Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    لاہور:سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کے حق میں نہیں تھا۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے مستعفیٰ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ عمران خان کو سرور فاؤنڈیشن کا نام لیکرمس لیڈ کرتے تھے، گورنر کے دفتر کو فاؤنڈیشن کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے کا الزام لگتا رہا۔

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں…

    سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین سے پچھلے ہفتےایک شادی میں ملاقات ہوئی، جہانگیرترین سے کہا باتیں چل رہی ہیں میں اور آپ کوئی جماعت بنارہے، مزید کہا کہ سیاسی طور پر کہہ چکاہوں دسمبرتک فوکس سیلاب متاثرین پر ہے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ خوابوں میں بھی نہیں تھاکہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنیں گے، پارٹی کا کوئی رکن عثمان بزدار سے خوش نہیں تھا۔

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیراعظم کے دفتر سے ملا تھا، استعفیٰ پہلے میرے سیکرٹری کے پاس آنا چاہیے تھا، عثمان بزدار کو بلا کر ان سے استعفے کی تصدیق کی تھی، عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم ہاؤس سے حکم ہے استعفیٰ قبول کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر سے متعلق مجھے علم نہیں تھا، تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، پی ٹی آئی کیلئے پنجاب کے صدر کا امیدوار تھا مگر پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کرادیے گئے۔ اب پی ٹی آئی کاحصہ نہیں،آزادپنچھی ہوں۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ گورنر کے عہدے سے ہٹانے پر حیرت ضرور ہوئی تھی، عمران خان کوکہاتھاکارکرگی سےمطمئن نہیں ہیں تواستعفیٰ لےلیں۔ نہیں معلوم کس وجہ سے گورنر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

  • ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں جمہوری طریقے سے گھر بھیجا گیا۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب سے میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم تھا لیکن ہم نے جمہوری طریقے سے گھربھیجا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں گیٹ نمبر4 اور عدلیہ کے ذریعے وزراعظم گھر بھیجےگئے۔ ہمیں عدلیہ اور گیٹ نمبر4 کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی وزیراعظم کا احتساب کرنا ہو توجمہوری طریقے سے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا، جس کا بوجھ آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچایا، عوام کو مشکلات سے بچایا، ہم نے سیاسی قیمت ادا کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تو سیلاب آگیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آب بھی لوگ پریشان ہیں، گلگت بلتستان سے سندھ تک پاکستان سیلاب سے متاثر ہوا، ہم سب نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہونی چاہیئے لیکن ایسا نہیں ہے، ہم بحالی کے مرحلے میں داخل ہوں گے تو پاکستان کو مثال بنائیں گے، میری اپیل ہے سیاسی ایشوز میں سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان میں جمہوریت کا دفاع کریں گے، ہم کوشش کریں گے نئی نسل کو انتہاپسندی سے بچاسکیں، مذہبی اور سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت ،امریکا اور یورپ میں بھی سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کیاجاہارہاہے، پاکستان میں اسلام آباد کا گھیراو سیاسی انتہاپسندی کے نشانے پر ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جمہوریت پریقین رکھتی ہیں، عاصمہ آج ہوتیں تو پوچھتیں کہ ڈیل کرکے وزیرخارجہ تو نہیں بنے؟ میں انہیں جواب دیتا کہ بالکل نہیں۔

  • نااہل قراردینا الیکشن کمیشن کا اختیار:عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا

    نااہل قراردینا الیکشن کمیشن کا اختیار:عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ، عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں اسپیکر کی جانب سے بھجوائےگئے ریفرنس پر 7 سوالات ترتیب دیے گئے۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نااہل قرار دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن 120 دن بعد بھی اثاثوں کےگوشواروں میں غلط معلومات دینے یا چھپانے اور جھوٹے ڈیکلریشن پر کارروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالے دے کر عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے عمران خان بنام نواز شریف کیس میں قرار دیا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینا صرف اور صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اختیار ہے۔

    الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ مالی سال کے دوران کتنے تحائف حاصل کیے؟ کتنے کسی اور کو منتقل کیے؟ یہ بتانا جواب گزار کی ذمہ داری ہے مگر عمران خان نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن سے حقائق چھپائے، غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے اثاثوں سے متعلق فارم بی سے مطابقت نہیں رکھتیں، تحائف کتنے میں بیچے، کس کو بیچے، کب بیچے، عمران خان کی دی گئی تفصیلات اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کیےگئے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتیں، عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے تحفے بیچے، رقم کیش میں لی،چالان بھی دیےکہ رقم بینک میں آئی، مگر جو رقم بینک میں آئی وہ اصل رقم کے نصف سے بھی کم ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف 2 کروڑ 15 ہزار روپے میں خریدے، اسٹیٹ بینک کی فراہم کردہ تفصیل کے مطابق عمران خان کے اس اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپےکے قریب رقم موجود تھی، عمران خان کے مطابق تحائف 8 کروڑ 66 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے، یہ رقم بینک میں موجود نہیں۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن کے مطابق عمران خان نے گھڑی، نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی، بالیاں اور کارپٹ کے تحائف بھی اپنے پاس رکھے مگر ان کی تفصیل الیکشن کمیشن کو نہیں دی گئی، عمران خان کرپٹ پریکٹسز پر آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نا اہل قرار پائے ہیں، وہ اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے، عمران خان کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی اور بد دیانتی پر قانونی کارروائی کے آغاز کا حکم دیا جاتا ہے۔

  • جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کروں گا:عمران  خان

    جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کروں گا:عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے آئندہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 28 اکتوبر بروز جمعہ کو کروں گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ روپیہ گرتا ہے تو ان کو کوئی فکر نہیں، جب سے امپورٹڈ حکمران آئے ہیں انہوں نے میری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی، انہوں نے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ مل کر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، جب عوام باہر نکلی تو ان کو خوف آنا شروع ہو گیا۔ 25 مئی کو احتجاج پر ظلم کیا گیا، لوگوں کے گھروں میں گھس کر چھاپے مارے گئے، پوری قوم ان کو جانتی ہے،جب مشکل وقت آتا ہے یہ بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں، یہ جمہوری لوگ نہیں یہ مافیا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے کمزور حلقے چنے تھے، کراچی میں دھاندلی قوم کے سامنے ہے، وہاں کچھ نہیں ہوگا یہ ملے ہوئے ہیں، انہوں نے جو طریقے اختیار کیے کبھی نہیں ایسا دیکھا تھا، شائد بھارت کے جاسوس سے ایسا سلوک ہوتا ہو، جو کچھ ہو رہا ہے جمہوری دورمیں کبھی نہیں دیکھا، شہبازگل پر تشدد دیکھ کر ردعمل دیا تھا، شہبازگل پرجنسی تشدد کیا گیا، میں تویقین نہیں کر رہا تھا جب تصویریں دکھائی تب مجھے اندازہ ہوا، اعظم سواتی پر تشدد، ہرفورم پر لیکر جائیں گے، مجھے افسوس ہے عدلیہ نے کسٹوڈیل تشدد پر سوموٹو نہیں لیا، اگر عدلیہ اس وقت سوموٹو لیتی تو اعظم سواتی پر تشدد نہ ہوتا۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اللہ کا شکرادا کریں اللہ نے ہمیں ایک بہادر لیڈر دیا، نام نہاد جمہوری دور کے اندر سینیٹر کو ماورائے آئین گرفتار، تشدد کیا گیا، 17 سال سے سینیٹ کے اندر ہوں، آج اعظم سواتی نہیں ایک سینیٹر بول رہا ہے، وہ کون لوگ تھے جنہوں نے تشدد کیا، اللہ کا شکرہے سیسہ پلائی دیوارکی طرح عمران کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا کے تمام انصاف کے فورمزپراپنا معاملہ اٹھاؤں گا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری تین معصوم پوتیوں کے سامنے ایسا کیا گیا، جرم جو بھی ہو گا عدالت اس کے مطابق سزا دے، بے شمارصحافیوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا گیا، انصاف کے دروازے کھٹکھٹاؤں گا، ملک، جمہوریت اس انداز سے نہیں چل سکتے، آئین و قانون کے دروازے کھولیں تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے۔

    دوران پریس کانفرنس عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے گھرکی دیواریں پھلانگ کر اندرگھسے، ہمارے معاشرے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کیا جاتا تھا، جرم ان کا تھا کسی بڑے آدمی پر تنقید کر دی تھی، کونسا قانون اس طرح کے کام کی اجازت دیتا ہے، ایف آئی اے نے ان کو پکڑ کر کسی اور کے حوالے کیا، چیف جسٹس صاحب پوچھیں، ان کو کس نے ننگا کر کے مارا، یہی کچھ شہبازگل کے ساتھ کیا گیا تھا، کیا ایسے لوگوں کے لیے ملک میں کوئی قانون نہیں؟ اگریہی کچھ ہوگا توپھرملک بنانا ری پبلک ہی بنے گا، کیا ایسے کرنے سے اداروں کی عزت ہوگی؟

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد جو مرضی کریں سب لوگ نام لینے سے ڈرتے ہیں، لوگوں کو اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں عمران کے خلاف بیان دو، شہبازگل کو بار بار کہتے رہے کہو تمہیں عمران نے کہا ہے، یہ کون لوگ ہے یہ ملک کے دشمن ہیں اور ایسی حرکتوں سے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، سارا کچھ جرائم پیشہ افراد کے لیے کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈارنے بیان حلفی دیا شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کرتا تھا، شہبازشریف اوراس کے بیٹے کو16ارب کیس میں سزا ہونے والی تھی، نوازشریف مفرور، مجرم ملک کے فیصلے کر رہا ہے، زرداری کے کیسزبھی معاف ہورہے ہیں۔

  • جام اویس کا جیل کی بجائےاسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف

    جام اویس کا جیل کی بجائےاسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس کا جیل کی بجائےاسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی پروفائل کیسزمیں مرکزی ملزمان کی عیاشیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے قید کا بیشتر حصہ جیل کے بجائے اسپتال میں گزاردیا۔

    ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جام اویس بیماری کا بہانہ بنا کر طویل عرصے سے گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل ہیں اورجیل حکام نے جام اویس کو پیشی پرعدالت لانے سے بھی گریزکیا۔رابطہ کرنے پر جیل حکام نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کی اسپتال میں داخلے کی تصدیق کی ہے۔

    عمران خان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعدالت جانے اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان

    سپرٹینڈنٹ ملیرجیل کا کہنا ہے کہ جام اویس کو سانس لینے میں تکلئف اور کمزوری لاحق ہے۔عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام جام اویس کو مسلسل 4 پیشیوں سے پیش نہیں کر رہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود آج بھی عدالت میں جام اویس کو پیش نہیں کیا گیا۔

    پیناڈول، پیناڈول ایکسٹرا اور پیناڈول سیرپ کی پیداوار میں کمی کردی گئی

    ناظم جوکھیو کو گزشتہ سال نومبر کو میں قتل کیا گیا تھا۔کیس میں ایم پی اے جام اویس، ایم این اے جام عبدالکریم سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • میں عمران نیازی کو سلیوٹ کرتا اگر…وزیراعظم شہباز شریف

    میں عمران نیازی کو سلیوٹ کرتا اگر…وزیراعظم شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد پریس کانفرنس کی ہے

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیٹف کی وجہ سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ل فیصلہ آگیا کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ چور اور خائن ہے، یہ کوئی خوشی کا وقت نہیں بلکہ مقام عبرت ہے، یہ شخص سب کو چور ڈاکو کہتا رہتا تھا اسی چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں عمران خان نے کہا تھا کہ یہ قابل اور ایماندار آدمی ہیں، اسی الیکشن کمشنر نے کرپٹ پریکٹس پر نا اہل قرار دیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے چیف الیکشن کمشنر کا نام تجویز کیا تھا میں نے نہیں، عمران نیازی نے نواز شریف کو نااہل کرنے کا فیصلہ آیا تو کہا تھا کہ اگر میرے خلاف ایسا فیصلہ آتا تو سیاست چھوڑ دیتا، لیکن پچھلے کچھ دنوں سے عمران خان کیا کر رہے ہیں سب کے سامنے ہے، کرپٹ پریکٹسز، بد عنوانی کے پاداش میں عمران خان کے خلاف کل فیصلہ آیا، توشہ خانہ سے کچھ بھی نہیں چھوڑا، 2018 میں آئے اور مسند پر دھاندلی کے ذریعے بٹھائے گئے دنیا کا بچہ بچہ یہ بات جانتا ہے، آتے ہی وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بیچنے کا کہا، ہم تو کفایت شعاری سے کام لے رہے تھے

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام باتیں سامنے رکھوں گا، وزیراعظم چو چور کے نعرے لگانے والا کیا کیا کہا تھا، کیا کیا ٹائٹل نہیں دیئے تھے اب دیکھیں کیا ہو رہا انکے ساتھ،مہنگے ترین تحفے جو ممالک سے ملے انکو بیچ کر پیسے جیب میں ڈالے، اگر پیسے قومی خزانے میں جمع کرواتے تو میں سلیوٹ کرتا ،پھر ستائش کی بات تھی، لیکن آپ نے نہ صرف تحفے بیچے بلکہ اسکے پیسے جیب میں ڈالے، ایک تحفہ دبئی میں بیچا، چودہ پندرہ کروڑ کی گھڑی جس کو بیچی گئی اس نے فون کر دیا اسکو جس نے عمران خان کو گھڑی دی گئی، اندازہ کریں پاکستان کی عزت کو کتنا انہوں نے خراب کیا، عمران نیازی بات کرتے تھے جمہوریت کی اور ان کی سوچ ایک فاشسٹ اور ڈکٹیٹر کی تھی، جلسے، جلوسوں، گالی گلوچ اور قوم کو تقسیم کرنے سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمارے مسائل مل جل کر کام کرنے سے حل ہوں گے فیٹف کی وجہ سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نواز شریف کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں نہیں تھا

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تحفے میں ملنے والی گھڑیوں کو بغیر تخمینہ لگوائے بازار میں بیچ رہا ہے کتنے شرم کی بات ہے، خائن، چور، دغاباز یہ سب جرائم اس پر لاگو ہوتے ہیں، بائیس کروڑ عوام کو کئی سالوں سے بیوقوف بنا رہا ہے،عمران نیازی اللہ سے ڈرے اور معافی مانگے، یقین کریں ، جس نے الزامات ہم پر لگائے وہ سرٹیفائیڈ چور نکلا، احسن اقبال کو عدالت نے بری کیا ،ہم سب کو چور ڈاکو کہا جاتا مریم نواز کے بارے میں کیا الفاظ بولتا تھا اسکو بھی عدالت نے بری کیا، میرٹ کے اوپر بریت ہوئی ہیں، ایف آئی اے میں شہزاد اکبر اور عمران خان نے جو کیسز بنوائے ان سے ہمیں بریت ملی، دو سال اس پر تحقیق ہوئی، مجھے نوٹسز آئے اسکا جواب دیا گیا، انکی پوری کوشش تھی کہ مجھے منی لانڈرر ثابت کیا جائے لیکن میں بری ہوا، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، انکی ہمشیرہ کو این آر او انہوں نے دیا، عمران خان جھوٹ بولتے رہے، انکی ہمشیرہ بھی جھوٹ بولتی رہیں،مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں لیکن عمران خان نے جھوٹ بول بول کر حد کر دی، نیب نیازی گٹھ جوڑ ہوا تھا اور خاتون کو محبوس کر کے وزیراعظم ہاوس میں سامنے رکھا گیا تھا کہ کیسز سامنے نہ آئیں، اپنے کیسز کے خلاف آرڈرلئے، خاتون کو مجبور کر کے چیئرمین نیب کو بلیک میل کروایا گیا، مرضی کے فیصلے لئے گئے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سراپا جھوٹ کا مجسمہ ہے، بنی گالہ کا گھر کس نے بنایا؟ پوری قوم جانتی ہے،اسکو بچا لیا اور غریبوں کے گھر گرا دیئے،خدا سے ڈرنا چاہئے،

  • نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    نااہلی فیصلے کے بعد احتجاج، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے بعد اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    عمران خان کیخلاف مقدمہ تھانہ سنجگانی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،مقدمہ میں میں دہشتگردی سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں ،مقدمہ میں عمران خان ، اسد عمر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کی ایماء پرسری نگر ہائی وے کو بلاک کیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی، شرکا جو مظاہرین تھے نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے پلے کارڈ اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے،سری نگر ہائی وے کو بلاک رکھا، املاک کو نقصان پہنچایا، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء کو سمجھایا گیا لیکن وہ باز نہ آئے، پولیس پارٹی پر بھی پتھراؤ کیا گیا

    قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں شریک افراد کی تعداد وزارت داخلہ نے جاری کی ہے جو عمران خان کی مقبولیت انہیں دکھا رہی ہے، عمران خان کی اپیل پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلے، وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد اور لاہور چونگی امرسدھو میں 250 سے 300 افراد ،بہاولپورکے علاقہ ستلج پل پر 50 سے 60 افراد، ڈی جی خان میں پاکستان چوک پر 800 سے 900 افراد ،کراچی میں 900 سے 1000 تک افراد اور مالاکنڈ میں 1800 سے 2000 افراد احتجاج کیلئے نکلے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

  • کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ احسن اقبال نے عمران خان کی ویڈیو ٹویٹ کر دی

    کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ احسن اقبال نے عمران خان کی ویڈیو ٹویٹ کر دی

    کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ احسن اقبال نے عمران خان کی ویڈیو ٹویٹ کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل کیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کے اپنے ہی بیانات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے

    عمران خان یوٹرن لینے کے حوالہ سے مشہور ہیں، اپنی ہی بات سے پھر جانا عمران خان کا شیوہ رہا ہے اور اسے یوٹرن کا نام دیا گیا ہے، جھوٹ پر جھوٹ بول کر اسے سچ تسلیم کروانے کا ہنر عمران خان ہی جانتے ہیں، اب عمران خان کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تو انکا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں عمران خان کہتے ہیں کہ اگر مجھے نااہل کیا جاتا ہے تو کر دیا جائے، ملک بچنا چاہئے، یہ بات عمران خان دو تین الگ الگ مقامات پر کرتے ہیں

    ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے، ساتھ ہی احسن اقبال لکھتے ہیں کہ کیا اس بندے کی کوئی زبان ہے؟ دیکھئیے اور خود سوچیں کہ کیا یہ لیڈر کہلانے کا حقدار ہے ؟

    اگر ان ویڈیوز کو سنیں تو عمران خان کہتے ہیں کہ جب کسی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو اس نے کوئی تو جرم کیا ہوتا ہے نا، کوئی تو غلطی کی ہوتی ہے۔ عمران خان ایک انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ جو سربراہ ہو ملک کا وہ ایماندار ہو، اس پر کمپرومائیز نہیں کرنا چاہئے، بھلے میں بھی جاؤں ، نااہل ہو جاؤں لیکن پاکستان کی بہتری ہونی چاہئے،

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

     عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے

  • نااہلی فیصلے کے بعد عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، حنا پرویز بٹ

    نااہلی فیصلے کے بعد عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، حنا پرویز بٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی ،حنا پرویز بٹ نے توشہ خانہ فیصلے کو سراہنے اور عمران خان کی نااہلی کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا ئی ہے، اس حوالہ سے حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ بھی کی ہے، حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سراہتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا،الیکشن کمیشن نے واضح کہا کہ عمران خان کو کرپٹ پریکٹس پر نااہل کیا گیا ہے، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ اس نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کئے ہیں فیصلے میں عمران خان جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہوا

    پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے اور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے نااہل کر دیا تھا عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • نااہلی کیس، عمران خان کی اپیل پر فوری سماعت کی استدعا مسترد

    نااہلی کیس، عمران خان کی اپیل پر فوری سماعت کی استدعا مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیصلے کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت 24 اکتوبر پیر کو ہوگی، پہلی مرتبہ جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پر رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں فوری نوعیت کا کوئی معاملہ درپیش نہیں ہے

    قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا ،عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، عمران خان کی جانب سے انکے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، عدالت میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے عمران خان کی جانب سے آج ہی کیس کر سماعت کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے نااہل کر دیا تھا عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سازش اور مافیا کا حصہ بن کر جانبدار فیصلہ کیا۔ فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستانی نکلے اور احتجاج ریکارڈ کرایا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں مگر لوگ مشکل میں ہیں مظاہروں میں شریک افراد احتجاج ختم کردیں۔ آپ سب تیاری کریں، جلد لانگ مارچ کی کال دوں گا اور بڑا لانگ مارچ کریں گے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے