Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • پی ٹی آئی رہنما کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما اور آل کے پی کے گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان نے پی کے 83 پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :سکندرخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے تباہ و برباد کرکے چھوڑا ہے، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا-

    انٹرویوز مکمل،سربراہ پی آئی اے کیلئے 4 امیداوار شارٹ لسٹ

    سکندر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اناڑی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی بجائے الٹا معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ملک الٹا پستی کی جانب چلا گیا جس کی وجہ سے غربیوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گے اور غریب فاقوں پر مجبور ہو گیا عمران خان کے دور اقتدار میں حکومتی کارندوں نے خوب عیاشیاں کی جبکہ غریب غریب تر ہوتا گیا-

    انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا عمران خان اپنے دور اقتدار میں نہ تو نوکریاں دے سکا اور نہ ہی گھر بلکہ اس نے الٹا نوکریوں پر لگے ہوئے نوجوانوں کی نوکریاں ختم کر کے ان کو گھر بیٹھنے پرمجبور کردیا اور ان کے غنڈوں نے کئی بیواؤں کے مکانوں پر قبضہ کرکے ان کو بے گھر کردیا-

    اس کیس میں عمران خان کی حاضری بنتی ہی نہیں،عدالت

    انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن میں بھر پور طریقے سے آزاد حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں اور کامیاب ہوکر اپنے حلقے کے عوام کی بھر پور خدمت کروں گا، تحریک انصاف کے دور حکومت میں نوشہرہ کا حلقہ پی کے 83 کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا-

    انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سولر سسٹم کا زیادہ شور مچاتے ہے آکر بتائے کہا سولر سسٹم ہے،اس کے علاوہ اس حلقے میں گرلز اور بوائز ہائی سکولوں کا دیرینہ مسئلہ ہے لیکن تحریک انصاف نے اپنے کئے تمام تر وعدے ردی کی ٹوکری میں ڈال کر اس حلقے کے عوام سے منہ پھیرا اور اب ایک دفعہ پھر یہ لوگ ووٹ مانگنے کے لیے یہاں آئے گےاس دفعہ پی ٹی آئی کی مکاری نہیں چلے گی، الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دوں گا-

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی …

  • انڈین انٹیلی جنس سروسز نے پاک فوج کے ساتھ وہ نہیں کیا ہوگا جو عمران خان اور پارٹی نے کردیا،بھارتی تجزیہ نگار

    انڈین انٹیلی جنس سروسز نے پاک فوج کے ساتھ وہ نہیں کیا ہوگا جو عمران خان اور پارٹی نے کردیا،بھارتی تجزیہ نگار

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے اداروں اور پاک فوج کے خلاف بیانات بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں بھارتی تجزیہ نگار سوشانت ترین نے شرکت کی جس میں پروگرام کے اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جنتے ہیں کی پاکستان میں مارشل لاء لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہےاگر پاکستان میں مارشل لاء لگ جائے تو اسے پاک فوج کا کیا بنے گا اسکی معیشت کا کیا بنے گا اور کیا آپ بتا سکتے ہیں پاکستان میں الیکشن وہ مئی میں ہوں گے یا اکتوبر میں ہوں گے اور کیا بنے گا اسکا؟-


    جس پر بھارتی تجزیہ نگار سوشانت ترین نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا نفاذ حیران کن ہو گا انہیں نہیں لگتا کہ مارشل لاء لگانا درست ہو گا پاکستان اس کو کس طرح لے رہا ہے اور کس طرح اس کے ساتھ مقابلہ کرے گا اور میرا نہیں خیال کہ فوج ملک کے سیاسی اور معاشی بحران سے نکال سکے گی کیونکہ یہ سارا مسئلہ انہوں نے خود بنایا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے آرمی جیسے پہلے ایک یونٹ کی طرح کام کر رہی تھی اب نہیں کر رہی انہوں نے آرمی کواندر سے تقسیم کر رکھا ہے افسران ایک دوسرے پر مزید اعتماد نہیں کرتے عمران خان اور ان کی پارٹی کی جانب سے اداروں اور پاک فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    سوشانت ترین نے مزید کہا کہ انڈین انٹیلی جسن اور انڈین تنقید نگاروں اور ٹوئتر کے لوگوں نے پاک آرمی کے خلا ف ایسی باتیں نہیں کی ہوں گی جس طرح کی باتیں عمران خان اور ان کے لوگوں نے عمران خان کے خلاف کی ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیتے ہیں اس طرح کے حالات میں اگر مارشل لاء لگ گئی تو لوگ گلیوں میں نکل آئیں گے اور بلوچستان اور کے پی کا جو علاقہ ہے مثلاٌ اس میں سول وار کا مسئلہ شروع ہو جائے گا جس میں لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا لوگ اپنی مرضی سے دنگے فساد کریں گے-

  • اس کیس میں عمران خان کی حاضری بنتی ہی نہیں،عدالت

    اس کیس میں عمران خان کی حاضری بنتی ہی نہیں،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    وکیل عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان اس کیس میں پیش نہیں ہو سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں حاضری بنتی ہی نہیں یہ سکیورٹی فراہمی کا کیس ہے درخواست گزار سابق وزیراعظم ہیں سکیورٹی کا کیا قانون ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایکٹ 1975 کا ہے وزیراعظم کی سکیورٹی سے متعلق سیکشن 17 ہے ،سابق وزیراعظم کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ابھی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا جی، عمران خان کو ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے 18 ویں ترمیم کے بعد سکیورٹی صوبائی معاملہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ میں کوئی پڑھا لکھا بندہ ہے؟ وزارت داخلہ کے نمائندہ نے کہا کہ لائف ٹائم سکیورٹی دی جاتی ہے نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا وہ ابھی تک نہیں ہوا،اسلام آباد کی حد تک سکیورٹی وفاقی حکومت دیکھتی ہے جب تک عمران خان اسلام آباد تھے تب تک انہیں فول پروف سکیورٹی دی گئی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ فول یا اپریل فول کو چھوڑیں پھر کیا ہوا، اب کیا صورتحال ہے؟نمائندہ وزارت داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ قانون، قاعدہ جو بھی عدالت وہ عدالت میں جمع کرا دیں مغرب آج کیوں ہم سے آگے ہے کیونکہ ان کے رولز ہیں ،عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانیوالی سکیورٹی کے رولز طلب کرلئے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا عدالت کو بتائیں سابق وزیراعظم کی کتنی سکیورٹی ہے، رولز پیش کریں پھر آرڈر جاری کریں گے

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

  • مقدمات کی تحقیقات،جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

    مقدمات کی تحقیقات،جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے 22 سنئیر افسران کی پنجاب میں پوسٹنگ روکنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت کی ،رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے الیکشن کمشن کو تحریک انصاف کی زیر التوا درخواست کا فیصلہ سات روز میں کرنے کی ہدایت کر دی ،درخواست میں الیکشن کمیشن ، وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، وکیل تحریک انصاف کے مطابق بائیس افسران پر تحفظات ہیں پنجاب میں الیکشن سے پہلے انہیں تعینات نہ کیا جائے ۔ افسران الیکشن میں اثرانداز ہو سکتے ہیں ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرے،حکومت نے لاء اینڈ آرڈر کو بھی قائم رکھنا ہے، حکومت انہی افسران کے ذریعے ہی لاء اینڈ آرڈر کو قائم رکھ سکتی ہے کیا ہر پارٹی آکر افسران کی فہرست دے دے گی کہ ان پر اعتراض ہے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمات کی تحقیقات،جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
    دوسری جانب عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی ، لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ قتل اور کارکنوں پر پولیس تشدد کا معاملہ ،پی ٹی آئی کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے صوبائی حکومت سے 10 اپریل کو جواب طلب کرلیا ،عدالت نے کہا کہ تمام پہلوئوں پر معاونت کریں تاکہ ایک اچھا حکم جاری ہوسکے گا، فواد چودھری نے کہا کہ پہلی دفعہ پلاسٹک کی بوتلوں میں پٹرول بم کا فارمولا پولیس نے دیا، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہؤا کہ ایسے بھونڈے الزامات لگائے گئے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے جواب منگوا لیتے ہیں،فواد چودھری نے کہا کہ سر جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا حکم دیں، کیسز میں ملوث پولیس افسران کو تحقیقات کیلئے لگا دیا گیا، آئی جی پنجاب خود اس ساری غیر قانونی پریکٹس میں ملوث وہ کیسے نگرانی کرسکتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اٹھائے گئے سوالات کے بغیر درخواست پر حکم جاری نہیں کر سکتے، پہلے جوابلینے دیں اس کے بعد دیکھ لیتے ہیں،فواد چودھری نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ، آئی جی اس تشدد کے معاملے میں ملوث ہیں،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ جے آئی ٹی تشکیل میں قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کابینہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کی منظوری دی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے عدالت میں کہا کہ قانون کے مطابق جے آئی ٹی بنائی گئی ہے پٹرول بم پولیس پر چلائے گئے افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، ان سنگین واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی، عدالت نے کہا کہ ان کا پوائنٹ یہ ہے کہ مصطفٰی ایمپیکس کیس کی روشنی میں یہ جے آئی ٹی کیا بن سکتی؟ کیا اس تناظر میں وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت جے آئی ٹی بنا سکتی ہے،

    جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی انتظامیہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے، وفاقی وزراء میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،چیئرمین عمران خان اور مرکزی رہنماؤں کیخلاف 127 کے قریب کیسز بنا دیئے، 8 مارچ کی انتخابی ریلی روکنے کیلئے ظل شاہ قتل اور پولیس تشدد سب کے سامنے ہے پولیس تشدد میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں عدالتوں میں زیر التواء ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے خلاف قانون 22 مارچ کو جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا،جو افسران تشدد میں ملوث ہیں انہی کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا ہے،تشدد میں ملوث افسران نہ جے آئی ٹی بناسکتے ہیں اور نہ تحقیقات کرسکتے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے بدنیتی کی بنیاد پر جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، بدنیتی پر مبنی بنائی جے آئی ٹی کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا ہے، عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت جے آئی ٹی سربراہ کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کرنے سے روکے،

    عمران خان کیخلاف مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • الیکشن ضرور ہوں گےلیکن وقت اورتمام اسٹیک ہولڈرزکی مرضی اور رائے سے،رانا ثنااللہ

    الیکشن ضرور ہوں گےلیکن وقت اورتمام اسٹیک ہولڈرزکی مرضی اور رائے سے،رانا ثنااللہ

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے لیکن وقت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی اور رائے سے ہی ہوں گے-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں متنازع طریقے سے الیکشن کرانےکی کوشش کی جا رہی ہے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کےججز میں بھی اتفاق نہیں ،اس قسم کا الیکشن ملک کوانارکی اورافرا تفری کی طرف دھکیلے گا، ایسے انتخابات خدانخواستہ ملک کی تباہی کا باعث بنیں گے، ہم اس تباہی کے راستے میں رکاوٹ ہیں-

    الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا،مراد علی شاہ

    انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ایک آدمی اپنی انا اور ضد پر اڑا ہوا ہے، کبھی لانگ مارچ اور کبھی عوام کے ذریعے الیکشن چاہتا ہے، ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے، الیکشن لڑے اور ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر آئے-

    مجھے معلوم ہے پولیس کیا کارنامے انجام دے رہی ہے،عدالت کے ریمارکس

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوں گے لیکن وقت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی اور رائے سے، جن الیکشنز پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کا اتفاق نہیں تو ایسے الیکشن کیسے ہو سکتے ہیں۔

    فن لینڈ نیٹو کا رکن بن گیا

  • ضمانت منسوخی کیس میں ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی،عدالت

    ضمانت منسوخی کیس میں ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی،عدالت

    ضمانت منسوخی کیس میں ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، ممنوعہ فنڈنگ کیس ، فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ ،عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،

    ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا دیئے ،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم کی رقم تھی،ایف آر میں لگائے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں، عمران خان نے تو کسی ایک بھی بنک دستاویز پر دستخط نہیں کئے،ایف آئی آر کیمطابق یا عارف نقوی نے کوئی غلط بیان حلفی دیا یا بنک حکام نے ٹرانزیکشن رپورٹ نہیں کی بینک حکام سے متعلق اختیار اسٹیٹ بینک کا ہے جس نے کوئی کارروائی نہیں کی،اسٹیٹ بنک نے نہ انکوائری کی نہ ہی پی ٹی آئی کو وصول کسی ٹرانزیکشن کو غیر قانونی ڈیکلئیر کیا ،

    تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایک الزام پی ٹی آئی اکاونٹ کو نیا پاکستان اکاونٹ میں تبدیل کرنے کا ہے جو کوئی جرم نہیں،اس کیس کے تفتیشی افسر نے اسٹیٹ بنک حکام کا بھی کوئی بیان قلمبند نہیں کیا،ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی ضمانت خارج کیوں کی جائے،بنکنگ کورٹ نے درست کہا اس کیس میں تمام شواہد دستاویزی ہیں گرفتاری ضروری نہیں، ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے فیصلہ جاری کیا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

    واضح رہے کہ عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ،عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ،ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی، جس میں 28فروری کے بینکنگ کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ایف آئی اے نے ا سپیشل پراسیکیوٹرکے ذریعے بینکنگ کورٹ فیصلے کو چیلنج کیا 28فروری کو بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی

  • زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی .کمشنر لاہور کے وکیل نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی،درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کے گھر کے ارد گرد رکاوٹیں لگا کر روڈز اور گلیوں کو بند کر دیا گیا ہے، اہلیان علاقہ ان رکاوٹوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اہلیان علاقہ کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہےعدالت زمان پارک کو جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے،

    پولیس پر تشدد٫,اقدام قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور
    علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت ،پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد٫,اقدام قتل ٫ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کا معاملہ کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے پی ٹی آئی فواد رہنما فواد چوہدری ،حماد اظہر کی عبوری ضمانت 13 اپریل تک منظور کر لی ،عدالت نے ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی رہنما وں نے بھی عبوری ضمانت دائر کی ،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا مقدمہ میں دہشت گردی ، قتل ،اقدام قتل ، لڑائی جھگڑا ، کار سرکار میں مداخلت سمیت بارہ دفعات شامل ہیں

    دوسری جانب عمران خان نے سی سی پی او آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اپنے وکلاء کے ذریعے جے آئی ٹی میں اپنا موقف دیں گے عمران خان اور دیگر تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو جے آئی ٹی نے طلب کر رکھا ہے ، جے آئی ٹی زمان پارک میں ہنگامہ آرائی ، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تصادم کیلئے بنائی گئی ہے

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • ٹرمپ گرفتار،اس کے بعد پاکستانی ٹرمپ کی باری ہے،ناصر شاہ

    ٹرمپ گرفتار،اس کے بعد پاکستانی ٹرمپ کی باری ہے،ناصر شاہ

    صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی،

    سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس نے پی ٹی وی پر حملہ کروایا، پارلیمینٹ کا تقدس پامال کیا اور پولیس پر حملہ کیا وہ آزاد ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا تو وہ آج سلاخوں کے پیچھے ہے ،پاکستانی ٹرمپ کے تمام اداروں میں سہولتکار موجود ہیں لیکن امریکن ٹرمپ بیچارہ سہولتکاروں سے محروم ہے ، امریکی ٹرمپ نے اپنے پیسے پر سیاست کی جب کہ پاکستانی ٹرمپ نے سیاست میں چندے اور فلاحی پیسوں کا استعمال کیا ،دنیا میں تین ٹرمپ پیدا ہوئے، ایک امریکا میں، عمران کی شکل میں پاکستان میں اور مو دی کی شکل میں انڈیا میں ، تینوں ٹرمپس نے نفرت، جلائو گھیراوئو، توڑ پھوڑ اور جھوٹ پر مبنی سیاست کی جس کا اختتام شروع ہے ، امریکی ٹرمپ نے ہل اسٹیشن تڑوائی، انڈین ٹرمپ نے بابری مسجد اور پاکستانی ٹرمپ نے پی ٹی وی ، امریکی ٹرمپ گرفتار ہوا اس کے بعد پاکستانی ٹرمپ کی باری ہے پھر انڈیا کے ٹرمپ کی بھی بار ی آئیگی ،

    واضح رہے کہ ٹرمپ کو گزشتہ روز امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، دوسری جانب پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے کئی بار وارنٹ جاری ہو چکے مگر عمران خان کارکنان کو جیل بھرو تحریک کا درس دے کر خود کو گرفتاری سے بچانے کے لئے کارکنان کو زمان پارک بلا کر ڈھال بنا لیتے ہیں

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

  • امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    امریکی معروف جریدے ’ٹائم‘ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر اپنے تازہ شمارے کے سرِورق پر شائع کی ہے۔

    باغی ٹی وی : معروف ٹائم میگزین نے منگل کو اپنے تازہ ایڈیشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں ایک کور سٹوری شائع کی، جس کے عنوان "عمران خان کی حیران کن کہانی” کے ساتھ ان کی تصویر کو ٹائٹل پیج پر لگایا گیا یہ ایک ایسا مضمون ہے جیسا کہ مغربی رسائل میں زیادہ تر مضامین ہیں؛ کچھ تعریف اور کچھ تنقید پر مشتمل ہے جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تجزیہ اور مستقبل کے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے-

    ایم کیو ایم نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

    میگزین نے عمران خان کے ساتھ زوم انٹرویو بھی کیا، لیکن سوال و جواب کے فارمیٹ کے بجائے، اس نے پورے مضمون میں انٹرویو کا خلاصہ پیش کیا جس میں کچھ ان کی کامیابیوں کو اجاگر کیااور کچھ ان کی ناکامیوں کو بیان کیا گیا اور کچھ میں عمران خان کے پاکستان کے لئے مثبت اور منفی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا تاہم عمران خان کے حامیوں کو یہ انداز پسند نہیں آیا اور جیسا کہ وہ اکثر پاکستانی اشاعتوں کے ساتھ کرتے ہیں، میگزین اور مصنف چارلس کیمبل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    مصنف چارلس کیمبل نے’عمران خان کی حیران کُن کہانی‘ “The Astonishing Saga Of Imran Khan“ کے مضمون سے شائع کرتے ہوئے اُنہیں پاکستان کا سب سے مقبول ترین سیاستدان قرار دیا ہے۔اپنی حکومت کی تبدیلی میں وہ ابھی امریکی ہاتھ کا اشارہ دیتے ہیں عمران خان کو حکومت سے بے دخل کر دیاگیا انہیں قاتلانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔

    عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں، آپ تصور نہیں کر سکتے اس وقت پاکستان میں کیا ہو رہا ہے، وہ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر کریں لیکن لوگوں کی اکثریت مجھے لانا چاہتی ہے تو یہ مافیا اور فوج کیسے مجھے باہر کرسکتی ہے۔

    سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر جواد احمد کی تنقید

    حکومت پریشان ہے،کسی شخص نے اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا مجھے مارنے کی کوشش کرنے والے گھبرائے ہوئے ہیں ، انہیں ڈر ہے یہ واپس آیا تو ان کا احتساب ہوگا،میرے گھر پر تین اطراف سے پولیس نے حملہ کیا جیسا کہ کوئی بڑا دہشت گرد بیٹھا ہو لیکن لوگ میرے گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے کیونکہ انہیں حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے سیاسی حکومت الیکشن سے ڈری ہوئی ہے کیونکہ ان کی مقبولیت زیرو ہو گئی ہے ان کی پشت پناہی اسٹیبلشمنٹ کر رہی ہے۔

    میگزین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا،میگزین لکھتا ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سےپاکستان معاشی بحران کا شکار ہے عمران حکومت میں معاشی بد حالی کا آغاز ہوا،کوئی وزیر خزانہ ٹِک نہیں پایا،اقتصادی بدانتظامی ونااہلی، آئی ایم ایف سے معاہدے ٹوٹنےکاسبب بنی، اقتصادی ڈھانچے کی بہتری کے بجائے اقرباء پروری پروان چڑھی۔

    مضمون میں عمران کو کٹھ پتلی، دہشت گردوں کی حمایت اور اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار ، خواتین کےلباس پر بیہودہ باتیں کرنے والا اور پلے بوائے قرار دیا گیا-

    "لو سٹوری” فیصلے نےملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا، حافظ حمداللہ کا سپریم …

    مضمون کے مصنف مسٹر کیمبل نے لکھا کہ 2018 میں پاک فوج کی حمایت سے اقتدار لینے والے رہنما نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا مگر ملک کی سماجی اور ترقیاتی پروگرامز کے اخراجات کو ہی کم کردیا، جس سے معاشی بحران کی ابتداء ہوئی ،اقتدار میں آنے کے بعد مذہبی شدت پسندی کے قوانین کو پنپنے دیا بلکہ اس کو مزید بڑھایا ،میگزین لکھتا ہے کہ عمران خان ایسارہنما جو القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو “شہید” قرار دیتے اور اویغور مسلمانوں کیخلاف چینی ہتھکنڈوں کی تعریف کرتے ہیں مگر ساتھ ساتھ یورپ اور امریکا کو پیغام دے رہیں ہیں کہ اگر مدد نہ کی تو پاکستان مکمل طور پر چین کی جھولی میں جاگرے گا ۔

    عمران خان کے پاس معیشت کی بحالی اور پاکستان کو واپس ٹریک پر لانے کا کوئی واضح پلان نہیں عمران پونے چار سال صرف وزیر خزانہ بدلتے رہے، IMF سے معاہدہ کرکے توڑ دیا میگزین نے یہ بھی گواہی دی کہ ٹریان عمران خان کی بیٹی ہے،کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کے مطابق عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جو بغیر شادی کیے پیدا ہوئی۔

    پاکستان میں جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر جانے کا امکان

    تاہم، مضمون نے عمران خان کے موقف کو پیش کیا کہ صرف انتخابات ہی اس تلخ سیاسی تقسیم کو ختم کر سکتے ہیں جس سے پورا ملک متاثر ہے انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آتا ہے۔ "یہ معاشی بحالی کا نقطہ آغاز ہے۔”

    تاہم مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان "دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک” ہے، جس کے پاس "صرف 4.6 بلین ڈالر کے غیر ملکی ذخائر ہیں – 20 ڈالر فی شہری”، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بحران کو صرف انتخابات سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

    پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر، کیمرون منٹر نے کہا، ’’اگر وہ ڈیفالٹ کرتے ہیں، اور انھیں تیل نہیں ملتا، کمپنیاں تباہ ہوجاتی ہیں، اور لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہوتیں، تو آپ کہیں گے کہ یہ انقلاب کے لیے تیار ملک ہے۔

    آج 4 اپریل کو پھر عدالتی قتل ہوا. شیری رحمان

    یہ مضمون سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں انتخابات میں تاخیر کے الیکشن کمیشن کے حکم کو مسترد کرنے سے چند گھنٹے قبل شائع ہوا تھا۔ لہذا، اس نے سوشل میڈیا اور امریکہ میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالرز کے درمیان کافی بحث چھیڑ دی۔

    بحث تین اہم نکات پر مرکوز تھی: کیا پی ڈی ایم حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی اور حکم کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرائے گی؟ کیا فوج حکومت کو حکم نامے پر عملدرآمد پر آمادہ کرے گی؟ اور امریکہ کس کا ساتھ دے گا؟

    مضمون نے آخری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی نقطہ نظر سے، وہ (عمران خان) ایک غریب، شورش زدہ اسلامی ریاست کو سنبھالنے کے لیے مثالی انتخاب سے دور ہو سکتے ہیں-

    آرٹیکل میں پھر نشاندہی کی گئی کہ مسٹر خان نے غلط طریقے سے امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا۔ اس میں مسٹر خان کے طالبان کے حق میں بیان، روس اور چین کے قریب جانے کی ان کی کوششوں اور بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ان کے اختلافات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    برطانیہ میں ٹک ٹاک پر بھاری جرمانہ عائد

  • دوران عدت شادی،عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر

    دوران عدت شادی،عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر

    دوران عدت عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کی، جے یو آئی عمران خان کی نااہلی کے لئے عدالت پہنچ گئی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں عمران خان کو سرکاری و عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، جے یو آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے عمران خان نے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بھی بنایا عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے فوج کے وقار کو نقصان پہنچا عمران خان صادق و امین نہیں ، عمران خان نے دوران عدت شادی کی عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عمران خان کو نااہل قراردیا جائے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا