Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیا ،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہو سکی جس کے بعد عدالت نے نقول فراہم کرنے کے لیے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے ، عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی، کیس کی سماعت سول جج مبشرحسن چشتی نے کی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    واضح رہے کہ عمران خان پر کئی مقدمات چل رہی ہے، عمران خان نے تمام مقدموں میں ضمانت کروا رکھی ہے، عمران خان ایک دن قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے ، عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں‌ توسیع کر دی تھی، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ، لانگ مارچ توڑ پھوڑ، غداری سمیت کئی مقدمے قائم ہیں،

  • عمران خان کیخلاف 121 مقدمات،درخواست سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کیخلاف 121 مقدمات،درخواست سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کیخلاف 121 مقدمات درج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 25 مئی کو سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوارالحق اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے 121 مقدمات کو خارج کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

    لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے-درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنےکا حکم جاری کرے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ضروری

  • توشہ خانہ کیس،جج چھٹی پر،سماعت ملتوی

    توشہ خانہ کیس،جج چھٹی پر،سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت نہ ہو سکی،

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کی وجہ سے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت پر دلائل دیئے جائیں گے ،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے معاون وکلاء بیرسٹر گوہرعلی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے

    نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کی گئی ہے، 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کیا گیا تھا

    دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئندہ نوٹس سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق قانون کے تحت بھیجے جائیں، عدالت نے نیب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ نیب کو کاروائی اور تحقیقات سے نہیں روک سکتے، عمران خان تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے تو نیب قانون کے مطابق کاروائی کا مجاز ہے،

  • ائی لو یو،عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

    ائی لو یو،عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

    عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

    عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے کینیڈا میں تحریک انصاف نے احتجاج کیا، اس احتجاج کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان مائیک اٹھائے بات کر رہا ہے، نوجوان کہتا ہے کہ عمران خان، آئی لو یو سو مچ، میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہون، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، آئی لو یو سو مچ، عمران خان لو یو،

    ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ استغفار استغفار قوم لوط .قوم یوتھ الجاھلیہ کا لڑکا عمران خان سے شادی کرنا چاھ رہا ،یہ وہی غلیظ کام ہے جس پر جبرائیل نے قوم لوط کی بستی الٹا دی اور آگ و پتھروں کی بارش کی گئی تھی یقینا مولانا طارق جمیل اس کام کو اوپر سے نیچے دائیں بائیں سے حلال کریں گے

    https://twitter.com/Awais_Yarr/status/1651811732942192640

    ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران خان میں آپ سے شادی کرنا جناب مولانا طارق جمیل صاحب آپ اس چیز کی کیسے وضاحت دیں گے اب کوئی فتوی دیں اور یورپ کی طرح ادھر بھی عمران کی محبت میں آپ ایک جیسی جنس کی شادی کو حلال قرار کیونکہ عمران خان تو پلے بوائے کا اعتراف اپنے منہ سے کر چکا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ لڑکا عمران خان کو کھلے عام کہہ رہا ہے کہ مجھ سے شادی کر لو اَسْتَغْفِرُ اللّٰه کیا اسلام میں یہ اجازت ہے کہ مرد مرد سے شادی کرے اللہ پاک عمران خان سے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھے آمین

    واضح رہے کہ عمران خان تین شادیاں کر چکے ہیں، عمران خان کو نوجوان کی جانب سے شادی کی آفر شرعی طور پر بالکل بھی صحیح نہیں ہے،

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

  • عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

    عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

    افسران کیخلاف بغاوت پر اُکسانے کا کیس ،عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایک لاکھ مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کرلی ،عمران خان کی تھانہ رمنا میں درج غداری کے مقدمہ میں ضمانت منظورکی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان خود کہتے ہیں اب عدالت آئیں اور بعد میں کہتے ہیں سیکورٹی خدشات ہیں،وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے تمام کیسز ایک ساتھ ہی رکھے جائیں،ایف ایٹ کچہری میں قتل بھی ہو گیا ادھر کیسے پیش ہوں،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان کی درخواست آتی ہے اور سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہے، کسی اللہ دتہ کی درخواست کو بھی عمران خان کی طرح ٹریٹ کیا جانا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کبھی ایسا ہوا کہ آپ کسی اللہ دتہ کیلئے پیش ہوئے ہوں؟

    سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ مئی میں عدالتوں کی منتقلی کا عمل ہوگا تو وقت چاہیے ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی منتقلی کا مسئلہ ہمارا ہے آپکا نہیں ، عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کر دیئے،عدالت نےعمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نےعمران خان کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے،عدالت نے عمران خان کی 3 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    قبل ازیں حریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت داخل ہونے سے روک دیا گیا، عمران خان کے ہمراہ پارٹی رہنما ،کارکنان بھی موجود تھے، عمران خان کے وکلا کی جانب سے عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلےکی اجازت کے لیے درخواست دائرکردی گئی ، جس میں کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ان کی جان کو خطرات ہیں ان کی گاڑی کو عدالتی احاطےمیں داخلےکی اجازت دی جائے، عمران خان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد عمران خان پیدل عدالت گئے، اس موقع پر عمران خان کے گرد اہلکاروں نے حفاظتی شیلڈ اٹھا رکھی تھیں

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

  • توڑ پھوڑ کرنے والے لوگ پی ٹی آئی کے تھے،پراسیکیوٹر کا توہین عدالت کیس میں بیان

    توڑ پھوڑ کرنے والے لوگ پی ٹی آئی کے تھے،پراسیکیوٹر کا توہین عدالت کیس میں بیان

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے پر مختلف لوگوں کے خلاف کیسز بنائے جا چکے اس روز کیس کی فائل بھی گُم ہوگئی تھی جو سنجیدہ معاملہ تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی بہت سنجیدہ معاملہ ہے ،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سارے کیسز اب متعلقہ فورم پر چل رہے ہیں یہاں الگ کارروائی چلی تو وہ کیسز متاثر ہوں گے کیس کی آرڈر شیٹ گُم ہونے کا بھی اس سارے معاملے سے تعلق ہے ،اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ سماعت کا مقام بھی اِن کی خواہش کےمطابق تبدیل کیا گیا اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو سیاسی بات کرنے سے روک دیا اورریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کے وکیل خواجہ حارث نے کوئی سیاسی بات نہیں کی آپ بھی اپنے الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہیں صرف یہ بتائیں کیا فائل گُم ہونے پر یہاں کارروائی کی ضرورت ہے؟ آرڈر شیٹ گُم ہوئی تو نئی آرڈر شیٹ بنادی گئی تھی اب پہلی شیٹ گُم ہونے پر فریقین میں کسی کو فائدہ یا نقصان ہوا؟

    پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ اگر نئی آرڈر شیٹ بننے میں تاخیر ہوتی تو پراسیکیوشن کا نقصان ہوتا سب پولیس اہلکار ایک طرح سے وہاں کورٹ اسٹاف ہی ہوتے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں میں اپنی فائل کسی پولیس اہلکار کے ہاتھ نہیں بھیج سکتا ایک اوراہم معاملے پر آج کل ہم غور کر رہے ہیں ویڈیو لنک پرحاضری کی عمران خان کی درخواست پرقانون طےکرنا ہے اس معاملے کو صرف عمران خان کی حد تک نہ دیکھا جائے دیکھنا ہے ویڈیو لنک پر قانون کیسے واضح کریں اپنے ریسرچر کو بھی لگایا ہے کہ بھارت میں ویڈیو لنک پرکیا ہو رہا وہ بھی دیکھ رہے ہیں ،اسپیشل پراسیکیوٹر نے توہین عدالت پر عمران خان کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ اس عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان لاء اینڈ آرڈر یقینی بنائیں گے عمران خان کو اس حکم پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس ایک سنجیدہ ایشو ہے اُس روز توڑ پھوڑ تو ہوئی مگر ذمہ دار کون ہے؟ اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے سب لوگ پی ٹی آئی کے تھے ٹوئٹس موجود ہیں لوگوں کو وہاں باقاعدہ بلایا گیا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ تو اپنے لیڈر کو سپورٹ کرنے آ جاتے ہیں ایک لیڈر ہے اس کی فالوئنگ ہے لوگ تو آجاتے ہیں یہ دکھائیں کیا کہیں لوگوں کو توڑ پھوڑ کے لیے اکسایا گیا توڑ پھوڑ کی ویڈیوز ہیں مگرکیسے طے ہوکہ انہیں کس نے کہا؟ آئی جی کی رپورٹ دیکھ کر دوبارہ معاونت کریں ایک ہجوم جہاں ہو اس کا ایک مائنڈ سیٹ تو ہوتا نہیں ہے ، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ جمعےکو مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات،فنڈزفراہمی سے متعلق رپورٹ جمع

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات،فنڈزفراہمی سے متعلق رپورٹ جمع

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹس رات کو جمع کروائی گئی، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو فنٍڈ نہیں ملے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے

    سپریم کورٹ نے فنڈز سے متعلق رپورٹ کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا،واضح رہے کہ چار اپریل کو تین رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپےکے فنڈز فراہم کرنےکی رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا تھا الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کی تیسری مہلت بھی گزر گئی، سپریم کورٹ نے حکومت سے فنڈز جاری کرنےکی رپورٹ طلب کر رکھی تھی، فنڈ جاری نہ ہوئے، کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے بعد سماعت کو ملتوی کر دیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب کو علم ہے آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، خدا کے واسطے آئین کے لئے اکٹھے بیٹھ جائیں،ہم اس کے بعد ایک آرڈر جاری کرینگے، عدالت کوئی ٹائم لائن نہیں دے گی، مناسب حکم جاری کریں گے،

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی

    عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت داخل ہونے سے روک دیا گیا، عمران خان کے ہمراہ پارٹی رہنما ،کارکنان بھی موجود تھے، عمران خان کے وکلا کی جانب سے عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلےکی اجازت کے لیے درخواست دائرکردی گئی ، جس میں کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ان کی جان کو خطرات ہیں ان کی گاڑی کو عدالتی احاطےمیں داخلےکی اجازت دی جائے، عمران خان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد عمران خان پیدل عدالت گئے، اس موقع پر عمران خان کے گرد اہلکاروں نے حفاظتی شیلڈ اٹھا رکھی تھیں

    عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں عمران خان کی آمد سے قبل کمرہ عدالت خالی کرا یا گیا اورکمرہ عدالت کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئرکیا ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی ہائیکورٹ کی سکیورٹی مانیٹرنگ کی جارہی ہے

    عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کی ہے،عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کراتی ہے تو ہی مذاکرات ہوں گے، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں، اب بال حکومت کے کوٹ میں ہے،ایک دن الیکشن کرانے ہیں تو کرائیں، 14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گا ،ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں ،مذاکرات ایک جیسے لوگ کرتے ہیں،وہ قانون شکنی کر رہے ہیں،وہ اور ہم ایک جیسے نہیں،آج یہاں توہین ڈرٹی ہیری کیلئے آیا ہوں کیا اس سے ساری دنیا میں مذاق نہیں اڑے گا۔عمران خان نے جنرل باجوہ اور کشمیر سے متعلق حامد میر کے بیان پر جواب میں کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتہ ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے، میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو ، جنرل ریٹائرڈ باجوہ خود کہتا کہ عمران خان خطرناک ہے،

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ،عمران خان ایک قافلے کی شکل میں لاہور سے اپنی رہائشگاہ سے روانہ ہوئے، عمران خان موٹروے سے اسلام آباد گئے، زمان پارک سے روانگی کے وقت کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے،

    عمران خان پر عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں بغاوت پر اکسانے کا کیس ہے ان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عمران خان نے حفاظتی ضمانت کروا رکھی تھی جو 26 اپریل کو ختم ہو چکی ہے،

    عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے آج ہی درخواست ضمانت پر سماعت کی استدعا کی ہے ،عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شدید سکیورٹی تھریٹس ہیں جس کی وجہ سے دوبارہ قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے عدالت ٹرائل کورٹ کے بجائے خود عبوری ضمانت منظور کرے ،

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی پر مؤثر سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے، ایف آئی آر قانون کے مطابق درج ہوتی ہیں جن کا فیصلہ عدالت کرتی ہے قانون کی نظر میں کسی کو کوئی امتیازی حیثیت حاصل نہیں، امید ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی عدالت پیشی پرقانون کا احترام کریں گے۔

    عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، درج ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انٹرویو میں حساس ادارے کے آفیسر سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ حساس اداروں کے مختلف افسران کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ عمران خان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔ مقدمے کے مطابق عمران خان نے اپنی تقاریر سے فوج، مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا ہے عمران خان نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے انہوں نے فوجی افسران اوران کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا

    عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

  • ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

    ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ہے۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کل میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتا ہےکہ ہم واقعتاً جنگل کےقانون کے شکنجے میں ہیں۔ملک کے اس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنےوالےطبقےنے”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرے خلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ یا یوں سمجھ لیجئےکہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر (توہینِ ڈرٹی ہیری اور توہینِ سائیکوپیتھ کی پاداش میں) مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔


    پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں عمران خان بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے کل اسلام آباد آئیں گے، عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی پر مؤثر سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے، ایف آئی آر قانون کے مطابق درج ہوتی ہیں جن کا فیصلہ عدالت کرتی ہے قانون کی نظر میں کسی کو کوئی امتیازی حیثیت حاصل نہیں، امید ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی عدالت پیشی پرقانون کا احترام کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

  • توشہ خانہ نیب تحقیقات،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    توشہ خانہ نیب تحقیقات،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ، توشہ خانہ نیب تحقیقات ،عمران خان اور بشری بی بی کی نیب طلبی کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور بابر ستار نے کی،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نیب کی انویسٹیگیشن کو نہیں روک رہا،وکیل عمران خان ، خواجہ حارث نے کہا کہ میں حقائق کو جانتا ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے حقائق پر جانا نہیں ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے دو نوٹس عمران خان کو جاری کئے ہیں،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ کے بھیجے گئے نوٹسز پر جواب جمع کروایا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے تحت اپ نے بتانا ہے کہ آپ کہا سٹینڈ کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ آپ قانون قاعدے کو فالو کریں گے،آپ پھر اس طرح کا نوٹس بھیج دیں گے تو ہم واپس وہیں کھڑے ہوں گے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے دو نوٹس چیلنج کئے تھے، عمران خان کو اس کے بعد تیسرا نوٹس بھیجا جو وہ وصول کر چکے،پہلے دو نوٹسز کی حد تک ان کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے،

    نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں ،عدالت نے کہا کہ آئندہ نوٹس سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق قانون کے تحت بھیجے جائیں، عدالت نے نیب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ نیب کو کاروائی اور تحقیقات سے نہیں روک سکتے، عمران خان تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے تو نیب قانون کے مطابق کاروائی کا مجاز ہے،

    عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے