں پیشی کے دوران تین مختلف مقامات پر ان کی گاڑی کو گھیر کر جادو ٹونا نامنظور، عدت میں نکاح نامنظور وغیرہ کے نعرے لگائے گئے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، بشریٰ بی بی عدالت پیش ہونے کے لئے گئی تھین، بشریٰ بی بی کی شوہر عمران خان سے ملاقات بھی ہونی تھی،

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی مقامی عدالت میں دوران عدت نکاح پرعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے

    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر بشریٰ بی بی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر نعرے لگائے گئے، اس موقع پر وہ پولیس کہاں چلی گئی تھی جو پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے میں اتنی چوکس ہے؟ ایسا لگتا ہے اس واقعے کے پیچھے پنجاب پولیس اور پنجاب انتظامیہ کا ہاتھ ہے

    شریف برادران کے کیسز میں نیب اب سہولت کار بن گئی ہے،لطیف کھوسہ
    اڈیالہ جیل میں کیسز کی سماعت کے بعد عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر ایک ڈرامہ رچایا گیا لیکن اس ساری صورتِ حال کے باوجود بھی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے،لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں القادر ٹرسٹ کیس ختم ہو گیا ہے، عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے،آج سماعت ہوئی تو ہم نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عمران خان کا عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا،

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ این سی اے نے خود 35 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجے، 190 ملین پاونڈ کی رقم سیدھا سرکاری خزانے میں آئی ہے ہم پہلے دن سےکہہ رہے ہیں کہ این سی اے نے رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجی اور القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ سے چیئرمین پی ٹی آئی کا براہِ راست کوئی تعلق نہیں، نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا ہے، شریف برادران کے کیسز میں نیب اب سہولت کار بن گئی ہے، نوازشریف کو اقامے پر نہیں نکالا گیا، 10 والیمز موجود ہیں، منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسحاق ڈار کا بیان آن ریکارڈ ہے، سائفر کیس میں کل چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں، نگراں حکومت اگر کسی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے،خان صاحب نے بتایا ہے کہ کل نیب کی چار رکنی ٹیمیں آئیں تھی دو سے تین سوال پوچھنے کے علاوہ کچھ نہیں پوچھا اور میرے ساتھ گپ شپ لگا کر چلے گئے

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

  • بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی

    بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی

    راولپنڈی: اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔

    باغی ٹی وی: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، وکیل کی عدم موجوگی کے باعث عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    قبل ازیں راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیراعظم پاکستان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی ‘کالا جادو نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

    گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے خاموشی اختیار کئے رکھی اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

    علی زیدی کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا

    دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی جبکہ بشری بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

    نواز شریف کی آج عدالت پیشی، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،گزشتہ سماعت میں عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کی تھی۔

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کا دوران عدت نکاح،خاور مانیکا عدالت پہنچ گئے

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کا دوران عدت نکاح،خاور مانیکا عدالت پہنچ گئے

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کا عدت میں نکاح میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کر لیا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا،اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کے عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی، یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا،تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر خاور مانیکا کی درخواست میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،خاورمانیکا نے غیرشرعی نکاح، زنا سے متعلق دفعات کے تحت درخواست دائر کی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اورشکایت درج کرادی،درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی، ہماری شادہ شدہ زندگی پر سکون جارہی تھی جب تک چیئرمین پی ٹی آئی نے مداخلت کی،پیری مریدی کے چکر میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بشریٰ بی بی کے گھر رہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو بے عزت کرکے کئی بار گھر سے نکالا،ایک بار رات گئے گھر آیا تو زلفی بخاری کو اپنے کمرے میں پایا،زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کے گھر آنے جاتے رہتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی،زلفی بخاری کا اس طرح گھر پر آنا غیر اسلامی تھا،بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی کے گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا،بشریٰ بی بی گھنٹوں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر رہتی تھیں،بشریٰ بی بی کے ساتھ میری تلخ کلامی بھی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کےکہنے پر بشریٰ بی بی کو فرح گوگی نے الگ موبائل دیا،بشریٰ بی بی کو کئی بار روکا لیکن وہ ہمیشہ بہانے باننا شروع کر دیتی تھیں، مجھے میرےنوکر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات بھی ہیں، بہت کوشش کی رشتہ قائم رہےلیکن 14نومبر2017 کو بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح فروری 2018 میں کیا، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا اور زبردستی کی، میں نے فرح گوگی کی بات رد کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے دوبارہ نکاح کیا، میری شادی شدہ زندگی چیئرمین پی ٹی آئی نے برباد کی، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی زنا کے مرتکب ہوئے،دوران عدت نکاح کیا، گناہ کیا، فراڈ پر مبنی شادی کی،

    خاور مانیکا کی درخواست پر عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے،گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید، خاور مانیکا کا ملازم شامل ہے،عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی، واضح رہے کہ ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس واپس لیا گیا تھا،غیر متعلق ہونے کی بناء پر پہلے والی درخواست واپس ہوئی،خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیا

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

  • عمران خان کی سائیکل کہاں ہے؟ میں نے ساڑھی توشہ خانہ سے نہیں لی،حاجرہ خان

    عمران خان کی سائیکل کہاں ہے؟ میں نے ساڑھی توشہ خانہ سے نہیں لی،حاجرہ خان

    پاکستانی ماضی کی نامور اداکارہ حاجرہ خان نے کہا ہے کہ دس سال پہلے ہم نے عمران خان کو سپورٹ کیا، لوگوں کو کہا سب ٹھیک ہوجائے گا، آج میں ان سب سے معافی مانگتی ہوں

    وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر حاجرہ خان کاکہنا تھا کہ میں عمران خان کے لئے لوگوں سے لڑتی تھی کہتی تھی تبدیلی آئے گی، ہم سپورٹر تھے،لیکن اب میں سب سے معافی مانگتی ہوں، احتساب اپنے آپ سے شروع کرتی ہوں، ہم نے اسے مسیحا بنایا تھا دوستوں کو کہتی تھی کہ اچھا ہو گا تبدیلی آئے گی.

    حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ نو سال میرے اوپر کیا گزری، میں نے تو نہیں کہا تھا کہ پاکستان کی بلڈنگ پر حملےکریں، جو بھی کیا انہوں نے خود کیا،حکومت میں موجود لوگوں سے مقابلہ نہیں کر سکتے، اس مقام پر آتے آتے مجھے نو سال لگے،میرا کتنا نقصان ہوا، مجھ پر کیا گزری،عمران خان کے ساتھ ایک حادثاتی ملاقات تھی ایک ایونٹ پر،عمران خان نے سائیکل پر آفس آنا تھا، وہ سائیکل کہاں ہے؟ کسی نے دیکھی ہے، میں اپنی کتاب پر قائم ہوں ، جو فیصلے لیے ہیں ان پر قائم ہوں ، اپنے والد کو تحریک انصاف میں لانا میرے ضمیر پر بہت بڑا بوجھ ہے کہ کیوں میں انکو اس جماعت میں لیکر آئی،کسی اور کی ڈیمو کریٹک خواہشات کیا ہیں مجھے اس سے کچھ نہیں، میں اپنا سب کچھ بیان کر رہی ہوں، زندگی کی بڑی چیزیں میں نے بریک ہیں، اسکا میری زندگی پر بڑا منفی اثر ہو گا لوگ تو بڑی آسانی سے بات کر لیتے ہیں کہ یہ اداکارہ ہے، عمران خان کی انا پرستی بہت بڑا مسئلہ ہے،اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ عورتوں کا ریپ اسلئے ہوتا ہے کیونکہ مرد روبوٹ نہیں ہوتے تو یہ بات ذاتی نہیں رہتی وہ بات میری سیکیورٹی پر آجاتی ہے۔میں ساڑھی پہن رہی ہوں تو میں نے یہ ساڑھی توشہ خانہ سے نہیں لی میں ٹیکس دہندہ ہوں اور یہ میں نے اپنے پیسوں سے خریدی ہیں،جس دن میں حکومت میں ہوں تب سوال کیجیے گا کہ دن کو جو بھاشن دیئے تھے اس پر کیا، پھر سوال کیجیے گا، کوئی کتنا ہی خوبصورت، ہینڈسم یا لبھانے والی باتیں کرتا ہو بچیوں کو خود کو بچانا چاہیے زندگی میں بچیوں کو احساس کرنا چاہیے انہیں کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے،

    حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب نو برس پہلے لکھی تھی لیکن تب پبلش نہیں ہوسکی اور اب یہ جاکر پبلش ہو رہی ہے، نو سال بعد سب تک پہنچ رہی ہے، پاکستان مجھے واپس آنا پڑا تو جتنے بھی میرے اکاؤنٹس تھے سب ہیک کئے گئے،اور آج تک ری سٹور نہیں ہوئی،میری جدوجہدہے، آج بھی لوگوں سے بات کرتے ہوئے ڈر فیل ہوتاہے، میری کتاب میرے تجربات پرمبنی ہے، میں نے کوئی جھوٹ نہیں لکھا بلکہ سچ لکھا ہے

    اسلام آباد سے صحافی صبیح الحسن جو کتاب کی تقریب رونمائی میں شریک تھے وہ ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ ہاجرہ خان کی کتاب رونمائی میں شرکت کا شرف حاصل ہوا۔ محترمہ اپنی گفتگو میں فرماتی ہیں کہ میں ساڑھی پہنوں یا جیسا میک اپ کروں یہ میری چوائس ہے اور خود موصوفہ نے عمران خان کی نجی زندگی پر پوری کتاب لکھ ڈالی۔ کہتی ہیں 2014 میں کتاب چھاپنے سے برطانیہ میں پبلشر نے روکا تھا۔

    https://twitter.com/SabihUlHussnain/status/1728051218855936480

    واضح رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی،سوشل میڈیا پر وائرل کتاب کے ایک صفحے میں ہاجرہ خان نے عمران خان بارے انتہائی شرمناک الزام عائد کیا اور کہا کہ عمران خان نے جانوروں کے ساتھ بھی جنسی عمل کیا، کتاب میں کتے کے بارے میں لکھا گیا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے صفحے میں کہا گیاہے کہ"مجھے یاد پڑتا ہے اس وقت ایک بیوہ خاتون تھی اس نے مجھے بتایا کہ میں نے عمران خان کو کتے کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہوئے دیکھا اور میں اس کی عینی شاہد ہوں ، اس کتے کی نسل لیبراڈور تھی اوروہ مادہ تھی میں دنگ رہ گئی تھی، پاکستانی معاشرے میں جانوروں کے ساتھ جنسی عمل اور وہ بھی عمران خان جیسی شخصیت کی جانب سے ،اس وقت اس خاتون پر یقین کرنا بہت مشکل تھا ، لیکن اس کے انکشاف پر آج یقین کرنا آسان ہے .

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    جن لوگوں کو میری کتاب سے تکلیف ہے وہ مزید برداشت کیلیے تیار رہیں ۔ریحام خان
  • حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    ماضی کی معروف اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہورہی ہے

    ہاجرہ خان کی کتاب کی تقریب رونمائی کا وقت چار بجے کا ہے تاہم کتاب کے کچھ صفحات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں، کتاب میں ہاجرہ خان نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شرمناک الزامات عائد کئے ہیں،ہاجرہ خان کی کتاب کا نام "جہاں افیم اگتی ہے” (where the opium grows) رکھا گیا ہے

    سوشل میڈیا پر وائرل کتاب کے ایک صفحے میں ہاجرہ خان نے عمران خان بارے انتہائی شرمناک الزام عائد کیا اور کہا کہ عمران خان نے جانوروں کے ساتھ بھی جنسی عمل کیا، کتاب میں کتے کے بارے میں لکھا گیا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے صفحے میں کہا گیاہے کہ"مجھے یاد پڑتا ہے اس وقت ایک بیوہ خاتون تھی اس نے مجھے بتایا کہ میں نے عمران خان کو کتے کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہوئے دیکھا اور میں اس کی عینی شاہد ہوں ، اس کتے کی نسل لیبراڈور تھی اوروہ مادہ تھی میں دنگ رہ گئی تھی، پاکستانی معاشرے میں جانوروں کے ساتھ جنسی عمل اور وہ بھی عمران خان جیسی شخصیت کی جانب سے ،اس وقت اس خاتون پر یقین کرنا بہت مشکل تھا ، لیکن اس کے انکشاف پر آج یقین کرنا آسان ہے .

    پاکستانی انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ حاجرہ خان جو کئی عرصے سے پردے سے غائب تھیں اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں چلی گئی ہیں ، کافی عرصے بعد جب وہ دانیال شیخ کی پوڈ کاسٹ میں نظر آئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے غیر حاضری کی وجہ صرف اور صرف ذہنی ٹارچر اور ڈپریشن تھا۔حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ شوبز سے بریک لے کر لندن جا کر انہوں نے کتاب لکھی تھی،حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ان کا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا اور جب انہیں ڈر لگا کہ میں کچھ بول نہ دوں تو پھر مجھ پر پاکستان کی زمین تنگ کرتے ہوئے ملک سے بھی نکلوا دیا ، انہوں نے عمران خان کیلئے مبینہ طور پر ’ دجال ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا اور انہیں رانگ نمبر بھی قرار دیا ،اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک رائیٹر نہیں تھی لیکن میں نے کتاب لکھی،میرا تعلق کوئٹہ سے ہے،مجھے نہیں پتہ تھا میں نے ان بارے بات نہیں کرنی میں نے کسی سیاسی ایجنڈۃ کو لے کر کتاب نہیں لکھی بلکہ عمران کے وزیراعظم بننے سے پہلے لکھی تھی.

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    جن لوگوں کو میری کتاب سے تکلیف ہے وہ مزید برداشت کیلیے تیار رہیں ۔ریحام خان

    واضح رہے کہ ریحام خان وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ بیوی ہیں جسے عمران خان طلاق دے چکے ہیں، طلاق ملنے کے بعد ریحام خان نے ایک کتاب لکھی جس میں عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک حالات و واقعات لکھے ،کتاب برطانیہ کے ہی ایک طباعتی ادارے نے شائع کی ہے جس کی کل صفحات 563 ہیں جبکہ اشاعت کی تاریخ 10 جولائی 2018 لکھی گئی ہے۔کتاب کے متن میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو بے نقاب کیا گیا تھا۔

  • دوران عدت نکاح کیس، درخواست گزار نے کیس واپس لے لیا

    دوران عدت نکاح کیس، درخواست گزار نے کیس واپس لے لیا

    عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے.

    شکایت کنندہ محمد حنیف نے عمران خان کے خلاف کیس واپس لے لیا، جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے کیس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی.

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان کے خلاف اس کیس میں عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے،شیرافضل مروت کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کی گئی تھی،آخری تین سماعتوں پر عمران خان کا وکیل عدالت پیش نہیں ہوا تھا،اس سے قبل ایک سماعت کے دوران ،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی عدالت طلب کیا جائے، اگر عدالت طلب نہیں کرنا تو اڈیالہ جیل میں جیل ٹرائل چلایاجائے، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کردیں، میں بھی چیف کمشنر سے درخواست کروں گا، جج قدرت اللہ نے کہا کہ آپ درخواست دے دیں خاور مانیکا کو بھی طلب کرلیتےہیں، خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی،

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

  • عمران خان کو جیل میں سہولیات کاکوئی اور شہری تصور نہیں کر سکتا،سرفراز بگٹی

    عمران خان کو جیل میں سہولیات کاکوئی اور شہری تصور نہیں کر سکتا،سرفراز بگٹی

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کے لاڈلے ہیں،

    نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات کاکوئی اور شہری تصور نہیں کر سکتا،میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں پیشی سےمتعلق عدالتی حکم پر عمل کریں گے،عدالتی نظامیں اصلاحات کی بہت ضرورت ہے، یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نااہل ہوا ہے، نگران حکومت کی طرف سے ن لیگ کو کوئی فیور نہیں دی جا رہی،نگران حکومت کے لیے نواز شریف اور بلاول بھٹو ایک جیسے ہیں،الیکشن سے متعلق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو تعاون کی یقین دہانی کروائی ،

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جو دیوار پھلانگ کر آئے گا تو ہم اسے مہمان کا درجہ نہیں دے سکتے ہیں،3لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس لوٹ چکے ہیں،غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا یہ عمل ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا،واپس لوٹنے والوں میں 99 فیصد سے زائدتعداد افغان تارکین وطن کی ہے،پاکستان میں افسوسناک واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا کردار رہتا ہے، گلگت بلتستان، جڑانوالہ اور دیگر جگہوں پر سازش کے تانے بانے کہیں اور جا کر ملتے ہیں، ہم بدقسمت لوگ ہیں کہ اس بہکاوے میں آ جاتے ہیں،لاپتہ افراد کے معاملے پر عدالت کا نگران وزیر اعظم کو بلانا مناسب عمل نہیں،پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد خطے میں سب سے کم ہے،لاپتہ افراد کا معاملہ ملک کے خلاف پراپیگنڈے کا ہتھکنڈا بن چکا ہے،جتنے لاپتہ افراد کی لسٹ دی جاتی رہی ہیں ان میں سے 78 فیصد کیسز حل ہو چکے ہیں، اختر مینگل کی لاپتہ افراد سے متعلق یہ لسٹ درست نہیں ہے،

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

  • القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس ،گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس ،گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    احتساب عدالت اسلام آباد،190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

    احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے5صفحات پر مشتمل حکمنانہ جاری کیا۔حکمنامہ میں کہا گیا کہ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفر عباسی نے مزید10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔نیب نے بتایاعلی ظفر ایڈووکیٹ نیب کی طلبی پر23 نومبر کو نیب دفتر پیش ہوئے۔نیب نے بتایاعلی ظفرایڈووکیٹ نے متعلقہ ریکارڈ نیب کوفراہم کیا۔نیب نے بتایاعلی ظفر نے24مارچ2021ء کے معاہدہ کا ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کیا۔نیب حکام نےکہا قومی خزانے کو منتقل ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش کرناہے۔نیب نے کہاتفتیش کو مکمل کرکے کیس کو حتمی نتیجے تک پہنچا نے مزید ریمانڈ درکارہے۔وکلاء صفائی نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی اور دو لیٹر پیش کیے۔ایک لیٹر6نومبر2019ء کا مشرق بنک سے متعلق ہے۔وکلاء نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا رقم منتقلی سے کوئی سروکار نہیں۔وکلاء نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی کا 240 کنال اراضی منتقلی سے بھی کوئی سروکار نہیں ہے۔وکلاء نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی نے دوکینسر ہسپتال بنوائے تیسرا کراچی میں بن رہا ہے۔نیب حکام نےکہاکہ علی ظفر کی جانب سے فراہم کیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے ریمانڈ ضروری ہے۔عدالت10کی بجائے4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو27نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کیاجائے۔

    دوسری جانب القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کا معاملہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب وقار احمد تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، وقار احمد پی ٹی آئی چیرمین سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے، نیب ٹیم 15 نومبر سے روانہ کی بنیاد پر اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی چیرمین سے تفتیش کر رہی ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی،عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کی تو عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دیا ہے، آج عدالت نے عمران خان کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے،سائفر کیس کی سماعت اب جیل میں نہیں ہو گی.

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • پی ٹی آئی چھ وزارتیں دینا چاہتی تھی، مجھے مائنس کرنے کا کہا گیا تھا،آصف زرداری

    پی ٹی آئی چھ وزارتیں دینا چاہتی تھی، مجھے مائنس کرنے کا کہا گیا تھا،آصف زرداری

    سابق صدر مملکت، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ مجھےامیدہےالیکشن8فروری کو ہوں گے،

    نجی ٹی وی جیو کو ایک انٹرویو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہمیں اتحاد کا کہا،پی ٹی آئی ہمیں 6وزارتیں دینا چاہتی تھی،مجھے ملک سے باہر جانے کاکہا گیا،مجھے مائنس کرنے کا کہا،کہا گیا باقی پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے اتحاد کر لے،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی معیشت کے دشمن تھے ، عمران خان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کو نا نکالتے تو وہ ایک فوجی کا سہارا لیتے ،الیکشن امید ہیں آٹھ فروری کو ہوں گے، اسی لئے ہم نکلے ہوئے ہیں، ملک بھر میں پروگرام کر رہے ہیں،ہمیں تحریک عدم اعتماد کے دنوں عمران نیازی کے میسنجر فیض نے پیغامات بھیجے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کر لو اور 6 وزارتیں بھی لے لو۔

    سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے میں متاثر تھا،صبح6 بجے اٹھتا ہے، 8بجے تک کام کرتا ہے،اتحادی حکومت کا تجربہ کافی مشکل تھا، شہباز شریف کو کافی چیزیں کہیں جو نہیں مانیں، ملک کا نقصان ہوا،پرویز الہیٰ جیل میں ، بیٹا باہر بیٹھا ہے، بیٹے کو غیرت نہیں کہ واپس آ جائے، سیاست میری مجبوری ہے، ضرورت نہیں،سیاست ضرورت اس لئے ہے کہ بی بی،کارکنوں نے شہادت دی،ہم پر فرض ہے،بلاول ابھی تربیت یافتہ نہیں، کچھ وقت لگے گا،بلاول میرے سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے، لیکن تجربہ تجربہ ہے،آج کی نئی نسل کی اپنی سوچ ہے، انہیں سوچ کے اظہار کاحق ہے،محسن نقوی میرا بیٹا ہے، آج بھی کہتا ہوں،کوئی پارٹی 172 کی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی،میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی ، میرے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا ،پی ٹی آئی حکومت سے پاکستان کو نقصان تھا،چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان اور دنیا میں تنہائی کا شکار ہوگیا تھا ،میرے خیال میں وہی معیشت کا دشمن ہے ، اس نے خانہ خراب کیا ،اسلام آباد کی بیوروکریسی پاکستان میں نہیں کسی اور ملک رہتی ہے ، صبح دفتر جاتے اور شام گالف کھیلتے ہیں ، انہیں صوبوں کے بنیادی حقوق کا علم نہیں ،پیپلز پارٹی اس الیکشن میں اچھا خاصہ سرپرائز دے گی، ایک ٹرپل پی (پاکستان پیپلز پارٹی) ہے اور ایک فور پی(پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین) ہے۔ بلاول ٹرپل پی کا چیئرمین ہے اور میں فور پی کا-پارلیمنٹ کے ٹکٹ میں دونگا، بلاول کو بھی ٹکٹ میں ہی دونگا

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت

    القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت

    القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت پہنچ گئے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے۔عمران کی بہنیں علیمہ خان وغیرہ بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں

    نیب کی جانب سے عمران خان سے مزید تفیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کو پیر 27 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چییرمین پی ٹی آئی 28 تاریخ کو اسلام آباد عدالت میں پیشی کے حکم پر خوش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پوچھا کیا آرڈر ہوگیا، ہم نے چییرمین پی ٹی آئی کو بتایا عدالت نے آرڈر جاری کردیا ہے، خاور مانیکا کے انٹرویو پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ انٹرویو متوقع تھا، چییرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کو گرفتار کیا گیا اور اسے انٹرویو کیلئے مجبور کیا ہوگا،

    نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 29 نومبر تک منظور ہوئی ہے۔29 تاریخ کو بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر بحث ہوگی۔

    واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی،عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کی تو عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دیا ہے، آج عدالت نے عمران خان کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے،سائفر کیس کی سماعت اب جیل میں نہیں ہو گی.

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی