Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے کی مشترکہ انکوئری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے کی مشترکہ انکوئری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سائفر کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی آئی سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوئری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 2 گھنٹے موجود رہے،چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوئری ٹیم نے پوچھ گچھ کی انکوائری ٹیم کی پوچھ گچھ کے بعد وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے واپس روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان کے بعد ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات کیلئے عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کو طلب کیا تھا اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھاکہ سائفر کے معاملے پر تمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اور تمام لوگوں کو بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائفر کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، یہ ڈرامہ پری پلان بنایا گیا تھا۔

    سائفرمعمولی نوعیت کانہیں تھا،اس کی حیثیت، نوعیت پرقومی سلامتی کےدو اجلاس بلائےگئے،شاہ محمود

    اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیاگیاچیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گم کر دیاچیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامے کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا، سائفرکو جان بوجھ کرملکی سلامتی اداروں اورامریکا کی ملی بھگت کاغلط رنگ دیا گیا،منع کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکریٹ مراسلہ ذاتی مفاد کے لیے لہرایا۔

    پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت …

    ذرائع کے مطابق 8 مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے اعظم خان کو سائفر کے بارے میں بتایا، شاہ محمود قریشی سابق وزیراعظم کو سائفر کے متعلق پہلے ہی بتا چکے تھے لیکن سابق وزیرا عظم نے سائفر کو اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنانےکے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا،سابق وزیراعظم عمران خان نےسائفراپنے پاس رکھ لیاجو کہ قانون کی خلاف ورزی تھی،سائفر واپس مانگنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کے گم ہونے کا بتایا۔

    خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او …

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آٸی کی بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کاررواٸی منسوخ

  • ہم نے سر جھکا کر نہیں سر اٹھا کر سیاست کی،مولانا فضل الرحمان

    ہم نے سر جھکا کر نہیں سر اٹھا کر سیاست کی،مولانا فضل الرحمان

    ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں دلچسپی لی ہے، وزیراعظم کے ترقی کیلئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،16ماہ میں تیسری یا چوتھی بار وزیراعظم کو تکلیف دی ہے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 2017 اور 2018 میں یہاں تشریف لائے تھے، نواز شریف نے یہاں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا، ایسی حکومت آئی جس نے ترقی کا پہیہ جام کردیا،گزشتہ حکومت میں ایک بھی میگا پروجیکٹ کسی نے شروع نہیں کیا، تمام محکموں کے افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، افسران نے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے میں فنی مہارت کا مظاہرہ کیا، ہم نے سر جھکا کر نہیں سر اٹھا کر سیاست کی ہے، ہم نے ملک میں غیرت کی سیاست کی ہے، ہم نے نااہل ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، نااہل ٹولے کو اقتدار کی کرسی سے اٹھا کر باہر پھینکا، ہم نے آگے بھی غیرت کیساتھ چلنا ہے، ہم لڑنے والے لوگ ہیں لڑنے کا تجربہ رکھتے ہیں، ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا گیا، معیشت کا ڈھانچہ بیٹھ گیا، مہنگائی کا پہاڑ پوری قوم کے اوپر گرایا گیا، پاکستان میں میگا پروجیکٹس پر کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے، سعودی عرب، دبئی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، وہ ہم سے یہ بھی پوچھتے ہیں اگلا نظام کیا ہوگا؟ یہ قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ نااہلوں کا راستہ روکے،قوم سوچے ملکی ترقی جام کرنے والے دوبارہ نمائندہ بننے کے حق دار ہیں یا نہیں، انہوں نے سی پیک روک پر اپنے آقاؤں سے وفاداری نبھائی، ہم ہی تو ہیں جنہوں نے انگریز کو اپنی سرزمین سے نکالا، ہم آقا اور غلام کے تعلق کا انکار کرتے ہیں،یہ ملک ہمارا ہے، کسی کی جاگیر نہیں،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس،نوٹس جاری

    سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس،نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ ، سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے پانچ کیسز پر سماعت ہوئی،

    چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ درخواستوں پر عدالت نے نوٹس جاری کر دئیے ،توشہ خانہ کیس میں دستاویزات طلب نا کرنے کے خلاف دو درخواستوں پر نوٹس جاری کئے گئے،جج سے منسوب فیس بک پوسٹوں کی تحقیقات اور کیس ٹرانسفر کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ درخواستوں پر الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کئے گئے، سائفر معاملے میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے، سائفر انکوائری کیس میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری ، جواب طلب کر لیا گیا، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر بھی عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کر دئیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچوں مقدمات میں نوٹس جاری کئے

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ اس کیس میں وکیل ہیں؟ جس پر سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس کیس میں سائفر کی بات ہو رہی ہے، یہ بڑا افسوس ناک ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس بھی محفوظ نہیں ،میں سابق وزیراعظم ہوں کوئی پتہ نہیں مجھے کیوں بلایا ہے یہ بادشاہت ہے، ہمارے دبنگ وزیر داخلہ کہتے ہیں انکوائری کے وقت گرفتار کر لیا جائے گا

    امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی تو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی تو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی، لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سائفرکو نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ڈسکس کیا پھر امریکا سے احتجاج بھی ہوا ،امریکا کو پیغام دیا گیا تھا کہ ریاست پاکستان کے لیے یہ قابلِ قبول نہیں ہے ، جب وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹایا گیا تو پھر نئی حکومت تشکیل پائی وزیر اعظم شہباز کی زیر صدارت دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں سائفر کو دوبارہ کنفرم کیا گیا ،سائفر کنفرم ہوا مداخلت کنفرم ہوئی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت نے ردعمل دیا، ایک بار پھر امریکا کو بھرپور پیغام دیا گیا، کیا اب کابینہ ایف آئی اے کو ہدایات دے سکتی ہے،کابینہ کی ڈائریکشن پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی پارلیمانی کمیٹی بلا لیں وہاں اس معاملے کو ڈسکس کر لیں ، صرف یہ وزیراعظم نہیں بلکہ کسی بھی وزیراعظم کا فون ٹیپ ہونا جرم ہے 30 نومبر 2022 کے ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی بھی میں نے ساتھ منسلک کی ہے ،ہمیں کہا گیا اسلام آباد کا نوٹس ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں یہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بات نہیں بلکہ وزیراعظم آفس کی بات کی ہے

    سائفر معاملے پر ایف آئی اے نوٹس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • فرح گوگی کا بھی وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان

    فرح گوگی کا بھی وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان

    عمران خان مشکل میں پھنستے جا رہے ہیں، اعظم خان کے بعد اب فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں،اور قوی امکان ہے کہ فرح جلد بیان ریکارڈ کروا دے گی

    فرح گوگی، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے انتہائی قریب تھیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرح گوگی، بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحقیقات میں وعدہ معاف گواہ بننے کا زیادہ امکان ہے فرح تقریباً ایک ماہ سے پاکستانی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پہلے ہی ان کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں،پی ٹی آئی کی قیادت نے انہیں اوران کے شوہر احسن جمیل گجر کو مسلسل تاکید کی ہے کہ وہ ایف آئی اے اور دیگر عدالتی اداروں کے ساتھ تعاون نہ کریں فرح گوگی نے پہلے ہی پاکستانی حکام کو اہم معلومات پہنچا دی ہیں اور ورکنگ کنکشن پہلے ہی قائم ہو چکا ہے

    دی نیوذ میں شائع رپورٹس کے مطابق فرح کو مئی کے پہلے ہفتے میں متحدہ عرب امارات  چھوڑنے کی درخواست کی گئی تھی جب پاکستانی حکومت نے خلیجی ریاست کو مطلع کیا تھا کہ وہ ایک مطلوب شخص ہے اور دبئی میں رہتے ہوئے بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث ہے فرح کو “بلیک لسٹ” میں ڈال دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے خلاف الزامات کی وجہ سے کسی قانونی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہو سکتیںفرح نے پاکستانی حکام سے اس وقت تک بات چیت شروع نہیں کی جب تک وہ اٹلی میں تھیں اور اس کے بعد سے اس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے

    عدم اعتماد کے ووٹ کی کامیابی کے بعد عمران خان کی حکومت کے تحلیل ہونے کے ایک دن بعد فرح گوگی نے پاکستان چھوڑ دیا. وہ ملک سے فرار ہونے والی پہلی ہائی پروفائل شخصیت بن گئیں کیونکہ یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی بڑھ چکی تھیں کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ معاملات میں ان کے کردار کے ساتھ ساتھ حکومتی امور چلانے میں ان کے براہ راست کردار کے لیے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ وعدہ معاف گواہوں کا موسم ۔۔۔ اب فرح گوگی بھی عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے جا رہی ہیں۔۔۔ عمران خان ختم شُد۔۔!!! کرپشن کی نئی نئی کہانیاں ثبوتوں کے ساتھ۔۔!!!

    جب نیازی کی کہانی سامنے آئے تو لوگ اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے ،حنا پرویز بٹ
    ن لیگی رہما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اب بہت جلد فرح گوگی بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے جا رہی ہے۔اب فرح گوگی بتائے گی کہ کتنی ہیروں کی انگوٹھیاں لی گئی، کتنے ٹرانسفرز کر کے پیسے بنائے گئے اور کہاں کہاں کرپشن کے ذریعے مال بنایا گیا۔۔جب نیازی صاحب کی کرپشن کی کہانی سامنے آئے تو لوگ اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • توشہ خانہ فوجداری کاروائی،عدالت کے باہر سخت سیکورٹی

    توشہ خانہ فوجداری کاروائی،عدالت کے باہر سخت سیکورٹی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی ،الیکشن کمیشن کے وکلاء امجد پرویز اور سعد عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہو سکے ،عدالت نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا ،عطاء تارڈ ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گئے ،جج ہمایوں دلاور کی کورٹ کے باہر پولیس، ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا معاملہ ،توشہ خانہ کیس کی سماعت جاری ،الیکشن کمیشن کے وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہیں،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے میڈیا پر کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ،جج ہمایوں دلاور نے بغیر کسی نوٹس یا فیصلے پر پابندی لگائی ،ایس پی ظہیر کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کا پیغام میڈیا کو پہنچایا گیا کہ کمرہ عدالت داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے

    جج ہمایوں دلاور نے صحافیوں سے بات کرنے سے بھی انکارکر دیا، ایس پی ظہیر نے صحافیوں کو پیغام دیا کہ صحافیوں سے کہیں سیشن جج سے اجازت لے کر آئیں،اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، گزشتہ روز جج ہمایوں دلاور نے میڈیا نمائندگان کو کیس کی کوریج کیلئے کمرہ عدالت داخلے کی یقین دہائی کروائی تھی آج بغیر کسی وجہ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

    توشہ خانہ کیس، 8 بیٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت
    توشہ خانہ کیس کی سماعت جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں شروع ہوئی،اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ بیٹ رپورٹرز نے جج ہمایوں دلاور سے ملاقات کی،جج ہمایوں دلاور نے 8 بیٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت دے دی ،گواہ الیکشن کمیشن وقاص ملک سے پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے جرح شروع کردی

    وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ شکائت دائر کرنے سے قبل الیکشن کمیشن نے خریدار کی رسید پر چیرمین پی ٹی آئی کو نوٹس بھیجا؟وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے کہا کہ ایک ہی سوال بار بار کر رہے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ گواہ وقاص ملک عام انسان ہے، بار بار سوال کرکے گمراہ کیا جا رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا،نوٹس موصول ہونے پر چیرمین پی ٹی آئی نے جواب تو دیا لیکن خریدار کی رسید ساتھ نہیں لگائی،جج ہمایوں دلاور نے پولیس کو کمرہ عدالت کا دروازہ دوران سماعت مستقل بند کرنے کی ہدایت کردی،جج ہمایوں دلاورنے پولیس کو ہدایت کی کہ اب بار بار دروازہ بند کھل نہ ہو، جس پر پولیس نے عدالت میں کہا کہ وکلاء باہر لڑائی کرتے ہیں، جج ہمایوں دلاور نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بس اب کمرہ عدالت کا دروازہ دوران سماعت نہ کھلے،

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ وکیل امجدپرویز جیسے کر رہے ایسے جرح نہیں ہوتی، میں چپ ہی ہوجاتا ہوں،الیکشن کمیشن کے گواہ کو رات گئے خیال آیا کہ سوالوں کے جواب نہیں دینے، وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ شکائت دائر کرتے وقت جو دستاویزات آپ کے پاس ہیں یہ الیکشن کمیشن کی سماعتوں کے دوران بھی موجود تھے؟گواہ وقاص ملک نے کہا کہ شکائت کے ساتھ منسلک دستاویزات الیکشن کمیشن کی سماعتوں کے دوران بھی موجود تھے، وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ شکائت دائر کرنے سے قبل الیکشن کمیشن کذ چیرمین پی ٹی آئی کو خریدار پر جاری فریش نوٹس کا آپ کو معلوم ہے؟ گواہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کو جواب دائر کرنے کا نوٹس جاری کیاتھا، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ گواہ وقاص ملک نے نہیں بتایا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے خریدار کا نام اپنے جواب میں بتایا یا نہیں، وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سماعتوں کو سیشن عدالت میں چیلنج نہیں کیا گیا،جج ہمایوں دلاورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہ ہی توشہ خانہ کے حقائق سیشن عدالت میں زیر بحث ہیں اور نہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، گواہ وقاص ملک نے متعدد بار کہا کہ الیکشن کمیشن کی سماعتوں کا حصہ نہیں تھا،

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کمرہ عدالت میں ٹیپ ہو جس سے سماعتیں ریکارڈ ہونی چاہیے، جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ خواجہ حارث کی تمام استدعاوں کو اپنے فیصلے میں عدالت لکھے گی، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ مجھے تو خاموش کروا رہے، امجد پرویز کو چپ کروائیں جو آئندہ دو ہفتے بھی لقمے دینے میں لگے رہیں گے، جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو ہفتے تک تو معاملہ نہیں جائےگا، جرح آج مکمل ہوگی، جج ہمایوں دلاور نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پھر سے تلخ جملے کہنا شروع کردیے ہیں، وکیل خواجہ حارث نے جج ہمایوں دلاور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کیا تلخ جملے کہیں ہیں؟ سماعت کی ریکارڈنگ کا صرف کہا!

    توشہ خانہ کیس کی سماعت کل 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس اہم مرحلے میں داخل ، الیکشن کمیشن کے گواہوں پر جرح مکمل ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کا بیان قلمبند کرانے کل دن بارہ بجے طلب کر لیا

    6 مختلف مقدمات ،عمران خان کی کل تک ضمانت منظور
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مختلف مقدمات کا معاملہ .چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی گئی ،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، عمران خان کے وکلاء نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے،سیکیورٹی کا بھی ایشو ہے کل بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا،آج کی حاضری سے استثنی منظور کیا جائے،عدالت نے حاضری سے استثنی کی استدعا منظور کرتے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں دو،تھانہ کوہسار،تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ سکرٹریٹ اور تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمن تحریک انصاف آج کمیشن میں پیش ہوئے ،ہر عدالت میں خان صاحب پہنچ رہے ہیں آج چئیرمین تحریک انصاف نے کمیشن میں حاضری لگائی ،چئیرمن تحریک انصاف کی ناقابل ضمانت وارنٹ کی بھی ایک الگ کہانی ہے ہمیں بھی میڈیا کے ذریعے وارنٹ کا پتا چلا،آج کی کاروائی کا مکمل آرڈر آجائے پھر مزید مشاورت کریں گے

  • پیمرا قانون کے تحت فیصلہ کرے،عمران خان کی درخواست پر عدالت کا حکم

    پیمرا قانون کے تحت فیصلہ کرے،عمران خان کی درخواست پر عدالت کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ: چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میڈیا پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ،عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا قانون کے تحت درخواست دائر ہونے پر فیصلہ کرے

    واضح رہے کہ عمران خان کے اداروں کیخلاف بیانات کی وجہ سے پیمرا نے عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی ۔ عمران خان نے پابندی کے اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا کے ذریعے توہین عدالت کی دائر درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہےاس کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کے لیے پریشرائز کیا جا رہا ہے۔ پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    عمران خان کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور  چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

    یاد رہےکہ پیمرا نےتمام ٹی وی چینلز پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریربراہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان کی تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

     پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی 

  • الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلبی کی ایک درخواست پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل

    الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلبی کی ایک درخواست پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل

    اسلام آباد ہائیکورٹ : توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں،جرح کے دوران دستاویزات طلبی کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے .اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی تین اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پر جرح کے دوران دستاویزات طلبی کی استدعا کی گئی تھی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گڈ ٹو سی ، وکیل نے کہا کہ ہماری تین درخواستیں آج عدالت کے سامنے ہیں ،21 جولائی کا ٹرائل کورٹ کا جرح کے دوران کا آرڈر چیلنج کیا ہے ،گواہ پر جرح کے دوران کی ہمارا اعتراض تھا توشہ خانہ پروسیڈنگز کا ریکارڈ منگوائیں ،اس کیس میں ہمارے خلاف الیکشن کمشن کی توشہ پروسیڈنگز کو استعمال کیا جا رہا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں الیکشن کمشن کے سامنے توشہ خانہ کی جو پروسیڈنگز ہوئیں ؟ وکیل نے کہا کہ جی توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمشن کے سامنے جو کاروائی ہوئی ،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ، خواجہ حارثلیکشن کمیشن نے کارروائی کے دوران توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے جو بھی اعتراضات ہوں اس پر فیصلہ ہو ، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہمارے خلاف جب ریکارڈ استعمال ہو رہا ہے تو پھر اسے طلب بھی کرنا چاہیے ، یا تو ہمارا اعتراض منظور کیا جاتا اور ریکارڈ طلب کیا جاتا، خواجہ حارثیا پھر الیکشن کمیشن کی تمام کارروائی مقدمے سے الگ کردی جانی چاہیے تھی ، عدالت نے کہا کہ بنیادی طور پر آپ گواہ سے الیکشن کمیشن کی کارروائی سے متعلق پوچھ رہے ہیں، وکیل نے کہاکہ آدھی بات تو وہ بتا رہے ہیں باقی نہیں بتا رہے کاروائی کیا ہوئی ،ریفرنس سے لیکر الیکشن کمشن کے فیصلے تک کا ریکارڈ نہیں لائے ، میں نے یہی کہا گواہ الیکشن کمشن کی کاروائی کی بات کر رہا ہے وہ ریکارڈ بھی منگوا لیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے مکمل ریکارڈ یا اس کا کچھ حصہ طلب کرنے کا کہا ؟وکیل نے کہا کہ ہم نے ریفرنس سے لیکر فیصلے تک کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی ہے ، میں الیکشن کمشن کے آرڈر کو چیلنج نہیں کر رہا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کر رہا ہوں ،توشہ خانہ فیصلے کے بعد مزید ثبوت بھی منگوائے گئے اور کمپلینٹ فائل ہوئی الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلبی کی ایک درخواست پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے

    الیکشن کمشن کے گواہ کے کمپلیننٹ اور بیان حلفی ہر دستخط مختلف ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ گواہ سے سوال ہوا کہ کیا بیان حلفی اور کمپلینٹ پر اپکے دستخط مختلف ہیں؟ الیکشن کمیشن کے گواہ نے کہا کمپلینٹ اور بیان حلفی پر اس کے دستخط مختلف ہیں ،جرح کے دوران پھر گواہ نے کہا ایک جگہ میرے مختصر دستخط تھے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ یہ کر رہے ہیں گواہ نے جرح کے دوران جو کہا اس کو justify کرنا ہے ؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جی بالکل اس نے justify کرنا ہے یا وہ جھوٹ بول رہا ہے ،میرا سارا کیس یہ ہے کہ یہ بدنیتی پر بنایا گیا کیس ہے یہ بنتا ہی نہیں تھا ،

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے شریف فیملی کے خلاف گواہ کا مزاح کے طور ہر حوالہ دیا اور کہا کہ یہ گواہ واجد ضیا ہے اس کیس میں ، ایک گواہ جھوٹ بول رہا ہے اس کی Credibility کیا ہے کمپلیننٹ کے دستخط کے 18 جولائی کے آرڈر کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہو گئے

    ایڈیشنل سیشن جج کی فیس بک پوسٹ کیوجہ سے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست،دلائل مکمل
    اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ فوجداری کیس سننے والے جج پر چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراض ،ایڈیشنل سیشن جج کی فیس بک پوسٹ پر کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پوسٹ سے متعلق نہیں دیکھا ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ آپ ضرور دیکھ لیجئے گا ایف آئی اے کے پاس تو پورا سیل ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر تو وہ ٹھیک ہیں یا غلط ہیں دونوں صورتوں میں اپنے اثرات ہیں۔ وکیل نے کہا کہ دو تین دنوں کی بات ہے جو بھی ہو کلئیر ہو جائے ،عدالت نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر کو کچھ ہو رہا Unfortunate ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواستیں قابل سماعت ہونے متعلق فیصلہ محفوظ کیا

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • سوات….پی ٹی آئی…بائے بائے

    سوات….پی ٹی آئی…بائے بائے

    سوات….پی ٹی آئی…بائے بائے

    تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں نوبرس حکومت کی، عمران خان کو 2013 میں پہلی بار کے پی میں ہی حکومت ملی تھی اور دوسری بار بھی 2018 میں تحریک انصاف نے حکومت بنائی، اب خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات، خصوصا مراد سعید جو ان دنوں روپوش ہیں اور نو مئی کے واقعات میں سیکورٹی اداروں کو مطلوب بھی ہیں کے حلقہ انتخاب کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ کیوں دیں؟ نو برسوں میں پی ٹی آئی نے کیا کیا؟ ہمیں تو اب سمجھ لگ رہی ،پٹھانوں کو دیر سے سمجھ لگتی لیکن جب لگ جائے تو پھر اگلے کو گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں،عمران خان نے حکومت جانے کے بعد پختونوں کا استعمال کیا، اور ملک دشمنی کی تمام حدیں عبور کر لیں، ریڈ لائن عمران خان نہیں بلکہ پاکستان ہے اور سوات کے لوگ پاکستانی ہیں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک شہری نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا مراد سعید کا حلقہ دیکھ لو، پی ٹی آئی کتنی غیر مقبول ہو چکی کہ یہاں کی عوام نے تحریک انصاف کے جھنڈے تک اتار دیئے ہیں، کوئی اکا دکا گھرانہ ایسا نظر آتا ہے جہاں تحریک انصاف کا جھنڈا لگا نظرآئے ، مراد سعید کی روپوشی کے بارے شہریوں کا کہنا تھا کہ لیڈر کبھی چھپتا نہیں بلکہ حالات کا مقابلہ کرتا ہے، نو مئی والے دن بہکاوے میں آئے لوگ اب تک جیلوں میں ہیں ، ان کی زندگیاں تباہ ہو چکیں اور عمران خان زمان پارک میں اور مراد سعید کا پتہ ہی نہیں ، ایسے لیڈر کا کیا فائدہ جو مشکل انے پر کارکنان کو ڈھال بنا کر خود بھاگ نکلے

    مراد سعید کے شہر ،حلقہ انتخاب میں رکشہ ڈرائیور، کریانہ سٹور کے مالک، سکول ٹیچر سمیت کئی شہریوں سے بات ہوئی،سوائے ایک کے سب کا یہی کہنا تھا کہ تحریک انصاف بائے بائے، ایک شہری جس نے نام بتانے سے گریز کیا کہا کہ ایک ماہ قبل دبئی سے آیا ہوں، میرا ووٹ عمران کا ہے اور اسی کو ووٹ دیں گے جب اس سے پوچھا گیا کہ تحریک انصاف کہاں ہے، کہیں کوئی پرچم نہیں ، نام و نشان تک نظر نہیں آ رہا کہ تحریک انصاف یہاں ہے بھی یا نہیں جس پر اس کا کہنا تھا کہ یہاں کا موسم ایسا ہے، بارشیں آتی ہیں، ہوائیں چلتی ہیں جھنڈے کپڑے کے ہوتے اور وہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتے پھٹ جاتے ہیں، ساتھ اس نے یہ بھی کہا کہ جھنڈا لگانے پر جیل جانے کا ڈر بھی ہوتا ہے اس وجہ سے بھی لوگ جھنڈے نہیں لگا رہے

    سوات پرامن ہے اور اس امن کے لئے نہ صرف افواج پاکستان بلکہ عوام نے قربانیاں دیں، ہم ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے
    چند ماہ قبل مراد سعید اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ طالبان سوات آ گئے ہیں اور انہوں نے کئی مقامات پر قبضہ کر لیا ہے، مراد سعید نے تحریک انصاف کے ورکرز کے ساتھ جلوس بھی نکالا تھا ،اس حوالے سے جب کبل کے مقامی شہریوں سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ کونسے طالبان؟ کیسے طالبان؟ شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ پختونخوا متاثر ہے ، اسکا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان دشمن آ جائیں اور ہم بیٹھے رہیں، مراد سعید کا تومشن ہی کچھ اور تھا وہ چاہتا تھا کہ یہاں کی عوام کو سیکورٹی اداروں کے خلاف کھڑا کیا جائے اور ہمدردیاں حاصل کی جائیں ،افواج پاکستان یہاں‌ موجود ہیں اور یہاًں کی عوام کی حفاظت کر رہی ہیں،ملک دشمنوں کے لئے یہاں‌کوئی جگہ نہیں، سوات پرامن ہے اور اس امن کے لئے نہ صرف افواج پاکستان بلکہ عوام نے قربانیاں دیں، ہم ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے اگر کوئی بھی ملک دشمن اس علاقے میں آیا اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کی تو ایسی صورت میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ بلکہ اگلی صفوں میں ہوں گے،

    سوات کے مقامی شہری جو بات کرتے ہوئے تھوڑا گھبرا بھی رہے تھے، تاہم جب انہیں تسلی دی گئی کہ نہ تو آپ کی تصویر بنا رہے نہ ہی ویڈیو ریکارڈ کر رہے اور نہ ہی نام نشر ہو گا تو وہ کھل کر بولے اور کہا "پی ٹی آئی نے ہمیشہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا، یہاں سوات میں چند ماہ قبل ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک سکول وین پر حملہ ہوا تھا جس میں دو طالبات زخمی ہوئی تھیں، تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے اس حملے کو بھی طالبان سے جوڑ دیا، اگرچہ دہشت گردی مسئلہ ہے اور دہشت گرد کہیں بھی ہو سکتے ہیں لیکن کم از کم جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے،سکول وین پر فائرنگ والا واقعہ ذاتی لڑائی تھی تاہم پروپیگنڈہ کیا گیا، حقیقت سامنے آنے کے بعد بھی پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو شرمندگی نہیں ہوتی”،جس مقام پر شہریوں سے بات ہو رہی تھی بالکل اس کے دائیں جانب آڑو کا باغ تھا، شہری نے باغ گھمانے کی دعوت دی اور کہا کہ باغ گھوم لیں لیکن اب اسوقت آڑو نہیں لگے ہوئے ،ختم ہو چکے، اگر سوات کے آڑو کھانے ہیں تو بازار جا کر کھلا سکتے ہیں، شہری کا شکریہ ادا کیا، بات آگے بڑھی تو شہری کا کہنا تھا کہ سوات کے پہاڑ کلئئر ہیں کہیں کوئی دہشت گرد نہیں، اگر کوئی دوسرے علاقے سے آ جائے تو بھی اسے چھپنے کا موقع نہیں دیں گے، سیکورٹی فورسز الرٹ ہوتی ہیں اور یہاں کے شہری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں، تحریک انصاف نے جو اداروں کے خلاف عوام کو کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی وہ ناکام ہوئی اور محب وطن پختونخواہ گھڑی چور کی بجائے اپنے ملک کی مسلح افواج کے ساتھ ہیں،

    سوات کے باسیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ،عوام کو خواب دکھاتی ہیں اور پھر انکے خوابوں کی تعبیر کی تکمیل نہیں ہونے دیتیں، عمران خان کو پختونوں نے مسیحا سمجھا، دو بار حکومت دی لیکن وہ تو اللہ معاف کرے، دوران عدت ہی نکاح کر بیٹھا، ایسے شخص پر کیسے یقین کریں جو پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست بنانا چاہتا ہے تا ہم اسکا اپنا کردار اسکے برعکس ہے،پختونخواہ کے شہری جو اپنی خواتین کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیتے ،اس معاملے میں سخت گیر ہیں، اسی حوالہ سے بات کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر اعتماد کر کے ہم نے گناہ کبیرہ کیا، زمان پارک میں کیا کچھ ہوتا رہا؟ کیا عمران خان کی بیوی بھی کبھی دھرنے میں باہر بیٹھی تھی؟ کوئی ایک ویڈیو یا تصویر، دوسروں کی بیویوں ، بیٹیوں کو ڈھال بنانے والا عمران خان ،اسکے لئے حریم شاہ جیسے کردار ہی ٹھیک ہیں، جب شہری سے سوال کیا گیا کہ حریم شاہ کو جانتے ہو؟ جس پر شہری کا کہنا تھا کہ حریم شاہ …نام ہی ایسا ہے، اور اسکو کون نہیں جانتا، ایسی خواتین ہی عمران خان کی پسندیدہ ہیں، عورت کا لفظی معنی کیا ہے وہ عمران خان جانتا ہی نہیں، اگر جان لیتا تو کم از کم زمان پارک کو زنان پارک نہ بناتا

    آنیوالے الیکشن میں کس کو ووٹ دیں گے؟ اس سوال پر شہری کا کہنا تھا کہ جو بھی بہتر ہو گا اسکو ووٹ دیں گے، جماعت اسلامی ، والے اچھے لوگ ہیں، کام بھی اچھے کرتے ہیں ووٹ کے حقدار اس طرح کے لوگ ہیں لیکن الیکشن آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کس کو ووٹ دینا ہے. اس بار کم از کم پی ٹی آئی کو تو ووٹ نہیں دیں گے، وہ کام جو ہمارا پڑوسی ملک بھارت کئی برسوں میں نہیں کر سکا وہ پی ٹی آئی نے ایک دن میں کر دیا، بھلا وہ کیسا پاکستانی ہے جو فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنائے، وہ کیسا پاکستانی ہے جو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرے، عمران خان کی بیوی کو اگر کوئی پنکی کہے تو عمران خان کو دکھ ہوتا تو انکو کس نے یہ حق دیا تھا کہ افواج پاکستان کی تنصیبات پر حملے کرو، پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، نیازی نے جہاں جھوٹوں کے ریکارڈ بنائے وہیں ملک دشمنی کے بھی ریکارڈ بنائے اور اس کے یہ کارنامے تاریخ میں سنہری حروف نہیں بلکہ سیاہ حروف میں لکھے جائیں گے.

    نوٹ….قسط اول.
    اگلی قسط میں گزشتہ برس کالام میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے مناظر پر مشتمل ہو گی

  • عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار

    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا

    عدالت نے غلام عباس ، علی حسن ، سعید احمد سندھو، شفقت امین سندھو کو بھی اشتہاری قرار دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا،عندلیب عباس ، احمد خان نیازی بھی اشتہاریوں میں شامل ہیں،خالد گلزار ، اور سابق ایم این اے کرامت علی کھوکھر بھی اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ہیں

    دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیرہ عظمیٰ خان انٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئیَ عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی،عظمیٰ خان کو دوبارہ 31 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا

    دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کا معاملہ،عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی،عمر سرفراز چیمہ کو بیماری کے باعث ویل چیئر پر لایا گیا،ایم ایس جناح ہپستال ڈاکٹر یحیی سلمان نے عمر سرفراز چیمہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو علاج کی اچھی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا

    عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا ہے،پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی اور کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان کی تیاری کی مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے،عمر سرفراز چیمہ جناح ہاؤس حملہ کیس گرفتار ہیں انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج کیا گیا ہے

  • توشہ خانہ کیس،گواہ پر وکیل کی جرح،سماعت ملتوی

    توشہ خانہ کیس،گواہ پر وکیل کی جرح،سماعت ملتوی

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل خواجہ حارث بے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کی غیر حاضری سے کون سی سماعت رکی؟توشہ خانہ کیس میں وکیل صفائی خواجہ حارث کی گواہ وقاص ملک پر جرح شروع ہوئی، وکیل خواجہ حارث بے کہا کہ عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ گواہ کے دستخط اور انیئشلز اصلی ہیں؟ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آپ عدالت کو فیصلہ یا ریمارکس دینے سے نہیں روک سکتے،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ تو ہمیں وقت پر فیصلہ بھی نہیں مہیا کرتے،

    وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ جس فارم بی کا آپ نے بیان میں ذکر کیا آپ نے خود تیار کیا ؟ گواہ وقاص ملک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سال 2018, 2020 اور 2021 کے فارم بی میں نے تیار نہیں کیے،خواجہ حارث کے سوال پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراض کیا اور کہا کہ ہمیں تو عدالت وقت ہی نہیں دیتی ، جو الیکشن کمیشن کے وکیل کہنا چاہتے گواہ وہی کہہ رہا، جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی کے دیگر وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے دیگر وکلاء کے خلاف ایکشن لیا ہے،جو کہنا ہے عدالت کو کہیں، جج نے وکلا کو ہدایت کی کہ دورانِ جرح نہ بولیں،

    گواہ وقاص ملک نے کہا کہ 21.5 ملین جمع کروائے اور 58 ملین کے تحائف بیچے گئے جس سے 36.5 ملین کا منافع ہوا ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیا کمپلینٹ فائل کرنے سے پہلے اپ کے نوٹس میں ایا کہ 36 ملین بطور دوسرے ذرائع سے امدن ظاہر کیے گئے تھے، گواہ نے کہا کہ شکایت فائل کرنے سے پہلے یہ میرے نوٹس میں نہیں آیا،یہ درست ہے کہ ملزم نے منافع پر 9 ملین سے زائد ٹیکس ادا کیا ،وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے جرح کی جارہی ہے جس کے گواہ ایکسپرٹ نہیں ،اور نہ ہی گواہ ٹیکس ریٹرن کے جواب دینے کیلئے تیار ہیں ،گواہ کا تعلق الیکشن کمیشن سے ہے،معاملہ جھوٹا ڈیکلریشن دینے کا ہے ،ٹیکس ریٹرن سے الیکشن کمیشن کے گواہ کا تعلق کیا ہے ،منافع اور ٹیکس دیکھنا ٹیکس افیسر کا کام ہے،گواہ کا تعلق ایف بی ار سے نہیں ہے ،

    جج ہمایوں دلاور نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ ہوا اس کے خلاف کارروائی کروں گا،خواجہ حارث نے کہا کہ وکلا کی جانب سے معافی مانگتا ہوں،جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اس سے قبل میں خصوصی عدالت کا جج تھا ایک سال میں 13 قتل کے کیسز کا فیصلہ کیا ،آپ کوئی ایک دن بتائیں جس دن آپ نے اپنے انداز میں کلاس نہ لی ہو،آپ سینیئر کونسل ہیں ،لیکن آپ پنچنگ انداذ میں بات کرتے ہیں،آپ نرم مزاجی سے جیسے کلائنٹ کو ہینڈل کرتے ہیں ویسے ہی عدالت کو بھی ٹھنڈا کر رہے ہیں

    عدالت نے خواجہ حارث کی استدعا پر آج ہونے والے واقعہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،عدالت نے کیس کی سماعت کل 10:30 تک ملتوی کر دی ،الیکشن کمیشن کے گواہ وقاص ملک پر جرح کل بھی جارہ رہے گی