Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • پیش نہ ہوئے تو فرد جرم کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا، الیکشن کمیشن

    پیش نہ ہوئے تو فرد جرم کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا، الیکشن کمیشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمراور فواد چودھری کیخلاف توہین کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی تحریک انصاف کی جانب سے انور منصور پیش ہوئے، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ کیس میں منفی ایکشن مسئلہ ہے نوٹس سیکرٹری نے جاری کئے الیکشن کمیشن نے نہیں ، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو تب تک یہ شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے شوکاز نوٹس پر بھی ڈی جی لا کے دستخط ہیں ہماری ہائیکورٹ میں 31 اکتوبر کو سماعت ہے اس کے بعد کی تاریخ مقرر کی جائے

    ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوٹس سیکرٹری نے جاری کیا، شوکاز کمیشن نے کیا، ممبر بلوچستان نے کہا کہ 12 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے نوٹس کی منظوری دی، ہم نے سماعت کے بعد شوکاز نوٹس جاری کیا،ممبر سندھ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10 نومبر کو آپ کے موکل نہ آئے تو فرد جرم عائد کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

     اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم 

  • لندن:فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور1 زخمی

    لندن:فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور1 زخمی

    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت میں مسلح شخص فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ میں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے پستول تان لی اور تین افراد پر فائرنگ کردی جن میں ایک موقع پر دم توڑ گیا جب کہ دوسرے کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شخص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک شخص مردہ جب کہ دو شدید زخمی حالت میں پڑے تھے جن پر معمولی جھگڑے میں ایک شخص نے فائرنگ کی تھی۔ پولیس کو دیکھ کر مسلح ملزم فرار ہوگیا

     

    بھارتی نژاد رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

     

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج زخمی کے ہوش میں آنے پر بیان لیا جائے گا اور ملزم کا سراغ ملنے کی امید ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی کوئی شواہد نہ مل سکے۔

    ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    ادھربرطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیراعظم رشی سنک نے اپنی پیشرو لز ٹرس کی جانب سے کی گئیں غلطیوں کو سدھارنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    لندن میں وزیراعظم کی حیثیت سے تقرری کے بعد میڈیا سے اپنی پہلی گفتگو کے دوران رشی سونک نے کہا کہ وہ اپنی پیشرو لز ٹرس کو خراج تحسین پیش کرنے چاہتے ہیں، وہ اس ملک میں ترقی کو بہتر بنانا چاہتی تھیں جو ایک عظیم مقصد ہے۔

    رشی سونک نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم لز ٹرس کے دور میں کچھ غلطیاں کی گئی تھیں- یہ غلطیاں برے ارادے یا غلط مقصد کے لئے نہیں کی گئیں۔ ان ہی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے لئے مجھے اپنی پارٹی کا لیڈر اور عوام کا وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لزٹرس نے رشی سونک کی ہر کامیابی اور اپنے ملک کی بھلائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اچھے دن آنے والے ہیں، ہم کم ترقی یافتہ ملک بننے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

  • انسانی معاشرہ بنتا ہی تب ہے جب قانون کے سامنے سب ایک ہوں،عمران خان

    انسانی معاشرہ بنتا ہی تب ہے جب قانون کے سامنے سب ایک ہوں،عمران خان

    انسانی معاشرہ بنتا ہی تب ہے جب قانون کے سامنے سب ایک ہوں،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارشد شریف حق اور سچ کیلئے کھڑا ہوتا تھا، جب قوم اچھائی اور برائی کا فرق نہیں کرتی تباہ ہوجاتی ہے ، اس نے مجھ پر بہت تنقید کی، جب وہ سمجھتا تھا میں غلط کر رہا ہوں،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک زندہ ہوں ان ظالموں کا مقابلہ کروں گا، آپ سب نے لانگ مارچ میں شرکت کرنی ہے، اللہ نے نیوٹرل رہنے کی کسی کو اجازت نہیں دی، اگرآپ میرے ساتھ نہ نکلے تو آپ کا مستقبل جانوروں والا ہونے والا ہے، بھیڑ بکریاں نہ بنیں، موت کے خوف کے بت کی پوجا نہ کریں،70سال کے اعظم سواتی کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا،ایک طرف وہ سارے چور جن کیخلاف 26 سال سے جنگ لڑ رہا ہوں، ان کے ساتھ بیرونی سازشیں ہیں جو چاہتی ہیں ملک کمزور رہے،ساری قوم کو کہتا ہوں اگر آپ میرے ساتھ نہ نکلے تو مجھے فرق نہیں پڑتا

    سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف شہید ہے، اسے پتا تھا اس کی جان خطرے میں ہے، راہ حق سے پیچھے نہیں ہٹا، جو مرضی کہیں یہ ٹارگٹ کلنگ ہے، وہ اپنی جا ن خطرے میں ڈال کر کھڑا رہا، میرا عزم کبھی بھی اتنا تگڑا نہیں تھا جتنا آج ہے،اس کا دبئی کا ویزہ ختم ہونے والا تھا، یہ اسے واپس بلا رہے تھے، وہی کرنا تھا جو اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ کیا گیا،قانون کمزور طبقے کو طاقتورسے تحفظ دیتا ہے،جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں انسانی معاشرہ بنتا ہی تب ہے جب قانون کے سامنے سب ایک ہوں،

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

  • ‏الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

    ‏الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر این اے 95 میانوالی سے عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دی۔

    واضح رہے کہ جلد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

    عمران خان سے زیادہ بے بس انسان ہی کوئی نہیں، شیری رحمان

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا 36 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ سمیت چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔

    ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط نہیں کر سکے تھے، بابر حسن بھروانہ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔

    یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع بھی کر رکھا ہے۔

    عمران خان کہتے ہیں میں نے محاصرہ کرنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ

  • عمران خان کہتے ہیں میں نے محاصرہ کرنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ

    عمران خان کہتے ہیں میں نے محاصرہ کرنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ

    ارشد شریف قتل کے معاملے کو دبایا نہیں جائے گا،قمر زمان کائرہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ،ووزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر افسوس ہوا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ حکومت کینیا کے ساتھ تحقیقات کرے گی، حکومت معاملے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرائے گی ارشد شریف قتل کے معاملے کو دبایا نہیں جائے گا، عمران خان لانگ مارچ کے دعوے کر رہے ہیں، عمران خان بڑے عرصے سے لانگ مارچ کے لیے تاریخ دیتے جا رہے ہیں،اگر عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے محاصرہ کرنا ہے، تو ایسا نہیں ہوسکتا، ریاست کے معاملات میں تعطل ڈال کر اقتدار حاصل کرنے پر ذمہ داری پوری کریں گے، تاثر دیا جارہا ہے کہ بڑے سیاستدان کو منظر سے ہٹایا جارہا ہے ایسا نہیں ہے،الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا ضروری ہے، ہم نے پہلے دن کہا تھا توشہ خانہ سے گفٹ لینا جرم نہیں، سب نے لیے ہیں، آصف زرداری نے جو گاڑیاں لی تھیں وہ ان کے ذاتی استعمال کے لیے تحفہ تھا،

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گفٹ بیچ کر قانوناً جرم نہیں کیا،ڈکلیئر نہیں کیا یہ مسئلہ ہے ، عمران خان نے تحفے لیے، بیچے ڈکلیئر نہیں کیے، اسی لیے 5 ممبران نے دستخط کیے،الیکشن طے ہے، اس کی تیاری کریں، احتجاج کرنا ہے کریں مدینے کی ریاست کے اصول ہیں، اسے کے تحت مشاورت میں بیٹھنا ہوتا ہے،ڈائیلاگ کا راستہ اپوزیشن کی طرف سے بھی بند نہیں تھا، اس وقت کہتے تھے این آر اوہے،ڈھائی ڈھائی سال ہمارے لوگ جیلوں میں رہے ہیں ،

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

    دوسری جانب وفاقی وزیر ،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیروبی میں ارشد شریف کے قتل کی خبر سن کر صدمہ ہواصحافی ارشد شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں، قتل کی تحقیقات ہونی چاہیے،

  • دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان ارشد شریف کے گھر پہنچ گئے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل پر صدمہ ہوا،پوری قوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر سوگوار ہے، شواہد کی جانچ کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے

    قبل ازیں عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور، انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی، عمران خان نے عدالت میں کہا کہ میں نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، اگر 31 تاریخ تک میرا لانگ مارچ شروع ہو گیا تو پھر کیسے پیش ہوں گا؟ جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی عبوری طور پر 31 اکتوبر کی تاریخ رکھ رہے ہیں، عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد

    آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد

    آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے.

    اعتراضات سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر کئے گئے، اعتراضات عائد ہونے کے بعد عمران خان کی تحقیقات کی درخواست واپس کر دی گئی،رجسٹرار آفس کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست میں بنیادی حقوق سے متعلق معاملے کی وضاحت نہیں کی گئی واضح نہیں کیا گیا کہ آڈیولیکس معاملے پر آرٹیکل 184/3 کا اطلاق کیسے ہوتا ہے

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،

    عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا کی تھی، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کوغیر قانونی قرار دیا جائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید آڈیوز کو لیک روکنے کی بھی استدعا کردی، عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکنے کا حکم دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کراکر ذمہ داران کو سزا دی جائے، عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ،دفاع، آئی ٹی ،وزارت اطلاعات، آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا فریق بنائے گئے ہیں

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیو لیکس ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان بھر میں تہلکہ مچ گیا تھا، پہلی آڈیو شہباز شریف، مریم نواز و دیگر کی جاری ہوئی تھیں اسکے بعد عمران خان کی بھی آڈیو جاری ہوئی ہیں، عمران خان ان آڈیو میں بے نقاب ہوئے ہیں اور انکا حقیقی چہرہ کھل کر قوم کے سامنے آیا ہے، اب عمران خان چاہتے ہیں کہ آڈیو کی ریلیز کو روکا جائے تا کہ انکے کرتوت سامنے نہ آ سکیں

    حالیہ آڈیو لیکس نے ملکی سائبر سکیورٹی سے متعلق اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ آڈیو لیکس کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف، حکومتی وزرا اور یہاں تک کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حساس نوعیت کی گفتگو لیک ہوچکی ہے. 20 اگست کو ہیکرز کے ایک فورم پر ’انڈی شیل‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والے ایک مبینہ ہیکر نے اپنے پاس آڈیوز کی موجودگی سے متعلق ایک پوسٹ کی تھی۔ مبینہ ہیکر نے اپنی پوسٹ کا نام Pakistani PM office Data leaked یعنی ’پاکستانی وزیراعظم کے دفتر کا لیک شدہ ڈیٹا‘ رکھا تھا۔ اس کی کم از کم بولی 180 بٹ کوائن رکھی گئی تھی جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

  • عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

    عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اعتراضات کیا ہیں؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس فیصلے کی دستخط شدہ کاپی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے دو صفحات کا فیصلہ سنایا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کو اتنی جلدی کیا ہے؟ بیرسٹر علی ظفرنے عدالت میں موقف اپنایا کہ ہمیں نااہل کر دیا گیا ،دوسرا اعتراض تو بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کا ہے، عدالت نے کہا کہ بائیومیٹرک کسی کی اٹارنی کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے، وکیل علی ظفر نے کہا کہ ابھی کیلئے استثنیٰ دیدیا جائے، وہ عمل کر دیں گے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کس سیکشن کے تحت نااہلی ہوئی تھی؟ علی ظفر نے کہا کہ آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا گیا، اسکے تحت نااہلی بنتی ہی نہیں، اسمبلی کے کچھ ممبران نے اسپیکر کو درخواست دی کہ عمران خان نے تحائف ظاہر نہیں کیے،اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ نااہلی تو اسی دور کی ہے جس میں وہ منتخب ہوئے،یہ تو کوئی مسئلہ نہیں، عمران خان تو نیا الیکشن بھی لڑ سکتے ہیں اس درخواست میں اتنی جلدی کیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ اس دوران تو 30 تاریخ کو کُرم کا الیکشن ہو جائے گا،عدالت نے کہا کہ کرم الیکشن کیلئے تو عمران خان نااہل نہیں ہیں، سب کیلئے پیمانہ ایک ہونا چاہیے، اس درخواست میں جلدی کوئی نہیں، اعتراضات دور کریں اسکے بعد درخواست کو سنیں گے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ تو ابھی موجود ہی نہیں، یہ عدالت کس فیصلے کو معطل کرے؟ عمران خان جس نشست سے ہٹائے گئے اس پر واپس پارلیمنٹ تو نہیں جانا چاہ رہے ناں؟ وکیل علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے چند دن بعد الیکشن لڑنا ہے مسائل کا سامنا ہے،عدالت نے کہا کہ الیکشن کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، وکیل نے کہا کہ یہ بات عوام نہیں سمجھ سکے گی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت عوام کو سمجھانے کیلئے نہیں، یہ کبھی ہوا نہیں، عدالت ایسی مثال قائم نہیں کر سکتی، وکیل نے کہا کہ جو الیکشن کمیشن نے کیا وہ بھی پہلے کبھی نہیں ہوا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ہوتا ہے ہم بھی فیصلہ سنا کر کئی بار بعد میں تفصیلی فیصلہ لکھتے ہیں،عدالت امید کرتی ہے کہ تین روز میں فیصلے کی کاپی فراہم کر دی جائے گی، اگر تین دن میں فیصلہ نہیں ملتا تو پھر اس کو دیکھ لیں گے، وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے جیل میں قیدیوں سے متعلق بھی ایک دن میں عملدرآمد کیلئے احکامات دیے ہیں،ہمارے کیس میں بھی عدالت آج ہی فیصلہ پیش کرنے کا حکم دے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جیل میں پڑے ہیں ان پر تشدد ہو رہا ہے،وکیل عمران خان نے کہا کہ یہ جمہوریت کا مسئلہ ہے،الیکشن کمیشن فیصلے کو تبدیل کر سکتا ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، ایسا نہ کہیں،اس عدالت کے جعلی فیصلے اسی عدالت میں چیلنج ہوئے ہیں،اس کیس میں کوئی جلدی ہوتی تو عدالت سن لیتی، علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی فیصلہ جاری کر کے پھر تبدیل کیا،

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں کوئی جلدی کی بات نہیں، عمران خان 30 اکتوبر کا الیکشن لڑ سکتے ہیں عمران خان اگلا الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں، یہ نااہلی تو اس حد تک ہی ہے جس کے لیے وہ پہلے منتخب ہوئے تھے اب عمران خان الیکشن لڑنا چاہیں تو کوئی قدغن نہیں

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

  • عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج کیس کی سماعت ہوگی۔

    توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کو عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ عدالت سے ہائیکورٹ کے فیصلے تک ای سی پی کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے۔

  • دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،عمران خان کی 30سےزائد مفتیان اورجید علمائےکرام سےگفتگو

    دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،عمران خان کی 30سےزائد مفتیان اورجید علمائےکرام سےگفتگو

    اسلام آباد:دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،عمران خان کی 30سےزائد مفتیان اورجید علمائےکرام سےگفتگو ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، انہوں نے نااہلی کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ کا کیا کریں گے؟ آخر میں تحائف بیچنے ہی پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اس بار ہم بہت تیاری کے ساتھ لانگ مارچ کیلیے آرہے ہیں، حکومت کچھ بھی کرلے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں چوری اور کرپشن کو روکنا عمران خان کے علاوہ کسی کی ذمہ داری نہیں؟ توشہ خانہ کا کیا کریں گے؟ آخر میں بیچنے ہی پڑیں گے نہ‘۔ میں چیلنج کرتا ہوں نااہلی کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھرے گا کیونکہ اس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ ثابت کرسکیں گے، ، الیکشن کمیشن بزد ل اور ڈرپوک ہے فیصلے نہیں کرسکتا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا کیونکہ اُس نے زندگی میں ایک دن بھی کام نہیں کیا، بھارت کے وزیر خارجہ کے مقابلے میں بلاول بچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری نے بھی توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں بنائیں، یہ توشہ خانہ کیس میں عدالت کو ایک چیز نہیں بتاسکے اور نہ ہی اپنی بے گناہی ثابت کرسکے۔

    عمران خان نے کہا کہ جو بائیڈن نے پاکستان کو دنیا کا خطرناک ملک قرار دیا، کہاں ہے سفارتکاری، مجھے دو تہائی اکژیت نہ ملی کو حکومت نہیں لوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر میں صاف لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر شہباز شریف کو وزیر اعظم لے کر آؤ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ 6 تاریخ کو مراسلہ آتا ہے کہ 7 تاریخ کو عدم اعتماد آ جاتی ہے، نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے نکلنے میں ہماری ٹیم نے بہت محنت کی، مسلم لیگ ن اور پی پی کو کرپشن کی وجہ سے ہٹایا گیا، اب مافیا نے ملک کو کنٹرول کرلیا۔

    قبل ازیں سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 30 سے زائد جید مفتیانِ کرام کے وفد نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملکی صورتحال، لانگ مارچ اور انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کوششوں کو بھی سراہا۔

    سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے 30 مفتیان کرام نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آکر ملک میں نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاذ کرے۔’علما کرام نوجوان نسل میں امن پسندی بیدار کرنے کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں‘

    عمران خان نے مفتیانِ کرام کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام علیہ السلام کے ناموس کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے، پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، مستحکم پاکستان عالم اسلام کی ضرورت ہے، علماء نوجوان نسل میں امن پسندی بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشقِ رسول سے خائف ہیں۔

    مفتیان کرام کے وفد نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے متعلق عمران خان کی تاریخی قرارداد کی او آئی سی کے اجلاس سے منظوری اور 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کا عالمی دن قرار دینا عظیم کارنامہ ہے، تعلیمی نصاب میں قرآن و سنت، ناظرہ، ترجمہ قرآن لازمی، رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کا قیام اور دنیا بھر میں اسلام کا درست تشخیص اجاگر کرنے اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑنا قابل ستائش اقدامات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آکر ملک میں نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاذ کرے کیونکہ تمام مسائلِ کا حل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں مضمر ہے۔علاوہ ازیں صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں لانگ مارچ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی گئی۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو یقین دلایا کہ ہم اہل وفا لوگ ہیں اور تحریک انصاف اور عمران خان کے سیاسی اتحادی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔حامد رضا نے مزید کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے، سنی اتحاد کونسل نے اپنی تنظیمات اور کارکنانِ کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں، ہر محاذ پر سنی اتحاد کونسل تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔