Tag: عمران خان
-

تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی نرمی نہیں،شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اہم باتیں کیں،بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں سیلاب زدگان کے لئے رقم مختص کرنے کی بات کی ایک تاثر دیا جارہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلاف ہیں ہم نے دنیا بھر میں سیلاب متاثرین کی آواز اٹھائی یو این کے سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کو دیکھنے پاکستان آئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے نمایاں کردار ادا کیا دونوں نے عالمی دنیا کو سیلاب متاثرین کے دکھوں کو اجاگر کیا
پاکستان میں سیاسی ماحول مستحکم نہیں ہوتا پاکستان ترقی نہیں کرسکے گا،شازیہ مری
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 9 ارب روپے سیلاب متاثرین کو ملے تھے ہمیں حکومت ملی ہے تو ہماری زمہ داری دوگنی ہوگئی ہے ہمارے اختلافات رہے ہیں ان جماعتوں کے ساتھ جن کے ساتھ آج ہم حکومت میں بیٹھے ہیں آرٹیکل 95 کے تحت ایک نا اہل شخص کو آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا ،اس شخص کو برداشت نہیں ہورہا کہ ایسے کرسی سے کیوں ہٹایا گیا اس نااہل کہ وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی تھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا تھا وہ شخص مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہا تھا پارلیمنٹ کا تکیہ گول کررہا تھا ،امریکہ میں بھی ایک شرپسند سابق صدر کے خلاف ایسے اقدامات لئے جس سے امریکہ کی جمہوریت خطرے میں آگئی تھی پاکستان میں بھی ایسا ہی کیا گیا جس کو روکنا ریاست کا فرض تھا 25 مئی کو بھی اسلام آباد میں درختوں تک کو آگ لگائی گئی اس کے بعد 9 مئی اور 10 مئی کو حدیں پار کی گئیں،9 مئی کے جرم کو کسی صورت بھولا نہیں جا سکتا ،جب تک پاکستان میں سیاسی ماحول مستحکم نہیں ہوتا پاکستان ترقی نہیں کرسکے گانااہل شخص کو ہٹانے کیلئے ہم نے مخلوط حکومت بنائی،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 4 سال ملک غربت اور بےروزگاری کا شکار رہا، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا، املاک کو نقصان پہنچایا گیا،حملہ کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی نرمی نہیں،امن و استحکام کے قیام تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،نااہل شخص ساری عمر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا چاہتا تھا، نااہل شخص کو ہٹانے کیلئے ہم نے مخلوط حکومت بنائی، نااہل شخص کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیارہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک
-

کاروباری مصروفیات، بیرون ملک مقیم ہوں،زلفی بخاری کا نیب طلبی پر جواب
نیشنل کرائم ایجنسی، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ،سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی
سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروا دیا ، زلفی بخاری کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں،نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، درخواست ہے کہ پیشی کی تاریخ میری واپسی تک ملتوی کی جائے مجھے نیب کی انکوائری رپورٹ بھی فراہم کی جائے، نیب قانون کے تحت انکوائری رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہے
نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو ملی زمین میں زلفی بخاری کا کردار اہم ہے، بحریہ ٹاؤن اور القادرٹرسٹ کے درمیان معاملات مبینہ طور پر زلفی بخاری نے طے کرائے ،اس سے پہلے بھی نیب راولپنڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب تھا، زلفی بخاری کو ماہ دسمبر میں بھی طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی نیب کے سوالوں کا جواب دیا تھا، جس کے بعد نیب نے اب دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پیش ہو کر جواب جمع کروائیں
زلفی بخاری عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہیں اور اب تو انکی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ آڈیو لیکس بھی ہو چکی ہیں جس کے بعد زلفی بخاری خبروں میں ان ہیں، زلفی بخاری کو نیب نے پہلے بھی طلب کیا تھا،تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے
یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی کی زمین جہلم کے علاقے سوہاوہ کے نواحی قصبے بکرالا میں ظاہر کی گئی ، نیب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ 176 کنال 14 مرلے زمین جو ظاہر کی گئی ہے اس کی خریداری کی رسیدیں بھی پیش کی جائیں
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع


پاکستان میں نہیں رہتا،قانونی طور پر برطانیہ کا رہائشی ہوں،شہزاد اکبر کا نیب کو جواب
دوسری جانب شہزاد اکبر نے بھی نوٹس پر نیب کو تحریری جواب جمع کروا دیا، شہزاد اکبر نے زاتی حیثیت میں پیشی سے پھر معذرت کر لی اور کہا کہ تین بار پہلے خط لکھ کر ویڈیو لنک پر بیان کی پیشکش کر چکا ،پاکستانی سفارتخانے میں بھی بیان قلمبند کروانے پر رضا مندی دکھائی ،اب بھی ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کروانے کو تیار ہوں میں اب پاکستان میں رہتا ہی نہیں ہوں میں اب قانونی طور پر برطانیہ کا رہائشی ہوں پاکستان کے میرے ایڈریس اب میرے نہیں ہیں ،نیب نوٹس کا میڈیا سے پتہ چلا .زندگی کو خطرات ہیں،برطانیہ کا ایڈریس شئیر نہیں کر سکتا نیب نے جو بھی نوٹس بھیجنا ہو ای میل کرے
شہزاد اکبر نے جواب میں اپنے بھائی کے گھر چھاپے اور اغوا کا بھی زکرکیا اور کہا کہ این سی اے نے کبھی رقم پاکستانی حکومت کو نہیں بھیجی رقم احمد علی ریاض نے اپنے اکاونٹ سے سپریم کورٹ بھیجی ،این سی اے پریس ریلیز میں کہہ چکی یہ سول سیٹلمنٹ ہے کوئی جرم نہیں ،نیب میں ون ہائیڈ پارک پلیس کی تحقیقات پہلے سے جاری تھیں حسن نواز نے ون ہائیڈ پارک 2007 میں 10.5ملین پاونڈ کا خریدا تھا ،حسن نواز نے 2016میں اسے احمد علی ریاض ملک کو42 ملین پاونڈ میں بیچا،نوازشریف کے وزیراعظم ہوتے مبینہ طور پر زبردستی یہ اضافی قیمت پر فروخت کیا گیا ،نیب اس انکوائری کا سٹیٹس پتہ کرے اور بتائے
-

بشریٰ بیگم کہاں، سفید برقع میں کون،عید سے پہلے قربانی؟
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے حوالہ سے سترہ رکنی بینچ فیصلہ دے چکا، آرمی ایکٹ عمران خان کے دور میں استعمال ہوا اور اب وہی اسکے خلاف پٹیشنر ہے،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کافی خبریں ہیں جو مجھے مل رہی ہیں، میں آج کافی خبریں دے رہا ہوںَ قربانی کی عید ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ گائے دو ہیں اور چھری ایک ہے، چھری کس پر پھرے گی؟ کیا عید قربان سے پہلے قربانی ہو سکتی ہے تو جواب ہے ہو سکتی ہے، چھری تیز ہو رہی ہے اور بہت زیادہ تیز کی جا رہی ہے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عید قربان سے پہلے ہو سکتا ہے بشریٰ بیگم گرفتار ہو جائیں، پھر انکی ضمانت کیسے ہو گی، عید کی چھٹیاں آ جائیں گی، کیس لمبا ہو جائے گا، گرمی بڑی ہے، اسی لئے گھر میں لڑائی ہوئی ہے،نتیجہ بھی بتاؤں گا، ہو سکتا ہے کہ بشریٰ کو کوئی ریلیف کسی بھی عدالت سے مل جائے اور وہ کہہ دیں کہ گرفتار نہ کریں، پھر یہ بھی فیصلہ ہو چکا کہ ایک بڑے کو گھر جانا پڑے گا،اور ہو سکتا ہے وہ بڑا عید سے پہلے گھر جائے،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ گھر جانے کی بات ہو رہی ہے تو بتا دوں کہ عمران خان کے گھر لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن نہیں آئے بلکہ عمران خان خود چل کر لطیف کھوسہ کے گھر گئے، پرویز خٹک کی اہلیہ کی وفات پر عمران خان نہیں گئے، کتنے گھروں میں نہیں گئے، کتنے لوگوں کو انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ میں جو ورکر شہید ہوئے ایک بھی گھر میں عمران خان گھر میں فاتحہ کے لئے نہیں گیا، ظل شاہ کے والد کو بھی گھر بلایا اور ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر ڈرامہ کیا، عمران خان کسی کے گھر نہیں جاتا، وہاں کیوں گیا تھا؟ وہاں پر کسی اور کو بھی آنا تھا ،وہ اور کون تھا؟ اس نے پٹیشنر بننا تھا، دو خواتین ہیں جو نو مئی کے واقعہ میں اندر ہیں اور انکو بچانا ہے، لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن کو عمران خان نے پیغام دیا اور پھر وہی کھوسہ اور اعتزاز چیمبر میں چیف جسٹس کو بھی ملے، ایک طویل میٹنگ ہوئی، اور اس چیمبر میں پوری پلاننگ ہوئی کہ کس طرح سے پٹیشن داخل ہو گی، بینچ میں کون کون ہو گا، سب طے ہوا،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جسٹس جواد کے رشتے دار ہیں، دو خواتین ہیں انکی وجہ سے پٹیشن دی گئی ،پوری منصوبہ بندی اسکے لئے کی گئی، قاضی عیسیٰ نے بتا دیا کہ یہ بینچ ہی غلط ہے،اب کیا ہو گا؟ خواجہ آصف نے انڈی کیشن دے دی ہے، رانا ثناء اللہ نے بھی کہا ہے کہ مئی کے فیصلے کی طرح ہو گا،کوئی چیف جسٹس کی بات نہیں مانے گا،
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟
انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔
-

6 وزیراعظم کو اللہ کی لاٹھی کا شکار ہوتے دیکھا ،فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان کی سینٹرل سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد صحافیوں سے باقاعدہ ملاقاتیں کرینگے ،2002 سے ابھی تک 7 وفاقی وزارتوں پر براجمان رہی ہوں اس دوران بہت سارے صحافیوں کو صحافت میں اپنا مقام بناتے دیکھا ہے
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صحافیوں سے میرا تعلق 22 سال سے ہیں 6 وزیراعظم کیساتھ کام کرنا کوئی آسان کام نہیں ،جن جن وزیراعظم کیساتھ کام کیا ہے ان پر ایک علیحدہ کتاب لکھی جا سکتی ہے کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا، غلطیاں کوتاہیاں سب سے ہوتی ہے 22 سال میں یہ سیکھا کہ جو بھی شخص اپنے آپ کو فرعون بناتا ہے اللہ کی لاٹھی کا شکار ہوتے ہیں 6 وزیراعظم کو اللہ کی لاٹھی کا شکار ہوتے دیکھا ہے یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین تحریک انصاف کی مثال آپکے سامنے ہیں 9 مئی سے پہلے مرشد مرشد کی آوازیں آتی رہیں، اعظم خان، شہزاد اکبر، شہباز گل، بشری بی بی اور فرح گوگی نے گورنر اسٹرکچر کو تباہ و برباد کردیا ان لوگوں کا آج کوئی وجود ہی نہیں ،ظفر جمالی صاحب کو کام کرتے دیکھا جو سیاسی سوچ رکھتے تھے
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا
بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی راہیں پارٹی سے جا کر لی ہیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پوری قوم نے دیکھا، ایک منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا تھا ،فردوس عاشق اعوان نے بعد میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہیں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ دے دیا گیا،
-

بشری بی کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور
لاہور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کا معاملہ،عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی
جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،بشریٰ بی بی پر اوکاڑہ سڑک تعمیر میں کرپشن کا الزام ہے،اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کرپشن مقدمہ درج کیا ہے ،ضمانت کے لئے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں،اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے،
عمران خان اور بشریٰ بی بی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔#baaghitv #pakistan #lahore #court #BreakingViews pic.twitter.com/3BJlR094ET
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 23, 2023
دوسری جانب بشریٰ بی بی پر درج مقدموں کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،رپورٹ میں کہا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں دو انکوئری جاری ہیں بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس میں بشری بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے
بشریٰ بی بی نے اہنے وکیل انتظار حسین پنجوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے ،شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کا قانونی حق ہے عدالت بشری بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو
-

سیف سٹی کے کیمروں میں بھی اعظم خان کی گاڑی نہیں آئی.پولیس
سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم خان کسی ادارے کی تحویل میں ہیں تو پیر تک عدالت کو آگاہ کریں، اسلام آباد پولیس کے حکام نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے ہیں، متعلقہ اداروں سے خطوط کے جواب کا انتظار ہے،عدالت نے کہا کہ پیر تک معلوم کرکے بتائیں اعظم خان کہاں ہیں ؟ نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اعظم خان نیب کی تحویل میں نہیں ، ایس ایچ او شفقت عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے،پولیس نے کہا کہ اعظم خان کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں ، اعظم خان خود گاڑی ڈرائیو کرکے گئے اس کے بعد سے لاپتہ ہیں ،
پبلک پراسکیوٹر طاہر کاظم نے کہا کہ اعظم خان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں،جیو فینسنگ بھی کروا رہے ہیں، سیف سٹی کے کیمروں میں بھی اعظم خان کی گاڑی نہیں آئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی
اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کی جانب سے بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی درخواست گزار سعید خان کی جانب سے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 15 جون شام تقریبا سات بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں، اعظم خان کی تلاش کے لیے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے ، ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم کو ہراساں کرتی رہی ہے نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے ،اعظم خان کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو حکم دیا جائے ،
اعظم خان کی گمشدگی بارے پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پولیس کو اعظم خان کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئےاعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغواء کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا، اسلام آباد پولیس نے دیگراضلاع کی پولیس سےبھی رابطہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کوبھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی یہ سب صرف اور صرف عمران خان کی سرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن تھا-
طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
-

نواز شریف انتخابی مہم کیلئے نہیں ایک تحریک کیلئے واپس آرہا ہے،جاوید لطیف
ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل اتنے گھمبیر ہو چکے ہیں کہ ہر ایک کو اس پر توجہ دینی ہوگی،جو ایک مصنوعی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا تھا وہ منہ کہ بل کے گرا ہے
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر نو مئی کا واقع نہ ہوتا تو پاکستان کو شاید کسی اس سے بھی بڑا سانحہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا،نو مئی کے بعد ہم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،عمران پروجیکٹ اور جہاں جہاں سے اسے سہولت دی گئی اس پردہ اٹھانا ہوگا،نوجوانوں کے ذہنوں میں وہ باتیں رہ گئیں جو کہ اداروں کے مخالف سکھائی گئیں تو پاکستان کیلئے نقصان دہ ہونگی،روز سنتا ہوں کہ کوئی بڑی پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے،پریس کانفرنس کر کے کوئی رہا ہو جاتا ہے تو کوئی کسی جماعت میں شامل،2018 میں مجھے نہیں پاکستان کو ہرایا گیا،اگر مجھے ہرایا گیا ہوتا تو آج پاکستان کا نوجوان نواز شریف کی واپسی کا انتظار نہ کر رہا ہوتا،نواز شریف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ لوڈشیڈنگ بیس بیس گھنٹے نہیں ہوتی تھی،مہنگائی نہ ہونے کے برابر،ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا،نواز شریف مہنگائی چار فیصد پر لایا جو اب 37 فیصد پر ہے،
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کراچی کو امن کا شہر بنایا،نواز شریف سی پیک کا منصوبہ لایا جو کہ گیم چینجر تھا،مپھر اس منصوبے اور اسے لانے والے کو سازش کے زریعے روکا گیا،نواز شریف سے ہی قوم کو امید ہے کہ وہ آئے گا تو خوشحالی لائے گا،نواز شریف انتخابی مہم کیلئے نہیں ایک تحریک کیلئے واپس آرہا ہے،تحریک میں ووٹ کے تقدس عزت اور نظام کی بہتری ہوگی،نواز شریف کی جدوجہد کے باعث ایک ادارہ اے پولیٹیکل رول ادا کرنے کا اعلان کرتا ہے،
نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
-

لیہ اراضی سکینڈل،عمران خان آج پیش نہ ہوئے تو ہو گی کاروائی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیہ اراضی سکینڈل میں تیسری طلبی ،ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کو لیہ اراضی سکینڈل میں طلب کر رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کے لئے آخری موقع دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی آج پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس کل زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا تھا۔
ایڈووکیٹ علی اعجاز نے بھی زمان پارک میں اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس وصول کیا چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں ۔ اراضی کے لیے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا گیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی ان کی بہن اور بہنوئی آج اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوتے تو ان کے خلاف 5 بجے کے بعد ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے،
واضح رہے کہ لیہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے 5500 کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ خورد بردکے معاملے پر اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کی تھی، محکمہ ریونیو کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ یکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا ہے، تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
-

وکیل قتل کیس،عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر آیا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکیل قتل کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لی
عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے قتل سے متعلق درج مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی ، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اشتیاق اے چوہدری کی خدمات حاصل کر لیں، اشتیاق اے چوہدری حفاظتی ضمانت کیس میں جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں
دوسری جانب بلوچستان میں وکیل کے قتل کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں ایف آئی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،ٹھوس شواہد کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا،انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قانون کے خلاف ہیں،بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کو قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا
واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایڈوکیٹ عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر قتل کا الزام عائد کیا تھا، بعد ازاں قتل کا مقدمہ بھی عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا،وکیل عبدالرزاق نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالہ سے درخواست دے رکھی تھی،
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ
عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا
پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔
