Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا،

    الیکشن کمیشن نے پیمرا سےگزشتہ روزکی تقریرکا سکرپٹ مانگ لیا،الیکشن کمیشن نے پیمرا کوآج عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے عمران خان نے گزشتہ روزچیف الیکشن کمشنرکوتنقید کا نشانہ بنایا تھا ،الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کاروائی کر رہا ہے

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کو سماعت ہونے والے کیسز ڈی لسٹ کر دیئے، اب کیسز کی سماعت 20دسمبرکو ہوگی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس ڈی لسٹ کردیا الیکشن کمیشن نے عمران خان ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کیس ڈی لسٹ کردیا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    توہین الیکشن کمیشن کے حوالہ سے عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما سپریم کورٹ بھی گئے تھے، تا ہم سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سب کو جھٹکا دیا، عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اوراسد عمر کیخلاف سماعت جاری رکھے، لاہور اور سندھ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا،الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی آرڈر جاری نہ کرے، ہائیکورٹس میں زیر التوا درخواستوں پر جلد سماعت مکمل کی جائے،الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف حکم دینے سے روک رکھا ہےلاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکا ہے، قانون کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی

  • ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ

    ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ

    پاکستان کی حکمران جماعت کے سینئیر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود بھی کبھی اس کا انکار نہیں کیا، مبینہ بیٹی ٹیریا ن کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔

    سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائیں، دراصل عمران خان کے 3 بچے ہیں عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات دی گئیں۔

    دوسری جانب پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے، عدالت نے عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتوں کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    سال 2018 میں اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ٹیریان وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا تھا اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان نے ٹیریا ن وائٹ کو اس لئے اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا کیونکہ پاکستان ایک قدامت پسند ملک ہے جہاں شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کو نہ تو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور نہ ہی خاندان میں اسے تسلیم کیا جاتا ہےٹیریا ن وائٹ عمران خان کی جمائما خان سے شادی سے تین سال قبل مولود ہوئی اس وقت جمائما کے زیر کفالت ہے۔

    اخبار نے لکھا تھا کہ ٹیرن وائٹ کی والدہ سیتا وائٹ کی وفات کے بعد جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹیرن وائٹ کو گود لے لیا ہے۔ ٹیرن کی والدہ سیتا وائٹ نے اپنی زندگی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح عمران خان اس کی بیٹی کو اپنا لیں تاہم عمران خان کے ٹیرن کو بیٹی ماننے سے انکار پر سیتا وائٹ نے اس حوالے سے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیااور 7 سال بعد 2004ء میں امریکی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو ٹیریان کا باپ قرار دے دیا۔ اس مقدمہ کا فیصلہ آنے کے کچھ ہی دنوں بعد سیتا وائٹ کی موت واقع ہو گئی۔

    کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہٹیرن نیویارک اور لندن میں رہتی ہے جبکہ لندن میں وہ جمائما خان کے ساتھ رہائش پذیر ہوتی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کے ساتھ ٹیرن ایک فیملی کی طرح خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے اور انہوں نے انسٹا گرام پر اپنا ایک گروپ فوٹوبھی شیئر کیا تھا جس میں ٹیریان اپنے سوتیلے بھائیوں کے ساتھ میکسیکو میں موجود تھیں اخبار نے بتایا تھا کہ عمران خان تو ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے تاہم جمائما خان کھلے عام اسے اپنی سوتیلی بیٹی کہتی ہیں۔

  • عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا،نواز شریف

    عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا،نواز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سیاستدان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،ہم وہ ہیں جنہوں نے ایٹمی دھماکے کیے، موٹر ویز بنائیں،

    لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بجلی کے بحران سے نکالا، نئے منصوبے لگائے، ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے،جن کو کرپٹ کہتے ہیں انکو لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں، جھوٹے پراپیگنڈے کے بعد پھر اخباروں میں معافیاں مانگتے ہیں،اللہ نے ہمیں ہر جگہ سرخرو کیا،عمران خان کے خلاف الزمات نہیں ، ثابت شدہ کرپشن ہے، عمران خان نے 50، 50 ارب روپے کی کرپشن کی،میرے خلاف تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنا گیا تھا، بتائیں کون سی ہائی جیکنگ کی ہے؟

    نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام لیں جس کی بنیاد رکھی ہو اور پایا تکمیل تک پہنچایا ہو، عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، یہ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑیں ،پاکستان میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں، پاکستان میں انکوائریوں کا کام ڈھیلا ڈھالا ہوتا ہے، ہفتے کا کام دو سال پر چلا جاتاہے، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا،اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت کی بنا پر معافی مانگ لی ہے منی لانڈرنگ، کرپشن، کمیشن کک بیکس ،فنڈز اور آفس استعمال کے الزامات لگائے گئے نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ،برطانیہ ایک آزاد جمہوری ملک ہے اور یہاں عوام کی حکمرانی ہے ،ڈیلی میل معافی کے بعد عمران خان پارٹی اور شہزاد اکبر کو سر شرم سے جھکا لینا چاہیے مریم نواز کے حق میں فیصلہ بھی عدم شوائد کی بنا پر آیا بچے بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں قوم کو ان سب چیزوں کو غور سے دیکھ کر سمجھنا چاہیےبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا پاکستان کا آج یہ حال کر دیا کہ غریب آدمی بچوں کا پیٹ تک نہیں پال سکتا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی،ہم نے چند ماہ میں بجلی کے کارخانے لگائے، لوڈ شیڈنگ 3سال میں ختم کر دیا ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں ،اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھایا جائے خیبر پختونخوا میں ایک میٹرو بنائی وہ بھی فالٹی اور اربوں کا خرچ آیا، نیب کیس بھی بن گیا بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں گی تو لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • پی ٹی آئی حکومت کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا،احسن اقبال

    پی ٹی آئی حکومت کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا،احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن پر پی ٹی آئی نے عوام کو گمراہ کیا،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی حکومت نے جھوٹے مقدمات بنائے مقدمات ثابت نہ ہونے پرمجھے عدالت نے باعزت بری کیا،ن لیگ کے پچھلے دورحکومت میں کرپشن میں کمی ہوئی،ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف غلط خبرچھاپنے پر معافی مانگی پی ٹی آئی حکومت کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا،

    علاوہ ازیں ن لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف شریف ڈیلی میل معاملے پر سرخرو ہوئے ایک شخص نے ملکی اداروں کوبدنام کرنے کی کوشش کی،ہرطرف مرشدمرید کی کہانیاں ہیں،کاغذلہرا لہرا کرپریس کانفرنسز کرنے والا شہزاد اکبر کدھر ہے ؟ برطانیہ نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی وزیراعظم کو کلین چٹ دی،پی ٹی آئی کے پاس نہ کردار ہے نہ ہی کارکردگی ہے،نوازشریف،شبہازشریف کی کارکردگی سے آپ مقابلہ نہیں کرسکتے،جتنے پیسوں میں شہباز شریف نے 4 میٹرو بنائیں اتنے میں انہوں نے ایک میٹرو بنائی،ان کے کچھ لوگ گھڑیاں بیچ رہے ہیں کچھ ہیرے بیچ رہے ہیں،مدینہ کی ریاست کانام لے کرجھوٹ بولتے ہیں،جس دن عمران خان نے اسمبلیاں توڑ دیں اس دن اس کو پکڑنا آسان ہوگا،عمران خان کبھی لاہور اور کبھی پشاور میں چھپ کربیٹھ جاتے ہیں،اسمبلیاں توڑیں گے تو عمران خان کو اپنی سیاسی طاقت کاپتہ چلے گا،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • میں انتظار ہی کرتا رہ گیا عمران خان اسلام آباد آئے ہی نہیں،وزیر داخلہ

    میں انتظار ہی کرتا رہ گیا عمران خان اسلام آباد آئے ہی نہیں،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میرا انتظار کرو میں آرہا ہوں،میں انتظار ہی کرتا رہ گیا عمران خان آئے نہیں،عمران خان نے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی بھی جرات نہیں کی

    میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیاں توڑوانے کے حق میں نہیں ہیں،عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے،اگر صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو انتخابات 90 روز میں ہوں گے،ملک میں معاشی عدم استحکام کو کوئی ایک جماعت ٹھیک نہیں کرسکتی،ملک کو عدم استحکام سے نکالنے کے لیے چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار نے صدر سے جو بات کی اس پرعمل ہوتا ہے تو اچھی بات ہے، شریف فیملی کی بے گناہی کے ثبوت دنیا بھر سے آرہے ہیں شریف فیملی کے خلاف جو کیسز تھے ان کے میرٹ پر فیصلے آئے ہیں،شہبازشریف پرسیلا ب متاثرین کے لیے گرانٹ میں خوردبرد کا الزام لگایا گیا شہبازشریف کے خلاف الزام 5بارثابت کرنے کی کوشش کی گئی ،عمران خان او رشہزاد اکبر نے ڈیلی میل کے صحافی سے ملاقات کی ،شہبازشریف کے خلاف کہانی کا اسکرپٹ صحافی کو دیا گیا شہبازشریف کے خلاف جب کوئی ثبوت پیش نہ ہوا توانہوں نے معافی مانگ لی ،عمران خان اور شہزاد اکبر کو شریف فیملی اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ذاتی عناد،انتقام او رانا کی تسکین کے لیے عمران خان نے مخالفین کے خلاف مقدمات بنائےعمران خان نے بطور وزیراعظم ملک کو نقصان پہنچایا ،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز گھڑی سے متعلق آڈیو سب کے سامنے ہے،گھڑی سے متعلق آڈیو کی پی ٹی آئی کی طرف سے تردید ہوئی ،بات گھڑی کی نہیں پوری توشہ خانہ کے تحائف بیچے گئے،حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہے نیب کو بہتر بنانے کے لیے کام ہورہاہے ،نیب و سیاسی طور پراستعمال ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،اچھی ساکھ رکھنے والی شخصیت کو نیب کا چیئرمین بنائیں گے ،

  • عمران کو شہبازاور قوم سے ہی نہیں اللہ سے بھی معافی مانگنی چاہیے،خواجہ آصف

    عمران کو شہبازاور قوم سے ہی نہیں اللہ سے بھی معافی مانگنی چاہیے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے معافی مانگنے پر وزیراعظم کو مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو شہباز شریف اور قوم سے ہی نہیں، اللہ تعالی سے بھی معافی مانگنی چاہیے

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت اور خود الزام لگانے والوں نے شہبازشریف کی بے گناہی کی گواہی دی عمران خان نے مخالفین کو گندا کرنے کی کوشش کی، سیاہی اس کے چہرے پر لگ چکی ہے برطانیہ کے نظام انصاف نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا جس کی وہ ہر جلسے میں تعریفیں کرتے تھے ،برطانیہ کے نظام انصاف کی گواہی کے بعد شہبازشریف کے خلاف کوئی الزام لگانا غنڈی گردی تصور ہوگا

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی بے گناہی کے ثبوت دنیا بھر سے آرہے ہیں شریف فیملی کے خلاف جو کیسز تھے ان کے میرٹ پر فیصلے آئے ہیں،شہبازشریف پرسیلا ب متاثرین کے لیے گرانٹ میں خوردبرد کا الزام لگایا گیا شہبازشریف کے خلاف الزام 5بارثابت کرنے کی کوشش کی گئی ،عمران خان او رشہزاد اکبر نے ڈیلی میل کے صحافی سے ملاقات کی ،شہبازشریف کے خلاف کہانی کا اسکرپٹ صحافی کو دیا گیا شہبازشریف کے خلاف جب کوئی ثبوت پیش نہ ہوا توانہوں نے معافی مانگ لی ،عمران خان اور شہزاد اکبر کو شریف فیملی اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ذاتی عناد،انتقام او رانا کی تسکین کے لیے مران خان نے مخالفین کے خلاف مقدمات بنائےعمران خان نے بطور وزیراعظم ملک کو نقصان پہنچایا ،گزشتہ روز گھڑی سے متعلق آڈیو سب کے سامنے ہے،گھڑی سے متعلق آڈیو کی پی ٹی آئی کی طرف سے تردید ہوئی ،بات گھڑی کی نہیں پوری توشہ خانہ کے تحائف بیچے گئے،حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہے نیب کو بہتر بنانے کے لیے کام ہورہاہے ،نیب و سیاسی طور پراستعمال ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،اچھی ساکھ رکھنے والی شخصیت کو نیب کا چیئرمین بنائیں گے ،

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    ن لیگی رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر سرخرو کیا ،ڈیلی میل کی وزیراعظم سے معافی کردار کشی کرنے والوں کے لیے باعث عبرت ہے، عمران نیازی اور اس کی جماعت نے جھوٹی خبر میں سہولت کاری کی، وزیراعظم کو اللہ نے برطانوی کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں بھی سرخرو کیا تھا،

    دوسری جانب سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے معافی مانگنے کے بعد ثابت ہوا کہ عمران خان نے غلط بیانی کی ،ڈیلی میل کے معافی مانگنے کے بعد ثابت ہوا کہ شہبازشریف نے کرپشن نہیں کی ثابت ہوا کہ وزیراعظم کا اختیار جھوٹ پھیلانے کے لیے استعمال ہوا ،ثابت ہوا کہ عمران خان نے اپنی چوریاں چھپانے کے لیے دوسروں کو چور چور کہا ،علمابتائیں جھوٹا شخص لیڈر ہوسکتا ہے،بہتان اور تہمت لگانے والے کی کیا سزا ہے ؟

     

  • عمران خان کی جانب سے معلومات چھپانے پر نااہلی کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

    عمران خان کی جانب سے معلومات چھپانے پر نااہلی کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ ، عمران خان کی جانب سے معلومات چھپانے پر نااہلی کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکمنامہ میں کہا گیا کہ پٹیشن میں میانوالی سے منتخب رکن قومی اسمبلی عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ،پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں عدالت نے پٹشنر کے وکیل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے، پوچھا گیا کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ یہ کیس سن سکتی ہے یا معاملہ الیکشن کمیشن جانا چاہیے؟ پٹشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے ،

    حکمنامہ میں کہا گیا کہ وکیل نے کہا کہ عدالت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے، عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتے کے لیے پری ایڈمشن نوٹس جاری کیے جاتے ہیں،فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت کی معاونت کریں

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

  • حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کیسے باہر کریں اس پر بات ہو، بابر اعوان

    حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کیسے باہر کریں اس پر بات ہو، بابر اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کیسے باہر کریں اس پر بات ہو،

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انتقام لینے کے لیے کیسز بنائے گئے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں جاری ہیں،اسلام آباد میں شفاف الیکشن کون کرے گا،لوگ گرفتار ہو رہے ہیں،عمران خان پر ایک دن میں پانچ پانچ مقدمے درج کیے گئے اعظم سواتی کیس میں جو جج تھے انہیں ہی تبدیل کر دیا گیا،کچھ لوگ آج ڈیفالٹ کا نام لیتے ہوئے ڈرتے ہیں،ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے عمران خان نئی الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار کو شاہی پروٹوکول میں لایا گیا،اب وزیراعظم کے بیٹے کو بھی شاہی پروٹوکول میں لایا جائے گا،حکومت کا مقصد عمران خان کو نااہل کرنا ہے ،سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت یا ٹربیونل نہیں ہے،

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ ماہ میں یہ تجربہ کار ٹیم 2 کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے لے گئی ہے۔22 لاکھ لوگوں بے روزگار ہوئے۔فضل الرحمان نے سیاسی رہنماؤں کو نہیں بلکہ عوام کی ماؤں، بہنوں کو گالی دی ہے۔جس کی ماں، بہن اور بیٹی ہے وہ اس شخص کے نام کے ساتھ مولانا لگانا چھوڑ دے۔فضل الرحمان کی جماعت اور انکے ساتھ الحاق جماعتوں کے ووٹر ان کو ووٹ ہر گز نہ دیں۔تمام خواتین سے اپیل ہے آپ نے الیکشن میں انکے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینا۔ مریم نواز نے بھی فضل الرحمان کے بیان کی مذمت نہیں کی۔ اپنی والدہ کی شہادت پر ایک پرچی پر پارٹی چیئرمین بننے والے بلاول نے بھی مذمتی بیان نہیں دیا۔

  • ارشد شریف قتل کیس، تحریک انصاف کی کیس پراثرانداز ہونیکی کوشش

    ارشد شریف قتل کیس، تحریک انصاف کی کیس پراثرانداز ہونیکی کوشش

    لاہور:کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کیس میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ کیس کی سماعت جاری ہے ارشد شریف کی والدہ نے بھئ سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے ۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں انکی والدہ کی جانب سے دی گئی درخواست انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے دباو میں آ کر دی

    رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے قتل کو سیاسی رنگ دینے کے حوالے سے بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عدالت کی طرف سے لیا جانے والا سوموٹوایکشن ایک سیاسی جماعت کے دباو کی وجہ سے ہے ،حالانکہ عدالت کوسوموٹو ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا ، اس حال میں کہ حکومت کی طرف سے پہلے ہی ایک جے آئی ٹی کام کرہی ہے،

     

     

     

    ارشد شریف قتل کیس کا افسوسناک واقعہ 23/24 اکتوبر 2022 کو کینیا میں پیش آیا۔ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا شروع کردیا تھا ،، جس کے نتیجے میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے واقعہ کے رونما ہونے کے بعد صرف 7 ہفتوں کے اندر روپورٹ جمع کرا دی

     

     

     

     

     

     

    حکومت پاکستان نے مناسب احترام اور برق رفتاری کے ساتھ ارشد شریف کی لاش کی منتقلی اور تدفین میں سہولت فراہم کی۔اورپھرچند دنوں میں جوڈیشل کمیشن آف انکوائری کی تشکیل کا اعلان کیا۔جہاں ایک طرف حکومت کام کررہی ہے وہاں دوسری طرف سرپم کورٹ  نے سوموٹو لیا اور دو دن سے سماعت جاری ہے عدالت نے کچھ اقدامات کا حکم دیا ہے جن کی فوری تعمیل کی گئی ہے علاقائی دائرہ اختیار کی قانونی خامیوں سے قطع نظر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھئ بن چکی ہے۔حکومت  مشکلات کے باوجود کیس کو حل کرنے میں مخلص ہے۔ تاہم عمران خان نے ایک غمزدہ ماں کے جذبات اور دکھ کو اپنے سیاسی حملے کو آگے بڑھانے اور اپنی انا کی تسکین کے لیے ارشد شریف کے قتل کواستعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل میں حکومت پاکستان کی کوششوں، طریقہ کار کے قانون اور کیس کے حقائق کے ساتھ ساتھ ایک ممکنہ نتیجہ یہ سب کچھ عمران خان کے کچھ پاپولسٹ کی انا کی قربان گاہ پر قربان ہونے کا امکان ہے۔

     

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے  درخواست کی سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کی گئی جو زیادہ تر افواہوں پر مبنی ہے، اور قانونی لحاظ سے اس کے کوئی ثبوت نہین ہین ۔بظاہر، ایک سیاسی جماعت وزیر آباد کیس میں وہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو وہ نہیں کر سکی اور بظاہر اس عمل میں ارشد شریف کے قتل کو انجام تک پہنچانے کے لیے معروضی تحقیقات سے سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    سابق آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی سی، اور آئی ایس پی آر کے ساتھ ساتھ سی ڈی وی کے دیگر افسران کی نامزدگی، بغیر کسی ثبوت کے، اداروں اور اس کے نتیجے میں خود ملک کو کمزور کرنے کی انتہائی بدنیتی پر مبنی مہم کا تسلسل ہے۔ ایک سیاسی جماعت نے   یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ریاست اور اس کے اداروں بشمول عدلیہ کی ساکھ کو مجروح کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔یہ بھی ایک قابل فکر بات ہے کہ ایف آئی آر میں ملزمان کون ہیں اس کے باوجود تفتیش کے طریقہ کار کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ جو کہ درج ذیل ہے:-

    FIR CrPC 154 کے تحت شروع کی گئی ہے۔ اس نے فوری کیس میں قانون کو حرکت میں لایا ہے اور ثانوی ایف آئی آر  میں قانونی رکاوٹ ہے۔تفتیشی افسر کے تحت تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ارشد شریف کی والدہ دیگر گواہوں کے ساتھ سی آر پی سی 161 کے تحت تفتیشی افسر کو اپنے بیانات دے سکتی ہیں اور دیں گی۔ اس کے بعد قانون کے ذریعہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تحقیقات کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ ملزمین کو شامل کرے۔جو لوگ ارشد شریف کے قاتلوں کا پتہ لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں سزا دینا چاہتے ہیں وہ تحقیقات میں مدد کریں گے، جبکہ جو لوگ اس معاملے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ اس پر سیاست کرکے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالیں گے۔ میڈیا کے ذرایعے ٰایسے حقائق توڑ مروڑکرپیش کیے جائیں گے کہ جن سے اس کیس کے قانونی پہلووں پر اثرپڑے گا، ۔ بلکہ یہ خطرناک ثابت ہو گا جو عام طور پر قیاس آرائیوں/افواہوں سے رہنمائی کے لیے تحقیقات/شواہد سے چلتا ہے۔ اگر تحقیقات اس سیاسی جماعت کے سیاسی تھیٹروں اور اس پر پیدا ہونے والے دباؤ کی وجہ سے سامنے آئیں تو یہ ایک نظیر بن جائے گی اور ہمارے عدالتی نظام کا مذاق اڑے گا۔

    یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ مقصد بظاہر آسان ہے کہ تفتیش کے عمل اور ہمارے عدالتی نظام کو اتنا متنازعہ بنایا جائے کہ عوام بڑے پیمانے پر دونوں سے غیر مطمئن ہو جائیں اور عمران خان کی  کی پالیسی سے اتفاق کریں۔ فوری کیس میں ہائی پاورڈ جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس نے آزادانہ قتل کیس کی تحقیقات کرنی ہین ۔ دریں اثناء ارشد شریف کے آلات کی فرانزک جاری ہے اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ اسے آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے اور اسے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کی میڈیا بریگیڈ کے غیر ضروری اثر و رسوخ سے بچایا جائے۔ اگرسپریم کورٹ کے حکم پر نامزد لوگوں کےخلاف تحقیقات کی اجازت دی جائے تو پھر اس کیس کو سیاسی فوائد کی خاطراستعمال کرنے والے اس سے سیاسی فائدہ اتھائیں گے، یہ ارشدشریف کے ساتھ خیرخواہی نہیں بلکہ اس کے قتل کوسیاسی رنگ دیا جائےگا جو کسی بھی طرح درست نہیں ، اس لیے سپریم کورٹ اس کیس کوکسی سیاسی جماعت کےدباومیں آکراس انداز سے تفتیش نہ کرے

  • عمران خا ن کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں،سعید غنی

    عمران خا ن کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں،سعید غنی

    سندھ اسمبلی اجلاس میں سندھ کے صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر عمران خان کی حکومت چاہتے ہیں،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک کو نقصان پہچانے کے لیے عمران خان نے کیا کچھ نہیں کیا عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی تحریک عدم اعتماد آئی تو عمران خان نے کہا میں شکرانے کے نفل ادا کروں گا، حکومت ختم ہوئی تو کہا امریکی ساز ش کے تحت ہٹائی گئی ،یہ لوگ ملک کی معیشت اور پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں،عمران خا ن کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں عمران خان کا باب ملکی سیاست میں بند ہوچکا ،پی ٹی آئی کے لوگ مستقبل میں کبھی کسی دروازے تو کبھی کسی کے در پر ہوں گے ،جو یہاں بیٹھے ہیں یہ سارے لوگوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے، کوئی انہیں لینے والا نہیں ہوگا،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت ہے، اسمبلی توڑنے والے ہیں،پنجا ب میں نیا وزیر بنا دیا، عمران خان کو پتہ بھی نہیں، سیلاب متاثرین کے حوالے سے باتیں نہیں کی گئی،کے پی میں جب سیلابی ریلا آرہا تھا، ریلے کے راستے میں بڑی بڑی عمارتیں زمین بوس ہوئیں،ہم نے نہیں کہا اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں،

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان