Tag: عمران خان
-

درخواست گزار وزیراعظم پاکستان رہے ہیں،اثاثے چھپانے کا الزام ہے،وکیل
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ٹرائل کے خلاف چار مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویزنے دلائل دیے،.چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث کمرہ عدالت میں موجود تھے ،وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کریمنل کیسز میں law of limitations کا اطلاق نہیں ہوتا ، تکنیکی بنیادوں پر اس درخواست کو منظور کرنا انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا ،ایک سو بیس دن میں کوئی شہری بھی درخواست دائر کرسکتا ہے ،درخواست گزار وزیراعظم پاکستان رہے ہیں،اثاثے چھپانے کا الزام ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت میں دو بجے تک کا وقفہ کر دیا
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں نیب کی بھی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوالات پوچھے ہیں تو عمران خان نے توشہ خانہ نوٹسز کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے،عمران خان سے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے 12 سوالات پوچھے ہیں اور تحائف کی رسیدیں بھی مانگ لی گئی ہیں، نیب کا سوالنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا،نیب کی جانب سے عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے توشہ خانہ سے حاصل گفٹ کتنی بار فروخت کئے، کون سی چیزیں بیچیں، کب اور کس کو تحفے فروخت کئے۔ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا ویمن شامل تھی۔ عمران خان سے کہا گیا ہے کہ تحائف کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔ نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونیوالے تحائف کی تفصیل بھی مانگ لی۔ سوالنامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم کتنے تحفے لئے۔ عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔ مزید پوچھا گیا کہ تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بینک یا کیش کی صورت میں لی؟
-

بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے؟ رپورٹ عدالت پیش
لاہور ہائیکورٹ: بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ،عدالت میں تمام فریقین نے رپورٹس جمع کروا دی،رپورٹ میں کہا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں دو انکوئری جاری ہیں بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس میں بشری بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ،جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی
بشریٰ بی بی نے اہنے وکیل انتظار حسین پنجوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے ،شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کا قانونی حق ہے عدالت بشری بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو
-

عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں پیش نہ ہونے کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ٫ جمشید اقبال چیمہ،مراد سعید اور حماد اظہر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے
تفتیشی افسرنے عدالت میں کہا کہ ملزمان مسلم لیگ آفس ماڈل ٹاؤن کو جلانے اور قلعہ چوک میں کنٹینر جلانے کے دو مقدمات میں ملوث ہیں،عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور حسان نیازی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ،تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ،
تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان چھپے ہوئے ہیں اور پیش نہیں ہو رہے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں کہ ان کو گرفتار کیا جا سکے ،دو مقدمات 366/23 تھانہ ماڈل ٹاؤن اور 1078/23 تھانہ نصیر آباد میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں،تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں، عمران خان کا گھر ویران ہو چکا ہے، دو دن قبل کارکن ملنے گئے تو پولیس نے واپسی پر انہیں بھی گرفتار کر لیا،

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
-

عمران خان کو مبینہ دھمکی،مریم اور رانا ثناء اللہ پر مقدمہ کی درخواست مسترد
ملیر کورٹ ،مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو دھمکیاں دینے کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
عدالت نے مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو پارٹی لیڈر کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے لئے اتھارٹی نہیں دی گئی ،سیاست دان اور بیوروکریٹس ٹالک شو میں ایک دوسرے دوسرے کے خلاف بات کرتے رہتے ہیں ، درخواست پر مقدمہ اندراج کا حکم دیا تو دن بدن مقدمات کا بوجھ بڑھتا رہے گا ،
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن شوکت علی بھنڈ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں پی ٹی آئی سربراہ کو جان سے مارنے یا مروانے کی بات کی،رانا ثنااللہ اپنی لیڈر مریم نواز کے احکامات پر عمل پیرا ہیں، مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی سربراہ کو نیست و نابود کرنے کی دھمکیاں دیں، رانا ثنا اللہ کے بیانات سے ملک میں خانہ جنگی پھیلنے کا خدشہ ہے،ایسے بیانات سے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی،ملیر سٹی پولیس کو مقدمے کے لئے درخواست دی لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کررہی ہے، عدالت پولیس کو بیان ریکارڈ کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے، درخواست میں ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ او اور ایس ایس پی کمپلینٹ سیل ملیر کو بطور فریق نامزد کیا گیا تھا ،درخواست میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مریم نواز کو بطور ملزمان شامل کیا گیا تھا
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
-

12 اکتوبرکا سانحہ نہ ہوتا تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا،رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق حکومت ملک کی معاشی تباہی کا باعث بن رہی تھی، ہم نے بدترین معاشی حالات میں حکومت سنبھالی،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تباہی کا باعث بننے والی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا،اسلام آباد میں پہلی بار 20 ارب سے دیہی علاقوں کی ترقی کے منصوبے کا افتتاح ہو رہا ہے ،ن لیگ نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی ہے،ترقیاتی منصوبے ن لیگ کی حکومت کا اثاثہ ہیں۔ جو منصوبے نامکمل تھے انہیں ن لیگ نے مکمل کیا،12 اکتوبر کا سانحہ نا ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا ،پاکستان اتنی ترقی کر چکا ہوتا کہ لوگ کشتی میں ڈوب کر نہ مرتے ، پوچھتا ہوں کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ”خدا کی قسم“ ملک جو ڈیفالٹ کے قریب تھا اس سے نکالا، ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، شہباز شریف کی کارکردگی دیکھ کر چینی بھی دنگ رہ گئے اور نام شہباز اسپیڈ رکھ دیا، 1997 میں عوام نے دو تہائی اکثریت دی تو ترقی کا سفراسی رفتار سے جاری تھا ماضی میں ملک میں دہشت گردی لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی 2013 میں دوبارہ عوام نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا اس دور حکومت میں نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ ہوا بلکہ لوڈشیڈنگ بھی صفر ہوگئی تھی وزیراعظم شہباز شریف نے سیاست میں خدمت کو فروغ دیا ،ان پر تنقید بھی ہوئی لیکن انہوں نے راستہ نہیں بدلا خدمت کی سیاست ہی ملک اور قوم کی نجات کا باعث بن سکتی ہے
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی -

عمران خان کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سپریم کورٹ ، بلوچستان میں وکیل کے قتل کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ،
بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں ایف آئی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،ٹھوس شواہد کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا،انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قانون کے خلاف ہیں،بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کوقتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا
واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایڈوکیٹ عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر قتل کا الزام عائد کیا تھا، بعد ازاں قتل کا مقدمہ بھی عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا،وکیل عبدالرزاق نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالہ سے درخواست دے رکھی تھی،
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ
عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا
پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔
-

شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کی ایپ 22 جون سے لانچ کرنے کا اعلان
اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز بس سروس کی ایپ 22 جون سے لانچ کرنے کا اعلان کر دیا گیا،
کراچی میں شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اور این آر ٹی سی حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی طفیل پلیجو اجلاس میں شریک ہوئے، پراجیکٹ ڈائرکٹر پی ایس بی صہیب احمد اور پیپلز بس سروس کے آپریشنل مینیجر عبدالشکور آرائیں بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں پیپلز بس سروس کو انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت چلانے اور آن لائن سسٹم سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا، پیپلز بس سروس کی ایپ کے تحت سفر کرنے والے شہریوں کو گاڑی کی لوکیشن کا باآسانی پتہ چل سکے گا صارفین آن لائن بکنگ، روٹ، کرایوں اور دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کر سکیں گے ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی مانیٹرنگ ہوگی، گاڑیوں میں سی سی ٹی وی کیمرا بھی نصب کئے جائیں گے گاڑیوں میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم، ڈرائیور الارم بھی نصب ہونگے
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
شرجیل انعام میمن کی جانب سے الیکٹرک بسز کے چارجرز کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات کی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ 20 گرین بسز 20 آگست تک پاکستان پہنچ کر پیپلز بس سروس کا حصہ بن جائیں گی اجلاس میں حیدرآباد میں ہالہ ناکہ سے کیسانہ موری تک پیپلز بس سروس چلانے پر غورکیا گیا،لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس چلانے کے حوالے سے مزید سروے کرنے پر غور کیا گیا، شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عوام کی بہترین، آرام دہ و سستی بس سروس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے گی، سندھ حکومت عوام کی سفری تکالیف کو سمجھتی ہے اور ان تکالیف کا خاتمہ چاہتی ہے، کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے دیہی علاقوں کو پیپلز بس سروس کے ذریعے شہری علاقوں سے جوڑا جائے گا، اور اس سلسلے میں بھی منصوبے شروع کئے جائیں گے،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے لوگوں کو دباؤ میں لاکر پی ٹی آئی میں لایا گیا عمران خان صاحب جیسی کرنی ویسی بھرنی انہوں نے ساڑھے 3 سال میں ملک کے لیے کچھ نہیں کیا عمران خان نے دنیا میں پاکستان کو بد نام کیا القادرٹرسٹ ہی آپ کی سزا کے لیے کافی ہے بینک رسید نکالی جائے، پیسے کہاں سے آئے اور کس نے دیے کیسز کے حقائق میڈیا پر آئیں گے تو لوگوں کو آپ کا پتہ چل جائے گاعدالت کا سب کو احترام کرنا چاہیئے
-

عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار
اسلام آبد: چیرمین تحریک انصاف ، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا –
باغی ٹی وی : چیرمین تحریک انصاف ، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس رضا قریشی نے مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا عدالت نے درخواست کو فل بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی درخواست میں الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-
بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لینے سے انکار
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نااہل قرار دیا ہے شیخ رشید اور سراج الحق کا چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد غیر قانونی ہے شیخ رشید اور سراج الحق کے علم میں ہے کہ چیرمین تحریک انصاف نااہل ہو چکے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف کو قانون کے مطابق نااہل کیا ہے –
بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے چیرمین تحریک انصاف کا غیر قانونی ساتھ دینے پر شیخ رشید اور سراج الحق کو بھی پارٹی عہدوں سے ہٹایا جائے-
الیکشن کمیشن کا عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا …
-

الیکشن کمیشن کا عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
باغی ٹی وی :بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمر کے خلاف فر دجرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 11 جولائی کوعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے-
قبل ازیں 17 جون کو بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تھے عدالت نے کہا تھا کہ 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ” بن گیا
عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیاواضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا، فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا الزام ہے۔
عمران خان جو مرضی اسٹریٹجی اپنائیں،میں اتفاق نہیں کرتا،اسد عمر
مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی الزام کے تحت دو جگہ کارروائی نہیں ہوسکتی،الیکشن کمیشن عدالت نہیں بلکہ انتظامی اتھارٹی ہے، اسی معاملے پر عدالت بھی کارروائی کررہی ہے،الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس مل گیا مگر تاحال تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا، عدالت نے ہماری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،
