Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • ویڈیو:لانگ مارچ بن گیا خونی مارچ، گاڑی کی ٹکر سے ایک اور موت

    ویڈیو:لانگ مارچ بن گیا خونی مارچ، گاڑی کی ٹکر سے ایک اور موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ خونی مارچ بنتا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں تیسری موت ہو گئی ہے

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، مبینہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی لوکل قیادت کے کنٹینر کی ٹکر سے ایک افراد ہلاک دوسرا زخمی ہوا، واقعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی ،ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعہ پر شہری غصے میں آ گئے اور انہوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے کینیٹنر پر لگے فلیکس پھاڑ دیئے ،پولیس نے موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی بجائے فرار کروا دیا، جس پر شہری غصے میں آ گئے اور شدید جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف نعرے بازی کی،

    ایک شہری کا کہنا ہے کہ گاڑی ون وے آ رہی تھی جس کی وجہ سے ٹکر لگی، اس میں ڈرائیور کی غلطی تھی، لیکن ڈرائیور کو پولیس نے فرار کروا دیا ہے،

    قبل ازیں عمران خان کے لانگ مارچ میں صدف نعیم خاتون صحافی کی بھی کینیٹنر کے نیچے آ کر موت ہو چکی ہے، لاہور میں ایک اور شخص کی بھی ٹرک سے گر کر موت ہوئی، لانگ مارچ کے پہلے روز ٹرک سے گرکر زخمی ہونے والا 49 سالہ پی ٹی آئی کارکن حسن بلوچ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔حسن بلوچ کو ویڈیو میں پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک سے گرتے دیکھا گیا تھا، حسن بلوچ کا آبائی شہر سکھر ،لاہور میں 30 سال سے مزدوری کررہا تھا مرحوم حسن بلوچ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ریسکیو والوں نے آکر بتایا آپ کے والد اسپتال میں ہیں۔ کسی نے میرے والد کو پلٹ کر پوچھا تک نہیں۔

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے ہفتے تک جواب مانگ لیا

    توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے ہفتے تک جواب مانگ لیا

    توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے ہفتے تک جواب مانگ لیا
    سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    احسن بھون نے عدالت میں کہا کہ ایڈووکیٹ بابر اعوان اور فیصل چودھری کیس میں فریق نہیں تھے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو نوٹس نہیں کیا صرف الزامات پر جواب مانگا ہے،پہلے حکومتی وکیل کو سن لیتے ہیں پھر آپکو سنیں گے،عمران خان نے تفصیلی جواب کیلئے وقت مانگا ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے گئے اور کہا گیا کہ عمران خان نے کسی بھی یقین دہانی سے لاعلمی ظاہر کی ہے، عمران خان نے جواب میں عدالتی حکم سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی۔فیصل فرید چوہدری کے مطابق ہدایت اسد عمر سے لی تھیں۔ فیصل چوہدری کے مطابق ان کا عمران خان سے رابطہ نہیں ہو سکتا تھا۔بابر اعوان کے مطابق عمران خان کا نام کسی وکیل نے نہیں لیا تھا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ 25 مئی کو پہلے اور دوسرے عدالتی احکامات میں کتنی دیر کا فرق ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پہلا حکم دن گیارہ بجے دیا گیا دوسرا شام 6 بجے،دونوں احکامات کے درمیان کا وقت ہدایت لینے کیلئے ہی تھا-چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو نہیں بتایا گیا تھا کہ ہدایت کس سے لی گئی ہے، اگر کسی سے بات نہیں ہوئی تھی تو عدالت کو کیوں نہیں بتایا گیا اس بات کی وضاحت تو دینی ہی پڑے گی عدالت نے بابر اعوان اور فیصل چوہدری پر اعتماد کیا تھا دونوں وکلاء نے کبھی نہیں کہا انہیں ہدایات نہیں ملی عمران خان کو عدالتی حکم کا کیسے علم ہوا، یقین دہانی پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے کرائی گی تھی۔ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا آغاز عمران خان سے ہوتا ہے۔عمران خان نے تفصیلی جواب کا وقت مانگا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی این او سی کی خلاف ورزی کی تھی۔ سپریم کورٹ میں عمران خان پر شرمناک کہنے پر توہین عدالت کا کیس چلا۔ دو مرتبہ عمران خان الیکشن کمیشن سے بھی معافی مانگ چکے ہیں۔عدالت کئی مرتبہ تحمل کا مظاہرہ کر چکی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کیس ماضی کے مقدمات سے مختلف ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جلسے کے لیے مختص جگہ سے گزر کر عمران خان جناح ایونیو آئے بلیو ایریا میں عمران خان نے تقریر صبح 7:30 پر کی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن واقعات کا ذکر آپ نے کیا وہ عمران خان کے آنے سے پہلے کے ہیں۔

    وکیل احسن بھون نے کہا کہ فیصل چودھری نے عدالتی ہدایت پر بابر اعوان سے رابطہ کیا تھا،وکلا نے کہا تھا اٹک عمران خان کے پاس جانا ممکن نہیں،عدالت نے حکومت کو وکلاکی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ وکلا کا رابطہ نہیں ہوا تو یقین دہانی کس طرف سے کرائی؟ وکیل احسن بھون نے کہا کہ حکومت نے ملاقات کی سہولت ہی نہیں دی ہدایت کیسے لیتے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا وکلا کی کسی سینئر لیڈر سے بات نہیں ہوئی تھی؟ کیا ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں کیا گیا تھا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پریشان نہ ہوں آپکو کوئی نوٹس نہیں ہے،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ توہین عدالت کے نوٹس سے زیادہ اپنے کیرئیر کی فکر ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا اسد عمر رابطے کے وقت ریلی میں نہیں تھے؟ تصاویر کے مطابق تو اسد عمر ریلی میں تھے، جیمرز تھے تو اسد عمر سے رابطہ کیسے ہوا؟ اسد عمر کا عہدہ کیا ہے؟ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ اسد عمر پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہیں،عدالتی حکم شام 6 بجے آیا تھا اسد عمر نے بتایا کہ انتظامیہ کو ایچ نائن گراونڈ کی درخواست دی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کو خدشہ تھا امن و امان کی صورتحال پیدا ہو گی، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ پچس مئی کو ریڈزون کا آغاز ڈی چوک سے ہوتا تھا،پچس مئی کی شام حالات بہت کشیدہ تھے،عدالت نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی منع کیا تھا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے استفسار کیا کہ میڈیا کمرہ عدالت میں موجود تھا، عدالتی حکم میڈیا پر نشر کیا گیا تھا عدالت نے25 مئی کو توازن پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، اسد عمر سے دوسری بار بھی رابطہ ہو سکتا تھا لیکن نہیں کیا گیا،26مئی کے حکم میں عدالت نے کہا کہ اعتمادکو ٹھیس پہنچائی گئی ،ہفتے کو آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے، وکیل نے کہا کہ وکلا کے پاس ہیلی کاپٹر ہوتا تو عمران خان کے پاس چلے جاتے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے تو درخواست ہی ایچ نائن گراؤنڈ کی دی تھی،گاڑی یا جہاز نہ ہونا صرف بہانے ہیں،عدالت کو یقین دہانی کروا کر بہانے نہیں کیے جاتے سپریم کورٹ کا وکیل ہونا ایک اعزاز ہے،اسد عمر سے دوسری مرتبہ رابطہ کیسے نہیں ہوسکتا تھا؟ ایچ نائن سےآگے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، دو وکلا کے ذریعے عدالت کو گمراہ کیا گیا،اپنا قلم آئین کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہتے،دس ہزار بندے بلاکر 2لاکھ لوگوں کی زندگی اجیرن نہیں بنائی جاسکتی،جمہوریت کو ماننے والے اسطرح احتجاج نہیں کرتے،

    دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالتی حکم کا غلط استعمال کیا،عدالت نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو تحفظ دیا تھا،عدالتی حکم پر حکومت نے رکاوٹیں ہٹا دی تھیں ،

    سپریم کورٹ نے عمران خان سے 5 نومبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیا سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شواہد اور حقائق کی روشنی میں آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے،عدالت نے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا کو آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان توہین عدالت کیس میں اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارا مواد ہمارے سامنے ہے لیکن نوٹس سے قبل جواب مانگ رہے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس جمعیت علماء اسلام نے لانگ مارچ کیخلاف درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کر دی جمعیت علماء اسلام کی درخواست میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے باعث درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے،اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے، لانگ مارچ سے تصادم کا خدشہ ہے،
    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں

    واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی تھی،وفاقی حکومت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی استدعا کر دی، استدعا میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی، عمران خان نے ایچ نائن گراونڈ جانے کے بجائے ورکرز کو ڈی چوک کال دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز نے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس سے واضح ہے کہ عدالتی احکامات کی توہین کی گئی، سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پر عمران خان نے عمل نہیں کیا، اب پھر عمران خان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔لانگ مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے کارکنوں کو جہاد جیسے لفظ استعمال کرکے اکسا رہے ہیں، عدالت کے 25 مئی والے فیصلے پرعمل کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، عمران خان نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، عمران خان اور ان کے پارٹی رہنما عدلیہ اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔ عمران خان کی آج سے نہیں بلکہ اداروں کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، عمران خان آئینی طریقے سے آنے والی حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں

  • دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ملتوی

    دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ملتوی

    اسلام آباد میں جلسہ اور دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ انتظامیہ کامجاز افسر کل عدالت میں پیش ہو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گوجرانوالہ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہو گا، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

    آج تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • سابق بھارتی فوجی کی بھارتی شہریوں سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئےچندےکی اپیل

    سابق بھارتی فوجی کی بھارتی شہریوں سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئےچندےکی اپیل

    نئی دہلی:سابق بھارتی فوجی میجر ریٹائرڈ گورَو آریا نے ٹوئٹر پر بھارتی شہریوں سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنےکے لیے چندے کی اپیل کردی۔

    میجر ریٹائرڈ گورَو آریا نے لندن میں پی ٹی آئی کو چندہ دینے والے بھارتی شخص کی پرانی ویڈیو شیئر کی اور لکھا، شاباش بھارتی بھائیو، لانگ مارچ اور دھرنے کے لیے بہت پیسا چاہیے۔

     

    پوسٹ میں جو پرانی ویڈیو شیرکی گئی اس میں پاکستان کے ساتھ پی ٹی آئی کا پرچم لیے لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔گورَو آریا نے لکھا کہ عمران خان کو پیسےکی کمی نہیں ہونی چاہیے، چاہے 10 ڈالر ہی کیوں نہ ہوں، پی ٹی آئی کو چندہ دیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے پراپیگنڈہ ماسٹرمیجرگورائے آریا بھی عمران خان پر برس پڑے ، ان کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ہرایک پرتنقید کے تیر برسائے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمیجرریٹائرڈ گورائے آریا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے وہ کچھ کہہ دیا ہے جس کی توقع نہیں تھی ، میجر ریٹائڑ گورائےآریا کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت امریکہ ، فوج اور پاکستان کی موجودہ حکومت کے خلاف عوام کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہے

  • رات کے اندھیرے میں جنکے پاؤں پکڑتا دن کے اجالے میں انکے گریبان پکڑتا ہے،مریم نواز

    رات کے اندھیرے میں جنکے پاؤں پکڑتا دن کے اجالے میں انکے گریبان پکڑتا ہے،مریم نواز

    اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے سکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں، مریم نواز
    عمران خان کے بیٹے لانگ مارچ میں شریک کیوں نہیں، مریم نواز کی پریس کانفرنس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتی تھی لانگ مارچ کی حقیقت قوم کے سامنے آ جائے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ صدف نعیم کی شہادت کا بہت افسوس ہے، صدف نعیم کی تصاویر دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، لانگ مارچ کے مقاصد کیا ہیں؟ کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں اس نے تباہی نہ مچائی ہو، کروڑوں روپے اس مارچ کی حفاظت کیلئے خرچ ہو رہے ہیں جس کا کوئی مقصد نہیں،عمران خان بے دردی سے قوم کا پیسہ خرچ کر رہا ہے،عوام کو اس کا اصلی چہرہ نظر آگیا ہے،عمران خان سوچ رہے تھے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر دباؤ بڑھائیں گے، اپنے ہر حربے میں ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کا حربہ آزمایا، یہ اپنی 22 سالہ جددوجہد کا ذکر کرتا ہے جو مشرف کی غلامی سے شروع ہوتی ہے عمران خان کا یہ پلان بھی فیل ہو گا، عمران خان کو عوام نے ریجیکٹ کردیا ، کیونکہ اس نے عوام کیساتھ جھوٹ بولے ہیں ، انہوں نے اسکا آصل سچ دیکھ لیا ہے عمران خان کے لانگ مارچ میں اتنے لوگ نہیں جتنے پنجاب پولیس کے اہلکار ہیں عمران خان کے اپنے بچے لندن کے محفوظ ترین جگہ پر بیٹھے ہیں اور عوام کو لانگ مارچ کے لیے نکال رہے ہیں۔

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، یہ دوپہر کا کھانا کھا کر مارچ کیلئے نکلتے ہیں،کل سن رہے تھے لانگ مارچ 10 نومبرکو بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گا،جس رفتار سے لانگ مارچ چل رہا ہے یہ ایک ماہ میں بھی نہیں پہنچے گا، عمران خان کا آخری کارڈ لانگ مارچ بھی فیل ہوگیا ہے اس کے اتنے بڑے جھوٹ تھے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو میدان میں آنا پڑا،ایک پروفیشنل شخص کو قوم کے سامنے حقائق لانا پڑے، یہ رات کے اندھیرے میں جن کے پاؤں پکڑتا ہے دن کے اجالے میں ان کے گریبان پکڑتا ہے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں اس نے عوام کو نہیں بتایا، قوم سچ کا انتظار کر رہی ہے، عمران خان کو پاکستان میں انتشار کے لیئے لانچ کیا گیا اور اس کے لیئے پیسے دیئے گئے ہیں چیف الیکشن کمشنر کوعمران خان نے خود تعینات کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس کا بھانڈا پھوڑا تو وہ برا ہو گیا عمران خان ایک فارن فنڈڈ فتنہ ہے،عمران خان جب جمہوریت کی بات کرتا ہے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے،مرحوم ارشد ملک بھی حقائق سامنے لے کر آئے تھے یہ چور چور کہتا رہا لیکن نیب کبھی ثبوت پیش نہ کر سکا، عمران خان کو پتہ تھا کہ وہ بہتان بازی کر رہا ہے،بشیر میمن کو مخالفین کی گرفتاری کا اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا تھا، شوکت عزیز صدیقی اور ارشد ملک نے اس کے سامنے انکشافات کئے عمران خان نے کبھی اتنی اخلاقی جرات نہیں کی کہ حقائق معلوم کرے،

    عمران خان کا ایک اور سیکنڈل آنے والا ہے،مریم نواز کا دعویٰ

    مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے نواز شریف کو الیکشن لڑنے کے چیلنج پر کہا کہ آر ٹی ایس بند کروا کے 2018 میں بھی تم نواز شریف کو نہیں ہرا سکے، عمران خان نے نواز شریف کی بیٹی کو جیل میں ڈالا، تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف چوری کرو؟ ایک اور بڑا اسکینڈل آنے والا ہے انہیں ہیروں کا سیٹ توشہ خانہ سے ملا تھا، عمران خان نے 2 کروڑ روپے میں ہیروں کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ کا دبئی میں بیچ دیا،یہ کہتا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اسےنواز شریف اور زرداری کی کرپشن کا بتایا جسے بند کمرے میں توسیع کی پیشکش کی اسے ہی غدار کہنا شروع کر دیا، عوام کے سامنے یہ انہیں میر صادق اور میر جعفر کہتا رہا، کیا تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ پنکی پیرنی کو اپنا فرنٹ وومین بناؤ؟ کیا یہ اسٹیبلشمنٹ سے الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں، کیا یہ اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے کہ الیکشن کرائے، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہے اللہ کے واسطے میرے سر پر دست شفقت رکھ دو،یہ اسٹیبلشمنٹ کو دھمکاتا ہے کہ اگر میری بات نہ مانی تو میں میر جعفر اور میر صادق کہوں گا، کل اس نے کہا یہ چوکیدار ہیں انہیں تم چوکیداری کی تنخواہ دیتے ہو؟ جس لہجے میں اس نے یہ بات کی اسے شرم آنی چاہیے، قربانیوں کا احترام کرنا چاہئے،واضح کر دوں وہ ملک کے محافظ ہیں بنی گالہ یا آپ کی چوری اور ڈکیتیوں کے نہیں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا کہ مجھے 25 مئی کو احکامات کا علم نہیں تھا،اس نے تو خود کنٹینر سے اعلان کیا تھا کہ لوگو آجاؤ ہمیں سپریم کورٹ سے اجازت مل گئی ہے، عمران خان کے جھوٹ پر کوئی افسوس یا حیرانگی نہیں ہے،افسوس اس بات کا ہے کہ اس کی کوئی پکڑ نہیں ، عدالت نے بھی کہہ دیا تھا ہو سکتا ہے عمران خان کو خبر نہ ملی ہو، جب عدالت نے یہ کہہ دیا تو اس نے یہ جھوٹ بولنا ہی تھا،نواز شریف نے کہا لوگ جتنے بھی ہوں ان کی بات نہیں سنی جائے گی جمہوری شخص کا خونی انقلاب سے کیا تعلق ہے،جو شخص نہ سیاسی ہے نہ جمہوری، اس کی کوئی بات کیوں سنی جائے،عمران خان اب پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہے، آج نواز شریف کے بیانیے کو کامیابی ملی ہے، نواز شریف بہت جلد اپنے لوگوں کے درمیاں ہوں گے، اپنے وطن سے دور رہنا نواز شریف کیلئے بہت تکلیف دہ ہے،

    جس نے اتنی بڑی سازش کی ہو کیا وہ بچ کر نکل جائے گا،عمران خان اب پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہے،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایسے جتھوں کو روکنا پولیس سمیت ہر ادارے کا فرض ہے،رانا ثنا اللہ نے ان کا پورا بندوبست کیا ہوا ہے اس وقت سب سے بڑی ذمہ داری عدلیہ کی ہے، کیس ان کے پاس ہے، میری اپیل پر آنے والے فیصلے میں میں اور نواز شریف بھی بے گناہ ثابت ہوئے، نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان میں معاشی تباہی آنا شروع ہو گئی،پاکستان اور نواز شریف اکٹھے نیچے گئے، پانامابینچ نے صرف نواز شریف کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،جس نے اتنی بڑی سازش کی ہو کیا وہ بچ کر نکل جائے گا،عمران خان نے پہلے بھی ایک لاک ڈاؤن کی کال دی تھی،اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا، مسلسل بہتری آ رہی ہے،عوام کیلئے ہر چیز میں بہتری آتی جائے گی، نواز شریف کی کوشش ہے 300 یونٹ سے کم یونٹ کے صارفین کو مفت بجلی دی جائے

    مریم نواز کا ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا انجام یہ نہیں ہونا چاہئے تھا، کمیشن بن چکا ہے، حقائق سامنے آنے پر بات کروں گی ارشد شریف کے قتل کا سیاسی فائدہ اٹھایا گیا، سلمان اقبال سے سوال پوچھے گئے تو انہوں نے ایک خط کے ذریعے جواب دیا، سلمان اقبال پاکستان آ کر تحقیقات میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اگر آپ پاکستان نہیں آئیں گے تو سوالات تو اٹھیں گے، میری والدہ بیمار تھیں، پھر بھی پاکستان آئیں ،جب سے اسحاق ڈار آئے ہیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو رہا، نواز شریف کی مفتاح اسماعیل سے کوئی رنجش نہیں تھی، نواز شریف کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں،مذاکرات نہیں ہوں گے اور نہ ہونے چاہئیں،

  • عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ واضح ہوگیا عمران خان اقتدار میں کیسے آیا،ہم نے کوئی جذباتی موقف اختیار نہیں کیا تھا،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے تمام میگا پراجیکٹس فریز کئے،جب تک انکی حکومت رہی تمام میگا پراجیکٹس بند رہے،چین کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوا تواسی روز لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا،لانگ مارچ فلاپ ہو چکا ہے ،یہ 2 ہزار بندے بھی نہیں لا سکتے ،میں اپنی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے عمران نیازی کو کوئی فیس سیونگ نہیں دینی

    قبل ازیں مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے بات چیت کی گئی،ٹیلی فونک گفتگو میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی کوئی بات نہیں مانی جائے گی،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ملکر چلنے پر اتفاق کیا گیا

    قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختو نخوا اسمبلی کیوں نہیں توڑتے؟ عمران خان آئین شکن ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان کا سیاسی مستقبل تاریک ہے،عمران خان قصہ پارینہ بننے جا رہے ہیں، یہ اب الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں،عمران خان جب اقتدار میں تھے تو الیکشن نہیں کروایا، اب فائدہ نہیں ،

    ایم کیو ایم کے رہنما، وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانات سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا،لانگ مارچ میں جو زبا ن استعمال کی جارہی ہے اس سے گریز کیاجائے،تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ملک بدترین صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا،لانگ مارچ میں استعمال ہونے والی زبان اور انداز قابل مذمت ہے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ عمران خان بات چیت کریں،مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلتاہے

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے سے آزاد ہے ،یہ کس کی آزادی کی بات کررہے ہیں؟ لانگ مارچ میں جو باتیں ہورہی ہیں وہ مناسب نہیں لانگ مارچ میںاداروں کے خلاف بیانات بند ہونے چاہیے،پی ٹی آئی اگر مرکزی پارٹی ہے تو پورے ملک میں اس لوگ ہیں، عمران خان اپنی پالیسی اور الفاظ کے چناو پر نظر ثانی کریں،لانگ مارچ کا مقصد کیا ہے ،یہ سیاست پختونوں کی لاشوں پر ہوگی

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • نواز شریف کو ان کے حلقے میں ہرا دوں گا،عمران خان

    نواز شریف کو ان کے حلقے میں ہرا دوں گا،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اگر آزاد نہیں ہوتی تو اس کی عزت نہیں ہوتی،پرواز کے لیے اللہ نے انسان کو پر دیئے ہیں

    لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کچہری میں رلتا ہے ،اس کی شنوائی نہیں ہوتی اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا ،حکومت کو اسکرپٹ باہر سے ملتا ہے،حکومت کو اسکرپٹ دی جاتی ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا،عام آدمی کے بنیادی حقوق نہیں ہوتے کیونکہ وہ غلام ہوتے ہیں ارشدشریف کو ملک چھوڑنا پڑ ا ،اسے شہید کردیا گیا عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں، مجھ پر درجنوں مقدما ت درج کیے گئے،الیکشن کمشنر کے خلاف تو میں ہرجانے کے لیےعدالت جاوں گا، نواز شریف کو ان کے حلقے میں ہرا دوں گا،آصف زرداری کے پیچھے سندھ آرہا ہوں ،میں نوازشریف نہیں کہ ملک سے فرار ہوجاوں،میراجینا مرنا پاکستان میں ہے ،نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی اور باہرگئے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تحریک، ساری قوم چیف جسٹس کی طرف دیکھ رہی ہے،میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے،حقیقی آزادی ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اقتدار میں آتے ہی کہہ دیاتھا یہ سب چور ایک ہوجائیں گے،ان لوگوں نے 2 ماہ میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،یہ تو صرف اپنی دولت ٹھیک کرسکتےہیں ملک نہیں،ملک کا پیسا چوری کرنا کرپشن ہے،

    واضح رہے کہ لانگ مارچ کا آج پانچواں روز ہے، جمعہ کو لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہوا تھا تا ہم ابھی تک گوجرانوالہ میں پہنچا ہے اور آج گوجرنوالہ میں عمران خان کا پہلا خطاب ہوا ہے لانگ مارچ گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ سے شروع ہوکر گوندلانوالہ چوک تک جائے گا، جی ٹی روڈ کے اطراف تمام تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دے دی گئی ہے

    دوسری جانب تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ،نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا عمران خان آج چن دا قلعہ سے مارچ شروع کرکے گوندلا نوالا باغ پر ختم کریں گے لانگ مارچ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • چور چور گھڑی چور،گوجرانوالہ میں بینر لگ گئے

    چور چور گھڑی چور،گوجرانوالہ میں بینر لگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج پانچواں روز ہے،

    لانگ مارچ کے شرکاء آج گوجرانوالہ میں ہیں، عمران خان شرکاء سے خطاب کریں گے تا ہم گوجرانوالہ والوں نے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا، گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف بینر لگ گئے، گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف لگائے گئے بینرز پر چور چور گھڑی چور، توشہ خانہ چور، عمران خان چور نامنظور لکھا ہوا ہے، بینر کے آخر میں اہلیان گوجرانوالہ بھی لکھا ہے

    ن لیگی رہنما ، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف لگائے گئے بینر کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ گوجرانوالہ کی طرف سے کپتان کا استقبال

    ایک اور صارف نے بینرز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں نیازی فسادی کے استقبال کے لیے لگائے جانے والے بینر. گوجرانوالہ صرف شیر دا

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اسے قبل بھی کئی مواقع پر عمران خان کے خلاف گھڑی چور کے نعرے لگ چکے ہیں، اسلام آباد میں بھی گزشتہ ایک پروگرام کے موقع پر عمران خان کے خلاف بینر لگائے گئے تھے

    دوسری جانب تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ،نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا عمران خان آج چن دا قلعہ سے مارچ شروع کرکے گوندلا نوالا باغ پر ختم کریں گے لانگ مارچ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری

    تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

    نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا عمران خان آج چن دا قلعہ سے مارچ شروع کرکے گوندلا نوالا باغ پر ختم کریں گے لانگ مارچ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آج گجرانوالہ سے ہوتا ہوا یہ تاریخی مارچ اسلام آباد کا رخ کرے گا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مختلف مقامات پر خطاب کریں گے،2014کے مارچ سے یہ 200 فیصد بڑا کارواں ہے، اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چن دا قلعہ میں استقبال قابل دید تھا، گوجرانوالہ میں دو تاریخی جلسے ہوئے، مسلم لیگ ن کو سمجھ جانا چاہیے اب جی ٹی روڈ وہ نہیں رہی،فاطمہ جناح کے خلاف بھی ایسی مہمات چلے ہیں جوآج پی ٹی آئی کے خلاف چلائی جارہی ہے،ہمارے لانگ مارچ کو منفی رنگ دینے کے لیے منظم منصوبہ تیارکیا گیا ہے،چار دن سے ہم لانگ مارچ میں ہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا،ہمارے لانگ مارچ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ خونی مارچ ہے، بدقسمتی سے گزشتہ دنوں افسوسناک حادثہ ہوا جس کا ہمیں دکھ ہے، ہمارے مارچ نے ثابت کیا کہ ہم پر امن ہیں، اور پرامن رہیں گے، عمران خان کہہ چکے ہیں جو بھی پریس کانفرنس کرے گا خود کو نقصان پہنچائے گا،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کے لانگ مارچ کو آج پانچواں روز ہے، عمران خان آج گوجرانوالہ سے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے ،عمران خان کا کنٹینر گوجرانوالہ میں موجود ہے ، عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی جس پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے،

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی مریڑ سے اسلام آباد داخلہ کے لیے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا ،مرکزی قیادت کی جانب سے مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی گئی، عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاوس میں قیام کریں گے، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لانگ مارچ پنڈی کب پہنچتا ہے اس بارے تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ عمران خان روزانہ رات کو مارچ کے شرکاء کو چھوڑ کر لاہور آ جاتے ہیں

     

  • ہارجائیں تو الیکشن کمیشن کی کارکردگی آپ کو خراب نظر آتی ہے،ممبر الیکشن کمیشن

    ہارجائیں تو الیکشن کمیشن کی کارکردگی آپ کو خراب نظر آتی ہے،ممبر الیکشن کمیشن

    این اے 237 ملیر میں مبینہ دھاندلی اور بد امنی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو الیکشن ٹریبونل میں جائیں، ممبر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی تو سیشن کورٹ سے رجوع کریں، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا،وکیل نے کہا کہ جتھے کے حملہ سے متعلق پریذائیڈنگ افسر کا بیان موجود ہے،این اے 237 میں الیکشن شفاف نہیں ہوا، ممبر خیبر پختونخواہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جہاں جیت گئے وہاں سب ٹھیک جہاں ہار گئے وہاں شفافیت نہیں ہے؟ ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کی کارکردگی آپ کو خراب نظر آتی ہے،

    خصوصی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ واقعہ پولنگ اسٹیشن کے باہر پیش آیا، ایف آئی آر درج ہے، پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے،این اے 237 ملیر میں مبینہ دھاندلی اور بد امنی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،