Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • جو سیٹ ہارا ہوں، اس پر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، عمران خان کا مطالبہ

    جو سیٹ ہارا ہوں، اس پر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، عمران خان کا مطالبہ

    جو سیٹ ہارا ہوں، اس پر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، عمران خان کا مطالبہ
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اجلاس ہوا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اجلاس کی‌ صدارت کی،اجلاس میں ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر بھرپور اظہارِ تشکر کیا گیا،اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے ضمن میں امریکی صدر کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں سینٹر اعظم سواتی پر زیرحراست تشدد کی مذمت کی گئی سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کیلئےاقدامات کی منظوری دی گئی اجلاس میں حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے کی منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئی

    اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی باربارکوشش کی گئی حکومت میں شامل تمام جماعتوں نےالیکشن لڑا،کراچی میں جو ایک سیٹ ہارے ہیں وہاں پرپیپلزپارٹی نے کھل کردھاندلی کی کراچی کی نشست پردوبارہ الیکشن کرانا چاہیے،چیف الیکشن کمشنرن لیگ کاخاص آدمی ہے،ہم پہلے سے چیف الیکشن کمشنرپرعدم اعتماد کرچکے ہیں کیونکہ وہ غیرجانبدارنہیں رہے،آڈیو لیک میں ثابت ہوگیا سکندر سلطان ن لیگ کا خاص آدمی ہے۔ جس حلقے میں دھاندلی ہے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں تمام اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی دیر یہ مسلط رہیں گے ملک نیچے جائے گا ۔مجھے این آر او کے لیے بلیک میل کیا گیا، میں نے این آر او نہیں دیا،قوم اس وقت الیکشن چاہتی ہے، قوم اس امپورٹڈ حکومت اور اسمبلی کو نہیں مانتی،قوم دیکھ رہی ہے کہ یہاں صرف چھوٹے چوروں کو سزا ملتی ہے، بڑے ڈاکو قانون کی گرفت سے آزاد ہیں،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن ایک ریفرنڈم تھا سب جانتے ہیں ہم نے اسمبلیوں میں نہیں جانا اس حکومت کو ہم نہیں مانتے، مشرف نے انکو این آر او دے کر ملک کا بہت بڑا نقصان کیا۔ کراچی ملیر کی رزلٹ کو مسترد کرتے ہیں وہاں بدترین دھاندلی ہوٸی لہذا وہاں دوبارہ الیکشن کرایا جاٸے۔ تشددکیخلاف ہم پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے سیشن کال کریں گے، اپنی کرپشن بچانے کے علاوہ ان کےپاس کوئی پروگرام نہیں ، یہ ملک کوڈیفالٹ کی طرف لیکرجارہے ہیں،عالمی فورمز پر اس تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں گے، سپریم کورٹ بھی جائیں گے،شہباز گل ایک پروفیسر تھا اسے پکڑ کر تشدد کیا گیا سندھ ہاؤس میں منڈیاں لگا کرانہوں نے لوٹے خریدے اوراسمبلی گرائی گئی، بیرونی سازش ہی تھی کہ عمران خان کو ہٹاؤ اور شہباز کو لاؤ،مارچ کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے،مارچ کا اعلان اکتوبرمیں ہی کروں گا،یہ الیکشن سے ڈرےہوئے ہیں، میں ان کو ٹائم دے رہا ہوں، الیکشن کا اعلان کریں، مذاکرات کے حوالے سے کچھ واضح نہیں ہے کیونکہ نوازشریف ڈرے ہوئے ہیں

    لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش،آصف زرداری کا پیغام

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہوئے، عمران خان سات سیٹوں پر امیدوار تھے جن میں سے چھ سیٹیں عمران خان نے جیت لیں جب کہ ایک نشست پر عمران خان کو شکست ہوئی، وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے جیتی، مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی دو مزید سیٹیں مل گئیں، کراچی اور ملتان میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا،

  • 6 سیٹیں جیت کراسلام آباد پریلغارکا لائسنس نہیں مل جاتا،مریم اورنگزیب

    6 سیٹیں جیت کراسلام آباد پریلغارکا لائسنس نہیں مل جاتا،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ الیکشن کمیشن اوراداروں کی جانبداری کے بیانیے کی موت ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں،عمران خان کے پاس پارلیمان میں 172 کا میجک نمبر موجود نہیں پی ٹی آئی کی 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کر عمران خان پارلیمنٹ اور حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے،سڑکوں پر یلغاراور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی حکومت بدلنے کے لیے 172 ارکان کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی،

    لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی 8 کم کر دیں حکومت کی تبدیلی کا طریقہ اسلام آباد پر جتھوں کے ذریعے یلغار کرنا نہیں پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن چکی ہے جس کے پاس کوئی امیدوار نہیں ،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہوئے، عمران خان سات سیٹوں پر امیدوار تھے جن میں سے چھ سیٹیں عمران خان نے جیت لیں جب کہ ایک نشست پر عمران خان کو شکست ہوئی، وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے جیتی، مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی دو مزید سیٹیں مل گئیں، کراچی اور ملتان میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا،

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش،آصف زرداری کا پیغام

  • عمران خان ہراہم معاملے پر کھلواڑ کر رہے ہیں ،شرجیل میمن

    عمران خان ہراہم معاملے پر کھلواڑ کر رہے ہیں ،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ضمنی انتخابات میں شاندار کارکردگی پر ان کو شاباش

    سندھ کے وزیر اطلاعات، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملیر میں پی ٹی آئی چیئرمین اور ملتان میں وائس چیئرمین کو عبرتناک شکست دی لیاری میں پی ٹی آئی بھاگ گئی ، 100 فیصد نبیل گبول لیاری سے جیت جاتے،اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کا احترام ، عین وقت پر اسٹے آرڈرز جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،لیاری کے عوام کو اپنا حقیقی نمائندہ منتخب کرنے سے محروم کر دیا گیا اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزارش ہے لیاری میں ضمنی انتخاب پر اسٹے آرڈر ختم کیا جائے عمران خان ہر اہم معاملے پر کھلواڑ کر رہے ہیں ،عمران خان قوم کے پیسہ ، ملکی سالمیت ، قومی اداروں سے کھیلتے رہتے ہیں

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر ، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے انتخابی عمل کو تماشا بنایا ہے جن نشستوں پر عمران خان جیتے ہیں،وہاں 60 روز میں دوبارہ الیکشن ہونے ہیں۔ میانوالی کی نشست سے عمران خان کا استعفیٰ قبول نہیں ہوا، عمران خان نے پاکستان کے انتخابی عمل اور حلقے کے لوگوں کے ووٹ کو بھی تماشا بنایا۔ عمران خان ان حلقوں کی نمائندگی نہیں کریں گے یہ ووٹ کے ساتھ کھلواڑہے، پی ٹی آئی کو اظہار تشکر نہیں اظہار افسوس کرنا چاہیے، عمران خان کے کھڑے ہونے کے باوجود کراچی میں ووٹوں میں کمی پر انہیں سوچنا چاہیے امید ہے کہ لیاری کی نشست پر بھی جلد الیکشن ہو گا، عمران خان نے شکست کے ڈر سے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے، ملتان میں علی موسیٰ گیلانی کی فتح پی ڈی ایم کی فتح ہے، عمران خان کو 2018 کے مقابلی 20 ہزار ووٹ کم پڑے ، قومی اسمبلی میں اتحادی حکومت کی 2 نشستوں میں اضافہ ہوا،جس پولنگ اسٹیشن میں جو چیز سامنے آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، ایسا علم کس کے پاس ہے کہ بند بیلٹ باکس سے ووٹ گن لے،

    واضح ریے کہ پیپلز پارٹی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی دو سیٹیں جیتی ہیں، کراچی سے عبدالحکیم بلوچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شکست دی ہے جبکہ ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو شکست دی ہے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش،آصف زرداری کا پیغام

  • فنڈنگ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    فنڈنگ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد پہنچ گئے
    عمران خان فارن فنڈنگ پر درج مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت پہنچے،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کی عبوری ضمانت منظورکر لی،عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا عدالت نے ایف آئی اے کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا ، عدالتی دائرہ اختیار کا تعین بھی 31 اکتوبر کو ہو گا

    قبل ازیں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ، عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے، عمران خان کی ضمانت دائر کرنے کے لیے قانونی ٹیم انتظار حسین پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت دائر کی،

    عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ لانگ مارچ کے باعث مارشل لا لگ گیا تو کیا ہوگا ؟ جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ پر تو مارشل لا نہیں لگا تھا

    دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ عمران خان آج 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے منوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی

    واضح رہے کہ عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی:بلاول بھٹو زرداری

    کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی:بلاول بھٹو زرداری

    کراچی :کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی، اطلاعات کےمطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے پی ٹی آئی کو کراچی اور ملتان سے الوداع کہا جبکہ پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں علی موسی گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارک باد پیش کی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ان نشستوں پر شکست دی جو 2018 کے عام انتخابات میں چوری کی گئی تھیں۔

     

    خیال رہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 157میں پیپلزپارٹی کےعلی موسیٰ گیلانی نے 20 ہزار ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ آج جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کو شکست ہوئی۔ عمران خان کی قوم کو انتشار کی جانب لے جانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو 7 حلقوں میں سے ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔

    این اے 237 کراچی ملیر 2 کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔

  • این اے 31 پشاور:عمران خان نے غلام بلور کو ہرا دیا:بلورنے شکست تسلیم کرنے سے انکارکردیا

    این اے 31 پشاور:عمران خان نے غلام بلور کو ہرا دیا:بلورنے شکست تسلیم کرنے سے انکارکردیا

    پشاور : این اے 31 پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

     

    این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے31پشاور میں عمران خان پہلے اور غلام بلور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    غیرحتمی نتیجہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 57ہزار824ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور32ہزار253ووٹ لے سکے۔

     

    دوسری طعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

     غلام بلور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے۔

    غلام بلورکا کہنا تھاکہ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں

  • ایٹمی اثاثوں بارے جوبائیڈن کی ہرزہ سرائی، تحریک انصاف کی ہائیر کردہ لابنگ فرم کا کمال؟

    ایٹمی اثاثوں بارے جوبائیڈن کی ہرزہ سرائی، تحریک انصاف کی ہائیر کردہ لابنگ فرم کا کمال؟

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے۔ اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والے عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کر رکھی ہے اور اس لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ملوث پے اور یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے غیر محفوظ ہیں

    تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کرنے کے بعد امریکہ سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف بیان مبینہ طور پر اسی لابنگ فرم کا ہی کمال لگتا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ میں لابنگ فرم بائیڈن ایڈمنسٹریشن سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ہائیر کی گئی ہے۔ اگرچہ عمران خان امریکہ کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں لیکن ہر آنیوالے دن انکا دوہرہ چہرہ سامنے آ رہا ہے۔ امریکہ مخالف نعرہ اور پھر بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے جب لابنگ فرم ہائیر کی گئی تو اسوقت بھی باغی ٹی وی نے سٹوری شائع کی تھی جس میں انکشاف کیا تھا کہ لابنگ فرم تحریک انصاف نے ہائیر کی ہے۔

    لابنگ فرم ہائیر ہونے کے چند ماہ بعد ہی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں بارے امریکی صدر کے بیان کے بعد پاکستانی تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکی صدر جو پاکستان سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں سابق صدر آصف زرداری سے انکی بات چیت ہوتی رہتی ہے اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ میں امریکی صدر سے ملاقات ہوئی تھی اس سب کے باوجود آج کا امریکی صدر کا بیان عمران خان کی جماعت کی جانب سے ہائیر کی گئی لابنگ فرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان جو ایک جلسے میں کہہ چکے ہیں کہ چوروں کی حکومت آنے سے بہتر ہے بم چلا دو۔ ایسے بیانات کے بعد کس طرح توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ پاکستان کی خیر خواہی چاہیں گے؟ کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنیوالے عمران خان کے دور میں جو کرپشن ہوئی اسکا ایک نیا ریکارڈ بنا ہے توشہ خانہ کی چند سو روہے کے تحفے تک گھر لے جانیوالے سے کس طرح توقع کی جا سکتی یے کہ وہ پاکستان کے قومی خزانے کا محافظ نکلے گا ۔فرح گوگی نے پنجاب میں جو کرپشن کا بازار گرم کیا وہ بھی ریکارڈ پر ہے۔ شہزاد اکبر کے بریف کیس لینے کی ویڈیو سمیت خسرو بختیار غرض تحریک انصاف کابینہ کے ہر وزیر کا کوئی نہ کوئی سیکنڈل موجود ہے

    واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ٹیک اوور کے بعد امریکہ کے ساتھ عمران خان حکومت کے تعلقات میں سرد مہری آتی چلی گئی۔ اسی موقع پر پی ٹی آئی نے لابنگ فرمز کے ساتھ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان میں سے ایک کمپنی رابرٹ لارنٹ گرینیئر کی تھی جو کہ ماضی میں پاکستان میں امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف رہ چکے ہیں۔ یہ معاہدہ عمران خان کی جانب سے ان کے مشیر افتخار درانی نے کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اس کمپنی کو 25 ہزار ڈالر فی ماہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ دیگر اخراجات بھی ادا کیے جانے تھے۔

    دستاویزات کے مطابق: اس معاہدے کی مدت چھ ماہ تھی جو کہ مئی 2021 میں شروع ہوا اور دسمبر 2021 میں ختم ہوا۔ رابرٹ گرینیئر 2001 میں پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف تھے جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا۔ تاہم بعد میں عراق میں بھی تعینات رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ایک لابنگ فرم کھول لی تھی جس کے ساتھ اب عمران خان نے بھی معاہدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ جس زمانے میں یہ موصوف پاکستان میں تعینات تھے، عمران خان بھی جنرل پرویز مشرف کے بڑے پرجوش حامی اور افغانستان جنگ پر ان کا دفاع کیا کرتے تھے۔ یہ جنرل مشرف کے خاصے قریب بھی تھے۔ عمران خان کو جنرل مشرف نے اپنا ایک کتا بھی بطور تحفہ دیا تھا۔ بعد ازاں جنرل مشرف سے تعلقات خراب ہوئے تو عمران خان نے افغانستان میں امریکی جنگ کی بھی بھرپور مخالفت شروع کر دی تھی.

    امریکی قانون کے مطابق لابنگ کمپنیز کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے تمام معاہدے پبلک کرے تاکہ حکومت اور عوام کو پتہ ہو کہ کون سی امریکی کمپنی کسی غیر ملکی کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس معاہدے کے صفحہ نمبر 6 پر افتخار درانی کے اسلام آباد کے گھر اور اس کمپنی کے امریکہ میں موجود دفتر کا پتہ موجود ہے۔

    فینٹن کمپنی کے ساتھ بھی پی ٹی آئی تین معاہدے کر چکی ہے۔ پہلا معاہدہ جون 2021 میں کیا گیا جو کہ پاکستان کی طرف سے کونسل آن پاکستان ریلیشنز نے کیا۔ یہ ہیوسٹن میں واقع ایک کمپنی ہے جو محمد اشرف قاضی، عادل جمال اور اقبال عبداللہ نے بنائی تھی اور انہوں نے فینٹن کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا تھا۔ یہ معاہدہ بھی چھ ماہ کا تھا اور اس کی رقم بھی 25 ہزار ڈالر ماہانہ تھی.

    اس کے بعد اسی کمپنی کے ساتھ مارچ 2022 میں ایک اور معاہدہ کیا گیا تھا تاہم یاد رہے کہ یہ وہی وقت تھا کہ جب عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آ چکی تھی اور وہ امریکی انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔ اس معاہدے پر 21 مارچ کی تاریخ درج ہے اور اس پر دستخط کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے وہی سابق سفیر اسد مجید ہیں جنہوں نے ڈانلڈ لو سے ہونے والی گفتگو کا احوال بذریعہ بدنامِ زمانہ مراسلہ پاکستان بھیجا تھا۔ یہاں پتہ بھی پاکستان ایمبیسی کا دیا گیا ہے۔

    اس معاہدے کے ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان تحریکِ انصاف نے اب اسی کمپنی سے ایک اور معاہدہ کر لیا ہے۔ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ پچھلے چھ ماہ اس کمپنی کو پیسے کس مد سے ادا کیے گئے اور اس دوران کی جانے والی لابنگ کس مقصد کے لئے ہو رہی تھی۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ لابنگ تحریک انصاف کی ہو رہی تھی اور پیسہ حکومتِ پاکستان کے خزانے سے ادا ہو رہا تھا؟ یہ بات تشویش طلب ہے۔ اس معاہدے پر دستخط یکم اگست کو ہوئے ہیں اور یہ 21 اگست کے بعد سے نافذ العمل ہے

  • جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آج ہماری خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے جب یہ اقتدار میں نہیں رہا، اس نے بیان دیا تھا کہ اس سے بہتر ہے ملک پر ایٹمی بم پھٹے،

    بلاول زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یعنی اگرعمران نہیں ہے تو ملک پر بم گرے، دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہے،جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، عمران خان جمہوریت چاہتا ہی نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار صرف عوام کے نمائندوں کے پاس ہو، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو ایک کروڑ ملازمتیں دے رہے تھے عمران خان ملک کو معاشی ترقی کےدعوے کرتے تھے،عمران خان کیو ں لانگ مارچ کررہے ہیں،ان کا مقصد کیا ہے؟ 4سال تبدیلی کا نعرہ لگایا،اب عوام کو سمجھ آگیا کہ وہ تباہی کا نعرہ تھا،کل انتخابات ہوں گے ،ہم نے عمران خان کو شکست دینی ہوگی، ہر صورت میں عمران خان کی اکثریت کم ہوگی،

    ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنانے بارے پاکستان محفوظ‌ ترین ریاست، درجہ بندی میں‌بھارت پیچھے رہ گیا

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی حقیقی جہموری پارٹی ہر وقت ہر فورم پر عوام کے ساتھ کھڑی رہنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے اُن کے منتخب تمام امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان پر پابندیوں کے حوالے سے تاحال کوئی خطرہ نہیں پابندی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی ،پابندیاں لگانے والے اور جن پر لگی جاتی ہیں دونوں متاثر ہوتے ہیں،

  • جنونیوں کی فوج تیار،عمران خان کی گرفتاری ؟ مریم نواز کو قتل کا ارادہ؟

    جنونیوں کی فوج تیار،عمران خان کی گرفتاری ؟ مریم نواز کو قتل کا ارادہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مجھے دوستوں کے فون اور میسج آ رہے ہیں کہ ٹویٹر، فیس بک پر مجھے برا بھلا کہا جا رہا ہے، انسٹا گرام ،ٹک ٹاک پر،یوتھئے وی لاگ کرنے پر لگے ہوئے ہیں، میں نے انکو کہنا تھا کہ شرم سے مر جاؤ، سچ بولنا شروع کر دو تو زیادہ لوگ دیکھیں گے

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دوہرا معیار ہے، عمران خان شدید ڈپریشن میں ہے اسکی ایک پرسنل وجہ بھی ہے، وہ بھی میں بتاؤں گا، لوگ کہتے ہیں کہ آپکو بہت گالیاں پڑ رہی ہیں میں کہتا ہوں گالیاں دینے ولے ہیں کون، وہ مجھے گالیاں دے کر ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، پچھلے پانچ برسوں سے جو ٹرینڈ چلا انتہائی غلط ہے جو سچ بولے اسکے پیچھے پڑ جاؤ، سلیم صافی نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ،غریدہ فاروقی نے سچ بولا ، مہر بخاری کو دیکھیں، فریحہ کو دیکھیں ان سب نے جب سچ بولا تو انکے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا، اب میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ،میں بھاگنے والا نہیں ہوں، یہ انکی بھول ہے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ انکے کالے کرتوتوں کو روکنے والا کوئی نہ ہو، میں جو بھونکیں گے انکے مالک تک جاؤں گا اور انکے مالک کو بے نقاب کروں گا جو میرا حق ہے.میں نے یہی سوچا ہے کہ جتنی یہ باتیں کریں ، پروپیگنڈہ کریں میں نے کتوں کے مالک کو "وٹا” مارنا ہے. اب میں اصلیت انکے لیڈر کی بتاؤں گا اور کچھ اور باتیں بتاؤں گا جو کسی کو بھی نہیں پتہ، گالیاں دینے والوں کا ایک ہی حل ہے کہ انکے لیول پر آ کر انکو گالیاں دی جائیں ، میں یہ نہیں کروں گا، لیکن ایک کام میں ضرور کروں گا کہ انکے مالک کو بے نقاب کروں گا.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھیے سن لیں جتنا میرے اوپر بات کریں گے اتنا ہی میں انکے لیڈر کو اوقات یاد دلاؤں گا، عمران خان کے جو بیٹے ہیں وہ عمران خان سے دور ہیں، وہ کب سے نہیں ملے ؟ وہ اب ملنا ہی نہیں چاہتے، اپنی ماں کو کہہ چکے ہیں کہ ہم نے عمران خان کو ملنا ہی نہیں، جب فادر ڈے تھا تو جمائما نے ایک ٹویٹ کی اور اس نے بھائی کی تصویر لگا کر ٹویٹ کی اور کہا کہ آئیڈیل باپ کیا ہوتا ہے، عمران خان کو کوئی ترس نہیں آیا، عمران خان کے بچوں نے باپ سے تربیت نہیں لی، وہ اپنے ماموں اور نانا سے تربیت لے رہے ہیں، عمران خان ہے تو ادارے ٹھیک ہیں نیوٹرل ہیں، ایک پیج پر ہیں لیکن آج وہ کہتاہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم تھا، کبھی کہتا تھا کہ میں نے سارا نظام بدل دیا.

    ارسلان بیٹا مبشر لقمان ہاتھ سے نکل رہا ہے، تم غداری سے لنک نہیں کر پارہے”

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کے غنڈے اور باجیاں تیار، مبشر لقمان پر کسی وقت بھی حملہ ہو سکتا

    ملکی سیاست میں زلزلہ، مہرے تیار، کھیل آخری مرحلے میں داخل

  • ضمنی انتخابات، تیاریاں مکمل،عمران خان کے مدمقابل کون کون ہیں امیدوار؟

    ضمنی انتخابات، تیاریاں مکمل،عمران خان کے مدمقابل کون کون ہیں امیدوار؟

    پنجاب کے 3 اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن اسٹاف کو مٹیریل،بیلٹ پیپرز، بیگز پولنگ اسٹیشنز پر فراہمی کا عمل جاری ہے ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ہور ہی ہے کراچی، لاہور، خیبر پختون خوا اوراسلام آباد میں کنٹرول روم سے سامان کی ترسیل کی نگرانی کی گئی شام تک پولنگ اسٹاف اور پولنگ مٹیریل کو تمام پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائے گا ،اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، تحریک انصاف کے تمام اراکین نے استعفے دیئے، قاسم سوری نے منظور کیے تا ہم سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفے سب کے منظور کرنے کی بجائے چند اراکین کے منظور کئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کروانے کا اعلان کیا، اب تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپس آنا چاہتی تھی کہ الیکشن روکے جائیں تا ہم الیکشن نہیں رکے، اور اب کل اتوار کو پولنگ ہو گی، تحریک انصاف نے متعدد حلقوں میں عمران خان کو ہی امیدوار بنایا ہے، دوسرے لفطوں میں تحریک انصاف کو اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر کسی اور کو امیدوار بنایا گیا تو وہ ہار جائے گا، تا ہم عمران خان بھی جیت پاتے ہیں یا نہیں، یہ تو کل ہی پتہ چلے گا ،وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر امیدوار ہیں ،وہ ساری سیٹیں جیت پائیں گے اور ایک نیا ریکارڈ بنائیں گے یا حکومت اتحاد انہیں شکست دے دے گا،

    خیبر پختونخوا کے حلقے این اے 22 مردان میں 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، پی ڈی ایم کے مولانا قاسم، جماعت اسلامی کے عبدالواسع اور آزادا میدوار محمد سرور مدمقابل ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

    خیبر پختونخوا کے حلقے این اے 24 چارسدہ میں بھی چار امیدوار اہم ہیں۔ جن میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے ایمل ولی خان ہیں۔ جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان اور آزاد امیدوار سپرلے مہمند اپنی قسمت آزمائیں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے فضل محمد کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

    خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 31 پشاور میں 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں سے پانچ اہم ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، جماعت اسلامی کے محمد اسلم، راہِ حق پارٹی کے سعیداللہ مدمقابل ہیں۔ تحریکِ جوانانِ کےعبدالقادر اور آزاد امیدوار شوکت علی بھی پنچہ آزمائی کریں گے۔

    پنجاب کے حلقے این اے 108 میں 10 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ جن میں سے چار سر فہرست ہیں۔ پی ٹی آئی کے عمران خان، پی ڈی ایم کے عابد شیر علی، ٹی ایل پی کے محمد صدیق، پاکستان نظریاتی پارٹی کے خرم شہزاد کا مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست پی ٹی آئی کےفرخ حبیب کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

    پنجاب کے حلقے این اے 118 میں 3 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ پی ٹی آئی کے عمران خان، پی ڈی ایم کی شزرہ منصب علی، تحریک لیبک پاکستان کے پیر افضال حسین شاہ ایک دوسرے پنجہ آزمائی کریں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے اعجاز شاہ کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

    پنجاب کے حلقے این اے 157 ملتان میں عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی، پی ڈی ایم کے علی موسیٰ گیلانی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ٹی ایل پی کے طاہر احمد، آزاد امیدوار سلمان الہیٰ، آزاد امیدوار بابر ڈوگر بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے زین قریشی کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔ زین قریشی نے پنجاب اسمبلی میں جانے کے لیے استعفیٰ دیا تھا۔

    سندھ کے حلقے این اے 237 ملیر کراچی میں 11 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ جن میں سے چار زیادہ اہم ہیں۔ ان میں سے پی ٹی آئی کے عمران خان، پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ، ٹی ایل پی کے سمیع اللہ، پی ایس پی کے عامر شیخانی ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے جمیل محمد کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

    سندھ کے حلقے این اے 239 کورنگی کراچی میں 22 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ ان میں سے پی ٹی آئی کے عمران خان اور ایم کیو ایم پاکستان کے نئیر علی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ مہاجرقومی موومنٹ کے خرم منصور، پیپلزپارٹی کے عمران حیدر بھی پنجہ آزمائی کریں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کےاکرم چیمہ کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقے شرقپور پی پی 139 میں 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے تین کے درمیان کڑے مقابے کی توقع ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حاجی افتخار، پی ٹی آئی کے ابوبکر شرقپوری اور تحریک لبیک کے ڈاکٹر رؤف گجر مدمقابل ہیں۔ یہ نشست ن لیگ کے جلیل شرقپوری کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔ جلیل شرق پور کی قیادت میں پانچ اراکین پنجاب اسمبلی کا گروپ پورا وقت اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) سے باغی رہا اور تحریک انصاف کی حمایت کرتا رہا۔

    پنجاب کے حلقے خانیوال پی پی 209 میں 8 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ جن میں سے دو میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے فیصل نیازی اور ن لیگ کے ضیاالرحمان میں کانتے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست ن لیگ کے فیصل نیازی کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔ وہ بھی باغی اراکین میں شامل تھے۔

    چشتیاں پی پی 241 میں 7 امیدواروں میں مقابلہ ہے جن میں سے چار سر فہرست ہیں۔ پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر، ن لیگ کے امان اللہ ستار، جماعت اسلامی کے طاہر محمد یوسف، پی ٹی پی کےغلام قادر مدمقابل ہوں گے۔ یہ نشست ن لیگ کے کاشف محمود کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

    ضمنی انتخابات اگر عمران خان جیت جاتے ہیں تو کیا وہ اسمبلیوں میں واپس آئیں گے؟ یہ سوال بھی اہم ہے، ایسے محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے بلکہ جیت کر پھر استعفیٰ دے دیں گے، ایک سیٹیں جیتیں یا سب، آئے گا پھر بھی استعفیٰ اور پھر ہوں گے الیکشن کیونکہ عمران خان اب پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ عوام ان کے ساتھ ہے، اب جو بھی الیکشن ہو گا اس میں ہم ہی جیتیں گے کیونکہ ماضی میں پنجاب میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 20 میں سے 15 سیٹیں جیت چکی ہے تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں کراچی کی ایک سیٹ پہلے جیت چکی ہے تا ہم ابھی تک انکے اراکین نے حلف نہیں اٹھایا،

    عمران خان نے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں تقریبا تمام حلقوں میں جلسے کئے، سیلاب سے لوگ مر رہے تھے، گھر تباہ، ہو رہے تھے، پینے کا صاف پانی میسر نہیں تھا تا ہم عمران خان نے جلسے نہیں چھوڑے تھے، دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعتیں الیکشن مہم میں بالکل بھی نظر نہیں آئیں، مریم نواز سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما انتخابی مہم میں نظر نہیں آئے، ایسے میں عمران خان کی جارحانہ مہم اور حکومتی اتحادیوں کی عدم دلچسپی کا بھی انتخابات کے نتائج پر اثر پڑے گا، حکومتی اتحادیوں کی کوشش ہے کہ عمران خان کو شکست دیں لیکن اگر عمران خان سات میں سے پانچ سیٹیں بھی جیت جاتے ہیں تو یہ اسکے بیانیے کی ایک بار پھر جیت اور اتحادیوں کی ناکامی ہو گی. کراچی میں دو حلقوں میں الیکشن ہیں، ایک حلقے میں عمران خان کے مقابلے میں واضح برتری نظر آ رہی ہے جبکہ دوسرے حلقے این اے 237 میں مقابلہ ہو گا

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

     پنجاب کے 6 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل