Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • دوبارہ گرفتاری کا ڈر، عمران خان نے لیگل ٹیم سے کیا رابطہ

    دوبارہ گرفتاری کا ڈر، عمران خان نے لیگل ٹیم سے کیا رابطہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے

    عمران خان عدالت میں موجود ہیں،عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کے حوالہ سے اپنی لیگل ٹیم سے رابطہ کیا ہے، عمران خان نے حامد خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب پولیس مجھے گرفتار کرنے کیلئے باہر کھڑی ہے میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کررہا ہوں مجھے ڈر ہے اگر ایسا ہوا تو پھر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑیں گے ،

    عمران خان سے صحافیوں نے بھی سوال کئے، کئی سوالات پر عمران خان خاموش رہے، صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ‏ملک میں آئین اورقانون کی بالادستی چاہتا ہوں جن لوگوں کی جانیں گئیں وہ ہمارے لوگ ہیں ‏چیف جسٹس سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں مجھے اغواء کیا گیا۔ ‏مجھے اِیسے پکڑا گیا تھا جیسے میں دہشتگرد ہوں،مجھے گرفتاری کے وقت سر پر ڈنڈا مارا گیا جو کچھ ہوا میں کیسے روک سکتا تھا؟ میں نے پہلے بتایا تھا ری ایکشن آئے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ‏اگر وارنٹ گرفتاری ہے تو دکھائیں گرفتاری دے دوں گا، نیب کا حراست کے بعد میرے ساتھ رویہ اچھا تھا۔ ‏جب مجھے اندر ڈال دیا گیا تو میں کیسے ذمہ دار ہو سکتا ہوں؟ میں نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا یہ ملک میرا ہے یہ عوام میری ہے۔اسلام آباد ‏ہائیکورٹ میں مجھے مارا گیا، یہ میرا ملک، میری فوج اور میری عوام ہے، کسی صورت پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا۔

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ماورائے قانون و عدالت گرفتاری کی تیاریوں کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دے دی ریجنل، ضلعی اور مقامی ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی گئیں، کہا گیا کہ داخلی امن برباد کرنے اور قانون کی بجائے دھونس اور طاقت سے معاملات چلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارکنان ملک گیر پرامن احتجاج کیلئے نکلیں،لاقانونیت اور پولیس گردی کے ذریعے انصاف کا بہیمانہ قتل کسی صورت گوارا نہیں کیا جاسکتا،قاتلانہ حملے اور موت کے پھندے میں پھانسنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی زندگی سے مسلسل کھیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں عمران خان کی جانب سے ان کے قتل کی سازش میں ملوث تینوں کردار متحرک اور ریاستی مشینری کو استعمال کررہے ہیں،مکمل طور پر پرامن رہیں گے مگر عمران خان کو بدترین ریاستی انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،مرکزی قائدین کی بلاجواز گرفتاریوں کے ساتھ ملک بھر میں بدترین کریک ڈاؤن ناقابلِ قبول، نہایت قابلِ مذمت ہے،کارکنان عوام کو متحرک کریں اور ملک بھر میں ضلعی اور مقامی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور پرامن احتجاج کریں، قانون کی حکمرانی کی طرف لوٹنے اور بدمعاشی ترک کرنے کے علاوہ حکومت کیلئے کوئی رستہ نہیں چھوڑیں گے

  • مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ آڈیو لیک،کہاں گفتگو کی تھی،عمران خان نے بتا دیا

    مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ آڈیو لیک،کہاں گفتگو کی تھی،عمران خان نے بتا دیا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کے درمیان ہونے لیک ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے، عمران خان نے عدالت پیشی کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لیک ہونیوالی آڈیومیں جو بات چیت کی وہ نیب کی جانب سے ملے ہوئے لینڈ لائن نمبر سے کی تھی، عمران خان نے عدالت میں صحافیوں کو غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ عدالت نے اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دی تھی ،لیکن رابطہ نہیں ہو سکا اور بات نہیں ہو سکی، مسرت جمشید چیمہ سے بات ہوئی تھی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی گفتگو کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں ہونیوالی گفتگو بھی سامنے آئی تھی، آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو پہنچ گیا میسج؟ مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ سر میں نے میسج پہنچایا ہے۔ ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟ مسرت جمشید چیمہ نےکہا کہ خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، بات کراسکتی ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی سے بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پریہ ضرور کریں، یہ جو انہوں نے کیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے ،مسرت جمشید چیمہ کہتی ہین کہ جی بالکل بالکل، سرآپ بے فکر ہوجائیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ یہ کیا کر رہا ہے، یہ جو چیف جسٹس ہے ان سے آرڈر لیتا ہے۔ مسرت چیمہ کہتی ہیں کہ نیب والے آئے، فلانے آئے تو ہم نے کہا کہ آپ ان کوعدالت میں پیش کریں،

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • پنجاب پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا

    پنجاب پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تمام مقدمات کی سماعت ایک جگہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوار الحق پنوںاور جسٹس امجد رفیق بنچ میں شامل ہیں۔عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب بھر میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے،درخواست گزار کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، درخواست گزار کو عدالتوں میں پیشی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے، درخواست گزار کی عدالتی پیشی کے دوران دیگر سائلین ، کیسز کی سماعت پر فرق پڑتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کیخلاف تمام کیسز کی سماعت ایک ہی جگہ کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے تمام مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔

    عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی،وفاق اور پنجاب حکومت نے 4 مئی 2023 تک درج مقدمات کی رپورٹ جمع کروا دی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر اسلام آباد میں 29 مقدمات درج ہیں ،عمران خان پر پنجاب میں 6 مقدمات درج ہیں،پنجاب میں درج 2 مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قراردیا گیا ہے،لاہور میں درج 2 مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب میں ہنگامہ آرائی کے بعد مزید 3 مقدمات درج کئے ہیں ،پنجاب حکومت کے وکیل نے تینوں مقدمات کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کردیں ،مجموعی طور پر پنجاب میں ابتک عمران خان پر 9 مقدمات درج ہو چکے ہیں ،پنجاب پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کردی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان درج مقدمات میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں،آج مقدمات میں شواہد کے حصول کیلئے عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے

  • عدالت کا عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی روکنے کا حکم

    عدالت کا عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ قابل سماعت ہی نہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہ آپ کی 4 مختلف درخواستیں ہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کسی کو مجاز اتھارٹی مقرر کرنے کا لیٹر پیش نہیں کیا،الیکشن کمیشن نے صرف اپنے آفس کو کمپلینٹ فائل کرنے کا کہا،مجاز اتھارٹی کے بغیر دائر کمپلینٹ پر سماعت نہیں ہو سکتی

    لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کمرہ عدالت پہنچنے پر چیف جسٹس سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت آنے کے راستے میں کافی رکاوٹیں تھیں ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ہر جگہ ہی ایسا ہے ،خواجہ حارث نے کہا کہ مقررہ وقت گزر جانے کے بعد کمپلینٹ نہیں بھیجی جا سکتی، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ٹرائل کورٹ نے ان اعتراضات پر کیا کہا؟ خواجہ حارث نے کہاکہ جج صاحب نے کہہ دیا یہ ہم شواہد کے دوران دیکھیں گے، الیکشن کمیشن 120 روز کے بعد کرمنل کارروائی کی کمپلینٹ نہیں بھیج سکتا،ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراض اٹھایا گیا تھا،ٹرائل کورٹ نے کہا معاملہ شہادتوں کے مرحلے پر دیکھیں گے، عمران خان کے وکیل نے کہاکہ ہم کہتے ہیں اس پر تو مزید کارروائی ہی نہیں ہو سکتی، جو کچھ آن ریکارڈ ہے ہم اسی پر اعتراض کر رہے ہیں،کرمنل کارروائی کا معاملہ پہلے مجسٹریٹ پھر سیشن کورٹ کے پاس جانا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ حارث کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا،عدالت نے الیکشن کمیشن ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر اسٹے آرڈر جاری کیا، سیشن کورٹ نے 2 روز قبل عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی، سیشن کورٹ نے گواہوں کو 13 مئی کیلئے طلب کررکھا تھا،عمران خان کی چاروں درخواستوں پر 8 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیاگیا،کیس ٹرانسفر کی درخواست پر الیکشن کمیشن ودیگر کونوٹس جاری کر دیئے گئے،کمپلینٹ قابل سماعت ہونے کے خلاف درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کردی

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

  • عمران خان کی دو ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

    عمران خان کی دو ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

    عمران خان کی دو ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکر لی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کی،عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دو دروازوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں

    عدالت میں نماز جمعہ کے وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز کیا گیا تو خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری اور حفاظتی ضمانت کی درخواست ہے ہم نے ایک اور درخواست میں انکوائری رپورٹ کی کاپی مانگی ہوئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ نیب کو انکوائری رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے نیب کی انکوائری رپورٹ کا اخبار سے پتہ چلا ،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان 9 مئی کو ضمانت کی درخواست کے لیے بائیو میٹرک کرا رہے تھے ، انہیں بائیو میٹرک کمرے سے گرفتار کر لیا گیا وارنٹ گرفتاری ملزم کی مسلسل عدم موجودگی پر جاری کیے جا سکتے ہیں ہم نے نیب کو انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی نیب نے عمران خان کی انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کیا نیب ترمیم کے بعد صرف تحقیقات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں آپ کو کوئی سوالنامہ فراہم کیا گیا؟ جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ عمران خان کو سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا،صرف ایک نوٹس بھیجا گیا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان اس نوٹس پر نیب کے سامنے پیش ہوئے؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ عمران خان پیش نہیں ہوئے، جواب جمع کرایا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران خان نیب کی طلبی پرپیش نہیں ہوئے؟ کیا انہوں نے نیب کا نوٹس کسی عدالت میں چیلنج کیا؟ آپ کو معلوم ہے کہ پیش نہ ہونے پر نوٹس چیلنج کیا جاتا ہے؟عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 2 نوٹسز بھیجے تھے،اس کیس میں ایک ہی بھیجا، ہم اس کا جواب دے چکے ہیں، ہم نے سمجھا نیب نے دوبارہ نوٹس جاری نہیں کیا تو معاملہ ختم ہوگیا ،اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ نیب پراسیکیوشن موجود ہے، کیس کے میرٹ پر دلائل دے دینگے، عدالت سے 200 میٹر کی دوری پر متعلقہ ٹرائل کورٹ موجود ہے سمجھ سے باہر ہے کہ عمران خان اس عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتے ،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا گیا، جس طرح کے پرتشدد واقعات ہوئے اس پر فوج ہی کو طلب کیا جانا تھا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیا یہاں مارشل لا لگ گیا ہے جو ہم کیسز پر سماعت روک دیں؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 199 آرٹیکل 245 سے مشروط ہے، اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈووکیٹ جنرل کو ٹوک دیا اور کہا کہ اس نکتے کو چھوڑیں اور آگے چلیں

    عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کوروسٹرم پر طلب کر لیا، اس پر پراسیکیوٹر نیب سردار مظفرنے کہا کہ عمران خان ایک بار بھی انکوائری میں شامل نہیں ہوئے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پرہم کیس سنیں گے اورفیصلہ کریں گے،آئندہ سماعت پرمکمل تیاری کرکے آئیں،آئندہ سماعت پردلائل سن کرضمانت منظوری یا خارج کرنے کا فیصلہ کریں گے

    عمران خان کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن امتیاز رفعت پر مشتمل ڈویژن نے بنچ سماعت کی،حریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کمرہ عدالت میں موجود ہیں،اس موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا۔

    عبدالقادر ٹرسٹ کیس میں سماعت کے دوران ایک وکیل نے کھڑے ہو کر عمران خان کے حق میں نعرہ لگا دیا وکیل کے نعرے لگانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اورخاموش رہنے کا حکم دیا، اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں ہم کیس نہیں سنیں گے،عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے وکیل کی حرکت پر عدالت سے معذرت کی۔ خصوصی بنچ کمرہ عدالت سے اٹھ کرچیمبر میں چلا گیا، ساتھ ہی جمعہ کا وقفہ ہو گیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان کا صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ میں بائیومیٹرک کرانے کے بعد نکلے تو انہوں نے کیمروں کو دیکھ کر وکٹری کا نشانہ بنایا، صحافی نے سوال کیا کہ دورانِ قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ اس پر عمران خان نے نفی میں سر ہلایا، صحافی نے سوالکیا کہ کیا آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کرلی ہے؟، اس پر چیئرمین پی ٹی آئی مسکرا دیے ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی خاموش کو سمجھیں کیا ڈیل کرلی گئی ہے؟ اس پر عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا

    اسلام آباد ہائیکور ٹ میں کورٹ روم نمبر تھری سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا، اس دوران عدالتی کمرے کے باہر بد نظمی دیکھی گئی، تحریک انصاف لائرز فورم کی اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ عمران خان کے کیس کی سماعت کورٹ نمبر3 میں ہو گی،عمران خان کے کیس کی سماعت کورٹ روم نمبر2 میں کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

    عمران خان سخت سکیورٹی میں ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہو گئے، انہیں پولیس لائنز کے عقبی دروازے سے لے جایا گیا ، عمران خان آی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کی نگرانی میں اسلام آباد ہائیکورٹ لے جایا گیا،، پولیس لائنز سے اسلام اباد ہائیکورٹ تک تمام روٹ پر ہائی سکیورٹی الرٹ رکھا گیا ہے

    عمران خان نے القادر یونیورسٹی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی عمران خان نے درخواست میں ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی ہے. سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواستیں ان کے وکیل سلمان صفدر نے دائر کیں،نئے درج کئے گئے مقدمات سے متعلق درخواست میں کہا گیا ہے کہ جتنے مقدمات درج ہو چکے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور اور تمام مقدمات کو یکجا کر دیا جائے

    عمران خان کی آمد سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی، تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد سے قبل پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات کردیئے گئے تھے عمران خان کی کورٹ روم نمبر 1 میں ممکنہ آمد سے قبل واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ،

    سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں سابق وزیر اعظم عمران خان آج 11 بجے تک ہائیکورٹ پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے ہمایوں دلاور جج کی تبدیلی کیلئے درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ،عمران خان کی 3 اور درخواستوں پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، جس میں عمران خان کی جانب سے خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر علی پیش ہوئے

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • سب انجینئرڈ اور طے شدہ فیصلے ہیں کل پی ڈی ایم اجلاس میں ردعمل طے کریں گے. مولانا فضل الرحمان

    سب انجینئرڈ اور طے شدہ فیصلے ہیں کل پی ڈی ایم اجلاس میں ردعمل طے کریں گے. مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سب انجینئرڈ اور طے شدہ فیصلے ہیں کل پی ڈی ایم اجلاس میں ردعمل طے کریں گے. اسلام آباد میں میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا آپ کے آنے سے بہت خوشی ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا اور یادگار شہداء کو اکھاڑ دیا، پتھر مارے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اربوں کے غبن کے ملزم کو ریلیف دیا گیا، جو کچھ بھارت نہیں کرسکا وہ پی ٹی آئی نے کردیا، لہٰذا تحریک انصاف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا صرف عمران خان ہی احاطہ عدالت سے گرفتار ہوئے؟ ان کے دور میں مخالفین کو ریلیف نہیں دیا گیا لیکن گرفتار ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر عمران خان کو ریلیف مل گیا۔

    سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کچھ آڈیو لیک ہوئی جس کی وجہ سے سب کومعلوم تھا کہ آج عمران خان کو ریلیف مل جائے گا، خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کیانی کے سامنے عمران خان کو پیش کیا جائے گا اور کل عمران کو ضمانت بھی مل جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وی آئی پی راستے سے سپریم کورٹ لایا گیا اور انہیں گیسٹ ہاؤس میں ٹھرایا گیا، قوم ایسے فیصلےکو عدل قرار نہیں دے سکتی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    ان کا مزید کہنا تھا کہ کل فوری طور پر پی ڈی ایم اجلاس بلا رہے ہیں جس میں فیصلہ کریں گے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمیں کیا ردعمل دینا ہے، عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہم اپنا ردعمل نہ دے سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر توہین عدالت کے الزام میں چیف جسٹس فارغ کرسکتے ہیں تو کبھی یہ نہیں دیکھا، ہم کشتیاں جلاکر میدان میں اترتے ہیں۔

  • عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سرینگر ہائی وے پر خطاب کریں گے.  پی ٹی آئی کا اعلان

    عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سرینگر ہائی وے پر خطاب کریں گے. پی ٹی آئی کا اعلان

    عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سرینگر ہائی وے پر خطاب کریں گے. پی ٹی آئی کا اعلان

    القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم کی رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیئر مین عمران خان اسلام باد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سرینگر ہائی وے پر خطاب کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی نے ٹویٹ میں لکھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی کل صبح 10 بجے سرینگر ہائی وے G-13 اسلام آباد پر جمع ہوں گے۔

    ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلام باد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان اس مقام پر خطاب کریں گے۔ جبکہ بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کو غیرقانونی بنیاد پر عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، محب وطن پاکستانی 12 مئی 2023 کو پرامن انداز میں اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے عمل کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، قیادت مشاورت کے بعد اگلا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی، پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین ر کھتے ہیں، امید کرتے ہیں تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے عمران خان کی سیکیورٹی کا خیال رکھیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام لوگ پُر امن احتجاج کریں، ملک کو نقصان نہ پہنچایاجائے، سب سے کہتا ہوں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، دیگر ججز میں جسٹس ا طہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر شریک تھے۔

    پی ٹی آئی کی طرف سے سینئر وکیل حامد خان دلائل دینے سپریم کورٹ پہنچے، گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی. سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے ہونے والی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    عدالت کی طرف سے حکم دیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اسلام آباد ہائیکورٹ سے کل رجوع کریں اور آپ کو عدالت عالیہ کا فیصلہ ہر حال ماننا ہو گا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الزام ہے کہ آپ نے ورکرز نے سڑکوں پرماحول بنایا، آپ کو دیکھ کر اچھا لگا، عدالت کوکچھ خدشات ہیں، آپ کو ملک میں پرتشددمظاہروں کاعلم ہوگا، یہ شاید سیاسی عمل کا حصہ ہےلیکن امن بحال کرناہوگا، امن بحال ہوگاتوآئینی مشینری کام کرسکےگی، عدالت کی خواہش ہے کہ آپ پرتشددمظاہروں کی مذمت کریں، عدالت ہرشہری کےتحفظ کیلئے بیٹھی ہے۔ امن ہوگاتوہی ریاست چل سکےگی۔ یہ ذمہ داری ہر سیاست دان کی ہے۔

  • عمران خان وہ فتنہ ہے جو ملک کو انارکی اور افراتفری کی طرف لے جارہا. رانا ثناءاللہ

    عمران خان وہ فتنہ ہے جو ملک کو انارکی اور افراتفری کی طرف لے جارہا. رانا ثناءاللہ

    عمران خان وہ فتنہ ہے جو ملک کو انارکی اور افراتفری کی طرف لے جارہا ہے. رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بعد عدالت کے مقام پر جانبداری کا سایہ آ گیا، موجودہ صورت حال ملک کو انارکی اور افراتفری کی طرف لے کر جا رہی ہیں۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف 50 سے 60 ارب خرد برد کا الزام ہے، چیف جسٹس نےعمران خان کےلیےنیک خواہشات کا اظہارکیا، چیف جسٹس نے اپنےمنصب کے شایان شان بات نہیں کی، انصاف کی دھجیاں اڑانےوالےفیصلےعدم استحکام کاباعث بنتےہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج جو ہوا اس کے بعد کسی بھی بات کی توقع کی جا سکتی ہے، عدالت کے مقام پر جانبداری کا سایہ آ گیا، ایسے تو فیصلے میز اور عدالت پر نہیں، سڑکوں پر ہوں گے، موجودہ صورت حال ملک کو انارکی اور افراتفری کی طرف کے کر جا رہی ہیں۔

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا ہے کہ فتنے کی شناخت نہ کی گئی تو یہ ملک کو انارکی کے سپرد کر دے گا، فتنے نے ثابت کر دیا وہ ملک میں انارکی اور افراتفری چاہتا ہے، فتنہ ملک کو کسی حادثے سے دو چار کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 2 روز میں بھی عوامی ردعمل نہیں آیا، ان کی کال پر کل اسلام آبادمیں نہ لوگ پہنچیں گے نہ عوام پہنچے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل ہائیکورٹ جانے کی کوشش کرنے والوں کو روکا جائے گا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا عمران کو دیکھ کر خوشی ہوئی، چیف جسٹس نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، یہ بات ان کے منصب کے شایان نہیں ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انصاف کی دھجیاں اڑانے والے فیصلےعدم استحکام کا باعث بنتے ہیں، آج جو ہوا اس کے بعد کسی بھی بات کی توقع کی جاسکتی ہے.

  • عمران خان کومبارک ہوصحیح سلامت چل کرعدالت پہنچے. خواجہ محمد آصف

    عمران خان کومبارک ہوصحیح سلامت چل کرعدالت پہنچے. خواجہ محمد آصف

    عمران خان کومبارک ہوصحیح سلامت چل کرعدالت پہنچے. خواجہ محمد آصف
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی کے بعد بیان میں کہ اہے کہ انہیں مبارکباددیتاہوں دو راتوں میں انہیں ٹانگ کی شفاء مل گئی۔ نوازشریف اور دیگر کارکن کیوں عدلیہ کےحسن سلوک سےمحروم رہے؟ کیا حسن سلوک صرف عمران خان کےلیےمخصوص ہے؟ عدالتیں حکم دیتی ہیں،خواہشات کااظہارنہیں کرتیں۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی بڑی عزت اوراحترام کرتاہوں،ان حکم کامنتظرتھا، عدالتوں نےحکم کےبجائےخواہشات کا اظہارکیا۔ جبکہ سوموٹونوٹسز،راتوں کوعدالتیں،تشویش قانون پامال ،عمران خان کی خواہشات پرقانون اورآئین پامال ہوا۔ شہبازشریف آشیانہ کیس میں عدالت گئے،صاف پانی کیس میں پکڑلیا ۔ نیب قوانین میں ترامیم کاپہلابینیفشری عمران خان بنا۔

    وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہناتھا کہ اب توریسٹ ہاؤس میں سہولیات کابھی پوچھاجارہاہے۔ ملک میں2معیارکیوں ہیں؟ وہ کہتےہیں مجھےڈنڈےمارےگئے،اسکےبعدکچھ یادنہیں، جب چاہایادداشت غائب ہوگئی،جب چاہاواپس آگئی۔ پولیس تحویل اوران کےخیراتی اسپتال کےمیڈیکل میں زمین آسمان کافرق ہے۔ قوم کوکب تک بےوقوف بنایاجاتارہےگا۔

    4، 5سوقدم فاصلہ طےکرچلتےہوئےوہ کوریڈورمیں گئے ۔ چلنےسےیہ ظاہر نہیں ہورہاتھاکہ ان کی ٹانگ میں تکلیف ہے۔ عمران نےگرفتاری سےپہلےویڈیوپیغام میں ورکرزکوکیاتلقین کی تھی؟کیاعمران نےکارکنوں کوتشدد کےلیےنہیں اکسایا؟ عدالتوں کوشہداء کی یادگارپرحملوں کاسوموٹولیناچاہیےتھا، کورکمانڈرلاہورکےگھرپرحملوں کاسوموٹوتونہیں لیاگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    نوازشریف،آصف زرداری،فریال،مریم کسی ریسٹ ہاؤس میں نہ رہے۔ یہاں عدالت عظمیٰ نےسہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاہے ۔ باقاعدہ حکم میں عمران خان کوسہولیات دینےکالکھ دیاگیاہے ۔ ملک میں یہ دہرامعیارکیوں ہے؟ جلاؤ،گھیراؤ،ان کےلیڈران کی استعمال کردہ زبان سب نےدیکھاان کےلیڈراورسابق وزراکیاکہہ رہے ہیں ۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کیایہ حملےملکی سالمیت پرحملہ اورملک دشمنی نہیں؟ عدلیہ خواہش کےبجائے“ریکوئیسٹ“کہہ دیتی،

  • مسرت چیمہ اور عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

    مسرت چیمہ اور عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

    مسرت چیمہ اور عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے

    تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز یعنی 10 مئی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔ جبکہ آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مسرت چیمہ کی گفتگو میں عمران خان کہہ رہے کہ "ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو پہنچ گئی میسج؟”


    جس پر مسرت جمشید چیمہ کہتی ہے کہ سر میں نے میسج پہنچایا ہے۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔ عمران خان کہتے ہیں: نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟ اس پر مسرت جمشید چیمہ کہتی ہے خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، بات کراسکتی ہوں۔ عمران خان جواب دیتے ہیں کہ اعظم سواتی سے بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پر یہ ضرور کریں، یہ جو انہوں نےکیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ جی بالکل بالکل، سرآپ بے فکر ہوجائیں۔ عمران خان کہتے: یہ کیا کر رہاہے، یہ جو چیف جسٹس ہے ان سے آرڈر لیتا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ نیب نے 9 مئی کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا جبکہ آج سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے اور عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔